خلیفہ وقت کے حکم کی تعمیل
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۵۶۱
جلد سوم
خلیفہ وقت کے حکم کی تعمیل
با بو عبدالحمید صاحب نے سوال اٹھایا تھا کہ ایک گزشتہ مجلس مشاورت میں یہ فیصلہ
ہو چکا ہے کہ محصلوں کا کام بجٹ تشخیص کرنا ہوگا۔اس کا جواب مختلف پہلوؤں سے
خاں صاحب نے دینے کی کوشش کی ہے مگر حقیقی جواب کی طرف نہیں آئے۔انہوں نے کہا
ہے شہری جماعتیں خود بجٹ بنایا کریں مگر یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسی کل ناظر اعلیٰ نے ایک
موقع پر کہی کہ ایک بات خلیفہ نے کہی تھی اور ایک ناظروں نے کہی اور جب ہم نے ناظروں
کی بات مان لی تو خلیفہ کی کس طرح مان سکتے تھے۔خاں صاحب کو چاہئے تھا کہ یا تو میرے
فیصلہ کو رد کر تے یا اس کا جواب دیتے۔اگر خلیفہ کی بات واجب العمل ہے تو پھر زید و بکر کا
اس کے خلاف خیال لغو ہے۔ورنہ اس کے معنی تو یہ ہوئے کہ ناظر صاحب جب چاہیں
میرے فیصلہ کو رد کر دیں اور خود جو چاہیں جاری کر دیں۔پس اگر میرے فیصلہ پر عمل کرنا
لازمی ہے تو ضروری ہے کہ اگر کسی فیصلہ کے متعلق کوئی مشکل پیش آئے تو اس میں ترمیم کرنے
کی اجازت مجھ سے لی جائے۔یہی فیصلہ جس میں یہ ذکر ہے کہ جماعتوں کے بجٹ محصل
تشخیص کیا کریں اس پر شہروں میں عمل کرنا اگر ناممکن تھا تو اس میں ترمیم کرنے کی اجازت
مجھ سے لے لیتے کہ شہروں کو مستثنیٰ کر دیا جائے۔مگر یہ طریق تو اختیار نہ کرنا اور یہ کہنا کہ میری
یہ رائے ہے کہ اب اس فیصلہ پر عمل نہیں کیا جا سکتا خلافت کے نظام کی دھجیاں اڑانی ہیں۔جس نظام پر چلنے کا حکم دیا جائے یا تو اس پر عمل کرنا چاہئے یا پھر صفائی کے ساتھ انکار کر دینا
چاہئے۔مگر عملی طور پر تو پیغامیوں کا طریق اختیار کرنا اور منہ سے یہ کہنا کہ ہم خلیفہ کے احکام
کی اطاعت کرتے ہیں یہ درست اور مومنانہ طریق نہیں۔اگر خلیفہ کا فیصلہ قابل عمل سمجھا جاتا
تو اس پر عمل کرنا چاہئے اور اگر نہیں سمجھا جاتا تو صاف طور پر کہہ دینا چاہئے تا کہ جماعت
خلافة على منهاج النبوة
۵۶۲
جلد سوم
فیصلہ کرے۔پچھلے دنوں نظارت دعوت و تبلیغ کی دعوت پر میں نے ایک تقریر کی تھی جس میں کہا تھا کہ
تمام تاریخ صدرا انجمن احمدیہ کی بتاتی ہے کہ یا تو خلیفہ کے فیصلہ کو توڑنے کی کوشش کی جاتی ہے
یا پھر اس پر عمل کرنا ضروری نہیں سمجھا جاتا۔میں نے اُس وقت کہا تھا کہ میں ایسا نظام قائم کرنا
چاہتا ہوں کہ یہ مشکل دور ہو جائے۔جب ایک بات بالبداہت ثابت ہو تو کوئی وجہ نہیں
کہ وہ خلیفہ کی سمجھ میں نہ آئے ورنہ یہ کہنا پڑے گا کہ (نعُوذُ بِاللهِ ) خدا تعالیٰ سب سے بڑے
بیوقوف کو خلیفہ بناتا ہے اور بالفرض کوئی بات خلیفہ کی سمجھ میں نہ آئے تو بھی خلیفہ کا ہی فیصلہ
ماننا چاہئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ہو سکتا ہے کہ میں کوئی ایسا فیصلہ کروں جو
درست نہ ہو اور قرآن کریم کہتا ہے کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ
غلط ہو لیکن تم اگر اسے نہ مانو گے تو کافر ہو جاؤ گے۔غرض غلطی کا امکان تو ہر جگہ موجود ہے۔ہوسکتا ہے کہ خلیفہ کا کوئی فیصلہ غلط ہو۔اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ خلیفہ میں عقل تو ہے لیکن فیصلہ غلط کیا
گیا ہے تو بھی تمہارا فرض ہے کہ اس کی تعمیل کرو۔اپنا صحیح فیصلہ اس کے مقابلہ میں لا کر نظام کی
جڑ کو نہیں کاٹنا چاہئے۔مگر میں دیکھتا ہوں برابر یہ طریق انجمن کا چلا جاتا ہے کہ خلیفہ کے فیصلہ
کی کوئی پرواہ نہیں کی جاتی اور میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ یا صدرانجمن کے موجودہ نظام میں
تبدیلی کی ضرورت ہے یا بعض لوگوں میں منافقت پائی جاتی ہے کیونکہ صدرانجمن اور ناظر
خلافت کے فیصلوں کے لئے روک ثابت ہو رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ اپنی مرضی کریں اور
خلافت کے فیصلے روک دیں۔ایک ناظر کو سزا کے طور پر ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ اس نے بار بار
میرے فیصلوں کو رد کیا اور جماعت کے اموال کو ضائع کیا۔گو اس کی عزت کی خاطر یہ کہا گیا
ہے کہ وہ ریٹائر ہوا ہے۔میں سمجھتا ہوں وقت آچکا ہے کہ اس خرابی کو دور کر دیا جائے۔ایک
ناظر کو تو میں نے ہٹا دیا ہے اگر یہی بات جاری رہی تو دوسروں کی نسبت بھی فیصلہ کر دیا
جائے گا اور کسی کی پرواہ نہ کی جائے گی۔بعض لوگوں
کو یہ غلطی لگتی ہے کہ چونکہ بہت کام کرتے
ہیں اس لئے غلطیاں ہو جاتی ہیں اور اس سے کوئی حرج نہیں مگر یہ درست نہیں۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک جنگ کے دوران میں ایک شخص کے متعلق جو بہت زیادہ زور
خلافة على منهاج النبوة
۵۶۳
جلد سوم
کے ساتھ جنگ کر رہا تھا فرمایا یہ جہنمی ہے۔ایک صحابی کہتے ہیں میں نے سنا بعض نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رائے درست معلوم نہیں ہوتی۔اس قدر جان تو ڑ کر لڑنے
والا شخص جہنمی کس طرح ہو سکتا ہے۔اس پر میں اس شخص کے ساتھ ہولیا تا کہ اس کا انجام
دیکھوں۔وہ اس زور کے ساتھ لڑتا تھا کہ مسلمانوں کے منہ سے مَرحَباً نکل جاتا تھا۔آخر وہ
زخمی ہوا اور مسلمان اُسے جنت کی مبارک دینے لگے تو اُس نے کہا میں خدا اور اس کے رسول
کے لئے نہیں لڑا بلکہ فلاں کا بدلہ لینے کے لئے لڑ رہا تھا۔پھر زخموں کی تکلیف برداشت نہ کرتا
ہوا خود کشی کر کے مر گیا۔یہ دیکھ کر وہ صحابی واپس لوٹے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی خدمت میں حاضر ہو کر کہا اَشْهَدُ اَنْ لا إِلهَ إِلَّا اللهُ وَ اَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ - رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا بات ہے؟ صحابی نے کہا آپ نے ایک شخص کے متعلق
فرمایا تھا کہ وہ جہنمی ہے مگر بعض نے کہا وہ تو بہت اخلاص سے لڑ رہا ہے وہ کیونکر جہنمی ہوسکتا
ہے۔اس پر میں اس کے ساتھ ساتھ رہا۔اب وہ خود کشی کر کے مر گیا ہے۔اس پر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اَشْهَدُاِنِّی رَسُولُ اللهِ۔میں شہادت دیتا ہوں کہ میں خدا کا
رسول ہوں۔تو اس شخص کا خدمت کرنا اسے بری نہیں قرار دے گیا۔بہر حال اگر کوئی شخص
قانون شکنی کرتا ہے یا قانون شکنی کی روح پیدا کرتا ہے تو وہ مجرم ہے اور قابل گرفت
ہے۔مگر نظارتوں میں دیکھا گیا ہے کہ بجائے یہ تسلیم کرنے کے کہ قانون شکنی کی گئی ہے کہا یہ
جاتا ہے کہ اس پر عمل کرنا ہی ناممکن تھا۔مثلاً یہی محصلین کے دورہ کا سوال تھا۔اگر یہ کہا جاتا
کہ ان کا دورہ کرنا بجٹ کی تشخیص کے لئے ضروری تھا مگر ایسا طوفان آ گیا کہ راستے بند ہو گئے
تو اور بات تھی۔یہ قانون شکنی نہ ہوگی مگر یہ نہیں بتایا جا تا کہ دورہ کرنا کیوں ناممکن تھا۔پھر
ناظر نے یہ جواب دیا ہے کہ میرے نزدیک شہری جماعتوں کو بجٹ خود تشخیص کرنا چاہئے۔اسی
طرح دیہاتی جماعتوں کے متعلق یہ جواب نہیں دیا کہ اتنے محصل نہیں کہ سب جماعتوں میں
دورہ کر سکتے بلکہ یہ کہا ہے کہ دوسرے کاموں میں مصروف رہے۔نظارت کا کام تھا کہ
م حصلوں کو اس کام پر لگا دیتی کہ فارم پُر کرائیں۔پھر جتنا کام ہوسکتا ان سے کرایا جاتا
اور باقی کے لئے کہہ دیا جاتا کہ بقیہ کام میرے اختیار کا نہ تھا، تو یہ درست ہوتا کہ جتنا کام
خلافة على منهاج النبوة
۵۶۴
جلد سوم
ہوسکتا تھا اتنا کرالیا گیا۔۱۴ محصلین سے چار سو جماعتوں کے بجٹ کی تشخیص کرا نا ممکن نہ تھا۔اگر یوں کہا جاتا تو یہ معقول بات ہوتی لیکن اس کی بجائے یہ کہا گیا ہے کہ ۱۴ محصلین سے
فلاں فلاں کام کرایا گیا اس لئے بجٹ کی تشخیص نہیں کر سکے۔یہ صریح قانون شکنی ہے۔ان کا
اصل کام بجٹ تیار کرانا ہے نہ کہ دوسرے کام کرانا۔اس کا جواب اظہار ندامت تھا۔میں اس وقت پھر اعلان کرتا ہوں کہ محصلین کے متعلق
میرا وہ فیصلہ لفظاً لفظا اب بھی قائم ہے اور اُس کی تعمیل کرنا ناظر پر فرض ہے۔اگر وہ میرے
فیصلہ کی تعمیل کرتے تو درست ہوتا۔ورنہ خواہ وہ مریخ اور زہرا کے ٹکڑے لے آئیں اور
خزانے میں داخل کر دیں مگر حکم کی تعمیل نہ کریں تو وہ نا فرمان سمجھے جائیں گے۔کہا گیا ہے کہ ان جماعتوں کے نام شائع کئے گئے جنہوں نے فارم بھیجے مگر پھر بھی تعمیل
نہ کی گئی۔اس کا جواب وہ یہ دے سکتے ہیں کہ تم نے خلیفہ کا حکم نہ مانا ہم پر تمہارے حکم کا کیا اثر
ہو سکتا تھا۔حقیقت یہ ہے کہ جب تک ناظر اپنے رویہ کو نہ بدلیں گے ان کی باتوں کا بھی کوئی
اثر نہ ہوگا۔ایک دفعہ کسی بزرگ کا گھوڑا چلنے سے اڑا۔انہوں نے فرمایا میں نے ضرور خدا تعالیٰ
کے کسی حکم کی نافرمانی کی ہوگی جس پر گھوڑے نے میری نافرمانی کی۔جانے دو نیکی اور
ایمان کو مگر کیا یہ درست نہیں کہ جو ماں باپ بچوں کے سامنے لڑتے ہیں بچے ان سے لڑتے
ہیں۔خربوزہ کو دیکھ کر خربوزہ رنگ بدلتا ہے۔جو لوگ یہ دیکھتے ہیں کہ فلاں نے قانون شکنی کی
اور اُسے بُرا نہیں سمجھا گیا تو وہ بھی اس طریق کو اختیار کر کے نظام کو درہم برہم کر دیتے ہیں۔اس وجہ سے قانون شکنی کی روح کو ہی کچل دینا چاہئے۔قانون شکنی خواہ ناظر کرے یا کوئی اور
وہ برداشت نہیں کی جاسکتی۔جب ناظر خلیفہ کے کسی فیصلہ کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کیا کلرک
نہیں دیکھتے کہ یہ فیصلہ لکھا ہے مگر ناظر اس پر عمل نہیں کرتے۔پھر اسی طرح کلرک ناظر کے حکم
کے متعلق کرتے ہیں اور وہی بات ہو جاتی ہے جو کسی برہمن کے متعلق بیان کی جاتی ہے۔کہا
جاتا ہے ایک برہمن دریا کی طرف سے آرہا تھا۔سردی کا موسم تھا اور غسل کرنا مشکل تھا۔ایک دوسرے برہمن نے پوچھا غسل کر آئے ؟ اُس نے کہا میں نے دریا میں ایک کنکر پھینک
خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
کر کہہ دیا ” تو را شنان سومور اشنان۔پوچھنے والے نے کہا پھر میں تم کو مخاطب کر کے کہہ دیتا
ہوں کہ ” تو راشنان سوموراشنان “۔اور یہ کہہ کر وہ بھی گھر لوٹ گیا۔اسی طرح ایک کلرک
جب دیکھتا ہے کہ خلیفہ کا ایک حکم لکھا ہوا موجود ہے مگر بجائے اس کے متعلق فیصلہ کرانے کے
خود ہی ناظر کہہ دیتا ہے کہ اس پر عمل نہیں ہو سکتا تو وہ ناظر کے حکم پر کہتا ہے کہ اس پر عمل نہیں
ہوسکتا۔پھر جب وہ کوئی حکم دیتا ہے تو چپڑاسی کہہ دیتا ہے کہ اس پر عمل نہیں ہوسکتا۔اس طرح
توجیہہ کا دروازہ وسیع ہوتا جاتا ہے اسی لئے کسی نے کہا ہے کہ سب سے اول قیاس ابلیس نے
کیا اور وہ تباہ ہو گیا۔پس یا تو جو قانون بن چکا ہوا سے بدلوانا چاہئے یا پھر عمل کرتے ہوئے
مرنا بھی پڑے تو مر جانا چاہئے“۔رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۴۵ء صفحه ۱۴۳ تا ۱۴۷)