ٹرانسپورٹ ، مہمان نوازی ، امداد مستحق اور خلافت لائبریری کے بجٹ کی بابت
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
۵۶۶
جلد سوم
ٹرانسپورٹ ، مہمان نوازی ، امداد مستحقین ا
خلافت لائبریری کے بجٹ کی بابت
اور
سب سے پہلے تو میں اس حصہ کے متعلق کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں جو بجٹ میں
خلافت بجٹ کے طور پر پچھلے سال رکھا گیا تھا۔غور کرنے کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ
دو چیزیں ایسی ہیں کہ بجائے خلافت کے بجٹ کے نیچے ان کا نام رکھنے کے انہیں پرائیویٹ
سیکرٹری کے بجٹ کے نیچے رکھنا چاہئے۔وہ کام بھی پرائیویٹ سیکرٹری کا ہی ہے اور گو وہ
خلیفہ وقت کی ہدایات کے ماتحت ہی کام کرے گا لیکن عنوان کے لحاظ سے اس چیز کو اس کے
بجٹ کے نیچے چلا جانا چاہئے تا کہ نگرانی بھی رہے اور حساب کتاب بھی رکھا جا سکے۔ان میں
سے پہلی چیز میرے نزدیک موٹر ہے۔موٹر کو میرے نزدیک خلافت کے بجٹ میں سے نکال کر
سیکرٹری کے بجٹ میں رکھ دینا چاہئے کیونکہ یہ ایک ایسی چیز ہے جس کا حساب ہونا چاہئے اور
ہوتا ہے پس کوئی وجہ نہیں کہ پرائیوٹ سیکرٹری کے دفتر کے نیچے اس کو نہ رکھا جائے۔اسی طرح
چار مدات میں سے ایک مدالیسی ہے جس کے متعلق میں چاہتا ہوں کہ اسے اُڑا دوں کسی الہی
مصلحت کے ماتحت وہ گزشتہ سال رکھی گئی تھی مگر میں سمجھتا ہوں اب وہ مصلحت پوری ہو چکی
ہے اور مناسب یہی ہے کہ اگر اس مد کو اُڑا دیا جائے اور وہ مہمان نوازی کی مد ہے۔مہمان نوازی
کی مد ہے تو ضروری لیکن میں سمجھتا ہوں اگر کسی شخص کو توفیق حاصل ہو تو اس کے لئے کسی قسم کا
روپیہ وصول کرنا طبیعت پر گراں گزرتا ہے۔چنانچہ میں نے اس سال محسوس کیا ہے کہ ہر
دعوت پر مجھے ایسا معلوم ہوتا تھا کہ جیسے میں بھیک مانگ رہا ہوں۔اب اس پر ایک دفعہ عمل
ہو گیا ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ خلفاء کے لئے اب یہ طریق عمل معیوب نہیں ہوسکتا۔اگر کوئی
خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
خلیفہ ایسا ہو کہ اس کی ذاتی آمدنی اتنی قلیل ہو کہ اس کام کا چلانا اس کے لئے دوبھر ہو تو ایک
سال تک اس مد کے جاری رہنے سے سنت پڑ گئی ہے اور اگر آئندہ خلفاء کے لئے اس بارہ
میں کوئی عار ہو سکتی تھی تو وہ ٹوٹ گئی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ کم سے کم میرے لئے اس کا لینا
بہت گراں گزرتا ہے اس لئے میری تجویز یہ ہے کہ اس مد کو نکال دیا جائے۔صرف سلسلہ کے
ایسے لوگوں کی امداد کے لئے جو پرانے خادم ہیں کچھ رقم ضرور ہونی چاہئے کیونکہ ایسے مواقع
پیش آ جاتے ہیں جب ضرورت ہوتی ہے کہ ان کی دلجوئی کے لئے اور ان کا حوصلہ بڑھانے
کے لئے کچھ مدد کی جائے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس غرض کے لئے صرف تین ہزار کی رقم اس
سال کے لئے رہنے دی جائے۔باقی موٹر کے متعلق فنانس کمیٹی کے اصرار پر پچھلے سال جو
فیصلہ کیا گیا تھا بعد میں غور کرنے پر میں نے سمجھا کہ وہ غلط طریق ہے۔در حقیقت ہونا یہ
چاہئے کہ موٹر جب خریدا جائے تو اس کے لئے بجٹ میں گنجائش رکھی جائے اور جب پرانا
موٹر بیچا جائے تو اس کی قیمت آمد میں شمار کی جائے۔یہ جو فیصلہ کیا گیا تھا کہ موٹر کی خرید کے
لئے قرضہ لے لیا جائے اور ہر سال تین ہزار روپیہ اس قرض میں واپس کیا جائے بعد میں میں
نے سمجھا کہ یہ طریق درست نہیں۔گزشتہ سال کے بجٹ میں سے صرف تین ہزار روپیہ موٹر کی
خرید کے لئے لیا گیا تھا اور باقی روپیہ قرض لے لیا گیا تھا۔موٹر کے متعلق جیسا کہ چوہدری
عبد اللہ خاں صاحب نے کہا تھا یہ ضروری تھا کہ ایسا موٹر خریدا جاتا جو زیادہ محفوظ ہوتا۔ان کا
اندازہ بائیس ہزار روپیہ کا تھا مگر ہم نے سترہ ہزار میں موٹر خریدا۔تین ہزار موٹر کی مد میں سے
نکال کر دیا گیا۔چھ ہزار بجٹ میں خرید موٹر کی قسط کے طور پر موجود تھا اور آٹھ ہزار امانت
سے قرض لے کر ادا کر دیا گیا۔میری تجویز یہ ہے کہ موٹر کی خرید کے لئے جو رقم قرض لے کر
خرچ کی گئی ہے اس کو موجودہ بجٹ سے ادا کر دیا جائے۔آئندہ جب تک یہ موٹر رہے رہے
جب نیا موٹر خریدنے کی ضرورت محسوس ہو تو اسے بیچ کر جو روپیہ حاصل ہو وہ آمد میں ڈال دیا۔جائے اور جتنے روپیہ کی مزید ضرورت محسوس ہو اتنا روپیہ نئے موٹر کے لئے بجٹ میں رکھا
جائے۔باقی موٹر کے جو ماہوار اخراجات ہیں مثلاً ڈرائیور کی تنخواہ ہے ، مرمت ہے، پٹرول
ہے، ٹیکس ہے ، ان چیزوں کا بجٹ مناسب طور پر سب کمیٹی تجویز کر سکتی ہے مگر بہر حال یہ بجٹ
۵۶۸
جلد سوم
خلافة على منهاج النبوة
ستحقين
پرائیوٹ سیکرٹری کے ماتحت رکھا جائے اور خلافت بجٹ میں اعانت کی ایک مدرکھ دی جائے
اور تین ہزار روپیہ سالانہ اس کے لئے رقم رکھی جائے۔ضیافت والی مداُڑا دی جائے اور کار
کے اخراجات مثلاً تنخواہ ڈرائیور، پٹرول ، مرمت، لائسنس اور بیمہ وغیرہ کے متعلق اندازہ کر
کے ایک رقم معین کر دی جائے۔چوتھی چیز جس پر میں زیادہ زور اور وضاحت سے کچھ کہنا چاہتا ہوں وہ لائبریری ہے
تین ہزار روپیہ اسی مد میں لائبریری کے لئے میں نے رکھوایا تھا۔درحقیقت لائبریری
خلافت کا کوئی ذاتی خرچ نہیں بلکہ انجمن کا خرچ ہے اس لئے میں کوئی وجہ نہیں سمجھتا کہ اس کو
خلافت کے خرچ کے ماتحت رکھا جائے کیونکہ اس کا بھی حساب ہوتا ہے اور یہ امداد
والے حصہ کو میں نے خلافت کے ماتحت اس لئے رکھا ہے کہ اس میں ایک قسم کا اخفاءضروری
ہے کیونکہ اس میں زیادہ تر یہی مد نظر ہے کہ وابستگان خلافت اور وابستگان جماعت کی امداد
کی جائے اور ان کی دلجوئی کے لیے انہیں کچھ رقمیں دی جائیں اور اس قسم کی امداد کا ظاہر ہونا
طبعا لوگ پسند نہیں کرتے اور گو اس صورت میں بھی بہت چھوٹی چھوٹی رقمیں ان کے حصہ میں
آئیں گی مگر چونکہ عام طور پر طبائع پر اس قسم کی امداد کا اظہار گراں گزرتا ہے اس لئے
خلافت کی مدہی ایسی ہے کہ اس کے ماتحت بغیر دفتر میں سے گزرنے کے دوسرے کی امداد
کے لئے رقم دی جاسکتی ہے اور اس شخص کی طبیعت پر بھی گراں نہیں گزرتا لیکن لائبریری کوئی
پوشیدہ رہنے والی چیز نہیں وہ پرائیوٹ سیکرٹری کے ماتحت ہونی چاہئے اور گو اس کا نام
خلافت لائبریری ہی ہو گا مگر باقی دفاتر کو بھی اس سے فائدہ اٹھانے کا حق ہوگا“۔رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۲ء صفہ ۷ تا ۹ )
(