متعدد زبانوں مییں قران کریم کے تراجم ہونا بھی خلافت کی برکات میں سے ہے
خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)
خلافة على منهاج النبوة
جلد سوم
متعدد زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم شائع ہونا بھی
خلافت کی برکات میں سے ہے
یہ خلافت اور تنظیم کی ہی برکت ہے کہ جماعت نے متعدد زبانوں میں قرآن کریم
کے تراجم شائع کر دیے ورنہ جماعت میں کوئی ایک فرد بھی ایسا مالدار نہیں جو ان تراجم میں
سے ایک ترجمہ بھی شائع کروا سکتا۔اسی طرح کوئی فردا یا رسوخ نہیں رکھتا کہ وہ علیحدہ طور پر
کسی زبان میں بھی قرآن کریم کا ترجمہ شائع کراسکتا لیکن اجتماعی صورت میں ہم اس وقت
تک انگریزی ، ڈچ ، روسی ، سپینش ، پرتگیزی ، اٹالین ، جرمن اور فرانسیسی زبانوں میں قرآن
کریم کا ترجمہ کرواچکے ہیں۔مشرقی افریقہ میں سواحیلی زبان میں ترجمہ شائع ہو چکا ہے اور
لو گنڈا زبان میں ترجمہ کا کام ہو رہا ہے۔انڈونیشین اور ملائی زبانوں میں بھی ترجمہ کا
کام ہو رہا ہے۔ہندی اور گورمکھی زبانوں میں بھی ترجمہ کروایا جا رہا ہے اور امید ہے کہ
اگلے تین چار سال میں بیس سے زائد زبانوں میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع ہو جائے گا۔ہماری نیت ہے کہ ہر اہم زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع کر دیں تا کسی زبان کا جاننے
والا ایسا نہ رہے جو اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ر پورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء صفحه ۲۰ )