پیش لفظ

خلافت حقّہ اسلامیہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
پیش لفظ
اللہ تعالیٰ نے احیاء اسلام کے لئے اس زمانہ میں بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ حضرت
اقدس مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کو مبعوث فرمایا اور
حضرت محمد مصطفی سلی لی ایم کی اتباع اور کامل پیروی کے نتیجہ میں آپ کو امتی نبوت کا منصب
عطا کیا اور اپنے وعدہ کے مطابق جماعت احمدیہ میں خلافت علی منھاج النبوۃ کے نظام کو
جاری فرمایا۔خلافت وہ بابرکت روحانی نظام ہے جس کے قیام کی بشارت ہمارے آقا و
مولیٰ حضرت محمد مصطفی سالی تم نے دی تھی کہ آخری زمانہ میں پھر اللہ تعالیٰ خلافت علی منھاج
النبوۃ کو قائم کرے گا جس کا سلسلہ دائمی ہوگا تا قیامت منقطع نہیں ہوگا۔خدائے ذوالمنن کا یہ احسان ہے کہ اس نے مسلمانوں کی 1400 سالہ طویل
محرومی کے بعد امام مہدی کے ذریعہ خلافت علی منھاج النبوۃ کی یہ نعمت جاری فرمائی ہے جو
اس بات کا ثبوت ہے کہ 72 فرقوں کے مقابل پر یہی وہ واحد جماعت ہے جو اللہ تعالیٰ کی
نظر میں اس انعام کی مستحق اور صراط مستقیم پر گامزن ہے۔سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محموداحم خلف المي الثاني لمصلح الموعودرضی الله تعالى
عنہ نے 27 دسمبر 1956ء کو جلسہ سالانہ کے موقعہ پر خلافت حقہ اسلامیہ “ کے عنوان
پر بصیرت افروز تقریر فرمائی جس میں آپ نے خلافت احمدیہ کے آئندہ ہمیشہ جاری رہنے
اور استحکام خلافت اور انتخاب خلافت کے متعلق طریق کار کو بڑی ہی عمدگی ، خوش اسلوبی
اور وضاحت کے ساتھ بیان فرمایا ہے۔

سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی
اجازت و منظوری سے نظارت نشر و اشاعت قادیان اس اہم تقریر کو افادہ عام کے لئے ایک
بار پھر شائع کر رہی ہے۔الحمد للہ
اللہ تعالیٰ اس کتاب کی اشاعت کو ہر لحاظ سے بابرکت بنائے اور خلافت کی
اہمیت و برکات اور خلیفتہ اسیح کے مقام و مرتبہ کو پہچاننے اور خلافت کے فدائی بننے کی ہم
سب کو توفیق وسعادت عطا فرمائے۔آمین
خاکسار
حافظ مخدوم شریف
ناظر نشر و اشاعت قادیان

آج 10 میں سے 10 باقی