خلافت حقہ اسلامیہ
خلافت حقّہ اسلامیہ
أعُوذُ باللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمُدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
خلافت حقہ اسلامیہ
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا !
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَعَدَ اللَّهُ الَّذِيْنَ آمَنُوْا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا
اسْتَخْلَفَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِيْنَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ
وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنَا يَعْبُدُوْنَنِيْ لَا يُشْرِكُوْنَ بِيْ شَيْئًا
وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُوْنَ۔(النور: ۵۶)
اس آیت کے متعلق تمام پچھلے مفترین اس بات پر متفق ہیں کہ یہ آیت خلافت اسلامیہ کے
متعلق ہے۔اسی طرح صحابہ کرام (رضوان
اللہ علیہم اجمعین ) اور کئی خلفاء راشدین بھی اس کے
متعلق گواہی دیتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اپنی کتابوں میں اس
آیت کو پیش کیا ہے۔اور بتایا ہے کہ یہ آیت خلافت اسلامیہ کے متعلق ہے۔اس آیت میں اللہ
تعالیٰ بیان فرماتا ہے کہ اے خلافت حقہ اسلامیہ پر ایمان رکھنے والے مومنو! (چونکہ یہاں خلافت
لے یہ تقریر حضرت
امیر المومنین خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے جلسہ سالانہ 1956ء کے موقعہ
پر 27 دسمبر کوفرمائی تھی۔
خلافت حقہ اسلامیہ
2
کا ذکر ہے۔اس لئے ا مَنُوا میں ایمان لانے سے مراد ایمان بالخلافت ہی ہوسکتا ہے۔پس یہ
آیت مبائعین کے متعلق ہے۔غیر مبائعین کے متعلق نہیں کیونکہ وہ خلافت پر ایمان نہیں رکھتے )
اور اے خلافت حقہ اسلامیہ کو قائم رکھنے اور اس کے حصول
کیلئے کوشش کرنے والو! تم سے اللہ ایک
وعدہ کرتا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم تم میں سے زمین میں اسی طرح خلفاء بناتے رہیں گے جس طرح
تم سے پہلے لوگوں
کو خلفاء بنایا اور ہم انکے لئے اسی دین کو جاری کریں گے جو ہم نے ان کیلئے پسند
کیا ہے۔یعنی جو ایمان اور عقیدہ ان کا ہے وہی خدا کو پسندیدہ ہے اور اللہ تعالیٰ وعدہ کرتا ہے کہ وہ
اسی عقیدہ اور طریق کو دنیا میں جاری رکھے گا۔اور اگر ان پر کوئی خوف آیا تو ہم اس کو تبدیل کر کے
امن کی حالت لے آئیں گے لیکن ہم بھی ان سے امید کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ تو حید کو دنیا میں قائم
کریں گے اور شرک نہیں کریں گے۔یعنی مشرک مذاہب کی تردید کرتے رہیں گے اور اسلام کی
توحید حقہ کی اشاعت کرتے رہیں گے۔خلافت کے قائم ہونے کے بعد خلافت پر ایمان لانے والے لوگوں نے خلافت کو ضائع
کر دیا۔تو فرماتا ہے مجھ پر الزام نہیں ہوگا اس لئے کہ میں نے ایک وعدہ کیا ہے۔اور شرطیہ وعدہ
کیا ہے، اس خلافت کے ضائع ہونے پر الزام تم پر ہوگا۔میں اگر پیشگوئی کرتا تو مجھ پر الزام ہوتا
کہ میری پیشگوئی جھوٹی نکلی۔مگر میں نے پیشگوئی نہیں کی بلکہ میں نے تم سے وعدہ کیا ہے اور شرطیہ
وعدہ کیا ہے کہ اگر تم مومن بالخلافہ ہو گے اور اس کے مطابق عمل کرو گے تو پھر میں خلافت کو تم میں
قائم رکھوں گا۔پس اگر خلافت تمہارے ہاتھوں سے نکل گئی تو یاد رکھو کہ تم مومن بالخلافۃ نہیں
رہو گے کا فر بالخلافہ ہو جاؤ گے اور نہ صرف خلفاء کی اطاعت سے نکل جاؤ گے بلکہ میری اطاعت
سے بھی نکل جاؤ گے اور میرے بھی باغی بن جاؤ گے۔” خلافت حقہ اسلامیہ کے عنوان کی وجہ ::
میں نے اس مضمون کا ہیڈ نگ ” خلافت حقہ اسلامیہ اسلئے رکھا ہے کہ جس طرح موسوی
خلافت حقہ اسلامیہ
3
زمانہ میں خلافت موسویہ یہود یہ دوحصوں میں تقسیم تھی، ایک دور حضرت موسیٰ علیہ السلام سے لیکر
حضرت عیسی علیہ السلام تک تھا۔اور ایک دور حضرت عیسی علیہ السلام سے لیکر آج تک چلا آ رہا ہے
اسی طرح اسلام میں بھی خلافت کے دو دور ہیں۔ایک دور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد شروع
ہوا۔اور اس کی ظاہری شکل حضرت علی رضی اللہ عنہ پرختم ہوگئی اور دوسرا دور حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی وفات کے بعد حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ سے شروع ہوا۔اور اگر آپ لوگوں میں
ایمان اور عمل صالح قائم رہا اور خلافت سے وابستگی پختہ ہی تو انشاء اللہ یہ دور قیامت تک رہے گا۔جیسا کہ مذکورہ بالا آیت کی تشریح میں میں ثابت کر چکا ہوں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر ایمان
بالخلافتہ قائم رہا اور خلافت کے قیام کیلئے تمہاری کوشش جاری رہی تو میرا وعدہ ہے کہ تم میں سے
( یعنی مومنوں میں سے اور تمہاری جماعت میں سے ) میں خلیفہ بناتا رہوں گا۔رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے بھی اس کے متعلق احادیث میں تصریح فرمائی ہے۔آپ فرماتے ہیں۔مَا كَانَتْ نَبُوَّةٌ قَطُّ إِلَّا تَبعَتْهَا خِلَافَة“ (جامع الصغير للسيوطى)
کہ ہر نبوت کے بعد خلافت ہوتی ہے۔اور میرے بعد بھی خلافت ہوگی۔اس کے بعد ظالم
حکومت ہوگی پھر جابر حکومت ہوگی۔یعنی غیر قو میں آکر مسلمانوں پر حکومت کریں گی جو ز بر دستی
مسلمانوں سے حکومت چھین لیں گی۔اس کے بعد فرماتے ہیں کہ پھر خلافت علی منھاج النبوة
ہوگی۔یعنی جیسے نبیوں کے بعد خلافت ہوتی ہے ویسی ہی خلافت پھر جاری کر دی جائے گی۔( مشکوۃ باب الانذار والتحذير )
نبیوں کے بعد خلافت کا ذکر قرآن کریم میں دو جگہ آتا ہے ایک تو یہ ذکر ہے کہ حضرت موسیٰ
علیہ السلام کے بعد خدا تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو خلافت اس طرح دی کہ کچھ ان میں سے موسیٰ علیہ
السلام کے تابع نبی بنائے اور کچھ ان میں سے بادشاہ بنائے اب نبی اور بادشاہ بنانا تو خدا تعالیٰ
کے اختیار میں ہے ہمارے اختیار میں نہیں۔لیکن جو تیسرا امر خلافت کا ہے وہ اس حیثیت سے کہ
خلافت حقہ اسلامیہ
4
خدا تعالیٰ بندوں سے کام لیتا ہے ہمارے اختیار میں ہے چنانچہ عیسائی اس کے لئے انتخاب کرتے
ہیں اور اپنے میں سے ایک شخص کو بڑا مذہبی لیڈر بنا لیتے ہیں۔جس کا نام وہ پوپ رکھتے ہیں۔گو
پوپ اور پوپ کے متبعین اب خراب ہو گئے ہیں مگر اس سے یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ پھر اُن سے
مشابہت کیوں دی ؟ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں صاف طور پر فرماتا ہے کہ
كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ
جس طرح پہلے لوگوں کو میں نے خلیفہ بنایا تھا۔اسی طرح میں تمہیں خلیفہ بناؤں گا۔یعنی جس
طرح موسیٰ علیہ السلام کے سلسلہ میں خلافت قائم کی گئی تھی اُسی طرح تمہارے اندر بھی اس حصہ
میں جو موسوی سلسلہ کے مشابہ ہوگا میں خلافت قائم کروں گا۔یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
حکومت براہ راست چلے گی۔پھر جب مسیح موعود آ جائے گا تو جس طرح مسیح ناصرٹی کے سلسلہ
میں خلافت چلائی گئی تھی۔اسی طرح تمہارے اندر بھی چلاؤں گا۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فرماتے ہیں کہ موسیٰ کے سلسلہ میں مسیح آیا اور محمدی سلسلہ میں بھی مسیح آیا۔مگر محمدی سلسلہ کا مسیح پہلے
مسیح سے افضل ہے۔اس لئے وہ غلطیاں جو انہوں نے کیس وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے محمدی مسیح
کی جماعت نہیں کرے گی۔انہوں نے خدا کو بھلا دیا۔اور خدا تعالیٰ کو بھلا کر ایک کمزور انسان کو خدا
کا بیٹا بنا کر پوجنے لگ گئے۔مگر محمدی مسیح نے اپنی جماعت کو شرک کے خلاف بڑی شدت سے
تعلیم دی ہے بلکہ خود قرآن کریم نے کہہ دیا ہے کہ اگر تم خلافت حاصل کرنا چاہتے ہو تو پھر شرک
کبھی نہ کرنا۔اور میری خالص عبادت کو ہمیشہ قائم رکھنا جیسا کہ يَعْبُدُونَنِيْ لَا يُشْرِكُوْنَ بِيْ
شَيْئًا میں اشارہ کیا گیا ہے۔پس اگر جماعت اس کو قائم رکھے گی تبھی وہ انعام پائے گی۔اور اس
کی صورت یہ بن گئی ہے کہ قرآن کریم نے بھی شرک کے خلاف اتنی تعلیم دی کہ جس کا ہزارواں
حصہ بھی انجیل میں نہیں۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی شرک کے خلاف اتنی تعلیم دی
ہے جو حضرت مسیح ناصری کی موجودہ تعلیم میں نہیں پائی جاتی۔پھر آپ کے الہاموں میں بھی یہ
خلافت حقہ اسلامیہ
50
تعلیم پائی جاتی ہے چنانچہ آپ کا الہام ہے۔خُذُوا التَّوْحِيْدَ التَّوْحِيْدَ يَا أَبْنَاءَ الْفَارِسِ
( تذکره طبع اوّل ص ۱۳۲)
اے مسیح موعود اور اس کی ذریت ! تو حید کو ہمیشہ قائم رکھوسواس سلسلہ میں خدا تعالیٰ نے توحید
پر اتنا زور دیا ہے کہ اس کو دیکھتے ہوئے اور قرآنی تعلیم پر غور کرتے ہوئے یہ یقین ہوتا ہے کہ اللہ
تعالیٰ اپنے فضل سے توحید کامل احمدیوں میں قائم رکھے گا۔اور اس کے نتیجہ میں خلافت بھی ان
کے اندر قائم رہے گی۔اور وہ خلافت بھی اسلام کی خدمت گذار ہوگی۔حضرت مسیح ناصری کی
خلافت کی طرح وہ خود اس کے اپنے مذہب کو توڑنے والی نہیں ہوگی۔جماعت احمدیہ میں خلافت قائم رہنے کی بشارت ::
میں نے بتایا ہے کہ جس طرح قرآن کریم نے کہا ہے کہ خلیفے ہوں گے۔رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے بھی فرمایا ہے کہ میرے بعد خلیفے ہوں گے۔پھر مُلْكًا عَاضًا ہوگا۔پھر ملک جبریہ
ہوگا۔اور اس کے بعد خِلَافَةٌ عَلَى مِنْهَاجِ النَّبُوَّةِ ہوگی۔(مشکوۃ باب الانذار والتحذير )
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی قرآن کریم اور رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی سنت میں الوصیت میں تحریر فرمایا ہے کہ
” اے عزیز و! جب کہ قدیم سے سنت اللہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ دو قدرتیں دکھلاتا ہے
تا مخالفوں کی دو جھوٹی خوشیوں کو پامال کر کے دکھلاوے۔سواب ممکن نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی
قدیم سنت کو ترک کر د یوے۔اس لئے تم میری اس بات سے جو میں نے تمہارے پاس بیان کی
غمگین مت ہو۔اور تمہارے دل پریشان نہ ہو جائیں۔کیونکہ تمہارے لئے دوسری قدرت
کا دیکھنا بھی ضروری ہے اور اس کا آنا تمہارے لئے بہتر ہے۔کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ
قیامت تک منقطع نہیں ہوگا (الوصیت ص ۶۔۷)
خلافت حقہ اسلامیہ
6
یعنی اگر تم سیدھے راستہ پر چلتے رہو گے تو خدا کا مجھ سے وعدہ ہے کہ جو دوسری قدرت یعنی
خلافت تمہارے اندر آوے گی وہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگی۔عیسائیوں کو دیکھ لوگ جھوٹی خلافت
ہی سہی انیس سو سال سے وہ اس کو لئے چلے آرہے ہیں۔مگر مسلمانوں کی بدقسمتی ہے کہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی خلافت کو ابھی اڑتالیس سال ہوئے تو کئی بلیاں چھچھڑوں کی خواہیں دیکھنے
لگیں۔اور خلافت کو توڑنے کی فکر میں لگ گئیں۔پھر فرماتے ہیں کہ
تم خدا کی قدرت ثانی کے انتظار میں اکٹھے ہو کر دعائیں کرتے رہو۔(الوصیت ص۷)
سوتم کو بھی چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشاد کے ماتحت دعائیں کرتے
رہو۔کہ اے اللہ ! ہم کو مومن بالخلافت رکھیں۔اور اس کے مطابق عمل کرنے کی توفیق دیجیو۔اور
ہمیں ہمیشہ اس بات کا مستحق رکھیو کہ ہم میں سے خلیفے بنتے رہیں۔اور قیامت تک یہ سلسلہ جاری
رہے تا کہ ہم ایک جھنڈے کے نیچے کھڑے ہو کر اور ایک صف میں کھڑے ہو کر اسلام کی جنگیں
ساری دُنیا سے لڑتے رہیں اور پھر ساری دنیا کو فتح کر کے محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
قدموں میں گرادیں۔کیونکہ یہی ہمارے قیام اور مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض ہے۔قدرت ثانیہ سے مراد خلافت ہے::
یہ جو میں نے قدرت ثانیہ کے معنے خلافت کے کئے ہیں یہ ہمارے ہی نہیں بلکہ غیر مبائعین
نے بھی اس
کو تسلیم کیا ہوا ہے۔چنانچہ خواجہ کمال الدین صاحب لکھتے ہیں:۔حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا جنازہ قادیان میں پڑھا جانے سے پہلے آپ کے وصایا مندرجہ
رسالہ الوصیت کے مطابق حسب مشورہ معتمدین صدر انجمن احمد یہ موجودہ قادیان واقرباء حضرت
مسیح موعود با اجازت حضرت ام المومنین کل قوم نے جو قادیان میں موجود تھی اور جس کی تعدا د اس
وقت بارہ سوتھی والا مناقب حضرت حاجی الحرمین شریفین جناب حکیم نورالدین صاحب سلمہ کو آپ