پیش لفظ

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

بسم الله الرحمن الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم و على عبده المسيح الموعود
هو النـ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
پیش لفظ
سیدنا حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے فرمودہ خطابات
المسیح
کی جلد اول پیش خدمت ہے۔یہ جلد ۱۹۶۵ء سے ۱۹۷۳ ء تک کے جلسہ سالانہ کے افتتاحی خطاب،
دوسرے روز کے خطاب اور اختتامی خطابات پر مشتمل ہے۔ان تقاریر کی کل تعداد ۲۴ ہے جن میں سے
۱۶ تقاریر غیر مطبوعہ ہیں اور پہلی دفعہ شائع کی جارہی ہیں۔حضور رحمہ اللہ کے مستورات سے خطابات
لجنہ اماءاللہ پاکستان نے المصابیح کے نام سے الگ شائع کئے ہیں اس لئے انہیں اس جلد میں
شامل نہیں کیا گیا۔جن مقدس وجودوں کو خدائے قادر مقام خلافت پر فائز کرنے کے لئے منتخب فرماتا ہے انہیں
اپنی غیر معمولی تائید و نصرت سے نوازتا ہے۔ان کی زبانِ مبارک سے حقائق و معارف اور دقائق
و لطائف جاری فرماتا ہے۔اس جلد میں مندرجہ ذیل اقتباسات جماعتی نقطہ نگاہ سے خاص اہمیت
کے حامل ہیں۔(۱) ۱۹؍دسمبر ۱۹۶۵ء کو اپنی خلافت کے پہلے جلسہ سالانہ کے افتتاحی خطاب کے موقع پر فرمایا:۔”اے جان سے زیادہ عزیز بھائیو! میرا ذرہ ذرہ آپ پر قربان کہ آپ کو خدا تعالیٰ نے
جماعتی اتحاد اور جماعتی استحکام کا وہ اعلیٰ نمونہ دکھانے کی توفیق عطا کی کہ آسمان کے فرشتے آپ
پر ناز کرتے ہیں۔آسمانی ارواح کے سلام کا تحفہ قبول کرو۔تاریخ کے اوراق آپ کے نام کو
عزت کے ساتھ یاد کریں گے اور آنے والی نسلیں آپ پر فخر کریں گی کہ آپ نے محض خدا تعالیٰ
کی رضا کی خاطر اس بندہ ضعیف اور ناکارہ کے ہاتھ پر متحد ہو کر یہ عہد کیا ہے کہ قیام تو حید اور

۲
اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال کے قیام اور غلبہ اسلام کے لئے جو تحریک اور جو جد و جہد
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے شروع کی تھی اور جسے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے
اپنے آرام کھو کر اپنی زندگی کے ہر سکھ کو قربان کر کے اکناف عالم تک پھیلایا ہے۔آپ اس
جد و جہد کو تیز سے تیز تر کرتے چلے جائیں گے۔میری دعا ئیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں اور میں ہمیشہ آپ کی دعاؤں کا بھوکا ہوں۔میں نے
آپ کی تسکین قلب کے لئے ، آپ کے بار ہلکا کرنے کے لئے ، آپ کی پریشانیوں کو دور کرنے کے
لئے اپنے رب رحیم سے قبولیت دعا کا نشان مانگا ہے اور مجھے پورا یقین اور پورا بھروسہ ہے اس پاک
ذات پر کہ وہ میری اس التجا کور د نہیں کرے گا۔(صفحہ ۲۱ جلد ھذا)
ہے
(۲) ۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء کو اپنی خلافت کے پہلے جلسہ سالانہ کے دوسرے روز کے خطاب میں فرمایا:۔مامور اور نبی اپنی جماعت کو کتاب اور حکمت سکھاتا ہے اور ان
کا تزکیہ نفوس کرتا ہے اور
یہی کام ان کے بعد ان کی نیابت میں ان کے خلفاء کو کرنے پڑتے ہیں اور یہی ان کی اصل ذمہ داری
ہوتی ہے۔اس ذمہ داری کو نبھانے کے لئے ایک جماعتی نظام قائم کیا جاتا ہے اور جہاں تک عزم اور
فیصلہ کا تعلق ہے۔اس نظام کی پوری ذمہ داری خلیفہ وقت پر ہوتی ہے اور یہ ذمہ داری نہایت نازک
ہے اور ذمہ داری کے نبھانے میں خلیفہ وقت کو جماعت سے دو بنیادی باتوں کی توقع ہوتی۔(اول) جماعت کے مخلصانہ مشورے ( دوم ) ان کی دعائیں اور جس طرح مجھ سے پہلے خلفاء
جماعت سے ان دو بنیادی باتوں کی توقع رکھتے تھے۔اس طرح میں بھی ان کی توقع رکھتا ہوں
کیونکہ ان کے بغیر خلافت کے اہم کام کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکتا پس آپ کے مخلصانہ
مشوروں اور پُر سوز دعاؤں کی مجھے بہت ضرورت ہے اور میں اپنے رب سے امید رکھتا ہوں کہ یہ
دونوں چیزیں مجھے آپ کی طرف سے ملتی رہیں گی۔انشاء اللہ تعالیٰ۔“ (صفحہ ۱۱ ۱۲ جلد هذا)
(۳) ۲۱؍دسمبر ۱۹۶۵ء کو اپنی خلافت کے پہلے جلسہ سالانہ پر اختتامی خطاب کرتے ہوئے فرمایا:۔میرے جیسا انسان اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے سامنے کن الفاظ میں پیش کرے لیکن اس تمام نیستی
کے باوجود جو میں اپنے نفس میں اپنے لئے پاتا ہوں۔میں یہ کہنے پر مجبور ہوجاتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے
مجھے جس مقام پر کھڑا کیا ہے اس مقام کی حفاظت کا ذمہ خود اس نے لیا ہے اور جب تک وہ مجھے زندہ
66
---

رکھنا چاہے گا۔اس کا قادر و توانا اور قومی ہاتھ ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا اور جس طرف بھی خدا تعالیٰ
میری رہنمائی فرماتے ہوئے جماعت کو ترقی کے لئے لے جانا چاہے گا اس میں برکت ہوگی اور اگر
کوئی شخص اس راستہ کو چھوڑے گا تو وہ ناکام رہے گا۔اس لئے نہیں کہ مجھ میں کوئی خوبی یا طاقت ہے بلکہ
اس لئے کہ جس وجود نے مجھے اس مقام پر کھڑا کیا ہے تمام خوبیاں اور طاقتیں اس کو حاصل ہیں
وہ ہمیں کامیاب کرے گا اور میں پورے یقین اور وثوق کے ساتھ ساری جماعت کو جو یہاں
بیٹھی ہوئی ہے اور تمام دنیا کو جہاں کہ آج کی آواز پہنچے یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ پچیس تمیں سال کے
اندر دنیا کی ساری طاقتیں مل کر بھی اس روحانی انقلاب کو روک نہیں سکتیں۔“ (صفحہ ۷۳ تا ۷۵ جلد ھذا)
(۴) ۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء کو جلسہ سالانہ کے دوسرے روز اپنے خطاب میں فرمایا:۔آپ میں سے ہر شخص کی خواہش، تمنا اور دعا ہے کہ مثلاً سیرالیون سارا احمدی ہو جائے ، مثلاً
غاناسارا احمدی ہو جائے ،مثلاً گیمبیا سارا احمدی ہو جائے ،مثلاً نائیجیر یاسا را احمدی ہو جائے۔وہ کون
سا ملک ہے جس کے احمدی ہو جانے کے متعلق آپ کے دل میں خواہش نہ ہو اور اس کے لئے آپ
کی دعا نہ ہو جس وقت وہ ملک احمدی ہو گیا اور اس کی مالی قربانیاں آپ سے بڑھ گئیں اس دن وہ
کہے گا نظام ہمارے ہاتھ میں دو یا ہمارے مقابلہ میں آکے قربانیاں دو۔تو قبل اس کے کہ ایسا دن
آئے کہ آپ کے ہاتھ سے یہ فضیلت چھین لی جائے کہ اللہ تعالیٰ نے غلبہ اسلام کا نظام آپ کے
ہاتھ میں دیا ہے اور آپ کے ہاتھ سے چلا رہا ہے ان باتوں کی طرف توجہ دو اور اپنی قربانیوں کے
معیار کو اور قربانیوں کی رفتار کو بڑھاؤ مل کے سب نے ایک تنبیہ ہمیں کر دی ہے۔وارننگ سگنل بلند
ہو چکا ہے اس کی طرف متوجہ ہو جاؤ اور اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرو۔(صفحہ ۱۱۴ جلد ھذا )
(۵) ۲۸ جنوری ۱۹۶۷ء کو جلسہ سالانہ کے اختتامی خطاب کے دوران فرمایا:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان پر یہ فیصلہ کر دیا
ہے کہ وہ اسلام کو تمام ادیانِ عالم کے مقابلہ میں غالب کرے گا اور اگر سارے مذاہب کے سر براہ
اور ان کے علماء اور ان میں منتقی قرار دیئے جانے والے اور بزرگ اور نیک اکٹھے ہو جائیں تمام
مذاہب کے اور وہ میرے مقابلہ پر آ کر کھڑے ہوں۔وہ ایک چیز کے مستحق دعا کریں اور میں بھی
اس کے متعلق دعا کروں تو ان تمام بزرگوں کی دعائیں رد کر دی جائیں گی اور میری دعا قبول

۴
ہو جائے گی۔اسی طرح آج میں یہ کہتا ہوں۔۔۔۔۔جو ایک نہایت ہی ادنی خادم حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہوں اور آپ کے آقا ومطاع محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام
ہوں۔اکیلا دعا کروں گا اور اس وجہ سے نہیں کہ میں کوئی چیز ہوں بلکہ اس کے لئے کہ اسلام
خدا تعالیٰ کی نگاہ میں ایک بہت بڑی صداقت ہے اور اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام سے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ آپ کے خلفاء کی مدد کے لئے آسمان سے اترا کرے گا۔میں آج اس بات کو دہراتا ہوں کہ اگر آپ سب کے مقابلہ میں میں اکیلا دعا کروں گا تو اللہ تعالیٰ
میری دعا کو قبولیت بخشے گا اور آپ کی دعاؤں کو ر ڈ کر دے گا۔“ (صفحہ ۱۵۹،۱۵۸ جلد ھذا)
(۲) ۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء کو جلسہ سالانہ کے دوسرے روز کے خطاب کے دوران فرمایا:۔ا بھی میں نے اسلام کے اقتصادی نظام کے اصول اور اس کے فلسفہ پر جو خطبات
دیئے تھے جس وقت میں یہ خطبات دے چکا تو مجھے خیال پیدا ہوا کہ اکثر احمدی تو مذہب سے دلچسپی
رکھتے ہیں اور ان خطبات میں جو مختلف مذہبی پہلو بیان ہوئے ہیں۔جن کی بنیاد پر آگے اقتصادی
اصول قائم کئے گئے ہیں وہ بڑے شوق سے پڑھیں گے اور بڑی لذت محسوس کریں گے لیکن
دوسرے لوگ خصوصاً غیر مسلم جو ہیں ان کو تو مذہب یا اسلام یا قرآن سے دلچسپی نہیں وہ
شاید bore یعنی اُکتا جائیں اس لئے ان سارے خطبات کا ایک خلاصہ بیان کر دینا چاہئے جس
میں صرف اصول بتا دیئے جائیں۔اس کی حکمتیں اور وہ روحانی بنیاد جن کے اوپر ان کو قائم کیا گیا
ہے اس کو چھوڑ دیا جائے اور جو تعلیم ہے اور جو اس کا فلسفہ ہے وہ بیان کر دیا جائے اور یہ دراصل
خلاصہ ہوگا ان خطبات کا۔چنانچہ میں اس وقت بہت دعا کر رہا تھا۔اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا کہ جو
کچھ تم نے ان چودہ خطبات میں بیان کیا ہے یہ سارا مضمون سورۃ فاتحہ میں پایا جاتا ہے۔تم سورۃ فاتحہ
کی اقتصادی تفسیر بیان کر دینا تو ان خطبات کا خلاصہ آجائے گا۔اللہ تعالیٰ نے توفیق دی
تو سورۃ فاتحہ کی اقتصادی تفسیر بھی آجائے گی۔“ ( صفحه ۳۵۴،۳۵۳ جلد هذا )
( ۷ ) ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۳ء کو جلسہ سالانہ کے دوسرے روز اپنے خطاب میں فرمایا:۔گیمبیا میں اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ کہا کہ کم از کم ایک لاکھ پاؤنڈ ان ممالک میں ان کی
خدمت کے لئے خرچ کرو۔جب میں وہاں سے واپس آیا تو پہلا ملک جہاں افریقہ سے باہر ٹھہرا

وہ انگلستان تھا۔میں نے اپنے بھائیوں سے بڑی وضاحت سے یہ کہا کہ خدا نے یہ کہا ہے کہ یہ کام
کرو میں اُن سے اللہ تعالیٰ کی اس منشاء کے مطابق یہ وعدہ کر کے آیا ہوں کہ میں خدا تعالیٰ کے فضل
سے پانچ سات سال کے اندر اندر تمہارے مُلکوں میں سولہ نئے طبی مراکز کھولوں گا اور کافی نئے
سیکنڈری سکول کھولوں گا۔تعداد بھی میں نے بتائی تھی اس وقت مجھے یاد نہیں رہی بہر حال سولہ سے
زیادہ ہی بتائی ہوگی۔اس کے لئے بہت سی چیزوں کی ضرورت ہے۔اس کے لئے ڈاکٹروں کی
ضرورت ہے۔اس کے لئے ٹیچرز اور پروفیسروں کی ضرورت ہے۔اس کے لئے مال کی ضرورت
ہے اور چونکہ خدا نے کہا کہ کم سے کم اتنا خرچ کرو اس لئے میں اپنے رب سے یہ امید رکھتا ہوں کہ
اپنی خواہش کو پورا کرنے کے سامان وہ خود ہی پیدا کر دے گا اور مجھے ایک سیکنڈ کے لئے بھی
گھبراہٹ نہیں کہ مجھے ڈاکٹر کہاں سے ملیں گے۔سکولوں میں پڑھانے والے ایم ایس سی لیکچررز
کہاں سے آئیں گے۔سکولوں یا ہسپتالوں کی عمارتیں بنانے کے لئے پیسہ کہاں سے آئے گا۔خدا
کی یہ منشاء ہے خدا کی منشاء پوری ہوگی۔ایک چیز کی مجھے فکر ہے اور وہ یہ میرا پہلا اعلان تھا وہاں سے
آکر اور مجھے بھی اس کی فکر ہے تمہیں بھی اس کی فکر کرنی پڑے گی پیسہ بھی خدا دے گا اور آدمی بھی
دے گا لیکن مجھے اور تمہیں یہ فکر کرنی چاہئے کہ ہم یہ حقیر قربانی جو اپنے رب کے حضور پیش کریں وہ
قبول ہوتی ہے یا نہیں۔اس کے لئے ہمیں دعائیں کرنی چاہئیں کہ خدا ہماری ان حقیر قربانیوں کو
قبول فرمائے۔(صفحہ ۶۴۰،۶۳۹ جلد ھذا)
(۸) ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء کو جلسہ سالانہ کا اختتامی خطاب کرتے ہوئے فرمایا:۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی یہ خواہش تھی کہ جماعت صد سالہ جشن منائے۔یعنی وہ لوگ
جن کوسوواں سال دیکھنا نصیب ہو وہ صد سالہ جشن منائیں اور میں اپنی بھی اسی خواہش کا اظہار کرتا
ہوں کہ صد سالہ جشن منایا جائے۔اس لئے میرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی ہے اور میں نے بڑی
دعاؤں کے بعد اور بڑے غور کے بعد تاریخ احمدیت سے یہ نتیجہ نکلا ہے کہ اگلے چند سال جو صد
حضرت
پورا ہونے سے قبل باقی رہ گئے ہیں وہ ہمارے لئے بڑی ہی اہمیت کے مالک ہیں۔مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت پر اس معنی میں کہ آپ نے جو پہلی بیعت لی اور صالحین اور مطہرین کی
چھوٹی سی جماعت بنائی تھی اس پر ۲۳ مارچ ۱۹۸۹ء کو سو سال گزر جائیں گے۔میں اس نتیجہ پر پہنچا

۶
کہ ہمیں کوئی منصوبہ بنانا چاہئے تاکہ ہم تیاری کریں اس صدی کے جشن کو منانے کی لیکن چونکہ میں
سمجھتا ہوں کہ ۱۹۸۹ ء کا سال بڑا ہی اہم سال ہو گا اس لئے میری طبیعت کا میلان سو سالہ جشن
منانے کی طرف اتنا نہیں (وہ بھی ہم نے منانا ہے ) جتنا دوسری صدی کے استقبال کی تیاری کی
طرف میرا میلان ہے۔(صفحہ ۶۴۷، ۶۴۸ جلد ھذا)
(۹) ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء کو جلسہ سالانہ پر اختتامی خطاب کرتے ہوئے فرمایا:۔اشاعت اسلام کا یہ جامع منصوبہ ہے جسے میں نے مختصر بیان کر دیا ہے۔دنیا کا ہر منصوبہ
روپیہ چاہتا ہے مثلاً جو براڈ کاسٹنگ اسٹیشن لگانے پر روپیہ خرچ ہوگا۔قرآن کریم کے تراجم
روپیہ خرچ ہو گا۔سو زبانوں میں اسلامی لٹریچر کی اشاعت پر بہت رقم خرچ آئے گی۔منصو بہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک معقول رقم کی ضرورت ہے۔اس کو ہم ” صد سالہ احمد ہے
جو بلی فنڈ“ کا نام دیتے ہیں۔تو ہمیں اس فنڈ کے لئے رقم کی ضرورت ہے۔اس کی آخری شکل تو
سولہ سال کے بعد بنے گی۔سردست اس کے لئے جتنی رقم کی اپیل کرنا چاہتا ہوں وہ صرف
اڑھائی کروڑ روپیہ ہے۔ہوسکتا ہے کہ جماعت اگلے سولہ سال میں اشاعت اسلام پر ۵۰ کروڑ
روپے خرچ کرنے لگ جائے۔“ (صفحہ ۶۷۸،۶۷۷ جلد ھذا)
خطابات ناصر کی دوسری جلد انشاء اللہ تعالیٰ حضور انور کی تقاریر جلسہ سالانہ ۱۹۷۴ء تا ۱۹۸۱ء
پر مشتمل ہوگی۔

آج 10 میں سے 10 باقی