میری دعا ئیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں اور میں آپ کی دعاؤں کا بھوکا ہوں

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۹؍ دسمبر ۱۹۶۵ء۔افتتاحی خطاب
میری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں اور
میں آپ کی دعاؤں کا بھوکا ہوں
افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ۱۹ دسمبر ۱۹۶۵ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اے خدائے بزرگ و برتر کی برگزیدہ اور محبوب جماعت ! خدا کرے کہ اُس کے قُرب کی
را ہیں آپ پر ہمیشہ کھلی رہیں۔اے نورمحمدی کے پروانو ! خدا کرے کہ دُنیا کی کوئی شمع کبھی تمہیں
اپنی طرف مائل نہ کر سکے۔اے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اطاعت گزار جماعت اور
آپ کے جاں نثارو! خدا آپ کے نفوس اور اموال میں برکت ڈالے اور آپ ہمیشہ ان بشارتوں
کے وارث بنے رہیں جو آسمان سے آپ کے لئے نازل کی گئی ہیں۔اے مصلح موعودؓ کے فیوض اور قوت قدسی سے تربیت یافتہ جماعت ! خدا کرے کہ آپ اس
مقام تربیت سے
کبھی نیچے نہ گر ہیں۔اے جان سے زیادہ عزیز بھائیو! میرا ذرہ ذرہ آپ پر قربان کہ آپ کو خدا تعالیٰ نے جماعتی
اتحاد اور جماعتی استحکام کا وہ اعلیٰ نمونہ دکھانے کی توفیق عطا کی کہ آسمان کے فرشتے آپ پر ناز
کرتے ہیں۔آسمانی ارواح کے سلام کا تحفہ قبول کرو۔تاریخ کے اوراق آپ کے نام کو عزت !
کے ساتھ یاد کریں گے اور آنے والی نسلیں آپ پر فخر کریں گی کہ آپ نے محض خدا تعالیٰ کی رضا
کی خاطر اس بندہ ضعیف اور ناکارہ کے ہاتھ پر متحد ہو کر یہ عہد کیا ہے کہ قیام تو حید اور اللہ تعالیٰ
کی عظمت اور اس کے جلال کے قیام اور غلبہ اسلام کے لئے جو تحریک اور جو جد و جہد حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے شروع کی تھی اور جسے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اپنے
آرام کھو کر اپنی زندگی کے ہر سکھ کو قربان کر کے اکناف عالم تک پھیلایا ہے۔آپ اس جدو جہد کو

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
تیز ، تیز تر کرتے چلے جائیں گے۔۱۹؍ دسمبر ۱۹۶۵ء۔افتتاحی خطاب
میری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں اور میں ہمیشہ آپ کی دعاؤں کا بھوکا ہوں۔میں نے
آپ
کی تسکین قلب کے لئے ، آپ کے بار ہلکا کرنے کے لئے ، آپ کی پریشانیوں کو دور کرنے
کے لئے اپنے رب رحیم سے قبولیت دعا کا نشان مانگا ہے اور مجھے پورا یقین اور پورا بھروسہ ہے اس
پاک ذات پر کہ وہ میری اس التجا کو رد نہیں کرے گا۔ہم جس عہد کی تجدید کے بعد اور جن اغراض
کی خاطر آج یہاں اکٹھے ہوئے ہیں اس کے پیش نظر ہمیں بعض باتیں یادرکھنی چاہئیں۔اول تو یہ کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جمعہ کے اجتماع پر اللہ تعالیٰ
ایک گھڑی ایسی بھی اپنے بندوں کو دیتا ہے کہ جس گھڑی میں وہ ان کی دعا کو خاص طور پر قبول کرتا
ہے۔یہ پاک اجتماع بھی کچھ اسی قسم کا اجتماع ہے۔ہم کسی دنیوی میلہ میں شمولیت کے لئے یہاں
نہیں آئے۔ہم خدا تعالیٰ کی محبت کی تلاش میں اس کی رضا کی راہوں کو ڈھونڈنے کے لئے یہاں
جمع ہوئے ہیں۔پس اپنے اوقات کو زیادہ سے زیادہ دعاؤں میں خرچ کرو۔انہیں ضائع نہ کرو
کہ آپ اس مسیح کی طرف منسوب ہونے والے ہیں۔جس کے متعلق خود خدا تعالیٰ نے فرمایا
الذي لا يضاع وقته ( تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ نمبر ۵۵۰ ) کہ اس کا وقت ضائع نہیں کیا جائے
گا بلکہ وہ اور اس کی جماعت کا ہر فرد معمور الاوقات ہوگا اور معمور الاوقات ہونے کے یہی معنے
ہیں کہ ہماری زندگی کی ہر گھڑی خدا تعالیٰ کی عبادت میں ، اس کی رضا کی تلاش میں ، اس کے دین
کی خدمت میں اور اس کی مخلوق کی بھلائی میں خرچ ہو۔پس ان ایام میں اس پاک گھڑی کی تلاش میں لگے رہو کہ جس وقت خدا تعالیٰ خصوصیت
سے آپ کی دعا کو قبول کرنے کے لئے آسمان سے نیچے اترے اور آپ کی دعاؤں کو خاص طور پر
قبول فرمائے۔دوسرا۔جب جم غفیر ہوتا ہے تو بعض تکلیفیں بھی برداشت کرنی پڑتی ہیں بعض بے آرامیاں
بھی سہنی پڑتی ہیں۔آپ بشاشت کے ساتھ ان کو کہیں۔یہاں کے رہنے والے بڑے اخلاص
کے ساتھ ، بڑی محبت کے ساتھ آپ کی خدمت کرتے ہیں لیکن آخر وہ انسان ہیں کبھی غلطی بھی
کر سکتے ہیں آپ ان کی غلطیوں کو معاف فرما ئیں اور پردہ پوشی سے کام لیں اور ان کے لئے بڑی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۹؍ دسمبر ۱۹۶۵ء۔افتتاحی خطاب
دعائیں کریں کہ وہ دن رات آپ کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔وہ آپ پر کوئی احسان نہیں
کر رہے بلکہ وہ اپنے مولا ، اپنے آقا کی رضا کے طلب گار ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی اس خواہش کو
پورا کرے اور آپ
کو بھی یہ توفیق دے کہ جن روحانی خزائن سے جھولیاں بھرنے کے لئے آپ
یہاں تشریف لائے ہیں اس میں آپ کامیاب ہوں اور آپ کے یہاں پہنچنے کا دن اس دن سے
کم تر ہو جس میں آپ یہاں سے واپس جائیں اور آپ کی روانگی کا دن آپ
کو بلند تر مقام پر پہنچا
کر یہاں سے رخصت کرنے والا ہو۔تیسرا جو دعا ئیں آپ یہاں کریں ان میں اپنے واقفین زندگی بھائیوں کو بھی یادرکھیں جو
اشاعت اسلام کے لئے اکناف عالم میں پھیلے ہوئے ہیں۔پھر آپ کے لاکھوں ہم وطن بھائی ایسے ہیں جن کو ابھی تک ربوہ آنے کی بھی توفیق نہیں ملی
کیونکہ ان کے حالات ہی کچھ ایسے ہیں۔ان کے دل تڑپتے ہیں لیکن بعض حالات کی وجہ سے وہ
مجبور ہیں۔ان کے اندر اس قدر اخلاص ہے اس قد را خلاص ہے کہ آپ اس کا اندازہ بھی نہیں کر
سکتے۔میں نے ان دنوں باہر سے آنے والے ہزاروں خطوط پڑھے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے
کہ ہر ایک خط لکھنے والا اسلام کی محبت، احمدیت کی محبت اور حضرت مصلح موعودؓ کی محبت میں تڑپ
رہا ہے۔یہ چند دن ان کے لئے بڑے سخت تھے جن میں سے وہ گزرے۔وہ بھی آپ کی دعاؤں
کے محتاج ہیں اور مستحق ہیں کہ آپ انہیں اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔اللہ تعالیٰ نے دُور افتادہ ممالک میں بسنے والوں پر احمدیت اور اسلام کے قبول کرنے کی
وجہ سے بڑا فضل کیا ہے اور ان کے دلوں کی حالت کو کلیتہ بدل دیا ہے۔ان کو وہی سمجھ سکتا ہے جو
وہاں جا کر ان سے ملا ہو یا کثرت سے اس نے ان کے خطوط پڑھے ہوں۔آدمی حیران ہوتا ہے
کہ نہ کبھی وہ یہاں آئے اور نہ کبھی مرکز کو دیکھا اور نہ مرکز کے رہنے والوں سے بات چیت کی نہ
صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی محبت انہیں نصیب ہوئی لیکن ان کے دل ہیں کہ
اخلاص سے بھرے ہوئے ہیں۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق سے بھرے ہوئے ہیں۔گویا ایک آگ ہے جو ان کے دلوں میں بھڑک رہی ہے کہ کاش وہ لوگ بھی جو اس نعمت سے
ابھی تک محروم ہیں اس نعمت کو پالیں اور خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے اسی طرح وارث ہوں جس طرح

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۹؍ دسمبر ۱۹۶۵ء۔افتتاحی خطاب
وہ خود اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کی رحمتوں کا وارث دیکھ رہے ہیں تو انہیں بھی ضرور اپنی دعاؤں میں
یا درکھیں۔پھر کشمیر میں ہمارے مسلمان بھائی اس وقت بڑے دُکھ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ان پر
انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں وہ قیدیوں کی طرح ہیں اور راہ نجات ان پر بند نظر آ رہی
ہے۔لیکن ہمارا خدا بڑی طاقت والا اور بڑی قدرتوں والا خدا ہے وہ اگر چاہے تو ایک آن میں
ان کے حالات بدل سکتا ہے اور وہ ان کے حالات کو انشاء اللہ جلد ہی بدل دے گا آپ انہیں اپنی
دعاؤں میں کبھی نہ بھولیں وہ آپ کی دعاؤں کے بہت مستحق ہیں۔پھر آپ اپنے لئے ، اپنوں کے لئے اور ہر احمدی کے لئے ہر وقت دعا کرتے رہیں اس پر
آپ کا کچھ خرچ نہیں آتا لیکن اس کے نتیجہ میں آپ کو بہت کچھیل جاتا ہے۔پچھلے دنوں ہر نماز میں اپنے رب سے خاص طور پر میں یہ دعا کرتا رہا ہوں کہ اے خدا!
تو ہمارے کمزوروں کو طاقت بخش اور ہمارے بیماروں کو شفا دے اور ہم سب کی پریشانیوں کو
دور فرما اور ہمارے اندھیروں کو ٹور سے بدل دے اور ہم پر اپنی بڑی رحمتیں نازل کر اور
ہمارے دلوں کو اپنی محبت سے بھر دے اور احمدیت کو جس مقصد کے لئے قائم کیا گیا ہے ہمیں
اس مقصد میں جلد تر کامیابی عطا فرما تا کہ ہم اپنی آنکھوں سے یہ نظارہ دیکھ لیں کہ ساری دُنیا
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہوگئی ہے۔اب میں دُعا کر ا دیتا ہوں سب دوست میرے ساتھ اس دعا میں شامل ہوں۔روزنامه الفضل ربوه ۳۰ دسمبر ۱۹۶۵ء صفحه ۲۱)

آج 10 میں سے 10 باقی