جو عہد بیعت تم نے باندھا ہے خدا کرے کہ تم ہمیشہ پختگی سے اس پر سے اس پر قائم رہو

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۶ جنوری ۱۹۶۷ء۔افتتاحی خطاب
جو عہد بیعت تم نے باندھا ہے خدا کرے کہ
تم ہمیشہ پختگی سے قائم رہو
افتتاحی خطاب جلسه سالا نه فرموده ۲۶ جنوری ۱۹۶۷ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیت کریمہ تلاوت فرمائی:۔وَإِذَا جَاءَكَ الَّذِينَ يُؤْمِنُوْنَ بِايْتِنَا فَقُلْ سَلْمٌ عَلَيْكُمْ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ
(الانعام: ۵۵)
پھر حضور انور نے فرمایا:۔اور جب تیرے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیات اور ہمارے کلام پر ایمان لاتے اور
اسی کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالتے ہیں تو تو انہیں ہماری طرف سے سلامتی کا پیغام پہنچا دے
اور انہیں یہ بھی بتادے کہ تمہارے رب نے اپنے آپ پر تمہارے لئے رحمت کو فرض کر لیا ہے۔پس اے میرے عزیز بھائیو! جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرزند جمیل کی آواز پر
لبیک کہتے ہوئے اس جلسہ کی برکات سے استفادہ کے لئے یہاں جمع ہوئے ہومیں اللہ تعالیٰ کے
حکم سے اُس عظیم فرزند کی نیابت میں تمہیں سَلْمٌ عَلَيْكُمُ کہتا ہوں۔تمہارے رب کی رحمت کا
سایہ ہمیشہ تم پر رہے۔جو عہد بیعت تم نے اپنے رب سے باندھا ہے خدا کرے کہ تم ہمیشہ اس پر پختگی سے قائم
رہو۔اسے کبھی نہ توڑو۔یہ دُنیا بھی تمہارے لئے جنت بنی رہے اور مرنے کے بعد بھی ابدی جنت
میں تمہیں داخلہ ملے جہاں ہر دروازہ سے فرشتے تمہارے پاس آئیں کہ تم خدا کی راہ میں ثابت
قدم رہے اس لئے اللہ کی سلامتی تمہارے لئے مقدر کی گئی ہے۔دیکھو تمہیں ایک ایسی زندگی مل
رہی ہے جس کے ساتھ فنا نہیں۔ایک ایسی تو نگری عطا ہو رہی ہے جس کے ساتھ فقر اور تنگدستی کا
کوئی خطرہ نہیں۔خدائے عزیز تمہیں ایک ایسی عزت بخش رہا ہے جس کے ساتھ کوئی ذلت اور

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۸۸
۲۶ جنوری ۱۹۶۷ء۔افتتاحی خطاب
خواری نہیں۔اور ایسی صحت اور تندرستی تمہارے نصیب میں لکھی جا رہی ہے جس کے ساتھ کسی
بیماری اور کمزوری کا کوئی خوف نہیں۔میرا رب تمہارے ایمانوں میں پختگی اور صدق اور وفا پیدا کرے۔خدا کی راہ میں تمہارے
اعمال، اخلاص و ارادات سے پُر اور فساد سے خالی ہوں۔اللہ کرے کہ وہ سب راہیں جن کو تم
اختیار کر و فلاح اور کامیابی تک پہنچانے والی ہوں میرے رب کی جنتوں میں تمہارا ابدی قیام ہو
اور اس کی تسبیح اور حمد کے درمیان تَحيَّتُهُمْ فِيهَا سَلو (ابرھیم :۲۴) تم ایک دوسرے کے
لئے سلامتی چاہنے والے اور اپنے رب سے سلامتی پانے والے ہو۔میرا رب تمہیں حسنِ عمل اور نیکو کاری کی راہ پر چلنے کی ہمیشہ تو فیق دیتا چلا جائے۔یہ دُنیا بھی
تمہارے لئے جنت بن جائے۔جہاں شیطان کا عمل دخل نہ رہے اور جب کوچ کا وقت آئے تو
فرشتے یہ کہتے ہوئے اس کی ابدی جنتوں کی طرف تمہیں لے جائیں۔سَلْمٌ عَلَيْكُمُ اللہ کی
سلامتی ہو تم پر۔اس کی رحمت کے سایہ میں اس کے فضل کے تازہ بتازہ پھل تمہیں ملتے رہیں۔خدا کی حمد میں مشغول رہنا اور اس کا شکر بجالا نا تمہاری عادت بن جائے۔تم حقیقی معنی میں
خدا کی جماعت بن جاؤ۔میرے رب کی ایک برگزیدہ اور چنیدہ جماعت۔تم پر ہمیشہ میرے رہے
کی سلامتی نازل ہوتی رہے۔خدا کرے کہ تمہارے سب اندھیرے تمہارے پیچھے رہ جائیں اللہ کے نور سے تم منور
رہو تمہارا نو ر تمہارے آگے آگے چلے۔عبودیت کا نور اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
( النور :۳۶) کے ساتھ جا ملے اور قرب کا کمال تمہیں حاصل ہو۔اللہ کی رحمتیں ہمیشہ تم پر برستی
رہیں۔اس کے فرشتوں کی دُعائیں تمہارے ساتھ ہوں۔سلامتی کے تحفہ کے تم حق دار ٹھہرو۔خدا کرے کہ ذکرِ الہی میں تم ہمیشہ مشغول رہو اور ذکر الہی کے اس سر چشمہ سے ابدی
مسرتوں کے چشمے تمہارے لئے پھوٹیں اور بہہ نکلیں۔اللہ تعالیٰ کی رحمت ہمیشہ تم پر سایہ فکن
رہے۔تمہاری پاسبانی کرتی رہے اور اُس کے لطف و کرم کی چاندنی تمہارے اور تمہارے
ساتھیوں کے چھپر کھٹوں پر نور افشانی کرتی رہے۔تمہارے اعمال اسی کے فضل سے بہتر پھل
لائیں۔تمہارے دل اور تمہارے سینے ہمیشہ نیک تمناؤں اور نیک خواہشات ہی کا گہوارہ رہیں جو

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۸۹
۲۶ جنوری ۱۹۶۷ء۔افتتاحی خطاب
تم چاہو تم پاؤ اور رب رحیم کی طرف سے سلامتی کا تحفہ تمہیں ہر آن ملتا ر ہے۔اللہ کا وعدہ تمہارے حق میں پورا ہو، اس کی محبت کے تم وارث بنو اور تمہارا وجود دُنیا پر یہ
ثابت کر دے کہ اس کی راہ میں عمل اور مجاہدہ کرنے والوں، ایثار اور قربانی دکھانے والوں کو
بہترین انعام ملتا ہے۔اللہ کی محبت کے وہ وارث ہوتے ہیں۔خدا کرے کہ اس کے قرب کی راہیں تم پر کھولی جائیں اور اُن راہوں پر گامزن رہنا
تمہارے لئے آسان ہو جائے اور اللہ کرے کہ یہ راہیں تمہیں اس کی نعمت اور اس کے فضل کی
جنتوں تک پہنچادیں۔آرام اور آسائش کی زندگی جہاں تم پر ہمیشہ سلامتی ہوتی رہے۔( دُعا ہے کہ ) میرا رب
تمہیں نیکی پر قائم رہنے کی توفیق دیتا چلا جائے تا دنیوی جنت میں تم
اُن گھروں کے مکین بنے رہو جو ذکر الہی سے معمور اور شیطانی وساوس سے بلند و بالا ہیں اور تا
اُس اُخروی جنت میں بھی بالا خانوں میں تمہارا قیام ہو جہاں فرشتوں کی دُعائیں اور تمہارے
خالق اور تمہارے رب کی طرف سے سلامتی کا پیغام ہر لحظہ تمہیں ملتا رہے۔قرآنی انوار سے تمہارے سینہ و دل ہمیشہ منور رہیں اور خدا کرے کہ یہ نوران راہوں کی
نشان دہی کرتا رہے جو دارالسلام تک پہنچاتی ہیں۔تمہارے راستہ کی سب تاریکیاں دُور ہو
جائیں۔رضوانِ الہی کی اتباع اس صراط مستقیم کو تمہارے لئے ہمیشہ روشن رکھے جو سیدھی اس کی جنت،
اس کی رضا تک پہنچاتی ہے۔خدا کرے کہ میرے خدا کے روشن نشان تمہارے سینہ و دل میں محبت الہی کا ایک سمندر
موجزن رکھیں۔میرا رب تمہیں نیک اعمال ، ہر شر اور فساد اور ریا سے پاک اعمال بجالانے کی
توفیق عطا کرتا رہے۔میرا اللہ خود تمہارا ولی اور دوست بن جائے۔اُس کے قرب میں ، سلامتی کے
گھر میں، تمہارا ٹھکانا ہو۔خدا کرے کہ تمہارا وجود دنیا کے لئے ایک مفید وجود ہو جائے۔ایک دُنیا کی دعائیں تمہیں
ملتی رہیں۔سب ہی تمہیں جانیں اور پہنچانیں اور سب ہی تمہاری سلامتی چاہیں۔میرے اللہ کی
موہبت خاصہ تمہیں جلد تر منزل مقصود تک پہنچا دے تو کل اور فرمانبرداری کے مقام پر ثبات قدم
تمہیں حاصل ہو۔لقاء الہی کی جنت کے تم وارث بنو۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
خدا کرے کہ توحید خالص کے قیام کا تم ذریعہ بنو۔۲۶ جنوری ۱۹۶۷ء۔افتتاحی خطاب
خدا کرے کہ عشق محمد میں تم ہمیشہ مسرور اور مست رہو۔خدا کرے کہ نور محمد ی کی شمع تمہارے ہاتھ سے ہر دل میں فروزاں ہو۔خدا کرے کہ مسیح محمدی علیہ السلام کی سب دُعاؤں کے تم وارث بنو۔خدا کرے کہ رُوحانی خزائن سے اپنی جھولیاں بھر کے تم اس جلسہ سے واپس کو ٹو۔میرا خدا سفر و حضر میں تمہارا حافظ و ناصر ہو۔خدا کرے کہ تم اپنے اہل و عیال اور اپنے دوستوں کو ہر طرح خیریت سے پاؤ۔تم اور وہ
ہمیشہ ہی خیریت سے رہیں۔اور خدا کرے کہ اپنے رب کا یہ نا چیز، حقیر اور عاجز بندہ بھی محض اُس
کے فضل اور احسان سے اُن سب دُعاؤں کا وارث ہو جو اس عاجز نے اس مجمع میں تمہیں دی ہیں۔آؤ اب عاجزی کے ساتھ اُس کے در پر چھکیں اور اُسی سے اُس کی مغفرت اور اس کی
رحمت کے طالب ہوں۔(روز نامه الفضل ربوه یکم فروری ۱۹۶۷ء صفحه۲ ۳۰)

آج 10 میں سے 10 باقی