میری یہ دعا ہے کہ اللہ کرے کہ تم پاک دل اور مطہر نفس بن جاؤ

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۸۱
۱۱؍ جنوری ۱۹۶۸ء۔افتتاحی خطاب
میری یہ دعا ہے کہ اللہ کرے کہ تم پاک دل
اور مطہر نفس بن جاؤ
افتتاحی تقریب جلسه سالانه فرموده ا ار جنوری ۱۹۶۸ء بمقام ربوہ کی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اے میرے عزیزو! میرے پیارو اور حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کے
درخت وجود کی سرسبز شاخو! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اللہ تعالیٰ کے بے شمار فضل اور بے شمار رحمتیں تم پر ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
ساری ہی دعائیں تمہارے حق میں قبول ہوں ، خصوصاً اس جلسہ میں شامل ہونے والوں یا
شمولیت کی نیت رکھنے والوں کے حق میں حضور علیہ السلام کی یہ دعائیں کہ
”ہر یک صاحب جو اس
لہی جلسہ کے لئے سفر اختیار کریں خدا تعالیٰ ان کے ساتھ ہو اوران
کو اجر عظیم بخشے اور ان پر رحم کرے اور ان کی مشکلات اور اضطراب کے حالات ان پر
آسان کر دیوے اور ان کے ہتم و غم دور فرما دے اور ان کو ہر یک تکلیف سے مخلصی عنایت
کرے اور ان کی مرادات کی راہیں ان پر کھول دیوے اور روز آخرت میں اپنے اُن بندوں
کے ساتھ اُن کو اٹھاوے جن پر اس کا فضل و رحم ہے اور تا اختتام سفران کے بعد ان کا خلیفہ ہو۔اے خدا اے ذوالمجد والعطاء اور رحیم اور مشکل کشا یہ تمام دعائیں قبول کر اور ہمیں ہمارے
مخالفوں پر روشن نشانوں کے ساتھ غلبہ عطا فرما کہ ہر ایک قوت اور طاقت تجھ ہی کو ہے۔“
( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحه ۲۸۲)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو یہ دعا ئیں فرمائی ہیں جلسہ میں شامل ہونے والوں کے
لئے یا پھر آپ کے لئے دوسرے مقامات پر بہت سی دعائیں کی ہیں اُن کا وارث بننے کے لئے
ہم پہ بھی بہت سی ذمہ داریاں عاید ہوتی ہیں خصوصاً جلسہ کے ان ایام میں۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۸۲
۱۱؍ جنوری ۱۹۶۸ء۔افتتاحی خطاب
اول یہ کہ ہم جو خود کو اس موعود علیہ السلام کی طرف منسوب کرتے ہیں جس کے متعلق
اللہ تعالیٰ نے الہاما یہ بتایا کہ انتَ الشَّيْخُ الْمَسِيحُ الَّذِي لَا يُضَاعُ وَقْتُهُ ( تذکرہ ایڈیشن
چہارم : صفحه ۵۵۰ ) ہمارے اوقات دُعاؤں سے معمور رہیں کیونکہ یہ حقیقت ہے کہ ہر وہ لحظہ جو خدا
کی بھول اور اس سے غفلت میں صرف ہوتا ہے وہ ضائع ہو جاتا ہے اور ہر وہ منٹ ہماری زندگی
کا جو اللہ تعالیٰ کی یاد سے معمور ہو وہی وہ وقت ہے جس کے متعلق یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ ضائع نہیں
ہوا بلکہ صحیح مصرف پر اس کا خرچ ہوا۔پس ان ایام میں خصوصاً اور ساری ہی زندگی میں عموماً اپنے
اوقات کو دُعاؤں سے معمور رکھیں۔دعاؤں میں اپنے نفسوں کو ، اپنی عاقبت کو ، اپنے بچوں کو،
اپنے خاندان کو ، اپنے ہمسایہ کو اپنے ہم وطنوں
کو دُنیا کے سب مکینوں کو یا درکھیں اور دُعا کریں کہ
اللہ تعالیٰ ہمارے اس وطن کو زیادہ سے زیادہ مستحکم کرتا چلا جائے اور ہمارے اس ملک کے
استحکام کو غلبہ اسلام میں محمد بنائے اور اللہ تعالیٰ ہمارے ہم وطنوں کے سینوں کو قرآن کریم کے
حقیقی انوار قبول کرنے کے لئے تیار کر دے اور ان کی بصارت کو تیز کر دے اور ان پر حقیقت
آشکار کرے کہ غلبہ اسلام کے لئے جو مہم آسمانوں سے جاری کی گئی ہے وہ اس میں ہمارے
ساتھ برابر کی شریک بن جائیں۔میری یہ دعا ہے کہ اللہ کرے کہ تم پاک دل اور مطہر نفس بن جاؤ اور نفس امارہ کے سب گند
اور پلید یاں تم سے دُور ہو جائیں۔تکبر اور خود بینی اور خود نمائی اور خودستائی کا شیطان تمہارے دل
اور تمہارے سینہ کو چھوڑ کر بھاگ جائے اور تذلل اور فروتنی اور انکسار اور بے نفسی کے نقوش
تمہارے اس سینہ کو اپنے رب کے استقبال کے لئے سجائیں اور پھر میرا اللہ اس میں نزول
فرمائے اور اسے تمام برکتوں سے بھر دے اور تمہارے دل اور تمہاری روح کو ہر نُور سے منور کر
دے اور خدا کرے کہ بنی نوع کی ہمدردی اور غم خواری کا چشمہ تمہارے اس سینہ صافی سے
پھوٹے اور ایک دُنیا تمہارے بے نفس خدمت سے فائدہ اُٹھائے۔خدا کرے کہ عاجزانہ دعاؤں کے تم عادی رہو اور تمہاری رُوح ہمیشہ اللہ رب العلمین کے
آستانہ پرگری رہے اور اللہ ، اس کی رضا اور اس کے احکام کی اتباع ہر ایک پہلو سے تمہاری دُنیا
پر
تمہیں مقدم ہو جائے۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۸۳
۱۱؍ جنوری ۱۹۶۸ء۔افتتاحی خطاب
تم خدا کی وہ جماعت ہو جسے اسلام کے عالمگیر غلبہ کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور اس مہم کو
کامیاب انجام تک پہنچانے کی راہ میں تمہیں ہزار دُکھ اور اذیتیں سہنی ہوں گی اور ہر قسم کے ابتلا
اور آزمائشوں میں تم کو ڈالا جائے گا۔دُعا ہے کہ ہر امتحان میں تم کامیاب رہو اور ہر آزمائش کے وقت ربّ کریم سے
ثبات قدم کی تم توفیق پاؤ۔بس اسی کے ہو جاؤ۔وہ مہربان آقا تمہیں پاک اور صاف کر
دے اور پیارے بچے کی طرح تمہیں اپنی گود میں لے لے اور ہر نعمت کے دروازے تم پر
کھولے اور تمام حسنات کا تم کو وارث بنائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں
میں تمہیں کہتا ہوں کہ
اگر تم اپنے نفس سے در حقیقت مر جاؤ گے تب تم خدا میں ظاہر ہو جاؤ گے اور خدا
تمہارے ساتھ ہوگا اور وہ گھر بابرکت ہوگا جس میں تم رہتے ہو گے اور ان دیواروں پر خدا
کی رحمت نازل ہوگی جو تمہارے گھر کی دیواریں ہیں اور وہ شہر بابرکت ہوگا جہاں ایسا آدمی
رہتا ہو گا۔اگر تمہاری زندگی اور تمہاری موت اور تمہاری ہر ایک حرکت اور تمہاری نرمی اور
گرمی محض خدا کے لئے ہو جائے گی اور ہر ایک تلخی اور مصیبت کے وقت تم خدا کا امتحان نہیں
کرو گے اور تعلق کو نہیں تو ڑو گے بلکہ آگے قدم بڑھاؤ گے تو میں سچ سچ کہتا ہوں کہ تم خدا کی
ایک خاص قوم ہو جاؤ گے۔پس اپنی پاک تو توں کو ضائع مت کرو۔اگر تم پورے طور
پر خدا کی طرف جھکو گے تو دیکھو میں خدا کی منشاء کے مطابق تمہیں کہتا ہوں کہ تم خدا کی ایک
قوم برگزیدہ ہو جاؤ گے۔۔تمہیں خوشخبری ہو کہ قرب پانے کا میدان خالی ہے۔ہر ایک قوم دنیا سے پیار کر
رہی ہے اور وہ بات جس سے خدا راضی ہو اُس کی طرف دنیا کو توجہ نہیں۔وہ لوگ جو پورے
زور سے اس دروازہ میں داخل ہونا چاہتے ہیں ان کے لئے موقعہ ہے کہ اپنے جوہر دکھلائیں
اور خدا سے خاص انعام پاویں۔(رسالہ الوصیت۔روحانی خزائن جلد نمبر ۲۰ صفحہ ۳۰۹،۳۰۸)
خدا کرے کہ آسمان کے فرشتے تمہیں یہ مژدہ سنا ئیں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری عاجزانہ

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۸۴
۱۱؍ جنوری ۱۹۶۸ء۔افتتاحی خطاب
دعاؤں کو سنا اور تمہاری حقیر کوششوں کو قبول کیا اور اپنے قرب اور اپنی رضا کی جنتوں کے
دروازے تمہارے لئے کھول دیئے ہیں۔پس آؤ اور اللہ تعالیٰ کی جنتوں میں داخل ہو جاؤ۔رب العلمین نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک عظیم روحانی فرزند کو اس زمانہ کا
حصن حصین بنایا ہے۔چوروں اور قزاقوں اور درندوں سے آج اسی کی جان
محفوظ ہے جو اس قلعہ
میں پناہ لیتا ہے۔اللہ کرے کہ تم بدی کو چھوڑ کر نیکی کی راہ اختیار کر کے اور کچھی کو چھوڑ کے راستی پر
قدم مارکر اور شیطان کی غلامی سے آزاد ہو کر اپنے رب عظیم کے بندہ مطیع بن کر اس حصن حصین
اس مضبوط روحانی قلعہ کی چاردیواری میں پناہ اور امان پاؤ۔خدا کرے کہ تمہارے نفس کی دوزخ گلی طور پر ٹھنڈی ہو جائے اور اس لعنتی زندگی سے تم
بچائے جاؤ جس کا تمام ہم و غم محض دُنیا کے لئے ہوتا ہے۔تم اور تمہاری نسلیں شرک اور دہریت
کے زہریلے اثر سے ہمیشہ محفوظ رہیں۔خدائے واحد یگانہ کی رُوح تم میں سکونت کرے اور اس کی
رضا کی خاص تجلی تم پر جلوہ گر ہو۔پرانی انسانیت پر ایک موت وارد ہو کر ایک نئی اور پاک زیست
تمہیں عطا ہو اور لیلتہ القدر کا حسین جلوہ اسی عالم میں بہشتی زندگی کا تمام پاک سامان تمہارے
لئے پیدا کر دے۔اے ہمارے رب ! تو ہمیں مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کے انصار میں سے بنا اور
اس قیامت خیز ہلاکت اور عذاب سے ہمیں محفوظ رکھ جس سے تو نے اُن لوگوں کو ڈرایا ہے جو اپنا
تعلق تجھ سے تو ڑچکے ہیں۔پس اپنی طرف تبتل اور انقطاع اور رجوع کی تو فیق ہمیں بخش اور ہم
پر رجوع برحمت ہو۔اے ہمارے رب ! اے ہمارے رحمان خدا! ہمارے ان بھائیوں کو جو قرآنِ عظیم کی
اشاعت کے لئے دُنیا کے ملک ملک اور کونے کونے میں پھیلے ہوئے ہیں اپنی رحمت سے نواز ،
ان کے ایثار اور ان کے تقویٰ میں برکت ڈال، ان کی قلموں کو تا شیر دے، ان کی زبانوں پر انوار
نازل کر اور ان کی سعی اور کوشش کو دجال کے ہر دجل اور دہریت کے ہر شر سے محفوظ رکھ۔اور
اے ہمارے اللہ ! ہمارے پیارے رب تو ایسا کر کہ تیرے یہ کمزور اور بے مایہ بندے تیرے لئے
بنی نوع کے دل جیت لیں اور تیرے قدموں میں انہیں لا ڈالیں۔ایسا کر کہ تا ابد دُنیا کے ہر گھر

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۱۸۵
۱۱؍ جنوری ۱۹۶۸ء۔افتتاحی خطاب
اور ان گھروں میں بسنے والے ہر دل سے لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کی صدا اور دُنیا !
کی ہر زبان سے اللہ اکبر کا نعرہ بلند ہوتا رہے۔آمین یا رب العلمین۔اب میں دُعا کرواؤں گا آپ بھی دُعا میں شامل ہوں۔آج سب سے اہم دُعا جو ہم اپنے
رب سے کر سکتے ہیں وہ یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ دُنیا کی ہدایت کے سامان پیدا کر دے دُنیا تباہی کے
گڑھے کے کنارے کھڑی ہے اور نہیں جانتی کہ وہ کہاں کھڑی ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں بصیرت اور
بصارت عطا کرے وہ اپنے پیدا کرنے والے کو پہنچاننے لگیں اور اس کی محبت ان کے دلوں میں
پیدا ہو وہ اپنے کئے پر نادم ہوں اور اپنے رب کی طرف وہ رجوع کریں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
جود نیا کے لئے ایک محسنِ اعظم ہیں آپ کے ٹھنڈے سایہ تلے جمع ہو جا ئیں اور نار جہنم سے محفوظ کر
لئے جائیں۔خاص طور پر یہ دُعائیں کریں۔آپ سمجھ نہیں سکتے کہ دُنیا اس وقت کس قدر نازک دور
سے گزر رہی ہے اللہ تعالیٰ رحم کرے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۵ فروری ۱۹۶۸ء صفحه ۲ تا ۴ )

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
LVI

آج 10 میں سے 10 باقی