جلسہ کے یہ با برکت ایام کوئی دنیاوی میلہ یا اکٹھ نہیں
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۵۹
۲۶؍ دسمبر ۱۹۶۸ء۔افتتاحی خطاب
جلسہ کے یہ با برکت ایام کوئی
دنیاوی میلہ یا کٹھ نہیں
افتتاحی تقریب جلسه سالانه فرموده ۲۶ / دسمبر ۱۹۶۸ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔عزیز بھائیو اور بہنو! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اس وقت پہلے تو میں
مختصراً اپنے بھائیوں کو ان ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں جو جلسہ کے یہ با برکت ایام
ہم پر ڈالتے ہیں۔یہ کوئی دنیاوی میلہ یا اکٹھ نہیں ہے نہ ہم دنیا کے کسی لالچ کی خاطر یہاں جمع
ہوئے ہیں ، نہ دنیا کا کوئی خوف ہمیں یہاں آنے سے روک سکا ہے۔ہم محض اللہ تعالیٰ کی رضا
کے لئے ہر قسم کی جسمانی اور ذہنی تکلیفیں اور پریشانیاں اٹھاتے ہوئے بھی یہاں اس لئے آئے
ہیں کہ شاید اللہ تعالیٰ ہم سے کچھ ایسی دعائیں کر والے یادوسروں کی دعائیں ہمارے حق میں کچھ
اس طرح قبول کر لے کہ ہماری کمزوریاں اس کی مغفرت کی چادر میں ڈھانپی جائیں اور ہماری
حقیر کوششوں کے بہترین نتائج نکلیں اور احسن ثواب اس کی طرف سے ہمیں ملے۔ان ایام کا
خصوصاً(ویسے تو ساری زندگی کا ہی عموماً ) ہر لحظہ اور ہرلمحہ بڑا قیمتی ہوتا ہے میری مراد ایک مومن کی
زندگی سے ہے جو اپنے رب پر ایمان لاتا اور اس یقین پر قائم ہے کہ اللہ تعالیٰ کے لئے جو بھی
مخلصانہ سانس میں اس دنیا میں لوں گا وہ مجھے ابدی زندگی کا وارث اُس دنیا میں بنائے گا۔پس
ان قیمتی لمحات کو ضائع نہ ہونے دیں۔کوشش کریں کہ ایک ایک لمحہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کی
خوشنودی کو حاصل کرنے والا ہو اور ہمارا کوئی لمحہ بھی شیطان چھین کے لے جانے میں کامیاب نہ
ہو۔دعاؤں میں ہمہ وقت مشغول رہیں پیار اور محبت کو، باہمی اخوت کو بڑھائیں آپس میں ملیں،
ایک دوسرے کے حالات پوچھیں اور سب سے زیادہ اپنے رب سے ملنے کی کوشش کریں اور
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۶۰
۲۶ دسمبر ۱۹۶۸ء۔افتتاحی خطاب
اپنے حالات اور اپنی تکلیفیں بتا ئیں اور عاجزانہ اس کے حضور جھک کے اس سے کہیں کہ
اے ہمارے رب ! ہم بہت ہی کمزور ہیں۔ایک اہم ذمہ داری غلبہ اسلام کی اور توحید کے قیام کی
تو نے ہم پر ڈالی ہے، ہم اپنی طاقتوں اور قوتوں اور استعدادوں اور وسائل اور ذرائع کو جب
دیکھتے ہیں تو ہمیں یقین ہو جاتا ہے کہ ہم اپنے مقصد کو حاصل نہیں کر سکیں گے لیکن ان تمام
کمزوریوں اور کوتاہیوں کے باوجود جب ہم تیری بشارتیں سنتے اور تیری قدرتوں اور طاقتوں کا
مشاہدہ کرتے ہیں تو پھر ہمیں یقین ہو جاتا ہے کہ باوجود محض نیستی ہونے کے وہ جس سے ہر ہست
نمودار ہوا ، اور وجود پذیر ہوا وہی ہمیں کامیاب کرے گا۔پس تو ہمیں کامیاب کر ، ہمیں ایسے
اعمال کی توفیق دے کہ جن سے تو ہم سے راضی ہو جائے۔ایسے افکار اور ایسے منصوبے اور ان
منصوبوں پہ ایسے عمل کی توفیق دے جو کام تو نے ہمارے سپر د کیا ہے کہ دنیا کے دل میں تیری
تو حید کو گاڑ دیں اور ہر سینہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سے معمور کر دیں ہم اس مقصد
میں کامیاب ہو جائیں۔ہم یہاں اللہ کے ارشادات اور احکام اور ہدایتیں سننے کے لئے اور جو
حسین تھا ہر رنگ میں ، جس کی زبان بھی میٹھی تھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، آپ کے شیریں
بول سننے کے لئے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔پس جہاں بھی یہ شریں آواز اُٹھے، وہاں آپ پہنچ
جائیں اور غلط قسم کی باتوں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے خدا اور رسول کی باتیں سننے میں اپنا
وقت خرچ کریں اور دعائیں کرتے رہیں کہ اللہ سمجھ بھی دے اور عمل کی طاقت بھی عطا کرے اور
پھر اپنے فضل سے وہ نتیجہ بھی نکالے جو ہمارے دلوں کو بھی مسرور کرے اور وہ بھی خوش ہو کہ اس،
بندے کے اسی کے بندے بنے شیطان کے بندے نہ بنے۔اب میں کچھ دعائیں جو قرآن کریم ہی کی ہیں اونچی آواز سے پڑھوں گا، آپ آمین کہتے
رہیں۔غور سے سنہیں ، اس کے مطابق خدا کے حضور جھکتے رہیں۔پھر ہم اجتماعی دعا کے ساتھ اپنے
اس جلسہ کو جس میں ہم محض اللہ کی رضا کے لئے شامل ہوئے اور جسے محض خدا کی رضا کے لئے
منعقد کیا جاتا ہے۔افتتاح کریں گے۔اللہ کی برکتیں ، اس کے فضل اور اس کی رحمتیں ہر آن اور
ہرلمحہ خصوصاً ان دنوں میں بارش کے قطروں سے بھی زیادہ ہم پر برستی رہیں کہ اس کی رحمت اور
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۶۱
۲۶؍ دسمبر ۱۹۶۸ء۔افتتاحی خطاب
اس کے فضل اور اس کی برکت کی وسعتوں کا تصور بھی ہمارے دماغ نہیں کر سکتے۔اے ہمارے ربّ! تو ہر نقص سے پاک ہے۔پیدائش عالم بے فائدہ اور بے مقصد نہیں۔اے ہمارے رب! ہماری زندگی کو بے مقصد بننے سے بچالے اور اپنے غضب کی آگ سے تو اپنی
پناہ میں لے لے۔اے ہمارے رب ! تیرے نام پر ایک پکارنے والے نے ہمیں پکارا اور تیری
رضا کے حصول کے لئے ہم نے اس کو قبول کیا ، اس کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر تیرے نام کی عظمت
اور کبریائی کے لئے ہم نے اس کی آواز پر لبیک کہی کس حد تک ہم نے اس عہد بیعت کو نباہا۔تو ہی
بہتر جانتا ہے ہم کمزوریوں کے پتلے ہیں، ہماری عاجزانہ پکار کوسن اور ہمارے قصور معاف کر اور
ہماری بدیاں ہم سے مٹادے اور ہمیں اس گروہ میں شامل کر جو تیری نگاہ میں نیک اور پاک ہے اور
اے ہمارے رب ! اے سر چشمہ عنایات بے پایاں !! تیری طرف سے آنے والی ہر خیر کے ہم
بھوکے اور فقیر ہیں۔اے ہمارے رب ! ہمیں وہ سب کچھ دے جس کا تو نے ہم سے اپنے رسولوں
کی زبان پر وعدہ کیا ہے اور جب جزا کا دن آئے تو ہم تیری نظروں میں ذلیل نہ ٹھہر ہیں۔دیکھنے
والے دیکھیں اور سمجھنے والے کہ جو تیری راہ میں دکھ اُٹھاتے اور سختیاں جھیلتے ہیں اور جن کو ذلیل
کرنے اور ہلاک کرنے میں دنیا کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھتی وہی تیرے پیار کو پاتے ہیں اور
عباد الله المكرون میں شامل کئے جاتے ہیں۔ہم نے کوشش کی کہ ہم تیرے لئے اپنے نفسوں
کی خواہشات اور ماحول کی کشش اور دُنیا کی زینت سے کنارہ کش ہو جائیں اور ہم تیری راہ میں
ستائے گئے اور ذلیل کئے گئے اور ہم نے تیری راہ میں رسوائیاں اٹھائیں اور ماریں کھائیں اور
جائیداد میں لٹوا ئیں۔لیکن ہلاکت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہم نے محبت کے اُس شعلہ کو اور
بھی روشن کیا جو تیرے لئے ہمارے دلوں میں موجزن ہے لیکن یہ تو ہماری سمجھ ہے اور ہوسکتا ہے کہ
ہماری سمجھ کا قصور ہو۔ہم تیرے خوف سے لرزاں ہیں ہماری روح تیرے جلال سے کانپ رہی
ہے، تیری عظمت اور کبریائی نے ہمارے درخت وجود کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔اے ہمارے رب !
ہماری کمزوریوں سستیوں ،غفلتوں کو تا ہیوں ، خطاؤں اور گناہوں نے ہماری نیکیوں کو دبا دیا ہے۔مغفرت ! مغفرت !! اے رپ غفور ! مغفرت کی چادر تلے ہمیں چھپالے، ہمارے ہاتھ نیکیوں کے
پھول اور اعمال صالحہ کے ہار تیرے قدموں پر نچھاور کرنے کے لئے نہیں لا سکے۔تہی دست تیرے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۲۶۲
۲۶؍ دسمبر ۱۹۶۸ء۔افتتاحی خطاب
قدموں پر گرتے ہیں اور تیری رحمت کی بھیک مانگتے ہیں۔اے ہمارے رحمان ! ان تہی ہاتھوں کو
اپنی رحمت سے یدِ بیضا کر دے۔تیرا جمال اور محمد کا حسن دُنیا پر چمکے اور اسے روشن کرے۔ان تہی
ہاتھوں کو اپنے دست قدرت میں پکڑ تیرا جلال اور محمد کی عظمت دنیا پر ظاہر ہو۔اسلام اور محمد کے
مغرور دشمن کا سرنگوں اور شرمندہ کر دے۔!
اے ہمارے ربّ! ہماری بھول چوک پر ہمیں گرفت نہ کرنا اور ہماری خطاؤں سے درگزر
کرنا ، ہم عاجز اور کمزور بندے ہیں مگر ہیں تو تیرے ہی بندے۔اے ہمارے رب ! کبھی ایسا نہ ہو
اور
کہ ہم عہد شکن ہو کر ثواب کے کاموں سے محروم ہو جائیں اور عہد شکنی کی سزا تیری طرف سے ہمیں
ملے۔اے ہمارے محبوب !ہم ہمیشہ اپنے عہد پر قائم رہنے کی تجھ سے توفیق حاصل کرتے رہیں اور
ہمیشہ تیری ہی رضا ہمارے شامل حال رہے اور تیرے انعامات بے پایاں کا جو سلسلہ اسلام میں
جاری ہوا ہے اس کا تسلسل کبھی نہ ٹوٹے۔اے ہمارے رب ! اپنے قہر کی گرفت سے ہمیں محفوظ رکھیو۔تیرے غصہ کی ہمیں برداشت
نہیں۔تیری گرفت شدید ہے کچل کر رکھ دیتی اور ہلاک کر دیتی ہے۔ہم عاصی ہیں ہمیں معاف
فرما۔ہم سے گناہ پر گناہ ہوا۔کوتا ہی پر کوتا ہی ، اپنی رحمت کی وسیع چادر ہماری سب کمزوریوں کو چھپا
لے ہمیں اپنی رحمتوں سے ہمیشہ نو از تارہ تو ہمارا محبوب آقا تیرے دامن کو ہم نے پکڑا۔دامن
جھٹک کے ہمیں پرے نہ پھینک دینا ہماری پکار کوشن اور اسلام کے ناشکرے منکروں کے خلاف
ہماری مدد کو آ اور ان کے شر سے ہمیں محفوظ رکھ۔اے ہمارے رب ! تیری راہ میں جو بھی سختیاں اور
آزمائشیں ہم پر آئیں ان کے برداشت کی قوت اور طاقت ہمیں بخش اور سختیوں اور آزمائشوں
کے میدان میں ہمیں ثبات قدم عطا کر ، ہمارے پاؤں میں لغزش نہ آئے اور اپنے اور اسلام۔دشمن کے خلاف ہماری مدد کر اور ہماری کامیابیوں کے سامان تو خود اپنے فضل سے پیدا کر دے۔اب ہم دعا کر لیتے ہیں اور دعا کے ساتھ اس جلسہ کا افتتاح ہو جائے گا۔روزنامه الفضل ربوه ۱۲ / جنوری ۱۹۶۹ ء صفحه ۳۲)