اے ہمارے سچے اور حقیقی محسن ! ہمیں اپنی محبت کی نعمت سے مالا مال کر

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۴۵
۲۶ دسمبر ۱۹۶۹ء۔افتتاحی خطاب
اے ہمارے بچے اور حقیقی محسن ! ہمیں اپنی محبت
کی نعمت سے مالا مال کر
افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۶ دسمبر ۱۹۶۹ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے جب اُمتِ مسلمہ کو اس
طرف پکارا کہ غلبہ اسلام کے لئے مجھے مبعوث کیا گیا ہے میری طرف آؤ اور میرے انصار
بنو۔اللہ کی راہ میں ، اسی کی رضا کے حصول کے لئے قربانی دو اور ایثار دکھاؤ تو اس وقت
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ بھی فرمایا :۔اور اس قدوس جلیل الذات نے مجھے جوش بخشا ہے تا میں ان طالبوں کی
تربیت باطنی میں مصروف ہو جاؤں اور ان کی آلودگیوں کے ازالہ کے لئے دن رات
کوشش کرتا رہوں اور ان کے لئے وہ نو ر مانگوں جس سے انسان نفس اور شیطان کی
غلامی سے آزاد ہو جاتا ہے اور بالطبع خدا تعالیٰ کی راہوں سے محبت کرنے لگتا ہے اور
ان کے لئے وہ روح قدس طلب کروں جو ربوبیت تامہ اور عبودیت خالصہ کے
کامل جوڑ سے پیدا ہوتی ہے اور اس روح خبیث
کی تسخیر سے ان کی نجات چاہوں
کہ جو نفس امارہ اور شیطان کے تعلق شدید سے جنم لیتی ہے۔“
( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه ۱۶۵)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کے آگے فرمایا:۔اُن کی زندگی کے لئے موت تک دریغ نہیں کروں گا۔“
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نائب اور خلیفہ کی حیثیت سے میرے دل میں
بھی یہ جوش پیدا کیا ہے کہ میں اپنے ربّ کریم سے آپ دوستوں کے لئے انہی باتوں کو چاہوں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۴۶
۲۶ دسمبر ۱۹۶۹ء۔افتتاحی خطاب
اور طلب کروں۔میری جان آپ پر قربان میں ہمیشہ آپ کے لئے ہر رنگ میں دعائیں کرتا رہتا
ہوں۔آپ جب اس جلسہ کے لئے سفر شروع کرتے ہیں تو میرے دل میں بڑی فکر پیدا ہوتی
ہے۔سفر کی تکالیف ہیں۔سفر کے حادثات ہیں۔سفر کی پریشانیاں ہیں۔میں ان کو سوچتا ہوں اور
اپنے رب کریم کے حضور جھک کر آپ کے لئے اس کی حفاظت اور امان چاہتا ہوں۔جب آپ یہاں آ جاتے ہیں مجھے یہ فکر دامنگیر رہتی ہے کہ کہیں کوئی مخلص رضا کاروں کی
کسی غفلت کے نتیجہ میں آپ میں سے کسی کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔پھر مجھے یہ فکر رہتی ہے کہ خود
آپ کے نفوس آپ کی پریشانی کا باعث نہ بنیں۔جس مقصد کے لئے آپ یہاں آئے ہیں اس
کے حصول کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور متضرعانہ دعاؤں کی توفیق پائیں۔اور جلسہ میں شامل ہو کر
خدا اور اس کے رسول کی باتیں سنیں۔انہیں سمجھیں اور یہ عہد کریں کہ یہ ارشادات اللہ کا یہ پیغام
قرآن عظیم ہم پر جوذ مہ داریاں عائد کرتا ہے۔خدا تعالیٰ اپنے فضل سے ان ذمہ داریوں کو نباہنے
کی توفیق بخشے۔کہیں یہ مقصد آپ کی نظر سے اوجھل نہ ہو جائے۔اور میں آپ کے لئے ہر وقت
ہر آن دعا میں لگا رہتا ہوں کہ اے خدا! جہاں تو نے میرے ان بھائیوں کو اور میری ان بہنوں کو
یہ تو فیق عطا کی کہ وہ تیری رضا کے حصول کے لئے تیرے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات سُننے
کے لئے تیرے مسیح محمدی علیہ السلام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس جلسہ میں شامل ہونے کے
لئے آئے ہیں۔جہاں تو نے ان کو یہ توفیق بخشی اور تو نے ان کو سفر کی تکالیف اور حادثات سے
بچایا اور محفوظ رکھا۔جہاں تو نے اپنے فضل سے مخلص رضا کاروں کو یہ توفیق بخشی کہ وہ انتہائی
کوشش اور جدو جہد سے اپنے آنے والے بھائیوں کی خدمت کریں اور یہ خیال رکھیں کہ انہیں
کوئی تکلیف نہ پہنچے۔وہاں تو میرے ان بھائیوں کو ان کے نفوس کی آفات سے بھی محفوظ رکھ۔وہ
اپنے وقتوں کو ضائع نہ کریں۔وہ اپنی توجہ کو اپنے مقصود سے ہٹا ئیں نہ۔وہ جس غرض کے لئے
آئے ہیں اس غرض کو حاصل کرنے کے لئے انتہائی کوشش کریں اور تیرا فضل پائیں اور ان کی یہ
کوشش مقبول ہو اور تیرے فضل سے وہ اپنے مقصود کو حاصل کریں اور دین اور دنیا کی نعمتوں سے
اپنی جھولیوں کو بھر کر اپنے گاؤں اور گھروں کو واپس لوٹیں۔سارا سال جو دعائیں میں آپ دوستوں کے لئے کرتا رہتا ہوں وہ سورۂ فاتحہ کی دعائیں

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۴۷
۲۶ دسمبر ۱۹۶۹ء۔افتتاحی خطاب
ہیں جن کی تفصیل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتب میں بیان کی ہے۔ان
دعاؤں کا خلاصہ اس وقت میں بلند آواز سے پڑھوں گا۔آپ آمین کہتے رہیں اور اس کے بعد
پھر ہاتھ اُٹھا کر دعا ہو گی۔اللہ تعالیٰ سفر و حضر میں آپ کا بھی اور ہمارا بھی حافظ و ناصر ہو۔اللہ تعالیٰ نے جس غرض کے لئے اسلام کو دُنیا میں قائم کیا ہے اور محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
مبعوث فرمایا ہے اور جس مقصد کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو محمد عربی
صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک عظیم روحانی فرزند بنایا ہے وہ مقصد پورا ہوا اور ہمیں اللہ تعالیٰ کی توفیق ملے
کہ ہم بھی اس کے لئے کچھ خدمت کرنے کے قابل ہوں اور ہماری وہ حقیر خدمات اللہ تعالیٰ کے
حضور مقبول ٹھہریں۔الحمد للہ۔الحمد للہ۔اے اللہ ! ہم ان بے حد و حساب نعمتوں پر تیرا شکر ادا کرتے ہیں جو تو
نے محض اپنی ربویت اور رحمانیت کے جلووں سے ہمیں عطا کیں۔ہماری دعا ہماری التجاء
ہمارے عمل، ہماری سعی ہمارے مجاہدات انہیں کہاں پاسکتے تھے۔لیکن اے ہمارے ربّ! تو
اپنے عاجز بندوں کی دعائیں بھی تو قبول فرماتا ہے۔اے ہمارے مالک! تو عمل اور مجاہدہ پر
اپنی رحمت بے پایاں سے ثمرات حسنہ بھی تو مرتب کرتا ہے۔دُعا اور سعی پیہم کی ہمیں تو فیق عطا کر
انہیں قبول فرما اور نعماء ہمیں بخش جو دعا اور مجاہدہ پر عطا کی جاتی ہیں، ہمیں اپنا حقیقی خادم بنادے
صدق وسداد دئے حق و صداقت پر ثبات قدم عطا کر خوشحال زندگی ہمارے لئے مقد رکر دے
اور فلاح اور کامیابی ہمارے نصیب میں کر دے۔(آمین)
اے ہمارے خدا! ہم بے علم اور کمزور ہیں۔تیری مدد اور نصرت کے بغیر ہم تیری رضا کی
راہوں کو تلاش نہیں کر سکتے۔اے ہمارے رب! تو خود مہربانی فرما اور ہمارے صحن سینہ اور
وسعت دل کو اپنی ذاتی محبت سے معمور کر دے تا ایک اصیل اور تیز روگھوڑے کی طرح ہم تیری
طرف دوڑیں اور تیرے حضور جا حاضر ہوں۔ماں باپ سے بڑھ کر پیار کرنے والے! پیار سے
ہمیں اُٹھا اور اپنی گود میں ہمیں بٹھا لے۔رکبر وغرور تیرے در کے لعین اور دھتکارے ہوئے لیکن تذلل اور انکسار تیرے عرش کی
لونڈی ہیں اے خدا! ہمارے دل کی بھی یہی مکین ہوں۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۴۸
۲۶ دسمبر ۱۹۶۹ء۔افتتاحی خطاب
نیستی ہمارے وجود کی اصلیت اور حقیقت ہے۔اے خدا ہمیں اس حقیقت پر ہمیشہ قائم
رکھ۔نہ ہمارا جوان اپنی قوت پر اترائے۔نہ ہمارا بوڑھا اپنی لاٹھی پر بھروسہ رکھے۔نہ ہمارا
عاقل اور فہیم اپنے عقل و فہم پر ناز کرے۔نہ کوئی عالم اور فقیہ اپنے علم کی صحت اور اپنی دانائی کی
عمدگی پر اعتبار کرے۔اور نہ ہمارا ملہم اپنے الہام اور کشف یا دعاؤں کے خلوص پر تکیہ کرے
کیونکہ تو اے ہمارے رب ! ہمارے محبوب !! جو چاہتا ہے کرتا ہے۔جن کو چاہے اپنے حضور سے
دھتکار دے اور جن کو چاہے اپنے خاص بندوں میں شامل کر لے۔اے ہمارے معبود ! ہم تیرے عاجز اور بے مایہ بندے، عبودیت تامہ کے حصول کے لئے
سرگرداں عبادت تو تیری ہی کرتے ہیں۔لیکن پریشان خیالی اور شیطانی وسوسہ اندازی اور خشک
افکار اور مہلک اوہام اور تاریک خیالات کے ساتھ ہم سیلاب کے گندے پانی کی مانند ہیں۔اور
گمان اور ظن سے ہم چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتے۔اے رحمت اتم ! تو اپنے بے پایاں فیض سے خود اپنا چہرہ دکھا۔تاحق و یقین ہمیں نصیب ہو۔اے ارحم الراحمین! ہم تیری ہی نصرت کے طالب ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں۔،
وق شوق حضور قلب بھر پور ایمان کے ملنے کے لئے ، تیرے احکام پر لبیک کہنے کی توفیق کے
لئے سرور اور ٹور کے لئے معارف کے زیورات اور حقائق و دقائق کے لباس کے ساتھ دل کو
آراستہ کرنے کے لئے۔تاہم تیرے فضل، تیرے رحم کے ساتھ یقین کے میدانوں میں سبقت
لے جانے والے بن جائیں اور اسرار وحقائق کے دریا پر وارد ہو جائیں۔اے ہمارے رحمان ! ہوائے نفس کی موجیں ٹھاٹھیں مارتی رہتی ہیں اور ہمیں غرق کرتی رہتی
ہیں۔نفس کے عوارض ایک چکر میں ہیں اور ہوائے نفس کے قیدی ہلاک ہوتے رہتے ہیں اور کم
ہیں جو نفس امارہ کی اس یلغار سے محفوظ رہتے ہوں ! اے ہمارے رحمان! تو خود ہی ہماری
حفاظت کر۔اے شافی حقیقی ! ایک حاذق طبیب کے رُوپ میں ہم پر جلوہ گر ہو۔ہمیں اپنی طرف
کھینچ لے۔ہمیں اپنے سینہ سے لگالے تا ہم تیری محبت میں دیوانے مستانے بن جائیں۔اور
سب امراض نفس سے شفا پائیں۔ہمیں سعادت دے اور اس سعادتمندی پر قائم رہنے کی ہمیشہ
توفیق بخش اور اپنے پاک بندوں میں ہمیں شامل کرلے۔

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۳۴۹
۲۶ دسمبر ۱۹۶۹ء۔افتتاحی خطاب
اے ہمارے ہادی! صراط مستقیم نعمت عظمی ہے۔ہر نعمت کی جڑ اور ہر عطا کا دروازہ ہے۔اے ہمارے محبوب ! اے ہمارے مقصود !! سیدھی راہ ہمیں دکھا۔یہ نہ مٹنے والی روحانی بادشاہت
ہمیں عطا کر۔تیرے تفضلات اور تیری نعماء کا مسلسل ہم پر نزول ہو۔ان نعمتوں، ان فضلوں کو
قبول کرنے کے لئے ہمیں تیار کر اور ان کا ہمیں اہل بنا۔تا اندھیری راتوں کے بعد خوشگوار زندگی
اور ظلمات اور تاریکیوں کو دور کر دینے والا اور ہم پائیں تا اے ہمارے رب ! ہلاکت سے قبل ہر
قسم کی لغزش اور ضلالت سے ہم نجات حاصل کر لیں۔اے ہمارے رب ! ہمارے مالک ! ! اپنے ہی فضل سے ہمارے دلوں میں اپنی ذاتی محبت کا
شعلہ بھڑ کا۔اپنے نشانوں سے اپنی ہستی پر ہمیں حق الیقین بخش۔اے ہمارے محبوب ! اپنے
چہرے سے نقاب اُٹھا اور رخ انور کا ہمیں جلوہ دکھا۔اے محسن ! تیرے احسان کی نورانی لہریں ہمارے فانی وجود میں کروٹ لیں ہمارا ذرہ ذرہ
تجھ پر قربان۔تیری سوزشِ محبت ہر وقت ہمارے سینے کو گرماتی رہے۔تیری عظمت اور تیرے
جلال کا جلوہ کچھ اس طرح ہمیں اپنی گرفت میں لے کہ دنیا اور اس کی ہر شے تیری ہستی کے آگے
مردہ متصور ہو۔ہر خوف تیری ہی ذات سے وابستہ رہے۔تیرے درد میں لذت پائیں اور تیری
خلوت میں راحت۔تیرے بغیر دل کو کسی پہلو کسی کے ساتھ قرار نہ ہو۔اے ہمارے بچے اور حقیقی محسن ! ہمیں اپنی محبت کی نعمت سے مالا مال کر۔اپنی روح ہم نے
تیرے سپرد کی۔اپنی ہستی تجھے سونپی۔ہم تجھ سے ہی اپنی محبت کو خاص کرتے ہیں۔عاجزانہ اور
متضرعانہ ہم تیری طرف آتے ہیں۔تیری رحمت تیری شفقت کے ہم بھکاری ہیں۔ہم غافلوں
کی غفلت کے پردے پھاڑ کر پرے پھینک دے۔ہماری چال کوسیدھا کر۔ہماری روح تیری
عظمت اور جلال کے خوف سے لرزاں اور ترساں ہے۔تیری محبت رگِ جان بن جائے۔محبوب! ہماری مدد کو آ۔یقین اور ایمان کو پختہ کر۔تا ہم اپنے پورے دل اپنی ساری
خواہشات اپنی عقل، اپنے اعضا، اپنی زمین اور کھیتی باڑی اپنی تجارت اور صنعت وحرفت اور
اپنے پیشہ۔سب کے ساتھ کلی طور پر تیری طرف ہی مائل ہو جائیں تیرے سوا سب سے منہ موڑ
لیں۔ہماری نگاہ میں اے ہمارے محبوب! تیرے سوا کچھ بھی باقی نہ رہے۔ہم صرف تیری ہی

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
اطاعت اور پیروی کرنے والے ہوں۔۳۵۰
۲۶ دسمبر ۱۹۶۹ء۔افتتاحی خطاب
اے خالقِ کل ! اے مالک کل !! مال اور صاحب مال پر ہمیں ناز کیوں ہو اور ہم ان کے
دھو کے میں کیوں آئیں۔ہم تو بس تیری بارگاہ عزت میں عاجزوں اور مسکینوں کی طرح حاضر
ہوتے ہیں۔دُنیا کو ہم دھتکار تے اور اس سے الگ ہوتے ہیں اور آخرت سے ہم محبت کرتے
اور فقط اُسے ہی چاہتے ہیں۔اے کامل قدرتوں والے ! ہمارا تو کل صرف تیری محسن ذات پر ہے۔اے رحمان ! ہمارا ذرہ ذرہ تجھ پر قربان۔ہمیں اپنے ٹور سے منور کر آمین
اب دُعا کر لیں اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے فضلوں سے نوازے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۸ جنوری ۱۹۷۰ء صفحه ۳ تا ۵)

آج 10 میں سے 10 باقی