قلوب کو خدا اور اس کے رسول ؐ کی محبت کی آگ سے روشن رکھو
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۳۱
۲۶ دسمبر ۱۹۷۰ء۔افتتاحی خطاب
قلوب کو خدا اور اس کے رسول کی محبت
کی آگ سے روشن رکھو
افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۶ دسمبر ۱۹۷۰ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔عزیز از جان بھائیوں، بہنو اور بچو! ہمارے محبوب و مقصود وربّ کریم کے آپ پر ہزاروں
سلام ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے آنے کی غرض بھی اور اس جلسہ کی غرض بھی
یہ بتائی ہے کہ ایسا سامان پیدا ہو کہ دلوں سے دُنیا کی محبت ٹھنڈی ہو جائے اور خدائے واحد و
یگانہ سے ذاتی محبت اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک والہانہ عشق دلوں میں پیدا ہو
جائے۔آج دنیا اپنے پیدا کرنے والے رب کو پہچانتی نہیں۔دُنیا ، دُنیا میں اس قدر محو ہو چکی
ہے کہ ہزار قسم کے بُت دِلوں میں بٹھا دیئے گئے ہیں۔علم پر غرور ہے۔طاقت پر بھروسہ ہے۔مادی سامانوں پر تکیہ کیا جاتا ہے لیکن وہ جو ان تمام اشیاء کا پیدا کرنے والا ہے اُس کو بھلا دیا گیا
ہے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی یہ غرض تھی کہ دُنیا کی تمام اقوام اپنے پید
کرنے والے رب کے قدموں میں جمع ہو جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلا
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک فرزند جلیل کی حیثیت سے، آپ کے ایک محبوب ترین
بیٹے کی حیثیت سے دُنیا میں اسی غرض سے آئے۔المی بشارات کے مطابق یہ ہے ہمارا عقیدہ۔پس جن لوگوں کے دلوں میں دُنیا کی محبت سرد ہو جاتی ہے۔جن کے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی
محبت ذاتیہ کی آگ جوش مارنے لگتی ہے اور جس کے نتیجہ میں بظا ہر سب کچھ جل جاتا ہے یہ وہی
لوگ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ سب کچھ واپس دے دیتا ہے۔لیکن وہ لوگ جن کے دل اللہ تعالیٰ کی
محبت سے خالی اور جن کی فراستیں اللہ تعالیٰ کی قدرتوں سے بے بہرہ اور غافل ہوتی ہیں وہ سمجھتے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۳۲
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
یں ان بہت کچھ ملا جانا پڑتا ہے اور دنیابھی
ہیں کہ ان کو بہت کچھ ملا لیکن انہیں بھی ایک دن جانا پڑتا ہے اور دُنیا بھی دیکھتی ہے کہ انہیں کچھ
نہیں ملا۔اس جلسہ کی غرض ہی یہ ہے کہ یہاں جو نیکی کی باتیں کی جاتی ہیں دوست انہیں غور سے
سنیں۔اخوت کی جو فضا پیدا کی گئی ہے دوست اس سے فائدہ اُٹھا ئیں۔جو پاک ہوا ہمیں یہاں
مل رہی ہے اس میں وہ سانس لیں اور کسی طرح ایسا ہو جائے کہ ہر احمدی کے دل سے دُنیا کی محبت
نکل جائے سرد پڑ جائے اور اللہ تعالیٰ کی محبت کا ایک ایسا شعلہ، حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے عشق کی کچھ ایسی آگ لگے کہ دُنیا سے انسان بالکل ہی منہ موڑ لے اور اللہ تعالیٰ کی طرف منہ کر
کے اور اس میں ہو کر اور اسی کے لئے اور اس کی اطاعت میں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
عشق میں اپنی زندگی کے دن گزارے۔قرآن کریم نے اللہ تعالیٰ کے حسن و احسان کے جلووں کو اس طرح نمایاں کر کے ہمارے
سامنے رکھا ہے کہ سوچنے والی عقل اور سمجھنے والا دل اس سے متاثر ہوئے بغیر رہ ہی نہیں سکتا۔وہی
باتیں ہیں جو اس جلسہ میں بیان کی جاتی ہیں یعنی قرآن کریم کی تفسیر بیان کی جاتی ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن واحسان کے جلووں پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔دُنیا کی لالچ کے لئے نہ ہم نے آپ کو یہاں اکٹھا کیا نہ آپ یہاں آئے ، آپ خدا کی
آواز پر لبیک کہتے ہوئے اور اس عظیم غلبہ اسلام کی مہم کی باتیں سننے اور اس کے لئے مزید
جد و جہد کا عزم لے کر واپس جانے کی تمنا لے کر یہاں آئے ہیں۔دُنیا میں ایک انقلاب عظیم بیا
ہو رہا ہے۔جو لوگ کنوئیں کے مینڈک ہوتے ہیں انہیں تو کنوئیں سے باہر نظر نہیں آتا لیکن وہ
لوگ جو دنیا پر نگاہ ڈالتے ہیں انہیں سب کچھ نظر آ جاتا ہے۔وہ لوگ جو دُنیا کے پر دے پر ہماری
سب سے زیادہ مخالفت کر رہے ہیں یعنی عیسائی انہیں بھی یہ احساس ہو گیا ہے کہ ” قرآن کریم
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی ہدایت میں اور تعلیم میں کچھ اس قسم کا حسن اور
کشش اور جذب ہے کہ ان کے لئے اس کا مقابلہ کرنا مشکل ہو گیا ہے۔افریقہ کے دورے پر لوگوں کو میں کہتا رہا ہوں کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
مساوات انسانی کا ایک عظیم نعرہ لگایا تھا وہی پیغام لے کر میں آپ کے پاس آیا ہوں۔میں انہیں
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۳۳
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
بتا تا تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا وجود کہ کسی ماں نے نہ ویسا جنا اور نہ جنے گی، وہ جو
صفات باری کے جلوے اپنے اندرا کٹھے کئے ہوئے تھا ، وہ جو خدا تعالیٰ کے نور اور اُس کا مظہرِ
اتم تھا وہ جو اپنے وجود میں پوری کی پوری صفات باری انعکاس کر رہا تھا اُس وجود کے منہ سے
اللہ تعالیٰ نے یہ کہلوایا۔أنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ (الكهف : 111)
یعنی بطور بشر کے مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں ہے۔تمام انبیاء علیہم السلام نے۔س
نے ہی جو کچھ پایا وہ آپ کے فیض سے پایا۔اصل میں ہر خیر اور نیکی کا منبع حضرت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے۔اس لئے وہ جنہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل رُوحانی
مدارج کو حاصل کیا ، وہ جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ماتحت تھے جیسے موسیٰ اور حضرت عیسیٰ
علیہما السلام، یہ اور ان کے ماننے والے آپ پر کسی برتری کا دعویٰ نہیں کر سکتے۔جب میں یہ کہتا
تھا تو اُس وقت پادری جو وہاں بیٹھے ہوتے تھے وہ اُچھل پڑتے تھے اور بڑے پریشان ہو
جاتے تھے یہ اعلان انہیں
قتل کرنے کے لئے نہیں تھا بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر
دلوں کو جیتنے کے لئے تھا۔پس یہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہی ہے جس میں تمام صفاتِ حسنہ جمع ہیں اور کوئی عیب اس کی
طرف منسوب نہیں ہو سکتا۔وہ تمام نقائص اور بُرائیوں سے منزہ ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ کچی بات یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی ہر خیر اور خوبی اور بھلائی کا
سرچشمہ ہے۔آپ نے بڑی وضاحت سے فرمایا ہے کہ پانی آپ لوگوں کی پیاس نہیں بجھا تا یہ تو
اللہ تعالیٰ کے حُسن کا ایک جلوہ ہے جو آپ کی پیاس بجھاتا ہے۔جس وقت پانی میں وہ جلوہ نہ ہو تو
پیٹ میں مروڑ اٹھتا ہے اور وہی پانی انسان کی ہلاکت کا باعث بن جاتا ہے۔گندم یا دوسری
غذا میں آپ کا پیٹ نہیں بھرتیں ، خدا کے حُسن کے جلوے آپ کا پیٹ بھرتے ہیں۔یہ ہوا جس
پر ہماری زندگی کا مدار ہے، جس میں ہم سانس لیتے جس سے آکسیجن لیتے ہیں اس ہوا میں اپنی
ذاتی کوئی خوبی نہیں ہے کہ انسان کی بقا اور حیات کا سامان پیدا کرے یہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے
جلوے ہیں جو اس ہوا میں چھپے ہوئے ہیں۔اس ہوا کے ذریعہ جب وہی جلوے ہمارے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۳۴
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
پھیپھڑوں میں جاتے ہیں تو ہماری حیات اور بقا کا سامان پیدا کر دیتے ہیں کبھی اللہ تعالیٰ ایسا بھی
کرتا ہے کہ پھیپھڑے کو کہتا ہے کہ ہوا سے بھلائی نہ لے۔کبھی اللہ تعالیٰ ہوا سے یہ کہتا ہے کہ
پھیپھڑے میں تو طاقت ہے لیکن تو اسے طاقت نہ دے۔آخر ہر وفات پانے والا شخص اپنی
چار پائی پر ہوا اسے سانس لے رہا ہے لیکن اس کی بقا کا سامان اُسے اس ہوا سے نہیں مل رہا۔پس ہر نعمت جو ہمیں ملتی ہے ہر برکت جو ہمیں حاصل ہوتی ہے ہر رحمت جس کے ہم وارث
ہوتے ہیں ہر دنیوی آرام جسے ہماری خاطر پیدا کیا گیا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے حُسن واحسان کے
جلوے ہیں۔کسی چیز میں اپنی ذاتی کوئی خوبی نہیں۔یہ سُورج جو اس وقت طلوع ہے یہ روشنی بھی
دے رہا ہے اور یہ گرمی بھی پہنچا رہا ہے لیکن اس سورج میں ذاتی طور پر نہ گرمی ہے اور نہ روشنی ہے
یہ تو خدا تعالیٰ کی روشنی کا ایک انعکاس اور خدا تعالیٰ جو اپنی مخلوق سے پیار کرتا ہے اس کے پیار کی
گرمی کا ایک جلوہ ہے جو سورج کے ذریعہ ہمیں مل رہا ہے۔یہ اللہ ہے جو اسلام ہمارے سامنے پیش کرتا ہے اور یہ اللہ ہے جس پر ہر احمدی کو
ایمان لانا چاہیئے اور اکثر اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنی اپنی طاقت اور استعداد کے مطابق ایمان
لاتے ہیں۔دیکھو! اسی سال سے ساری دُنیا اکٹھی ہو کر ہماری مخالفت پر تکی ہوئی ہے۔میں نے افریقہ
میں بھی یہ کہا تھا کہ اسی سال ہوئے خدا تعالیٰ کے حکم سے اور اس کی تو حید کو قائم کرنے کے لئے
محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارتوں کے مطابق آپ کے حُسن کے جلوے دکھانے کے لئے
اکیلی آواز اُٹھائی گئی تھی۔جب وہ اکیلی آواز ایک چھوٹے سے غیر معروف گاؤں سے بلند ہوئی
تو اس کے بعد اس آواز کو خاموش کرنے کے لئے ساری دُنیا اکٹھی ہوگئی مگر ساری دُنیا کی طاقتیں
اکٹھی ہو کر بھی اس آواز کو خاموش نہیں کر سکیں۔اور پھر میں نے افریقہ والوں سے یہ بھی کہا کہ
آج میں افریقہ میں اللہ تعالیٰ کی حمد کے جو ترانے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کی جو
آوازیں سُن رہا ہوں وہ اس اکیلی آواز ہی کی ایک گونج اور بازگشت ہے جو میرے کانوں میں پڑ
رہی ہے۔غرض یہ زمین و آسمان تو کیا اگر اللہ تعالیٰ ایسے ہی اربوں زمین و آسمان پیدا کر دے
اور وہ ایسا کرنے پر قادر بھی ہے اور ایسا کرتا بھی رہتا ہے ) جن میں اسی قسم کی آبادیاں پیدا کر
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۳۵
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
دے اور وہ سارے جمع ہو کر خدا تعالی کی آواز کو خاموش کرنا چاہیں جو اس نے اپنے کسی بندے
کے ذریعہ بلند کی ہو تو وہ خاموش نہیں کر سکتے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ اس جلسہ کی ایک غرض یہ بھی ہے کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک ایسا والہانہ عشق پیدا کیا جائے جو وفا کی چٹان پر کھڑا ہو اور
جس میں کوئی لغزش نہ ہو۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود اپنے حسن و احسان میں ایسا
بے نظیر وجود ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔اسے دیکھ کر عقلمندوں کی عقلیں حیران اور جو اپنے
آپ کو صاحب فراست سمجھتے تھے ان کی فراستوں کو اپنی بے مائیگی کا اعلان کرنا پڑا۔ایک شخص جو
آج سے چودہ سو سال پہلے پیدا ہوا۔صلی اللہ علیہ وسلم ، اُس نے پیچھے کی طرف نگاہ کی اور آدم کو
اپنی رُوحانی قوت اور فیض سے حصہ دیا اور اُس نے آگے کی طرف نگاہ کی اور احمد جو آپ ہی کا
ایک عظیم روحانی فرزند تھا اس کے وجود کو اور اس کے ماحول کو اس طرح منور کر دیا کہ میرے
جیسا عا جز انسان جب افریقہ کے دورے پر گیا اور واپس آیا تو وہاں کے ایک پیرا ماؤنٹ چیف
نے مجھے لکھا کہ آپ نے مجھ سے معانقہ کیا تھا جب لوگوں
کو پتہ لگا کہ آپ نے مجھ سے معانقہ کیا
ہے تو وہ میرے پاس آئے اور اُنہوں نے میرے جسم کے ساتھ اپنے جسم ملے اور میرے جسم کو
چوما اور اس طرح انہوں نے برکت لینے کی کوشش کی۔لیکن میں تو جانتا ہوں کہ مجھ میں کوئی
خوبی نہیں البتہ میں اس یقین پر بھی قائم ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو برکتیں
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل لائے ہیں اُن کی کوئی مثال نہیں۔آپ کو جو بشارتیں
اور وعدے دیئے گئے کہ جہاں تیرے کامل متبع رہیں گے اُن کے درو دیوار میں بھی برکت ڈال دی
جائے گی یہاں تک کہ جس چیز کو وہ ہاتھ لگائیں گے اُس کو بھی با برکت بنادیا جائے گا۔وہ سچ ہیں۔یہ وعدے اور یہ بشارتیں ہمیں ملی ہیں ان وعدوں اور بشارتوں پر اللہ تعالیٰ کی ذات اور
صفات پر کامل یقین پیدا کرنے کے لئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک طرف حُسن
کے اور دوسری طرف احسان کے جلوے دیکھنے کے لئے آپ لوگ یہاں جمع ہوئے ہیں۔پس میری یہ دُعا ہے کہ جس مقصد کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دنیا
کے کونے کونے میں یہ آواز دی تھی کہ میری طرف آؤ اور میرے سلسلہ میں داخل ہو جاؤ تا کہ تم
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۳۶
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
برکتیں پاؤ۔خدا کرے کہ آپ اپنی کسی کمزوری کے نتیجہ میں اُن برکتوں سے محروم نہ ہو جائیں اور
خدا کرے کہ آپ کے عمل اور آپ کا اخلاص اور آپ
کی نیتیں ، خواہ وہ تھوڑی ہی کیوں نہ ہوں ،
خواہ وہ کمزور ہی کیوں نہ ہوں، خواہ وہ داغدار ہی کیوں نہ ہوں۔اللہ تعالیٰ کی مغفرت کی چادر
آپ کی کمزوریوں اور داغوں کو ڈھانک دے اور اس کی قبولیت کی رحمت آپ کو قبول کرلے اور
آپ کو وہ سب کچھ مل جائے جس کی آپ کو بشارت دی گئی ہے۔پچھلے جلسہ سالانہ کی بات ہے یعنی ۴۸ ہجری شمسی کے لحاظ سے اور ۶۹ ء دوسرے کیلنڈر کے
لحاظ سے جو جلسہ سالانہ تھا اُس میں ایک تقریر کے دوران میں میں نے یہ کہا تھا کہ سال رواں
فسادات اور ہنگاموں سے شروع ہوا تھا اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور اُن کی بشارتوں کے مطابق
اُس کی دی ہوئی ترقیات پر ختم ہو رہا ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔اس کے بعد کا ہمارا یہ سال جو ہے اس میں اللہ تعالیٰ نے جو بشارتیں دی تھیں اُن کو کچھ اس
رنگ میں پورا کیا ہے کہ ہمارے تو ذرے ذرے سے اُس کی حمد کے چشمے پھوٹ رہے ہیں ہم اس
کی حمد بیان نہیں کر سکتے۔میں نے شروع میں الحمد دو دفعہ خاص غرض سے پڑھا تھا لیکن بندہ کیا حمد
کرے گا ہم خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو شمار نہیں کر سکتے۔انسانی زبان بے شمار حمد بیان کر ہی نہیں سکتی۔اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی حمد تو ہو ہی نہیں سکتی۔یہ تو خدا تعالیٰ کا فضل ہی ہے کہ وہ اپنے پیار کی گو
میں بٹھا لیتا ہے۔مجموعی طور پر اللہ تعالیٰ نے ایک تو ہمیں غیر ممالک کے متعلق جو بشارتیں دی ہوئی تھیں وہ
پوری ہوئیں اور افریقہ کے ٹور (tour) میں ہم نے اللہ تعالیٰ کے عظیم پیار کے جلوے دیکھے۔دوسرے ہمارے اس ملک میں بھی آپ نے دیکھا کہ فسادات کے بعد کیا چیز نمودار ہوئی؟
خدا تعالیٰ کے وہ حسین جلوے نمودار ہوئے جنہوں نے ہمارے مخالفوں کوسٹن (stun) کر کے
رکھ دیا ہے۔انہیں کوئی سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ کیا ہو گیا؟ اور اصولی طور پر یہ ہوا کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں پیدا ہونے والے وہ بچے جو ان ۲۳ سال میں جوان ہو کر ووٹ
دینے کی عمر کو پہنچے تھے یعنی ووٹ دینے کے لحاظ سے جوان ہوئے تھے، وہ بچے یا جو کچھ عرصہ پہلے
پیدا ہوئے تھے اور اِس ۲۳ سال میں جوان ہو کر ووٹ دینے کی عمر کو پہنچے تھے اللہ تعالیٰ نے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۳۷
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
آسمان سے فرشتوں کو نازل کر کے ان کے دلوں میں یہ ڈالا کہ ہر وہ شخص جو امت محمدیہ میں
مذہب یا سیاست کے نام پر فتنہ پیدا کرنا چاہتا ہے ہم اس کی بات کو ر ڈ کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا اِس اُمت سے یہ پیار جس کی خوشبو میں سونگھ رہا تھا اور جس کے متعلق باہر سے
بھی چھوٹی چھوٹی رپورٹیں آ رہی تھیں مگر اس پیار پر نہ کسی سیاستدان کی نظر پڑی اور نہ کسی مفکر
کی۔اپنے اندازے لگا رہے تھے۔اپنے منصوبے بنا رہے تھے۔لیکن وہ جس کی پشت پر اللہ کا
ہاتھ ہوتا ہے اور جو خدا کی حفاظت اور امان میں ہوتا ہے اُس کو تم رکس طرح ہلاک کر سکتے ہو۔تم
اپنے گھروں میں بیٹھے منصوبے بنا رہے تھے اور ہمارا پیدا کرنے والا رب تمہارے گھروں میں
بچوں کے دلوں کو بدل رہا تھا۔اس نوجوان پاکستان جس پر قوم کو فخر ہے اس قسم کے سارے فتنوں
کور ڈ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات ہم سُننے کے لئے تیار نہیں۔میں نے خطبہ جمعہ میں بھی بتایا تھا کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میری
اُمت میں تو وہی اختلاف ہوگا جس کے نتیجہ میں رحمت پیدا ہو گی۔اس قوم کے بچوں نے کہا کہ تم
تو ایسے اختلاف ہمارے سامنے رکھتے ہو جس کے نتیجہ میں رحمت نہیں بلکہ امت مسلمہ کیلئے ہلاکت
اور مصیبت پیدا ہوتی ہے۔ان بچوں کے دلوں نے کہا ( ان کو شاید خود بھی شعور نہ ہوفرشتوں نے
ان کے دل بدل دیئے تھے ) کہ یہ وہ باتیں ہیں جن کے نتیجہ میں امت محمدیہ میں رحمت کی بجائے
مصیبت اور ہلاکت پیدا ہوتی ہے اسے ہمارے دل قبول نہیں کرتے۔چنانچہ اُن کے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے۔لیکن جو ہوا وہ اللہ نے کیا۔نہ مجھے کوئی
فخر اور نہ آپ کے دل میں کوئی غرور ہونا چاہیئے۔ہم تو خدا تعالیٰ کے نہایت ہی عاجز بندے ہیں
ہم اپنے اندر کوئی خوبی نہیں دیکھتے اور نہ اپنے اعمال کو ایسا پاتے ہیں کہ اُن کی وجہ سے ہم اللہ تعالیٰ
کی محبت کو حاصل کر سکیں ہمیں جو کچھ ملا اور جو کچھ ملے گا وہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملے گا۔خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اپنے دلوں کو ہر غیر کی محبت سے خالی کر دو۔ہم میں سے بہتوں نے کر
دیا ہے اور بہت سارے کوشش کر رہے ہیں کہ ان کے دل سے دنیا کی اور غیر اللہ کی محبت نکل
جائے۔خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم اپنے دلوں کو میری محبت اور میرے محبوب اور پیارے
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سے منور کرو ہم میں سے بہتوں نے اپنے دلوں اور اپنے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۳۸
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
سینوں کو اس حسن سے منور کیا اور بہت سارے اس کی کوشش کر رہے ہیں جنہوں نے منور کیا وہ اور
زیادہ روشنی کے محتاج ہیں اور اس کی احتیاج محسوس کرتے ہیں اور اس کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔ہم نے اپنی قوت اور استعداد کے مطابق ایک حقیر سا نذرانہ اپنے رب کے حضور پیش کیا
ہے اس کی قیمت تو خدا تعالیٰ کے حسن کے ایک جلوے کے برابر بھی نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کے ایک
جلوے کی قیمت بھی اس سے زیادہ ہوتی ہے۔اپنے عمل سے یا اپنے اخلاص سے آپ اس منڈی
میں جا کر کس طرح کوئی چیز خرید سکتے ہیں؟ یہ تو ایسا ہی ہے کہ ایک بڑھیا روئی کے چند گالے یا
گندم کے چند سیر لے کر ہیروں کی منڈی میں پہنچ جائے اور ہیروں کی بھی وہ منڈی جس میں
ایک ایک ہیرے کی کم سے کم قیمت ایک لاکھ روپے ہو۔وہ بُڑھیا جو متاع لے کر اس منڈی میں
جاتی ہے کیا تمہاری عقل یہ باور کرتی ہے کہ وہ بُڑھیا اس منڈی میں سے کوئی ہیرا خرید کر لے آئے
گی؟ ہر گز نہیں ! یہی حال ہمارا ہے جو خدا تعالیٰ کا پیار ہے جو خدا تعالیٰ کی رضا ہے۔جو خدا تعالیٰ
کی محبت کے جلوے ہیں پیار کے اس ایک ایک جلوے کی قیمت میں اگر ساری دُنیا بھی دے دی
جائے تو وہ کافی نہیں ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ بہت پیار کرنے والا ہے وہ کہتا ہے کہ ان جواہرات کی منڈی میں اخلاص
کے ساتھ ایک دھیلا لے کر میرا ایک بندہ آیا۔اُس کے پاس ایک دھیلے کے سوا اور کوئی چیز نہیں
میں اس
کو مایوس نہیں کروں گا میں اپنا کوئی ہیرا اس کے ہاتھ میں ضرور رکھ دوں گا اگر چہ اُس مال
کے مقابلے میں جو مجھے یہ دے رہا ہے اس کی قیمت کروڑ گنا زیادہ ہے۔اس سے بھی زیادہ۔پس کوئی کبر اور غرور نہیں پیدا ہونا چاہیئے کیونکہ جو کچھ حاصل کیا ہے وہ محض اللہ تعالیٰ کے
فضل سے حاصل کیا ہے اپنی کسی خوبی یا کسی عمل کی وجہ سے حاصل نہیں کیا ، اس لئے عاجزانہ
را ہوں کو مضبوطی سے پکڑو۔صراط مستقیم پر مضبوطی سے قائم ہو جاؤ۔عاجزانہ طور پر اُس کے حضور
جھکو اور اُس سے دُعائیں کرتے رہو۔ہر ایک کی بھلائی چاہو۔کسی سے دشمنی نہ کرو خواہ وہ ساری عمر
تم سے دشمنی کرتا رہا ہو۔معاف کرنے کی عادت ڈالو خدا کے بندوں سے پیار کرو۔جو مظلوم ہیں
اُن کے ظلم دُور کرنے کی جہاں تک تمہیں طاقت ہے کوشش کرو۔جو حقوق سے محروم ہیں ان کے
حقوق دلانے کی سعی کرو۔خدا کے ہو جاؤ۔اس کی اطاعت کا جوا اپنی گردنوں پر رکھ کر اپنی زندگی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۳۹
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
کے دن گزارو۔اللہ تعالیٰ تمہیں وہ کچھ دے گا کہ قیامت تک تمہاری نسلیں تم پر فخر کریں گی اور حقیقتاً
یہ دیکھیں گی کہ تمہیں وہی ملا جو صحابہ کو ملا تھا۔اور وعدہ پورا ہوا جو مہدی معہود سے کیا گیا تھا کہ
صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا
خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔اب ہم دعا کر لیتے ہیں اللہ تعالیٰ یہاں بھی آپ کے لئے سامانِ خیر اور بھلائی پیدا کرے
اور وہ جو پاکستان میں یا پاکستان سے باہر ہیں اور اپنی مجبوریوں کی وجہ سے یہاں نہیں آ سکے
حالانکہ اُن کے دل تڑپتے ہیں مگر حالات یہاں آنے کی اجازت نہیں دیتے اُن کو بھی اللہ تعالیٰ
اُن فضلوں میں ، اُن رحمتوں میں اور اُن برکتوں میں جو ہمیں محض اپنے فضل سے عطا کرے برابر کا
شریک بنائے اور اُن کو توفیق دے کہ وہ بھی یہاں آکر اس فضا کو سونگھنے اور اس روشنی سے منور
ہونے کی توفیق پائیں۔خدا کرے کہ ہم سب ساری دُنیا کو ، سب کا ئنات کو ، سارے عالمین کو تمام اقوام کو اور تمام
ملکوں کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حُسن و احسان کے جلوے دکھا کر آپ کے قدموں میں
لا ڈالنے میں کامیاب ہوں۔خدا کرے کہ وہ جیسا پیار ہم سے کرنا چاہتا ہے اُس کا ویسا پیار ہم
حاصل کر لیں خود کو اس کا اہل بنائیں۔پس عجز کے ساتھ زاری کے ساتھ تضرع کے ساتھ خدمت کے جذبہ کے ساتھ مساوات کا علم
اُٹھاتے ہوئے کامیابیوں کی راہ پر آگے ہی آگے بڑھتے چلے جاؤ۔دُنیا کی نوجوان نسل احمدیت کی
اور اسلام کی ہے۔نہ عیسائی اپنے بچوں کو بچا سکتا ہے اور نہ ہندو اپنے بچے کو بچا سکتا ہے یہ نسل تو
اسلام کی ہے یہ تو اسلام کو ملے گی۔یہ نسل تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے اب یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
اُمت سے باہر نہیں رہ سکتی یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں آئے گی اور آکر رہے گی۔دُنیا جو
چاہے کرتی رہے کامیاب نہیں ہو سکتی۔یہ دعاؤں کے ساتھ ہوگا۔میں تو کثرت سے دعائیں کرتا
رہتا ہوں آپ بھی دعائیں کرتے رہیں۔اب ہم مل کر اجتماعی دعا کریں گے۔آپ اپنے وقتوں کو ضائع نہ کریں اپنی طاقتوں کو ضائع
نہ کریں اُٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے کھاتے پیتے ، سوتے جاگتے آرام کرتے اور کام کرتے غرض
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۴۴۰
۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب
جس حالت میں بھی ہوں خدا تعالیٰ کا شکر ادا کریں اَلحَمدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الفاتحة : ٢) كا
کثرت سے ورد کریں۔ساٹھ ستر ہزار بلکہ لاکھ کے قریب مردوزن یہاں جمع ہو جاتا ہے ایک
دفعہ اگر پانچ سیکنڈ میں الحمد للہ پڑھ رہے ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک ہی وقت میں
ایک لاکھ الحمد للہ اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کی جارہی ہوگی مگر اس کا ایک تانتا بندھا رہنا
چاہیئے ہر وقت الحمد للہ کا یہ ورد آسمانوں کی طرف بلند ہوتا رہنا چاہیئے بیچ میں کہیں روک پیدا
نہ ہو یا کوئی وقفہ نہ آئے کہ جس میں الحمد لله نہ پڑھ رہے ہوں۔اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کے بعد بھی دلوں کی تسکین کے سامان پیدا
کرے گامیں کہاں تک اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو گنواؤں۔انسان تو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو گن نہیں
سکتا۔ہم اس کے عاجز بندے ہیں۔وہ تو بڑا ہی پیار کرنے والا ربّ ہے۔کاش! آپ اس کی
طاقتوں کو ، کاش! آپ اس کے حسن کو ، کاش! آپ اس کے احسان اور دوسری صفات کو پہچاننے
لگیں اور ہماری کوشش سعی مقبول بن جائے۔پس آب اجتماعی دُعا کرتے ہیں اور جیسا کہ میں نے کہا ہے آپ ہر وقت دُعا کرتے رہیں
ہر وقت استغفار کرتے رہیں اپنی عاجزی کا اظہار کرتے رہیں جو شخص اپنے نفس کے عجز کو پہچان
لیتا ہے اس کے دل پر تکبر اور غرور حملہ نہیں کیا کرتا۔اللہ تعالیٰ سب کو سمجھ دے۔اللہ تعالیٰ تمام
بنی نوع انسان کو ان کے مقصد پیدائش کی معرفت عطا کرے اور ایسے سامان پیدا ہو جائیں کہ
وہ اپنے رب کی طرف جھکنے لگیں اور جو عالمگیر تباہی دُنیا کے سر پر اس وقت منڈلا رہی ہے اس کی
ہلاکت سے محفوظ رہیں۔اللہ تعالیٰ کو سب طاقتیں ہیں اور وہی ہر کام کرنے پر قادر ہے۔آؤ۔مل کر دعا کرلیں۔(جلسہ سالانہ کی دعائیں صفحہ ۴۵ تا ۵۸)