جلسہ سالانہ کی بنیاد اعلائے کلمہ اسلام پر رکھی گئی ہے
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۲۷
۲۶ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔افتتاحی خطاب
جلسہ سالانہ کی بنیا د اعلائے کلمہ اسلام
پر رکھی گئی ہے
افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۶ / دسمبر ۱۹۷۲ء بمقام ربوہ کی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جلسہ سالانہ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پہلے جلسہ سالانہ سے قبل
یعنی آج سے ۸۲ سال پہلے جو اشتہار دیے تھے ان میں بعض بنیادی باتیں بیان فرمائی تھیں۔ان
اشتہاروں میں آپ نے یہ فرمایا تھا کہ یہ بھی ایک جلسہ ہے دنیا میں اس سے ملتے جلتے اور بھی
اجتماع میلوں کی شکل میں ہوتے رہتے ہیں جن کو لوگوں نے مختلف اغراض کے لئے جاری کیا
ہے۔مگر یہ نہ ہو کہ آئندہ کسی وقت جماعتِ احمدیہ کے افراد اس جلسہ کو بھی کوئی میلہ سمجھ لیں اور
جلسہ میں شامل ہو کر روحانی فائدہ اٹھانے کی بجائے تضیع اوقات کے مرتکب ہوں اور اپنے
وقتوں کو ضائع کرنے لگیں اس لئے آپ نے شروع ہی میں ہمیں یہ توجہ دلائی کہ یہ جلسہ عام انسانی
میلوں کی طرح نہیں ہے بلکہ یہ وہ اجتماع ہے جس کی بنیادی اینٹ اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے
رکھی ہے پھر آپ نے یہ بھی فرمایا کہ اس جلسہ سالانہ میں شامل ہونے کے لئے قومیں تیار کی گئی
ہیں جو اس میں آکر مل جائیں گی۔پس اس وقت ایک کا نفرنس کی شکل میں تو ایک اجتماع ہوا تھا لیکن اس جلسہ کی ابھی بنیاد نہیں
رکھی گئی تھی۔( یہ ۱۸۹۱ ء اور ۱۸۹۲ء کے درمیانی عرصہ کی بات ہے ) چنانچہ اللہ تعالیٰ نے حضرت
مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ اطلاع دی کہ میں اپنے دستِ قدرت سے اس اجتماع کی
اینٹ رکھ رہا ہوں اور اپنی جماعت کو ہوشیار کر دو کہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے جو بنیادی اینٹ رکھی
جائے اور اس پر جو عمارت بنے اس میں سوائے اللہ کے اور کوئی چیز بنی نہیں چاہیئے چنانچہ آپ
نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے خود جلسہ سالانہ کی بنیادی اینٹ رکھی ہے اور قومیں اس کے لئے تیار کی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
جارہی ہیں جو اس میں آکر شامل ہو جائیں گی۔۵۲۸
۲۶ دسمبر ۱۹۷۲ء۔افتتاحی خطاب
پھر جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس کے بعد پہلے سال
کا نفرنس ہوئی تھی (اسے بھی ہم جلسہ ہی
کہتے ہیں )۔اس جلسہ کی الہی اینٹ رکھے جانے کے بعد حقیقتا جو پہلا اجتماع ہوا وہ ۱۸۹۲ء کا
جلسہ ہے۔آج سے اسی سال پہلے کی بات ہے کہ اس اشتہار کے بعد جس کا میں نے پہلے ذکر کیا
ہے جو جلسہ ہوا اس میں پچھتر آدمی شریک ہوئے تھے۔گویا اس وقت احمدی دوست جو جلسہ سالانہ
میں شامل ہوئے ان کی تعداد سو تک بھی نہیں تھی۔ان کی تعداد صرف پچھتر تھی۔اللہ تعالیٰ نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے دعا کروائی کہ اک سے ہزار ہو دیں اور اس دعا کو اس
رنگ میں بھی قبول کیا کہ آج پچھتر کے مقابلہ میں پچھتر ہزار سے زیادہ احمدی اس جلسہ میں شامل
ہورہے ہیں۔( گنتی پر یہ تعداد ایک لاکھ پچیس ہزار ثابت ہوئی ) اللہ تعالیٰ سچے وعدوں والا ہے
وہ کامل قدرتوں والا ہے اس نے ساری دنیا کو یہ کہا کہ اُٹھو اور میرے اس سلسلہ کو مٹانے کی
کوشش کرو۔اور سارے ساز و سامان اس کے خلاف اکٹھے کرلو لیکن تم کامیاب نہیں ہو گے۔ہو
گا وہی جس کا میں نے ارادہ کیا ہے اور جس کا میں نے اعلان کیا ہے۔جلسہ سالانہ میں تو جماعت احمدیہ کے نمائندے شامل ہوتے ہیں۔پہلے جلسہ سالانہ میں
مہدی معہود کے فدائی اور عاشق پچھتر احمدی جمع ہوئے تھے۔انہوں نے اپنے بیوی بچوں کو
گھروں میں چھوڑا اور جلسہ میں شامل ہونے کے لئے قادیان پہنچ گئے۔اُس وقت جماعت
احمدیہ کی تعداد ۷۵ تو نہیں تھی کیونکہ سارے لوگ تو آ نہیں سکتے تھے۔بہت ساروں کو اپنے کام
تھے۔کوئی بیمار تھا، کسی کے پاس زادِ سفر نہیں تھا۔کسی کے لئے کوئی اور جائز مانع اور رکاوٹ تھی۔اگر ہم اندازہ لگائیں کہ اس وقت جماعت کتنی ہوگی تو چند ہزار بنتی ہے اگر دس ہزار بھی ہو تو دس
ہزار بھی اک سے ہزار ہوویں“ کی رو سے ایک کروڑ بنتا ہے اور آج اللہ کے فضل سے ساری
دنیا میں جماعت احمدیہ کی تعداد ایک کروڑ سے آگے نکل چکی ہے۔اللہ تعالیٰ کے اس انتہائی انعام اور فضل اور رحمت اور ان فضلوں کے اظہار کے بعد اس کی
اہمیت کی طرف توجہ دلانے کی غرض سے اب میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا کہ اسے دنیوی میلوں کی طرح نہ سمجھنا کیونکہ اس کی بنیاد
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۲۹
۲۶ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔افتتاحی خطاب
اعلائے کلمہ اسلام پر رکھی گئی ہے۔اسلام کی ندا کو بلند کرنے کے لئے اور اسلام کو دُنیا میں غالب
کرنے کے لئے اور توحید کا جھنڈا ملک ملک، گاؤں گاؤں، گلی گلی اور گھر گھر گاڑنے کے لئے اسے
قائم کیا گیا ہے اور اس لئے قائم کیا گیا ہے کہ بنی نوع انسان کے دل میں بحیثیت نوع انسانی
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو قائم کیا جائے اور تمام انسانوں کو خواہ وہ دنیا کے کسی خطہ میں ہی
کیوں نہ بسنے والے ہوں، اُمتِ واحدہ بنا دیا جائے۔ایک خاندان بنا دیا جائے۔ایک ایسا جسم بنا
دیا جائے کہ جس کی اگر ایک انگلی بھی دُکھے تو سارے جسم میں درد پیدا ہوتا ہے۔افریقہ کے بسنے
والے جن کو دنیا نے دھتکار دیا تھا اور انہیں حقارت کی نگاہ سے دیکھا تھا ، خدا تعالیٰ نے ہمارے
ذریعہ سے یعنی جماعت احمدیہ کو آلہ کار بنا کر دنیا کے سفید فام کے ساتھ دنیا کے سرخ رنگ اور
گندمی رنگ والوں کے ساتھ ان کو بھائی بھائی بنا دیا۔جو چیز دنیا میں حضرت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ یعنی اسلام کی نشاۃ اولیٰ کے بعد آج تک انسان نے نہیں دیکھی تھی اور جسے ناممکن سمجھا
جاتا تھا وہ آپ کے ذریعہ ممکن ہوگئی۔ایک حبشی ہمارے سامنے آتا ہے تو ہم اُسے بے اختیار بڑے
پیار سے گلے لگا لیتے ہیں ہمارے ایک مخلص دوست جو ایسے سینیا (Abyssinia) کے رہنے
والے ہیں ان دنوں یہاں آئے ہوئے ہیں وہ جس دوست کے ساتھ ملتے ہوں گے وہ انہیں اپنے
گلے لگاتا ہوگا۔علاوہ ازیں کئی اور افریقن دوست یہاں آتے رہتے ہیں۔ہمارے پاس افریقن
بچے بھی پڑھتے ہیں، انہیں کسی فرق کا احساس ہی نہیں ہوتا۔ہم ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح
رہتے ہیں جس طرح ایک خاندان کے مختلف افراد ہوتے ہیں۔پس جس طرح ایک خاندان کے
افراد بھی مختلف رنگوں میں پیدا ہو جاتے ہیں لیکن ان کی آپس میں کوئی تفریق نہیں ہوتی۔اسی طرح
جماعت احمدیہ کے ذریعہ ساری دنیا کے احمدی مسلمان آپس میں بھائی بھائی بن گئے ہیں۔پس اعلائے کلمہ اسلام پر جس اجتماع کی بنیاد رکھی گئی ہے اس اجتماع میں شامل ہونے
والوں
کا یہ اولین فرض ہے کہ وہ ہر وقت اور ہر آن خصوصاً ان ایام جلسہ میں اپنے ربّ کریم کے
حضور عاجزانہ جھکے رہیں۔اور ان کی روح پکھل کر خدا کے آستانہ پر بہہ نکلے اور اس سے وہ یہ
دعائیں کرتے رہیں کہ اے ہمارے رب اور اے ہمارے محسن قادر و توانا ! جس غرض کے لئے
اس جلسہ کی بنیاد رکھی گئی ہے اس غرض کو ہماری زندگیوں میں نمایاں طور پر پورا کر دے تا کہ تمام
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۳۰
۲۶ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔افتتاحی خطاب
دنیا میں اسلام کا جھنڈا لہرانے لگے۔اسی طرح وہ لوگ بھی جو ہمیں حقارت کی نگاہ سے دیکھتے
ہیں۔ہمارے دل میں تو نے ان کے لئے جو عزت قائم کی ہے اس کا بدلہ ہمیں یہ عطا فرما کہ ان
کے دلوں میں بھی ہمارے لئے عزت و احترام کا مقام پیدا ہو جائے۔ہمارے دل میں جب غیر
کی عزت پیدا ہوئی ہے تو ہمارے دل خدا تعالیٰ کی حمد سے معمور ہو گئے ہیں۔ہم نے اپنے رب کا
شکر ادا کیا۔ہم نے کہا اے خدا! اس فساد کی دُنیا میں اس اندھیرے اور ظلمات کی دُنیا میں تو نے
ہمارے سینوں میں نو ر کا ایک چراغ جلا دیا ہے ہم تیرے ممنون ہیں۔ہم تجھ پر اپنے جسم کا ذرہ ذرہ
قربان کرتے ہیں۔ہماری رُوح پکھل کر تیرے آستانہ پر بہتی ہے ان اغیار کے دل میں بھی یہ
جذ بہ پیدا ہو گا۔اس سے بھی بڑھ کر یہ جلوہ رُونما ہو گا کہ وہ سمجھیں گے ہم جن کی مخالفت کرتے
تھے وہ ہمارے بڑے بھائی ہیں جن کو ہم نے حقارت کی نگاہ سے دیکھا انہوں نے پیار سے
ہمارے دلوں کو جیت لیا۔جن کے خلاف ہم نے قتل کے منصوبے اور دکھ اور ایذا پہنچانے کے
منصوبے بنائے تھے انہوں نے ہماری زندگی کی راحتوں کا سامان دیا۔پس دوستوں کو یا درکھنا چاہیے کہ ہم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا ہاتھ میں پکڑ کر دنیا
میں آگے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے پر خدا تعالیٰ نے
یہ بھی لکھا ہے کہ جیسا کہ قرآن کریم کہتا ہے محمد کی آواز پر لبیک کہو۔اس لئے کہ وہ تمہیں اس
لئے بلاتا ہے کہ وہ تمہیں زندہ کرے اور نئی زندگی عطا کرے۔غرض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
زندگی بخش جھنڈا اور زندگی بخش عکم ہمارے ہاتھ میں ہے۔مخالف ہمیں مارنے کی فکر میں ہیں۔اور ہم ان کو زندہ کرنے کے غم میں گھلے جاتے ہیں اور ہم اپنے رب سے یہ امید رکھتے ہیں کہ ہم
انشاء اللہ کامیاب ہوں گے۔پس جس اجتماع کی بنیاد اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے رکھی ہے۔اس اجتماع کے مقاصد اپنی
نظر کے سامنے رکھیں اور یہ نہ بھولیں کہ انسان ایک بے کس ہستی ہے جس میں کوئی طاقت اور
قوت نہیں ہے جب اصل قوت کے سرچشمہ یعنی اللہ تعالیٰ کی ذات سے اس کا تعلق قائم نہ ہو اس
وقت تک انسان لا شئی محض ہے۔اس لئے اپنی عاجزانہ کیفیت اور عاجزانہ مقام کو نہ بھولیں اور
خدا تعالیٰ کی قدرتوں سے کبھی غافل نہ ہوں۔وہ بڑی قدرتوں والا وہ بڑی حکمتوں والا اور بڑی
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۳۱
۲۶ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔افتتاحی خطاب
طاقتوں والا رب ہے۔اس نے یہ کہا ہے کہ اسلام کو ساری دنیا پر غالب کرے گا۔لیکن اس نے یہ
نہیں کہا کہ اگر ہم دنیا کے بندے بن جائیں تب بھی وہ ہم سے پیار کرتا رہے گا۔اگر ان
بشارتوں سے ہم نے حصہ لینا ہے تو ہمارے لئے یہ ضروری ہوگا کہ ہم اس کی راہ میں فدا ہو
جائیں۔اور جیسا وہ چاہتا ہے کہ ہم بنیں، ویسا ہم بن کر اُسے دیکھا دیں۔آخر میں اس دعا کے ساتھ میں اس جلسہ کا افتتاح کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کا
حافظ و ناصر ہو۔یہاں بھی اور جب باہر سے آنے والے احباب واپس جائیں تو وہاں بھی۔اور
آپ کی غیر حاضری میں وہ آپ کا بہترین قائمقام بن کر آپ کی عزتوں اور آپ کے اموال کی
حفاظت کرنے والا بنے۔اللہ تعالیٰ کے فرشتے آسمانوں سے نازل ہو کر ہم بے کسوں کی مدد کے
لئے آئیں اور ہمیں دنیا میں کامیاب کریں۔اللہ تعالیٰ ہماری فراست میں برکت ڈالے ہمارے
ذہنوں میں چلا پیدا کرے، ہمارے علم میں زیادتی بخشے۔اللہ تعالیٰ اپنے وعدہ کے مطابق ہمیں ایسا
بنادے کہ جس چیز کو ہم ہاتھ لگائیں خدا کے فضل اور اس کی رحمت اور اس کی بشارت کے مطابق
اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈال دے۔اللہ تعالیٰ کی برکتوں اور رحمتوں کی فضا میں سانس لیتے
ہوئے ان چند دنوں کو ہم گزاریں، اس کو بنیاد بنا ئیں۔اللہ تعالیٰ رحمتوں اور اس کی برکتوں کی فضا
کے قیام کی کہ اس کے بعد جہاں بھی ہم ہوں۔برکتوں اور رحمتوں کی فضا ہمارے لئے میسر آتی
رہے اور اس کا نور ہمارے گھروں اور سینوں کو منور کرتا رہے اس کے فرشتے ہمیشہ ہمیں یہ بشارتیں
دیتے رہیں کہ دشمن خواہ کتنا بڑا اور طاقتور کیوں نہ ہو تمہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔کیونکہ
تمہارا رب قدیر تمہارے ساتھ ہے۔اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کے فرشتوں کی فوجیں
تمہاری مدد اور نصرت کے لئے آسمانوں سے اتری ہیں، ان فرشتوں کے پروں کے سایہ میں
شاہراہ اسلام پر آگے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو کہ ترقیات کے دروازے کھل چکے ہیں
انشاء اللہ میں کل کی تقریر میں آپ کو بتلاؤں گا کہ اللہ تعالیٰ نے کتنے فضل اس چھوٹی سی جماعت
پر اس تھوڑے سے زمانہ میں کئے ہیں۔پس ترقیات کے دروازے کھل چکے ہیں اب ہمارا کام
ہے کہ ہم انتہائی عاجزی اور انتہائی مجاہدہ کے ساتھ ان دروازوں میں داخل ہو کر اس شاہراہ پر تیز
سے تیز ہوتے چلے جائیں جو ایک نہ ایک دن غلبہ اسلام کی منزل مقصود تک پہنچانے والی ہے۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۵۳۲
۲۶ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔افتتاحی خطاب
اے خدا! تو ایسا ہی کر۔آؤ اب دعا کر لیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمتیں آپ کے
ساتھ ہوں۔آپ کو ان دنوں اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کو زیادہ سے زیادہ جذب کرنے کی
توفیق عطا ہو۔روزنامه الفضل ربوه ا ار جنوری ۱۹۷۳ ء صفحه ۳ ،۴۰)