آسمانوں پر جو فیصلہ ہو چکا ہے زمین کی کوئی طاقت اسے ٹال نہیں سکتی
خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۱۱
۲۶ دسمبر ۱۹۷۳ء۔افتتاحی خطاب
آسمانوں پر جو فیصلہ ہو چکا ہے زمین کی کوئی
طاقت اسے ٹال نہیں سکتی
افتتاحی خطاب جلسه سالانه فرموده ۲۶ / دیسمبر ۱۹۷۳ء بمقام ربوه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت فرمائیں:۔رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيَّا يُنَادِى لِلْإِيْمَانِ أَنْ أَمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا
وَكَفِّرْ عَنَّا سَيَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ
الْقِيمَةِ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ ( آل عمران : ۱۹۴ ، ۱۹۵)
رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنتَ خَيْرُ الْفَيْحِينَ (الاعراف : ٩٠)
پھر حضور انور نے فرمایا:۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پروانو ا تم مغرب کے اندھیروں میں مستانہ وار گھس
کر خدا تعالیٰ کے نام کو بلند کرتے اور اس کی تو حید کو قائم کرنے کے لئے کوشاں رہتے ہو اللہ اور
اس کے رسول حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کا تم پر سلام ہو۔اے اسلام کے فدائیو! تم خوابیدہ مشرق کی فضاؤں میں گھستے ہو اور اسلام کی اشاعت کے
لئے ہزاروں میل دور جا کر اور جزائر جزائر پھر کر لوگوں تک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ
کے روحانی فرزند مرزا غلام احمد علیہ السلام کا پیغام پہنچاتے ہو تم پر اللہ اور اس کے رسول کا سلام ہو۔اے وہ گروہ جو شمال کی برفانی ہواؤں کی پروا نہ کرتے ہوئے شمال کی بلندیوں کی طرف
پرواز کرتے ہوئے ان لوگوں تک خدائے اعلیٰ کا پیغام پہنچاتے ہو جو مادی بلندیوں کو تو پہچانتے ہیں
مگر روحانی رفعتوں سے بے بہرہ اور غافل ہیں تم پر اللہ اور اس کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا سلام ہو۔اور اے وہ لوگو جو زمین کے جنوبی کناروں تک پھیل کر قرآن کریم کی عظمت کو لوگوں کے
دلوں میں بٹھانے کی کوشش کرتے ہو تم قرآن کریم کی عظیم بشارتوں کے وارث بنو۔اور اسلام
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۱۲
۲۶ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔افتتاحی خطاب
بانی اسلام اور بانی اسلام کو بھیجنے والے خدا کا تم پر سلام ہو۔اے ہمارے رب ! ہم نے ایک ایسی آواز سنی جو نہایت شیریں اور پیاری ہے۔اور اسلام کی
ہمدردی اور غمخواری سے لبریز ہے۔یہ وہ آواز ہے جو ہمیں کہتی ہے کہ میں خدا کی طرف سے ہوں
اور تمہیں خدا کی طرف لے جانے کے لئے آئی ہوں۔یہ وہ آواز ہے جس نے ہمیں نور فر است
عطا کیا جوصرف اسلام کے ذریعہ حاصل ہو سکتا ہے۔یہ وہ آواز ہے جس نے ہمارے دلوں میں
تو حید حقیقی اور عظمت رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو قائم کیا۔یہ وہ پیاری آواز ہے جس نے ہمیں
علی وجہ البصیرت یہ یقین دلایا اور ہمیں اس ایمان پر قائم کیا کہ قرآن کریم نہ صرف یہ کہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے ایک آخری شریعت ہے بلکہ ایک کامل اور مکمل ہدایت نامہ ہے۔انسان کی نجات کی
سب را ہیں اسی سر چشمہ سے نکلتی ہیں خدا تعالیٰ تک پہنچانے والا ہر راستہ قرآن کریم کے نو رہی سے
منور ہوکر خدا تعالیٰ کی طرف راہنمائی کرتا ہے ہم نے اس آواز کوسُنا ہم اس منادی پر ایمان لائے۔ہم نے اس حقیقت کو جانا اور اس صداقت کو پہچانا کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں پر یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ
اسلام کی آخری جنگ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم روحانی فرزند کے ذریعہ جیتی
جائے گی۔آخری فتح اسلام کو ہوگی۔تمام شیطانی قو تیں پسپا ہو جائیں گی۔اسلام کاسو رج تمام دنیا
کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا اور ہر ملک میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈ ابلند ہوگا۔دوسرے سب جھنڈے سرنگوں ہو جا ئیں گے۔یہ جنگ شروع ہو چکی ہے۔اس جنگ کو جیتنے کے لئے ہمیں کہا گیا ہے کہ تم اپنی جانوں کو
اور اپنے مالوں کو اور اپنی اولادوں کو غرض ہر اُس چیز کو جو تمہاری طرف منسوب ہوتی ہے اور تم
اپنے آپ کو اُس کا مالک سمجھتے ہو اسے خدا کی راہ میں قربان کر دو تا کہ خدا کی توحید اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت بنی نوع انسان کے دل میں بیٹھ جائے۔اس آواز کوسُن کر اس پر لبیک کہتے ہوئے ہم ایک جھنڈے تلے جمع ہو گئے۔لیکن
اے ہمارے رب! ہم کمزور ہیں۔ہماری فطرت میں بھی کمزوری ہے۔ہماری غفلتوں کے نتیجہ
میں بھی ہم سے کمزوریاں اور گناہ سرزد ہو جاتے ہیں۔فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا۔اے ہمارے محبوب
آقا ! ہمارے مالک و خالق خدا !! تو اپنے فضل سے اپنے فرشتوں کے ذریعہ ہمارے لئے ایسے
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۱۳
۲۶ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔افتتاحی خطاب
سامان پیدا کر کہ ہم گناہوں اور غفلتوں اور سستیوں اور کوتاہیوں سے ہمیشہ بچتے رہیں۔اگر کبھی
ہم سے بشری کمزوری کے نتیجہ میں غفلت اور گناہ سرزد ہو جائیں تو اے ہمارے پیارے ربّ ! تُو
ہمیں ہماری غفلتوں اور گناہوں کے بُرے نتائج سے بچا اور تو ہمیں اپنی راہ میں اس قسم کی اور
اس قدر نیکیوں کی توفیق عطا فرما کہ گویا ہم نے کبھی گناہ کیا ہی نہیں کیونکہ نیکیاں گناہوں کو مٹا دیا
کرتی ہیں۔اے ہمارے رب ! جب ہم نے اس منادی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے تمام ادیان کو تیری
طرف بلانے کی کوشش شروع کی تو مخالفین اسلام کو تو غصہ آنا ہی تھا کیونکہ اُن کو تو یہ نظر آنے لگا
کہ اب پیار کے ساتھ ، دلائل کے ساتھ ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں
اور آپ کے رُوحانی فرزند پر نازل ہونے والے آسمانی نشانوں کے ذریعہ سارے ادیان مٹا
دیئے جائیں گے اس رنگ میں کہ اُن کے ماننے والے حلقہ بگوش اسلام ہو جائیں گے وہ لوگ
بھی جن کی چودھراہٹ جاتی تھی یا جن کی قیادت پر ہاتھ پڑتا تھا یا اس آواز کے نتیجہ میں جن کو یہ
خطرہ پیدا ہو گیا تھا کہ شاید اس طرح اُن کی روزی اُن سے چھن جائے گی ( کیونکہ وہ رب العالمین
خدا پر حقیقی ایمان نہیں لاتے تھے ) انہوں نے بھی اس آواز کو دبانے کے لئے بھر پور کوشش کی مشتی
کہ ساری دنیا اکٹھی ہو گئی کہ یہ آواز بلند نہ ہو۔مشرق اور مغرب کی طاقتیں اور دُنیا کے امیر ترین
ممالک اس آواز کو دبانے کے لئے صف آرا ہو گئے۔وہ لوگ جو صاحب اقتدار تھے اور ساری
دنیا کو اپنے قبضہ میں سمجھتے تھے اور اپنے ملکوں سے باہر لوگوں کو اپنا غلام سمجھتے تھے اس اکیلی آواز
کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔غرض دُنیا کی ساری دولتیں، سارے اقتدار، ساری طاقتیں
سارے ہتھیاراور لوگوں کے ہر قسم کے منصوبے، اُن کے علم ، اُن کے فلسفے ، اُن کی سائنس اور ان
کی ایجادات اس اکیلی آواز کو جو آج سے اتنی پچاسی سال پہلے دُنیا میں بلند ہوئی تھی اس کو
دبانے کے لئے اکٹھی ہو گئیں مگر وہ اکیلی آواز آج لاکھوں انسانوں کی آواز بن کر ساری دُنیا کے
گرد چکر لگارہی ہے۔الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَی ذَلِکَ۔اے ہمارے رب! ہم نے ان واقعات میں تیرے قادرا نہ تصرفات کو دیکھا اور ہم اس یقین
پر قائم ہوئے کہ جو تجھ سے چمٹ جاتا ہے وہی سب کچھ پالیتا ہے اور جو تجھ سے دُور رہتا ہے اس
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۱۴
۲۶ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔افتتاحی خطاب
کے لئے ہلاکت ہے۔اے ہمارے رب! ہم تیرے حقیر اور عاجز بندے ہیں۔ہم تیرے کمزور اور
بے کسی بندے ہیں۔ہم تیرے بے یار و مددگار بندے ہیں۔ہم تیرے بے زر اور بے مال بندے
ہیں۔ہم تیرے قدموں کو پکڑتے ہوئے اور تیری آواز پر لبیک کہتے ہوئے دُنیا میں اسلام کو
غالب کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔اے خدا ! تو ہماری اِن حقیر کوششوں کی کم مائیگی اور کمزوری
کی طرف نہ دیکھ ، اُس جذ بہ کو دیکھ جو ہمارے دلوں میں سمندروں کی طرح موجزن ہے۔ہمیں ہر
لمحہ یہ خیال تڑپا تا ہے کہ کسی طرح تیرے بندے جلد تیری گود میں واپس آ جائیں۔وہ ایک لمحہ بھی
شیطان کی گود میں نہ رہیں۔اے خدا! تو ہماری ان کوششوں میں برکت ڈال اور آسمان سے
فرشتوں کے نزول سے ہماری مدد فرما جسمانی لحاظ سے بھی صحت مند رکھ۔ہمارے اندر اپنی محبت کی
وہ تپش پیدا کر جو اس گہری دُھند کو ، سردی کی اس شدید لہر کو اور ان آبی بخارات اور ان کے بُرے
اثرات کو مٹا دیتی ہے۔تا کہ دُنیا بھی یہ سمجھ لے۔دُنیا بھی یہ جان لے اور دُنیا بھی یہ پہچان لے کہ
ہمارا رب اور اُن کا رب جماعت احمدیہ کے ساتھ ہے اور اُس کی مدد اس کو حاصل ہے اور اُس کے
فرشتے اس کی نصرت کے لئے آسمانوں سے نازل ہوتے ہیں اور دُنیا کو یہ بات بھی سمجھ میں
آ جائے کہ آسمانوں پر جو فیصلہ ہو چکا ہے زمین کی کوئی طاقت اُسے ٹال نہیں سکتی۔پس ہماری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری حقیر کوششوں کو قبول فرمائے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل
سے ہماری کوششوں کو ، ہماری قر بانیوں کو اور اُس ایثار کو جو اس کے حضور جماعت احمد یہ اور اس
کے افراد کی طرف سے خلوص نیت کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے قبول فرمائے اور دینی اور دنیوی
برکات سے ہمارے گھروں کو بھر دے۔اور اے خدا!! جس طرح تو نے ہمارے دلوں میں اپنی
محبت کی شمع روشن کی ہے اسی طرح ہماری آنے والی نسلوں کے دلوں میں بھی اپنی محبت کی ایسی
تپش پیدا کر کہ وہ اُن کے دل سے ہر دوسری چیز کو جلا کر راکھ کر دے۔اللہ کے سوا ہماری اور
ہماری نسلوں کی توجہ کو کوئی چیز اپنی طرف کھینچنے والی نہ ہو۔جب ہم تیری آواز پر لبیک کہتے
ہوئے اپنے گھروں سے نکلیں تو اے ہمارے رب ! تو ہمارا بھی حافظ و ناصر ہو اور جن کو پیچھے ہم
اپنے گھروں میں چھوڑ آئے ہیں اُن کی بھی حفاظت فرما۔ہم تیرے عاجز بندے ہیں تو اپنے فضل
سے ہم سب کی حفاظت، خوشحالی اور بہتری کے سامان پیدا کر۔
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)
۶۱۵
۲۶ دسمبر ۱۹۷۳ء۔افتتاحی خطاب
دعا تو آج کی دنیا اور آج کے زمانہ کی ایک ہی ہے ( باقی تو ذیلی دعائیں ہیں ) اور وہ یہ کہ
اے ہمارے رب تو نے اسلام کے آخری غلبہ کی اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت
دُنیا کے ہر دل میں پیدا ہو جانے کی اور توحید حقیقی کا جھنڈا ہر گھر میں لہرانے کی جو بشارتیں دی
ہیں اے ہمارے پیارے ربّ کریم! تو اپنے فضل سے ایسے سامان پیدا کر کہ یہ بشارتیں ہماری :
زندگیوں ہی میں پوری ہو جائیں تا کہ جب ہم اس دُنیا سے رخصت ہوں تو ہمارے دل اس خوشی
سے معمور ہوں کہ جو فرض ہمارے کمزور کندھوں پر عائد کیا گیا تھا اُس کو ہم نے تیری ہی توفیق
ا
سے، اے ہمارے مولیٰ ! اور تیری رضا کے مطابق ادا کر دیا ہے۔اے خدا تو ایسا ہی کر۔اَللَّهُمَّ (مِيْنَ اللَّهُمَّ مِيْنَ !! اللَّهُمَّ امِيْنَ !!! اللَّهُمَّ امِینَ۔آواب دُعا کرلیں۔روزنامه الفضل ربوه مورخه ۱۱ار جنوری ۱۹۷۴ء صفحه ۳ تا ۵ )
۶۱۶
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء)