۲۸ دسمبر ۱۹۰۱ء

خطابات نور

سورۃ جمعہ پر وعظ (تقریر فرمودہ ۲۸؍دسمبر ۱۹۰۱ء بعد نماز ظہر وعصر)             (الجمعۃ:۱تا۹) یہ ایک سورہ شریف ہے اور ایسی مہتم بالشان سورۃ ہے کہ مسلمانوں میں جمعہ کے دن پہلی رکعت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد ،صحابہ ، تابعین ، تبع تابعین کے زمانہ تک سنائی جاتی تھی اور ا ب تک بھی پڑھی جاتی ہے۔اس سے تم اندازہ کر لو کہ کس قدر مسلمان گزرے ہیں اور آج تک کس قدر جمعے پڑھے گئے ہیں اور پھر اس سورۃ شریف کو پڑھ کر نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کا اتباع کیا اور اس سورہ کو جمعہ کے دن خصوصاً پڑھ کر لوگوں کو آگاہ کیا ہے پھر جمعہ ہی کو نہیں بلکہ

احادیث سے ثابت ہے کہ نبی کریم علیہ التحیۃ والتسلیم جمعرات کو بھی عشاء کی پہلی رکعت میں اس کو پڑھا کرتے تھے۔پس ہر ہفتہ میں دو بار جہری قراء ت کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سورۃ کو پہنچایا ہے اس سے صاف پایا جاتاہے کہ ہمارے سید ومولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو کس قدر اہتمام اس سورۃ کی تبلیغ میں تھا۔پس مسلمانوں کو لازم ہے کہ وہ اس سورہ شریف پر بہت بڑی غور وفکر کریں اور میں تمھیں پکار کر کہتا ہوں کہ اَفَـلَا یَتَدَبَّرُوْنَ۔میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس التزام اور اہتمام پر نظر کر کے اس سورہ شریف پر خاص غور کی ہے یوں تو قرآن شریف میری غذا اور میری تسلی اور اطمینان کا سچا ذریعہ ہے اور میں جب تک ہر روز اس کو کئی مختلف رنگ میں پڑھ نہیں لیتا مجھے آرام اور چین نہیں آتا۔بچپن ہی سے میری طبیعت خدا نے قرآن شریف پر تدبّر کرنے والی رکھی ہے اور میں ہمیشہ دیر دیر تک قرآن شریف کے عجائبات اور بلند پروازیوں پر غور کیا کرتا ہوں مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو اس قدر اہتمام اس کی تبلیغ میں کیا ہے اس نے مجھے اس سورہ شریف پر بہت ہی زیادہ غور اور فکر کرنے کی طرف متوجہ کیا اور میں نے دیکھا ہے کہ اس سورہ شریف میں قیامت تک کے عجائبات سے آگاہ کیا گیا ہے۔بڑے بڑے عظیم الشان مقاصد جو جمعہ میں رکھے گئے ہیں ان سے آگا ہ کیا ہے میرا اپنا خیال نہیں نہیں ایمان بلکہ اس سے بھی بڑھ کر میں کہتا ہوں میرا یقین ہے اور میں علیٰ وجہ البصیرت کہتا ہوں کہ وہ ٹھوکریں جو اس عظیم الشان جمعہ (منجملہ ان کے مسیح موعود کے نزول کا مسئلہ بھی ہے)میں لوگوں کو لگی ہیں وہ اسی عدم تدبّر ہی کی وجہ سے لگی ہیں اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس التزام پر عمیق نگاہ کی جاتی اور اس سورۃ پر تدبّر ہوتا تو میں کہہ سکتا ہوں کہ بہت کم مشکلات ان لوگوں کو پیش آتیں۔غرض یہ سورۃ اپنے اندر لا انتہا حقائق اور عجائبات رکھتی ہے اور قیامت تک کے واقعات کو بیان کرتی ہے جن پاک الفاظ سے اس کو شروع کیا گیا ہے اگر کم از کم ان الفاظ پر ہی غور وفکر کی جاتی تو مجھے امید ہوتی ہے کہ اسماء الٰہی میں تو کم از کم ٹھوکر نہ لگتی۔وہ پاک الفاظ جن سے اس سورہ کا شروع

شروع ہوتا ہے یہ ہیں۔ِ  (الجمعۃ:۲) جو کچھ زمین وآسمان میں ہے وہ سب اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتے ہیں ا س اللہ کی جو الملک ہے القدوس ہے العزیز ہے اور الحکیم ہے۔تسبیح کیا ہوتی ہے ؟سورہ بقرہ کے ابتدا میں اللہ تعالیٰ نے ملائکہ کی زبان سے بتایا ہے  (البقرۃ:۳۱) قرآن شریف میں جہاں تسبیح کا لفظ آیا ہے وہاں کچھ ایسے احسان اور انعام مخلوق پر ظاہر کئے ہیں جن سے حمد ہی ظاہر ہوتی ہے اور ان احسانا ت اور انعامات پر غور کرنے کے بعد بے اختیار ہو کر انسان حمد الٰہی کرنے کے لئے اپنے دل میں ایک جوش پاتاہے ہمارے پاک سیّد ومولیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے فرمایا ہے۔   (بنی اسرائیل:۲) اور پھر حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کو ارشاد ہوتا ہے  (الأَعلٰی:۲) غرض جہاں جہاں ذکر آیا ہے خدا کے محامد بزرگیاں اور عجیب شان کا تذکرہ ہوتا ہے تو اس سورہ کو جو یُسَبِّحُ لِلّٰہِ سے شروع فرمایا گیا ہے اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے محامد اور انعامات اور احسانات اور فضل عظیم کا تذکرہ یہاں بھی موجود ہے ہر چیز جو زمین اور آسمان میں ہے وہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتی ہے یہ ایک بدیہی اور صاف مسئلہ ہے نادان دہریہ یا حقائق الاشیاء سے ناواقف سوفسطائی اس راز کو نہ سمجھ سکے تو یہ امر دیگر ہے مگر مشاہدہ بتا رہا ہے کہ کس طرح پر ذرہ ذرہ خدا تعالیٰ کی تقدیس اور تسبیح بیان کر رہا ہے دیکھو ایک لَو جو زمین سے نکلتی ہے بلکہ میں اس کو وسیع کر کے یوں کہہ سکتا ہوں کہ وہ پتّا جو بول وبراز میں سے نکلتا ہے کیسا صاف شفاف ہوتا ہے کیا کوئی وہم وگمان کر سکتا تھا کہ اس گندگی میں سے اس قسم کا لہلہاتا ہوا سبزہ جو آنکھوں کو طراوت دیتا ہے نکل سکتا ہے ؟ اس پتّا کی صفائی‘ نزاکت اور نظافت خود اس امر کی زبردست دلیل اور شہادت ہے کہ وہ اپنے خالق کی تسبیح کرتا ہے۔اسی طرح پر ذرا اور بلند نظری سے کام لو اور دیکھو کہ انسان کے جس قدر عمدہ کام ہیں وہ روشنی میں کرتا ہے مگر اللہ تعالیٰ کے جتنے عجائبات ہیں وہ سب پردہ میں ہوتے ہیں اور پھر کیسے صاف کیسے دل خوش کن

اور اللہ کی تسبیح کرنے والے ہوتے ہیں ایک انار کے دانہ کو دیکھو کیسے انتظام اور خوبی کے ساتھ بنا یا گیا ہے کیا وہ دانہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح نہیں کرتا اسی طرح پرآسمان اور آسمان کے عجائبات اور اجرام کو دیکھو۔نیچر کے عجائبات سے ناواقف توعجائبات نیچر کی ناواقفیت کی وجہ سے یہ کہہ دیتا ہے کہ فلاں امر خلاف نیچر ہے مگر میرا یقین یہ ہے کہ جس جس قدر سائنس اور دوسرے علوم ترقی کرتے جائیں گے اسی قدر اسلام کے عجائبات اور قرآن شریف کے حقائق اور معارف زیادہ روشن اور درخشاں ہوں گے اور خدا کی تسبیح ہوگی۔غرض یہ سچی بات ہے کہ آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے وہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتا ہے۔ہر ایک ذرہ گواہی دیتا ہے کہ وہ خالق ہے اور اسی کی ربوبیت اور حیات اور قیومیت کے باعث ہر چیز کی حیات اور قائمی ہے اسی کی حفاظت سے محفوظ ہے۔پھر یہ بھی کہ وہ اللہ المَلِک ہے وہ مالک ہے اگر سزا دیتا ہے تو مالکانہ رنگ میں اگر پکڑتا ہے تو جابرانہ نہیں بلکہ مالکانہ رنگ میں تا کہ ماخوذ شخص کی اصلاح ہو پھر وہ کیسا ہے؟ القدوس ہے اس کی صفا ت وحمد میں کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو نقصان کاموجب ہو بلکہ وہ صفاتِ کاملہ سے موصوف اور ہر نقص اور بدی سے منزّہ القدوس ہے قرآن شریف پر تدبّر نہ کرنے کی وجہ سے کہو یا اسماء الٰہی کی فلسفی نہ سمجھنے کی وجہ سے غرض یہ ایک بڑی غلطی پیدا ہو گئی ہے کہ بعض وقت اللہ تعالیٰ کے کسی فعل یا صفت کے ایسے معنے کر لئے جاتے ہیں جو اس کی دوسری صفات کے خلاف ہوتے ہیں اس لئے میں تمھیں ایک گُر بتاتا ہوں کہ قرآن شریف کے معنے کرنے میں ہمیشہ اس امر کا لحاظ رکھو کہ کبھی کوئی معنے ایسے نہ کئے جاویں جو صفاتِ الٰہی کے خلاف ہوں اسماء ِ الٰہی مد نظر رکھو اور ایسے معنے کرو اور دیکھو کہ قدوسیت کو بٹہ تو نہیں لگتا۔لُغت میں ایک لفظ کے بہت سے معنے ہو سکتے ہیں اور ایک ناپاک دل انسان کلام الٰہی کے گندے معنے بھی تجویز کر سکتاہے اور کتابِ الٰہی پر اعتراض کر بیٹھتا ہے مگر تم ہمیشہ یہ لحاظ رکھو کہ جو معنی کرو اس میں دیکھ لو کہ خدا کی صفت قدوسیت کے خلاف تو نہیں ہے ؟ اللہ تعالیٰ کے سارے کام حق وحکمت کے بھرے ہوئے ہوتے ہیں جس سے اس کی اور اس کے رسول اور عامۃ المؤمنین کی عزّت و بڑائی کا اظہار ہوتا ہے۔(المنافقون:۹)مومنوں کو معزز کرتا ہے اور پھر

ان سے بڑھ کر اپنے رسولوں کو عزت دیتا ہے اور سچی عزت اور بڑائی حقیقی اللہ تعالیٰ ہی کو سزاوار ہے۔غرض ہر قول وفعل میں مومن کو لازم ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عزت کا خیال کرے کیونکہ وہ العزیز ہے۔ظالم طبع انسان کی عادت ہے کہ جب خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک فعل سر زد ہوتا ہے تو وہ اس میں اپنی طرف سے نکتہ چینی کرنے لگتا ہے۔آدم کی بعثت پر نَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِکَ کہنے والے اپنی کمی علم اور ناواقفی کی وجہ سے  (البقرۃ:۳۱) پکار اٹھے مگر چونکہ یہ گروہ صاف طینت تھا آخر اس نے  (البقرۃ:۳۳) کہہ کر اللہ تعالیٰ کے اس فعل خلافت آدم کو حکمت سے بھرا ہوا تسلیم کر لیا۔مگر وہ لوگ جو خدا سے دُور ہوتے ہیں وہ عجائبات قدرت سے نا آشنا محض اور اسماء ِ الٰہی کے علم سے بالکل بے بہرہ ہوتے ہیں وہ اپنے خیال اور تجویز کے موافق کچھ چاہتے ہیں جو نہیں ہوتا جیسا ہمارے سردار سرور عالم فخر بنی آدم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت پر کہہ اٹھے  (الزخرف:۳۲) یہ لوگ اللہ تعالی کو الحکیم نہیں مانتے ورنہ وہ اس قسم کے اعتراض نہ کرتے اور یقین کر لیتے کہ (الأَنعام:۱۲۵) اسی طرح شیعہ نے خلافت خلفاء پر بعینہٖ وہی اعتراض کیے جو کفارنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت پر کیئے۔حکیم کے معنے ہی ہیں اپنے محل پر ایک چیز کو رکھنے والا اور مضبوط و محکم رکھنے والا۔پھر اگر الحکیم صفت پر ایمان ہو تو بعثت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم پر انکار کر کے کیوں اپنے ایمان کو ضائع کرتے۔غرض اللہ تعالیٰ یہاں بتاتا ہے کہ اس کے قول اور فعل میں سرا سر حکمت ہوتی ہے اس لئے اس کے انکار سے بچنے کے لئے یہی اصول ہے کہ اللہ تعالیٰ کو الحکیم مانو۔پس جو کچھ زمین و آسمان میں ہے وہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتے ہیں اس اللہ کی جو الملک ، القدوس ، العزیز ، الحکیم ہے زمین و آسمان کے تمام ذرات اللہ تعالیٰ کی ہستی اور اس کی ان صفات پر گواہ ہیں پس زمینی علوم یا آسمانی علوم جس قدر ترقی کریں گے خدا تعالیٰ کی ہستی اور ان صفات کی زیادہ وضاحت زیادہ صراحت ہوگی۔میں اپنے ایمان سے کہتا ہوں کہ میں ہر گز ہر گز تسلیم نہیں کرتا کہ

علوم کی ترقی اور سائنس کی ترقی قرآن شریف یا اسلام کے مخالف ہے۔سچے علوم ہوں وہ جس قدر ترقی کریں گے قرآن شریف کی حمد اور تعریف اس قدر زیادہ ہوگی۔اس سورہ شریف کو ان پاک الفاظ سے شروع کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ اپنا ایک انعام پیش کرتا ہے۔  (الجمعۃ:۳) اس اللہ نے جس کی تسبیح زمین و آسمان کے ذرا ت اور اجرام کرتے ہیں اور ہر شے جو ان میں ہے وہ اللہ جو اَلْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ ہے اُمّیوں میں (عربوںمیں)ان میں ہی کا ایک رسول ان میں بھیجا جو ان پر اللہ کی آیتیں تلاوت کرتا ہے اور ان کو پاک صاف کرتا ہے اور ان کو الکتاب اور الحکمۃ سکھاتا ہے اور اگرچہ وہ اس رسول کی بعثت سے پہلے کھلی کھلی اور خدا سے قطع تعلق کر دینے والی گمراہی میں تھے۔۱؎ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت مکّہ والوں میں اللہ تعالیٰ کی عزّت اور حمد کا ایک بیّن ثبوت ہے کیونکہ جس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے اہلِ دنیا اس رشتہ سے جو انسان کو اپنے خالق کے ساتھ رکھنا ضروری ہے بالکل بے خبر اور نا آشنا تھے۔ہزاروں ہزار مشکلات اس رشتہ کے سمجھنے ہی میں پیدا ہو گئی تھیں اس کا قائم کرنا او رقائم رکھنا تو اور بھی مشکل تر ہو گیا تھا۔کتبِ الٰہیہ اور صُحفِ انبیا علیہم السلام میں تاویلات باطلہ نے اصل عقائد کی جگہ لے لی تھی اور پھر ان کی خلاف ورزی مقدرت سے باہر تھی دنیا پر ستی بہت غالب ہوئی ہوئی تھی ان کے بڑے بڑے سجادہ نشین احبار اور رہبانوں کو اپنی گدیاں چھوڑنا محال نظر آتا تھا ، خد اتعالیٰ نے بڑے لوگوں کا ذکر کیا کیونکہ اس سے چھوٹوں کا خود اندازہ ہو سکتا تھا اگر ہم ایک نمبر دار کی حالت بیان کریں کہ ایک قحط میں اس پر فاقہ کشی کی مصیبت ہے تو اس سے چھوٹے درجہ کے زمیندار کا حال خود بخود معلوم ہو جاتا ہے۔قرآن شریف نے نہایت جامع الفاظ میں فرما دیا ہے کہ  (الرّوم:۴۲)جنگلوں اور سمندروں میں غرض ہر جگہ تری وخشکی پر فسا د نمودار ہو چکا ہے وہ جو اپنے آپ کو ابراہیم کے فرزند کہلاتے تھے

ان کی نسبت قرآن ہی نے خود شہادت دی ہے(التوبۃ:۸ ) ان میں اکثر لوگ فاسق تھے اور یہاں تک فسق وفجور نے ترقی کی ہوئی تھی کہ (المآئدۃ:۶۱) یہ اس وقت کے لکھے پڑھے علماء سجادہ نشین خدا کی کتاب مقدس کے وارث لوگوں کا نقشہ ہے کہ وہ ایسے ذلیل وخوار ہیں جیسے بندر وہ ایسے شہوت پرست اور بے حیا ہیں جیسے خنزیر۔اس سے اندازہ کرو ان لوگوں کا جو پڑھے لکھے نہ تھے جو کتاب مقدس کے وارث نہ تھے جو موسیٰ کی گدی پر نہ بیٹھے ہوئے تھے پھر یہ تو ان کے اخلاق بد‘ عادات بد یا عزّت وذ ّلت کی حالت کا نقشہ ہے اگرچہ ایک دانشمنداخلاقی حالت اور عُرفی حالت کو ہی دیکھ کر روحانی حالت کا پتا لگا سکتا ہے مگر خود خدا تعا لیٰ نے بھی بتا دیا ہے کہ روحانی حالت بھی ایسی خراب ہو چکی تھی کہ وہ عبد الطاغوت بن گئے تھے یعنی حدودِ الٰہی کے توڑنے والوں کے عبد بنے ہوئے تھے ان کے معبود طاغوت تھے اب خیال کرو کہ اخلاق پر وہ اثر روح پر یہ صدمہ عزّت کی وہ حالت!یہ ہے وہ قوم جو (المآئدۃ:۱۹)کہنے والی تھی اس چھوٹے درجہ کی مخلوق کا خود قیاس کر لو۔یہ نقشہ کافی ہے عقائد کے سمجھنے کے لئے یہ کافی ہے عزّت وآبروکے سمجھنے کے لئے کہ جو بندر کی عزّت ہوتی ہے۔پھر یہ نقشہ کافی ہے اخلاق کے معلوم کرنے کے لیے جو خنزیر کے ہوتے ہیں کہ وہ سارا بے حیائی اور شہوت کا پتلا ہوتا ہے۔جب ان لوگوں کا حال میں نے سنایا جو کہتے اور ابراہیم کے فرزند کہلاتے تھے تو عیسائیوں پر اسی کا قیاس کر لو۔ان کے پاس تو کوئی کتاب ہی نہ رہی تھی اور کفّارہ کے اعتقاد نے ان کو پوری آزادی اور اباحت سکھادی تھی اور عربوں کا حال تو ان سب سے بدتر ہوگا جن کے پاس آج تک کتاب اللہ پہنچی ہی نہ تھی اور پھر یہ خصوصیت سے عرب ہی کا حال نہ تھا ایران میں آتش پرستی ہوتی تھی۔سچے خدا کو چھوڑ دیا ہوا تھا اور اہرمن اور یزداں دو جُدا جُدا خدا مانے گئے تھے۔ہندوستان کی حالت اس سے بھی بدتر تھی جہاں پتھروں ،درختوں تک کی پوجا اور پرستش سے تسلی نہ پا کر آخر عورتوں اور مردوں کے شہوانی قویٰ تک کی پرستش جاری ہو چکی تھی۔غرض جس طرف نظر اٹھا کر دیکھو جدھر نگاہ دوڑاؤ۔دنیا کیا بلحاظ اخلاق فاضلہ کیا بلحاظ عبادات اور

معاملات ہر طرح ایک خطرناک تاریکی میں مبتلا تھی اور دنیا کی یہ حالت بالطبع چاہتی تھی کہ ع مردے ازغیب بروں ا ٓید وکارے بکند چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل وکرم سے ایک رسول کو عربوں میں مبعوث کیا جیسا کہ فرمایا یہ رسول صرف عربوں ہی کے لئے نہ تھا باوصفیکہ عربوں میں مبعوث ہوا بلکہ اس کی دعوت عام اور کل دنیا کے لئے تھی جیسا کہ اس نے دنیا کو مخاطب کر کے سنایا۔(الأَعراف:۱۵۹) اے لوگو !میں تم سب کی طرف رسول ہو کر آیا ہوں اور پھر ایک اور مقام پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے  (الأنبیآء :۱۰۸) یعنی ہم نے تم کو تمام عالموں پر رحمت کے لئے بھیجا ہے اسی لئے وہ شہر جہاں سرور عالم فخر بنی آدم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہور پایا وہ اُمُّ القریٰ ٹھہر ااور وہ کتاب مبین جس کی شان ہے(البقرۃ:۳) وہ اُم الکتب کہلائی اور وہ لسان جس میں اُم الکتب اتری وہ اُم الالسنہ ٹھہری۔یہ محض خدا تعالیٰ کا فضل تھا جو آدم زاد پر ہوا اور بالخصوص عربوں پر اس رسول نے آکر کیا؟   پہلا کام یہ کیا کہ ان پر خدا کی آیات پڑھ دیں  پھر نرے پڑھ دینے سے تو کچھ نہیں ہو سکتا اس لئے دوسرا کام یہ کیا  ان کو پاک صاف کیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کس قدر عظیم شان اور بلند مرتبہ ہے دوسرے کسی نبی کی بابت یہ نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتی قوتِ قدسی اور قوتِ تاثیر کا اس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ آپ نے عربوں اور دوسری قوموں پر کیا اثر ڈالا۔عرب کی تاریخ سے جو لوگ واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آکر اس کی کایا پلٹ دی ان کے اخلاق، عادات اور ایمان میں ایسی تبدیلی کی جو دنیا کے کسی مصلح اور ریفارمر کی قوم میں نظر نہیں آتی۔جو شخص اس ایک ہی امر پر غور کرے گاتو اسے بغیر کسی چون وچرا کے ماننا پڑے گاکہ ہمارے سیّد ومولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قوت قدسی اور

تاثیر قوی اور افاضہء ِ برکات میں سب نبیوں سے بڑھ کر اور افضل ہیں اور یہی ایک بات ہے جو قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ضرورت دوسری تمام کتابوں اور نبیوں کے مقابلہ میں بدیہی الثبوت ہے۔عیسائیوں نے حضرت مسیح کی شان میں غلو تو اس قدر کیا کہ ( باوجود یکہ وہ اپنی عاجزی اور بیکسی کا ہمیشہ اعتراف کرتے رہے اور کبھی خدائی کا دعویٰ نہ کیا) ان کو خدا بنا دیا لیکن اگر ان سے پوچھا جاوے کہ اس خدا نے دنیا میں آکر کیا کیا ؟ تو میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ کوئی قابلِ اطمینان جواب اس قوم کے پاس نہیں ہے۔یہ ہم مانتے ہیں کہ جب مسیح آئے اس وقت یہودیوں کی ایمانی اور اخلاقی حالت بہت ہی گری ہوئی تھی لیکن سوال یہ ہے کہ ان کے اخلاق اور عادات اور ایمان میں کیا تبدیلی کی؟جبکہ وہ اپنے حواریوں کا بھی کامل طور پر تزکیہ نہ کر سکے تو اوروں کو تو کیا فیض پہنچتا۔یہی موجودہ انجیل جو اس قوم کے ہاتھ میں ہے اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ چند لالچی اور ضعیف الایمان آدمیوں کے سوا وہ کوئی جماعت جو اپنے تزکیہء ِ نفس میں نمونہ ٹھہر سکے دنیا کے سامنے پیش نہ کرسکے جو ہمیشہ اپنے مرشد وامام کے ساتھ بے وفائی کرتے رہے۔حتی کہ بعض ان میں سے اس کی جان کے دشمن ثابت ہوئے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت قرآن شریف نے دعوٰی کیا ہےاور اس دعویٰ کا ثبوت بھی دیا جبکہ ان میں حیرت انگیز تبدیلی پیدا کردی وہ قوم جو بُت پرستی میں غرق تھی وہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُکہنے والی ہی ثابت نہیں ہوئی بلکہ اس توحید کو جوش اور صدق سے انہوں نے قبول کیا کہ تلواروں کے سایہ میں بھی اس اقرار کو نہیں چھوڑا۔ملک ومال احباب رشتہ داروں کو چھوڑنا منظور کیا مگر اس چھوڑی ہوئی بُت پرستی کو پھر منظور نہ کیااپنے سیّد ومولیٰ رسول کے ساتھ وہ وفا داری اور ثباتِ قدم دکھایا جس کی نظیر دنیا کی کوئی قوم پیش نہیں کر سکتی یہاں تک کہ غیر قوموں کو بھی اس کا اعتراف کرنا پڑا۔یہ واقعات ہیں جن کو کوئی جھٹلانہیں سکتا اس لیے مجھے ضرورت نہیں کہ میں ان پر کوئی لمبی بحث کروں میرا مطلب اور مدّعا صرف یہ ظاہر کرنا ہے کہ دوسرا کام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کیا کہ ان کا تزکیہ کیا کہ ان کی حالت یہاں تک پہنچی(بنی اسرائیل:۱۱۰) وہ روتے

ہوئے ٹھو ڑی کے بل گر پڑتے ہیں اوران کو فروتنی میں ترقی ملتی ہے اور  (الفرقان :۶۵)اپنے خدا کے سامنے سجدہ اور قیام میں رات کاٹ دیتے ہیں  (السجدۃ:۱۷) راتوں کو اپنی خوابگاہوں اور بستروں سے اُٹھ اُٹھ کر خوف اور اُمید سے اپنے ربّ کو پکارتے ہیں پھر یہاں تک ان کا تزکیہ کیا کہ آخر(المجادلۃ:۲۳)کی سند ان کو مل گئی کسی ہادی اورمصلح کی ایسی سچی تاثیر اور تزکیہ کا پتہ دو۔میں نے ہزاروں ہزار کتابیں پڑھی ہیں اور دنیا کے مختلف مذاہب کو ٹٹولا اور تحقیق کیا ہے میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ اس قسم کی حیرت انگیز تبدیلی کوئی ہادی ، پیغمبر ، نبی ، رسول اپنی قوم میں نہیں کر سکا جو ہماری سرکار نے کی ہے اللّٰھم صل علی محمد وعلی اٰل محمد وبارک وسلم۔یہ چھوٹی سی بات نہیں یہ بہت بڑی عظیم الشان بات ہے۔اس وقت بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوتِ قدسی اور تاثیر افاضہ برکات کا ایک زندہ نمونہ موجود ہے جس سے آپ کی شان اور ہمت اور علو مرتبت اور بھی بڑھ جاتی ہے کہ وہ تیرہ سو سال کے بعد بھی اپنی تاثیر یں ویسی ہی زبردست اور قوی رکھتا ہے جس سے ہم ایک اربعہ متناسبہ کے قاعدہ سے یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ اس کی تاثیریں ابدی ہیں اور وہ ابد ا لآباد کے لئے دنیا کا ہادی اور رسول ہے۔اس وقت ہمارا امام زندہ نمونہ ہے ان برکات اور فیوض کا جس نے آکر ان فیوض اور برکات اور قدسی تاثیروں کا ثبوت دیا ہے جو صحابہ کی کامیاب قوم پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی فیض صحبت سے ہوئیں اگر دنیا میں کسی اور نبی کے برکات اور فیوض اس قسم کے ہیں تو پھر ان کے ماننے والوں کو چیلنج کرتے ہیں کہ اگر انہوں نے اپنی قوم کا تزکیہ کیا تھا تو اس کے ثبوت کے لئے آج کوئی مزکّینفس پیش کرو۔اوروں کو جانے دو یسوع مسیح کو خدا بنانے والی قوم اس کی خدائی کا کوئی کرشمہ اب ہی دکھائے مگر یہ سب مُردہ ہیں جو ایک مُردہ کی پرستش کرتے ہیں اس لئے وہ زندوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے غرض دوسرا کام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ تھا کہ وہ آیات جو آپ نے پڑھ کر سنائیں اپنے عمل سے اور اس کی تاثیروں سے بتا دیا کہ اس کا منشا کیا ہے؟ منشا بھی بتا دیا اور عمل کرا کر بھی دکھا دیا۔کیونکہ کتاب کا پڑھنا اور اس کے مطالب و منشا سے آگاہ کر دیناکوئی بڑا کام نہیں جب تک کوئی

کوئی ایسی بات نہ ہو کہ عمل کرنے کی روح پیدا ہو جاوے کتاب کا پڑھنا بھی ضائع ہوجاتا ہے جبکہ کوئی سننے کے لئے تیار نہیں۔جب تک پڑھنے والا خود نہیں سمجھتا دوسروں کو سمجھا نہیں سکتا اس لئے نہایت ضروری ہے کہ پہلے تعلیماتِ صحیحہ آجاویں پھر ان کو پہنچایا جاوے اور سمجھا یا جاوے کہ کیسے عمل درآمد ہوتا ہے یا خود کر کے دکھایا جاوے۔یہ ضروری مرحلہ ہے غور کر کے دیکھو کہ کیا یہود کے سامنے ایک بڑا بھاری انبار کتاب کا نہ تھا؟ کیامجوس کے پاس کتابیں نہ تھیں؟ کیا عیسائی اپنی بغل میں کتابِ مقدس مارے نہ پھرتے تھے؟ اور کیا ان میں عمدہ باتیں بالکل نہ تھیں؟ تھیں اور ضرور تھیں مگر ان میں اگر کچھ نہ تھا تو صرف یہی نہ تھا کہ ان پر عمل کرا دینے والا کوئی نہ تھا جب تک ایک روح اس قسم کی نہ آوے جو انسان کو مزکّیبناوے۔اس وقت تک انسان ان تعلیمات سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔۲؎ میں بیرونی مذاہب کو چھوڑ کر اندرونی فرقوں کی طرف توجہ کرتا ہوں کیا یہی قرآن شریف جو ہمارے سرور عالم سیّدِ وُلْدِ آدم صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے تھے اس وقت سنیوں ، شیعوں ، خوارج اور اور بہت سے فرقوں کے پاس نہیں ہے ؟ کیا واعظ، امام، قاری اور دوسرے لوگ ان میں نہیں ہیں ؟ مگر سب دیکھیں اور اپنی اپنی جگہ غور کریں کہ کیا اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں ؟ یہ سچی بات ہے کہ جب تک کوئی مزکّینہ ہو تو تعلیمات سے فائدہ نہیں اٹھاسکتے۔یہی وجہ تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خیر القرون قرنی (تفسیرکبیررازی سورۃ التوبہ آیت ۱۰۰)یہ صدی جس میں میں ہوں بڑی خیر وبرکت کی بھری ہوئی ہے اور حقیقت میں وہ صدی بڑی ہی بابرکت تھی کیونکہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام اس میں موجود تھے اور آپ کی وساطت سے لوگ تزکیہ سے متمتع ہوتے تھے۔پھر آپ نے فرمایا کہ دوسری صدی بھی اس پہلی کی طرح خیر وبرکت والی ہو گی اور پھر تیسری پر بھی اس پہلی کا اثر پڑے گا مگر اس کے بعد جھوٹ پھیل جائے گا۔اب غور طلب یہ امر ہے کہ کیا قرآن شریف اس چوتھی صدی میں نہ رہا تھا جس میں جھوٹ کے پھیلنے کی آپ نے پیشگوئی فرمائی کیا تعامل اور حدیث ان میں نہ تھی ؟ پھر وہ کیا بات ہے جو یفشوا الکذب(سنن ترمذی کتاب الفتن باب لزوم الجماعۃ حدیث نمبر۲۱۶۵) کہا۔بات اصل یہی ہے کہ وہ مزکّیان میں نہ رہا۔مزکّی کو اٹھے ہوئے تین سو سال گزر گئے بہت سے نادانوں نے مجھ سے سوال کیا ہے کہ ہم

مہدی یا مسیح یا امام کی کیا ضرورت رکھتے ہیں جبکہ دلائل سے نتائج تک پہنچ جاتے ہیں تو پھر امام کی کیا ضرورت ہے؟ میں نے ان سے پوچھا ہے کہ اگر تمہیں امام کی کوئی ضرورت نہیں ہے تو اتنا بتاؤ کہ کتاب کی موجودگی میں معلّم کی کیا ضرورت ہوتی ہے ؟ اگر کہو بولی کے لئے ضرورت ہے تو پھر میں کہتا ہوں اچھا بولی سمجھتے ہو ؟ ایک عمدہ پڑھا ہوا آدمی جس نے قرآن کو خوب پڑھا ہے اور فرض کرو وہ قاری بھی ہو وہ اپنی جان پر تجربہ کر کے صاف صاف بتاوے کہ گھر میں لمبی قراء ت کی نمازیں کس قدر پڑھتا ہے ؟ اور باہر کس قدر؟ جس قدر جماعت میں التزام کیا جاتا ہے کیا گھر میں بھی ویسا ہی التزام کیا جاتا ہے؟ لیکن جب دیکھا جاتا ہے کہ باوصفیکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب نماز پڑھائے تو امام کو چاہیے کہ مقتدیوں کا لحاظ کرلے ان میں کوئی ضعیف ہے کوئی بیمار ہے وغیرہ اس لئے ان کے لحاظ پر چھوٹی چھوٹی سورتیں پڑھے لیکن تنہائی میں نمازوں کو لمبا کرے مگر غور کر کے دیکھ لو کہ معاملہ بالکل اس کے برخلاف ہے اور قضیہ بالعکس ہے میں نے بہت ٹٹولا ہے اور دیکھا ہے کہ جبکہ یہ حدیث صحابہ تک پہنچتی ہے اور کذب کا کوئی احتمال نہیں رہتا تو پھر عمل درآمد کا نہ ہونا صریح اس امر کی دلیل ہے کہ ایک قوت اور کشش کی ضرورت ہے جو نہیں پائی جاتی۔ریل گاڑی کی گاڑیوں کو دیکھو اگر ان میں باہم زنجیروں کے ذریعہ پیوند بھی قائم کیا گیا ہو لیکن سٹیم انجن ان کو کھینچنے والا نہ ہو تو کیا کوئی یقین کر سکتا ہے کہ وہ گاڑیاں باہم ملاپ کی وجہ سے ہی چل نکلیں گی؟ ہر گز نہیں اس سے یہ مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے کہ نرا اتحاد بھی کچھ نہیں کر سکتا جب تک اس وحدت کے مفاد سے متمتع کرنے والاکوئی نہ ہو۔غرض ہر حال میں ایک امام کی ضرورت ثابت ہوتی ہے اسی لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت فرمایا کہ وَجو کچھ آپ فرماتے اور تلاوت کرتے وہی کر کے بھی دکھا دیتے اور اپنے عمل سے اس کو اور بھی مؤثر بنا دیتے۔یہ قاعدہ کی بات ہے کہ واعظ اگر خود کہہ کر عمل کرنے والا نہ ہو تو اس کا وعظ بالکل بے معنی اور فضول ہو جاتا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی لئے مزکّیٹھہرے کہ آپ جو تعلیم دیتے تھے پہلے خود کر کے دکھا دیتے تھے پانچ وقت نماز پڑھنے کا حکم دیا اور خود پڑھ کر دکھا دی۔دیکھو امام کو کس قدر التزام کرنا پڑتا ہے پھر آپ پانچوں نمازوں کے خود امام ہو ا کرتے

10 von 10 heute frei