۲۶ دسمبر ۱۹۰۸ء

خطابات نور, حصہ 3

کہی ہے جو دشمن کے منہ سے نکلی ہے۔میں جو بات تمہیں سنا نی چاہتا ہوں وہ یہی قرآن مجید ہے۔اب معلوم نہیں کتنا عرصہ ان باتوں میں نکل گیا۔اب میں تمہیںاسی قرآن کی چند آیتیں سناتا ہوں مگر میں پڑھتا ہوں کہ میں لا الٰہ الا اللّٰہ کو مانتا ہوں محمدرسول اللہ کو خاتم الانبیاء اور خاتم الرسل یقین کرتا ہوں بلکہ خاتم الانسان مانتا ہوں۔ان دونوں پر یقین کے بعد دعا کا پھر عقد ہمت اور استقلال کا پھر قرآن کا فضل مجھے ملا ہے۔یہ اصل منشا ہے پروگرام میں لکھا ہے کہ ایک گھنٹہ بیان کروں اور آوازیں آئیں کہ نہیں جب تک حضور چاہیں بیان کریں مگر میں یوم اور بعض یوم کے تحت میں اس گھنٹہ کو بھی رکھ لیتا ہوں اور تمہیں قرآن سناتا ہوں۔  (التوبۃ :۱۱۱، ۱۱۲) یہ گیارہویں سپارے کی تھوڑی سی آیتیں ہیں جو میں تمہیں سنانی چاہتا ہوں۔میں درد دل سے ہاں سچے درد دل سے سناتا ہوں تم درد مند دل لے کر سنو۔امیر المؤمنین کی دعا قوم کے لئے: میں تمہارے لئے کس کس قسم کی دعائیں کرتا ہوں اگر دشمن کو بھی علم ہو تو وہ حیران ہوجاوے۔ان دعائوں میں سے ایک کے چند فقرے تمہیں سناتا ہوں تاکہ تمہیں معلوم ہو کہ میں تمہارے لئے کیا چاہتا ہوں میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ تمہیں ترقی دے اس نے تم کو جو سچائی عطا کی ہے اس کی قدر تمہیں سکھائے تاکہ تم اس کا شکر کر سکو۔وہ تمہیں اس سچائی پر قائم رہنے کی توفیق دے اور استقامت بخشے تم دین کے خادم بنو‘ روح القدس سے موید ہو اور امراض جسمانیہ اور روحانیہ آفات سماویہ اور ارضیہ اور ہر قسم کے فتن سے بچ جائو۔تم مظفر و منصور ہوجائو اور اسلام کی سچائی کے مظہر اور نمونہ ٹھہرو۔

یہ دعائیں میں دردِ دل سے کرتا ہوں اور اسی نے یہ درد مجھے دیا ہے جس نے مجھے یہ مقام عطا فرمایا۔اس لئے میں اپنے لئے بھی اس مقام کی ذمہ داریوں اور مشکلات کو دیکھ کر ابن عمر ان کی طرح دعا کرتا ہوں۔اللّٰہ علیہ وسلّم (طٰہٰ :۲۶ تا ۲۹) یعنی اے میرے مربی میرے سینہ کو کھول دے اور میرے لئے میرے فرض منصبی کو آسان کردے میری زبان کو گویائی عطا فرماتا کہ میری باتیں سننے والے میرے کلام کو سمجھ سکیں۔وزراء: پھر میں یہ بھی دعا کرتا ہوں کہ میرے بھی وزراء ہوں۔جو میرے بازو کو قوی کریں اور میرے بوجھ کو ہلکا کریں ان کی غرض اور مقصود اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا ہے وہ مومن ہوں مخلص ہوں،محسن ہوں۔ان کے ہر کام میں ہر حرکت و سکون میں اللہ ہی کی رضاء اصل منشاء ہو وہ دنیا اور اس کی خیالی عزتوں اور بڑائیوں سے اپنے نفس کو پاک کرنے کی توفیق پائیں عاجزی اور فروتنی سے دین کی خدمت کرنے والے ہوں۔واعظانِ سلسلہ: پھر میں چاہتا ہوں اور ویسے چاہتا ہوں کہ تم میں واعظ ہوں اس خواہش کے لئے تڑپتا ہوں روتا ہوں یہ واعظ جلوہ بر محراب و منبرمی کنند کے مصداق نہ ہوں بلکہ یہ کہ ان میں اخلاص کامل ہو وہ فی الحقیقت یَدْ(اٰل عمران :۱۰۵) وہ نرے قوال ہی نہ ہوں بلکہ عملی رنگ میں واعظ ہوں اور انہیں اللہ تعالیٰ کی رضا کی حقیقی راہ کا علم ہو اور اللہ ہی کی رضا کے لئے کام کرنے والے ہوں سست نہ ہوں صابر اور جفاکش ہوں ایسے لوگ جب خشیۃ اللّٰہسے کام کریں گے تو میں خدا تعالیٰ کے فضل سے یقین کر سکتا ہوں کہ دنیا کے لئے ایسے وجود بابرکت ہوں گے۔یہ میری خواہشیں ہیں اور میں اپنے ربّ پر یقین رکھتا ہوں کہ چونکہ یہ اسی کے لئے ہے وہ جب چاہے گا ان کو پورا کر دے گا۔اب اس کے بعد ان آیات کا مطلب تمہیں سنانا چاہتا ہوں۔ان آیات اللہ میں اول اللہ کا لفظ آیا ہے اللہ کے معنے ہیں تمام کاملہ صفات سے موصوف اور تمام بدیوں سے منزّہ ذات اور حقیقی معبود جس کے سوا کوئی اور معبود نہیں۔اس نام پر قربان ہوجائوں جی

چاہتا ہے کہ اس کی تفصیل بہت کھول کر سنائوں مگر اس وقت اتنے ہی پر بس کرتا ہوں پھر اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا اور صحت اور وقت میسر آیا تو سنائوں گا۔غرض اس اللہ نے لیا ہے مومنوں سے ان کی جانوں اور مالوں کو (اس سے معلوم ہوا کہ اب مومن نہ اپنی جانوں کے مالک ہیں نہ مالوں کے) مگر اللہ کے لینے سے یہ مال و جان ضائع نہیں ہوتے بلکہ ہمارے حضور موجود ہیں   (النحل :۹۷) نے جو اس جان اور مال کو لیا کس چیز کے بدلے (التوبۃ:۱۱۱) اس غرض کے لئے کہ تمہیں جنت کے اعلیٰ مقام پر پہنچادیں۔لڑو، مرو اللہ کی راہ میں کیونکہ اللہ کی راہ میں مجاہدہ کرنے والوں کے لئے جنت ہے یہ وعدہ ہے جو تورات میں بھی ہے اور انجیل میں بھی اور قرآن شریف میں بھی۔پس جو کوئی اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس عہد کو ایفا کرے گا اس کو بشارت ہو یہ خوشی کی خبر سن لو کہ یہ عجیب بیع ہوئی ہے میں نے اللہ کے لفظ کے متعلق وقت صحت اور توفیق ملنے پر کچھ اور بیان کرنے کا وعدہ کیا ہے۔اب دوسرا لفظ مومنین ہے۔میں نے جہاں تک غور کیا ہے قرآن شریف اور احادیث سے ۷۰(ستر) کے قریب ایمان کے شعبے ثابت ہوتے ہیں۔ایمان کے شعبے: قرآن مجید کے پارہ ۱۴؍۲۶میں آیا ہے۔ (الحجرات :۱۶)۔اس آیت میں پانچ باتیںایمان کی بتائی ہیں۔(۱) االلہ پر ایمان لانا۔(۲) اس کے رسول پر ایمان لانا۔(۳) ان کے احکام میں شبہ نہ کرنا (۴) مالوں کے ساتھ کوشش کرنا۔(۵) اپنی جان سے کوشش کرنا۔پھر فرمایا(النساء :۶۶) یعنی مومن ہوتا ہی نہیںجب تک محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر امر دین میں حَکَم نہ بنائے اورپھر یہی نہیںکہ حَکَم بنالے بلکہ جو فیصلہ وہ کرے۔اس فیصلہ کو شرح صدرسے قبول کرے اور دل سے مان لے اور اس محبوب کے سامنے سر تسلیم خم رکھے۔(۶)گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حَکَم بنانا۔(۷) اور آپؐکے فیصلہ کو شرح صدرسے مان لینا۔پھر فرمایا:۔

(النور :۶۳) اس آیت میں مومنین کی یہ صفت بتائی ہے (۸) کہ جب وہ کسی امر دین میں رسول اللہ اور اس کے جانشینوں کے ساتھ جمع ہوں اور جب تک وہاں سے اجازت نہ ہو وہاں سے اٹھیں نہیں۔پھر (۹،۱۰) آیات الٰہی سنتے ہی فرمانبرداری کے لئے کامل طور پر جھک جانا، تسبیح اور تحمید کے لئے ہوشیار رہنا (بعض اس کے معنی الحمد پڑھنا بھی کرتے ہیں) اور تکبر نہ کرنا۔چنانچہ فرمایا:(السجدۃ :۱۶)۔پھر (۱۱،۱۲،۱۳) خواب راحت کے وقت اٹھ کر یاد الٰہی میں مصروف ہونا۔خوف اور طمع پر اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگنا۔خدا تعالیٰ کے دئیے ہوئے سے خرچ کرنا چنانچہ فرمایا: (السجدۃ :۱۷)۔پھر (۱۴) اللہ اور رسول کے فیصلہ کے بعد اپنے پسند کردہ فیصلہ سے الگ ہوجانا (الاحزاب :۳۷) پھر (۱۵ اور ۱۶) جب اللہ اور اس کے رسول کی طرف بلایا جاوے تو بدوں عذر کے سَمِعْنَا اور اَطَعْنَاکہے (النور :۵۲)۔پھر (۱۷،۱۸،۱۹،۲۰،۲۱) اللہ تعالیٰ کی اس کتاب قرآن مجید پر ایمان لانا۔تمام ان کتابوں پر ایمان لانا، جو اللہ کی طرف سے نازل ہوئی ہیں۔فرشتوں پر ایمان لانا، رسولوں پر ایمان لانا، یوم آخرۃ پر ایمان لانا جیسا کہ فرمایا:  (النساء :۱۳۷)۔پھر (۲۲،۲۳،۲۴،۲۵) اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری، اللہ کے رسول کی فرمانبرداری، اولوالامر کی فرمانبرداری اور اگر ان کا حکم خلاف ہو تو اللہ اور رسول کے حکم کو مقدم کرنا (النساء :۶۰)۔اس آیت میں دو لفظوں کا ذکر ضروری سمجھتا ہوں جو آج کل کی بیماریوں کے لحاظ سے بہت ہی

ضروری ہے۔یاد رکھو کہ کتاب اللہ کے علاوہ رسول کریم کی فرمانبرداری کی بھی بہت ہی ضرورت ہے اور بدوں اس کے ایمان کی تکمیل ہوتی ہی نہیں۔اسی لئے فرمایا ہے (الاحزاب :۲۲)۔ایک قوم ہے جو کہتی ہے کہ رسول اللہ کی فرمانبرداری کی ضرورت نہیں۔وہ کہتے ہیں کہسے مراد قرآن ہے۔یہ دجال کی ایک قسم ہے۔یہ جو کہتے ہیں کہ اس سے شرک لازم آتا ہے۔میں انہیں سورۃ نوح کی ایک آیت سناتا ہوں۔ (نوح:۳،۴)۔پس اگر اطاعت الرسول سے شرک لازم آتا ہے تو پھر اس کی بنا نوح نے ڈالی۔یہ خیال بالکل غلط ہے۔اصل یہی ہے کہ رسول کی اطاعت عین اللہ کی اطاعت ہے۔چنانچہ فرمایا  (النساء :۸۱)۔اولواالامر سے مراد حاکم ہے۔حکام کی فرمانبرداری کی تعلیم اسلام نے دی ہے اور اس کو داخل شعب ایمان کیا ہے۔ہم طوائف الملوکی میں بھی رہ چکے ہیں۔جب ہم مکّہ میں تھے۔پھر حبشہ کی طرف جب ہجرت ہوئی تو عیسائی سلطنت کے نیچے رہے۔جمہوری سلطنت میں بھی رہے کیونکہ مدینہ میں جمہوری حکومت ہی تھی۔پس ہمیں کسی حکومت کے ماتحت رہنے میں کوئی بھی مشکل نہیں۔مسلمانوں کو حکم ہے کہ وہ سچے دل سے حاکم وقت کی اطاعت کریں۔میرے دل میں اس کے لئے درد ہے۔حکام کے مطیع اور فرمانبردار رہو۔بلکہ میرا تو یہ جوش ہے کہ سپاہی ہو نمبردار ہو اس کی بھی اطاعت کرو۔میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ تم گورنمنٹ کے سچے فرمانبردار بنو اور کسی ایسے منصوبے میں شریک نہ ہو جو اولواالامر کے خلاف ہو جیسا کہ اب تک تم نے اپنے طرز عمل سے دکھایا ہے آئندہ اور بھی مضبوطی سے اس پر عمل کرو۔اسلام کی یہی ہدایت ہے۔قرآن کریم نے یہی تعلیم دی۔صحابہ کا نمونہ موجود ہے۔ہمارا امام اس کی تاکید کرتا آیا اور اس نے متعدد کتابوں میں اس امر پر بحث کی اور تم نے اس کے منہ سے سنا اور میں بھی تمہیں وہی کہتا ہوں جو تم پہلے سن چکے ہو۔غرض اولواالامر کی اطاعت کرو۔پھر (۲۶) یہود اور نصاریٰ کو اپنے دل کا متصرف دوست نہ بنانا۔

(المائدۃ :۵۲) پھر (۲۷) مخالف یہود و نصاریٰ کو جو ہمارے مذہب پر چھیڑچھاڑ کرتے ہیں۔ان کا قرب نہ کرنا(المائدۃ :۵۸)۔پھر (۲۸) جو اللہ اور رسول کے مقابلہ کرے اس کے ساتھ پیار نہ کرنا۔(المجادلۃ :۲۳)۔(۲۹) اللہ کے ساتھ ہمیشہ محبت کو بڑھائے رکھنا۔(البقرۃ :۱۶۶) (۳۰) جہاں دینی مشکلات پیش آئیں جماعت ہو یا ملک یا فعل اسے ترک کرنا یعنی وہاں سے ہجرت کرنا۔(۳۱) اللہ کی راہ میں کوشش کرنا۔(۳۲‘۳۳) ہجرت کرنے والوں کے لئے جگہ بنانا اور جگہ بنانے کی کوشش کرنا۔(۳۴) مہاجرین کو ہر قسم کی مدد دینے کے لئے تیار رہنا۔چنانچہ فرمایا سورۃ انفال رکوع ۶(الانفال :۷۳) سے آخر سورۃ تک۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مومن وہی ہوتے ہیں کہ جو مہاجرین کو جگہ دیتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں۔مہاجرین کی نصرت اور ان کو جگہ دینا ایمان کی تکمیل کے لئے ضروری ہے اور نصرت دینا مومن کی شان ہے۔(۳۵)مسلمانوں کے ساتھ برادرانہ سلوک سے پیش آنا۔چنانچہ فرمایا(الحجرات :۱۱)۔(۳۶) کوئی غلطی سے بیاج کا معاملہ ہوجاوے تو اسے ترک کردینا۔(البقرۃ :۲۷۹)۔(۳۷) سست نہ ہونا۔(۳۸) بہت غمگین نہ ہونا۔(اٰل عمران :۱۴۰)۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سست نہ ہو اور غم نہ کھائو کیونکہ یہ دونوں باتیں مومن کی شان سے بعید ہیں۔مجھے بہت دکھ پہنچتا ہے جب کہ ایک مومن گھبرا جاوے

اور غم سے نڈھال ہو کہ اس کی بیوی یا بچہ مرگیا ہے کیونکہ ہمارے پاس تو اس سے بہت بڑھ کر چیز ہے جبکہ کوئی معمولی حاکم کسی کے ساتھ ہو تو وہ نہیں گھبراتا۔لیکن یہاں تو اللہ تعالیٰ وعدہ کرتا ہے  پھر گھبرائو کیوں ہو؟ میں نے بعض آدمیوں کو ایسے موقع پر نصیحت کی ہے۔چونکہ انسان کی عادت ہے کہ وہ ملزم نہیں ہوتے۔اس لئے میں نے دیکھا ہے کہ ایسے موقع پر بہت سی آیات پڑھ دیتے ہیں۔بعض نے کہا کہ حضرت یعقوبؑ روتے رہے اور اندھے ہوگئے مگر یہ بات غلط ہے۔قرآن شریف میں تو صرف اتنا ہے۔(یوسف :۸۵) اور اس کے معنے ہیں۔آنکھیں ڈبڈبا آئیں۔غرض حزن کا حکم نہیں۔ہاں فطرتاً بے شک ہوتا ہے۔پھر مومن کو کسی کی جدائی کیوں اتنا غم میں ڈالے جب کہ خدا فرماتا ہے۔ (النساء :۱۳۱)۔(۳۹ لغائت ۴۴) اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہر وقت سعی فی الدین کے لئے تیار رہنا۔ظاہری اور باطنی فرمانبرداری میں کسی دوسرے کو خدا کا مقابل خیال میں نہ لانا۔ناپنے میں، تولنے میں عام طور پر بھی کسی شخص کے نقصان کاروادارنہ ہونا۔کسی قسم کی شرارت کو دنیا میں نہ پھیلانا۔(الاعراف : ۸۶) (۴۵ لغائت ۴۹) جن کا باہم بگاڑ ہو ان میں صلح کرانا۔ایمان میں ترقی کرنا۔خدا تعالیٰ کا نام درمیان آجاوے تو خدا تعالیٰ کے نام کی عظمت سے دل میں دھڑکا پیدا کرنا۔توکل کرنا۔نماز کو ٹھیک درست کرنا۔خدا نے جو کچھ دیا ہے اس میں سے خرچ کے لئے تیار رہنا (سورۃ انفال کے شروع میں ۵ آیتیں) (الانفال :۲) کا خصوصیت سے اقرار بیعت میں تم سے وعدہ لیا ہے۔پس اس کو یاد رکھو۔یہ باتیں ہیں جو ایمان کے شعبے سکھلاتی ہیں۔اگر یہ خطبہ خدا کے فضل سے تمہیں لکھا ہوا مل گیا (الحمد للّٰہ کہ حضرت خلیفۃ المسیح سلمہ اللہ تعالیٰ کی یہ خواہش میرے قلم سے پوری ہوئی۔ثم الحمدللّٰہ علٰی ذالک۔ایڈیٹر) تو پھر کوشش کرو کہ یہ باتیں تم میں پیدا ہوں تاکہ تم مومن کامل بن جائو۔ممکن ہے کہ بعض باتیں رہ بھی گئی ہوں تاہم میرا خیال ہے کہ بہت سی آگئی ہیں۔پھر

حدیث میں بھی ایمان کے شعبوں کا ذکر ہوا۔ان میں سے (۵۰) قدر خیروشر کا ماننا بھی ہے۔اس کا اصل قرآن مجید میں موجود ہے، (الفرقان :۳)۔خلق خیروشر اسی سے نکلا ہے اور اسی کا نام تقدیر ہے۔اسی مسئلہ تقدیر پر ساری بلند پروازیاں اور کوششیں موقوف ہیں۔فلاسفروں کے فلسفہ کا اعلیٰ مقام یہی ہے اور تمدن کی جڑ یہی ہے جو مسئلہ تقدیر نہیں مانتا وہ انسان نہیں؟ تقدیر کے معنے اندازہ کرنے کے ہیں اور اس کی مثال ایسی ہے جیسے آنکھ کا کام دیکھنا ہے اور کان کا کام سننا۔اب ان سے یہی کام لیا جائے گا۔انسان کو اللہ تعالیٰ نے دو قسم کے قویٰ دئیے ہیں۔ایک وہ جن پر اس کا کوئی دخل و تصرف نہیں جیسے اس کے اندر خون بن رہا ہے۔ہڈیاں بن رہی ہیں وغیرہ۔اب ان پر کوئی حکم شریعت کا نہیں۔زبان ہے۔وہ مختلف قسم کے ذائقوں کو بتاتی ہے اور اگر اس کی ہزار منت کی جاوے کہ تو میٹھے کو کھٹا کہہ دے وہ کبھی نہیں کہے گی ایسا نہ کرنے پر کوئی سزا نہیں لیکن دوسری طرف اگر زبان سے خواہ کفر کا کام لیا جاوے۔خواہ ایمان کا وہ اطاعت کے لئے تیار ہے۔اسی پر قیاس کرکے اس مسئلہ کی حقیقت سمجھ میں آجاتی ہے مگر مسلمانوں کا عجیب حال ہے۔ہرچہ گیردعلتی علت شود۔اگلے زمانہ میں آدمی تو تھوڑے تھے اور جنگ کے لئے آج کل کی سی ایجادات نہ ہوئی تھیں۔اس لئے لڑائی کا یہ طریق تھا کہ فریقین میں سے سب سے بڑے پہلوان نکلتے اور اس کی کشتی ہوتی جو ہارتا اس کی شکست اس فریق کی شکست ہوتی جس کے ساتھ اس کا تعلق ہوتا۔اب نہ اس قسم کی جنگیں ہیں نہ اس کی ضرورت۔مگر مسلمان ہیں کہ برابر کشتیاں لڑتے جاتے ہیں اور ہزاروں روپیہ آئے دن ان کشتیوں پر مسلمانوں کا تباہ ہوتا ہے۔اسی طرح پر بارود سے ہزاروں کام لئے جاتے تھے۔اب وہ اصل غرض جاتی رہی اور اس کی جگہ شب برات رہ گئی جس کا نتیجہ بجز اس کے اور کچھ نہیں کہ آپ جلیں اور دوسروں کو جلائیں اور پھر یہ بھی نہیں دیکھتے کہ ہمیں اس قسم کے مشقوں کی ضرورت بھی نہیں جو بارود کے ذریعہ کی جاتی تھیں۔اسی طرح ہوا کے عجائبات کے تجارب کے لئے پتنگ وغیرہ چڑھاتے تھے اور ان سے عمدہ عمدہ کام لئے جاتے تھے۔مگر وہ غرض تو جاتی رہی۔مسلمانوں کو ایک شغل مل گیا اور آئے دن کوٹھوں سے گر کر مرتے ہیں۔اسی طرح پر مسئلہ تقدیر کا حال ہے ہر کام کے مراتب ہیں

چیونٹی کاٹے اس کا نقصان ایک اندازہ رکھتا ہے۔سانپ کاٹے اس کا مرتبہ جدا ہے۔نیکیاں ہیں ان کے مراتب الگ ہیں۔فرائض ۱۷، ۲۰ کے مراتب الگ ہیں۔نوافل الگ ہیں۔روزہ ایک مہینہ کے سال بھر اور حج ایک مرتبہ ان کے مراتب جدا ہیں۔وتروں کے متعلق اختلاف ہے۔ان سے نیچے یہی نوافل ہیں۔رمضان کے روزوں کے سوا اور بھی نفلی روزے ہیں جو مل ملا کر چار مہینے کے قریب ہوجاتے ہیں۔پس ہر کام کا ایک پھل اور نتیجہ ہے اور یہی تقدیر ہے۔اگر سست ہوگے تو تم کو وہی نتائج ملیں گے جو سستوں کے ہیں اور اگر چستی اور ہوشیاری سے کام لو گے تو تم کو وہی نتائج ملیں گے جو چستوں کے لئے مقرر ہیں۔میری ماں نے اللہ تعالیٰ اس پر بہت بہت فضل کرے۔مجھے بہت سے مسائل پنجابی زبان میں سکھا دئیے تھے۔میں ان کو اصول کی طرح یاد رکھتا ہوں۔ان میں سے مسئلہ تقدیر کے معنی بھی ہیں اور وہ مجھے اب تک یاد ہیں اتے ہر شے دا اندازہ چاہے بد تے چاہے نیک اللہ تعالیٰ تہیں مقرر ہے جیسا کوئی کرے گا ویسا ہی بھرے گا جو اگ کھائے گا انگارے ہگے گا نیکی کرو گے تو نیک نتیجہ ہوگا۔بدی کرو گے بد نتیجہ ہوگا۔پھر (۵۱) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ماں باپ اور تمام عزیزوں سے بڑھ کر محبت کرنا۔(۵۲) دوسروں کا ایسا خیر خواہ ہو جیسا کہ اپنا ہے۔بہت سے لوگ ہیں جو کچھ روپیہ بھیجتے ہیں اور لکھ دیتے ہیں کہ جہاں چاہو خرچ کردو۔اس کے لئے پھر مجھے بہت ہی سوچنا پڑتا ہے۔غرض مومن وہ ہے جو اپنے لئے پسند کرے وہی اپنے بھائی کے لئے چاہے۔(۵۳) نمازوں کو قائم کرے۔(۵۴) روزے رکھے۔(۵۵) زکوٰۃ دے۔(۵۶) استطاعت ہو تو حج کرے (۵۷) پھر مومن وہ ہوتا ہے کہ اس کی زبان اور ہاتھ سے لوگ امن میں ہوں (۵۸) مومن زانی، شرابی، چور نہیں ہوتا۔(۵۹) راستے کے دکھوں کو دور کرنا۔یہ مومن کا کام ہے اس سے راستوں کی درستی اور صفائی بھی مراد ہے اور یہ بھی کہ کسی مومن مسلمان کے مقصد میں کوئی روک واقع ہو تو اسے ہٹا دینا۔(۶۰) حیا کرنا مومن کا کام ہے۔(۶۱) حُبٌّ لِلّٰہ یعنی اللہ ہی کے لئے کسی سے محبت کرے۔(۶۲) بُغْضٌ لِلّٰہ کسی سے رنج ہو تو اللہ تعالیٰ کے لئے ہو۔اپنے نفس کی خاطر نہ ہو۔(۶۳) زبان اللہ تعالیٰ کے ذکر سے تررہے۔(۶۴)دے تو اللہ کے لئے نہ دے تو اللہ

کے لئے (۶۵) انصار سے محبت کرنا (۶۶)کشادہ پیشانی سے پیش آنا۔احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک قوم آئی اور اس نے عرض کیا کہ ہمیں ایمان کا مسئلہ بتادو۔آپ نے فرمایا کہ ایمان ۲۰ چیز کا نام ہے۔اللہjپر، ملائکہk پر، کتابوںl پر، رسلmپر، جزا وnسزا پر ایمان لائو۔ان کو عام مسلمان سمجھتے ہیں مگر ملائکہ پر ایمان لانے کی کیا حقیقت ہے اور میں نے اس سے کیا فائدہ اٹھایا۔یہ تمہیں بتاتا ہوں:۔انسان کے اندر ہر وقت دو محرک کام کرتے ہیں۔ایک کا نام مَلِکہے اور دوسرے کا نام شیطان ہے۔مَلِکنیکی کی تحریک کرتا ہے اور شیطان بدی کی۔جب مَلِکنیکی کی تحریک کرتا ہے تو جو شخص اس تحریک پر عمل کرتا ہے وہ گویا ملائکہ پر ایمان لاتا ہے۔اگر اس تحریک پر توقف کرتا ہے تو سنت اللہ یہ ہے (الانفال :۲۵) لیکن جب وہ اس تحریک پر عمل کرتا ہے تو اس فرشتہ کو اس سے محبت ہوجاتی ہے اور وہ اس سے تعلق پیدا کرتا ہے۔اس کے بعد دوسرے ملائکہ جو اس سے، مَلِکسے تعلق رکھتے ہیں وہ بھی اس انسان سے تعلق پیدا کرتے ہیں۔یہاں تک کہ پھر قسم قسم کے ملائکہ اس سے مصافحہ کرلیتے ہیں اور ہر حال میں اس کے موید رہتے ہیں۔پس نیکی کی تحریک پر عمل درآمد کرنا ایمان بالملائکہ ہے۔پھر ایمان بالکتب اور ایمان بالرسل کی حقیقت تو بہت سنی ہے مگر میں تمہیں ایک کہانی سناتا ہوں جو ایمان بالرسل کے متعلق ہے۔ایک مرتبہ ایک معزز دوست نے مجھے تحریک کی کہ فلاں شخص تم سے ملنا چاہتا ہے مگر وہ کسی وجہ سے قادیان میں نہیں آسکتا۔اس لئے تو اسے خود مل۔میں اگرچہ جانتا تھا کہ وہ مانے گا تو نہیں۔مگر میں نے یہ سمجھ لیا کہ حجت ہی پوری ہوجائے گی۔اس لئے میں گیا۔اس نے میری تو بہت خاطر مدارات کی مگر مجھے معلوم ہوگیا کہ یہ علما ء کی تحقیر کرتا ہے۔اس نے کہا کہ ملانوں کی باتوں کو تو آپ جانے دیں۔یہ بتائیے کہ رسولوں کے ماننے کی کیا ضرورت ہے۔میں نے اس کو کہا کہ تم کس مذہب کے ہو اور تمہارے نزدیک ایمان کوئی چیز ہے؟ اس نے کہا کہ ہاں! میں اللہ اور آخرۃ پر ایمان لاتا ہوں اور اسی کو ضروری سمجھتا ہوں۔میں نے کہا کہ یہ مطلب تم نے کہاں سے سنا۔اس نے کہا قرآن مجید میں لکھا ہے۔(اٰل عمران :۱۱۵)۔میں نے کہا کہ اور دلیل

تو نہ دو گے۔اس نے کہا کہ نہیں۔اس پر میں نے کہا کہ جس کتاب کا تم حوالہ دیتے ہو۔اس میں یہ بھی لکھا ہے (البقرۃ :۸۶)۔بتائو کہ تم سارے قرآن کو مانتے ہو یا اس کے بعض کو۔اس نے جواب دیا۔نہیں میں تو سارے ہی کو مانتا ہوں۔اس پر میں نے اسے کہا کہ پھر اس میں لکھا ہوا ہے۔(النساء :۱۵۱)۔اس آیت سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ جو اللہ کو مانتے ہیں اور رسولوں کو نہیں مانتے وہی پکے کافر ہیں۔پس یہ آیت تو تیرے پکے کافر ہونے کی دلیل ہے۔اس کو سن کر کہا کہ میں اب رسولوں پر ایمان لاتا ہوں اور اس نے سمجھ لیا کہ رسولوں پر ایمان لانا ضروری ہے۔پھر میں نے کہا کہ اسی پر بس نہیں۔قرآن مجید میں ایک اور آیت بھی ہے۔ (المؤمنون :۱۰)یعنی جو آخرۃ پر ایمان لاتے ہیں۔وہ قرآن پر بھی ایمان لاتے ہیں اور نماز بھی پڑھتے ہیں۔غرض پانچ عقائد ہیں جو مذکور ہوئے (۱)لا الٰہ الا اللّٰہ محمد رسول اللہ (۲) نماز( جو ابھی پڑھی ہے) (۳) روزہ (۴) زکوٰۃ (۵) حج( حج مکّہ کا ہوتا ہے)۔زکوٰۃ ۵۲ تولہ چاندی میں سوا ایک تولہ‘ ساڑھے سات تولہ سونا میں ڈھائی ماشہ۔تب اس نے کہا کہ یارسول اللہ پانچ اور ہیں جو ہم ادا کرتے ہیں (۱) الصبر علی البلاء۔(۲) والشکر علی الرخاء۔(۳) والرضاء بالقضاء۔(۴) والصدق عندالعلاء۔(۵) و ترک الشما تۃ الاعداء۔اس پر پانچ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائیں الذین یتقون۔ہر کام میں دیکھ لو کہ اللہ توبہ کہتے ہیں ترک کو۔نماز، روزہ ،حج، زکوٰۃ اور دوسری نیکیوں کے ترک کو توبہ نہیں کہتے بلکہ توبہ کہتے ہیں ترک قبیح کو اور یہ فعل ترک علم سے پیدا ہوتا ہے یعنی اس فعل کی قباحت کا علم ہونا چاہئے۔اس کو ذنب کا علم بھی کہتے ہیں۔ذنب کی عجیب در عجیب شاخیں ہیں۔ایک عورت یہاں آئی اس نے کہا کہ تو ہمیشہ وعظوں میں کہتا رہتا ہے کہ مصیبت گناہ سے آتی ہے۔مگر میں نے خدا کا کوئی گناہ نہیں کیا۔مجھے

پھر کیوں مصیبت آتی ہے۔وہ میری عزیز رشتہ دار تھی۔میں نے کہا کہ تمہارے میاں کہاں رہتے ہیں۔اس نے کہا کہ وہ تو باہر دور سفر میں ہیں۔پھر پوچھا کہ انہوں نے کوئی خط تو نہیں بھیجا۔بولی ہاں! اس پر میں نے کہا کہ تم خود تو پڑھ نہیں سکتی ہو کیا کیا کرتی ہو؟ جواب دیا کہ برقعہ لے کر کسی پڑھے ہوئے کے پاس جاکر پڑھا لاتی ہوں اور جو کچھ وہ اس میں وہ حکم کرتے ہیں اس کی تعمیل کردیتی ہوں۔میں نے اس کو کہا کہ خط کے پڑھانے کی کیا ضرورت ہوتی ہے۔جب آیا لے کر رکھ دیا اس نے کہا کہ یہ تو بری بات ہے۔ایسا گناہ میں تو کر نہیں سکتی۔خاوند مجازی خدا ہوتا ہے۔اس کے حکم کو نہ مان کر گناہ کروں۔اس پر میں نے اس کو متنبہ کیا کہ حقیقی خدا کی بھی ایک چٹھی آئی ہے۔اس کا نام قرآن مجید ہے اور چٹھی رساں جبرائیل اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔کہا قربان جائوں وہ تو نبی رسول ہیں۔ان کا تو کلمہ پڑھتے ہیں۔میں نے کہا کہ پھر اس چٹھی کی کیا قدر کی؟ اس کا تو ایک کلمہ بھی نہ پڑھا اور نہ کسی سے سنا۔اس سے بڑھ کر گناہ کیا ہوگا؟ تم تو سارے گناہ کی جامع ہوگئی۔اس پر وہ بہت ہی نادم ہوئی۔یہ کہانی میں نے ہنسی کے لئے نہیں سنائی۔بلکہ اس لئے سنائی ہے کہ علم ذنب کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن مجید کو پڑھو یا سنو اور دل لگا کر پڑھو اور سنو۔میں سچ کہتا ہوں کہ ذنب کا پتہ لگ سکتا ہی نہیں جب تک قرآن کا علم نہ ہو۔جب تک علم نہیں ہوتا انسان گناہوں پر دلیر ہوتا ہے۔لیکن جب اسے علم ہو جاتا ہے تب اسے گناہوں سے حجاب پیدا ہوجاتا ہے اور اس سے تحریک ہوتی ہے کہ وہ گناہ چھوٹ جاویں۔اس سے پھر ندامت پیدا ہوتی ہے اور ماضی کے لئے افسوس کرتا ہے اور حال میں ترک اور آئندہ کے لئے تیار ہوجاتا ہے۔یہ توبہ ہے۔پس (النور :۳۲)۔اس میں سب شامل ہیں اولیاء اور انبیاء بھی۔ان کی توبہ اور ان کے ذنوب کی حقیقت ہی اور ہوتی ہے۔میں تم کو ایک بڑے فکر کی بات سناتا ہوں۔انسان کو ایک بڑی لڑائی کے لئے تیار ہونا چاہئے جو ترک معاصی کی لڑائی ہے۔پہلے پہل جب انسان پیدا ہوتا ہے تو وہ خدا شناسی کو کیا جانتا ہے۔(النحل :۷۹)۔اس سے یہ مراد نہیں کہ تمہیں دودھ پینا نہیں آتا تھا۔بلکہ یہ کہ تم نیکی بدی کی حقیقت سے محض نا آشنا اور ناواقف تھے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی