۲۶ مارچ ۱۹۱۰

خطابات نور, حصہ 2

مجھے شوق ہوا کہ شیعوں اور خوارج وغیرہ کی نماز دیکھوں۔صوفیوں اور محدثین کی نماز کا علم پیدا کروں۔میں نے غور سے دیکھا اور دریافت کیا مگر وہاں بھی سترہ رکعت فرض ہی پائیں۔پھر جھگڑا کیا؟ کیا روزہ، حج مکّہ اور زکوٰۃ میں؟ اس میں بھی نہیں لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ میں بھی نہیں۔ملائکہ پر ایمان لانا اللہ تعالیٰ کی کتابوں اور رسولوں قیامت اور تقدیر کو ماننے میں سب برابر ہیں۔اب اس قدر تعامل اور تواتر کے ہوتے ہوئے اگر ایک سکھ اٹھ کر کہے کہ نماز کے یہ معنے ہیں تو کیونکر قابل تسلیم ہوں گے۔میں سچ کہتا ہوں کہ قرآن کریم کے ساتھ تعامل کا وجود بہت بڑی طاقت کے ساتھ ہم تک پہنچا ہے۔(الفاتحۃ :۲) کے معنی جو ہم نے بچپن سے سیکھے ہیں۔وہ بھی اسی طرح تعامل کے نیچے چلے آتے ہیں۔اَلْ کے معنی ساری حمد تعریفیں‘ ل کے معنی واسطے‘ اللہ معنی اللہ‘ ربّ کے معنی پالنے والا‘ اَلْ معنی سارے ‘عالمین معنے جہانوں یعنی ساری تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جو سارے جہانوں کا پالنے والا ہے۔آہ! لوگوں نے تعامل کا بھید نہیں سمجھا۔بچپن کا واقعہ ہے۔بخاری ہمارے گھر میں تھی۔خلاصہ کیدانی مجھے یاد کرایا جاتا تھا۔اس میں رفع سبابہ کا ذکر تھا۔مفتی محمد صادق کی والدہ کے باپ نے کہا کہ خلاصہ کی شرح ہم بھیجیں گے۔چنانچہ کالے کالے بستوں میں انہوں نے وہ شرح دی۔میرے بھائی صاحب نے اسے پڑھ کر کہا کہ رفع سبابہ کی بات تو درست ہی معلوم ہوتی ہے۔اس وقت کی کتب کا یہ حال تھا مگر اب مطبع ‘کا غذ‘ا من‘ ڈاک کا انتظام اور وی پی کا طریق دیکھ کر میں تو قربان ہو ہو جاتا ہوں۔آج اگر کتابوں کے ذریعہ یہ باتیں معلوم نہ ہوں تو تعجب نہیں مگر اس زمانہ میں جب کہ سلسلہ کتب نہ تھا تب بھی ارکانِ دین کا علم عام تھا۔میں سچ کہتا ہوں کہ نماز کی شکل روزہ حج کی شکل مخلوق سے اتنی سنی ہوگی کہ گن بھی نہیں سکتے اور یہ کہنا کہ قرآن کریم کو مقدم سمجھتے ہیں۔اس کے بھی معنے معلوم کرنے کے لئے اول تعامل ہے۔پھر لغت ہے۔یاد رکھو کہ ہمارا یہ ایمان ہے۔کوئی تحقیق و قرآن والے کوئی مکالمہ مکاشف وحی اگر تعامل کے خلاف ہو تو تیرہ سو برس کے بعد ایسے لال بجھکڑ کی بات کون مانتا ہے۔

یعنی وہی مکالمہ مکاشفہ اور وحی اب بھی قابل تسلیم ہوسکتی ہے جو قرآن کریم اور تعامل کے خلاف نہ ہو۔اب میں پھر اصل رکوع کی طرف توجہ کرتا ہوں۔اس آیت میں جاہل کا لفظ نہیں رکھا بلکہ اعمیٰ کا لفظ رکھا۔اصل بات یہ ہے کہ قرآن کریم کے کمالات اور عجائبات میں سے یہ بھی ہے کہ ہر دعویٰ کے ساتھ دلائل دئیے ہیںجو دوسری کتابوں میں نہیں اور یہ ثبوت ہے اس امر کا کہ رسول اللہ خاتم الانبیاء ہیں۔قرآن کریم نے ہر تعلیم اور دعویٰ کے ساتھ دلائل دئیے ہیں۔اس کی اگر تشریح کروں تو بہت وقت خرچ ہوگا۔مختصراً بتاتا ہوں۔مثلاً فرمایا کہ شرک نہ کرو۔اس کی دلیل یہ دی (الاعراف :۱۴۱) یعنی اللہ تعالیٰ نے تمہیں دوسری مخلوق پر فضیلت دی ہے۔اب وہ چیز جس کو تم خدا کے سوا معبود بناتے ہو وہ تو تمہاری خادم ہے مخدوم بھی نہیں ہوسکتی چہ جائیکہ ایسے معبود بنائو۔اب یہ کیسی روشن دلیل ہے۔دعاوی اور دعاوی کے دلائل کے آگے کیا ضرورت باقی رہتی ہے۔یہ بھی ختم نبوت کی دلیل ہے۔دنیا میں مذاہب کے تین بڑے مرکز گزرے ہیں۔ایک امر ان امیراموں برہما آسام چائنا وغیرہ کا یہ ایرانی مذہب کی شاخیں ہیں۔یورپ امریکہ افریقہ کے کنارے اور کچھ ہندوستان کے کنارے یہ عبرانیوں کی شاخ در شاخ ہیں یروشلم (ہولی لینڈ) ان کا مرکز ہے۔بت پرستی کے کمال میں عرب بھی پیچھے نہیں رہا۔یرمیا کے نوحہ میں اس کی تفصیل ہے۔واقعات بتاتے ہیں کہ وہ اپنے مذاہب کے بڑے حامی اور زبردست مؤید تھے لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کتنا بڑا کمال ہے کہ تینوں مرکز آپ نے فتح کرلئے۔دارالسلطنت فتح کرلینے کے بعد اگر کوئی مقابلہ کرے تو یہ مذمومی حرکت ہوتی ہے۔اگر سب کا سب فتح کرلیتے تو پچھلے آنے والوں کے لئے کیا رہتا۔بہرحال مذاہب کے مرکزوں پر کامیابی حاصل آپ ہی نے کی اور یہ ختم نبوت کی دلیل ہے۔اللہ کے لفظ پر کسی سماوی کتاب نے قرآن کے برابر زور نہیں دیا۔سب نے صفاتی نام بیان کئے ہیں۔دیانند نے سو ایک نام کہے ہیں جن میں پہلا نام اگنی بھسم کرنے والی آگ ہے اور اس میں رحم عدل دیا لتاکر پالتا کا نام بھی نہیں۔وحدہ‘ لاشریک کہاں آتا ہے مگر اللہ کا لفظ ایسا ہے

کہ اس کی نظیر نہیں ملتی یعنی تمام کاملہ صفات سے موصوف اور تمام بدیوں سے منزہ معبود۔یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید کو جس قدر مطالعہ کرواللہ کو موصوف اور باقی صفات ہیں۔اس ایک نقطہ سے بھی آپ خاتم النبیین ثابت ہوتے ہیں۔پھر میں دیکھتا ہوں کہ کوئی شخص مہدی مجدد کرشنا مصلح ہوگا۔کچھ ہی اسے کہہ لو انگریزی الفاظ میں ریفارمر کہہ لو کچھ ہی ہو یہ ایک خوبی ہے۔مگر یہ خوبی کسی کو قیامت تک نہیں مل سکتی جب تک وہ آنحضرت کا خادم اور غلام نہ ہو۔اس سے معلوم ہوا کہ تمام روحانی فیوض کے حاصل کرنے کا ایک ہی ذریعہ ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور یہ آپ کی ختم نبوت کی دلیل ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تمام خوبیوں کے جامع ہیں اور اسی لئے آپ کا نام محمدؐ ہے ساری خوبیاں تو اس نام میں جمع ہیں۔وہی رسول ہوسکتا ہے جو محمدؐ ہو۔اَب آپ کے بعد کون رسول ہوسکتا ہے؟ پس محمد کا لفظ بھی خود ختم نبوت کی دلیل ہے۔پھر میں نے غور کیا ہے کہ انسان اپنی انسانیت کے لحاظ سے ساری مخلوق پر حکمران ہے۔میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ چیتے سے شکار کراتے ہیں۔بازوں کو دیکھا ہے کہ کیسے چلے جاتے ہیں جو شکار کرکے لے آتے ہیں۔پھر کبوتر کو دیکھا ہے۔اعلیٰ درجہ کا کبوتر چوبیس گھنٹہ آسمان پر رہتا ہے۔پھر جب بلاتے ہیں تو آواز کے ساتھ واپس آجاتے ہیں۔ایک آدمی بھوکے شیر کے منہ میں سر دیتا ہے۔یہ ایک قسم کا کسب کمال ہوتا ہے پھر بہت سے لوگ سانپوں کو نچاتے ہیں۔چوہوں کو دیکھا ہے کہ ان سے تماشا کراتے ہیں۔ہاتھی گھوڑوں سے ایسا تصرّف کرتے ہیں۔انہیں کہتے ہیں مرجائو تو وہ مردہ کی طرح لیٹ جاتے ہیں اور ان کا حکم مانتے ہیں۔یہ سب انسانی اخلاق کا نتیجہ ہے مگر تو بھی یہ ایک حد کے نیچے ہوتے ہیں۔کوئی ڈاکٹر ہے‘ انجینئر ہے‘ وکیل ہے‘ اکانومسٹ ہے‘ مصلح قوم ہے‘ سپہ سالار ہے‘ فاتح ہے۔غرض کسی ایک یا دوسرے ُخلق میں بڑائی ہوگی مگر اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے فرماتا ہے۔(القلم :۵) جس کو خدا تعالیٰ عظیم کہے اس کی عظمت وہم میں بھی نہیں آسکتی۔(التوبۃ :۱۲۹) کا عظیم بے مثل ہوتا ہے پھر کہا تو یہ کہا  زبان کی خوبیوں کے لحاظ سے یہ جملہ نہایت عجیب ہے۔

پھر عمدہ اخلاق ایک فضل ہے۔پھر علم کا نظر لیکچر و الے کا ناک کا زبان کا قویٰ کا سیاست سپہ گری وغیرہ لاکھوں خدا کے فضل ہیں۔اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت فرماتا ہے۔(النساء :۱۱۴) تجھ پر اللہ کا فضل عظیم ہے۔اب اس عظیم سے پرے تو ختم ہی ختم ہے۔یہ دلیل ہے ختم نبوت کی۔اب ہم نظارہ آنکھ کان سے کام لیتے ہیں۔ایک کتاب میں نے پڑھی اس میں لکھا ہے کہ چرچ آف انگلینڈ کا خرچ چھتیس کروڑ روپیہ ہے۔پھر اس میں چرچ آف انگلینڈ جہاں جہاں کام کرتا ہے وہاں کا راستہ اور جغرافیہ بھی دیا ہے۔ایسا ہی میں نے مہاراجہ کپور تھلہ کا سیاحت نامہ پڑھا ہے۔اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ پوپ کی ملاقات کو گئے اور وہاں دیکھا کہ یورپ کے بہت سے شہزادے پوپ کی خدمت کو حاضر ہیں اور پوپ کے سر پر چنوّر کررہے ہیں۔ان کو کہا گیا کہ ہاتھ بڑھائو مگر پوپ نے ہاتھ نہ بڑھایا۔پھر ان کو کہا گیا کہ ہاتھ بڑھائے رکھو۔پوپ نے پوچھا کہ کیا تمہاری ریاست میں مسیحی لوگ بھی رہتے ہیں۔کہا ہاں کچھ ہیں۔پھر پوپ نے اقرار لیا کہ کیا آپ ان کی رعایت رکھنے کا اقرار کرتے ہو۔انہوں نے اقرار کیا تو ہاتھ بڑھایا۔جس پر انہوں نے بوسہ دیا۔اس قصہ کو دیکھ کر غور کرو کہ کیسی خواہش اور کوشش ہورہی ہے اور ہمارے اور ان کے امراء میں کیا فرق ہے۔میرا ایک دوست جٹ زمیندار ہے مگر بہت ہوشیار چلتا پرزہ ہے۔مجھے اس نے بیان کیا کہ ایک وقت ہزاونرلیفٹیننٹ سے ملنے گیا۔ہزاونر نے اسے کہا کہ ملک صاحب! آپ اردو پڑھے ہوئے ہو؟ پھر نہایت عمدہ سنہری جلد والی انجیل لاکر تحفہ دی اور کہا کہ مہربانی کرکے اس تحفہ کو آپ پڑھ لیا کریں۔اس کے مقابلہ میں ہمارے امراء جو کچھ کرتے ہیں وہ تم سے مخفی نہیں۔اس لئے تفصیل کی حاجت نہیں۔باایں اسلام کا محافظ کیسا ہے؟ خدا تعالیٰ کسی نہ کسی کو پیدا کردیتا ہے اور اس کے ساتھ جماعت کو اکٹھا کردیتا ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا منشاء ہے کہ اسلام دنیا میں زندہ مذہب ہو۔دیکھو یہود، مجوسی اور نصاریٰ میں مجدد نہیں ہوتے جن کا خدا تعالیٰ سے تعلق ہو اور وہ خدا تعالیٰ سے فیض حاصل کرکے دوسروں کو فیض یاب کریں۔وہ لوگ خود قائل ہیں کہ ان میں سے

ایسے لوگ نہیں ہوتے اور یہ ان کی تعلیم کی کمزوری اور ان کے ہادیوں کی قوت قدسی کا ضعف ہے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسی ایسی زبردست اور آپ کی تعلیم ایسی بابرکت ہے کہ تیرہ سو برس تک برابر ایسے لوگ ہوتے آئے اور ہوتے جائیں گے جو احیاء ملت کرتے رہیں گے اور ان کے ہاتھ پر بہتوں کو شفا ہوگی اور وہ دنیا کی ہدایت کا ذریعہ ہوں گے۔یہ بھی ختم نبوت کی دلیل ہے۔ایک شخص نے مجھ سے انجیل کی رو سے ختم نبوت کی دلیل پوچھی۔میں نے کہا وہاں تو بالکل صاف ہے۔متی کی انجیل میں باغ کی مثال بیان کی ہے۔باغ کے مالک کا آنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد ہے اور یہ آخر میں ہے۔اس لئے مالک کے پرے اور کون ہے جس کا انتظار ہو۔ختم نبوت کی دلیل ہے۔پھر قرآن میں ایک جگہ نبوت کا عظیم الشان معیار بتایا ہے اور وہ یہ ہے (النجم :۳) جو ہمارا ہادی ہو اس میں تین باتوں کا ہونا ضروری ہے۔اول وہ اجنبی نہ ہو جس کو کوئی جانتا بھی نہ ہو کیونکہ ایسا آدمی تھوڑے دنوں کے لئے نیک بن سکتا ہے۔حالانکہ ممکن ہے کہ وہ شریر ہو اس لئے ایسا شخص جوہادی ہونے کا مدعی ہو وہ تم میں سے ہی ہو جس کے حالات سے تم بخوبی واقف ہو۔دوم وہ بے علم نہ ہو۔سوم جو وہ تعلیم دیتا ہے اس کا عامل ہو آپ خلاف ورزی نہ کرے۔مکّہ والو! بتائو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے صاحب ہیں یا نہیں؟ ہیں پھر بے علم تو نہیں؟ بالکل نہیں۔پھر خلاف ورزی تو نہیں کرتا۔بالکل نہیں۔اب بتائو اس سے آگے کیا شرط ہوگی؟ یہ بھی ختم نبوت کی دلیل ہے۔پھر فرمایا (النجم :۶) وہ جس کی طاقتیں بڑی مضبوط ہیں۔وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معلم ہے۔اس سے پرے کوئی طاقت نہیں۔پھر وہ ذُوْمِرّہہے بڑا مضبوط (النجم :۸) اس دل گردے کا انسان کوئی ہے؟ یہ بھی ختم نبوت کی دلیل ہے۔پھر فرمایا۔(المائدۃ :۴) تعلیم اور ہدایت کو کامل کردیا۔اس پر کسی قسم کے اضافہ کی کبھی حاجت نہیں۔انسان کے لئے ایمان چاہئے۔محافظ ایمان چاہئے۔پھر معاملات تمدن ،معاشرہ ،اخلاق ،سیاست چاہئے۔معاملات میں بیع شرا ‘اجارہ استجارہ‘ رہن تداین‘ وصایا

شہادت‘ کھانے پینے کا فکر غرض تمام ضروریات دین کی تکمیل کردی۔اس سے پرے کسی چیز کی حاجت ہے؟ اگر کوئی ہے توکلوں کی۔اگر کلیں بناکر دئیے جاتے تو کیا سستی کی رغبت دئیے جاتے اور روزمرہ کے ایجادات و ترقیات سے سبکدوش کیا جاتا۔اس لئے اس کی ضرورت نہ تھی۔غرض کامل شریعت اور کامل ہدایت دی۔یہ بھی ختم نبوت کی دلیل ہے؟ حضرت صاحب کا شعر ہے۔ختم شد برنفس پاکش ہرکمال لا جرم، شد ختم ہر پیغمبرے پھر ظلمت بہت بری چیز ہے کفر کی ظلمت ہو رسم کی ہو۔عادت و جہالت کی ہو بیجا محبت اور غضب کی ہوغرض کسی قسم کی ظلمت ہو بڑے دکھ کا موجب ہوتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہر قسم کی ظلمت سے نجات دیتے ہیں۔یہ بھی ختم نبوت کی دلیل ہے۔ایک حدیث میں پڑھا تھا کہ شام کے وقت گھروں کو بند کرو۔بچوں کو باہر نہ جانے دو۔برتن ڈھانپ دیا کرو۔میں عموماً ان ہدایات پر بحمداللہ عامل رہتا ہوں۔چوہوں کو مار دینا چاہئے احرام کی حالت میں بھی چوہے کو مار سکتے ہیں۔یہ بڑا فاسق ہے۔کچھ دن ہوئے کہ میں نے لیفٹیننٹگورنر صاحب کا شائع کردہ ایک رسالہ پڑھا جس میں لکھا تھا کہ ابتدائے ظلمت میں جرمز کا زور ہوتا ہے اور ان تمام اصول کو بیان کیا جن کا نبی کریم نے تیرہ سو برس ہوئے بیان کیا تھا‘ کہہ اٹھا۔غرض ہر سکھ کی راہ آپ نے بتائی۔یہ بھی آپ کی ختم نبوت کی دلیل ہے۔یہ بہت لمبا سلسلہ ہے اور آپ کی ختم نبوت کے اس قدر دلائل ہیں کہ گنتے گنتے تھک جاویں وہ ختم نہ ہوں اور اب وقت بہت ہوگیا ہے میں رکوع بھی ختم نہیں کرسکا۔غرض یہ ہے مومن بنو اور ان کے جو صفات بیان کئے ہیں وہ اپنے اندر پیدا کرو۔عہد شکن نہ بنو مومن وہی ہوتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے حکم کو وفا کرتے ہیں اور عہداللہ کو توڑتے نہیں۔نمازوں کو درست رکھتے ہیں۔بدیوں کے دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اب میں ایک بات کہہ کر ختم کردیتا ہوں ہمارے دوست میر عابد شاہ کچھ کہنا چاہتے ہیں ا ور انہوں نے مجھے لکھا ہے کہ میں ان کے لئے سپارش کروں۔ان کی باتیں سنو اور شورو شب نہ ہو اور ہمارے لکھنے والے انہیں لکھ لیں وہ اخلاص سے کہتے ہیں۔پھر ایک کتاب ہے دین الحق یا ہمارا

مذہب‘ میں نے اس کو بہت غور سے پڑھا اور بہت ہی غور سے پڑھا اور میں نے اس کے پچاس نسخہ آپ خرید کئے ہیں۔میں پسند کرتا ہوں کہ اس کی بہت بڑی اشاعت ہو اور بہت بڑی اشاعت ہو اور اگر اللہ تعالیٰ کسی کو سمجھ اور توفیق دے اور اس میں کوئی کمزوری ہو تو مجھے اطلاع دے۔میری عقل و فکر جہاں تک پہنچتی ہے میں اس کو مفید پاتا ہوں اور عبدالحئی کی بھی سپارش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ تمہیں توفیق دے۔آمین (الحکم ۲۸؍مارچ، ۷؍اپریل ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۴ تا ۲۱) ٭ … ٭ … ٭

آج 10 میں سے 10 باقی