پیش لفظ

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

(i)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
پیش لفظ
اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان اور اس کی دی ہوئی توفیق سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسح الثانی المصلح الموعودؓ کے حقائق و معارف ،
عظیم فکری استعدادوں اور فراست سے بھرے ہوئے منصوبوں پر مبنی خطابات بر موقع
مجالس شورای کی جلد اول احباب جماعت کے استفادہ کے لئے پیش کرنے کی سعادت مل رہی
ہے ۔ وَمَا تَوْفِيْقَنَا إِلَّا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ ۔
بہت سے احباب جماعت کی طرف سے اس خواہش کا اظہار وقتا فوقتا سامنے آ رہا تھا
کہ حضرت مصلح موعود کی مجالس مشاورت کی تقاریر کو شائع کیا جائے کیونکہ یہ تقاریر شورای کے
نظام کو سمجھنے اور جماعتی تربیت کے سلسلہ میں غیر معمولی اہمیت وافادیت رکھتی ہیں۔
فضل عمر فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی اس بات کو محسوس کرتے ہوئے یہ
تجویز کیا کہ مجالس مشاورت میں حضور کے افتتاحی اور اختتامی خطابات کا مسودہ ترتیب دیا
جائے اسی طرح تجاویز کے پیش ہونے کے دوران بھی حضور انور نے جو ارشادات فرمائے ہیں
ان کو بھی شامل کر لیا جائے ۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز کی یہ تجویز حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں
بغرض راہنمائی و منظوری بھجوائی گئی جس پر حضور انور نے از راہ شفقت اس کی اشاعت کی
اجازت مرحمت فرمائی ۔
ابتدا میں خطابات شورای دو جلدوں میں شائع کرنے کا پروگرام تھا لیکن بعد میں
دو ہزار صفحات پر مشتمل مسودہ کو دیکھتے ہوئے اب اسے انشاء اللہ تین جلدوں میں شائع کیا
جائے گا ۔

(ii)
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایک مثالی دینی معاشرہ کے جو خدوخال بیان کئے ہیں
ان میں ایک بنیادی اصول باہمی مشورہ کو قرار دیا ہے اور اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے
بھی لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن کریم کی ایک سورۃ کا نام ہی سورہ شوری ہے۔ اسی سورۃ میں اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے وَ أَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ که حسین دینی معاشرہ میں ان کے امور باہمی
مشورہ سے طے پاتے ہیں۔ یہ بات اللہ تعالیٰ نے یہیں ختم نہیں فرمائی اور شورائی نظام کا محض
تصو رہی پیش نہیں فرمایا بلکہ ہادی عالم سرور کونین حضرت احمد مجتبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ
فرمان الہی بھی ملا کہ ” شَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ » ( آل عمران : ۱۶۰) کہ لوگوں کو مشورہ میں شریک کر۔
لیکن جب تو پختہ ارادہ کرلے تو پھر اللہ کی ذات پر تو گل کر ۔ اس راہنما اصول اور فرمان الہی کی
روشنی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ مبارک طریق تھا کہ آپ مختلف اجتماعی معاملات
اور امور مملکت و معاشرت میں صحابہ رضوان اللہ علیہم سے بھی مشورہ فرمایا کرتے تھے۔
ارشاد خداوندی اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی میں حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام بھی اپنے صحابہ کرام سے بوقتِ ضرورت انفرادی یا اجتماعی صورت میں مشورہ
فرمایا کرتے تھے چنانچہ پہلا جلسہ سالانہ ۱۸۹۱ ء اجتماعی مشورہ کی ایک روشن مثال ہے۔ یہ جلسہ
بھی تھا اور جماعت کی پہلی مجلس مشاورت بھی تھی ۔ اس شورای میں تجویز یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ کی
طرف سے بکثرت ظاہر ہونے والے نشانات کا ریکارڈ محفوظ کرنے کی خاطر ایک انجمن بنائی
جائے ۔ اگلے ہی سال کے دسمبر ۱۸۹۲ء کے اشتہار میں جلسہ سالانہ کی غرض و غایت بیان کرتے
ہوئے حضور علیہ السلام نے جلسہ کو حصولِ مشاورت کا ایک ذریعہ قرار دیا اور فرمایا:
ماسوا اس کے جلسہ میں یہ بھی ضروریات میں سے ۔
ہے کہ یورپ
اور امریکہ کی دینی ہمدردی کے لئے تدابیر حسنہ پیش کی جائیں“
مجموعه اشتہارات جلد اول صفحه ۳۴۱)
جماعت احمدیہ میں مشورہ کا نظام حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلافت اُولیٰ میں
عند الضرورت جاری رہا اور انفرادی و اجتماعی مشورہ کی صورت میں دینی مہمات اور

(iii)
ضروری امور سر انجام پاتے پاتے رہے ۔ تاہم با قاعدہ نظام شورا ی کا قیام ۱۹۲۲ء میں حضرت
مصلح موعودؓ کے ذریعہ ہوا ۔
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی متضر عانہ دعاؤں کو جو آپ نے منشاء
الہی کے مطابق سفر ہوشیار پور میں چلہ کشی کے دوران کی تھیں اُن کو پایہ قبولیت بخشتے ہوئے
آپ کو پسر موعود کی مہتم بالشان پیش خبری سے نوازا تھا جسے آپ نے ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء
کے اشتہار میں شائع فرمایا۔ اس موعود بیٹے کی علامات میں یہ شامل تھا کہ وہ سخت ذہین و فہیم
ہوگا ، علوم ظاہری و باطنی سے پُر کیا جائے گا، قو میں اس سے برکت پائیں گی ۔
حضرت مصلح موعودؓ کے وجود میں وہ پیشگوئی بڑی شان کے ساتھ پوری ہوئی اور آپ
کی ذہانت و فطانت ، آپ کے علوم ظاہری و باطنی ، آپ کی فکری فراست اور آپ کے وجود
سے قوموں کے برکت پانے کا ایک اظہار جماعت احمد یہ میں نظام شورای کے باقاعدہ نظام
کے قیام اور ان مواقع پر کئے جانے والے ولولہ انگیز اور پُر معارف خطابات سے ہوتا ہے
جن کے ذریعہ آپ نے نظام جماعت ، نظام خلافت ، اور نظام شورای کو نہ صرف مضبوط فرمایا
بلکہ آئندہ زمانہ کے لئے جہاں منصوبہ بندی فرمادی وہاں آئندہ وقت کے لئے راہنما اصول
بھی بیان فرما دیئے جن پر کار بند رہتے ہوئے آج جماعت میں یہ نظام انتہائی مضبوطی سے
قائم ہو چکا ہے ۔ شورای کا نظام خلافت سے گہرا تعلق ہے۔ آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا ہے : لَا خِلَافَةَ إِلَّا بِالْمَشْوَرَةِ کہ خلافت بغیر مشورہ کے نہیں ۔ اس سے نظام شورای
کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔
چنانچہ حضرت مصلح موعودؓ نے ۱۹۲۲ء میں جماعت میں با قاعدہ مجلس مشاورت کا قیام
فرمایا اور ۱۵، ۱۶/ اپریل ۱۹۲۲ء کو جماعت احمدیہ کی پہلی مجلس شورای تعلیم الاسلام ہائی سکول
قادیان کے ہال میں منعقد ہوئی جس میں ۵۲ بیرونی اور ۳۰ مرکزی نمائندگان نے شرکت کی ۔
حضرت مصلح موعود نے اس شورای سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے تفصیل کے ساتھ شورای
کی غرض و غایت ، اہمیت اور ہدایات بیان فرمائیں جو ہمیشہ کے لئے مشعل راہ ہیں ۔ آپ

(iv)
نے افتتاحی خطاب میں شورای کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے فرمایا :
قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں کا شیوہ یہ ہے کہ
أَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ اپنے معاملات میں مشورہ لے لیا کریں ۔ مشورہ
بہت ضروری اور مفید چیز ہے بغیر اس کے کوئی کام مکمل نہیں ہو سکتا۔ اس
مجلس کی غرض کے متعلق مختصر الفاظ میں یہ کہنا چاہئے کہ ایسی اغراض جن کا
جماعت کے قیام اور ترقی سے گہرا تعلق ہے ان کے متعلق مختلف جماعت
کے لوگوں کو جمع کر کے مشورہ لے لیا جائے تا کہ کام میں آسانی پیدا
ہو جائے یا ان احباب کو ان ضروریات کا پتہ لگے جو جماعت سے لگی ہوئی
ہیں تو یہ مجلس شورای ہے“
خطابات شورای جلد اول صفحه (۶)
حضرت مصلح موعودؓ نے اپنے اس پہلے افتتاحی خطاب میں مشورہ کے لئے تفصیلی
ہدایات سے بھی نوازا کہ کس نیت اور کس طریق پر مشورہ دیا جائے ، یہ ہدایات پہلے خطاب کا
حصہ اور اس جلد کی زینت ہیں ۔ شورای کے فوائد بیان کرتے ہوئے اسی خطاب میں فرمایا
کہ اس سے کئی نئی تجاویز سوجھ جاتی ہیں ، لوگ صحیح رائے قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،
باتوں باتوں میں کئی باتیں اور طریق معلوم ہو جاتے ہیں ، باہر کے لوگوں کو کام کرنے کی
مشکلات معلوم ہوتی ہیں اور یہ بھی فائدہ ہے کہ خلیفہ کے کام میں سہولت ہو جاتی ہے ۔
حضرت مصلح موعودؓ کو اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی فکری صلاحیتوں سے نوازا تھا اور آپ
جماعت کی تعمیر و ترقی کے آئندہ منصوبوں پر نظر رکھے ہوئے تھے اس کے لئے مشورے اور
منصوبہ بندی فرمارہے تھے اس کیلئے بھی مجلس شوری کا نظام بڑی اہمیت کا حامل ہے چنانچہ
آپ نے اپنے پہلے افتتاحی خطاب میں ہی فرمایا :
دو
میری نظر اس بات پر پڑ رہی ہے کہ ہماری جماعت نے آج ہی
کام نہیں کرنا بلکہ ہمیشہ کرنا ہے۔ دُنیا کی انجمنیں ہوتی ہیں جو یہ کہتی ہیں آج
کام کر کے دکھا دو اور لوگوں کے سامنے رپورٹ پیش کر دو مگر میں نے رپورٹ

(v)
خدا کے سامنے پیش کرنی ہے اور خدا کی نظر اگلے زمانوں پر بھی ہے اس لئے
مجھے یہ فکر ہوتی ہے کہ آج جو کام کر رہے ہیں یہ آئندہ زمانہ کے لئے بنیاد
ہو۔۔۔۔۔ اگر آج ہم بنیاد قائم نہ کریں تو وہ کس پر عمارت بنائیں گے۔۔۔۔۔ پس
مجھے آئندہ کی فکر ہے اور میری نظر آئندہ پر ہے کہ ہم آئندہ کے لئے بنیادیں
رکھیں ۔۔۔۔۔ چنانچہ وہ زمانہ آئیگا جب خدا ثابت کر دے گا کہ اس جماعت کے
لئے یہ کام بنیادی پتھر ہیں۔ خطابات شورای جلد اول صفحه : ۲۲)
مجلس شورای کے لئے جمع ہونے کی غرض بیان کرتے ہوئے حضرت مصلح موعودؓ نے
۱۹۲۴ء کی مجلس شورای سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے فرمایا :
آج آپ لوگ اسلام اور قرآن کریم کے احکام کی تعمیل میں اس
غرض کے لئے اس جگہ جمع ہوئے ہیں کہ بعض اہم دینی امور میں خلیفہ وقت
کو مشورہ دیں اور اس طرح تعاون و تناصر کر کے اس کام میں شریک ہو کر خدا و
کے فضل اور نصرتوں کو حاصل کریں۔ جیسا کہ میں نے بارہا اعلان کیا ہے اس
قسم کی مجلس مشاورت اسلامی احکام کے ماتحت ہے ۔ اس لئے کسی صورت
اور کسی حالت میں بھی اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ ہم جو اکٹھے ہوئے
ہیں تو محض اس لئے کہ خدا کی رضاء کے ماتحت اور اُس کی منشاء کے ماتحت
اسلام کی خدمت کے لئے ایسے امور پر غور کریں کہ جن کا نتیجہ اسلام کی مدد،
نصرت ، تائید اور ترقی ہو۔ اسی لئے یہاں ہمارا جمع ہونا دینی کام اور عبادت
ہے۔۔۔۔۔۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ جو دوست اللہ کی مرضی کے لئے یہاں آئے
ہیں وہ اس بات کو مد نظر رکھیں گے اور کوئی بات اشارتاً بھی ایسی نہ کریں گے
جو خدا کی مرضی کے خلاف ہو اور جس میں حسد اور بغض کا شائبہ ہو۔ وہ خدا
کے لئے مشورہ دیں گے، خدا کے لئے کسی اور کی تائید کریں گے اور خدا کے
لئے کسی بات کی تردید کریں گے۔“ ( خطابات شورای جلد اول صفحه :۸۲)

(vi)
مجلس مشاورت کی عزت و احترام اور عالی مقام کو بیان کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود
نے مجلس شورای ۱۹۲۸ء کی افتتاحی تقریر میں فرمایا :
ہماری جماعت کو سمجھنا چاہئے کہ ہماری مجلس شوری کی عزت ان
بنچوں اور کرسیوں کی وجہ سے نہیں ہے جو یہاں کچھی ہیں بلکہ عزت اُس
مقام کی وجہ سے ہے جو خدا تعالیٰ کے نزدیک اسے حاصل ہے۔ بھلا کوئی
کہہ سکتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت اُس لباس کی وجہ سے تھی
جو آپ پہنتے تھے۔ آپ کی عزت اُس مرتبہ کی وجہ سے تھی جو خدا تعالیٰ
نے آپ کو دیا تھا۔ اسی طرح آج بے شک ہماری یہ مجلس شوری دنیا میں
کوئی عزت نہیں رکھتی مگر وقت آئے گا اور ضرور آئے گا جب دُنیا کی بڑی
سے بڑی پارلیمنٹوں کے ممبروں کو وہ درجہ حاصل نہ ہوگا جو اس کی ممبری کی
وجہ سے حاصل ہوگا کیونکہ اس کے ماتحت ساری دُنیا کی پارلیمنٹیں آئیں
گی ۔ پس اس مجلس کی ممبری بہت بڑی عزت ہے اور اتنی بڑی عزت ہے
کہ اگر بڑے سے بڑے بادشاہ کو ملتی تو وہ بھی اس پر فخر کرتا۔ اور وہ وقت آئے وہ
گا جب بادشاہ اس پر فخر کریں گے۔“
خطابات شورای جلد اول صفحه : ۲۷۵)
نظام خلافت میں مجلس شورای کے مقام اور یہ کہ وہ کس طرح خلیفہ کی جانشین ہوتی ہے
اس بارہ میں حضرت مصلح موعودؓ نے ۱۹۳۰ء کی مجلس مشاورت میں اصولی راہنمائی فرمائی۔
آپ فرماتے ہیں : :
دو
مجلس شوری جماعت احمدیہ کی ایگزیکٹو (EXECUTIVE)
باڑی نہیں ہے۔ اسی بناء پر ہمارا غیر مبائعین سے اختلاف ہوا تھا کہ وہ خلیفہ
کی بجائے انجمن کو جماعت کا ذمہ دار قرار دیتے تھے حالانکہ تولیت خلیفہ کی
ہے۔ آگے خلیفہ نے اپنے کام کے دو حصے کئے ہوئے ہیں۔ ایک حصہ

(vii)
انتظامی ہے اس کے لئے عُہدہ دار مقرر کرنا خلیفہ کا کام ہے۔ ان
کارکنوں پر مجلس شوری کی کوئی حکومت نہیں ہے۔ یہ طریق عمل رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور خلفائے راشدین کے وقت نظر آتا ہے۔
اسامہ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لشکر کا سردار مقرر کیا باقی
لوگ اس کے خلاف تھے مگر آپ نے کسی کی پرواہ نہ کی ۔ پھر حضرت عمرؓ
نے جب حضرت خالد کو سپہ سالاری سے معزول کیا تو مجلس شورٹی اس کے
خلاف تھی مگر آپ نے وجہ تک نہ بتائی۔
خطابات شورای جلد اول صفحه : ۴۰۳)
” دوسرا حصہ خلیفہ کے کام کا اصولی ہے ۔ اس کے لئے مجلس شورای
سے وہ مشورہ لیتا ہے پس مجلس معتمدین انتظامی کاموں میں خلیفہ کی ویسی
ہی جانشین ہے جیسے مجلس شورای اصولی کاموں میں خلیفہ کی جانشین ہے ۔
ان دونوں کا آپس میں سوائے خلیفہ کے واسطہ کے کوئی واسطہ اور جوڑ نہیں
ہے“
خطابات شورای جلد اول صفحه : ۴۰۳)
حضرت مصلح موعودؓ نے مجالس شورای کے موقع پر اپنے خطابات میں احباب جماعت
کے سامنے جہاں شورای کے نظام کو بڑی شرح وبسط کے ساتھ بیان فرمایا وہاں آپ نے
خلیفۃالمسیح کے مقام اور استحکام خلافت کے لئے گراں قدر را ہنمائی فرمائی اور احباب جماعت
کو یہ باور کروایا کہ خلیفہ خدا بناتا ہے اور اسے آسمانی راہنمائی مل رہی ہوتی ہے ۔ ۱۹۲۸ء کی
مجلس مشاور
مشاورت سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں :
دو
ہاں میں یہ ضرور محسوس کرتا ہوں کہ میرے پیچھے ایک اور ہستی ہے
اور ایک بالا طاقت ہے۔ جب میرا قدم چلنے سے اور ہاتھ اُٹھنے سے رہ
جاتے ہیں تو وہ ہستی آپ اُٹھاتی ہے اور آسمان کی بلندیوں پر لے جاتی ہے۔
وہی طاقت ہر احمدی کے پیچھے ہے ۔ جو اپنی ذات کے متعلق تکبر نہیں کرتا وہ

(viii)
اُسے اُٹھاتی ہے اور آئندہ بھی اُٹھائے گی۔
( خطابات شورای صفحه : ۲۶۹)
اپنی موعود خلافت کے بارہ میں آپ مجلس شورای ۱۹۳۶ء سے خطاب کرتے ہوئے
فرماتے ہیں :
میں اس لئے خلیفہ نہیں کہ حضرت خلیفہ اول کی وفات کے دوسرے
دن جماعت احمد یہ کے لوگوں نے جمع ہو کر میری خلافت پر اتفاق کیا بلکہ اس
لئے بھی خلیفہ ہوں کہ خلیفہ اول کی خلافت سے بھی پہلے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے خدا تعالیٰ کے الہام سے فرمایا تھا کہ میں خلیفہ ہوں گا ۔
پس میں خلیفہ نہیں بلکہ موعود خلیفہ ہوں ۔ میں مامور نہیں مگر میری آواز
خدا تعالی کی آواز ہے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ذریعہ اس کی خبر دی تھی ۔ گویا اس خلافت کا مقام ماموریت اور خلافت
کے درمیان کا مقام ہے اور یہ موقع ایسا نہیں ہے کہ جماعت احمد یہ اسے
رائیگاں جانے دے اور پھر خدا تعالیٰ کے حضور سرخرو ہو جائے ۔ جس طرح یہ
بات درست ہے کہ نبی روز روز نہیں آتے اسی طرح یہ بھی درست ہے کہ
موعود خلیفے روز روز نہیں آتے ۔“ (رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء)
اس کے بعد آپ نے اپنے خطاب میں احباب جماعت کو متحد الخیال ہو
کر خلیفہ کو اپنا استاد سمجھنے کے زریں اصول کی طرف راہنمائی کرتے ہوئے فرمایا :
پس ضرورت ہے اس بات کی کہ جماعت متحد الخیال ہو کر
خلیفہ کو اپنا ایسا اُستاد سمجھے کہ جو بھی سبق وہ دے اُسے یاد کرنا اور اس کے لفظ
لظ پر عمل کرنا اپنا فرض سمجھے۔ اتحادِ خیالات کے ساتھ قومیں بہت بڑی
طاقت حاصل کر لیا کرتی ہیں ورنہ یوں نظام کا اتحاد بھی فائدہ نہیں دیتا جب
لفظ
تک اتحاد خیالات نہ ہو۔ ۔۔۔۔۔۔ جماعت کا ہر فرد میرے ساتھ تعاون کرے۔ ہر

(ix)
خطبہ جومیں پڑھتا ہوں ، ہر تقریر جو میں کرتا ہوں اور ہر تحریر جو میں لکھتا ہوں ہر
اُسے ہر احمدی اس نظر سے دیکھے کہ وہ ایک ایسا طالب علم ہے جسے ان باتوں
کو یاد کر کے ان کا امتحان دینا ہے اور ان میں جو عمل کرنے کے لئے ہیں اُن
کا عملی امتحان اُس کے ذمہ ہے۔ اس طرح وہ میری ہر تقریر اور تحریر کو پڑھے
اور اس کی جزئیات کو یاد رکھے۔ (رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء)
حضرت خلیفة المسیح الثاني المصلح الموعود ۱۹۲۴ء سے ۱۹۶۰ء تک مجالس شورای میں
بنفس نفیس شمولیت فرماتے رہے ۔ ان مواقع پر آپ نے قدم قدم پر احباب جماعت کی راہنمائی
فرمائی ، خلیفہ کے مقام کو بیان فرمایا ، جماعتی ترقی کے آئندہ پروگراموں کی منصوبہ بندی فرمائی
اور جماعت میں نظام شورای کا مضبوط اور مفید نظام رائج فرمادیا ۔ مجالس شورای کے موقع پر
آپ نے بے نظیر فراست و ذہانت اور حیرت انگیز قوت فیصلہ اور اولوالعزمی کا شاندار ثبوت دیا۔
مجالس شورای کے خطابات کو اب کتابی صورت میں احباب جماعت کے سامنے پیش کیا جارہا
ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے اس کتاب کا نام ” خطابات شورای“ رکھا گیا ہے ۔
جس کی پہلی جلد احباب جماعت کی خدمت میں پیش ہے جو ۱۹۲۲ء سے ۱۹۳۵ء کی مجالس شورای
کے خطابات پر مشتمل ہے ۔ انشاء اللہ تین جلدوں میں خطابات شورای کا سیٹ مکمل ہو جائے گا۔
مجالس شورای کے خطابات کے مسودہ کی تیاری کا ابتدائی کام مکرم چوہدری رشیدالدین
-
صاحب مربی سلسلہ نے سرانجام دیا جس کے لئے وہ ہمارے خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں ۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز کی خواہش پر محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب نے بہت وقت
دے کر ۱۹۲۲ء تا ۱۹۶۱ء کی مجالس مشاورت کی تمام رپورٹس کو بالاستیعاب پڑھ کر بعض مقامات کی
نشان دہی کی کہ ان پر مزید غور و خوض کی ضرورت ہے۔ اور آخری مرحلہ پر تقریبا دو ہزار صفحات پر
مشتمل فائنل پروف کو ایک دفعہ پھر پڑھ کر بعض غلطیوں کی اصلاح کے ساتھ ساتھ نہایت قیمتی
مشوروں سے بھی نوازا فَجَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ -
محترم سید عبد الحئی شاہ صاحب ناظر اشاعت و نائب صدر فضل عمر فاؤنڈیشن کا بھی

(x)
خاکسار دلی شکر یہ ادا کرتا ہے کہ اس تمام عرصہ میں جہاں کبھی ضرورت محسوس ہوئی انہوں نے
کمال بشاشت سے متعلقہ عبارتوں کو پڑھ کر نہ صرف گراں قدر اور قیمتی مشوروں سے نوازا بلکہ
بعض بنیادی امور کے سلسلے میں بھی ہماری راہنمائی فرمائی ۔ فَجَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ -
بہت سے مربیان سلسلہ نے بھی ان جلدوں کی تیاری میں نہایت محنت اور اخلاص
سے خدمات سر انجام دی ہیں ان میں خصوصیت سے مکرم عبدالرشید اٹھوال صاحب ،
مکرم حبیب اللہ باجوہ صاحب ، مکرم فضل احمد شاہد صاحب ، مکرم عبدالشکور باجوہ صاحب ،
مکرم عدیل احمد گوندل صاحب اور مکرم ظہور احمد مقبول صاحب قابل ذکر ہیں ۔ ان سب نے
اس مسودہ کی تیاری کے ابتدائی مراحل سے لے کر مسودہ کی نظر ثانی ، پروف ریڈنگ اور
حوالہ جات کی تلاش اور ان جلدوں کی تدوین و اشاعت میں معاونت فرمائی ہے۔
فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ -
مکرم بشارت احمد صابر صاحب کارکن دفتر فضل عمر فاؤنڈیشن بھی شکریہ کے مستحق
ہیں جن کی مخلصانہ کوششوں سے اس جلد کی تکمیل ممکن ہوئی ۔
خاکساران سب احباب کا ممنونِ احسان اور شکر گزار ہے نیز دعا گو ہے کہ مولا کریم ان
سب دوستوں کے علم و معرفت میں ترقی عطا فرمائے اور اپنے فضل و کرم سے وافر حصہ عطا
فرمائے اور ہم سب کو ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں احسن رنگ میں ادا کرنے اور حضرت مصلح موعود
کے علمی فیضان اور آپؐ نے اپنی خداداد فکری استعدادوں سے جماعت کی جو ولولہ انگیز قیادت
اور راہنمائی فرمائی ہے، ان تمام ارشادات و ہدایات کو احباب جماعت تک پہنچانے اور ان پر
عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی