مجلس مشاورت ۱۹۲۴ پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

خطابات شوری جلد اول
M
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
دعا
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
منعقده ۲۰ تا ۲۲ مارچ ۱۹۲۴ء)
پہلا دن
مجلس مشاورت منعقده ۲۰ تا ۲۲ مارچ ۱۹۲۴ء کا افتتاح کرتے ہوئے حضور نے دُعا
سے متعلق فرمایا :-
چونکہ ہمارے تمام کام اور تمام اعمال تبھی نتیجہ خیز ہو سکتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ کی مدد
اور تائید حاصل ہو اور جبکہ بار یک درباریک اور مخفی در مخفی ایسے اسباب پیدا ہو سکتے ہیں کہ
جن کے نتیجہ میں انسان ہدایت سے محروم ہو جاتا ہے اس لئے ہم ہر لحظہ خدا کی مدد کے محتاج
ہیں۔ ہماری عقلیں خطا سے خالی نہیں ۔ ہو سکتا ہے کہ خدا کی مدد اور ہدایت کے بغیر ٹھوکر کھا
جائیں ۔ پس پیشتر اس کے کہ مجلس کی کارروائی شروع ہو، دعا کرنی چاہئے کہ خدا تعالیٰ ہمیں
غلطیوں سے بچائے، سیدھا راستہ کھولے، اپنا منشاء ہم پر الہام اور القاء کرے تا کہ ہم سب
کام اس کی مرضی کے مطابق کریں اور اس کی منشاء سے سرمو ادھر اُدھر نہ ہوں ۔“
افتتاحی تقریر
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
66
ہمارے جمع ہونے کی غرض آج آپ لوگ اسلام اور قرآن کریم کے احکام کی تعمیل
میں اس غرض کے لئے اس جگہ جمع ہوئے ہیں کہ بعض اہم
دینی امور میں خلیفہ وقت کو مشورہ دیں اور اس طرح تعاون و تناصر کر کے اس کام میں شریک طرح تعاون و تناصر کر کے اس کام میں شیر یک
ہو کر خدا کے فضل اور نصرتوں کو حاصل کریں ۔ جیسا کہ میں نے بار ہا اعلان کیا ہے اس قسم کی ہا
مجلس مشاورت اسلامی احکام کے ماتحت ہے اس لئے کسی صورت اور کسی حالت میں بھی

خطابات شوری جلد اول
۸۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ ہم جو اکٹھے ہوئے ہیں تو محض اس لئے کہ خدا کی رضاء کے
ماتحت اور اُس کی منشاء کے ماتحت اسلام کی خدمت کے لئے ایسے امور پر غور کریں کہ جن کا
نتیجہ اسلام کی مدد، نصرت ، تائید اور ترقی ہو۔ اسی لئے یہاں ہمارا جمع ہونا دینی کام اور
عبادت ہے۔ میں امید رکھتا ہوں کہ ہر ایک شخص جو اِس میں شامل ہونے کے لئے آیا ہے وہ
ابْتِغَاءَ لِمَرْضَاتِ اللہ کے لئے آیا ہے پس جب کہ ہماری آمد کی غرض صرف یہی ہے کہ
اللہ کی رضا حاصل کریں تو ہمارے مشورہ ، ہمارے کلام ، ہماری باتوں میں یہی مد نظر رہنا
چاہئے ۔ مشورہ دیتے وقت بعض دفعہ خیال پیدا ہو جاتا ہے کہ میرے مقابلہ میں یا میری تردید
میں فلاں بات کہی گئی ہے اس صورت میں انسان کا نفس جو اس کی تاک میں لگا رہتا ہے کہ
اسے سچے رستہ سے دُور کروں جھٹ اپنا کام شروع کر دیتا ہے۔ اُس وقت اُس کے محبت کے
جذبات کو سرد اور آنکھ کو دھندلا کر دیتا ہے اور حسد کا شعلہ جوش مارتا ہے۔ اُس وقت یہی
بات اس کے مد نظر ہوتی ہے کہ اپنی بات پوری کرے۔ اُس وقت کوئی چیز اُسے نہیں روکتی نہ
اخلاص روکتا ہے نہ محبت ۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ جو دوست اللہ کی مرضی کے لئے یہاں آئے
ہیں وہ اس بات کو مد نظر رکھیں گے اور کوئی بات اشارتاً بھی ایسی نہ کریں گے جو خدا کی مرضی
کے خلاف ہو اور جس میں حسد اور بغض کا شائبہ ہو۔ وہ خدا کے لئے مشورہ دیں گے، خدا کے
لئے کسی اور کی تائید کریں گے اور خدا کے لئے کسی بات کی تردید کریں گے۔
اس کے بعد مختصراً ان باتوں کا تذکرہ کرنا ضروری سمجھتا ہوں جو سر جو سال میں پیش آئی ہیں
یا جو پچھلی مجلس مشاورت کو مد نظر رکھ کر بیان کرنا ضروری ہیں یا اب جو جا ب جو مجلس منعقدہ ہوئی ہے
اس کے لئے ضروری ہیں۔ سب سے پہلے اُن امور کو لیتا ہوں جو مجلس مشاورت سے تو تعلق
نہیں رکھتے مگر سلسلہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ایسے ہیں جن سے واقف کرنا ضروری ہے:۔
ان میں سے ایک یہ ہے کہ ہماری جماعت کی طرف منسوب ہونے والے دو فتنہ بہائی تین آدمی جن سے بعض لوگ شنا سا ہیں ، ان کی دینی حالت اور تا دینی حالت اور تقوی تو ایسا نہ
تھا کہ جماعت میں کوئی رُتبہ رکھتے تھے مگر چونکہ وہ کام ایسے پر تھے کہ لوگ اُن سے واقف تھے
اور وہ لوگوں سے واقف اُنھوں نے غداری سے سلسلہ کے خلاف ایسی کارروائیاں کی ہیں کہ
جن کی کسی شریف انسان سے توقع نہیں کی جاسکتی ۔ وہ تین شخص ہیں محفوظ الحق علمی ، مہر محمد خان

خطابات شوری جلد اول
۸۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
اور اللہ دتہ۔ ان کے متعلق یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ وہ مخفی طور پر بہائیوں کی تعلیم
پھیلانے کی کوشش کرتے رہے ہیں ۔ ایک کے متعلق تو سُنا ہے کہ وہ آیا ہی اسی غرض سے تھا
اور دوسرے اُس کے اثر کے نیچے آ کر بہائی ہو گئے ۔
مذہبی معاملہ میں ہماری فراخ حوصلگی جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں۔ مذہبی معاملہ
میں ہم لوگ تنگ دل نہیں ہیں ۔ ہم ایسے
حوصلہ سے مخالفین کی باتیں سنتے ہیں کہ دوسرے برداشت ہی نہیں کر سکتے ۔ میں اپنا ہی ایک
واقعہ بیان کرتا ہوں ۔ مصر کے سفر میں تین آدمی ہندوستانی اُسی جہاز پر سوار تھے جس پر میں
تھا۔ وہ ولایت پڑھتے تھے، گھر ملنے آئے تھے اور پھر واپس جا رہے تھے۔ وہ تین سال
ولایت رہ آئے تھے اور اس رہائش سے دہر یہ ہو گئے تھے۔ اُن کو جو احمدیت سے مخالفت ہو
سکتی تھی وہ ظاہر ہے۔ اُنھوں نے مجھ سے مذہبی گفتگو شروع کی جو نہی اُنہوں نے مجھے نماز
پڑھتے دیکھا اُنھوں نے سمجھا کہ یہ مذہبی آدمی ہے اس لئے گفتگو کرنے لگ گئے ۔ شروع
گفتگو میں : میں ہی اُنہیں معلوم ہو گیا کہ میں احمدی جماعت سے تو سے تعلق رکھتا ہوں اس سے وہ اور
بھی جوش دکھانے لگے ۔ حضرت مسیح موعود اور سلسلہ پر ایسے گندے حملے کرنے لگے کہ ان کو
برداشت کرنا مشکل تھا لیکن میں نے انہیں یہ معلوم نہ ہونے دیا کہ میں حضرت مسیح موعود کا
لڑکا ہوں تا کہ وہ آزادی سے اعتراض کر سکیں۔ اُنھوں نے بڑے بڑے سخت حملے کئے ۔
جھوٹے ، فریبی ، دُکاندار وغیرہ کہا اور عجیب عجیب تمسخر کرتے رہے ۔ جب وہ سارے تیر چلا
چکے اور میری گفتگو سے دینے لگے اور اپنے خیالات کی اُنہیں غلطی محسوس ہو گئی اور اُنھوں نے
اقرار کیا کہ اُن کے خیالات میں تغیر پیدا ہو گیا ہے تب میں نے بتایا کہ میں حضرت مسیح موعود
کا لڑکا ہوں ۔ اس پر وہ مجھ سے معافی مانگنے لگے اور کہا کہ آپ نے پہلے کیوں نہ بتایا ؟ میں
نے کہا اس لئے نہیں بتایا تھا تا کہ آپ لوگ آزادی سے اعتراض کریں۔ اگر میں بتا دیتا تو
یورپ کی اُس تہذیب کی وجہ سے جو اُنھوں نے سیکھی تھی یہی کہتے کہ وہ سچے تھے اور جو گند
اُن کے دلوں میں تھا اُسے ظاہر نہ کرتے اور وہ دور نہ ہو سکتا۔
اسی طرح تھوڑا ہی عرصہ ہوا ہے یہاں ایک ڈاکٹر آیا جو بہائی تھا اُس کو ہم نے بطور
مہمان رکھا، اپنے مکان میں اُتارا۔ وہ اپنے خیالات پھیلاتا رہا۔ کئی لوگوں نے کہا کہ اس کو

خطابات شوری جلد اول
۸۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
نکال دینا چاہئے تا اس کا بداثر کسی پر نہ ہولیکن میں نے کہا تم بھی اپنے خیالات اُسے سُناؤ۔
پس ہم اس بارہ میں تنگ دل نہیں ۔
ہم غداری کو برداشت نہیں کر سکتے مگر یہ بھی برداشت نہیں کر سکتے کہ کوئی ہم سے غداری اور دھوکا کرے۔ اگر کوئی کسی اور
مذہب کو پسند کرتا ہو تو آئے اور اپنے خیالات اور اعتراضات پیش کرے تا کہ اگر ہم ان کا
ازالہ کر سکیں تو کریں ۔ مگر انھوں نے نہ صرف اپنا خیال ظاہر نہ کیا بلکہ در پردہ دوسرے لوگوں
کو متاثر کرنا چاہا اور ان کو کہا کہ وہ ان باتوں کو مخفی رکھیں تاکہ ان کے شکوک رفع نہ ہوسکیں ۔
پھر اس سے بڑھ کر اُنھوں نے غداری یہ کی کہ ایسی حالت میں ان کاموں پر مامور رہے جن
کی غرض اشاعت احمدیت ہے۔ وہ تنخواہ اس کام کے لئے لیتے رہے مگر کام اس کے خلاف
کرتے رہے اور بعض مضامین بھی خلاف لکھے۔ ان کی مثال ایسی ہے کہ ایک آدمی کو روپیہ
دیں اور کہیں کہ ہمارے لئے زمین خریدو ۔ وہ جائے اور کہے کہ میں نے تمہارے لئے زمین
خریدی ہے مگر در پردہ اپنے نام زمین لکھا لے۔ ایسا شخص ایک غدار اور فریبی سمجھا جائے گا
لیکن اس سے بڑھ کر وہ غدار اور فریبی ہے جو دین میں ٹھگی کرتا ہے۔ ایسے شخص کی شکل بھی
دیکھنا ہم پسند نہیں کرتے۔ پھر ایسا شخص اگر یہ کہے کہ جو مذہب ہم نے قبول کیا ہے وہ اس
لئے آیا ہے کہ اخلاق کی اصلاح کرے اور یہ سب سے اعلیٰ مذہب ہے، تو کس قدر جھوٹا
ہوگا ۔ اس مذہب سے بدتر کوئی مذہب نہیں اور اس سے بڑھ کر جنون نہیں ہو سکتا۔ اگر ایسے
مذہب کے ماننے والے یہ کہیں کہ وہ اصلاح کے لئے آیا ہے تو ایسے لوگوں کو یا تو پاگل کہا
جائے گا یا پرلے درجہ کے بے شرم اور بے حیا جو اتنا بھی نہیں جانتے کہ اخلاق کیا ہوتے
ہیں ۔
ابھی تھوڑے ہی دن ہوئے ایک شخص یہاں آیا اور کہنے لگا میں نے سلسلہ احمدیہ کو سمجھ
لیا ہے اور بیعت کرنا چاہتا چاہتا ہوں مگر مگراپنے اپنے علاقہ میں جا جا کر نہیں بتلاؤں گا کیونکہ وہاں ابھی اور اور
کوئی احمدی نہیں ۔ پہلے جماعت تیار کروں گا پھر ظاہر ہو جاؤں گا۔ میں نے کہا تم کیا ظاہر ہو جاؤں گا ۔ میں نے کہا تم کہ
جماعت تیار کرو گے جو اپنے آپ کو ظاہر کرنا نہیں چاہتے ۔ جاؤ ابھی ظاہر ہونے کی جرات ۔
پیدا کرو پھر بیعت کرنا ۔ وہ کسی کا نوکر نہ تھا بلکہ ایک پیشہ ور یعنی سُنا ر تھا مگر باوجود اس کے

خطابات شوری جلد اول
۸۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
میں نے اجازت نہیں دی کہ نفاق سے اُن لوگوں میں رہے اور اُن کے ساتھ نماز پڑھے۔
اُس نے یہ بھی کہا تھا کہ گھر پر نماز پڑھ لیا کروں گا مگر میں نے کہا اپنے آپ کو ظاہر کرنا
چاہئے تا کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ تم کون ہو۔
منافقت کی انتہاء مگر بہائی بنے والوں نے یہ غداری کی کہ ہماری جماعت کے لوگوں کو
نمازیں پڑھاتے رہے حالانکہ اُنہیں معلوم ہے کہ ہم غیر احمدیوں کے
پیچھے نماز نہیں پڑھتے جو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سچا اور س با اور سب نبیوں کا سردار اور قرآن کریم
کو قابلِ عمل جانتے ہیں ۔ مگر یہ کہتے ہیں کہ قرآن منسوخ ہو گیا اور بہاء اللہ کا درجہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑا ہے۔ وہ غیر احمدی جنہوں نے ہمارے بزرگوں کو قتل کیا ہم اُن کو
ان سے ہزار درجہ اچھا سمجھتے ہیں کیونکہ وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام عزت سے لیتے ہیں۔
مگر وہ شخص جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کہتا ہے کہ ان کی لائی ہوئی شریعت منسوخ ہو گئی
اور بہاء اللہ کا درجہ آپ سے بڑا ہے ، اُس کے ساتھ ہمارا ذرا بھی تعلق نہیں ہو سکتا۔ ہمارا
قاتل ہم پر کفر کا فتوی لگانے والا ، ہمیں گھر بار سے جدا کرنے والا، ہمیں بیوی بچوں سے
علیحدہ کرنے والا ہمیں دشمن سمجھتا ہے۔ گو ہم اس کو اپنا بھائی ہی سمجھتے ہیں کہ ہمارے تعلق خدا
کے لئے ہیں اور سب انسان چونکہ خدا کی مخلوق ہیں اس لئے ہمارے بھائی ہیں لیکن بہائیوں
کے متعلق ۔۔۔۔۔ ان کا رویہ ایسا نہیں ہے جیسا کہ غیر احمدیوں کا یا پیغامیوں کا ہمارے متعلق
ہے۔ کونسا دُکھ ہے جو غیر احمدیوں نے ہمیں نہیں دیا اور نہیں دے رہے اور پیغامیوں نے ہم
سے کون سی کمی کی ہے۔ خواجہ صاحب نے لکھا تھا کہ سب سے بڑا فتنہ یہ مبائعین کا گروہ ہے
اور یہ سب سے بدتر ہے۔ غیر احمدیوں کے متعلق کسے معلوم نہیں کہ جب حضرت مسیح موعود
علیہ السلام فوت ہوئے تو انہوں نے آپ کا مصنوعی جنازہ بنایا اور اس طرح ہمارے کلیجوں
کو چھلنی کیا مگر بہاء اللہ کے جنازہ میں کئی مسلمان کہلانے والے شریک ہو گئے حالانکہ وہ
شریعت اسلامیہ کو منسوخ قرار دیتا ہے مگر ہم اُن کی تقلید نہیں کر سکتے ۔ اُن کی مخالفت ہم سے
اس لئے نہیں کہ ہم یہ مانتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کی غلامی میں نبی
آیا بلکہ ذاتی وجوہ کی وجہ سے مخالفت کرتے ہیں اگر ایسا نہ ہوتا تو بہائیوں کی ہم سے زیادہ
مخالفت کرتے مگر ان سے تعلقات رکھتے ہیں حالانکہ وہ شریعت اسلامیہ کو منسوخ سمجھتے ہیں ۔

خطابات شوری جلد اول
ہمارے تعلق خدا کے لئے
۸۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
خدا کے لئے ہیں مگر ہمارے تعلق چونکہ خدا کے لئے ہیں اور جو خدا
اور اس کے رسول کو چھوڑتا ہے اُس سے ہمارا کوئی
تعلق نہیں۔ اس لئے میں نے اعلان کیا ہے کہ چونکہ یہ لوگ احمدی نہیں رہے اس لئے
جماعت سے خارج کئے جاتے ہیں اور چونکہ اُنھوں نے ہم سے غداری اور فریب کیا ہے
اس لئے جماعت ان سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھے سوائے انسانی ضروریات کے کہ جو زندگی
بسر کرنے کے لئے ضروری ہیں ۔ مثلاً سودا دینا یا کنویں سے پانی لینے دینا۔ پس انسانی حقوق
کو چھوڑ کر جو تمدنی حقوق ہیں ان کے متعلق اعلان کرتا ہوں کہ اُن سے کوئی سلوک جائز نہیں
مگر یہ انہی کے متعلق ہے، بہائیوں کے لئے نہیں۔ ان کو تو ہم چاہتے ہیں کہ تبلیغ کریں مگر
ان لوگوں نے جو غداری کی ہے اس کی یہ سزا ہے اور یہ ویسا ہی سلوک ہے جیسا کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تبوک کی جنگ سے پیچھے رہنے والوں سے کیا تھا کہ ان سے بات
تک نہ کریں۔ اُس سے اِن کا جُرم بڑا ہے۔ وہ وہ غلطی سے پیچھے رہے تھے مگر انہوں نے
غداری کی ہے۔
غداری کی تازہ مثال ان کی غداری کی ایک تازہ مثال یہ ہے کہ اخبار فاروق جو
عریاں طور پر احمدیت کی تبلیغ کرنے والا اخبار ہے اور جو غیرت
میں اس قدر بڑھا ہوا ہے کہ بعض اوقات ہم کو اُسے روکنا پڑتا ہے، اس میں تنخواہ دار ملازم
ہو کر محفوظ الحق نے ایک مضمون لکھا ہے جس میں بہائی مذہب کی تائید کی ہے مگر یہ ظاہر نہیں
کیا ۔ اس مضمون کو پڑھ کر ہر احمدی یہی سمجھے گا کہ اس سے مسیح موعود علیہ السلام مراد ہیں مگر
دراصل اس سے بہاء اللہ مراد لیا گیا ہے ۔ چنانچہ لکھا ہے۔
اے اُمتِ مرحومہ وہ دیکھ اِس تیرہ و تاریک رات میں رحمت کا فرشتہ فضل کا
چراغ لئے ہوئے دُور سے چلا آ رہا ہے۔ اے اُمتِ مسلمہ ! آنکھیں کھول اور دیکھ
کہ عنایت الہی کے بلند جھنڈے لیکر نصرت خداوندی کا لشکر آ پہنچا ہے۔ اسلام کا
روحانی تاجدار پھر ظاہر ہو گیا۔ ربانی فوج جذب حق کے اسلحہ سے سے مسلح مسلح ہو کر نمودار
ہو گئی ۔ یہ وہ فوج ہے جس کا وعدہ ابتداء سے تھا۔ دیکھو خدا نے اس جماعت کے
ظہور کا وعدہ کیسے زبردست الفاظ میں فرمایا ہے ۔ وَرَبُّكَ الْغَنِيُّ ذُو الرَّحْمَةِ

خطابات شوری جلد اول
۸۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَسْتَخْلِفُ مِنْ بَعْدِكُمْ مَا يَشَاءُ كَمَا انْشَاكُمْ
مِنْ ذُرِّيَّةِ قَوْمٍ أَخَرِيْنَ اِنَّ مَا تُوعَدُونَ لَاتٍ وَمَا انْتُمْ بِمُعْجِزِينَ !
(اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) تیرا رب غنی اور ذوالرحمت رحمت ہے اس لئے اس کو
پرواہ نہیں۔ چاہے تو اے مسلمانو ! تمہیں ہلاک کر دے اور جس کو چاہے تمہارا
جانشین بنائے ۔ جیسا کہ تم کو دوسرے لوگوں کی ذریت سے پیدا کر کے ایک
جماعت بنایا ہے۔ بے شک یہ بات جس کا تم کو وعدہ دیا جا رہا ہے کہ تمہاری
ہلاکت پر ایک اور جماعت کھڑی کی جاوے گی ، یہ وعدہ یقیناً ظہور میں آنے والا
ہے اور تم کسی طرح اس وعدہ کو پورا ہونے سے روک نہیں سکتے۔
یہ آیت جماعت موعودہ کے ظہور کے لئے نہایت صاف ہے۔ اس کی تائید
میں ( سورہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کی آخری آیت بھی ہے۔ وَإِن تَتَوَلَّوْا يَسْتَبدِل
قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا امْثَالَكُمْ کے اگر اے مسلمانو! تم منہ
پھیر لو گے تو خدا تعالیٰ ایک قوم تمہاری جگہ لائے گا جو تم سے بڑھ کر ہوگی ۔
اس عبارت میں سخت دھوکا دیا گیا ہے کیونکہ سورہ انعام کی یہ آیت مسلمانوں کے
متعلق نہیں بلکہ ان کافروں کے متعلق ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں
تھے۔ چنانچہ آتا ہے ۔ يُمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالانْسِ أَلَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلُ مِنْكُمْ يَقُصُّوْنَ
علَيْكُمْ ايْتِي وَيُنْذِرُونَكُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَذَا ، قَالُوا شَهِدْ نَا عَلَى أَنْفُسِنَا وَغَرَّتْهُمُ
الْحَيُوةُ الدُّنْيَا وَ شَهِدُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ أَنَّهُمْ كَانُوا كَفِرِينَ ذَلِكَ أَن لَّمْ يَكُن رَّبِّكَ
مُهْلِكَ الْقُرَى بِظُلْمٍ وَ أَهْلُهَا غُفِلُونَ وَلِكُلِّ دَرَجَةً مِّمَّا عَمِلُوا وَمَا رَبُّكَ
بغَافِلٍ عَمَّا يَعْمَلُونَ وَرَبُّكَ الغَنِيُّ ذُو الرَّحْمَةِ إِن يَشَأْ يُذْهِبُكُمْ وَيَسْتَخْلِفُ
مِنْ بَعْدِكُمْ مَا يَشَاءُ كَمَا انْشَاكُمْ مِّن ذُرِّيَّةٍ قَوْمٍ أَخَرِيْنَ إِنَّ مَا تُوعَدُونَ
لاتٍ وَمَا انْتُمْ بِمُعْجِزِينَ قُلْ يُقَوْمِ اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ فَسَوْفَ
تَعْلَمُونَ مَن تَكُونُ لَهُ عَاقِبَةُ الدَّارِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّلِمُونَ )
دیکھو جو آیت پیش کی گئی ہے اس سے پہلی آیات کافروں کے متعلق ہیں جن میں بتایا
ہے کہ پہلے بھی رسول آتے رہے ہیں ۔ اب بھی آیا ہے۔ اے لوگو تم ہلاک ہو جاؤ گے اگر تم

خطابات شوری جلد اول
۸۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
اس نبی کو نہ مانو گے۔ تمہارے ساتھ بھی وہی معاملہ کیا جاوے گا جو پہلے لوگوں کے ساتھ
ہوا۔ کہ تباہ ہو جاؤ گے۔ پھر اس کے بعد کی آیت یہ ہے۔ قُلْ يُقَوْمِ اعْمَلُوا عَلَى
مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ مَن تَكُونُ لَهُ عَاقِبَةُ الدَّارُ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ
الظلمون - کیا صحابہ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہہ رہے تھے کہ تم اپنے شرک میں مبتلا
رہو میں اپنے عمل کرتا ہوں؟ ہرگز نہیں۔ یہ کفار کے متعلق ہے مگر ان آیتوں کو مسلمانوں پر
لگایا جا رہا ہے۔
پھر یہ آیت پیش کی ہے ۔ وَإِن تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلَ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا
يَكُونُوا أَمْثَالَكُمْ ۔ اور اس سے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ اسلام کو تباہ کر کے ایسی قوم خدا
لائے گا جو مسلمانوں سے اچھی ہوگی ۔ حالانکہ یہاں تو یہ بتایا ہے کہ اے مسلمانو! اگر تم میں
سے کوئی پھر جائے تو اللہ اس کی بجائے اور جماعت لائے گا جو مسلمانوں سے اچھی نہیں ہوگی
بلکہ مرتد ہونے والوں سے اچھی ہوگی ۔
اب دیکھو یہ تنخواہ لے کر کیسی غداری سے بہائی مذہب کی تائید کی گئی ہے۔ پہلے بھی
ایک مضمون فاروق میں چھپا ہے اُس میں بھی یہی غداری کی ہے اور الفضل میں بھی اُس
نے چند دن کام کیا ہے۔ اُس وقت کے مضامین کے متعلق بھی اُس نے کہا ہے کہ اُن میں
پہلے بہاء اللہ مد نظر تھا پھر مرزا صاحب ۔ مگر یہ دونوں باتیں کسی طرح جمع نہیں ہو سکتیں ۔
فتنہ بہائی کے رونما ہونے کی وجہ میں سمجھتا ہوں اس فتنہ کے پیدا ہونے کی غرض
یہ ہے کہ خدا تعالیٰ ہمیں اس مذہب کی طرف
توجہ دلانا چاہتا ہے۔ آج تک جو قوم ہمارے مقابلہ پر آئی اُس کو خدا نے تباہ کیا ۔ اب اس
کو خدا نے لا کر کھڑا کیا ہے۔ اب بھی ویسی ہی مثال ہو گی کہ ہم کونے کا پتھر ہیں جو اس پر
گرے گا وہ بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا اور جس پر یہ گرے گا وہ بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو
جائے گا ۔ ہم اللہ کے وعدوں اور نصرتوں پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ قوم احمد یہ جماعت سے
تھوڑے عرصہ میں مٹائی جائے گی اور اس کا سارا گند ظاہر ہو جائے گا۔
خلافت ترکیہ دوسرا اہم مسئلہ تیر کی خلافت ہے جس کو ہمارے مقابلہ پر پیش کر کے ہماری
ہتک کی جاتی تھی اُس کو خدا نے مٹا دیا ہے۔ کچھ عرصہ ہوا بٹالہ

خطابات شوری جلد اول
۸۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
میں ایک جلسہ ہوا تھا۔ جلسہ کرنے والوں نے ہمارے آدمیوں کو کہا کہ لاؤ اپنے خلیفہ کو اُس
سے بحث کریں گے۔ ہمارے آدمیوں نے کہا خلیفہ کو نہ کہو ہم خود بحث کرنے کے لئے تیار
ہیں اور اگر خلیفہ کو لانا ہے تو تم ؟ ہے تو تم بھی اپنے خلیفہ کو لاؤ۔ اُنھوں نے کہا کیا تمہیں سلیمان کا قصہ
یاد نہیں ! جب ہمارا خلیفہ آیا تو تمہارا خلیفہ مچھر کی طرح اُڑ جائے گا ۔ اب خدا نے ایسی ہوائیں
چلا ئیں کہ مچھر اُڑ گیا ۔ مگر کون مچھر ثابت ہوا؟ حضرت مسیح موعود کا خلیفہ یا وہ جس کے مددگار
چالیس کروڑ مسلمان تھے؟ جب اُسے مقابلہ پر لایا گیا تو دو سال میں وہ مچھر اُڑ گیا ۔ مگر باوجود
اس کے ہمیں اس سے ہمدردی ہے کہ اس سے شرافت کا سلوک نہیں کیا گیا اور اس کو اس کے
دوستوں نے تباہ کیا ہے۔ ہمیشہ حضرت مسیح موعود کے سامنے مخالفین خلافت ٹرکی کو لایا کرتے
تھے اور کہتے تھے مسیح موعود کے آنے سے پہلے لڑکی کو مٹنا چاہئے، مگر وہ ابھی ہے۔ اب خدا نے
اسے مٹا دیا۔ پھر کہتے تھے کیا ہوا یہی خلافت باقی ہے۔ خدا نے اُس کو بھی مٹا دیا۔
احمد یوں
کو
یہ
یوں کو سبق یہ بیان کرنے سے میری غرض دو باتوں دو باتوں کی طرف توجہ دلانا ہے اوّل
کہ خدا کس قدر غیرت والا ہے۔ اُس نے خلافت ٹرکی کو کس طرح مٹا
دیا۔ تم بھی کبھی جوش اور غصہ میں آ کر کوئی ایسی بات منہ سے نہ نکالو جو خدا کی غیرت کو جوش
دلائے۔
دوسری بات یہ ہے کہ مسلمان اب بالکل بے سُرے ہو گئے ہیں اور ان کی تباہی کا
زمانہ بالکل قریب آ گیا ہے تم نے چونکہ اسلام کی حمایت کرنے کا دعویٰ کیا ہے اس لئے
تمہارا فرض ہے کہ ان پرا گندہ بھیڑوں کو اِس ہاتھ پر جمع کرو جو خدا نے ان کی حفاظت کے
لئے بڑھایا ہے اور جس کے بغیر کوئی بچاؤ کی جگہ نہیں اور جس سے علیحدہ رہ کر نہ کوئی بادشاہ
بیچ سکتا ہے نہ غیر بادشاہ ۔
مطالبہ رپورٹ از نمائندگان اب میں پچھلے سال کی رپورٹ کو لیتا ہوں ۔ ناظر اعلیٰ کا یہ کام ہے کہ تمام جماعتوں کے نمائندے اس امر
کے اپنی کہ مشاورت کے نتیجہ فیصلے گئے کے متعلق اپنی رپورٹیں لائیں کہ پچھلے سال کی مجلس مشاورت کے نتیجہ میں جو فیصلے کئے گئے تھے
اُس پر ان کی انجمن نے کیا عمل کیا ہے۔ ان رپورٹوں پر مجلس مشاورت میں غور کیا جائے گا۔
مگر جس وقت اور جس طرح یہ اعلان ہوا ہے اس کی رو سے سب وقت رپورٹوں کے

خطابات شوری جلد اول
۹۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
سُننے سنانے پر ہی صرف ہو جائے گا اور کام نہ ہو سکے گا اس لئے اس سال میں نے اور تجویز
کی ہے اور وہ یہ کہ نظارت کو ہدایت کی ہے کہ بیرونی جماعتوں سے اکتوبر میں رپورٹیں طلب
کرے۔ دسمبر تک سب رپورٹیں آجائیں اور ان کا خلاصہ نکال کر ناظر اعلیٰ مجلس مشاورت
کے موقع پر پیش کرے۔ پھر اس پر تنقید ہو کہ کس جماعت نے سُستی کی ہے اور کس نے
چُستی سے کام لیا ہے۔ اس سال ایک اور اور تجویز تجویز ہے اور وہ یہ کہ ان باتوں کا خلاصہ نکال نکا کر
جن کے کرنے کی اُمید جماعتوں سے کی گئی تھی ۔ میں ایک ایک امر کو اس طرح لوں گا کہ
فلاں کام سارا جس جماعت نے کیا ہے، اس کے نمائندے کھڑے ہو جائیں ۔ اس سے پتہ
لگ جائے گا کہ کتنی جماعتوں نے عمل کیا ہے۔
پھر دوسرا سوال یہ ہوگا کہ جنہوں نے نصف کام کیا ہے وہ کھڑے ہو جائیں ۔ اور تیسرا
یہ کہ جنھوں نے کچھ نہیں کیا وہ کھڑے ہو جائیں ۔
وہ سوال جن کے متعلق گزشتہ سال مجلس مشاورت میں فیصلہ ہوا تھا اور جن کی نسبت
جماعتوں سے اُمید کی گئی تھی کہ ان کے مطابق کام کریں گے یہ ہیں :-
(۱) تمام احمدی عورتوں کو نماز سادہ اور کلمہ با ترجمہ پڑھا دیا جائے اور کوئی ایک احمدی عورت
ایسی نہ رہے جسے نماز نہ آتی ہو اور جو کلمہ کا ترجمہ نہ جانتی ہو۔
(۲) ایک فرد بھی ایسا باقی نہ رہے جو زکوۃ نہ دیتا ہو۔
(۳) اخلاقی بدیاں کرنے والے مثلاً سُود لینے والے یا شریعت کے احکام کے خلاف کرنے
والے سے پرسش کی جاوے اور اگر وہ باز نہ آئیں تو ان کی اطلاع خلیفہ کو دی جاوے۔
(۴) ایک اور سوال ہے جو میں نمائندوں سے علیحدگی میں الگ کروں گا۔
مشورہ طلب امور اب میں آئندہ پیش ہونے والی تجاویز کو لیتا لیتا ہوں ۔ ایجنڈا شائع
ہو چکا ہے۔ اس میں مقدم بات ایک انتظام کے متعلق ہے۔ دُنیا
میں بہترین زمانہ کسی قوم کا وہ زمانہ ہوتا ہے جو کہ نبی کے قریب کا ہوتا ہے۔ چنانچہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ بہترین زمانہ میرا ہے پھر اُنکا جو میرے بعد آئیں ، اس کے
بعد حالت خراب ہو جائے گی ھے
حضرت مسیح موعود نے بھی یہی فرمایا ہے پہلے میرا زمانہ بہتر ہے پھر اس کے بعد کا حتی

خطابات شوری جلد اول
۹۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
کہ تین سو سال گزر جائیں پھر فتنے پیدا ہوں گے اس لئے ضروری ہے کہ اس بہتر زمانہ میں
انتظام جماعت کے لئے ایسا قانون پاس ہو جائے کہ جو آنے والوں کے لئے داغ بیل ہو
تا کہ وہ سیدھے راستہ سے ادھر اِدھرا اُدھر نہ ہو سکیں ۔ خدا کی نصرت سے اس قوم کے فتنے فتنے پھر
پیدا نہ ہوں جیسا کہ پیغامیوں نے پیدا کئے تھے۔ ممکن ہے کل پھر کوئی ایسے ہی لوگ پیدا ہو
جائیں یا الگ الگ خلیفے بنالیں ۔ تلوار جن کے ہاتھ میں ہوتی ہے وہ تو تلوار سے ایسے فتنے
روک لیتے ہیں یا ان کے مقابلہ میں ایسے فتنے ظاہر ہی نہیں ہونے پاتے اور فتنہ انگیز لوگ
کھڑے ہی نہیں ہوتے مگر ہمارے پاس تلوار نہیں عقیدت ہی ہے اور اس میں آزادی ہوتی
ہے۔ ایسے فتنوں کو ہم کسی طاقت سے روک سکتے ہیں اس لئے ہمیں زیادہ احتیاط کی ضرورت
ہے کہ ہم ایک ایسا انتظام کریں کہ جس میں تفرقہ کا خطرہ نہ رہے ۔ اِلَّا مَا شَاءَ اللهُ ۔ اور خدا
کے منشاء کو کوئی روک نہیں سکتا ۔
ان امور کو مد نظر رکھ کر میں نے ایک سکیم تیار کی ہے جو بڑی لمبی ہے اس کی ابھی
پوری تفصیل تو تیار نہیں ہوئی مگر میں نے ضروری سمجھا ہے کہ اس کو پیش کیا جائے تا کہ ابھی
سے کام شروع کر دیا جائے ۔ بڑے کام آہستہ آہستہ ہی طے ہوا کرتے ہیں اس لئے مذہبی
اور ضروری حصہ اب پیش کیا جائے گا ۔ باقی جوں جوں حالات پیدا ہوتے رہیں گے ان کے
مطابق تفصیلات میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ ہمیں اس وقت یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کون سے امور
ہیں جن کے ہم مذہباً پابند ہیں اور ان میں تغیر و تبدل نہیں ہو سکتا۔ اس کے متعلق ایک
تجویز پیش کی گئی ہے جس پر غور کیا جائے گا ۔
66
اس کے بعد حضور نے ایجنڈے میں سے یہ تجویز پڑھ کر سنائی ۔ اس کے بعد حضور نے
مشورہ کے طریق کے متعلق فرمایا :-
طریق مشورہ ہماری جماعت کے لوگوں کو کھڑے ہونے اور بیٹھنے میں خاص آداب مد ۔ مد نظر رکھنے چاہئیں جو ہماری جماعت سے مخصوص ہیں ۔
اس وقت ایک شخص کو اِس لئے مقرر کروں گا کہ وہ یہ دیکھ کر باری باری تقریر کرنے کی لو اس لئے مقررکروں گا کہ وہ یہ کر تقریر کرنے
اجازت دے کہ کون پہلے کھڑا ہوا اور کون پیچھے۔ اگر اُس کو دیکھنے میں غلطی لگے تو بھی جو فیصلہ
XXXXX

خطابات شوری جلد اول
وہ کرے گا وہ ماننا ہوگا ۔
۹۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
دوسرے مشورے دیتے وقت کوئی بات کسی کی تردید کے طور پر نہ ہو اور نہ اعتراض کے طور پر
ہو کیونکہ یہ طریق محبت کو قطع کرتا ہے۔
تیسرے بار بار ایک بات کو بیان نہ کریں اگر نئی بات کوئی بیان کرنی ہو تو کریں ۔ رائے دیتے
وقت ہر ایک کو اپنی رائے کے اظہار کا موقع مل جائے گا۔ ہاں ایسا ہو سکتا ہے کہ ایک
دوست ایک بات کی اچھی طرح وضاحت نہ کر سکے تو دوسرا کر دے۔ مگر اس سے تقریر
کرنے کی اجازت دینے کی ذمہ داری بہت بڑھ گئی ہے۔
چوتھے جو شخص بولنے کے لئے کھڑا ہو وہ دُعا کر کے کھڑا ہو۔ پہلی قو میں طاقت ، اتحاد اور قوت
میں کم نہ تھیں ۔ ا۔ وہ ہر بات میں ہم سے زیادہ تھیں مگر اُنھوں نے کیسی کیسی ٹھوکریں
کھائیں ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت عیسی کی قوموں کا کیا حال ہوا۔ پھر دیکھو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کے زمانے کے لوگوں کا کیا حال ہے۔ اُن سے عبرت
حاصل کرو اور قدم قدم پر دُعا کرو۔ اُن کی تباہی کی ایک ہی وجہ تھی کہ اُنہوں نے خدا کو چھوڑ
دیا اور جب اُنہوں نے خدا کو چھوڑا تو خدا نے بھی اُن کو چھوڑ دیا۔ اُن کی عقلیں ماری گئیں
اور وہ تباہی کے گڑھے میں جا گرے۔ اس وقت چونکہ ہم ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی لائی ہوئی شریعت کے محافظ ہیں اس لئے ہماری ٹھو کر بہت خطرناک ہوگی ۔ ہم آخری
جماعت ہیں اس لحاظ سے کہ آئندہ نبی ہم میں سے ہی ہوں گے یا اس لحاظ سے کہ اب
قیامت قریب ہے اس لئے ہماری ذمہ داری بہت بڑھی ہوئی ہے۔“
66
رپورٹ ناظر صاحب دعوة و تبلیغ پر تبصرہ افتاحی تقریر کے بعد حضور نے ناظر صاحبان کو اپنی رپورٹیں پیش کرنے کے لئے ارشاد
فرمایا۔ چنانچہ مکرم ناظر صاحب دعوۃ و تبلیغ نے رپورٹ پیش کی ۔ اس پر ممبران کی طرف سے
چند سوال کئے گئے جن کے مکرم ناظر صاحب نے جواب دیئے۔ اس کے بعد حضور نے
فرمایا:-
ناظر صاحب نے جو رپورٹ سُنائی ہے اس کی دو باتوں کے متعلق میں کچھ کہنا چاہتا

آج 10 میں سے 10 باقی