دوسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)
خطابات شوری جلد اول
۹۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
اُس وقت کے متعلق ہے جب ہم حکمران نہ تھے۔ ایک جواب یہ دیا گیا ہے کہ آپ دفتر میں
جا کر دیکھیں یہ تو لڑائی ہے۔ یوں کہنا چاہئیے تھا کہ میں نے تحریک کی تھی مگر جواب نہیں ملا ،
اس کے متعلق کا غذات دفتر میں ہیں آپ چاہیں تو دیکھ سکتے ہیں ۔
اسی طرح ٹریکٹوں کی اشاعت کے جواب میں کہا گیا ہے کہ میں اُس وقت نہ تھا لیکن
اگر چار سال بعد شیخ یعقوب علی صاحب کو یہ بات یاد رہ سکتی ہے اور وہ سوال کر سکتے ہیں تو
کیا اس صیغہ کے افسر کا کام نہیں ہے کہ اس کو معلوم کرے اور اس پر عمل کرائے ۔
سوال کرنے والوں کو ہدایت دی تو ناظروں کے متعلق ہوا۔ اب میں سوال کرنے والوں کے متعلق یہ کہنا چاہتا ہوں کہ شیخ محمد حسین صاحب
نے جو طریق اختیار کیا وہ بحث کا طریق ہے۔ سوال کرنے کی غرض یہ ہے کہ انفرمیشن حاصل
کی جاوے اور جو جواب دیا جاتا ہے اُس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کس حد تک وہ جواب
تسلی بخش ہے، بحث شروع کر دینا مناسب نہیں۔ ضروری سوالات کے متعلق یوں ہونا چاہئے
کہ پہلے سے لکھ کر بھیج دیئے جائیں تا جواب کے لئے تیاری کی جاسکے ۔ جیسا کہ راولپنڈی
کے ایک دوست نے کیا ہے۔ آئندہ جو دوست سوالات کرنا چاہیں کم از کم دس پندرہ دن مجلس
سے پہلے وہ ان کے متعلق نوٹس دے دیں کہ ان کے متعلق انفرمیشن بہم پہنچائی جائے۔ سوال
کیا جائے گا تا ان کے متعلق تیاری کر کے جواب دیا جا سکے ۔“
دوسرا دن
مجلس مشاورت کے دوسرے دن یعنی ۲۱ مارچ کو تلاوت قرآن مجید کے بعد حضور
نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے فرمایا۔
دو
پیشتر اس کے کہ جلسہ کی کارروائی شروع کی جائے میں چاہتا ہوں کہ سب دوست مل
کر دعا کریں کہ خدا ہمارے کاموں میں برکت دے اور میں سمجھتا ہوں ہماری جماعت کا یہ
قاعدہ ہونا چاہئے کہ ایسی مجالس جن میں اہم امور پیش ہوں کا رروائی کرنے سے قبل دُعا کر لیا
کریں تا کہ خدا کی برکت نازل ہو۔“
اس کے بعد دُعا کی گئی اور دعا کے بعد حضور نے فرمایا:-
خطابات شوری جلد اول
۹۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
دو
ہمارے اجلاس کا وقت ۸ بجے مقرر کیا گیا تھا اور اب 9 بج گئے ہیں مگر سارے دوست
ابھی تک نہیں آئے ۔ میں بھی دیر سے آیا ہوں مگر اس کی وجہ کوئی ذاتی کام نہیں بلکہ ایک
سب کمیٹی کے کام کی تحقیق ہو رہی تھی ، اس لئے یہ مجلس کا ہی کام ہوا۔ امید ہے احباب وقت
کی پابندی کی خاص عادت ڈالیں گے۔ بعض ناظر بھی وقت کی پابندی کا خیال نہیں رکھتے ۔
کل کچھ سب کمیٹیاں مقرر کی گئی تھیں کہ جو اہم امور ہیں ان کے متعلق مشورہ کر کے پیش
کریں ان سب کمیٹیوں میں سے جو پہلی کمیٹی تھی کہ آئندہ نظام کے متعلق غور کیا جائے ۔ اس
کا کام اتنا زیادہ تھا کہ اس عرصہ میں جو اسے ملا پورا کام نہ کر سکتی تھی ۔ جب رات کو مجھے
معلوم ہوا کہ سب امور کے متعلق کمیٹی کے لئے مشورہ کرنا مشکل ہے تو بہت سے امور میں
نے اُڑا دیئے اور باقی کم باتیں رکھیں ۔ مگر پھر بھی ایک غلط فہمی سے ایسی بات پر جومیں نے
کاٹ دی تھی زیادہ وقت صرف ہو گیا اس لئے اس کے متعلق مشورہ اسی جگہ ہو گا لیکن اس
کے متعلق چونکہ علیحدہ بات کرنی ہے اس لئے ابھی پیش نہیں کروں گا بلکہ دوسری کمیٹیوں کا
کام پیش کروں گا۔
عورتوں کی تعلیم کے متعلق ناظر اعلیٰ کا سوال اب ناظر صاحب اعلیٰ کے سوال
کا جواب پہلے لیا جاتا ہے جو
عورتوں کی تعلیم کے متعلق پچھلی دفعہ فیصلہ ہوا تھا۔ اس کے متعلق پچھلے سال بڑی گفتگو ہوئی تھی
اور جماعت کے اکثر احباب کا خیال تھا کہ عورتوں کے لئے زیادہ کورس مقرر کرنا چاہئے اور یہ
کہ یہ سکیم عمل میں آ سکتی ہے۔ میں نے اُس وقت اختلاف کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ سکیم تو ابھی
مرد بھی پوری نہیں کر سکتے عورتیں کہاں اتنا بڑھ سکتی ہیں اس لئے چھوٹی سکیم رکھی تھی اور وہ یہ کہ
نماز سب عورتیں جانتی ہوں ، کلمہ یاد ہو اور اُس کا ترجمہ بھی ۔ چونکہ آپ لوگوں کا مشورہ تھا کہ
سکیم زیادہ ہو اس لئے جو رکھی تھی وہ تو ضرور پوری کی ہوگی ۔ جماعت کے نمائندوں میں سے
جو یہاں آئے ہوئے ہیں ، مہربانی فرما کر کھڑے ہو جائیں جو یقین اور وثوق کے ساتھ کہہ سکتے
ہیں کہ ان کے حلقہ میں ایک بھی احمدی عورت ایسی نہیں جو نماز اور کلمہ با ترجمہ نہ جانتی ہو ۔“
اس پر صرف بنگالہ کی جماعت کا نمائندہ کھڑا ہوا۔
66
اس کے بعد حضور نے ناظر صاحب اعلیٰ کے سوال کے حوالے سے نمائندگان سے
خطابات شوری جلد اول
۹۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
جواب پوچھا نیز اخلاقی مجرموں کی اصلاح اور زکوۃ کی وصولی کے متعلق ناظر صاحب اعلیٰ
کے سوالات کی بابت جماعتوں کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد فرمایا :-
دو
اگر چہ پچھلے سال کی مجلس مشاورت کے فیصلوں پر عمل اُس طرح نہیں کیا گیا جس
طرح ہونا چاہئے تھا لیکن اس وقت سوال کرنے سے یہ امید کی جاتی ہے کہ جماعتیں آئندہ
پوری کوشش کریں گی ۔ یہاں جو بھی فیصلے کئے جاتے ہیں اور تعمیل ذمہ لگائی جاتی ہے۔ ان کی
تعمیل کی ذمہ داری جماعتوں اور ناظروں پر ہوتی ہے۔ کل ناظروں پر سوال ہوئے تھے۔
آج جماعتوں پر کئے گئے ہیں وہ یہی کہتے رہے کہ کوئی کارروائی نہیں کی اور جماعتوں نے
بھی یہی ظاہر کیا ہے۔ آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔
ہمارے مشورہ کی غرض صرف روح پیدا کرنا نہیں بلکہ کام کرنا ہے۔ اُمید ہے جماعتیں
آئندہ تعمیل کر کے آئیں گی ۔
آئندہ سال کے لئے عورتوں کا کورس اگلے سال کے لئے یہی تجویز رکھی جاتی
ہے کہ ہر جماعت اس امر کی پابند ہو کہ
اس کی تمام عورتوں کو نماز با قاعدہ آتی ہو یعنی وضو کرنا، نماز کی حرکات ، نماز کے الفاظ پورے
طور پر آتے ہوں ۔ ابھی ہم ترجمہ کی شرط نہیں لگاتے ۔ ہاں جو پڑھا سکیں تو نور علی نور ہے مگر
نماز اور اس کے قواعد ، کلمہ اور اس کے معنے ضرور ہر احمدی عورت کو سکھا دیں۔
لجنہ اماء اللہ کا خوش کن کام یہاں قادیان میں اس کے متعلق عورتوں کے انتظام کے
ماتحت جو کام ہوا ہے وہ بہت خوش گن ہے۔ لجنہ سے
تعلیم حاصل کر کے ۷۰ ، ۸۰ کے قریب عورتیں ایسی ہیں جو قرآن کے ۶ یا ے پارے تک اور
فقہ اور حدیث کی کتابیں پڑھ رہی ہیں اور ان کا ایسا سٹینڈرڈ ہے کہ باہر کے مرد بھی اُسے پورا
نہیں کر سکتے ۔“
66
اخلاقی جرائم دور کرنے چاہئیں اس کے بعد حضور نے اخلاقی جرائم دور کرنے کے سوال کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :-
باقی رہا اخلاق کا سوال اس کے متعلق کم توجہ کی گئی ہے۔ جرائم اور گناہ دوقسم کے
ہوتے ہیں ایک پوشیدہ ان کے لئے کچھ مقرر نہیں کیا گیا تھا۔ ان کے لئے تو وعظ و نصیحت ہی
خطابات شوری جلد اول
۹۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
کرنا ہوتا ہے ۔ ایک وہ جرائم اور گناہ ہیں جن سے سلسلہ پر الزام آتا ہے اور مخالفین ان کی
وجہ سے اعتراض کرتے ہیں۔ مثلاً عیسائی ایک سے زائد بیویاں کرنے پر اعتراض کرتے
ہیں اور میرے نزدیک لاکھوں نہیں کروڑوں ایسے ہیں جو اسلام کو اس لئے قبول نہیں کرتے
کہ وہ کہتے ہیں کہ اسلام ایک سے زائد بیویوں کی اجازت دیتا ہے۔ ادھر مسلمان دو بیویاں
کر کے عدل نہیں کرتے اور دوسرے مسلمان اُن سے گرفت نہیں کرتے اور نفرت کا اظہار
نہیں کرتے ۔ اسی طرح ہماری جماعت کے متعلق ہے۔ اگر کوئی احمدی کہلا کر نماز نہیں پڑھتا
یا سود لیتا ہے تو مخالفین اعتراض کرتے ہیں کہ اس نے احمدی بن کر کیا کیا، اِس لئے اِن
باتوں کی طرف توجہ کرنے کی بہت ضرورت ہے۔
ہماری جماعت میں بعض دو بیویوں میں عدل نہ کرنے پر مقاطعہ کرنا چاہئے لیے ہات ہو چکے ہیں ایسے نکاح ہو کہ
جو میرے زمانہ خلافت سے پہلے کے ہیں۔ اس میں بعض مصالح کی وجہ سے میں دخل نہیں دیتا
مگر جو اب دوسرا نکاح کرتا ہے وہ چونکہ اس معاہدہ سے کرتا ہے کہ عدل و انصاف کرے گا
اگر وہ اس کے خلاف کرے تو اس سے مقاطعہ کرنا چاہئے کیونکہ کوئی ایک کو مر تذ کرتا ہے کوئی
دو کو مگر ایسا آدمی لاکھوں کو اسلام سے متنفر کرتا ہے اور ہماری آنکھیں دشمن کے مقابلے میں
نیچی کراتا ہے۔ مگر مجھے افسوس ہے کہ ایسی شادیاں اس سال بھی ہوئی ہیں اور لوگ یہ جانتے
ہوئے ان میں شامل ہوئے ہیں کہ پہلی بیوی سے تعلق نہ رکھا جاوے گا۔ ایسے لوگ خواہ کتنے
ہی عزیز ہوں اُن سے سختی سے برتاؤ کرنا چاہئے اور اُن سے تعلق نہیں رکھنا چاہئے ۔ یہ نکاح
جنہوں نے کئے ہیں میرے نزدیک وہ لوگ ایسے ہیں جیسے کہ مر گئے ۔ ہمارا ان سے کوئی تعلق
نہیں ہے۔ افسوس ہے کہ وہ لوگ جو مجلس مشاورت میں آتے اور یہ حکم سنتے ہیں، اُن میں
سے بعض ایسی شادیوں میں شامل ہوئے بلکہ نکاح پڑھتے ہیں۔ جب تک ایسے لوگوں سے
بگلی نفرت کا اظہار نہ ہوگا ہماری جماعت ترقی نہیں کر سکتی ۔
طلاق اسی طرح طلاق ہے۔ ایک آدمی ایک عورت دس پندرہ سال رکھتا ہے جب اس
سے فائدہ اُٹھا لیتا ہے اور اس کی جوانی ڈھل جاتی ہے تو کوئی وجہ نہیں ہوتی جو جائز
وجہ ہو کہ وہ طلاق دے دیتا ہے اور اُس وقت دیتا ہے جب وہ نکاح نہیں کر سکتی اور اس کو تباہ
خطابات شوری جلد اول
۹۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
کر دیتا ہے۔ حالانکہ قرآن کا حکم فَابْعَثُوا حَكَمًا مِّنْ أَهْلِهِ وَحَكَمًا مِّنْ أَهْلِهَا " !
کہ طرفین کی طرف سے حج مقرر ہونے چاہئیں جو فیصلہ کریں۔ اگر کوئی شخص ایسا نہیں کرتا تو
وہ اسلام کو بدنام کرتا ہے۔
جو لوگ یہاں
یورپ کا بڑا اعتراض یہی ہے کہ اسلام میں عورتوں پر ظلم کیا جاتا ہے جو ا
آتے ہیں اُن کو ہم سمجھاتے ہیں مگر وہ کہتے ہیں عمل دکھاؤ ۔ اگر میں اپنی مثال پیش کروں تو
میرے متعلق کہتے ہیں کہ آپ نے تو کرنا ہی ہوا جماعت کا عمل دکھاؤ۔ پس عورتوں سے
عدل نہ کرنے والے مجرم ہیں اور ان کے نکاحوں میں شامل ہونے والے بھی مجرم کیونکہ وہ
اسلام کو بدنام کرتے ہیں۔ کیا جماعت ان سے نفرت اور قطع تعلق کرے گی؟ کیا میں امید
رکھوں کہ آپ لوگ آئندہ اس طرح کریں گے؟“
آوازیں ۔ انشاء اللہ ایسا ہی کریں گے۔“‘ فرمایا :-
ایسے شخصوں کی یہاں اطلاع دی جاوے ہم فیصلہ کریں گے پھر ان سے
قطع تعلق کیا جاوے ۔“
تجویز بابت احمد یہ ہوٹل لاہور میں احمد یہ ہوٹل کی بابت تجویز کہ اپنی عمارت بنوالی جاوے یا فی الحال بوجہ رقم میسر نہ ہونے کرایہ پر ہی بلڈنگ
لی جاوے، پر نمائندگان کی بحث کے بعد حضور نے حسب ذیل امور پر آراء طلب فرمائیں ۔
(۱) ۔ ہوسٹل کو موجودہ حالت گزارہ میں رکھا جائے ۔ مکان اپنا بنانے کا خرچ نہیں کرنا
چاہئے ۔ جتنے لڑکے رہ سکتے ہیں رہیں باقی لڑکے علیحدہ رہیں ۔
(۲)۔ ہمیں ہوسٹل کو وسیع کرنا چاہئے تا زیادہ لڑکے وہاں رہ سکیں اور ہوسٹل کا اثر زیادہ ہو اور
اس کے لئے مکان بنوانے کی کوئی صورت کی جاوے۔“
رہ
پہلی تجویز کی تائید میں ۶۸ رائیں ہوئیں اور دوسری تجویز کی تائید میں ۵۷ ۔
اس کے بعد حضرت خلیفہ اسیح نے فرمایا :-
رض
کثرت رائے کارڈ کثرت ان احباب کی ہے جو کہتے ہیں کہ ہوٹل بنانے کی
ضرورت نہیں۔ میں اپنے تجربہ سے اس رائے پر تھا اور ہوں کہ
خطابات شوری جلد اول
۹۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۴ء
مرکز میں کالج کی ضرورت ہے مگر معقول عرصہ تک ہم اس قابل نہیں ہو سکتے کہ کالج بناسکیں
اور یہ وہ بات ہے کہ کوئی مذہب قائم نہیں رہ سکتا جو اپنے افراد کی علمی ترقی کو روک دے۔ یہ
قانون نیچر کے خلاف ہے۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ دیکھنا ہے کہ جب طلباء کی
ضرورتوں کو ہم پورا نہیں کر سکتے تو دو صورتیں ہیں یا باہر تعلیم حاصل کریں یا نہ کریں۔ اگر کہیں
نہ کریں تو اس طرح ہم کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ یہ خدا کے فعل اور قول کو ٹکرانا ہے۔ اس میں
کامیابی نہیں ہو سکتی۔ اب یہ سوال ہے کہ آیا باہر تعلیم حاصل کرنے میں جو ایسے نقائص ہیں
جن کو روکا جا سکتا ہے اُن کو روکنے کا کوئی انتظام کریں یا نہیں؟ حالت یہ ہے کہ یہاں سے
لڑکے پڑھنے کے لئے گئے ہیں ان کا احمدیت سے تعلق نہیں رہا۔ بعض لڑکے ہوسٹل سے چلے
جانے کی وجہ سے دہر یہ ہو گئے ۔ یا اعمال میں گر گئے ۔ ایسے حالات میں ان کو یہ کہنا کہ
جہاں چاہیں رہیں خطرناک صورت ہے اور اس کا یہ مطلب ہے کہ ہم اپنے نو جوان طلباء کو
ضائع کر دیں۔ چونکہ اس طرز پر یہ معاملہ نہیں پیش کیا گیا۔ اس لئے آراء ادھر چلی گئی ہیں کہ
ہوسٹل نہ بنایا جائے ۔ ورنہ اس کے خلاف رائیں دی جاتیں۔ میرا تجربہ یہ ہے کہ ہوسٹل کے
طلباء کی حالت نسبتاً دوسروں سے بہت بہتر ہے۔ اس لئے اگر کچھ روپیہ خرچ کر کے ہم سب
طلباء کو ہوسٹل میں اکٹھا کر سکیں تو بہت بہتر ہے اور اس سے کہ ہم پانچ کو بہت مخلص احمدی بنا
دیں اور ۴۵ دوسروں کو گر جانے دیں یہ بہت اچھا ہے کہ ۵ کو احمدی جماعت میں قائم رکھیں
اور ان کا تعلق احمدیت سے جُڑا رہے۔
یہاں مرکز میں ہم سب طلباء کی پڑھائی کا انتظام نہیں کر سکتے کیونکہ کالج ایسا نہیں بن
سکتا کہ سب طلباء کی ضروریات پوری کر سکیں اور نہ اتنا خرچ برداشت کر سکتے ہیں ۔ ابتدا
کرنے کے لئے کم از کم دو ہزار ماہوار کا خرچ ہوگا اور یہ رقم موجودہ چندوں کے لحاظ سے
بہت بڑی ہے پھر لڑ کے جمع کرنے ہوں گے اور لڑکوں کو وظائف دینے ہوں گے۔ یہ خرچ
ہزار بارہ سو روپیہ ماہوار کا ہوگا اس کے علاوہ ہوسٹل کی ضرورت پھر بھی باقی رہے گی اور
چونکہ ہر سال لڑکے بڑھ رہے ہیں اس لئے اگر ہوسٹل کا انتظام کافی نہ ہوا تو ہر سال لڑکے
زیادہ ہوسٹل سے باہر رہنے پر مجبور ہوں گے اور دوسرے کالجوں کے ہوسٹلوں میں ہمارے
لڑکوں کو نماز وغیرہ کی بہت تکالیف ہوتی ہیں ۔ پس کالج بن جانے بلکہ یونیورسٹی قائم ہو