مجلس مشاورت ۱۹۲۵ پہلا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)
خطابات شوری جلد اول
۱۱۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
منعقدہ ۱۲،۱۱۔ اپریل ۱۹۲۵ء )
پہلا دن
جماعت احمدیہ کی مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کے ہال میں
۱۱ اور ۱۲ را پریل کو دو دن کے لئے منعقد ہوئی ۔ حضور نے اراپریل ۱۹۲۵ء کو اس کا افتتاح
کرتے ہوئے ابتداء احباب جماعت کو دعا کی طرف توجہ دلائی ۔ فرمایا:-
دعا
اس سے پہلے کہ کارروائی شروع ہو جیسا کہ مجالس مشاورت کے لئے قاعدہ ہے اور
جیسا کہ ضروری بھی ہے سب دوستوں سے مل کر میں یہ دُعا کرنا چاہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ
ہمارے کاموں میں برکت ڈالے اور ان کے صحیح اور مفید نتائج پیدا کرے، ان کے لئے
ضروری اور وافر سامان مہیا کرے اور پھر ان سامانوں کو استعمال کرنے کی ہمیں توفیق دے،
اس کے بعد ان کے نتائج نہ صرف ہمارے لئے مفید بنائے بلکہ ہماری نسلوں کے لئے بھی بلکہ
تمام بنی نوع انسان کے لئے اور جو دنیا میں بس رہے ہیں اُن کے لئے اور اُن کی نسلوں کے
لئے بھی مفید بنائے ۔ اب میں دُعا کرتا ہوں، سب دوست دعا میں شریک ہوں ۔“
حی تقریر تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
افتتاحی
دو
66
پروگرام کے بموجب سب سے پہلے ایک تقریر میری ہے اور میں پچھلے
سالوں میں شروع میں ہمیشہ تقریر کیا کرتا تھا لیکن میں سمجھتا ہوں جن امور کی طرف توجہ
دلانے کے لئے میری تقریر کا بڑا حصہ صرف ہوتا تھا چونکہ متواتر ان امور کی طرف توجہ دلائی
جاتی رہی ہے اس لئے اب مجھے ان کے لئے اُتنا وقت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی جتنا پچھلے
سالوں میں لیتا رہا ہوں اور یہ کافی ہوگا کہ اختصاراً دوستوں کو اس طرف توجہ دلاؤں کہ ہمارا
خطابات شوری جلد اول
۱۱۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
اس جگہ جمع ہونا کوئی ذاتی حق حاصل کرنے یا ذاتی کام پورا کرنے کے لئے نہیں ہے بلکہ ہم
اس لئے اس جگہ جمع ہوئے ہیں تا یہ سوچیں کہ وہ حق جو ہم پر خدا تعالیٰ کی طرف سے عائد کیا
گیا ہے، اُسے کس طرح احسن طور پر ادا کر سکتے ہیں ۔
اور
مجلس مشاورت اور دنیا کی دیگر مجلسوں میں فرق پس ہمارا طریق عمل او
غور و فکر جو ہے وہ اُس طریق
پر اور اُن اصول کے مطابق نہیں ہوگا جن کے مطابق دنیا کی پارلیمنٹیں یا مجالس شوری عمل
کرتی ہیں کیونکہ ان کی بڑی غرض یہ ہوتی ہے کہ ہر فرقہ اور ہر جماعت اپنے حقوق کی
حفاظت کرے یا اپنے حقوق کا گورنمنٹ سے مطالبہ کرے اس لئے اُن کی مجالس شوری گویا
لڑائی کا میدان ہوتی ہیں جہاں مختلف خیالات کی فوجیں جمع ہوتی ہیں اور اُن کی کوشش یہ
ہوتی ہے کہ اپنے حقوق حاصل کریں اس وجہ سے ان کی کونسلوں کے ہال میدان رزم ہوتے
ہیں ۔ مگر ہمارا نقطہ نگاہ چونکہ اور ہے اس لئے ہمارا میدانِ عمل بھی اور ہے۔ ہم اس لئے جمع
نہیں ہوئے کہ اپنے حقوق حاصل کریں۔ کیونکہ ہمارے حقوق ہماری پیدائش سے بھی پہلے
ہمارے لئے مقرر ہو چکے ہیں اور وہ خدا جس کا حکم ہے کہ قبل اس کے کہ مزدور کا پسینہ خشک
ہوا سے اُس کی مزدوری دے دوالے اُس سے یہ امید نہیں کی جاسکتی کہ وہ ہمارے حقوق ہمیں
نہ دے ، اور اس بات کا انتظار کرے کہ ہم مانگیں تب دے۔ ہم جن کے پاس بسا اوقات
مزدور کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہوتا جب سمجھتے ہیں کہ مزدور کو فوراً اس کی مزدوری دے دیں گے
حالانکہ ایسے اسباب پیدا ہو جاتے ہیں کہ ہم نہیں دے سکتے تو خدا تعالیٰ کسی کا حق کیوں نہ
دے گا اور جب کہ ہمیں ایسے حالات میں حکم ہے کہ پیشتر اس کے کہ مزدور کا پسینہ سُوکھے
اسے اُسکا حق دے دو تو جس کی طرف سے یہ حکم ہے وہ اپنے بندوں کے ساتھ اس سے
بہت زیادہ مہربانی اور شفقت کا معاملہ کرتا ہے۔ پس ہم یہاں نہ اپنے حقوق کے مطالبہ کے
لئے آئے ہیں اور نہ نہ کسی انسان سے ہمیں اپنے حقوق لینے ہیں کہ یہ سمجھیں ! یہ جھیں اس سے دینے
میں غلطی ہو جائے گی اس لئے ہم پورے حقوق لینے کی کوشش کریں ۔
مجلس مشاورت کی غرض ہمارے یہاں جمع ہونے کی غرض یہ ہے کہ یہ سوچیں کہ ہم اپنے حقوق اور فرائض کیونکر ادا کریں۔ اس صورت میں
خطابات شوری جلد اول
۱۱۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
ہمارے اندر کسی قسم کے لڑائی جھگڑے کی صورت نہیں پیدا ہو سکتی ۔ ہم سب ایک مقصد اور
ایک غرض کے لئے جمع ہوئے ہیں اور وہ یہ ہے کہ ہم اپنے فرائض کس طرح ادا کریں۔ جو
لوگ اس نیت اور اس ارادہ سے جمع ہوئے ہوں اُن کے اندر لڑنے کی کوئی خواہش نہیں
پیدا ہو سکتی بشرطیکہ وہ اپنے فرض کو سمجھیں ۔ اس وقت میں اپنے دوستوں کو اختصاراً اسی امر کی
طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ سمجھیں۔ ان کے جمع ہونے کی غرض یہ ہے کہ وہ بہتر طور پر اپنے
فرائض کو کس طرح ادا کر سکتے ہیں اور اس کے متعلق تدابیر سوچنا ہے۔ ایسی حالت میں
اظہار رائے کے وقت کسی قسم کا غصہ یا جلد بازی نہیں ہونی چاہئے یا کسی شخص کی ذات کو
مد نظر رکھ کر کوئی رائے نہ دینی چاہئے ۔
مومن کا مقام خدا تعالیٰ کا عرش ہوتا ہے۔ وہ جسم کے لحاظ سے زمین پر ہوتا ہے لیکن
خیالات کے لحاظ سے اُس بلند مقام پر پرواز کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفات کا مظہر ہوتا ہے
اس لئے وہ تمام قسم کی رنجشوں سے بالا ہوتا ہے۔ اس کے لئے چھوٹے یا بڑے، جاہل یا
عالم ، اپنے یا پرائے کا سوال نہیں ہوتا بلکہ وہ سب کو ایک نظر سے دیکھتا ہے ۔ پس تم لوگ
اپنے فکروں ، اپنے غوروں ، اپنی اظہار آراء میں اپنے مقام مومنانہ کو یاد رکھو اور کوئی بات
ایسی نہ کرو جس سے کسی کو خواہ مخواہ رنج پہنچے۔
رائے نیک نیتی سے قائم کرو پھر میرے نزدیک یہ بات تو آسان ہے مگر اس سے
بڑھ کر مشکل یہ ہے کہ اندھیرے اور تاریکی میں
کوئی رائے نہ قائم کی جائے۔ میرا مطلب یہ ہے کہ جو رائے ظاہر کرو، نیک نیتی اور خلوص
سے ظاہر کرو۔ بعض اوقات ایک انسان خود نہیں سمجھتا کہ کسی ذاتی رنجش سے اُس کی رائے
مؤثر ہو رہی ہے مگر وہ مؤثر ہوتی ہے اس لئے یہ دیکھنا چاہئے کہ کیا میری رائے ہمیشہ فلاں
کے خلاف تو نہیں ہوتی ۔ حالانکہ بسا اوقات وہ قلتِ رائے کی تائید میں ہوتی ہے۔ ایسی
صورت میں یہ سمجھنا چاہئے کہ کسی ذاتی رنجش کا اثر ہے ورنہ کیا وجہ ہے کہ ہمیشہ فلاں کے
خلاف ہوتی ہے حالانکہ کثرت رائے اُس کے حق میں ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ
چھپے ہوئے خیالات اُس پر اثر کر کے اِس رنگ میں اُس کی رائے کو رنگ در دیتے ہیں اور اُسے
ایسے رستہ پر چلاتے ہیں جو دشمنی اور عداوت کا رستہ ہوتا ہے۔
خطابات شوری جلد اول
۱۲۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
پس تم لوگ اظہار رائے کے وقت خشیت اللہ اور خدا تعالیٰ کی رضا
ہماری ذمہ داریاں
کو مد نظر رکھو کیونکہ ہماری چھوٹی چھوٹی غلطیاں بھی دین کے حق
میں بڑی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں اور ہمارے قدم کی ذرا سی لغزش اس قدر نقصان پہنچا سکتی
ہے جو صدیوں میں بھی دور نہ ہو سکے۔
امام ابو حنیفہ کے متعلق آتا ہے کہ ایک دفعہ بارش ہو رہی تھی ۔ ایک بچہ دوڑتا پھرتا تھا۔
اُنہوں نے اس بچہ سے کہا بچے سنبھل کر چلو، گر نہ جانا ۔ معلوم ہوتا ہے وہ بڑا ہوشیا راور
ذ کی لڑکا تھا۔ اُس نے کہا اگر میں گرا تو اپنے کپڑے جھاڑ کر پھر کھڑا ہو جاؤں گا۔ آپ
سنبھل کر چلئے کیونکہ اگر آپ گر گئے تو بہت سے لوگ تباہ ہو جائیں گے ۔ امام ابو حنیفہ کہتے
ہیں مجھ پر کبھی کسی نصیحت کا اتنا اثر نہیں ہوا جتنا اس اس لڑکے کے یہ کہنے سے ہوا۔ میں نے سمجھا
کہ جو لوگ مجھ پر اعتقاد رکھتے ہیں اگر میں ٹھوکر کھا گیا تو وہ تباہ ہو جائیں گے۔
ہماری باتوں کے اثر کی وسعت پس ہم لوگ جو جمع ہوئے ہیں ہماری باتوں کا اثر
لاکھوں، کروڑوں انسانوں تک بھی نہیں کہہ سکتے
کہ پہنچے گا بلکہ ان سے بھی زیادہ لوگوں تک پہنچے گا۔ کون کہہ سکتا ہے کہ دُنیا میں ہماری
جماعت کس قدر پھیلے گی ۔ جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے قدر ۔ کے
اتنی پھیلے گی کہ دیگر مذاہب والے چوہڑوں چماروں کی طرح رہ جائیں گے۔ اسی طرح
جب ہماری جماعت کی کئی نسلیں ہوں گی تو خیال کر لو کتنے لوگوں تک ہماری باتوں کا اثر پہنچے
اہتا ہوں ۔
-
گا ۔ پس تم لوگ ہر بات میں خشیت اللہ کو مد نظر رکھو ۔ ایک نصیحت تو میں یہ کرنا چاہتا
قربانیوں کا زمانہ اور دوسری یہ ہے کہ اب زمانہ غفلت اور لحاظ کا زمانہ نہیں ہے بلکہ
قربانی کا زمانہ ہے۔ مالی قربانی کا بھی اور جانی قربانی کا بھی۔ میں
نے سلسلہ کے متعلق بہت غور کیا ہے اور برابر کئی ماہ سے خاص طور پر غور کر رہا ہوں جس کا
نتیجہ یہ ہے۔
جو قلبی کیفیت میری ہے اگر خدا تعالیٰ کا فضل نہ ہوتا ، اگر مجھے خدا تعالیٰ مشکلات کا ہجوم پر یقین نہ ہوتا، اگر حضر میں موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیاں
نہ ہوتیں اور میں نے اُن کے نتائج نہ دیکھے ہوتے تو جو مشکلات اور مصائب مجھے نظر آتے
خطابات شوری جلد اول
۱۲۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
ہیں اور جن نتائج پر میں پہنچا ہوں اُن کی وجہ سے آج سے بہت عرصہ پہلے میں پاگل ہو چکا
ہوتا لیکن وہ مشکلات اگر چہ ہمارے لئے بڑی ہیں لیکن اگر ہم خدا کی رضا کو حاصل کر لیں
اور اُس کے قوانین کی پابندی کریں تو وہ خدا کے لئے بڑی نہیں اور اُن کا دور کر دینا اس کے
لئے مشکل نہیں ۔
پس آپ لوگوں کے سامنے جو معاملات پیش ہوں اُن پر نہ صرف نیک نیتی سے غور
کرو بلکہ ایسے طور پر غور کرو جس کے نتیجہ میں تمہیں محسوس ہو کہ کتنی بڑی ذمہ داری تم پر عائد
ہے۔ اور آپ لوگ بھی اگر میری طرح اپنے خیالات کو الگ کر کے اور وہمی جوشوں اور
اُمنگوں کو چھوڑ کر غور کریں گے تو وہی کیفیت ہوگی جو میری ہے اور وہی تکالیف معلوم کر لو گے
جو میں نے محسوس کی ہیں ۔
مایوسی کی کوئی وجہ نہیں مگر ا کے ساتھ ہی میں یہ بھی کہوں گا کہ ہمارے لئے مایوسی
ں کی کوئی وجہ نہیں کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ مایوس انسان نہیں ہوتا بلکہ حیوان ہوتا
ہے خدا تعالیٰ نے ہمیں ایسی طاقتوں کے ساتھ پیدا کیا ہے کہ ایک کتاب میں جسے الہامی کہا
جاتا ہے آتا ہے :-
خدا نے انسان کو اپنی صورت پر پیدا کیا ۔“ ہے
اس کا یہی مطلب ہے کہ انسان اتنی ترقی کر سکتا ہے کہ بعض انسان اس کی ترقی کو دیکھ
کر حیران رہ جاتے اور کہہ اُٹھتے ہیں وہ انسان نہیں بلکہ خدا تھا اور نہ صرف انسان اتنی ترقی
کرسکتا ہے بلکہ اس نے کی ہے۔
انسانی ترقی ایسے انسان ہوتے ہیں جنہیں لوگ خدا کہتے ہیں ۔ اُنہوں نے اپنے آپ کو
خدا نہیں کہا مگر لوگوں نے اُن کے کاموں کی وجہ سے انہیں خدا قرار دے
دیا۔ باوجود اس کے کہ وہ کہتے رہے ہم خدا نہیں بلکہ خدا کے بندے ہیں لوگوں کا اُن کو خدا
کہنا انسانی عمل کے دائرہ کی وسعت پر دلالت کرتا ہے اور جب انسان کا دائرہ عمل اس قدر ب انسان کا دائرہ عمل این
وسیع ہے تو پھر مایوسی اور کم ہمتی کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ اور سب سے بڑی بات جو ہماری تسلی کا
موجب ہو سکتی ہے وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ دنیا میں اُس تعلیم کو پھیلانا چاہتا ہے جس پر ہم قائم
ہیں ۔ پس اگر ہم اپنے قدم کو درست رکھیں گے تو یقیناً ہماری فتح ہے۔
خطابات شوری جلد اول
۱۲۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
خوف ورجا کے بکن بکن میں آپ لوگوں کو ان دونوں باتوں کے بین بین چلنے کا
مشورہ دوں گا ۔ ایک طرف تو آپ یہ سمجھیں کہ ہمارے
لئے بہت بڑی مشکلات ہیں اور اُن کا حل سوچیں اور دوسری طرف مایوسی کو اپنے پاس نہ
پھٹکنے دیں کیونکہ جو مایوس ہوتا ہے وہ خدا تعالیٰ کی رحمت کو کھو دیتا ہے۔
سوالات کرنے والے میں اپنی اصل تقریر کو دوسرے وقت پر اُٹھا رکھنا چاہتا ہوں ۔
اس میں ایک حکمت ہے۔ اس وقت جو سوالات آئے ہیں ان
کے جوابات دیئے جائیں گے۔ البتہ میں یہ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ افسوس ہے سوال کرنے
والوں نے مجلس شوری کی حقیقت کو نہیں سمجھا۔ اس کے متعلق بھی بعد میں بیان کروں گا اور یہ
بھی ایک حکمت ہے بعد میں تقریر کرنے کی ۔
مجلس شوری اور کارکن جماعت آپ لوگوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ مجلس شوری اور
ہے اور کارکن جماعت اور ہے۔ مجلس شوری میں
اصولی امور پیش ہوتے ہیں ، اُنہیں کے متعلق سوال کرنے کا حق ہو سکتا ہے مگر اب کے ایسے
سوالات کئے گئے ہیں جن کا مجلس شوری سے تعلق نہیں اور جو تفرقہ کا باعث ہو سکتے ہیں ۔
کیسے سوالات کئے جائیں میں نے پچھلے سال بھی بیان کیا تھا مگر افسوس ہے کہ اس سال اُس سے بھی بڑھ کر سوالات آئے ہیں۔ ان
سوالات کے کے متعلق میں اپنی رائے بعد میں بیان کرونگا ۔ اس وقت یہ قانون بتانا چاہتا ہوں
کہ جو سوالات بھیجے جائیں وہ مجلس شوری کے متعلق ہوں نہ کہ کارکن کمیٹی کے متعلق ۔
ناظروں کی نگرانی میں نے بتایا تھا کہ ناظروں کی نگرانی ضروری ہے اور میں نے یہ بھی
بتایا تھا کہ مجلس شوری کے ممبروں میں سے ایک ایسی کمیٹی بنائی جائیگی
جو خلیفہ کے پاس رپورٹ کیا کرے گی کہ ناظروں نے کیا کام کیا۔ کام کی پڑتال کی یہ بہت
بہتر صورت تھی کہ آزاد کمیٹی ہو جو تحقیقات کرے اور نقائص بیان کرے۔ پھر خلیفہ جن نقائص
سے متفق ہو اُن کی اصلاح کرائے ۔ اس مجلس شوری میں اس قسم کے سوال ہونے چاہئیں کہ
پچھلے سال جو امور پاس ہوئے تھے، ان کے متعلق ناظروں نے کیا کارروائی کی ۔“