مجلس مشاورت ۱۹۲۷۔دوسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

خطابات شوری جلد اول
۲۳۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
حسب منشاء نہیں نکلا تو اس کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا ۔ دیکھو اگر کسی کو مثلاً گھوڑ ا خریدنے کے
لئے کچھ روپیہ دیا جائے اور گھوڑا خریدا جائے مگر وہ مر جائے تو کیا جماعت کہہ سکتی ہے کہ ہم
یہ روپیہ نہیں دیتے ۔ یہ سوال تو ہو سکتا ہے کہ گھوڑا کیوں خریدا گیا ۔ آیا دیکھ بھال کر خریدا گیا
یا نہیں؟ لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ چونکہ گھوڑا مر گیا ہے اس لئے روپیہ واپس ادا کرو۔ انجمن
نے ایک آدمی کو اس لئے بھیجا کہ اس سفر کا ریکارڈ جمع کرے۔ یہ صحیح اور درست کام ہوا۔
اس طرح یہ روپیہ ضرورت اور مشورہ اور خواہش کے مطابق خرچ ہوا۔ آگے نتیجہ انجمن کی غلطی
کی وجہ سے نہ نکلے تو اُس سے سوال کیا جا سکتا ہے نہ کہ جس پر روپیہ خرچ ہوا اُس سے ۔ فرض
کرو اگر ایسا آدمی فوت ہو جائے یا اُس کا حافظہ خراب ہو جائے تو کیا روپیہ کا مطالبہ اس سے
کیا جائے گا ؟
اس موقع پر میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ کونسل میں چوہدری ظفر اللہ خان صاحب
سے جو کچھ ہوتا ہے اس کا اُنہوں نے یہاں غصہ نکالا ہے۔ ورنہ یہ نہیں کہ میری طرف سے
کسی کو سوال کرنے سے روکا گیا ہے۔ کونسل میں ایسا ہی ہوتا ہے مگر یہاں ایسا نہیں کیا
جا سکتا ۔ یہ دراصل کونسل کا کھیل ہے جو اب کے میں بھی دیکھ آیا ہوں ۔ وہاں ممبر جو سوال
کرتے سرکاری ممبر اسی قسم کا جواب دے دیتے تھے چونکہ ہم نے اس بارے میں ابھی تک
کوئی قوانین مقرر نہیں کئے اس لئے وہی کرنا پڑا جو گورنمنٹ کرتی ہے لیکن میں اس طریق کو
نہ اپنے لئے پسند کرتا ہوں اور نہ گورنمنٹ کے لئے ۔ کیونکہ بعض ضروری سوال پیدا ہو جاتے
ہیں جن کے پوچھنے کا حق ہونا چاہئے ۔ مگر فی الحال جب تک اپنے قواعد تجویز نہ ہوں اُنہی
پر عمل کرنا پڑتا ہے ۔“
دوسرا دن
مشاورت کے دوسرے دن ۱۶ اپریل ۱۹۲۷ء کو کانفرنس کا اجلاس تین بجے بعد
دو پہر شروع ہوا تو حضور نے فرمایا :-
چونکہ احباب جمع ہو گئے ہیں اس لئے دعا کے بعد مجلس کی کارروائی شروع کی جائے گی ۔
سب دوست مل کر دعا کریں کہ خدا تعالیٰ ہماری آراء اور افعال کو اپنی منشاء کے ماتحت
۔

خطابات شوری جلد اول
۲۳۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
66
بنائے ۔
دعا کے بعد فرمایا :-
اب باری باری سب کمیٹیوں کے سیکرٹریوں کو بُلایا جائے گا کہ وہ اپنی اپنی رپورٹیں
پیش کریں ۔
جیسا کہ بتایا جا چکا ہے اب کے پہلے طریق کے خلاف بولنے والوں کو کھلی اجازت نہ
ہوگی کہ جو کھڑا ہو جائے اُسے بولنے کی اجازت دی جائے بلکہ جب کوئی تجویز پڑھی جائے گی
اُس وقت جو دوست بولنے کے لئے کھڑے ہوں گے، اُن کو چوہدری ظفر اللہ خان صاحب
نام لکھ کر باری باری بولنے کے لئے بلاتے جائیں گے۔ چونکہ چوہدری صاحب سب کے
نام نہیں جانتے اس لئے جو دوست کھڑے ہوں وہ اپنا نام بتا دیں ۔ دوستوں کو خیال رکھنا
چاہئے کہ جب کوئی تجویز پیش ہو تو جو اُس کے متعلق کچھ کہنا چاہیں وہ اُسی وقت کھڑے ہو
جائیں ، بعد میں کھڑے ہونے والوں کو موقع نہیں دیا جائے گا۔
ایک صاحب نے تجویز پیش کی ہے کہ چوہدری صاحب میرے دائیں طرف نہ بیٹھیں ۔
میں اُن کی اس بات کی حقیقت نہیں سمجھا ۔ مگر میں اتنا جانتا ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے فرمایا ہے جب امام کھڑا ہو اور مقتدی ایک ہو تو اُسے امام کے دائیں طرف کھڑا
ہونا چاہئے ۔ پس دنیا کا رواج خواہ کچھ ہو ، شریعت سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ امام جب کھڑا
ہو اور مقتدی ایک ہو تو اُسے امام کے دائیں طرف کھڑا ہونا چاہئے ۔ اس سے استدلال
کرتے ہوئے میں یہ اخذ کرتا ہوں کہ خلیفہ کے ساتھ اگر کسی اور کو کام کے لئے بیٹھنا پڑے تو
وہ دائیں طرف بیٹھے۔ اب نظارت اعلیٰ اپنی رپورٹ پیش کرے“
حضور کے ان ابتدائی کلمات کے بعد سب کمیٹی نظارت اعلیٰ کی رپورٹ پیش ہوئی اور
بحث کے بعد کمیٹی کی تجاویز کے بارہ میں فیصلے ہوئے۔ بعد ازاں حضور نے اپنی طرف سے
ایک تجویز ممبران کے سامنے رکھتے ہوئے فرمایا :-
” اب مجلس کے سامنے وہ تجویز پیش ہوتی ہے جو دراصل میری نہیں مگر دوستوں کے
کہنے پر مجھے پیش کرنی پڑی ہے اور ایجنڈا میں اس طرح درج ہے ۔
دو
مجھے بعض لوگوں نے اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ اس وقت تک خلفاء کا جو

خطابات شوری جلد اول
۲۳۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
طریق گزارہ کے متعلق رہا ہے وہ آئندہ خلفاء کے لئے تکلیف کا موجب ہوگا اور اُن کو اپنے
گزارہ کے متعلق کوئی تحریک کرنی بھی مشکل ہو جائے گی اس لئے آپ خود گزارہ نہ لیں
لیکن اس سوال کو پیش کر دیں تاکہ آئندہ اس سوال کا اُٹھنا کسی خلیفہ کی ہتک نہ
سمجھا جائے ۔“
میں طبعا اس سوال کے اُٹھانے سے متنفر ہوں اور جہاں تک مجھ سے ہو سکے گا اور
اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے گا اس کے بغیر ہی گزارہ کرنے کی کوشش کروں گا لیکن مذکورہ بالا
امر میں مجھے بھی بہت حد تک سچائی نظر آتی ہے اور میں جانتا ہوں کہ اگر آج میری زندگی
میں اس امر کا فیصلہ نہ ہوا تو بعد میں آنے والوں کو اس کی وجہ سے تکلیف ہوگی ۔ میں نے
دیکھا ہے کہ عام طور پر لوگوں میں احساس ہے کہ خلیفہ کو جو ہدایا ملتے ہیں وہ غالباً اُس کے
گزارہ کے لئے کافی ہوتے ہیں۔ میرا اپنا تجربہ یہ ہے کہ اوسطاً ماہوار ایسے اخراجات ۱۵۰
سے ۲۵۰ روپیہ تک ہوتے ہیں اور ان میں لائبریری، امداد غرباء دغرباء ( بعض ایسے غرباء بھی
ہوتے ہیں جن کی مخفی طور پر اپنے پاس سے بھی مدد کرنی پڑتی ہے ) معاملات تمدنی ، دعوتوں
اور کئی قسم کے اخراجات شامل ہیں ۔ ستر ، اسی روپے ماہوار صرف لائبریری اور دفتر کا ہی
خرچ ہوتا ہے۔ ہدایا کی تعداد عموماً اس رقم سے بھی کم ہوتی ہے۔ پس یہ رقم بلکہ اس سے بھی
زیادہ تو انہی اخراجات میں خرچ ہو جاتی ہے جو جماعت کی غرض سے خلیفہ کی حیثیت میں
خلیفہ کو کرنے پڑتے ہیں۔ میرے لئے اللہ تعالیٰ نے بعض ایسی راہیں کھول دی تھیں کہ ان
کے ذریعہ پہلے سات آٹھ سال خرچ چلتا رہا مگر اس کے بعد بعض اپنی ہی غلطیوں کی وجہ
سے بعض راہیں بند ہو ہو کہ گئیں اور اُس وقت سے ہیں ہیں ۔ پچیس ہزار روپیہ مجھے قرض لینا پڑا۔ ان
حالات میں میں سمجھتا ہوں کہ بعد کے خلفاء کو مشکلات پیش آسکتی ہیں ۔ پس میں بھی اب یہ
چاہتا ہوں کہ جماعت مناسب غور کے بعد ایک رقم بجٹ میں خلیفہ کے اخراجات کے لئے
بھی مقرر کرے۔ میں انشاء اللہ اس رقم کو نہیں لوں گا۔ ہاں مجھے یہ فائدہ ہو جائے گا کہ بطور
قرض مجھے صدر انجمن احمد یہ سے ضرورت کے موقع پر جو رقم لینی پڑتی ہے وہ میں اس مد میں
سے لے کر جب توفیق ہوا دا کر دیا کروں گا۔
سے
اس رقم کے متعلق جو خلیفہ کے لئے مقرر کی جائے میں پسند کرتا ہوں کہ اس کے متعلق

خطابات شوری جلد اول
۲۳۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
یہ قاعدہ ہو جائے کہ ہر سات سال کے بعد اس پر بلا خلیفہ کی تحریک کے مزید غور ہو جایا
کرے کیونکہ حالات کے ماتحت اس میں کمی بھی اور زیادتی بھی دونوں ہی کا سوال پیدا ہو
سکتا ہے۔
۱۹۲۴ء کی مجلس مشاورت میں ایک فیصلہ کیا گیا تھا جو اُس سال کی رپورٹ کے
صفحہ ۳۹ پر اس طرح درج ہے۔
دو
ہر خلیفہ کے متعلق مجلس شوری فیصلہ کرے کہ اُس کو کس قدر رقم گزارے کے لئے
ملے گی اور دوران خلافت میں بھی اگر حالات متقاضی ہوں تو مجلس شوری کے لئے ضروری
ہوگا کہ اس رقم کو بڑھا دے ۔ ضروری ہوگا کہ یہ رقم وقت کی ضروریات اور حالات کے
مطابق ہو اور خلافت کے وقار کو اس میں مد نظر رکھا جائے ۔ مجلس شوری کو جائز نہ ہوگا کہ بعد
میں کبھی اس رقم میں جو مقرر کر چکی ہے کمی کرے۔ اِس مشورہ کے دوران میں خلیفہ وقت
اس مجلس میں شریک نہیں ہوں گے۔“
چونکہ اب جو تجویز پیش ہے اس میں کمی کا ذکر ہے جو پہلے فیصلہ کے خلاف ہے اس
لئے اس حصہ کو منسوخ کرتا ہوں ۔ باقی چونکہ یہ بھی فیصلہ ہو چکا ہے کہ اس مشورہ میں خلیفہ
شریک نہ ہو اس لئے میں اب نواب صاحب کے ہاں جاتا ہوں ۔ چوہدری ظفر اللہ خان
صاحب مجلس کا انتظام کریں گے۔ جب اس امر کے متعلق فیصلہ ہو جائے تو مجھے اطلاع دے
دی جائے ۔“
66
حضور کے اس ارشاد کے مطابق محترم چوہدری صاحب کی صدارت میں مجلس کی
کار روائی جاری رہی ۔ فیصلہ ہوا کہ ۵۰۰ روپیہ ماہوار خلیفہ کے ذاتی اخراجات کے لئے اور
۱۵۰۰ روپیه سالا نہ سفر خرچ وغیرہ کے لئے بجٹ میں رکھے جائیں نیز یہ کہ ہر پانچ سال کے
بعد اس تجویز پر غور ہوا کرے۔ غور کے وقت مقررہ رقم میں کمی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
فیصلہ ہو جانے کے بعد اطلاع دیئے جانے پر حضور مجلس میں واپس تشریف لے
آئے اور فرمایا :-
دو
یہ معاملہ جو مجلس کے سامنے پیش ہوا اس کے متعلق میری رائے یہی ہے کہ اس امر
کے متعلق فیصلہ جماعت کو کرنا چاہئے ۔ صحابہؓ کے زمانہ میں یہی طریق رہا ہے اور کوئی وجہ نہیں

خطابات شوری جلد اول
۲۳۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
کہ اب اسے تبدیل کیا جاوے۔ یہ سوال کہ خلیفہ کو اس بارے میں اختیار ہے۔ پیش نہیں کیا
جا سکتا کیونکہ جہاں خدا تعالیٰ کی طرف سے خلیفہ کو اختیارات دیئے جاتے ہیں وہاں حد بندی
بھی کی جاتی ہے اور ان حد بندیوں میں سے ایک یہ ہے کہ اس معاملہ کو جماعت پر چھوڑا گیا
ہے اور جماعت کے فیصلہ کو مقدم رکھا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے ۱۹۲۴ء میں اس
بارے میں جو فیصلہ کیا تھا اُس میں بیان کر دیا تھا کہ اس کا فیصلہ مجلس شوری کرے۔ اس
معاملہ میں شوری کا اختیار مشورہ دینے کا نہیں بلکہ خود فیصلہ کرنے کا ہے۔
میں نے بتایا تھا کہ ۱۹۲۳ء تک قرضہ کے طور پر بھی بیت المال سے کوئی رقم لینے کی مجھے
ضرورت پیش نہ آئی تھی ممکن ہے کبھی کوئی قلیل رقم لی ہو۔ بہت سے اخراجات سلسلہ کے متعلق
ایسے تھے کہ وہ بھی میں اپنے پاس سے کرتا رہا مگر بعض حالات ایسے پیدا ہو گئے کہ مجھے قرضہ
لینا پڑا۔ اس قرضہ کو لئے تین سال ہو گئے ہیں۔ اس میں سے بعض رقوم ادا بھی کی گئیں مگر
بیشتر حصہ ایسا ہے کہ جو ابھی ادا نہیں کر سکا گو میں نے اعلان کیا ہوا ہے کہ میرے قرضہ کی ذمہ دار
میری جائداد ہے مگر میں اللہ تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ وہ مجھے اپنی زندگی میں ہی قرض ادا
کرنے کی توفیق دے گا لیکن جیسا کہ کہا گیا ہے ہو سکتا ہے کہ کسی خلیفہ کو اخراجات کی ضرورت
پیش آئے اس لئے کوئی انتظام ہونا ضروری ہے۔ حضرت خلیفہ اول کے پاس تو ایک ایسا فن
تھا جس کی وجہ سے آمد ہو جاتی تھی۔ اسی طرح مجھے بھی پہلے سالوں میں معقول رقم خاص
ذرائع سے مل جاتی تھی مگر یہ طریق ہمیشہ کے لئے نہیں چل سکتا ۔ اب چوہدری صاحب کا بیان
ہے کہ ۵۰۰ روپیہ ماہوار خلیفہ کے ذاتی اخراجات کے لئے اور ۱۵۰۰ سالانہ سفر خرچ کے لئے
مجلس نے تجویز کیا ہے اور پانچ سال کا عرصہ اس پر دوبارہ غور کرنے کے لئے مقرر ہوا ہے۔
میری اپنی تجویز سات سالہ تھی ۔ اگر اس دوران میں کوئی وجہ خاص پیش آ جائے تو دوسرے
اسے پیش کر سکتے ہیں ۔ اگر ہر سال اس پر غور کیا جاوے تو یہ مشغلہ ہی بن جائے ۔
اس بحث کو اُٹھانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ سوال کیا جاتا تھا کہ خلیفہ اسیح شادیاں
کرتے جاتے ہیں اور اس طرح جماعت پر بوجھ پڑتا ہے۔ اس پر مجھے تعجب ہوا کہ ان
لوگوں کو یہ معلوم ہی نہیں کہ کام کس طرح چلتا ہے ۔ آج تک کے بجٹ سے معلوم ہوسکتا ہے
کہ میرا کوئی بوجھ انجمن پر نہیں۔ یہ بوجھ مجھ پر یا اُن عورتوں پر ہے جن سے میں نے نکاح

خطابات شوری جلد اول
۲۴۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
کیا۔ اگر ۱۹۲۳ء میں مجھ سے ایک غلطی نہ ہو جاتی تو سمجھتا ہوں مجھے قرض لینے کی بھی
ضرورت نہ پیش آتی ۔
رشتہ ناطہ سے متعلق تجویز سب کمیٹی نظارت تعلیم و تربیت کی طرف سے تجویز کہ گو
مسئلہ کے طور پر جائز ہے اور جائز رہے گا لیکن جب تک
موجودہ دقتیں ہیں یہ ہدایت جاری کی جاوے کہ کوئی احمدی کسی غیر احمدی لڑکی یا عورت کے
ساتھ شادی نہ کرے۔“
پر مختلف نمائندگان کی بحث اور رائے شماری کے بعد حضور نے فرمایا :-
دو
فیصلہ " چونکہ رشتہ ناطہ کے متعلق سب سے زیادہ وقت مجھے پیش آتی ہے کیونکہ
کیونکہ لڑکیوں
والے مجھے کہتے ہیں رشتہ تلاش کر کے دو اس لئے میں بڑی خوشی سے اس تجویز کی
تصدیق کرتا ہوں ۔ جس کے متعلق اس وقت اس کثرت سے ووٹ دیئے گئے ہیں بعض جگہ
رشتہ کی وجہ سے بہت دقت اور ابتلاء پیش آ جاتا ہے۔ ہمارا یہاں ریزولیوشن پاس کر دینا
جذبات انسانی پر اثر نہیں ڈال سکتا۔ قدرت نے مرد وعورت میں یہ بات پیدا کی ہے کہ
ایک وقت پر پہنچ کر شادی کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس وقت اگر جائز طور پر اس ضرورت
کو پورا نہ کیا جاوے تو نا جائز خطرہ میں پڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کے ہاں جوان لڑکی بیٹھی
ہو وہ ہر وقت ڈرتا رہتا ہے کہ عزت خطرہ میں نہ پڑے ۔ بے شک احمدی لڑکوں کو غیر احمدی
لڑکیاں مل سکتی ہیں اور سینکڑوں ہزاروں مل سکتی ہیں جو ممکن ہے احمدی بھی ہو جائیں مگر ایک
احمدی لڑکی کا مرتد ہو جانا دس ہزار غیر احمدی لڑکیوں کے احمدی ہونے سے بھی بُرا ہے۔
حاصل شدہ چیز کا چھوڑنا بے غیرتی ہے ۔ پس موجودہ حالت میں ضروری ہے کہ ہم غیر احمدی
لڑکیاں نہ لیں ۔ سید غلام حسین صاحب نے گو ایک سخت لفظ بولا ہے جس پر ممکن ہے عورتوں
میں شور پڑے لیکن میں اسی کو استعمال کرتا ہوں اور وہ یہ کہ جب تک موجودہ سٹورختم نہ ہو
جائے اس وقت تک اس قانون کو جاری رکھنا چاہئے ۔ ہمارے لئے غیر احمدیوں سے
تعلقات پیدا کرنا ضروری ہے اگر ہمارے ان سے تعلق نہ ہوں تو وہ سمجھتے ہیں نہ معلوم ہم کیا ہو
گئے ہیں ہم نے نیا کلمہ اور نیا قرآن بنالیا ہے مگر اس وقت ہمیں جو مشکل پیش ہے اسے دیکھنا ہے

خطابات شوری جلد اول
۲۴۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
ہم کسی کی ہتک نہیں کر رہے نہ کسی کی ذلت کرتے ہیں ۔ ہم اپنی مشکلات کو دیکھ کر تجویز پاس
کر رہے ہیں۔ اس کے لئے میں تین سال کی مدت مقرر کرتا ہوں اس کے بعد پھر اس پر
غور کر لیں گے اگر اس وقت تک آسانی پیدا ہو گئی تو ہم اس قانون کو بدل دیں گے ۔
اب ایک سوال رہ جاتا ہے اور وہ یہ کہ جہاں منگنی ہو چکی ہو وہاں کیا کرنا چاہئے اس
کے متعلق دیکھنا چاہئے کہ ایک تو وہ منگنی ہوتی ہے جو عورتیں آپس میں بیٹھ کر یونہی کر لیتی ہیں
مگر بعض جگہ بات اس طرح پختہ ہو چکی ہوتی ہے کہ اگر اسے توڑا جائے تو خاندان پر تباہی
آ جاتی ہے جہاں ایسی صورت پیش آنے کا خطرہ ہو وہاں کے معاملہ کو مرکز میں پیش کرنا
چاہئے اور مرکز کو غور کر کے ایسی جگہ اجازت دے دینی چاہئے اگر معمولی بات ہو تو اجازت
نہیں دینی چاہئے ۔“
66
داڑھی رکھنے کے متعلق ایک تجویز ”سب کمیٹی نظارت تعلیم و تربیت کی طرف
پیش ہوئی ۔ اس بارہ میں حضور نے فرمایا :-
سے داڑھی رکھنے کے بارہ میں ایک تجویز
سب دوست متفق ہیں کہ صرف داڑھی رکھنے کے سوال کو لیا جائے میں بھی یہی
فیصلہ کرتا ہوں ۔“
سب کمیٹی کی دوسری شق کے متعلق فرمایا۔
” میرے نزدیک سب سے پہلے یہ ضروری ہے کہ داڑھی رکھنے کی اہمیت کو لوگوں کے
ذہن نشین کرایا جاوے۔ جماعت میں ایسے لوگ ہیں جو بہت مخلص ہیں لیکن پھر بھی داڑھی جادو ہے۔ جماعت میں ایسے لوگ ہیں جو بہرہ
منڈوانے کے مرتکب ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سمجھتے نہیں یہ ضروری امر ہے وہ ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ
اس لئے داڑھی منڈواتے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں اخلاص اور دینداری میں داڑھی رکھنا داخل ہی
نہیں اس لئے پہلے نظارت کو چاہئے کہ ٹریکٹ شائع کر کے ان میں یہ بحث کرے کہ داڑھی
ضروری ہے۔ جب تک ایسے ٹریکٹ شائع نہ کئے جائیں تعزیر مناسب نہیں ہے۔ میں امید
کرتا ہوں کہ نظارت تعلیم و تربیت ایسے ٹریکٹ شائع کر کے لوگوں کو بتائے گی کہ داڑھی رکھنا
شرعی مسئلہ ہے۔ ہماری جماعت کے لوگوں کا اخلاص اِس درجہ تک پہنچا ہوا ہے کہ اگر کسی

خطابات شوری جلد اول
۲۴۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
بات کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عمل اور شریعت کا حکم ثابت کر دیا جائے تو
وہ ضرور اس پر عمل کریں گے۔
ایک دفعہ ایک دوست نے مجھ سے پوچھا کیا داڑھی رکھنے میں ایمان ہے؟ میں نے کہا
نہیں لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عمل میں ایمان ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کا عمل تھا کہ آپ داڑھی رکھتے تھے۔ تو اس بارے میں ٹریکٹ شائع کرنے
چاہئیں ۔ لیکن اس وقت سوال یہ ہے کہ ایسی صورت میں جب کہ کوئی احمدی داڑھی نہ رکھے،
کیا کرنا چاہئے؟ سب کمیٹی نے جو تجویز پیش کی ہے اس کے متعلق جو دوست مخالف یا موافق
بولنا چاہیں وہ کھڑے ہو جا ہو جائیں ۔
ایک شخص کے سوال پر کہ داڑھی کتنی لمبی ہونی چاہئے؟ حضور نے فرمایا :-
دو
یہ چونکہ شرعی مسئلہ ہے اس لئے سب کمیٹی کا حق نہیں کہ کوئی حد مقرر کرے۔ اصل
بات یہ ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک قانون بتایا ہے اور وہ یہ کہ
سنتِ رسول سے مراد وہ اعمال ہیں جو آپ نے خود کئے اور دوسروں کو ان کے کرنے کی
تحریک فرمائی ۔ پس سنت کے یہ معنی نہیں کہ جو کچھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا
وہ سنت ہے بلکہ یہ ہے کہ جو کام آپ نے خود کیا اور جس کے کرنے کی دوسروں کو تحریک کی۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق یہ تو ثابت ہے کہ آپ نے داڑھی رکھی اور یہ بھی
ثابت ہے کہ دوسروں سے کہا رکھو ۔ مگر یہ کسی حدیث سے ثابت نہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا
اتنی لمبی داڑھی رکھو ۔ تاریخ سے پتہ لگتا ہے کہ بعض صحابہ کی داڑھی چھوٹی تھی ۔ چنانچہ حضرت
علی کی چھوٹی داڑھی ہی تھی اور مؤرخوں کی رائے ہے کہ عام طور پر صحابہ کی چھوٹی داڑھی
تھی۔ مظہر جانِ جاناں کے متعلق بھی معلوم ہوتا ہے کہ ان کی داڑھی مختصر تھی ۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے متعلق تو یاد نہیں مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق معلوم ہے
کہ آپ تئین کراتے اور داڑھی کے بال بھی تر شواتے تھے ۔ تھے۔ میں بھی ہمیشہ اسی اسی طرح کراتا
ہوں ۔ اس وقت میری جتنی داڑھی ہے اگر میں اِسے بڑھنے دوں تو اور زیادہ لمبی ہو
جائے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہفتہ وار داڑھی کے بال کتراتے جو کئی آدمیوں
نے بطور تبرک رکھے ہوئے ہیں۔ میرے پاس بھی ایک شیشی میں تھے جو کسی نے تبرک سمجھ

خطابات شوری جلد اول
۲۴۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
کر اُٹھالی۔
ایک دفعہ میں نے طالب علموں کو کہا کہ داڑھی نہ منڈ وایا کرو۔ تو انہوں نے اُسترے
سے منڈوانی چھوڑ دی۔ لیکن اُسترے سے بھی نیچے کسی طرح قیچی پہنچا کر منڈا دی جاتی اور
جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا مُنڈائی نہیں کترائی ہے۔
بات یہ ہے داڑھی ہونی چاہئے آگے خواہ وہ چاول کے دانہ کے برابر ہو چاہے لمبی ہو
پھر چاہے کوئی فیشن ہو۔ جب صحابہ میں ایسے تھے جن کی چھوٹی داڑھی تھی تو کسی کی لمبی داڑھی
دیکھ کر کہنا کہ اتنی ہونی چاہئے یہ شریعت سے معلوم نہیں ہوتا ۔ ہاں یہ معلوم ہوتا ہے کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لمبی داڑھی تھی۔ اگر کوئی لمبی داڑھی رکھتا ہے تو وہ اس بارے
میں بھی آپ سے محبت کا ثبوت دیتا ہے۔ پس چاہے داڑھی ایک جو کے برابر ہو یا دو جو کے،
چاہے بالشت کے برابر ہو یہ اپنے اپنے مذاق پر مذاق پر منحصر ہے۔ کسی کو اِس میں دخل دینے کا
اختیار نہیں ہے۔ اگر کوئی دخل دیتا ہے تو وہ شریعت میں دخل انداز ہوتا ہے۔
بے شک رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے داڑھی بڑھاؤ ۔ مگر اس کا یہ
مطلب نہیں کہ خوب تیل لگا لگا کر بڑھاتے چلے جاؤ۔ یہ آپ نے یہود کے مقابلہ میں فرمایا
جو بالکل داڑھی منڈاتے تھے پس اس کا یہ مطلب نہیں کہ خوب مالش کر کر کے داڑھی کو اتنا
بڑھاؤ کہ جھاڑو دینے لگ جائے ۔“
اس موقع پر چند ممبران نے اپنی آراء پیش کیں ۔ اس پر حضور نے فرمایا :-
داڑھی نہ رکھنے والے کی سزا کی مثال رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت کی
اس لئے نہیں دی جاسکتی کہ اُس وقت کسی نے داڑھی منڈائی نہیں اور جب یہ صورت ہے تو
سزا کی مثال کہاں سے لائیں ۔ باقی یہ کہ تہجد نہ پڑھنے والوں کے لئے بھی سزا مقرر کی جائے
اس کے لئے یاد رکھنا چاہئے کہ تہجد کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم نہیں دیا
مگر داڑھی رکھنے کے متعلق حکم ہے۔ شریعت کی دو قسم کی سزائیں ہیں ایک تو تعزیر ہے اور
ایک قومی اخلاق بگاڑنے والوں کے لئے ہے۔ ایسی سزائیں حضرت عمرؓ، حضرت عثمان اور
حضرت علیؓ نے دی ہیں اور داڑھی نہ رکھنے والوں کے لئے ایسی ہی سزا ہے۔ اس لئے اس
کے متعلق مشورہ لیا جا رہا ہے اگر شریعت میں ایسے لوگوں کے لئے سزا مقرر ہوتی تو پھر مشورہ

خطابات شوری جلد اول
کی ضرورت نہ تھی ۔
۲۴۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
اس مسئلہ پر چند ممبران نے پھر اظہار خیال کیا تو حضور نے فرمایا :-
دو
یہ مسئلہ بہت دلچسپ بن گیا ہے اور شاید یہ ہمیشہ ہی دلچسپ رہا ہو۔ ایک دوست تو
یہ کہتے ہیں کہ ملا ازم والے قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور ادھر علماء میں سخت بے چینی پیدا ہو رہی
ہے اور رقعہ پر رقعہ آ رہا ہے کہ داڑھی کو بڑھنے دیا جائے۔ دراصل اس وقت داڑھی کے
بڑھنے گھٹنے کا سوال نہیں پیش ہو سکتا ۔ سوال منڈوانے کے متعلق ہے کہ منڈوانے والوں
کے لئے کیا وہ تجویز رکھی جائے جو سب کمیٹی نے تجویز کی ہے۔
اب اس کے متعلق کافی بحث ہو چکی ہے جو دوست اس بات کی تائید میں ہوں کہ
داڑھی منڈوانے والوں کو مجلس مشاورت کے لئے حق نمائندگی نہ دیا جائے ، وہ کھڑے ہو
جائیں۔
ووٹ
چونکہ اس کی تائید میں بکثرت احباب کھڑے ہو گئے اس لئے گننے کی ضرورت نہ
سمجھی گئی ۔
(۲) ۔ جو دوست اس بات کی تائید میں ہوں کہ داڑھی منڈوانے والوں کو کوئی مرکزی یا
مقامی عہدہ نہ دیا جائے وہ کھڑے ہو جائیں ۔
بہت بڑی کثرت کی وجہ سے ان کو بھی شمار نہ کیا گیا۔
(۳)۔ وہ دوست جو اس بات کی تائید میں ہوں کہ داڑھی منڈوانے والوں کو حق وصیت
سے محروم لیا
سے محروم کیا جائے وہ کھڑے ہو جائیں ۔
(۸۴ - احباب اس کی تائید میں کھڑے ہوئے اور ۹۵ محروم نہ کرنے کی تائید میں
کھڑے ہوئے ۔)
فیصلہ گویا مجلس شوری کا فیصلہ یہ ہے کہ دو سزائیں تو دی جائیں مگر وصیت کا حق ملنا
چاہئے ۔ ان دوسزاؤں سے میں بھی متفق ہوں کہ ان پر عمل شروع کر دیا جائے اور
-
تیری کو انہیں ان دواؤں سے میں بھی ہوں کہ ان پر کر دیا اور تیسری کو فی الحال پیچھے ڈال دیتا ہوں ۔ گو یہ بات میری سمجھ میں نہیں آئی اگر کسی کو سزا کے دیتا ہوں ۔ یہ کو سزا
طور پر محروم کرنا چاہئے تو اعلیٰ چیز سے کرنا چاہئے نہ کہ اعلیٰ کی اجازت دے کر ادنی سے محروم
کیا جائے ۔ یہ تو ایسی ہی مثال ہے جیسے کسی کے متعلق کہا جائے اسے فلاں جرم کی وجہ سے

آج 10 میں سے 10 باقی