نظارتوں کی رپورٹوں پر ریمارکس

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

خطابات شوری جلد اول
۲۷۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
تھا۔ تو سوالات سے بھی بعض اوقات فائدہ حاصل ہو جاتا ہے، چاہے ان پر لمبی بحث ہو یا نہ
ہو۔ یوں اگر بحث کو کھلا چھوڑ دیا جائے تو کبھی ختم ہی نہیں ہو سکتی اس لئے یہی مناسب ہے کہ
سوالات کئے جائیں اور اگر کوئی بات رہ جائے تو وہ سوال کرنے والا پوچھ سکتا ہے۔
دفاتر سے سوال دریافت کرنا پھر دفاتر گھلے ہوئے ہیں، ان سے
جواب حاصل
کئے جا سکتے ہیں۔ ہاں اگر کوئی دفتر کسی سوال کا جواب
نہ دے تو پھر مجھ سے کہہ سکتے ہیں کہ فلاں دفتر نے ہمارے فلاں سوال کا جواب نہیں دیا۔
اُس وقت میں دیکھوں گا کہ اُس سوال کا جواب دینا جماعت کے لئے مفید ہے یا نہیں ۔ اگر
مفید ہوگا تو میں اُس دفتر کو مجبور کروں گا کہ جواب دے اور اگر جواب دینے سے کوئی فتنہ
پیدا ہو یا اُس بات کو تحریر میں لانے سے کوئی شتر نکلتا ہو تو میں سوال کرنے والے کو لکھ دوں گا
کہ میں نے اس بارے میں اپنی تسلی کر لی ہے اِس کا جواب نہ دینا ہی مناسب ہے۔
کیسے سوال دریافت کئے جائیں پھر میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ایسے ضروری
سوالات پوچھنے چاہئیں جن کا جماعت کے مفاد
سے تعلق ہو، کوئی نئی بات حاصل ہوتی ہو، کوئی فائدہ پہنچتا ہو، کوئی فتنہ دُور ہوتا ہو، ورنہ اگر
یونہی سوالات شروع کر دیئے جائیں تو دفاتر کے عملے جو پہلے ہی بہت کم ہیں ان پر بے فائدہ
کام کا بار بڑھ جائے گا ۔ انھیں کئی سالوں کے ریکارڈ تلاش کرنے پڑیں گے اور بہت سا
وقت اس میں صرف ہو جائے گا۔
نظارتوں کی رپورٹوں پر ریمارکس
اس وقت نظارتوں کی جو رپورٹیں پڑھی گئی ہیں، میرے نزدیک عام طور پر سوائے
ایک دو استثناء کے نہایت معقولیت اور محنت سے تیار کی گئی ہیں۔ ان میں جو باتیں ناقص ہیں
وہ ایسی تفصیلات ہیں جن میں پڑنا ضروری نہ تھا۔ مثلاً یہ کہ ایک جماعت کے چندہ دہندگان
اتنے تھے۔ اگر ایک جماعت کے چندہ دہندگان کی تعداد سُنائی جائے تو باقی جماعتوں کے
چندہ دہندگان کی کیوں نہ سُنائی جائے مگر ایسی تفصیلات کے بیان کرنے کی یہاں ضرورت نہ چندہ دہندگان کی کیوں نہ سُنائی جائے مگرا
تھی ۔ اس قسم کی باتیں ناظر اعلیٰ کی رپورٹ میں بھی تھیں اور ناظر امور عامہ کی رپورٹ میں

خطابات شوری جلد اول
۲۷۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
بھی ایسی باتیں پائی جاتی تھیں ۔ مثلاً امور عامہ نے بیان کیا ہے کہ اس سال پانچ آدمیوں کو
پاسپورٹ لے کر دیئے گئے ۔ یہ کون سا ایسا کام ہے جس کے بیان کرنے سے جماعت کو
فائدہ پہنچ سکتا ہے اور دوسرے دفتری کام کو چھوڑ کر اسے بیان کرنے کی کیا ضرورت تھی۔
اتنا کہنا کافی تھا کہ پاسپورٹ حاصل کرنے میں مدد کی گئی ، اگر اس کے بیان کرنے کی
ضرورت سمجھی جائے ۔
نظارت دعوت وتبلیغ کی رپورٹ نظارت دعوت و تبلیغ نے اپنی رپورٹ میں ایک نہایت اہم معاملہ کو بالکل ترک کر دیا ہے جس
کا ابھی اخباروں میں بھی ذکر نہیں آیا اور وہ یہ کہ علماء کی شرارت اور پراپیگنڈہ کی وجہ سے
اور اس وجہ سے کہ شام کی وزارت ایک بڑے مولوی کے لڑکے کے سپرد کی گئی جس کے
پاس مولویوں کا وفد پہنچا کہ احمدی مبلغ کو دمشق سے نکال دیا جائے ۔
مولوی جلال الدین صاحب کو شام سے نکل جانے کے لئے ۲۴ گھنٹہ کا نوٹس دے دیا
گیا اور اس میں انگریزی قنصل (COUNSEL) نے دخل دینے سے انکار کر دیا اور جو وجہ
بیان کی وہ میرے نزدیک درست نہیں ہے اور مجھے شبہ ہے کہ کن امور کی وجہ سے دخل نہیں
دیا۔ جب میں دمشق گیا تھا تب مجھے وہ باتیں معلوم ہوئی تھیں مگر گورنمنٹ پر چونکہ ان کی وجہ
سے حرف آتا ہے اس لئے میں اس مجلس میں ان کا ذکر نہیں کرتا۔
بہر حال جب مولوی صاحب کو نوٹس دیا گیا تو انھوں نے ایک تار مجھے بھیجا کہ اب کیا
کرنا چاہئے اور ایک فرانسیسی گورنمنٹ کو کہ مہلت دی جائے ۔ اگر چہ گورنمنٹ نے کوئی توجہ
نہ کی مگر انھیں کسی طرح کچھ نہ کچھ وقت مل گیا ۔ اُس وقت اس خیال سے کہ وہاں تبلیغ بند نہ
ہو جو عمدگی سے جاری ہو چکی ہے اور تھوڑے ہی عرصہ میں جس میں بہت کامیابی حاصل ہوئی
ہے۔ وہیں کے ایک مخلص نوجوان یہاں دین سیکھنے کے لئے آئے ہوئے ہیں اور مجھے وہاں
کی جماعت کی طرف توجہ دلاتے رہتے ہیں ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ مولوی صاحب کو فلسطین
میں رکھا جائے ۔ یہ وہ ملک ہے جو پہلے شام میں داخل تھا مگر جب شام پر فرانسیسیوں نے
قبضہ کر لیا تو فلسطین انگریزوں نے لے لیا۔ انھوں نے شام کا یہ حصہ علیحدہ کر کے اس لئے
اپنے تصرف میں کر لیا کہ مصر کے قریب کوئی اور غیر حکومت نہ رہے۔ ہم نے مولوی صاحب
XXXX

خطابات شوری جلد اول
۲۸۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
کو لکھا کہ وہ حیفا میں آجائیں تاکہ وہاں سے شام کے تبلیغی حالات بھی معلوم کر سکیں ۔ پھر
غور کر لیا جائے گا کہ انھیں وہیں رکھا جائے یا کسی اور جگہ۔ یہ حالات تھے جن کا ذکر کرنا
ضروری تھا۔ انھوں نے صرف مولوی جلال الدین صاحب کے تار کا ذکر کیا جس سے لوگوں
کو اصل حالات سے واقفیت نہ ہو سکی تھی ۔
میرے نزدیک ناظر اعلیٰ کی رپورٹ میں ایک طرزِ گفتگو نظارت اعلیٰ کی رپورٹ ہو یا اسے لے کر کام کرنے والوں کے لئے
تھا۔ کو وہ
یہ
قتیں اور مشکلات ہیں مگر ان کی رپورٹ ان کی رپورٹ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ گویا دفاتر دفاتر بند پڑے رہے
ہیں اور ان میں کچھ کام نہیں ہوا یا بہت تھوڑا کام ہوا حالانکہ جو رپورٹیں پڑھی گئی ہیں ان سے
معلوم ہوتا ہے کہ بہت کام ہوا ہے بلکہ غیر بھی جانتے ہیں کہ اس سال زیادہ کام ہوا ہے مگر
ناظر صاحب اعلیٰ کی رپورٹ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ گویا دفاتر کو تالے لگے رہے ہیں۔
کسی بات کو بیان کرنے کے لئے جو طریق اختیار کیا جائے اُس کا بھی اثر ہوتا ہے۔
جس وقت خلافت کے متعلق حضرت خلیفہ اول کی وفات پر اختلاف ہوا تو اخبار پیغام صلح
میں عجیب و غریب عنوان کے ماتحت ایک مضمون شائع ہوا جس میں لکھا کہ میاں محمود احمد
رات کو اُٹھ کر لوگوں کے پاس آئے اور انھیں کہا دُعائیں کرو، تہجد پڑھو اور دُعا کرو کہ
خدا تعالی صحیح رستہ پر چلائے ۔ اس پر لوگوں نے یہ نہ دیکھا کہ خبر کیا لکھی ہے صرف عنوان سے
ہی متاثر ہو کر لوگوں کے خطوط آئے کہ کیا واقعی سازش ہوئی ہے؟ تو بات کے بیان کرنے کے
طریق سے بھی لوگوں پر اثر پڑتا ہے۔ جب یہ بتایا گیا کہ میں فلاں وجہ سے معذور رہا، فلاں
بیمار رہا، فلاں نے یہ کام کیا ، اس لئے اپنے صیغہ کے کام کے لئے وقت نہ نکال سکا تو اس سے
لوگ یہی سمجھیں گے کہ گویا دفاتر میں تالے لگے رہے اور کوئی کام نہ ہوا۔
اونچی آواز سے بولنا چاہیے پھر میرے نزدیک ناظروں کو یہ بات بھی مدنظر رکھنی سے سے چاہئے کہ اونچی آواز سے بولیں ۔ دوست دُور دُور
سے آئے ہیں۔ میں نے انھیں کہا تھا کہ آواز نہ آئے تو بھی بیٹھے رہیں، اس لئے بیٹھے
رہے۔ مگر ایک دو نظارتوں کی رپورٹیں اس طرح پڑھی گئیں کہ دوست اُن کے وقت ثواب
کے لئے بیٹھے رہے ورنہ وہ کچھ نہ سُن سکے۔ مگر جہاں میں دوستوں سے کہتا ہوں کہ وہ بیٹھے

خطابات شوری جلد اول
۲۸۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
رہیں وہاں ناظروں سے بھی کہوں گا کہ وہ دوستوں کا وقت ضائع نہ کریں۔ ناظروں میں
سے کسی کی آواز ایسی نہیں جو دھیمی ہو سوائے سید ولی اللہ شاہ صاحب کے کہ ان کی آواز کے
دھیمی ہونے کا ثبوت ان کا ناک دے رہا ہے ۔ ( شاہ صاحب کو نزلہ کی تکلیف تھی ۔ اس وجہ
سے اچھی طرح بول نہ سکتے تھے ) ۔
نظارت تعلیم و تربیت کی رپورٹ نظارت تعلیم وتربیت کی رپورٹ میں ایک خاص بات بیان کی گئی ہے، اس کی طرف احباب کو
توجہ دلاتا ہوں اور وہ یہ کہ یہاں ۲۶ لڑکے ایک دوست کے خرچ پر پڑھ رہے ہیں۔ وہ
دوست خود ان پڑھ ہیں معمولی دستخط کرنا جانتے ہیں ۔ وہ تقریباً تین سو روپیہ ماہوار ان
لڑکوں کی پڑھائی پر خرچ کر رہے ہیں۔ میں نے اُن سے پوچھا آپ نے کس خیال سے
اتنے لڑکوں کو اپنے خرچ پر پڑھنے کے لئے بھیجا؟ اُنھوں نے کہا میں خود پڑھا ہو انہیں اس
لئے تبلیغ نہیں کر سکتا اس وجہ سے میں نے تجویز کی کہ کچھ لڑکوں کو پڑھا کر ملک میں پھیلا دوں
تا کہ میرے تبلیغ نہ کر سکنے کا اس طرح ازالہ ہو جائے ۔ انھوں نے آئندہ کے متعلق بھی اپنی
وصیت کا ذکر کیا جس میں ایک معقول رقم انھوں نے اس غرض کے لئے رکھی ہے کہ وہ اس
طرح تعلیم پر خرچ ہوتی رہے۔
یہ ایک بہت معقول طریق ہے مگر ہماری جماعت میں اس کی طرف توجہ کم ہے۔ اگر
الگ الگ نہیں تو کچھ جماعتیں مل کر لڑکوں کو پڑھنے کے لئے بھیجوائیں اور وہ علم حاصل کر
جائیں اور اپنے اپنے علاقوں میں مبلغ کا کام دیں تو اس طرح بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔
مقامی مدارس کے متعلق شکایت رپورٹ میں مقامی مدارس کے متعلق جو شکایت
کی گئی ہے وہ ایک حد تک بجا ہے مگر ایک حد تک
بے جا بھی ہے۔ کہا گیا ہے کہ مدرسہ احمدیہ کے طلباء سلسلہ کے کاموں کی نسبت دُنیا کے
کاموں کی طرف زیادہ مائل ہو رہے ہیں ۔ میں اس کی تصدیق کرتا ہوں ۔ دو تین سال سے
یہ بات پیدا ہو گئی ہے۔ میں مدرسہ احمدیہ کے افسروں کو توجہ دلاتا ہوں کہ ان کی توجہ زیادہ
مدرسہ کی طرف ہونی چاہئے مگر خوشی کی بات یہ ہے کہ انگریزی کی تعلیم پانے والے زیادہ
توجہ کر رہے ہیں اور عربی کے بعض طلباء تو کہتے ہیں مدرس انھیں کہتے ہیں کہ ملازمت کی

خطابات شوری جلد اول
۲۸۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
طرف جاؤ۔
مدرسہ ہائی کے متعلق بھی شکایات بیان کی جاتی ہیں مگر میں ان میں سے کئی ایک کو
بے جا سمجھتا ہوں اور وہ بلا وجہ ہیں ۔ جلسہ سالانہ پر ہی میں نے بیان کیا تھا کہ ایک لڑکا جو
یہاں سے بھاگ کر گیا کس طرح اُس نے غلط باتیں گھڑ لیں اور پھر اُس کے والد نے ان
پر یقین کر کے بڑے غصہ اور رنج کا اظہار کیا لیکن جب تحقیقات کی گئی تو سب باتیں غلط
نکلیں ۔ مشکل یہ ہے کہ بچوں نے جہاں اپنی کسی تکلیف کا والدین سے اظہار کیا وہ اسے
شکایت بنا لیتے ہیں حالانکہ صاف ظاہر ہے کہ بچہ کو گھر جیسا آرام تو دوسری جگہ نہیں مل سکتا۔
کچھ نہ کچھ اسے تکلیف ہو گی۔ ابھی میں مالیر کوٹلہ گیا تو وہاں میری بہن کا ایک بچہ رہتا تھا
میں نے کہا ابھی اسے واپس بھیجو تا کہ تعلیم کا حرج نہ ہو ۔ انھوں نے کہا تکلیف ہو گی مگر میں
نے کہا یہ تکلیف برداشت کرنی چاہئے ۔ تو تکلیف تو ہوتی ہے مگر اسے برداشت کرنا چاہئے
اور اس کے متعلق ٹھنڈے دل سے غور کرنا چاہئے اور مناسب طریق سے اس کے دُور کرنے
کی کوشش کرنی چاہئے ۔
میں نے اس قسم کی بہت سی شکائتوں کی تحقیقا تیں کیں ۔ بعض اوقات افسروں کی بھی
غلطی پائی گئی مگر ساٹھ ستر فیصدی شکائتیں جھوٹی ثابت ہوئیں ۔ ایک دفعہ ایک لڑکے کے
والد نے لکھا میرا لڑکا عربی میں بہت ہوشیار تھا مگر ہیڈ ماسٹر نے فلاں بات کی وجہ سے اسے
فیل کر دیا۔ میں نے اس لڑکے کا عربی کا پرچہ منگا کر دیکھا۔ اسے سو میں سے اڑھائی نمبر
دیئے گئے تھے جب میں نے پرچہ دیکھا تو مجھے افسوس ہوا کہ اسے اڑھائی نمبر بھی کیوں
دیئے گئے ہیں، وہ اس قابل بھی نہ تھا۔ میں نے اُس کے والد کو لکھا آپ کے لڑکے کو تو صفر
ملنا چاہئے تھا۔ پرچہ موجود ہے، اس میں جو کچھ اس نے لکھا ہے وہ ظاہر ہے۔ تو ایسی شکائتیں
بھی ہوتی ہیں ۔ یہ ماں باپ کی غلطی ہوتی ہے کہ لڑکے کی طرف سے جو رپورٹ ملے ، اسے
درست تسلیم کر لیں ۔
ایک دفعہ حضرت خلیفہ اول کے پاس ایک خط آیا جس میں لکھا تھا ہمیں اپنا بچہ بہت
پیارا ہے مگر معلوم ہوا ہے اس سے وہاں یہ سلوک کیا جا رہا ہے کہ اسے پنجرے میں بند کر
رکھا ہے اور لڑکوں کو حکم دیا گیا ہے کہ جو اس کے پاس سے گزریں وہ اس پر تھوکیں ۔

خطابات شوری جلد اول
۲۸۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
حضرت خلیفہ اول خط پڑھتے جاتے اور مسکراتے جاتے ۔ وہ لڑکا بھی آپ کے پاس ہی بیٹھا
تھا، اُس سے پوچھتے بھئی ! آج تم پر کتنوں نے کھو کا ہے؟
تو ایسی باتیں طالب علم کرتے طالب علم کرتے رہتے ہیں مگر والدین کا والدین کا فرض ہے کہ ان کی ہر ۔ ان کی ہر بات پر
یقین نہ کر لیا کریں ۔ دراصل لوگوں میں غلط فہمیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ ابھی پرسوں کا واقعہ
ہے ایک آدمی کو بھیجا گیا کہ فلاں دکان سے یہ چیز لے آؤ۔ مطلب یہ تھا کہ پیسے لے جاؤ
اور جا کر لے آؤ مگر وہ یونہی چلا گیا ۔ میں نے اس دکاندار سے کہا ہو ا تھا کہ میرے لئے یا تو
پیسے لے کر چیز دیا کرو یا رقعہ لے کر ۔ اُس نے یونہی جانے پر چیز تو دے دی مگر ساتھ یہ بھی
کہہ دیا کہ مجھے اس طرح دینے کا حکم نہیں ہے ۔ جو شخص لینے کے لئے گیا تھا اُس نے آ کر
بتایا دکاندار نے میری چادر چھین لی تھی کہ پیسے لا کر دو۔ تو بات کی تحقیقات کر کے دیکھنا
چاہئے کہ کس حد تک وہ صحیح ہے اور کس حد تک اُس میں مبالغہ داخل ہے۔
درس جاری کرنے والوں کی جو تعداد بیان کی گئی ہے وہ اصل میں اس سے زیادہ
ہے۔ غالباً تعلیم و تربیت میں ساری اطلاعیں نہیں پہنچیں ۔ خدا کے فضل سے درس بہت جگہ
جاری ہو گیا ہے۔
رپورٹوں کے متعلق میں ناظروں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ انہیں چاہئے کہ سرکاری ہنا چاہتا ہوں کہ انہیں چاہئے
رپورٹیں پڑھتے رہا کریں تا کہ انھیں معلوم ہو کہ رپورٹیں کس طرح لکھنی چاہئیں ۔
نظارت ضیافت کی رپورٹ نظارت ضیافت کی رپورٹ کے متعلق دریافت کیا گیا
ہے کہ جلسہ پر اٹھارہ ہزار روپیہ کس طرح خرچ ہو گیا
جبکہ ایک وقت دال دی جاتی ہے۔
۔
یا د رکھنا چاہئے کہ خرچ صرف کھانے کا نہیں ہے بلکہ اس میں اور بھی بہت سے اخراجات
شامل ہیں۔ تاہم میری اپنی رائے ہے کہ اس خرچ میں کفایت کی گنجائش ہے۔ اس لئے میں
نے ایک کمیٹی بٹھائی تھی مگر اس سے کوئی زیادہ کامیابی نہیں ہوئی ۔ میرا خیال ہے کچھ نہ کچھ
کمی ہو سکتی ہے ۔ اس رقم میں کئی اور بھی خرچ ہیں مثلاً کسیر کا خرچ ، جلسہ گاہ بنانے کا خرچ ،
مٹی کے برتنوں کا خرچ، لیمپوں کا خرچ ۔ غرض تین ہزار یا اس سے بھی زیادہ خرچ دوسری
چیزوں پر ہوتا ہے۔ پھر جلسہ کے تین دن ہی خرچ نہیں پڑتا بلکہ گیارہ ۔ بارہ دن تک خرچ

خطابات شوری جلد اول
۲۸۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
ہوتا رہتا ہے۔ اور اس رقم میں ۲۳ / دسمبر سے ۲ جنوری کی شام تک کے مہمانوں کا خرچ
شامل ہوتا ہے۔ چار دنوں کے کھانا کھانے والوں کی اوسط دس ہزار ایک وقت کی ہوتی ہے
اور چار دن کی ۸۰ ہزار بنتی ہے۔ باقی سات دن کی اوسط اگر ۲ ہزار بھی ایک وقت کی سمجھی
جائے تو یہ ۲۸ ہزار ہوئی ۔ اگر فی آدمی ۲ یا ۳ خرچ رکھا جائے تو ۱۳ ۱۴ ہزار خرچ جا بنتا
ہے۔ یہ ادنیٰ سے ادنی خرچ ہے ، گھر میں لوگ اس سے زیادہ خرچ کرتے ہیں ۔
پھر صرف روٹیاں پکوانے کا بل دو ہزار کا ہوتا ہے۔ یہ لوگ اپنی دُکانیں بند کر کے
آتے اور یہاں آکر روٹیاں پکاتے ہیں ۔ یہ ۸۰ آدمی روزانہ کام کرنے والے ہوتے ہیں۔
اس قسم کے اخراجات کو عام طور پر دوست مد نظر نہیں رکھتے ۔ وہ اپنے گھروں پر قیاس کرتے
ہیں کہ بیوی نے روٹی پکا دی یا نو کرنے ، گویا پکوائی پر ان کے نزدیک کچھ خرچ نہیں ہوتا۔
اس طرح یہ اخراجات زیادہ نہیں ہیں بلکہ بہت احتیاط سے کئے جاتے ہیں۔ جو
دوست یہ کہتے ہیں کہ ہم اپنے کھانے کا خود انتظام کر لیا کریں گے اور جلسہ کا چندہ نہ
دیں گے اُن کے نزدیک قادیان والوں کو تو کچھ نہ دینا چاہئے کیونکہ وہ ان ایام میں اپنے
گھروں سے کھانا کھاتے ہیں حالانکہ تعداد کے لحاظ سے بیشتر حصہ ایسا ہے جو چندہ دیتا ہے
کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ کھانے کے علاوہ دوسرے اخراجات پر بھی صرف ہوتا ہے۔ پس یہ
اعتراض حالات کی نا واقفیت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔“
حضرت خلیفہ مسیح کی ایک تجویز رپورٹوں پر تبصرہ کے بعد حضور نے اپنی ایک رپورٹوں پر تبصرہ
تجویز کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :- کا ذکر
” اس دفعہ کے ایجنڈا میں میری طرف سے یہ تجویز درج ہے:
دفتری کام کے لئے تین تجربہ کار احباب کی جو مرکزی دفاتر
سلسلہ کے کارکن نہ ہوں ایک ایسی کمیٹی بنائی جائے جو ماہ جنوری ۱۹۲۹ء
کے آخر میں ایک ہفتہ میں ان دفاتر کا معائنہ کر کے رپورٹ کرئے۔
اس تجویز کی ضرورت یہ ہے کہ نظارتیں اپنے ماتحت دفاتر کی نگرانی کرتی ہیں لیکن
نظارتوں کے کام کی نگرانی کرنے والا کوئی نہیں اس لئے یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ مجلس شوری والا لئے یہ گئی ہے کہ
کی طرف سے ایک ایسی کمیٹی مقرر کی جائے جو سارے دفاتر کا معائنہ کر کے اس قسم کی

آج 10 میں سے 10 باقی