مجلس مشاورت ۱۹۲۹۔ پہلا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)
خطابات شوری جلد اول
۳۱۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
دعا
مجلس مشاورت مارچ ۱۹۲۹ء
منعقده ۲۹ تا ۳۱ / مارچ ۱۹۲۹ء)
پہلا دن
مجلس مشاورت منعقده ۲۹ تا ۳۱ / مارچ ۱۹۲۹ء کے افتتاحی اجلاس کے آغاز میں دعا
کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے ماتحت جو اس نے ہمیں قرآن کریم کی تلاوت کے متعلق دیا
ہے اور جو یہ ہے فإِذا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ !
کہ قرآن پڑھنے سے پہلے شیطان رجیم کے متعلق خدا کی پناہ مانگ لیا کرو! اور اس ارشاد
اور ہدایت کے ماتحت جو قرآن کی تمام سورتوں کی ابتداء میں ہے کہ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ
الرَّحِیمِ یعنی ہر نیک سے نیک کام کو شروع کرنے سے پہلے خدا سے نصرت اور مدد مانگنی
چاہئے ۔ میں مجلس شوری کے افتتاح سے پہلے چاہتا ہوں سب دوست مل کر دعا کر لیں کہ
خدا تعالیٰ ہمارے فکروں اور ارادوں میں ، ہمارے مشوروں اور فیصلوں میں اور ان فیصلوں
پر عمل درآمد کرنے میں ہماری سعی میں اور سعی کے فتار کے نتائج میں برکت ڈالے، ہمارا یہ وقت جو
خرچ ہو، بہترین مصرف قرار پائے اور خدا تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے کا باعث ہو۔“
افتتاحی تقریر تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل افتتاحی
تقریر فرمائی ۔
احمدیت کی عظمت اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ وہ دن اور احسان ہے کہ وہ دنیا کے دلوں میں خود بخود
سلسلہ احمدیہ کی عظمت اور سلسلہ کی طرف میلان پیدا کر رہا ہے اور میلان رہا ہے
اور محض اُس کے فضل سے سلسلہ احمد یہ روز بروز ترقی کرتا جا رہا ہے مگر جس طرح سلسلہ کی
خطابات شوری جلد اول
۳۲۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
ترقی ہمارے لئے خوشی اور مسرت کا موجب ہے اسی طرح وہ ہمارے لئے فکر اور تشویش کا
بھی باعث ہے۔
تربیت کی ذمہ داریاں جوں جوں احمدی جماعت ترقی کرتی جاتی ہے اس کے ساتھ
ہی جماعت کی تربیت کی ذمہ داریاں بھی بڑھتی جاتی ہیں۔
ہمارے فرائض جہاں تبلیغ کے لحاظ سے محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ادا ہوتے جارہے ہیں وہاں
ایک نئی قسم کے فرائض ہم پر عائد بھی ہو رہے ہیں جو تعلیم و تربیت کے رنگ کے ہیں اس وجہ سے
ہمارے لئے اور بھی زیادہ پھونک پھونک کر قدم رکھنے کی ضرورت پیدا ہوتی جارہی ہے ۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے جو سلسلے قائم کئے جاتے ہیں اللہ تعالیٰ
خودان کا مددگار ہوتا ہے۔ اپنے فضل سے اُن کی تائید کرتا ہے اور ایک زمانہ تک اُس سلسلہ
کے افراد کی کمزوریوں پر بھی پردہ ڈالتا جاتا ہے۔ اُن کی کوتاہیوں سے بھی چشم پوشی کرتا رہتا
ہے، اُن کی غفلتوں کو بھی نظر انداز کرتا جاتا ہے، جہاں وہ خدا کے فضل کے مستحق نہیں بھی ہوتے
وہاں بھی اپنے فضل کے دروازے اُن کے لئے کھول دیتا ہے کیونکہ وہ اس کے دین کے اول
حامل ہوتے ہیں اور اُس کے مذہب کو شائع کرنے والے ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ
بھی ہوتا ہے کہ وہ ان کے اعمال کی اصلاح بھی کرتا جاتا ہے۔ یہی نہیں کہ ان کی کوتاہیوں،
ان کی کمزوریوں ، ان کی غفلتوں ، ان کی مستیوں کو نظر انداز کرتا ہے وہ گند اور میل جو سالہا
سال کی محنتوں اور دیانتوں سے ڈھل سکتی اسے محض اپنے فضل اور رحمت سے ہفتوں،
دنوں ، گھنٹوں ، منٹوں بلکہ سیکنڈوں میں دھو دیتا ہے اور ان کی روحانی ترقی کے سامان پیدا کرتا
جاتا ہے۔ پس اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ کا فضل اور اُس کی نصرت ہی سلسلہ احمدیہ کی
ترقی کا موجب بنے گی۔ اس کی ترقی کے لئے جو کچھ ہم نہیں کر سکتے وہ خدا تعالیٰ کے فرشتے
کریں گے جبکہ ہماری غفلتیں ، ہماری کوتا ہیاں ، ہماری مستیاں سلسلہ کی ترقی میں روک نہیں
بن سکتیں مگر رات کے زمانہ اور تاریکی کے ایام میں ٹھوکر کا موجب ضرور بن سکتی ہیں ۔
کی نہیں بنی ہو تو تھے صحابہ کی اجتہادی غلطیاں دیکھ صحابہ کی اجتہادی غلطیاں اسلام کی ترقی میں روک نہ بن سیں ، صحابہ کو سیدھے راستہ سے بھٹکانے میں کامیاب
نہ ہوسکیں مگر وہ بعد کے زمانہ کے مسلمانوں کے لئے ٹھوکر کا موجب بن گئیں ۔ گویا وہ غلطیاں
خطابات شوری جلد اول
۳۲۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
اپنے زمانہ کے لوگوں کے لئے موجب ابتلاء نہیں ہوتیں لیکن بعد میں آنے والوں کے لئے
ابتلاء کا موجب بن جاتی ہیں ۔ حضرت ابو ہریرہ کی بعض روایات میں حضرت مسیح ناصری کی
نسبت بعض ایسے تعریف و توصیف کے کلمات آئے جو آج عیسائیوں کے اسلام پر حملہ کرنے
کا موجب بن رہے اور اسلام پر اعتراض کرنے والوں کا آلہ کار ثابت ہو رہے ہیں مگر
صحابہ پر ان کا کوئی اثر نہ پڑا۔ وہ روایات جن سے آج حیات مسیح ثابت کی جاتی ہے کئی
صحابہ کے وقت بھی موجود تھیں مگر باوجود ان کے موجود ہونے کے جب حضرت ابوبکر
رضی اللہ عنہ نے کہا قرآن سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے
جس قد را نبیاء آئے وہ فوت ہو گئے ہیں ہے تو کسی نے اس کا انکار نہ کیا۔
جیسے روشنی کے سمندر میں جبکہ سورج پوری تمازت سے چمک رہا ہو کوئلہ کا ایک ذرہ اس
روشنی کو کم نہیں کر سکتا اسی طرح وہ روایتیں اپنے زمانہ میں کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں لیکن وہ بیج
بن گئیں آئندہ زمانہ کے لوگوں کی ٹھوکر کے لئے۔ اور جب لوگوں کے دلوں میں وہ روحانیت
نہ رہی جو صحابہ کے دلوں میں تھی بلکہ ان روایتوں کے راویوں کے دلوں میں تھی تو وہی روایت
و ہی درائت و ہی استنباط ، وہی اجتہاد جو خود راویوں کے لئے گمراہی اور ٹھوکر کا موجب نہ ہو ا تھا
وہی بعد میں آنے والوں کے لئے ٹھوکر کا موجب ہو گیا۔ باوجود ان تمام روایات کے حضرت
ابو ہریرہ موحد ہی رہے لیکن ان میں سے بعض کی وجہ سے بعد میں آنے والے کئی مسلمان شرک
**
کے عقیدوں میں مبتلا ہو گئے کیونکہ ان کے پاس حضرت ابو ہریرہ کے الفاظ تو پہنچے مگر اُن کا ایمان
نہ پہنچا۔ حضرت ابو ہریرہ کی روایت تو پہنچی مگر اس کے ساتھ ان کا نور نہ آیا اس لئے جبکہ حضرت
ابو ہریرہ با وجود ان روایتوں کے بیان کرنے کے خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکے، بعد میں
آنے والے ان روایتوں کو سن کر خدا تعالیٰ سے دور ہو گئے ۔
پس یہ تو مجھے پورا یقین اور وثوق ہے اور اگر ساری دنیا بھی اس کے خلاف کہے تو میں
نہیں مان سکتا کہ ہماری جماعت تھوڑی ہو یا بہت کمزور ہو یا طاقتور ، ضرور اسلام کو دنیا میں
پھیلائے گی ہماری کمزوریاں اور کوتا ہیاں ترقی اسلام میں روک نہیں بن سکیں گی ۔
ہماری غلطیاں مگر یہ ہو سکتا ہے کہ ہماری کمزوریاں اور ہماری غلطیاں دوسو سال یا
چار سو سال یا ہزار سال یا چار ہزار سال بعد آنے والے لوگوں کے لئے
خطابات شوری جلد اول
۳۲۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
ٹھوکر کا موجب بن جائیں ۔ جب تک لوگوں کے دلوں میں نور ایمان باقی رہے گا وہ دبی کی
دبی رہیں گی لوگوں کی توجہ اپنی طرف نہ کھینچ سکیں گی ۔ اسی طرح لوگوں کی توجہ ان پر سے
پھسلتی رہے گی جس طرح تیل ملے ہوئے جسم سے پانی کا قطرہ پھسل جاتا ہے لیکن جب
لوگوں کے ایمان میں کمزوری آجائے گی ، ان کے عرفان میں کمی ہو جائے گی ، ان کے دل
اخلاص اور محبت سے اس طرح پر نہ رہیں گے جس طرح آجکل کے لوگوں کے ہیں تو ٹھو کر کا
موجب بن جائیں گی۔
پس ہماری ذمہ داریاں روز بروز بڑھ رہی ہیں جتنا جتنا اسلام کامیابی اور ترقی کی
طرف بڑھ رہا ہے، ہمارے لئے اُتنا ہی زیادہ خطرہ پیدا ہو رہا ہے اس لئے ہمارے لئے
ضروری ہے کہ اپنے تمام فکروں ، تمام تدبیروں اور تمام مشوروں میں اس پہلو کو مدنظر رکھیں
کہ ہمارے معاملات دنیا کے معاملات سے بہت فرق رکھتے ہیں ۔
خاص درجه
اللہ تعالیٰ کے انبیاء کے زمانہ بعثت کے قریب کی جو جماعتیں ہوتی ہیں
اُنہیں خاص درجہ دیا جاتا ہے۔ نہ اس لحاظ سے کہ خدا تعالیٰ ان کی مدد کرتا
ہے بلکہ اس لحاظ سے جو پارلیمنٹیں جو قانون بناتی ہیں اُسے بعد میں آنے والے لوگ توڑ سکتے
ہیں مگر مذہب میں پہلے آنے والوں کی باتوں کو عزت اور توقیر کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔
ان کے فیصلوں کا توڑ نا بغیر نبیوں کی آمد کے ناممکن ہوتا ہے۔ تیرہ سو سال کا تو بڑا عرصہ ہے
اس سے قلیل عرصہ کی حکومتوں کو دیکھ لو ان کے قوانین بدل گئے ، ان کی تعزیرات تبدیل ہو
گئیں لیکن اگر ابتدائی زمانہ کے مسلمانوں میں کوئی غلطی بھی پیدا ہو گئی تو پھر اس کا مٹانا
نا ممکن ہو گیا اور اُس وقت تک نا ممکن رہا جب تک خدا تعالیٰ نے اپنا ماً مور نہ بھیجا۔ اس مأمور
نے بھی اپنے قلم سے ان کو نہ مٹا دیا بلکہ اس غرض کے لئے ایک جماعت قائم کی جس کا فرض
قرار دیا کہ غلطیوں کو مٹائے۔ اب وہ جماعت نہ معلوم کتنے عرصہ میں ان غلطیوں کو مٹانے میں
کامیاب ہو سکتی ہے۔
نمائندگان مجلس شوری کو نصیحت پر میں ان دوستوں کو جو مجلس شورٹی میں شمولیت
کے لئے آئے ہیں نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے اندر
خشیت اللہ پیدا کریں ۔ لسانی اور لفاظی نہ یہاں کام آ سکتی ہے اور نہ اگلے جہان میں ۔ جو چیز
خطابات شوری جلد اول
۳۲۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
ہمیں دنیا میں فوقیت دے سکتی ہے اور آخرت میں سرخرو کر سکتی ہے وہ یہی ہے کہ ربنا الله کے
یعنی ہم کہیں کہ ہمارا رب اللہ ہے۔ اگر یہ چیز ہم میں موجود نہ ہو۔ اگر ربنا اتنا سمعنا
مُنَادِ يَا يُنَادِي ادِي لِلايْمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَّا ۔ اک والی بات ہم میں موجود نہ ہو تو
غور کر لو دنیا کی دوسری طاقتوں اور قوتوں اور قوموں کے مقابلہ میں ہماری ہستی ہی کیا ہے۔
ایک پیشہ کے پر کے برابر بھی نہیں ۔ یہی اور صرف یہی چیز ہے جس پر ہم فخر کر سکتے ہیں۔
یہی چیز ہے جو ہمارے قلوب پر غالب آنی چاہئے ۔ ہمارے غور پر خدا تعالیٰ کی خشیت حاکم
ہو، ہمارے فکر پر خدا تعالیٰ کا خوف حاکم ہو، ہماری زبان پر خدا تعالیٰ کا خوف حاکم ہو،
ہمارے دل پر خدا تعالیٰ کا خوف حاکم ہو، ہمارے مشوروں پر خدا تعالیٰ کا خوف غالب ہو،
ے فیصلوں پر خدا تعالیٰ کا خوف غال غالب ہو، وہی چیز جس کی وجہ وجہ سے ہم دنیا میں عزت کی
نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ اُسی کی قدر و منزلت ہمارے دلوں پر غالب ہو۔ پس میں امید
ہمارے
رکھتا ہوں دوست مشوروں میں کسی قسم کی نفسانیت کو دخل انداز نہیں ہونے دیں گے۔
مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے اور بہت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ باوجود اس کے کہ
میں نے پچھلے سال بھی اسی قسم کی نصیحت کی تھی بعض دوستوں نے اس پر عمل نہ کیا ۔ بعض
کارکنوں کی طرف سے بھی ایسی باتیں کی گئیں جو ناپسندیدہ تھیں اور باہر کے دوستوں کی
طرف سے بھی۔ میں نہیں سمجھتا ہم سے زیادہ نقصان اور گھاٹے میں کون ہو سکتا ہے جبکہ ہم
دنیا کو خدا تعالیٰ کے لئے چھوڑ کر آئیں لیکن جب خدا تعالیٰ کے قریب پہنچیں تو ایسی حرکات
کریں کہ اُس کے حضور سے نکالے جائیں اور ہم اس کے مصداق بن جائیں
نہ خدا ہی ملا نہ وصالِ صنم نہ ادھر کے رہے نہ اُدھر کے رہے
خدا کی خشیت کے ماتحت فیصلے میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہمارا کوئی فیصلہ غلط بھی ہو مگر
خدا تعالیٰ کے خوف اور خشیت کو دل میں رکھتے ہوئے
ہو تو ہماری کامیابی میں زیادہ روک نہ ہوگا لیکن اگر ہمارے فیصلے تو صحیح ہوں مگر خدا تعالیٰ
سے دور ہو کر کئے گئے ہوں تو باوجود ان فیصلوں کی صحت کے کامیابی سے ہم بہت دور رہیں
پر فیصلے محمد
گے کیونکہ اس دنیا کے تغیرات ہمارے فیصلوں پر مبنی نہیں ہیں۔ ہمارے فیصلے محدود معاملات
کے متعلق ہوں گے اس لئے صحیح فیصلوں کے بعد بھی ایسی باتیں رونما ہوں گی جو ہمارے
خطابات شوری جلد اول
۳۲۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
فیصلوں کے خلاف اثر انداز ہوں گی لیکن اگر ہم میں خشیت اللہ پائی جائے اور پھر کوئی غلطی
ہو جائے تو اس غلطی کا ازالہ خود خدا تعالیٰ کر دے گا اور خود ہمیں اُس راہ پر چلائے گا جو
ہمارے لئے مفید ہو گی ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک فیصلہ شاید وہ لوگ جو الفاظ کے ایسے معنی لینے کے عادی ہیں جو الفاظ کہنے والے
موجب ہو
کے مد نظر نہیں ہوتے وہ یہ کہیں یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ غلط فیصلہ تو فائدہ کا
جائے جو خشیت اللہ کو دل میں جگہ دیتے ہوئے کیا گیا ہو اور وہ فیصلہ جو خشیت اللہ سے دور
ہو کر کیا گیا ہو وہ صحیح ہونے کے باوجود معمر ہو۔ میں ایسے لوگوں کی توجہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے ایک فیصلہ کی طرف مبذول کراتا ۔ مبذول کراتا ہوں ۔ آپ گو ر و یا دکھایا گیا کہ آپ خانہ کعبہ
کا طواف کر رہے ہیں۔ اس پر آپ محض خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے کسی عزت اور
بڑائی کے لئے نہیں ، نہ اس لئے کہ مکہ والوں پر اپنا رعب جما ئیں مکہ کی طرف چل پڑے۔
یہ اجتہادی غلطی تھی ۔ خدا تعالیٰ کا یہ یہ منشاء منشاء نہ نہ تھا تھا کہ اُسی سال طواف ہو مگر رسول رسول کے کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم نے خدا کی رضا اور اُس کی منشاء کو پورا کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا کہ اسی سال
طواف کیا جائے ۔ یہ آپ کو اجتہادی غلطی لگی لیکن خدا تعالیٰ نے اسی کے متعلق فرمایا۔
إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحاً مبينا " یہ غلطی ہوئی ہے لیکن چونکہ ہماری محبت اور ہماری رضا کے
حصول کے لئے کی گئی ہے اس لئے اسی کو ہم نے بہت بڑی فتح کا پیش خیمہ بنا دیا۔
اس کے مقابلہ میں ایک اور فیصلہ ہوا جو صحیح فیصلہ تھا لیکن چونکہ اس کے کرنے کے
وقت خشیت اللہ باقی نہ رہ گئی تھی ، اس لئے وہ نہایت خطرناک ثابت ہوا۔ وہ فیصلہ بعض
صحابہ کا تھا جنہیں اُحد کی جنگ میں ایک مقام پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
کھڑے کر کے فرمایا تھا کہ چاہے ہمیں فتح ہو یا شکست تم یہاں سے نہ ہٹنا ۔ جب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فتح ہوئی اور دشمن بھاگنے پر مجبور ہوا تو اُس وقت ان لوگوں کا یہ بالکل
صحیح فیصلہ تھا کہ وہ بھی آگے بڑھتے اور بھاگتے ہوئے دشمن پر حملہ کرتے مگر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے منہ سے چونکہ یہ نکل چکا تھا کہ خواہ فتح ہو یا شکست ، تم اس جگہ سے نہ ہٹنا اس
لئے خشیت اللہ چاہتی تھی کہ وہ دشمن کے بھاگنے پر بھی وہاں سے نہ چلتے ۔ خواہ وہ یہ دیکھتے
خطابات شوری جلد اول
۳۲۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لشکر کو لے کر ہمیں میل آگے بڑھ گئے ہیں مگر جب تک
انہیں وہاں سے ہٹنے کا حکم نہ دیتے نہ ہٹتے ۔ اُس وقت انہیں عقل کہتی تھی بھاگتے ہوئے دشمن
کے پیچھے جائیں گے تو فتح اور زیادہ یقینی ہو جائے گی لیکن خشیت اللہ کا یہ تقاضا تھا کہ وہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم کی پابندی کرتے مگر اُنہوں نے ایسا نہ کیا۔ نتیجہ کیا
ہوا ؟ یہ کہ خدا تعالیٰ نے دشمنوں کی نظر ادھر پھرا دی اور انہیں بتایا کہ تم کہاں بھاگے جا رہے
ہو؟ تمہاری کامیابی کی صورت نکل آئی ہے۔ چنانچہ اُنہوں نے مڑ کر ادھر سے مسلمانوں پر
حملہ کر دیا جہاں سے وہ صحابہ ہٹے تھے ۔ یہ خدائی فعل تھا۔ یہ غلط ہے کہ خالد کی نظر اس مقام
کی طرف پڑی اور یہ بھی غلط ہے کہ مکہ کے بعض سرداروں کی نظر اُدھر گئی ۔ خدا تعالیٰ فرماتا
ہے ہم نے نے یہ تدبیر کی تھی اور مسلمانوں کو یہ نقصان ہم نے پہنچایا تھا اور اس بات کی سزا میں
پہنچایا تھا کہ انہوں نے رسول کی بات کا ادب کیوں نہیں کیا تھا۔ وہ غم جو رسول کو پہنچایا گیا
اُس کے بدلے خدا تعالیٰ نے ان کو غم پہنچایا۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ ہمارا کام تھا۔ پس یقیناً
کفار کی نظر اُس وقت اپنے آپ نہ اُٹھی تھی بلکہ خدا تعالیٰ کے فرشتوں نے اٹھائی تھی تا
مسلمانوں کو بتائے کہ خواہ بحالات ظاہرہ کوئی فیصلہ صحیح نظر آئے اگر خشیت اللہ مد نظر نہ ہو تو پھر
کامیابی نہیں ہو سکتی ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں اور کئی مثالیں اس قسم کی مل سکتی ہیں
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں بھی پائی جاتی ہیں بلکہ میں تو کہوں گا کہ
یہ مومن کی زندگی میں پائی جاتی ہیں کہ کئی صحیح فیصلے اُس کے لئے وبالِ جان ثابت ہوتے ہیں
اور کئی غلط فیصلے یعنی اجتہادی غلطیاں اُس کی کامیابی کا ذریعہ بن جاتی ہیں جبکہ وہ خشیت اللہ
کے ہوتے ہوئے سرزد ہوں ۔
خدا تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی پس آپ میں سے ہر ایک شخص خشیت اللہ کو کام
میں لاتے ہوئے اپنے بھائیوں کا ادب و احترام
ملحوظ رکھتے ہوئے اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ہمارا کام خدا تعالیٰ کی رضا اور
خوشنودی کے لئے ہے، ہمارا سلسلہ خدا تعالیٰ کا قائم کردہ ہے، ہم اگر چندہ دیتے ہیں تو
خدا تعالیٰ کے لئے دیتے ہیں۔ ہماری ساری کوشش اس بات کی ہونی چاہئے کہ ہمارے
خطابات شوری جلد اول
۳۲۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
اموال ، ہمارے اوقات اور ہماری جانیں ایسے رنگ میں خرچ ہوں کہ اسلام کو مدد ملے اور
ہماری کسی بات میں نفسانیت نہ ہو۔ دین کے کاموں کو دنیا کے کاموں پر قیاس نہیں کیا
جاسکتا ۔ دنیا کے کاموں میں اس طرح ہوتا ہے کہ جہاں کا روپیہ ہو وہیں خرچ کیا جاتا ہے
لیکن دین کے متعلق اس طرح نہیں کیا جا سکتا۔ دیکھو اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اسی
طرح کرتے تو تمام تبلیغ رک جاتی ۔ امرتسر میں جو احمدی ہوتے اگر ان کا روپیہ امرتسر میں
ہی صرف کیا جاتا ، لاہور میں جو ہوتے ان کا چندہ لاہور میں ہی صرف کیا جاتا ، جو قادیان
میں ہوتے ان کا قادیان میں صرف ہوتا تو پھر دوسرے مقامات پر تبلیغ کس طرح سے کی
جاسکتی۔ بات یہ ہے کہ دینی معاملات میں حدود مرئی نہیں ہوتے جس طرح حکومتوں کے
ہوتے ہیں۔ پس ہمیں اپنے فیصلوں میں خدا تعالیٰ کی رضا کو مدنظر رکھنا چاہئے ۔ امید ہے
دوست ایسے رنگ میں کلام کریں گے اور مشورہ دیں گے کہ جب یہاں سے جائیں تو اگر کسی
کے دل پر پچھلی غلطی سے زنگ لگ گیا ہو تو اب اُس کے دل سے نور کا شعلہ اُٹھ رہا ہوگا اور
وہ تازہ ایمان اور معرفت لے کر جائیں گے۔
زنانہ ہائی سکول اس کے بعد میں ایک ایسے امر کے متعلق جو ایجنڈے میں نہیں ، کچھ
بیان کرنا چاہتا ہوں ۔
پچھلے سال مجلس مشاورت کے موقع پر تجویز کی گئی تھی کہ دس ہزار روپیہ زنانہ ہائی سکول
کے لئے عورتوں سے جمع کیا جائے۔ میں نے اس کے متعلق کہا تھا یہ پسندیدہ بات نہیں ہے
کہ عورتوں سے روپیہ لے کر عورتوں کا مدرسہ قائم کیا جائے ۔ اس سے یہ سوال پیدا ہوگا کہ
عورتوں کے کام عورتوں کے روپے سے ہوں اور مردوں کے کام مردوں کے روپے سے۔
یہ سپرٹ ہماری جماعت میں نہیں پیدا ہونی چاہئے ۔ ہم سب خدا تعالیٰ کے بندے ہیں خواہ
مرد ہوں خواہ عورتیں اور ہمارے کام نہ مردوں کے لئے ہونے چاہئیں نہ عورتوں کے لئے
بلکہ خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے ہونے چاہئیں ۔ ہاں اگر کسی کام میں یہ امتیاز قائم کرنا ہے تو
پھر یوں ہونا چاہئے کہ صرف مردوں کے روپے سے عورتوں کا مدرسہ بنے تا یہ ظاہر ہو کہ
ہماری جماعت کے مرد عورتوں کی ترقی کے اسباب پیدا کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ اس کے
لئے میں نے بعض دوستوں کو تحریک کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی دو اور تحریکیں بھی تھیں ۔ ایک
خطابات شوری جلد اول
۳۲۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
تو یہ کہ کچھ لوگ ایسے تھے جن کی اعانت اور مدد ضروری تھی لیکن صدقات کا فنڈ ختم ہو چکا تھا۔
ایک اور تھی جس کا بیان کرنا میں اس وقت ضروری نہیں سمجھتا ۔ تیسری مد زنا نہ سکول کی تھی ۔
چونکہ پچھلا سال قحط کا سال تھا ، اس لئے میں نے اس تحریک کو بہت محدود حلقہ میں رکھا۔
صرف چند دوستوں کو اس میں شامل ہونے کی دعوت دی اور اُن کو بھی اجازت دے دی تھی
کہ چاہیں تو شامل ہوں اور چاہیں تو نہ شامل ہوں ، ان کے لئے شامل ہونا ضروری نہیں۔
اس تحریک کے مطابق اندازاً ساڑھے سات ہزار کے قریب روپیہ آیا ہے۔ جس میں سے
تین ہزار تو ان دونوں مدوں کی طرف منتقل کیا گیا جن میں سے ایک کا میں نے ذکر کر دیا
ہے اور ایک کا نہیں کیا ہے اور ساڑھے چار ہزار روپیہ زنانہ سکول کے لئے رکھا گیا۔ جس
کے متعلق تجویز ہے کہ مدرسہ کی زمین خرید لی جائے ۔ پندرہ سو کے قریب ابھی وعدے باقی
ہیں ۔ وہ دوست بعض مجبوریوں کی وجہ سے روپیہ نہیں بھیج سکے اور بعض دور کے مقامات کے
ہیں ابھی ان کی طرف سے روپیہ پہنچ نہیں سکا۔ ان کی طرف سے روپیہ آ جانے پر اُمید ہے
پانچ ساڑھے پانچ ہزار تک اور ممکن ہے۔ چھ ہزار تک روپیہ ہو جائے جس سے اِس سال
زمین خرید لی جائے گی چونکہ یہ تحریک مجلس کے موقع پر ہی ہوئی تھی اور میں نے وعدہ کیا تھا
کہ اس کے لئے روپیہ جمع کروں گا اِس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ اس وقت اس بات کو
بیان کر دوں تا یہ نہ سمجھا جائے کہ اس طرف توجہ نہیں کی گئی ۔
زنانہ تعلیم کی ضرورت زنانہ سکول نہایت اہم ضرورتوں میں سے ایک ضرورت ہے
اور ایسی اہم ضرورت ہے کہ اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
اسلام کے خلاف سب سے زیادہ فساد عورتوں کے ذریعہ پیدا کیا گیا اور پیدا کیا جا رہا ہے۔
اس لئے آہن با آہن کوفتن کے اصل کے مطابق ضروری ہے کہ عورتوں کے ہی ذریعہ اس
فتنہ کا سد باب کیا جائے لیکن صرف قادیان کی لڑکیاں پڑھ کر یہ کام نہیں کر سکتیں ۔ اول تو
یہاں کی لڑکیاں ہر جگہ پہنچ نہیں سکتیں ۔ دوسرے ہرفہ ہر فرد کے دل میں جو یہ خواہش ہے کہ دین
کے کام میں حصہ لے وہ پوری نہیں ہو سکتی ۔ اس لئے ضروری ہے کہ لڑکیوں کے لئے محفوظ
اور منتظم بورڈنگ بھی قائم کیا جائے تاکہ دُور دُور کے احمدی اپنی لڑکیاں یہاں پڑھنے کے
لئے بھیج سکیں اور دوسرے لوگ بھی جو چاہیں بھیج سکیں اور ایسا انتظام کیا جائے کہ دُنیوی تعلیم
خطابات شوری جلد اول
۳۲۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
کے ساتھ دینی تعلیم بھی دی جائے ۔ صرف انٹرنس تک کی تعلیم لڑکیاں بھی باہر پاسکتی ہیں اور
لڑکے بھی لیکن ضرورت : ضرورت مذہبی تعلیم کی ہے جس کے بغیر نہ ہم دین میں کامیاب ہو سکتے ہیں نہ
دنیا میں ۔ میں اپنی طرف سے تو پوری کوشش کروں گا کہ نصاب اس قسم کا رکھا جائے جس
میں دینی تعلیم کا بہت بڑا حصہ ہو۔ گو میں نہیں جانتا کہ نصاب مقرر کرنے کے وقت کیسی
موافق یا مخالف رائیں پیش ہوں گی ۔
ہائی سکول کا دینی نصاب میرا خیال تو یہ ہے کہ لڑکوں کے ہائی سکول میں بھی دینی نصاب زیادہ ہونا چاہئے ۔ لوگ اپنے بچوں کو گھروں سے
باہر اسی لئے یہاں بھیجتے ہیں کہ وہ دینی تعلیم حاصل کریں۔ جب ہم سکول میں پڑھا کرتے
تھے اُس وقت دینی نصاب زیادہ تھا مگر اب بہت کم ہے۔ میری یہ عادت نہیں کہ جبری طور پر
کوئی بات منواؤں اس لئے باوجود اس کے کہ ہائی سکول میں دینی نصاب کم ہے میں نے
منتظمین کو اس طرف توجہ دلانے سے زیادہ کچھ نہیں کہا۔ میرا خیال ہے ابھی تک اس کی
طرف پوری توجہ نہیں کی گئی۔
عورتوں کے لئے دینی تعلیم میں جہاں تک سمجھتا ہوں مردوں کی نسبت عورتوں کے
لئے دینی تعلیم زیادہ ضروری ہے۔ مردا
مرد ایک دوسرے
سے ملنے جلنے کی وجہ سے ایسی باتیں اخذ کر لیتے ہیں جو کتابوں کے ذریعہ کئی سالوں میں بھی
حاصل نہیں کر سکتے لیکن لڑکیوں کے لئے اُس طرح ملنا جلنا آسان نہ ہوگا ۔ جہاں تک ممکن
ہوگا منتظمین اس میں روکیں ڈالیں گے اور جس طرح لڑکے عام تقریریں اور درس سن سکتے
ہیں لڑکیاں نہ سُن سکیں گی اس لئے ان کے لئے زیادہ دینی نصاب کی ضرورت ہے۔ یہی
وجہ ہے کہ زنانہ سکول قائم کرنے کی ضرورت پیش آ رہی ہے ۔ گو اس وقت جس قدر روپیہ
ہے اس سے زمین بھی نہ خریدی جا سکے گی مگر میں وعدہ کرتا ہوں کہ اس کے لئے تحریک
جاری رکھی جائے گی ۔
گرلز سکول کے لئے زمین میرا اندازہ ہے کہ کم از کم دس گھماؤں زمین ہونی چاہئے
تاکہ لڑکیوں کی صحت کے لئے ایسے پردہ دار میدان ہوں
جہاں وہ ورزش کر سکیں ۔ قادیان کی موجودہ آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے اندازہ لگایا گیا ہے کہ
خطابات شوری جلد اول
۳۲۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
دس گھماؤں زمین بیس ہزار میں آ سکتی ہے۔ اس کے احاطہ پر چھ سات ہزار روپیہ خرچ ہوگا۔
اور عمارتیں بنانے پر ساٹھ ستر ہزار روپیہ صرف ہو جائے گا۔ یہ کوئی بڑی رقم نہیں ۔ لڑکوں کے
ہائی سکول پر ۸۰ ہزار روپیہ خرچ کیا گیا ہے ۔ اگر لڑکوں کے لئے ہم اتنا روپیہ خرچ کر سکتے ہیں
تو لڑکیوں کے لئے ساٹھ ستر ہزار روپیہ خرچ کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے اور اگر نصف
گورنمنٹ نے دے دیا تو ۳۵ ہزار کے قریب گورنمنٹ سے مل جائے گا باقی ۳۰ ، ۳۵ ہزار
چند دوستوں پر ڈال دینا کوئی بڑی بات نہیں۔ خصوصاً اس صورت میں کہ ان کو اختیار دیا
جائے کہ چاہے اس چندہ میں شامل ہوں یا نہ شامل ہوں ۔ اللہ تعالیٰ اس کام کے لئے توفیق
دینے والا ہے۔ ایک سال کسی دوست کو توفیق مل جائے گی دوسرے سال کسی اور کو ۔ اسی
سال جب تحریک کی گئی تو بعض دوستوں نے لکھا کہ ہمارا نام کیوں اس تحریک میں نہیں رکھا
گیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا اور روپیہ بھیج دیا۔ ایسے دوستوں سے یہ روپیہ جمع کرنے
کی وجہ سے دوسری تحریکوں پر بھی مضر اثر نہ پڑے گا اور چند سال میں ہم زنانہ سکول تیار کر
لیں گے اور انشاء اللہ دو تین سال کے اندر اندر اتنی عمارت بنا لیں گے کہ سکول کھول سکیں ۔
زمین کے متعلق ابھی مشورہ کرنا ہے کہ کس مقام پر خریدی جائے ۔ اس کے لئے یہ
مد نظر رکھنا ضروری ہے کہ سکول نہ تو ایسی جگہ ہو جو آبادی سے بالکل باہر ہو، جہاں پورے طور
پر نگرانی نہ ہو سکے اور نہ قصبہ سے اتنا قریب ہو کہ زمین خرید نا مشکل ہو جائے ۔ آبادی کے
اندر زمین سو سو روپیه مرلہ پر فروخت ہو رہی ہے۔ ان باتوں پر غور کرنے کے بعد زمین
خریدنے کی کوشش کی جائے گی۔ یہ بھی ارادہ ہے کہ انجمن کی بھی کچھ زمین ہے وہ خرید لی
جائے ۔ دوسری زمین والوں کو پہلے روپیہ دے دیا جائے اور انجمن کو بعد میں ادا کر دیا
جائے اس طرح آسانی ہو جائے گی ۔ میں امید کرتا ہوں کہ اگلے سال ہم خدا کے فضل سے
کہہ سکیں گے کہ زنانہ سکول کے لئے زمین خرید لی گئی ہے۔“
جلسہ ہائے سیرۃ النبی مختلف نظارتوں سے متعلق سوال و جواب کا سلسلہ مکمل الله
ہونے کے بعد حضور نے سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم
کے جلسوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :-
خطابات شوری جلد اول
۳۳۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
آج کی کارروائی میں سے ہمارے سامنے سب کمیٹیوں کے انتخاب کا سوال باقی
ہے چونکہ ایک تحریک ایسی ہے جس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کل کے اجلاس میں کسی موقع پر
نہیں آسکتی اس لئے اس وقت اس کے متعلق کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وآلہ وسلم کی سیرت کے متعلق جلسوں کی جو تحریک کی گئی ہے
اس کے متعلق پچھلے سال ایک دوست نے انعامات دینے کی بھی تجویز کی تھی ۔ انہوں نے
خود انعام دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اس کے متعلق معلوم ہوا کہ اگر اس تجویز کو عمدگی سے عمل میں
لایا جائے تو بہت اثر پیدا کر سکتی ہے۔ گو پچھلے سال اس کے متعلق ایک غلطی بھی ہوئی اور اس
وجہ سے ہوئی کہ خیال کیا گیا کہ غریب طبقہ کے لوگ اس تحریک میں حصہ لیں گے اس لئے
انعام کی رقم رکھی گئی مگر خدا کے فضل سے اس تحریک میں بڑے بڑے معزز لوگوں نے حصہ لیا
اور سب سے اوّل انعام جسے ملا وہ آنریری مجسٹریٹ اور بہت معزز آدمی تھے۔ ان کی
پوزیشن کے سے آدمی کے لئے روپیہ بطور انعام کچھ حقیقت نہیں رکھتا تھا اس لئے اس رقم کو
تحفہ کی صورت میں بدلنا پڑا ۔ اب آئندہ کے لئے دونوں صورتیں ہونی چاہئیں ۔ ایک غریب
آدمی کے لئے نقد روپیہ زیادہ فائدہ مند ہو سکتا ہے اور امیر آدمی کے لئے کوئی نشان زیادہ
وقعت رکھتا ہے۔ اس لئے اب انعام لینے والے پر چھوڑ دینا چاہئے کہ وہ کس رنگ میں
انعام لینا چاہتا ہے۔ نقد روپیہ یا تمغہ یا کسی اور صورت میں ۔ تا کہ امیر آدمی کو اگر انعام کے
طور پر روپیہ پیش کیا جائے تو وہ اس میں اپنی سبکی نہ محسوس کرے۔
گزشتہ سال جن صاحب کو تمغہ دیا گیا وہ رائے بہادر اور آنریری مجسٹریٹ ہیں۔ وہ
انعامی تمغہ تو شوق اور خوشی سے لگا لیں گے مگر روپیہ اُن کے نزدیک کوئی وقعت نہ رکھتا تھا۔ اب
وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعریف کرنے میں اس سال غیر مسلموں میں سے سب
سے اول رہنے کی وجہ سے انعامی تمغہ پانے پر نہ صرف ساری عمر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے خلاف کوئی لفظ نہ کہیں گے بلکہ جہاں ان کے سامنے کوئی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے خلاف کوئی بات کہے گا اُس کا منہ بند کرنے کی کوشش کیا کریں گے۔
انعام تو انعام کا طریق بہت مفید اور فائدہ بخش ہوسکتا ہے ۔ بجائے جائے اس کے کہ انعام
کے لئے ۱۰۰ یا ۸۰ روپے مقرر کریں ۔ اس طرح کرنا چا کرنا چاہئے جس طرح شہزادہ ویلیز