دوسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

خطابات شوری جلد اول
۴۰۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
کمیشن کے ممبروں سے اُمید کمیشن کے ممبروں وں سے میں امید رکھتا ہوں کہ وہ : کا
نڈر
ہو کر رپورٹ کریں کہ فلاں ناظر ہدایات اور قواعد
کی تعمیل نہیں کرتے ۔ کمیشن کے ممبر میرے نائب ہوتے ہیں اور ایک رنگ میں خلیفہ ہی
ہوتے ہیں۔ انہیں جو بات قابل اصلاح نظر آئے اور جس میں کوئی نقص دیکھیں ، اُسے
پوری جرات اور دلیری سے پیش کریں۔ اگر کوئی کارکن اپنا کام نہ کر سکے تو اُس کی رپورٹ
کریں تا کہ اُس کی جگہ اور انتظام کیا جائے ۔“
دوسرا دن
مجلس مشاورت کے دوسرے دن ۱۹۔ اپریل ۱۹۳۰ء کو اجلاس شروع ہونے پر
احباب کی طرف سے سوالات پیش ہوئے ۔ جن کے متعلقہ ناظر صاحبان نے جواب دیئے ۔
سوال و جواب کے اس سلسلہ پر حضور نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے فرمایا:-
اس وقت سوالات کے جو جوابات پڑھے گئے ہیں ان کے متعلق میں بعض باتیں
کہنی چاہتا ہوں ۔ اوّل تو میں یہ کہتا ہوں ۔ گو یہ طریق نمائندہ کے لئے بند کر دیا گیا ہے
لیکن میں افسوس کرتا ہوں کہ ناظر صاحبان جوابات کے لئے پورے طور پر تیار ہو کر نہیں
آتے اور ان کے بعض جوابات غلط فہمی پیدا کرنے والے ہیں اگر چہ صحیح اور تسلی بخش جوابات
موجود تھے۔ اگر وہ نقالی نہ کرتے اُن گورنمنٹوں کی جن کا کام معترضین کا منہ بند کرنا اور دھوکا
دے کر پیچھا چھڑانا ہوتا ہے بلکہ تفصیل میں چلے جاتے تو مکمل جواب ہو سکتا تھا۔
اونچی آواز دوسرے ہر سال یہ شکایت پیدا ہوتی ہے کہ جواب اونچی آواز سے نہیں
دیئے جاتے۔ یہ صاف بات ہے کہ جب تک لوگوں تک آواز نہ پہنچے وہ جواب
سے آگاہ نہیں ہو سکتے ۔ متواتر توجہ دلانے کے باوجود کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ آواز اتنی دھیمی کیوں
ہوتی ہے۔ معلوم نہیں ناظر سوال کی وجہ سے رعشہ براندام ہو جاتے ہیں اس لئے وہ اچھی طرح
آواز نہیں نکال سکتے یا جواب دینا چھٹی سمجھتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ چند الفاظ کہہ کر بیٹھ
جائیں۔ اصل بات یہی ہے کہ سوال کا جواب پورے طور پر تیار نہیں کیا ہوتا وہ اپنا یہی کام سمجھتے

خطابات شوری جلد اول
۴۰۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
ہیں کہ جواب میں لکھی ہوئی تحریر پڑھ دیں اور صرف پڑھ دینے میں آواز اتنی بلند نہیں ہو سکتی ۔
وظائف کے متعلق طریق ایک دوست کا سوال وظائف کے متعلق تھا جس کی غرض یہ بیان کی گئی ہے کہ جب وظائف کی درخواست کرنے
والوں کے نام شائع ہوں گے تو کئی لوگ وظیفہ لینے کی خواہش نہ کریں گے اور جب لوگوں کو
ناموں کا علم ہو گا تو وہ اندازہ لگا سکیں گے کہ درخواست کرنے والا حاجت مند ہے یا نہیں ۔
بے شک یہ بھی ضرورت کا پتہ لگانے کا ایک طریق ہے۔ لیکن جب یہ قاعدہ پاس ہو
چکا ہے کہ جو وظیفہ لے اپنی مقامی جماعت کی سفارش سے لے تو یہ نقص دور ہو سکتا ہے کہ کوئی
بلا وجہ اور بلا بلا ضرورت وظیفہ نہ لے جائے ۔ رہا نام شائع کرنا یہ اصول شریعت کے خلاف
ہے۔ قرآن میں اس بات پر خاص طور سے زور دیا گیا ہے کہ صدقہ اور خیرات خفیہ دینی
چاہئے ۔ وجہ یہ کہ قرآن نے اعزاز نفس قائم رکھنے کی کوشش کی ہے۔ قرآن نے بتایا ہے کہ
بعض لوگ اس قسم کے ہوتے ہیں کہ اُن کی شکلوں سے معلوم ہو سکتا ہے وہ حاجت مند ہیں
وہ زبان سے نہیں بتاتے ۔ پس ایسے لوگ ہوتے ہیں جو خواہ کس قدر تنگ دست اور مجبور
ہوں اپنی تنگی کی عام تشہیر گوارا نہیں کرتے ۔ یہ تو ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی ضرورت کو اپنے : و چند
مخصوص دوستوں کے سامنے پیش کر دیں مگر یہ کہ عام لوگوں میں ان کی غربت اور مفلوک الحالی
کا اعلان ہو یہ پسند نہیں کریں گے ۔ وہ یہ تو گوارا کر لیں گے کہ ان کا بچہ تعلیم سے محروم رہ
جائے مگر یہ پسند نہیں کریں گے کہ ان کے نام کو حاجت مندوں کے طور پر شائع کیا جائے اور
یہ طریق اعزاز نفس کے خلاف ہے۔ ہمارا کام یہ ہے کہ ہم دیکھیں کوئی غیر مستحق ناجائز طور پر
وظیفہ نہ لے اور یہ پہلے طریق پر جو پاس ہو چکا ہے چکا ہے عمل کرنے سے ہو سکتا ہے۔ کچھ حصہ وظائف
کو میں اس قاعدہ سے مستثنیٰ کرتا کرتا ہوں ۔ ا ۔ ان میں قابلیت کا وظیفہ بھی ہونا چاہئے۔ چاہئے ۔ باقی وہی
وظیفے دیئے جائیں گے جن کے لئے مقامی انجمنیں سفارش کریں گی ۔
چونکہ حاجت مندوں کے نام شائع کرنے سے ان کی سبکی ہوتی ہے اس لئے یہ
شریعت جائز نہیں رکھتی ۔
فیصلہ شدہ امور پر عمل یہ جو سوال کیا گیا ہے کہ مجلس مشاورت میں فیصلہ شدہ کس قدر
امور پر عمل ہوا اور کتنے امور پر عمل نہیں ہوا اس کا نقشہ پیش

خطابات شوری جلد اول
۴۱۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
کیا جائے ۔ اس کا تدارک آئندہ کے لئے اس طرح کر دیا گیا ہے کہ جو کمیشن تحقیقات کے
لئے مقرر ہوا کرے وہ یہ بھی مد نظر رکھے مجلس مشاورت میں پاس شدہ امور پر عمل ہوتا ہے یا
نہیں اور اس بات کا پتہ کمیشن کی رپورٹوں سے لگتا رہے گا۔ اس لئے اس کے لئے کسی
مزید انتظام کی ضرورت نہیں ۔
یہ ہے
خدمات کے متعلق رسالہ چوہدری عبد السلام صاحب کا سوال نمبر ۶ یہ سیاسی خدمات
که مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء میں پاس ہوا تھا کہ
ہماری دس سالہ سیاسی خدمات کا دوسری سیاسی جماعتوں کے کاموں سے مقابلہ کرتے ہوئے
کوئی رسالہ شائع کیا جائے کیا کوئی ایسا رسالہ شائع کیا گیا ؟
اس کا جو جواب دیا گیا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے۔ اس تجویز کا مطلب یہ تھا کہ مسلمانوں
کو ہم یہ بتائیں کہ ہمارے متعلق جو یہ کہا جاتا ہے کہ ہم گورنمنٹ کے خوشامدی ہیں یہ غلط
ہے۔ ہم مسلمانوں کے فوائد ہر حالت میں مد نظر رکھتے اور ان کے لئے پوری جدو جہد کرتے
ہیں۔ مسلمانوں کے فوائد کو نظر انداز کر کے ہم کبھی گورنمنٹ کا ساتھ نہیں دیتے۔
میں امید کرتا ہوں کہ متعلقہ نظارت جلد اس قسم کا ٹریکٹ شائع کرنے کا انتظام
کرے گی جس سے لوگوں کو معلوم ہو کہ ہم مسلمانوں کے فوائد بہر حال مقدم رکھتے ہیں اور
ملک اور قوم کی بہترین خدمت کر رہے ہیں ۔
-
امدادی سکیم چوہدری عبدالسلام صاد صاحب کے سوال نمبر ۸ کا جو جواب دیا کا جو جواب دیا گیا ہے وہ بھی
درست نہیں ہے۔ جواب میں جس سکیم کا ذکر کیا گیا ہے اور جس پر عمل شروع
ہو چکا ہے وہ اور ہے لیکن جس سکیم کے متعلق سوال کیا گیا ہے وہ اور ہے اور اس پر کوئی توجہ
نہیں کی گئی ۔ گئی۔
احمد یہ ہوسٹل کے متعلق سوال سید عبداحی صا۔ عبد الحئی صاحب کا ایک سوال تھا تھا گو اب ان کا
سوال نہیں کہنا چاہئے کیونکہ وہ واپس لے چکے ہیں اور
ان کا سوال کہہ کر ان کا ثواب ضائع کرنا ہو گا لیکن ان کے نام سے شائع ہوا ہے کہ کیا اس کا ہو تین ان کے نام سے شائع
سال احمد یہ ہوسٹل میں ایسے طلباء بھی داخل کئے گئے ہیں جن کو کسی وجہ سے ہوسٹل سے نکالا گیا احمد یہ
سے نکا
تھا ؟ اگر ہیں تو کتنے اور ان کو کن شرائط کے ماتحت واپس آنے کی اجازت دی گئی ؟

خطابات شوری جلد اول
۴۱۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
اس کا جواب یہ دیا گیا ہے کہ اس سال کوئی ایسا لڑکا جس کو ہوسٹل سے نکالا گیا ہو
داخل ہوسٹل نہیں کیا گیا مگر یہ جواب غلط ہے ایسے لڑ کے داخل ہوئے ہیں ۔ ناظر صاحب کو
تحقیقات کر کے بات معلوم کرنی چاہئے تھی کیونکہ ذرا سی غلطی کی وجہ سے بات بہت بڑھ
جاتی ہے۔ اگر سب سوالات کے جواب صحیح دے دیئے جائیں اور کسی ایک میں غلطی
ہو
جائے تو شبہ پیدا ہو سکتا ہے کہ ناظر یونہی جواب دے دیتے ہیں ۔ ناظر صاحب تعلیم و تربیت
کا فرض تھا کہ ہوسٹل کے سپرنٹنڈنٹ سے اس کے متعلق پوچھتے اور پھر جواب دیتے ۔
وظائف کا بقایا اسی طرح ان کے سوال نمبر ۸ کا جواب ناظر صاحب بیت المال نے یہ
کہ جن لوگوں کے ذمہ وظائف کا روپیہ و روپیہ واجب الادا ہے مگر باوجود
دیا ہے کہ جن
ادائیگی کی تحریک کے انہوں نے توجہ نہ کی ان کے نام نہیں بتائے جائیں گے۔ کیوں نہیں
بتائیں گے؟ اس کے متعلق کچھ نہیں کہا گیا۔ وہ کم از کم یہی کہہ دیتے کہ پیشتر اس کے کہ ان
کے نام بتا کر ان کی سبکی کریں کوشش کر رہے ہیں کہ ان سے واجب الادا رقوم وصول ہو
جائیں۔ اس کی بجائے انہوں نے ایسا جواب دیا ہے کہ گویا لٹھ مار دیا ہے۔
عذر ناظر صاحب تعلیم و تربیت اپنے جواب کے متعلق یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ انہوں
نے سپرنٹنڈنٹ ہوسٹل کا جواب پڑھ دیا تھا جبکہ اس بارے میں تحقیقات نہ کی تھی ۔ گو
اس طرح سپرنٹنڈنٹ پر الزام آتا ہے لیکن چونکہ انچارج وہ ہیں اس لئے وہ بھی الزام سے
بری نہیں ہو سکتے ۔
-
اسی طرح سوال نمبر ۹ کا جو جواب دیا گیا ہے اس کے متعلق یقینا تو میں نہیں کہہ سکتا مگر
درست
غالباً یہ درست نہیں ۔ نظارت بیت المال میرے پاس اس کی تفصیل پیش کرے۔
ترقی اسلام کی رقم چوہدری مظفر الدین صاحب کے سوال نمبر ۳ کا جواب بھی
نہیں دیا گیا ۔ در حقیقت اس ۔ اس جواب کے دو پہلو ہونے چاہئے تھے۔
ایک یہ کہ ترقی اسلام کے لئے رقم جمع کرنے پر کیا خرچ ہوا جو رقم جمع کرنے پر خرچ ہوتی
ہے۔ اسے صیغہ کے خرچ میں شامل نہیں کیا جاتا۔ گویا جو رقم جمع کرنے میں خرچ ہو ۔ اتنی کم
اس فنڈ کی رقم سمجھی جاتی ہے۔

خطابات شوری جلد اول
۴۱۲
کا
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
سے
انگریز نومسلم کو اب مشتری را ادانان
ناظر صاحب کو بتانا چاہئے تھا کہ امام مسجد لنڈن
سے پوچھا گیا تھا کہ کیوں ان کا نائب کوئی انگریز نو مسلم نہ رکھا جائے؟ انہوں نے اسے مفید
نہیں بتایا۔ اس لئے اس بات کو چھوڑ دیا گیا۔
نور ہسپتال کے لئے لیڈی ڈاکٹر ایک سوال نور ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر رکھنے کے
متعلق تھا۔ اس کا جواب بھی مشتبہ سا ہے، صاف
طور پر نہیں بتایا گیا کہ یہ معاملہ اسی مجلس مشاورت میں رڈ ہو چکا ہے۔
ریز روفنڈ
سوال نمبر ۹ کا جواب بھی غلطی میں ڈالنے والا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ناظر
صاحب بیت المال فرمائیں گے کہ ریز روفنڈ کی مد میں کچھ روپیہ ہے؟ اگر
ہے تو کس قدر؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ خرچ شدہ روپیہ کے علاوہ باقی کتنی رقم ہے؟ بتانا یہ
چاہئے تھا کہ اس فنڈ میں ۴۳ ۴۴ ہزار روپیہ جمع ہوا جس سے کئی چیزیں گروی رکھ کر آمد
پیدا کی گئی ہے۔ تین ہزار کے قریب روپیہ ایسا ہے جسے ابھی کسی جگہ لگا یا نہیں گیا اس کے
لئے بھی کوشش ہو رہی ہے کہ زمین خرید لی جائے ۔
دراصل لوگوں نے اس فنڈ کے جمع کرنے میں بہت کم توجہ کی ہے۔ اگر پانچ پانچ
روپے بھی دوست ماہوار جمع کرنے کی کوشش کرتے تو بہت کچھ جمع کر سکتے تھے۔ بعض نے تو
کہا تھا کہ وہ لاکھ لاکھ روپیہ جمع کر سکتے ہیں مگر نہ معلوم انہوں نے کیوں نہ کیا ۔ اگر دوست
اس طرف توجہ کریں تو ۴۵ لاکھ کا جمع ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں اور اس سے بہت کافی
آمدنی ہو سکتی ہے۔ اس وقت تک ریز روفنڈ کا زیادہ حصہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے
جمع کیا ہے اور انہوں نے ایک معقول رقم جمع کی ہے۔ بڑی رقموں کے لحاظ سے چوہدری صاحب
کی رقم بہت بڑی رقم ہے۔ امید ہے اب دوست توجہ کریں گے۔ جنہوں نے پہلے اس کام
کے لئے نام نہیں لکھائے وہ اب لکھا دیں۔ پانچ روپیہ ماہوار جمع کرنا کوئی بڑی بات نہیں ۔
ایک اعتراض کا جواب کہا گیا ہے کہ اس فنڈ سے ۳۰ ہزار روپیہ کسی کودے دیا گیا حالانکہ لوگ ٹھو کے مر رہے ہیں لیکن اس رقم میں ایک بڑی ،
جائیدا در گروی رکھی گئی ہے جس کا سو روپیہ ماہوار کرا یہ آتا ہے۔ گویا یہ رقم آمدنی پر لگائی گئی

خطابات شوری جلد اول
۴۱۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
ہے اور جس نے اعتراض کیا ہے اُس نے خود قرض لیا تھا مگر ادا کرنے کے لئے جو وقت
مقرر ہوا تھا اس کے بعد جواب دینا بھی چھوڑ دیا تھا۔ اعتراض کرنے کا یہ طریق غلط ہے۔
جس طرح شملہ والوں نے یہ اعتراض پہنچا دیا اس طرح کوئی اور کرے تو وہاں کے لوگوں کو
بھی اس کے متعلق اطلاع دینی چاہئے تا کہ جو لوگ بدظنی میں مبتلا ہوں اُن کی اصلاح کی جا
سکے مگر افسوس دوستوں کی اس طرف بہت کم توجہ ہے جس کا یہ نتیجہ ہوتا ہے کہ جو بگڑتا ہے وہ
بگڑتے بگڑتے اُس حد تک پہنچ جاتا ہے کہ پھر اُس کی اصلاح مشکل ہو جاتی ہے۔
ناظر صاحب بیت المال کی بجٹ تقریر کے بعد حضور نے فرمایا :-
دو
66
میں ناظر صاحب بیت المال کی تقریر کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ بعض
تخفیفیں بجٹ کی جب میرے سامنے پیش ہوئیں تو میں نے ان کورڈ کر دیا۔ میں فطرتاً اس
بات کو نا پسند کرتا ہوں کہ کوئی قدم اٹھا کر پیچھے ہٹایا جائے لیکن اگر کسی خرچ کی وجہ سے کسی
دوسرے مستقل اور زیادہ اہم کام کو نقصان پہنچے تو اسے بچانے کے لئے اگر کوئی خرچ کم کیا جا
سکے تو کم کر دینا چاہئے ۔ میں نے یہ کہا تھا کہ جن اخراجات کی میں مجلس شوری کے مشورہ کے
بعد منظوری دے چکا ہوں ان کو بجٹ بناتے وقت آپ ہی آپ رڈ نہیں کر دینا چاہئے بلکہ
اس معاملہ کو پھر مجلس شوری میں غور کے لئے پیش کریں ۔ وہاں غور کے بعد جو فیصلہ ہو اُس پر
عمل کیا جائے کیونکہ میں نے بجٹ کا پاس کرنا مجلس شوری کے سپرد کیا ہوا ہے اور جس طرح
کل میں نے کہا تھا کہ مجلس معتمدین مجلس شوری کے ماتحت نہیں اسی طرح کہتا ہوں کہ مجلس
شوری کے سپرد جو کام ہے اس میں مجلس معتمدین کو دخل نہیں دینا چاہئے ۔“
فرمایا:-
اس کے بعد سب کمیٹی مال کا تقرر فرمایا اور ممبران سب کمیٹی کو ہدایات دیتے ہوئے
دو
بجٹ پر پوری آزادی سے غور کریں لیکن خیال رکھیں کہ حتی الوسع پیچھے نہ ہٹنا
پڑے۔ تبلیغ کے کام کو بند اور کم نہ کیا جائے ۔ نئے مبلغ رکھے جاتے ہیں وہ جاری رہیں بلکہ
تعلیم و تربیت کے ماتحت مدارس میں بھی مبلغ رکھے جائیں تا کہ جو مبلغین کلاس کے فارغ التحصیل
فارغ
ہوں وہ کام پر لگائے جاسکیں۔ اگر پیچھے ہٹنا ضروری ہو تو دلیری سے بجٹ کم کر دیں ۔ آمد جو
مقرر ہو وہ ایسی ہو جو وصول ہو جائے ۔

آج 10 میں سے 10 باقی