تیسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)
خطابات شوری جلد اول
۴۱۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
تیسرا دن
مجلس مشاورت کے تیسرے دن اجلاس کی کارروائی تلاوت قرآن کریم سے شروع
ہوئی اس کے بعد حضور نے فرمایا :-
اس سے مجھے خوشی ہوئی ہے کہ بجٹ کی اصلاح میں ترقی ہو رہی ہے۔ گو دھیمے طور پر
اور اس عمدگی سے بحث ہوتی ہے اور معلوم ہو گیا ہے کہ نقائص کی اصلاح سے فائدہ ہو سکتا ہے۔
مثلاً محصلوں کا سوال ہے، میں ا
میں ان کے اُڑانے سے کبھی متفق نہ ہوا تھا محصلوں کا کام لیکن سمجھ میں آ کہ لیکن کل سمجھ میں آ گیا کہ وہ جس طریق پر کام کرتے ہیں وہ مفید نہیں
ہے اور کل کی گفتگو سے معلوم ہو گیا کہ ان کا موجودہ طریق عمل نقصان دہ ہے۔ محصل اب
بھی رکھنے چاہئیں مگر ان کے کام کی اصلاح ہونی چاہئے ۔ مرزا احمد بیگ صاحب کی تقریر
سے وضاحت سے معلوم ہو گیا کہ چندہ کی وصولی میں جو نقص ہے اُس کا علاج سوائے
محصلوں کے اور کوئی نہیں ہے۔ ان کی بیان کردہ مثال سے واضح ہو گیا کہ نقص کیا ہے۔ ایک
جماعت کی تعداد پچاس ساٹھ ہوتی ہے لیکن اُس میں سے صرف ۱۲٬۱۱ اصحاب چندہ ادا کر
کے اپنا بجٹ پورا کر دیتے ہیں اور مرکز میں یہی سمجھا جاتا ہے کہ اس جماعت نے بجٹ پورا
کر دیا حالانکہ جماعت نے بجٹ پورا نہیں کیا ہوتا بلکہ چند افراد نے کیا ہوتا ہے اور چندہ نہ
دینے والوں کا پتہ ہی نہیں لگتا۔ اس طرح وہ حقیقی بجٹ پورا نہیں ہو سکتا جو خدا تعالیٰ کی طرف
سے ان کے لئے مقرر ہے۔ اس کا نقص یہ ہے کہ مثلاً ایک جماعت جس کے افراد سو کے
قریب ہوں اُس کے بہت سے اصحاب چندہ ادا کریں لیکن بجٹ پورا نہ ہو تو ناظر لکھ
دے گا کہ تمہارا بجٹ پورا نہیں ہوا اور اس طرح وہ ملامت کے مستحق قرار دیئے جائیں گے
لیکن ایک جماعت جس کے بہت سے افراد میں سے صرف چند ایک بجٹ پورا کر دیں گے
اور باقی حصہ نہ لیں تو اُسے قابلِ تعریف قرار دیا جائے گا۔
بجٹ کس طرح مقرر ہوں اس کی وجہ یہی ہے کہ محصل صرف جمع شدہ روپیہ بھجوا دیتے
ہیں اصل کام نہیں کرتے اس لئے میں آئندہ کے لئے
ہدایت دیتا ہوں کہ جماعتوں کے بجٹ خیالی طور پر یہاں بیٹھے مقرر نہ کئے جائیں بلکہ محصل
خطابات شوری جلد اول
۴۱۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
ان جماعتوں میں جائیں اور تفصیل لکھیں کہ فلاں جماعت میں اتنے افراد فلاں فلاں ہیں
اور ان کی یہ آمدنی ہے۔ پھر اس آمدنی پر ایک آنہ فی روپیہ کے حساب سے چندہ تجویز کیا
جائے ۔ سوائے اس کے کہ کوئی ممبر یہ کہے کہ میں آ نہ فی روپیہ چندہ نہیں دے سکتا ۔ اس کے
متعلق لکھا جائے کہ فلاں آدمی کہتا ہے کہ میں ایک آنہ فی روپیہ ماہوار چندہ نہیں دے سکتا
اس کے سوا تشخیص آمد کی فہرست میں اور کوئی نوٹ نہ ہو۔ یا اگر کوئی ایک آنہ فی روپیہ سے
زیادہ دے یا وصیت کی رقم ادا کرتا ہو تو اُس کے متعلق نوٹ دیا جائے ۔
ایک نقص اور اس کا ازالہ لیکن اس صورت میں ایک نقص ہو سکتا ہے ۔ ہم کسی کے
متعلق بے اعتباری تو نہیں کرتے لیکن محصل کی سستی کی
وجہ سے ہو سکتا ہے کہ تشخیص درست نہ ہو۔ اس نقص کو دور کرنے کے لئے انسپکٹر کا ہونا بھی
ضروری ہے۔ وہ محصّل کی مرتب کردہ رپورٹ لے جا کر تحقیقات کرے کہ محصل نے ٹھیک
کام کیا ہے یا نہیں؟ آمد کی تشخیص غلط تو نہیں کی؟ ممکن ہے کہ اس نے کسی کی آمد کم یا زیادہ
لکھ دی ہو اس لئے انسپکٹر کا ہونا ضروری ہے جو کہ محل کے کام کی پڑتال کرے تاکہ محصل
اپنے کام میں چُست رہیں۔ میں کل کی گفتگو سے اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اگر اس طریق کو عمل
میں لایا جائے تو چندہ بڑھ سکتا ہے۔ میں ہمیشہ بیت المال سے کہتا رہا ہوں کہ جب جماعت
بڑھ رہی ہے تو چندہ کیوں نہیں بڑھتا ؟ کل معلوم ہوا کہ تشخیص نہیں ہوتی اور محصل صرف
وصول شدہ چندہ لے کر بھیج دیتے ہیں ۔
آئندہ محصل کا کام چندہ بھیجنا نہیں ہو گا یہ مقامی سیکرٹری کا کام ہے ۔ وہ جتنا زیادہ کا
چندہ وصول کرے اُس کی تعریف کا وہی مستحق ہوگا۔ محصل کا کام آمد کی تشخیص ہو گا۔ ہاں
جہاں کے متعلق یہ معلوم ہو کہ مقامی افراد میں اختلاف کی وجہ سے چندہ وصول نہیں ہے ہوتا
وہاں جا کر محصل چندہ وصول کرے ۔
مقررہ شرح سے کم چندہ دینے والا جو شخص مقررہ شرح چندہ سے کم دے اُس کے متعلق میرا یہ فیصلہ ہے کہ وہ لکھائے کہ میرے
لئے یہ مجبوریاں ہیں اس لئے میں کم دیتا ہوں اور اس کے لئے اجازت لے ۔ پس یہ حکم نہیں لئے میں لئے
کہ مقررہ شرح سے کم کوئی نہیں دے سکتا بلکہ یہ ہے کہ بلا اجازت کوئی کم نہیں دے سکتا ۔
خطابات شوری جلد اول
۴۱۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
صحیح تعریف کی مستحق کونسی جماعتیں ہیں بیت المال کو ایک غلطی لگی ہے اور وہ
6
یہ کہ ایسا بجٹ وصول نہ ہوگا ۔ میں
کہتا ہوں نہ وصول ہو مگر جماعت کو احساس تو ہو گا کہ اتنا بجٹ پورا کرنا ہے جو جماعت ایسا
بجٹ پورا کرے گی وہ تعریف کے قابل ہوگی اور جو نہ کرے گی اُسے توجہ دلائی جائے گی ۔
اب دھوکا کے طور پر کام ہو رہا ہے۔ جو جماعت بجٹ تو پورا کر دیتی ہے لیکن جماعت کے
سب افراد سے چندہ نہیں لیتی وہ قابلِ تعریف قرار دی جاتی ہے اور دعاؤں کی مستحق سمجھی
جاتی ہے لیکن جو جماعت کام کرتی ہے اور سب سے چندہ وصول کرتی ہے مگر بجٹ پورا نہیں
کر سکتی اُس کی دل شکنی کی جاتی ہے۔ یہ طریق درست نہیں ہے۔ اسی طرح یہ بھی درست
نہیں کہ جو شخص ایک آنہ فی روپیہ سے کم چندہ دے اُس سے نہ لیا جائے ۔ میرا حکم یہ ہے کہ
جو اس شرح سے کم دے وہ لکھائے کہ میرے لئے یہ مجبوریاں ہیں اس لئے میں دو پیسے یا
ایک پیسہ فی روپیہ کے حساب سے چندہ دیتا ہوں ۔ پس یہ نہیں کہ ایک آنہ فی روپیہ سے کم
کوئی نہیں دے سکتا بلکہ یہ ہے کہ بلا اجازت نہیں دے سکتا۔ اجازت لینے کی اِس لئے
ضرورت ہے کہ یہاں اس کے متعلق ریکارڈ رہے اور اُسے مقررہ چندہ دینے کا خیال
رہے۔ پس یہ روک درمیان میں نہیں ہے کہ جو مقررہ شرح سے چندہ نہ دے وہ چندہ دینے
میں شامل نہیں ہو سکے گا ۔ بجٹ ہر جماعت کا ایک آنہ فی روپیہ کے لحاظ سے ہی بنے اور جو
اس سے کم دینے کی استطاعت رکھتے ہوں وہ کم دیں مگر اُ نہیں خیال رہے کہ اسی کمی کو پورا
کرنا ہے ۔ پس ہر جماعت کا بجٹ ایک آنہ فی روپیہ کے لحاظ سے ہو اور سارے کے
سارے افراد کے لحاظ سے ہو۔ خواہ وہ دہند ہوں یا نادہند ہوں ۔ اس طرح آمد کا بجٹ
بہت بڑھ سکتا ہے۔ خواہ پہلے سال سارا بجٹ وصول نہ ہو مگر جو جماعتیں کم بجٹ بناتی ہیں اُن
کی اصلاح ہو جائے گی ۔
بیت المال صحیح تعریف کا مستحق کس طرح ہو سکتا ہے ایک اور بھی نقص ہے اور وہ یہ کہ موجودہ طریق سے
بیت المال کے کام پر پردہ پڑا رہتا ہے۔ بیت المال کا کام یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ آمد
دکھائے ۔ اگر اصل چندہ تین چار لاکھ دکھایا جاتا اور پھر دو تین لاکھ وصول ہوتا تو رپورٹ
خطابات شوری جلد اول
۴۱۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
سناتے وقت اس بات کا احساس ہوتا کہ کم وصول کیا گیا ہے ۔ مگر اب پہلے ہی کم کر کے بجٹ
رکھا جاتا ہے اور پھر کہا جاتا ہے اتنا زیادہ روپیہ جمع کیا گیا۔ اس طرح غلط طور پر بیت المال
تعریف کا مستحق بن جاتا ہے حالانکہ وہ اس سے بہت کم وصول کرتا ہے جتنا وصول ہونا
چاہئے ۔ پس سب کی تشخیص کر کے آمد مقرر کرنی چا کے آمد مقرر کرنی چاہئے اور آمد کا بجٹ اس لحاظ سے مقرر کرنا
چاہئے۔ پھر اسے وصول کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور جو کم دیں یا نہ دیں اُن کے نام
نوٹ ہو جانے چاہئیں ۔
ایثار سے ترقی ہوتی ہے اس بات کی طرف ایک صاحب نے توجہ دلائی ہے کہ ہر
سال بجٹ کم کر کے جماعت کے عمل کرنے کی روح کو
نقصان پہنچایا گیا ہے۔ یہ بھی صحیح ہے ایثار سے ترقی ہوتی ہے اور ایمانی روح پیدا ہوتی ہے۔
ہر سال جتنا خرچ کم کرتے جائیں گے اور سستی پیدا ہوتی جائے گی۔ جب بجٹ گھٹانے کا
سوال پیدا ہوا تھا اُسی وقت میں نے کہا تھا جو قوم اپنا قدم پیچھے ہٹاتی ہے اُسے تنزل ہی ہوتا
جاتا ہے۔ برلن مشن بند کرنے کے بعد ہر سال یہی تحریک ہوتی ہے کہ فلاں کام بند کر دو، فلاں
کام میں تخفیف کر دو۔ اس سے مجھے ڈر ہے کہ سارے دروازے بند نہ کر دیں کیونکہ پیچھے قدم
ہٹانا نہایت خطرناک ہوتا ہے۔ جب سے آمد کا بجٹ کم کرنے لگے پیچھے ہی پیچھے ہوتے گئے ۔
ریز روفنڈ اگر چہ یہ رچہ یہ بات خطرناک ہے کہ خیالی آمد تین لاکھ کر کے خرچ بھی اتنا ہی
رکھیں لیکن خرچ اگر اصل اندازہ آمد کے مطابق رکھیں اور ریز روفنڈ مضبوط
کریں تو کام عمدگی سے چل سکتے ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سال کا خرچ بیویوں
کو دے دیتے تھے مگر ہمارا یہ حال ہے کہ تین تین ماہ کے بعد تنخواہ دیتے ہیں ۔ ہمارے ہاں یہ حال ہے کہ
کم از کم ایک سال کا خرچ ریز رو ہونا چاہئے کیونکہ کئی قسم کی دقتیں پیش آ سکتی ہیں۔ ۱۹۱۹ء
میں جب ملک میں فتنہ پیدا ہو گیا تھا تو چندے کم آنے لگے تھے اور اس طرح بہت نازک
حالت ہو گئی تھی ۔ پس کم از کم ایک سال کا خرچ محفوظ ہونا چاہئے تا کہ مشکلات کے وقت
چندہ میں جو کمی ہوا سے پورا کیا جا سکے ۔ غرض آمد کے بجٹ کی طرف توجہ کرنی چاہئے ۔
پیر اکبر علی صاحب نے بجٹ بجٹ بناتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہئیے کے متعلق جن باتوں کی طرف
خطابات شوری جلد اول
۴۱۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
توجہ دلائی ہے اُمید ہے ناظر صاحب بیت المال ان کی طرف توجہ کریں گے ۔ مثلاً ایک مد
میں پچھلے سال کی آمد سے بھی کم رقم رکھ دی گئی۔ ناظر صاحب کہتے ہیں کہ اس کے متعلق
اُنہوں نے کوئی جواب دیا ہے مگر وہ جواب میری سمجھ میں نہیں آیا۔ بہر حال آئندہ بجٹ
بناتے وقت زیادہ احتیاط سے کام لینا چاہئے اور تحصیل چندہ پر بہت زور دینا چاہئے۔
تحصیل چندہ کے متعلق ایک تجویز تحصیل کے متعلق ایک تجویز میرے ذہن میں یہ آئی ہے کہ چونکہ اب جلد سال شروع ہونے
والا ہے اور محصلوں کے لئے اس سال تشخیص چندہ مشکل ہو گی اور دیر کی وجہ سے کام رُکا
رہے گا اس لئے اس سال تشخیص اس طرح ہو کہ جو نمائندے یہاں آئے ہیں وہ ارد گرد کی
ایک ایک دو دو جماعتوں کا ذمہ لیں کہ چھٹی یا کسی اور موقع پر ان جماعتوں میں جا کر اُن کی
آمدنی کی تشخیص کر کے بھجوا دیں گے اس طرح مئی کے اندر اندر تشخیص ہو سکتی ہے اور اس
کے لئے صرف پہلے سال دقت ہے۔ پھر جب نقشے تیار ہو جائیں تو پھر محصل ان میں آسانی
سے تبدیلیاں کر لیا کریں گے۔ پس اپنی اپنی جماعت کے سوا پاس کی دو جماعتوں کے متعلق
ذمہ لیں اور تشخیص کر کے بھیج دیں۔ ہر شخص کی آمد لکھ دیں قطع نظر اس سے کہ وہ چندہ دینے
کے لئے تیار ہے یا نہیں۔ اس طرح جو آمد تجویز ہوئی اس کے مطابق یہاں سے اُس
جماعت کا بجٹ بنا کر بھیج دیا جائے گا۔ پھر جو جماعت اس بجٹ کو پورا کرے گی وہ تعریف کی
مستحق ہوگی اور جو پورا نہ کرے گی اُسے توجہ ہوگی کہ پورا کرنے کی کوشش کرے۔
ریز روفنڈ ڑ کی طرف توجہ کی جائے پھر ریز رو فنڈ کی طرف توجہ دلاتا ہوں ۔ یہ
ایسے کاموں کے لئے مفید ہو سکتا ہے جو عام
مسلمانوں سے تعلق رکھتے ہیں جیسے اچھوت اقوام کی اصلاح کے لئے کام ہے۔ یہ دراصل
دوسرے مسلمانوں کا بھی کام ہے مگر ہم چونکہ ساری دنیا کی اصلاح کے لئے کھڑے ہوئے
ہیں اس لئے اس میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں۔ اگر ریز روفنڈ کو مضبوط کیا جائے تو ایسے کاموں
میں ہاتھ ڈال سکتے ہیں بلکہ اور لوگ جو یونہی شور مچاتے رہتے ہیں کہ اُنہوں نے یہ کیا وہ کیا
اُن کا منہ بند کر سکتے۔ ہیں۔ علاقہ ملکانہ میں سوائے ہمارے مبلغوں کے کوئی کام نہیں کر رہا۔
حیدر آباد میں ہم نے کام شروع کیا ہوا ہے جہاں کئی سو غیر مسلم اسلام قبول کر چکے ہیں ۔ ہم
خطابات شوری جلد اول
۴۱۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
وہاں مدر سے قائم کر رہے ہیں۔ اس علاقہ کو ہم نے کام کے لئے اس لئے چنا ہے کہ
اسلامی آبادی کی کثرت ہو۔
میں چاہتا ہوں کہ ریز روفنڈ کے متعلق دوست ایک رقم اپنے ذمہ لیں اور ہر سال
ماہوار چندہ کے طور پر اپنے پاس سے نہیں بلکہ اپنے غیر احمدی دوستوں سے وصول کر کے
دیں۔ بعض دوست دوسروں سے چندہ وصول کرنے کی محنت سے بچنے کے لئے اپنے پاس
سے روپیہ بھیج دیتے ہیں مگر یہ تو ایسا ہی ہے جیسے ایک جیب سے نکال کر دوسری میں ڈال دیا
گیا۔ چاہئے کہ ریز روفنڈ دوسروں سے وصول کیا جائے ۔ مجلس مشاورت کے نمائندوں کی
فہرستیں موجود ہیں ، میں دفتر کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ خطوط کے ذریعہ انہیں متوجہ کریں کہ وہ
کچھ نہ کچھ ریز روفنڈ کی رقم اپنے ذمہ لیں اور اس فنڈ کو مضبوط کریں ۔“
اختتامی تقریر مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء کی کارروائی مکمل ہونے پر چھوڑ نے احباب سے
الوداعی خطاب کرتے ہوئے فرمایا :-
عورتوں کا حق نمائے نمائندگی اب کی دفعہ بعض اہم معاملات پر زیادہ وقت صرف ہو گیا
ہے، اس لئے بعض اہم امور رہ گئے ہیں۔ ان میں سے ایک
خاص معاملہ ایسا تھا جس کے لئے ہمارے سلسلہ کی عورتیں بہت بیتاب تھیں اور وہ عورتوں
کے حق نمائندگی کا سوال ہے۔ اس وقت اتنا وقت گزر چکا ہے کہ اگر ہم مجلس مشاورت کا
اجلاس ختم نہ کریں گے تو نہ تو نمازیں پڑھ سکیں گے اور نہ ہی جانے والے احباب کھانا کھا کر
گاڑی پر پہنچ سکیں گے اس لئے اجلاس جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ اس دفعہ بجٹ ایسے مفید
طریق سے طے ہوا ہے کہ اگر اس پر عمل کیا جائے تو بہت عمدہ کام ہو سکتا ہے۔ اب میں
دوسری تجاویز کو آئندہ کے لئے ملتوی کرتا ہوں لیکن عورتوں کی حق نمائندگی کے متعلق یہ
عارضی فیصلہ کرتا ہوں کہ جہاں جہاں لجنہ اماء اللہ قائم ہیں وہ اپنی لجنہ رجسٹرڈ کرالیں یعنی
میرے دفتر سے اپنی لجنہ کی منظوری حاصل کر لیں ۔ پھر ان کو جنہیں میری اجازت سے منظور
کیا جائے گا مجلس مشاورت کا ایجنڈا بھیج دیا جایا کرے گا۔ وہ رائے لکھ کر پرائیویٹ سیکرٹری
کے پاس بھیج دیں ۔ میں جب ان امور کا فیصلہ کرنے لگوں گا تو اُن کی آراء کو بھی مدنظر رکھ
خطابات شوری جلد اول
۴۲۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
لیا کروں گا ۔ اس طرح عورتوں مردوں کے جمع ہونے کا جھگڑا بھی پیدا نہ ہوگا اور مجھے بھی
پتہ لگ جائے گا کہ عورتیں مشورہ دینے میں کہاں تک مفید ثابت ہو سکتی ہیں ۔ ان کی رائیں
فیصلہ کرتے وقت مجلس میں سُنا دی جائیں گی ۔ یہ عارضی طور پر ان کے حق میں فیصلہ کر دیتا
ہوں، باقی گفتگو اگلے سال کر لی جائے گی ۔
پاس شده تجاویز کا ذکر میں فیصلہ کر دیا ہوں ان کی طرف دوستوں کو توجہ لاتا ہوں چکا
کہ وہ اپنی اپنی جگہ جا کر زیادہ ہمت اور تندہی سے کام کریں ۔ احباب کو معلوم ہو چکا ہے کہ
با وجود اس قربانی اور ایثار کے جو اس وقت تک ہم کر چکے ہیں ہمارے دینم دشمن کم نہیں ہوئے
بلکہ اور زیادہ ہو گئے ہیں اور ان کے دلوں میں ہمارے متعلق پہلے سے بھی زیادہ کینہ اور
عداوت ہے۔ جب ہم بہت کمزور تھے اُس وقت تو یہ لوگ سمجھتے تھے کہ اب مرے کہ اب
مرے ، ان کی طرف زیادہ توجہ کی ضرورت نہیں مگر اب انہیں یقین ہو گیا ہے کہ یہ تو دیتے
نظر نہیں آتے اور روز بروز آگے قدم بڑھا رہے ہیں۔ اس وجہ سے ہمارے خلاف ان کی
دشمنی بڑھ رہی ہے اور وہ زیادہ عداوت کا اظہار کر رہے ہیں ۔ اس صورت میں ہماری
جماعت کو پہلے سے زیادہ ہوشیار ہونا چاہئے اور زیادہ تندہی سے کام کرنا چاہئے ۔
جماعت کو منظم کیا جائے اس وقت میں جماعت کے نمائندوں کو رخصت کرنے سے پہلے اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ہر جگہ اپنی جماعت کو منظم
کریں ، اپنی مالی حالت کو درست کریں ، پھر کیا بلحاظ اعمال اور کیا بلحاظ اخلاق دینی حالت کو
مضبوط بنائیں اور دوسروں کے لئے نمونہ ثابت ہوں ۔
احباب نے مشورہ دیا تھا کہ جہاں تلوار رکھنے کی ا اجازت ہے وہاں اسلحہ رکھے جاویں کے احباب تلوار رکھیں۔ میں اس طرف توجہ دلاتا ہوں اور
اور کہتا ہوں
جو سامان بہادری اور جرات پیدا کرنے والے میسر آسکتے ہیں وہ ضرور مہیا کئے جائیں ۔ جن
احباب کو بندوق رکھنے کی اجازت مل سکے وہ بندوق رکھیں ۔ جہاں جہاں تلوار رکھنے کی
اجازت ہے وہاں تلوار رکھی جائے اور جہاں یہ اجازت نہ ہو وہاں سوٹا رکھا جائے۔ بہت
لوگ ہیں جو باوجود بار بار کہنے کے سوٹا نہیں رکھتے ۔ بہت ہیں جو تلوار رکھ سکتے ہیں مگر نہیں
خطابات شوری جلد اول
۴۲۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
رکھتے ۔ بہت ہیں جو بندوق رکھ سکتے ہیں مگر نہیں رکھتے ۔ بندوق رکھنے کے لئے ضروری نہیں
کہ شکار ہی کے لئے جائیں ۔ میرے پاس بندوق ہے جو یونہی پڑی رہتی ہے۔ دراصل
ہتھیار کا پاس ہونا ضروری ہوتا ہے۔ قرآن کریم میں آتا ہے خُذُوا حذركُمْ کے ہتھیار
اپنے پاس رکھو۔ دیکھو سکھ ہتھیار رکھنے کے لئے کس قدر اصرار کرتے ہیں اور ہم جنہیں
ہمارا مذہب حکم دیتا ہے کہ ہتھیار رکھو ہم کیوں نہ رکھیں ۔ مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام نے خاص طور پر ہدایت کی تھی کہ گھر سے باہر نکلنے کے وقت لاٹھی رکھا کرو۔ مذہب
میں بھی یہی پسندیدہ بات ہے ۔ اس فہ ہے ۔ اس قسم کی س
ریں چستی ، چالا کی اور بہادری پر دلالت
کرتی ہیں ۔ ان کی طرف ہمارے دوستوں کو توجہ کرنی چاہئے ۔
اسب چیزیں
تبلیغ کی طرف توجہ کی جائے پھر تبلیغ پر بہت زور دینا چاہئے ۔ میں نے جمعہ کے
خطبہ میں بھی احباب کو اس طرف توجہ دلائی تھی مگر
احباب کے جانے سے پیشتر پھر اس کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔ جماعت احمد یہ کو
خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں اپنے ظہور اور اپنے کام کے لئے چن لیا ہے۔ اگر ہم خدا تعالیٰ
کا کام پوری کوشش اور سعی سے نہیں کرتے تو اُن انعامات کے مستحق نہیں بنتے جو خدا تعالیٰ
اپنے خاص بندوں پر نازل کرتا ہے۔ بے شک خدا تعالیٰ کے وعدے ہیں مگر وہ بندوں کی
کوشش سے تعلق رکھتے ہیں۔ دیکھو اُحد کی جنگ میں صحابہ نے غلطی کی تو خدا تعالیٰ نے ان کی سے تعلق
فتح کو شکست سے بدل دیا۔ گو خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس شکست کو بھی فتح بنا دیا مگر
آفت اور مصیبت ضرور نازل ہوئی ۔ پس جماعت کے دوستوں کو خصوصیت سے تبلیغ کی
طرف توجہ کرنی چاہئے اور اس بات کی قطعاً پرواہ نہ کرنی چاہئے کہ اگر ہم تبلیغ کریں گے تو
لوگ ناراض ہو جائیں گے ۔
سیرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق جلسے بہت احباب نے بتایا کہ سیرت رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے متعلق جلسوں سے یہ خیال پیدا ہوا کہ لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنی چاہئے اور
کوئی ایسی بات نہ کرنی چاہئے جسے لوگ پسند نہ کریں مگر یہ نہایت ناقص اور نقصان رساں
خیال ہے ۔ کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کا اظہار مداہنت سے تعلق رکھتا ہے؟ کیا
خطابات شوری جلد اول
۴۲۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
اگر ساری دنیا میں سے کوئی بھی ہمارا ساتھ نہ دے تو ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان
کا اظہار نہ کریں گے؟ ہمیں لوگوں کو مداہنت کے ساتھ اس مقدس کام میں شامل کرنے کی
ضرورت نہیں اور میں تو کہتا ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہرگز پسند نہ کریں گے کہ
ہم اُن کے نام اور شان کے اظہار کے لئے صداقت کے اظہار میں کمزوری دکھا ئیں ۔ باوجود
اس کے کہ آپ سید ولد آدم اور تمام نبیوں کے سردار ہیں اور خدا تعالیٰ کے سب سے بڑے
محبوب اور مقرب ہیں پھر بھی آپ صداقت کے خادم تھے ۔ صدق خدا تعالیٰ کی صفت ہے
اور نبی خدا تعالیٰ کی صفات کے ماتحت کام کرتے ہیں اور کبھی پسند نہیں کرتے کہ صداقت کو
قربان کیا جائے ۔
پس آپ لوگوں کا پہلا فرض ہے کہ اپنے آپ کو صداقت پر قائم کریں ۔ اگر کسی کی
ہدایت تمہاری صداقت کی قربانی چاہتی ہے تو ایسے شخص کی کوئی پرواہ نہ کرو۔ ہمیں کسی کی
خوشامد کر کے یا کمزوری دکھا کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کے جلسوں میں
شامل نہیں کرنا چاہئے اور کبھی تبلیغ احمدیت کو نہیں چھوڑ نا چاہئے ۔ ہاں ساتھ ہی میں یہ بھی کہنا
چاہتا ہوں کہ ان جلسوں کو ہم اپنی تبلیغ کا جلسہ نہیں بنانا چاہتے کیونکہ یہ دھوکا ہو گا کہ ہم جلسے
منعقد تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت بیان کرنے کے لئے کریں لیکن ان میں
اپنے عقائد کی تبلیغ کریں۔ اس سال سیرت کے جلسے پھر ہوں گے کیونکہ ہم رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کی شان چھوڑ نہیں سکتے ۔ اگر چہ بعض مسلمان کہلانے والے ہمارے جلسوں کی
مخالفت کریں لیکن ہندو، سکھ ، عیسائی اور دیگر مذاہب کے لوگ ہمارے جلسوں میں شریک
ہوں گے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ معقولیت ہمارے ہی اندر ہے لیکن اگر یہ لوگ بھی نہ آئیں تو
ہم خود جمع ہوں گے اور خود ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار
کریں گے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان بیان کر کے اپنے ایمان کو تازہ کریں
گے کیونکہ یہی وہ طریق ہے جس سے خدا تعالیٰ حاصل ہوسکتا ہے۔ خد تعالیٰ فرماتا ہے۔
قُلْ إِن كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله A پس اگر کوئی بھی شامل
نہ ہو تو بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اپنے قلوب میں زیادہ کرنے کے لئے
اور خدا تعالیٰ کے محبوب بننے کے لئے اس تحریک کو دلیری اور جرات سے جاری رکھو خواہ کوئی
خطابات شوری جلد اول
۴۲۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
دشمن بنے خواہ دوست ۔ مگر حکمت عملی کو ضرور مد نظر رکھ کر کام ہونا چاہئے ۔ یوں اندھا دھند نہ
ہو۔ یوں نہ ہو جس طرح حضرت خلیفہ اول فرماتے تھے ایک امیر تھا جس کا پاجامہ ٹخنے سے
نیچے تھا۔ ایک مولوی صاحب نے اُس کے ٹخنے پر مسواک مار کر کہا پاجامہ اس سے اوپر رکھو
ور نہ یہ ٹخنہ جہنم میں ڈالا جائے گا۔ اس پر امیر نے غصہ میں آ کر اسلام کے خلاف کہنا شروع
کر دیا۔ تو ایسی تبلیغ نہ ہونی چاہئے کہ لوگ ضد میں آ کر انکار کر دیں ۔
دعائیں کرو پھر میں دعاؤں اور تقوی وطہارت کی طرف توجہ دلاتا ہوں ۔ ہمارے سارے
کام اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت سے ہی چل سکتے ہیں ۔اپنے زورقوت سے
ہمارے کام کرنے کی مثال ایسی ہی ہے جیسے چڑیا دُنیا کو اُٹھانا چاہے۔ چڑیا تو پھر بھی کچھ نہ
کچھ بوجھ اُٹھا سکتی ہے لیکن انسان دوسرے انسان کا دل بدلنے کے لئے کچھ بھی طاقت نہیں
رکھتا ۔ دل کا بدلنا خدا تعالیٰ کے ہی اختیار میں ہے۔ اس لئے ہمیں دعاؤں کی خاص ضرورت
ہے کہ خدا تعالیٰ ہماری غفلتوں کی وجہ سے ہمیں ہدایت سے محروم نہ کر دے یا ہماری وجہ سے
دوسرے کو ہدایت پانے سے محروم نہ رکھے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لانے کے یہ معنے ہیں کہ حق اور
صداقت کو مان لیا ۔ اگر اس صداقت نے خدا تعالیٰ کے قریب نہ کیا تو پھر وہ کس کام کی؟ ہر
مومن کے دل میں تڑپ اور جلن ہونی چاہئے اور ایک آگ لگی ہونی چاہئے کہ خدا تعالیٰ کو
اپنی اسی دُنیا کی زندگی میں پالے اور کبھی اُس سے مایوس نہ ہونا چاہئے ۔ کیا پتہ ہے کہ جس
دن انسان مایوس ہو وہی دن اس کی ہدایت پانے کے لئے مقرر ہو۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم فرماتے ہیں الہاماً آپ کو بتایا گیا کہ اَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي کہ خدا تعالیٰ
بندہ کے گمان کے مطابق اُس سے سلوک کرتا ہے۔ اگر بندہ سمجھتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس سے
اچھا سلوک نہیں کرے گا تو وہ نہیں کرتا اور اگر سمجھے کہ خدا تعالیٰ اُس کی آواز سُنے گا اور اس
کی تڑپ کی طرف متوجہ ہو گا تو خدا تعالیٰ اُس کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔
کبھی مایوس نہ ہونا چاہئے پس مومن کو کسی صورت اور کسی حالت میں بھی مایوس نہ ہونا چاہئے بلکہ رات دن اُس کے دل میں یہ تڑپ ہونی
چاہئے کہ خدا تعالیٰ سے تعلق ہو۔ اگر وہ معارف ، رؤیا، کشوف ، نصرت الہی ، خشیت الہی سے
خطابات شوری جلد اول
۴۲۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
محسوس کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ سے اُس کا تعلق بڑھ رہا ہے تو اُسے خوش ہونا چاہئے اور اگر یہ
محسوس ہو کہ تعلق نہیں بڑھ رہا اور خدا تعالیٰ کو ابھی نہیں پاسکا تو یقین رکھنا چاہئے کہ آج نہیں
تو کل ضرور پا لوں گا ۔ پس تم میں سے ہر ایک دل میں خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کی
تڑپ ہو اور جب تک تڑپ نہ پیدا ہو اُس وقت تک یہ نہ سمجھنا کہ حقیقی احمدیت پالی ہے۔ اگر
اس قسم کی تڑپ پائی جائے تو ہر علاقہ میں اور ہر ملک میں ایسے ابدال پیدا ہوں گے جو خود
تبلیغ کریں گے اور احمدیت پھیل جائے گی ۔
ہر احمدی کو ستارہ بننا چاہئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے میرے صحابی ستاروں کی مانند ہیں ۔ نہ ہم میں سے بھی ہر ایک ہیں۔
کو ستارہ ہونا چاہئے ۔ پھر اللہ تعالی اسلام کی صداقت کے دلائل الہام کے ذریعہ نازل
کرتا ہے۔
معارف قرآن کے متعلق چیلنج میں نے بار ہا لوگوں کو چیلنج دیا ہے کہ آئیں اور
قرآن کریم کے معارف بیان کریں۔ مجھے کوئی عربی
کی تعلیم نہیں ہے عربی کے لئے دوسرے پختہ مولویوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ مگر کوئی مولوی
ہو سب کو چیلنج ہے کہ بالمقابل قرآن کریم کے معارف بیان کرے۔ یہ اچھی قابلیت کی بناء پر
نہیں بلکہ اس لئے کہ خدا تعالیٰ قرآن کریم کے معارف خود نازل کرے گا اور وہ نازل کرتا
ہے، بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ سجدہ کر کے اُٹھتے اُٹھتے ایسی تفسیر سکھا دی گئی جو ساری عمر نہ
آئی تھی ۔ غرض خدا تعالیٰ کی طرف سے جو علم آتا ہے وہ اُس کی محبت اور نصرت سے آتا
ہے۔ اسی کو حاصل کرنے کے لئے جماعت کو کوشش کرنی چاہئے ۔
یہ
ہر و
خدا کی تائید حاصل کرنے کا طریق اللہ تعالی کار کاملا تاروں کی برتر تعالیٰ قرب حاصل کرنے کی کوشش
کرتے رہیں اور کبھی اُس سے مایوس نہ ہوں اور نہ کبھی ہمت ہاریں ۔ اپنے دل میں کسی قسم کا اریں۔ اپنے دل میں کی قسم
شک و شبہ نہ آنے دیں۔ جب ایسا اخلاص پیدا ہو جاتا ہے تو خدا تعالیٰ کی مدد اور نصرت
نازل ہوتی ہے۔ تم اگر اپنے آپ کو ایسا بناؤ گے تو چند دنوں یا چند ہفتوں یا چند مہینوں یا چند
سالوں میں دیکھو گے کہ خدا تعالیٰ کی تائید اور نصرت نمایاں رنگ میں تمہارے لئے نازل
خطابات شوری جلد اول
۴۲۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
ہوتی ہے۔
سیرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق جلسے اس کے بعد سیرت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق
جلسوں کے لئے اعلان کرتا ہوں کہ اکتوبر کے مہینہ میں منعقد کرنے کا ارادہ ہے، خاص
تاریخ کا اعلان بعد میں کر دیا جائے گا ۔ کچھ لوگوں نے بالمقابل جلسے کرنے شروع کر دیئے
ہیں تا کہ ہمارے جلسوں میں روک ڈالیں مگر ہمیں کسی سے تصادم کی ضرورت نہیں ۔ جب
ان کے جلسے ہو جائیں گے تو ہم اپنے جلسوں کا اعلان کر دیں گے۔ احباب نے بھی یہی
مشورہ دیا ہے کہ جلسوں کے لئے پہلا موسم اچھا نہیں ، اکتوبر یا نومبر کا مہینہ اچھا ہوگا ۔
دعا اب میں سارے دوستوں کی معیت میں دُعا کرتا ہوں ۔ اپنے لئے بھی اور دوسروں
کے لئے بھی ۔ جو یہاں بیٹھے ہیں ان کے لئے بھی اور جن کی خواہش تھی کہ اس موقع
پر آئیں مگر نہ آسکے ان کے لئے بھی کہ سب پر خدا تعالیٰ فضل نازل کرے۔ ہم سب اس کے
بندے بن جائیں۔ اگر ہم اس سے کچھ حاصل کرنے کے مستحق ہیں تو بھی اسی کے بندے
ہیں اور اگر نہیں تو بھی اُسی کے بندے ہیں اور بندے ہونے کے لحاظ سے حق رکھتے ہیں کہ
اُسی سے لیں اور جس طرح بچے پیچھے پڑ کر لیتے ہیں اسی طرح ہم بھی لیں ۔
-
ا النساء : ۶۵ تا ۶۹
( مطبوعہ رپورٹ مجلس مشاورت اپریل ۱۹۳۰ء )
ابوداؤد كتاب القضاء باب في قضاء القاضي إِذَا أَخْطَاً
النور : ۵۶
بخاری کتاب فرض الخمس باب ما كان النَّبِيِّ صَلَّى الله عليهِ وَسَلَّمَ
يُعطى المؤلفة (الخ )
۵ تاریخ ابن اثیر جلد ۲ صفحه ۵۳۵ تا ۵۳۷ مطبوعہ بیروت
ك النساء : ٧٢
ال عمران : ۳۲
و بخاری کتاب التوحيد باب قول الله تعالى وَ يُحذِّرُكُمُ اللهُ نفسه
مشكوة باب مناقب الصحابة صفحه ۵۵۴ مطبوعہ دھلی ۱۹۳۲ء