مجلس مشادرت ۱۹۳۱ٴ۔ تیسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)
خطابات شوری جلد اول
۴۶۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
سے کہیں کہ نئی سوسائٹیز بناؤ یا یہ کہ جو لوگ سود کی مصیبت میں پھنسے ہیں ان سے کہیں کہ ایسی
سوسائٹیز میں شامل ہو جاؤ۔ جب ہم یہ کہیں گے کہ ایسی سوسائٹیز بناؤ تو ان کا انتظام ہمارے
سپرد ہو جاتا ہے لیکن جب کہیں کہ جہاں ایسی سوسائٹیز ہوں وہاں جو سودی قرض کے نیچے
دبے ہوں وہ ان میں شامل ہو جائیں تو پھر انتظام ہمارے ذمہ نہیں آتا۔ گویا جب ہم اس
قسم کی سوسائٹیز گھلواتے حلواتے ہیں تو جو لوگ سود میں مبتلاء ہیں ان سے دو گناہوں کا ارتکاب
کراتے ہیں پہلے وہ صرف سود دیتے تھے اور یہ مجبوری کا گناہ تھا لیکن خود سوسائٹی قائم کرنا
اور ممبر بننا جبکہ ایسی سوسائٹی میں سو د لیا بھی جاتا ہے اور دیا بھی جاتا ہے۔ دوہرے گناہ کا
مرتکب ہوتا ہے۔ پس ہم یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ جن کے ذمہ سودی قرضہ ہے وہ بنکوں میں
شامل ہو جائیں جہاں سود کم دینا پڑتا ہے اور اس طرح سودی قرض ادا کرنے کی کوشش
کریں مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ خود بنکوں کا کاروبار شروع کر دیں ۔ سودی قرض والے لوگوں کو
بڑی مصیبت سے سے : بچنے کے لئے چھوٹی مصیبت اختیار کرنے کی اجازت ہو سکتی ہے۔ یعنی
ایسے بنکوں میں شامل ہو سکتے ہیں جہاں اور لوگ بھی ہوں بلکہ کثرت انہی کی ہو۔ کسی ایسے
کاروبار میں احمدیوں کی کثرت نہ ہوتا کہ قواعد بنانے کی ذمہ داری ان پر عائد نہ ہو۔ پس
سب کمیٹی نے جو تجویز پیش کی ہے اگر اس کا یہ مطلب ہے کہ مقروض احمدی ایسے بنکوں میں
شامل ہوں جہاں قواعد وغیرہ کی ذمہ داری ان پر نہ ہو تو وہ شامل ہو سکتے ہیں لیکن اگر یہ
مطلب ہے کہ خود بنک چلا ئیں تو اس کی میں اجازت نہیں دے سکتا ۔“
تیسرا دن
وہ
مجلس مشاورت کے تیسرے اور آخری دن یعنی ۵۔ اپریل ۱۹۳۱ء کو تلاوت قرآن مجید
سے کارروائی کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد حضور نے دعا کروائی اور پھر احباب سے خطاب
کرتے ہوئے فرمایا :-
دو
پچھلے سال جو کمیشن مقرر کیا گیا تھا بعض کمیشن کی تجاویز کے متعلق رپورٹ اور کیا ہوا اس کے کیا کیا تو داری
دریوں
سے
ارکا
نبود
خطابات شوری جلد اول
۴۶۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
کے معائنہ کا پہلے موقع نہ ملا لیکن دورانِ مشاورت میں معائنہ کر کے انہوں نے مجھے رپورٹ
دی ہے جس میں ان تجاویز کے متعلق رائے ظاہر کی ہے جو پچھلے سال ان کی رپورٹ پر میں
نے منظور کی تھیں ۔
پہلی تجویز کمیشن کی ناظروں کے دورہ کے متعلق تھی ۔ اس کے متعلق بتایا ہے کہ ایک
دورہ تو کیا گیا لیکن دوسرا ملتوی کر دیا گیا۔ اس پر انہوں نے یہ اعتراض کیا ہے کہ دورہ
ملتوی کرنے کی منظوری نہیں حاصل کی گئی ۔ فی الواقعہ اس کی مجھ سے منظوری نہیں لی گئی ۔“
66
باقی تجاویز کے متعلق بھی حضور نے کمیشن کی رائے پڑھ کر سنائی اور فرمایا :-
اس رپورٹ میں چند ایسی باتیں بھی لکھی ہیں جن پر عمل نہیں ہوا۔ میں امید کرتا
ہوں کہ مجلس معتمدین آئندہ سال ان پر عمل کرانے کی کوشش کرے گی ۔
نئے کمیشن کا تقرر آئندہ سال کے لئے پچھلے قاعدہ کے مطابق ایک کمیشن مقرر کرتا
ہوں ۔ ان سوالات کے متعلق جو جماعت میں اعلان کرنے کے لئے
ہوں گے اور جو مجلس معتمدین سے تعلق رکھتے ہیں کمیشن کو بعد میں اطلاع دے دی جائے گی ۔
اس کمیشن کے ممبر ان اصحاب کو مقرر کیا جاتا ہے (1) ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب (۲) قاضی
محمد اسلم صاحب ایم ۔ اے لاہور ۔ (۳) بابو محمد عالم صاحب راولپنڈی۔ ڈاکٹر صاحب
پریزیڈنٹ ہوں گے ۔ علاوہ اس تحقیق کے جو ہر کمیشن کو مدنظر رکھنی چاہئے باقی کے جو امور
ہیں وہ یہ ہیں :۔
(1) مجلس معتمدین اپنے قواعد کی تعمیل کراتی ہے یا نہیں اور میرے فیصلوں کی خود تعمیل کرتی ہے
یا نہیں؟ مسلمانوں پر ساری تباہی کی یہی وجہ ہے کہ خود جو قواعد بناتے ہیں ان پر عمل نہیں
کرتے۔ کمیشن کو یہ بات خاص طور پر دیکھنی ہوگی ۔
(۲) علاوہ ازیں یہ کہ مجلس شوری میں جو میں فیصلے کرتا ہوں اُن پر انجمن معتمدین خود عمل کرتی
ہے یا نہیں؟ اور دوسروں سے عمل کراتی ہے یا نہیں؟
(۳) سلسلہ کے اخراجات میں اقتصادی پہلو مد نظر رکھا جاتا ہے یا نہیں؟
(۴) کارکنوں سے ایسے طور پر کام کرایا جاتا ہے یا نہیں کہ ان کی قابلیت کو بہترین طور پر
استعمال کیا جائے ۔ یہ ایسے امور ہیں جو ہر کمیشن کو مد نظر رکھنے چاہئیں ۔ باقی امور بعد میں
خطابات شوری جلد اول
اس کے سپرد کر دوں گا ۔
۴۷۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
ناظروں کا دورہ ناظروں کے دورہ کا جب سوال پیش ہوا تھا تو میں نے کہا تھا دورہ
ضروری ہے مگر چونکہ ابھی ہماری جماعت کے لوگوں کی تربیت کافی
طور پر نہیں ہوئی اس لئے اگر ناظروں سے ایسا سلوک کیا گیا کہ ان کا وقار قائم نہ رہا تو مصر
ہوگا ۔ چودھری ظفر اللہ خان صاحب نے یہ سوال اُٹھایا تھا اور کہا تھا کہ ناظر کا معہدہ وزارت کا
عہدہ ہے۔ ان کا وقار قائم کرنا ضروری ہے اور زور دیا تھا کہ جماعت کو اس بات کا خیال رکھنا
چاہئے لیکن افسوس کے ساتھ کہتا ہوں اس بارے میں لاہور کی جماعت نے بہت بُرا نمونہ
دکھایا۔ جب ناظر اپنے دورہ کے سلسلہ میں لاہور گیا تو لاہور کی جماعت نے اپنے نقیب کو
ناظر کے لانے کے لئے سٹیشن پر بھیجا اور کوئی کارگن نہ گیا۔ پھر کوئی اُسے ملنے نہ آیا اور وہ
لوگوں کے گھروں پر ملنے کے لئے گیا۔ اس کے متعلق جب میں نے جواب طلب کیا تو ایسا
جواب دیا گیا جو غلط تھا۔ امیر صاحب نے کہہ دیا کہ میں باہر گیا ہوا تھا۔ میں نے ایک اور
شخص کو مقرر کر دیا تھا مگر اُس نے سُستی کی لیکن دوبارہ جب ناظر وقت مقرر کر کے گیا تو پھر
بھی ایسا ہی ہوا ۔ اور بھی ایک دو جگہ اسی طرح کیا گیا مگر جس جماعت کے امیر نے اس
بات پر زور دیا تھا اُسی کی جماعت نے ناقدری بلکہ خلاف ورزی کی ۔ اس سے قطع نظر
کرتے ہوئے دوسرے دوستوں نے جو کچھ بتایا اُس سے یہی ظاہر ہوا کہ ناظروں کے
دورہ سے بہت فائدہ ہوا۔ جماعتوں میں بیداری پیدا ہو گئی ۔ میں سمجھتا ہوں اگر یہ دورے
جاری رہے تو بہت مفید نتائج نکل سکیں گے ۔ بہت سے کام تجارت سے تعلق رکھتے ہیں اور
ہر جماعت کو کام کرنے کا ریکارڈ رکھنے کا تجربہ نہیں ہوتا ۔ ناظر جو مرکزی کام کرتے ہیں وہ
دورے کر کے اگر جماعتوں کو ہدایات دیں تو کام بہت عمدگی سے ہو سکتا ہے۔ میں اُمید کرتا
ہوں آئندہ جماعتیں ناظروں کے دورہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھا ئیں گی اور ان کا
احترام کر کے ثابت کریں گی کہ ہم دینی خدمت کرنے والوں کا پورا پورا احترام کرنے
والے ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہاں تک فرما دیا ہے کہ میں جسے کسی کام کے
لئے مقرر کرتا ہوں اُس کی اطاعت کرنے والا میری اطاعت کرتا ہے اور اُس کی نافرمانی
کرنے والا میری نافرمانی کرتا ہے کے اس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
خطابات شوری جلد اول
۴۷۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
آرگنائزیشن (ORGANIZATION) کو مذہب کا حصہ بنا دیا اور کام کرنے والوں کی
اطاعت اور احترام نظام کی جان ہے۔
بیرونی جماعتوں کے جن کا رکنوں کے کام کو قابلِ تعریف بتایا گیا ہے اُن میں سے
کلکتہ کی جماعت کے امیر حکیم ابو طاہر صاحب کا خصوصیت سے ذکر کیا گیا ہے اُنہوں نے
بہت کامیابی سے کام کو نبھایا ہے اُنہوں نے اپنی سرگرمیوں اور کوششوں سے ایسے شہر میں جو
تعلیم وغیرہ میں بہت بڑھا ہوا ہے، جماعت کے وقار کو قائم رکھا ہے اور باوجود اس کے
کہ تھوڑی سی جماعت ہے بڑے طبقہ میں اسے مقبول بنایا ہے۔ وہاں کا سیرت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جلسہ بہترین جلسہ ہوتا ہے جس میں اعلیٰ طبقہ کے انگریز اور ہندو
شامل ہوتے ہیں اور ساری دُنیا میں شہرت رکھنے والے ہر مذہب کے لوگ شریک ہوتے
ہیں ۔ یہ محض حکیم ابو طاہر صاحب کی کوشش کا نتیجہ ہے۔ مجھے جہاں لاہور کی جماعت پر افسوس
ہے وہاں حکیم ابوطاہر صاحب کی کوششوں سے دل بہت خوش ہے۔ خصوصاً اس وجہ سے کہ وہ
بیمار ہوتے ہوئے اس قدر کام کر رہے ہیں۔ احباب ان کی صحت کے لئے دُعا کریں۔
میں آئندہ کے لئے انہیں سارے بنگال کا امیر جماعت مقرر کرتا
ہوں ۔ گو بنگال کے لئے نظارت نے رپورٹ کی ہے کہ اسے دو
حصوں میں تقسیم کر دیا جائے مگر بنگال ایک دفعہ بتا چکا ہے کہ وہ دوحصوں میں منقسم نہیں ہو سکتا
اور میں امید کرتا ہوں کہ اب تقسیم بنگالہ کی غلطی ہم نہیں کریں گے ۔“
صوبہ بنگال کا امیر
دار البیعت لدھیانه اس کے بعد دار البیعت لدھیانہ کی مرمت وغیرہ کا معاملہ پیش کیا
گیا۔ اس کے لئے احباب نے موقع پر ہی رقم جمع کر دی۔ اس پر
حضور نے فرمایا :-
اس تجویز کے متعلق احباب نے بجائے کھڑے ہو کر رائے دینے کے روپوؤں سے
رائے دی ہے اس لئے میں اس کی منظوری دیتا ہوں ۔ بجٹ میں آمد و خرچ میں ایک ہزار
روپیہ اس مد کا بڑھا دیا جائے۔ میرے نزدیک یہ نہایت اہم معاملہ ہے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے خصوصیت ت سے اس کا ذکر کیا ہے بلکہ لدھیانہ کو باب لد قرار دیا ہے
جہاں دجال کے قتل کی پیشگوئی ہے۔ ایسے مقام کے لئے جہاں قادیان سے بیعت لینے کے
خطابات شوری جلد اول
۴۷۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لے گئے جماعت میں خاص احساس ہونا
چاہئے ۔ حضرت خلیفہ اول نے جب آپ سے بیعت لینے کی درخواست کی تو آپ نے فرمایا
یہاں نہیں بیعت لی جائے گی پھر لدھیانہ میں بیعت لی۔ وہاں کے پیر احمد جان صاحب مرحوم
جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوئی سے پہلے ہی فوت ہو گئے وہ اُن لوگوں میں
سے تھے جن کو خدا نے نے دعوئی سے پہلے ہی آپ پر ایمان لانے کی توفیق دی۔ اُنہوں نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو لکھا۔
سب مریضوں کی ہے تمہیں پہ نظر تم مسیحا بنو خدا کے لئے
اُنہوں نے اپنی وفات کے وقت اپنے سب خاندان کو جمع کیا اور کہا حضرت مرزا صاحب
مسیحیت کا دعوی کریں گے تم سب ایمان لے آنا ۔ چنانچہ یہ سب خاندان ایمان لے آیا۔
پیر منظور محمد صاحب اور پیر افتخار احمد صاحب آپ کے لڑکے ہیں۔ اور حضرت خلیفہ اول کی اہلیہ ان
کی لڑکی ہیں۔
میرا ارادہ ہے کہ اس مقام کا خاص طور پر نقشہ بنایا جائے اور بیعت کے مقام پر ایک
علیحدہ جگہ تجویز کی جائے اور نشان لگا دیا جائے اور اس موقع پر وہاں جلسہ کیا جائے ۔ چالیس
آدمیوں سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس جگہ بیعت لی تھی ۔ ان سب کے
نام اس جگہ لکھ دیئے جائیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کئی بار صحابہ سے بیعت
لی۔ ہمارے ہاں یہ رواج نہیں رہا۔ میرا ارادہ ہے کہ جو دوست اس موقع پر وہاں جمع ہوں
اُن سے پھر بیعت لی جائے۔ اور اس طرح اس مقدس مقام سے برکت حاصل کی جائے ۔“
66
اختتامی تقریر آخر میں صدر انجمن احد یہ کا سالانہ بجٹ پیش کیا گیا جو بحث کے بعد پاس
ہوا۔ مجلس مشاورت کی کارروائی مکمل ہونے پر حضور نے اختتامی تقریر
کرتے ہوئے فرمایا :-
دو
یہ بجٹ جسے منظور کرنے میں انہوں نے اس قدر اصرار کیا اور سب کمیٹی کی تخفیف
کردہ باتوں میں سے قریباً ہر ایک کو رد کر دیا اس کے معنی یہ ہیں کہ احباب نے ۳۰ ہزار کی
زیادہ رقم خرچ کرنے کی ذمہ داری اپنے اوپر لی ہے۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ وہ نمائندے جو
خطابات شوری جلد اول
۴۷۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
یہاں جمع ہوئے وہ اپنے علاقوں میں جا کر تحریک کریں گے کہ بجٹ کو پورا کیا جائے ۔ جو
لوگ کمزور ہیں اور باقاعدہ چندہ نہیں دیتے اُن سے باقاعدہ چندہ وصول کرنے کا انتظام
کریں گے۔
میں سمجھتا ہوں ہماری جماعت کے ہر فرد میں دین کے لئے مال صرف کرنے کی
خواہش ہے مگر بعض کو یاد دلانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ بعض بڑی جماعتیں جو پہلے بڑی
بڑی رقوم دیتی تھیں اب ان کا چندہ کم ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے انتظام میں
نقص ہے۔ چونکہ خطرہ ہے کہ مالی لحاظ سے یہ سال بھی نازک ہے کیونکہ زمینداروں کی
حالت خراب ہو گئی ہے اس لئے پورا زور لگانا چاہئے کہ سب کے سب احمدی بجٹ کے پورا
کرنے میں حصہ لیں تا کہ تمام افراد پر مالی بوجھ پھیل جائے اور نادہند بھی چندہ دینے لگ
جائیں ۔ اگر یہ نہ ہوا تو پھر چندہ خاص کی ضرورت پیش آئے گی اور اس کا زیادہ بوجھ انہی
پر ڈالا جائے گا جنہوں نے عام چندہ ادا نہ کیا ہوگا ۔
اب تقریر کرنے کا وقت نہیں رہا مگر میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ ہمارے سارے
کام روحانیت پر مبنی ہیں ۔ جب تک ہماری جماعت کا ہر فرد یہ محسوس نہ کرتا کہ ہمارے کام
قومی ، ملکی ، سیاسی نہیں بلکہ مذہبی ہیں اور ان کا سرانجام دینا عبادت ہے، اُس وقت تک
کامیابی نہیں ہو سکتی ۔ پھر چونکہ یہ نہایت نازک موقعہ ہے اس لئے دعائیں کی جائیں اور
مسلسل کی جائیں ۔ اس کی اپنی اپنی جماعت میں جا کر تحریک کریں۔ خدا تعالیٰ نے ہمیں نبی
کا زمانہ دیا ہے اور ہمارے اندر وہ قابلیتیں رکھی ہیں جو دنیا کے اور لوگوں میں نہیں۔ اگر ہم
خدا تعالیٰ کے نور کو اپنے اندر آنے دیں تو موجودہ جماعت کا دسواں حصہ نہیں، پچاسواں
حصہ بھی ہو تو بھی ہمیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ مگر بعض افراد کے اخلاص کی کمی کی
وجہ سے روکیں پیدا ہو رہی ہیں ۔ میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے اندر اخلاص پیدا
کریں ۔ ہر مشکل اخلاص حاصل ہو جانے پر دُور ہو سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر قسم کے سامان پیدا
کر سکتا ہے۔ پس اگر اللہ تعالیٰ پر توکل کرو تو وہ تمہاری باتوں میں ، تمہارے مالوں میں،
تمہاری قربانیوں میں بھی اثر پیدا کر دے گا۔ ہر بات میں برکت ہوگی، تمام برکتیں اللہ کے
فضل سے ہی ہی آب آیا کرتی ہیں اور تھوڑے روپیہ سے بھی بڑے بڑے رے کا کام ہو سکتے ہیں ۔ اور یہ
خطابات شوری جلد اول
۴۷۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
بھی ہو سکتا ہے کہ خدا تعالی زیادہ مال دے دے کیونکہ سب ذرائع خدا تعالیٰ کے پاس ہیں۔
پس اللہ تعالیٰ پر توکل کرو، دعائیں کرو، کرتے جاؤ اور دوسروں کو بھی تحریک کرو۔ جو کچھ ہوگا
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہی ہوگا۔ اللہ سے ہی فضل طلب کرنا چاہئے ۔“
ال عمران : ااا
66
( مطبوعہ رپورٹ مجلس مشاورت اپریل ۱۹۳۱ء)
سیرت ابن هشام جلد ا صفحه ۲۸۵ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
سے کولا پور (KOLHAPUR) ایک شہر جو مہاراشٹر (انڈیا) کے شمال مغرب میں واقع ہے۔
بخارى كتاب النكاح باب الوليمة ولو بشاة
ترمذى كتاب العلم باب ماجاء في فضل النعة (الخ)
ك بخاری کتاب النفقات باب حبس الرجل فوق سنة على اهله (الخ)
بخارى كتاب الجهاد والسير باب السمع والطاعة للامام