مجلس مشادرت ۱۹۳۲ٴ۔ دوسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)
خطابات شوری جلد اول
۴۹۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
انتظام ہو جائے تو لڑکیوں کا بورڈ نگ تیار کر دیں ۔ اس کے لئے بڑی ضرورت یہ ہے کہ عملہ
ہو اور اچھا عملہ ہو ۔ ہندوستانی عورتوں کی تربیت ایسی ناقص ہے کہ وہ تربیت اچھی طرح نہیں
کر سکتیں ۔ تربیت کے لئے سنگ دلی کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ لفظ میں نے اس لئے
استعمال کیا ہے کہ اردو میں اور کوئی لفظ اصل مفہوم ادا کرنے والا نہیں ورنہ اسے سنگ دلی
نہیں کہہ سکتے ، وہ بھی رحم ہی ہے۔ میری اس سے مراد ایسی سختی ہے کہ کسی کی منت اور
لجاجت سے اصول کو نہ چھوڑا جائے ۔ یہ بات ہندوستانی عورتوں میں نہیں پائی جاتی۔ اس
کے لئے میرا خیال ہے کہ اگر عارضی طور پر بیرونی اقوام سے مدد لیں تو اس میں کوئی حرج
نہیں ہے اور ممکن ہے انگلستان میں جو عورتیں مسلمان ہو رہی ہیں اُن میں سے ہی آ کر
یہاں کام کریں لیکن جب تک وہ نہ آسکیں ہمیں کچھ نہ کچھ انتظام کرنا ہوگا۔ پھر ہائی سکول
کے استاد جو لڑکیوں کو تعلیم کے لئے تھوڑا تھوڑا وقت دیتے ہیں اس طرح پوری طرح تعلیم
نہیں ہو رہی۔ بجٹ میں یہ بات بھی مد نظر رکھی جائے کہ لڑکیوں کی کالج کی تعلیم کا تسلسل
جاری رکھا جا سکے ۔“
66
دوسرا دن
مجلس مشاورت کے دوسرے دن ساڑھے گیارہ بجے پہلا اجلاس شروع ہوا۔ تلاوت
قرآن کریم کے بعد حضور نے فرمایا :- فرما
دعا
دیا
آج کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے میں چاہتا ہوں کہ دوست مل کر دعا کر لیں
کہ اللہ تعالیٰ آج کا دن بھی مبارک فرمائے ۔ ہماری کمزوریوں کو نظر انداز کر کے وہ
طریق سمجھائے جو ہماری اپنی ذات کے لئے ، ہماری جماعت کے لئے ، ہمارے ملک کے طریق سمجھائے جو ہماری اپنی ذات کے۔
لئے اور ساری دنیا کے لئے مفید ہو اور ہر خطا سے بچائے جو ہمارے لئے ، ہمارے عزیزوں
کے لئے ، ہماری جماعت کے لئے ، ساری دُنیا کے لئے اور آئندہ نسلوں کے لئے مضر ہو۔“
دعا کے بعد فرمایا :-
دو
66
پیشتر اس کے کہ ان امور کے متعلق میں احباب سے مشورہ لوں جن کے متعلق سب
کمیٹیاں مقرر کی گئی تھیں ، میں چاہتا ہوں کہ وہ امور پیش کئے جائیں جن کے متعلق سب
خطابات شوری جلد اول
لدمان
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
کمیٹیاں نہیں بنائی گئی تھیں اور جن کے متعلق براہ راست دوستوں سے مشورہ لینا تھا۔ میں
پہلے نمبر کی نسبت جس کے لئے پہلے سب کمیٹی بیٹھی تھی ، احباب سے مشورہ چاہتا ہوں ۔
مولوی سید سرور شاہ صاحب جن کے سپرد سب کمیٹی کا کام تھا سب کمیٹی کی رپورٹ پیش
کریں ۔“
66
-
مقبرہ بہشتی کے متعلق رپورٹ اور فیصلہ حسب ارشاد سب کمیٹی بہشتی مقبرہ کی رپورٹ پیش ہوئی ۔ اس کے بعد حضور
نے فرمایا :-
۱۹۲۶ء کی مجلس مشاورت میں وصیت کے متعلق ایک سوال احباب کے سامنے پیش
ہوا تھا اور وہ یہ کہ وصیت کے مفہوم کے نیچے کسی قسم کی جائداد آتی ہے اور کسی قسم کی چیزیں
جائداد نہ سمجھی جائیں ۔ اس کے متعلق میں نے اعلان کیا تھا کہ اس کے لئے ایک کمیٹی بنا کر
غور کرایا جائے گا۔ چنانچہ اس سال ایک سب کمیٹی بنائی گئی۔ اس کمیٹی کی رپورٹ آپ کے
سامنے پڑھی گئی ہے۔ معلوم ہوتا ہے سیکرٹری صاحب پوری طرح تیار نہ تھے اس لئے انہوں
نے رپورٹ کو ایسے رنگ میں پڑھا ہے کہ مجھے خطرہ ہے احباب سمجھے نہ ہوں گے۔ اس لئے
میں بتا دیتا ہوں کہ سب کمیٹی اس غرض کے لئے بنائی گئی تھی کہ وہ یہ بتائے کہ جائداد سے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کیا مراد ہے۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فیصلہ فرما دیا
ہے کہ جس کی کوئی جائداد نہ ہو وہ آمد سے وصیت کرے تو اس سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی مراد عرف عام والی جائداد نہیں ہو سکتی جو مترو کہ ہو اور جس کی خواہ ایک پیسہ ہی قیمت ہو۔
اس کمیٹی کی یہ رائے ہے کہ :-
سب کمیٹی کی رائے میں جائداد کا عام مفہوم تو وسیع ہے جس میں ہر وہ شے داخل ہے
جس پر کسی شخص کو حقوق مالکانہ یا حقوق استعمال حاصل ہوں یا اُس پر اسے کامل تصرف ہو۔
لیکن رسالہ الوصیت کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
الفاظ جائداد و ترکہ کو کسی قدر محدود معنوں میں استعمال فرمایا ہے۔ اِس لئے اس مفہوم کے
ماتحت سب کمیٹی کی رائے میں جائداد کی مندرجہ ذیل اقسام اغراض وصیت کے ماتحت لفظ
جائداد کے مفہوم سے مستقنے شمار ہونی چاہئیں ۔
خطابات شوری جلد اول
۴۹۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
(الف) ضروری پارچات پوشیدنی مطابق حیثیت موصی ۔
(ب) گھر کے عام استعمال کے برتن، بستر ، چار پائیاں اور دیگر ضروری سامانِ رہائش جو
عام طور پر زیر استعمال رہتا ہو مطابق حیثیت موصی ۔
(ج) سامان خور و نوش جو برائے استعمال خاندان گھر میں موجود ہو۔
( د ) پیشہ ور موصی کی صورت میں اُس کے پیشہ کے اوزار ۔
(ه) وہ مستثنیات جو شریعت اسلامیہ کی رُو سے تعریف جائداد متوفی میں شامل نہیں سمجھی جاتیں
مثلاً اخراجات تجہیز و تکفین اور اس قدر حصہ جائداد جو متوفی کے قرضہ جات کی ادائیگی کے
لئے ضروری ہو۔“
جائداد کی تعریف آپ کے سامنے بیان کر دی گئی ہے۔ ایک بات اس میں تشریح طلب
تھی۔ اس کی تشریح میں نے کرالی ہے یعنی جس کے پاس صرف یہ چیزیں ہوں ان کو جائداد
نہ سمجھا جائے اور جن کے پاس اور اشیاء بھی ہوں ان میں سے ان اشیاء کو منہا کر کے باقی کو
جائداد سمجھا جائے گا ۔
حضور کی اس ابتدائی تقریر کے بعد چند احباب نے جائداد کے بارہ میں اپنی آراء
پیش کیں ۔ ان کے بعد حضور نے فرمایا :-
رو
میرے نزدیک اس سوال کے متعلق کافی بحث ہو چکی ہے اور ابھی بہت سے مسائل
ہیں جن پر ہمیں غور کرنا ہے اس لئے چاہتا ہوں کہ اس کے متعلق دوستوں کی رائے لے لوں
مگر میں ایک بات کا ازالہ کرنا چاہتا ہوں جس سے شاید غلط نہی ہوئی ہو۔ ایک آیت کا حوالہ
دیتے ہوئے میر صاحب کے منہ سے وصیت کا لفظ نکلا ہے مگر مجھے یاد ہے کہ وہ آیت ترکہ
کے متعلق ہے ۔ میر صاحب کے بیان کے مطابق یہ بات بن جاتی ہے کہ اگر وصیت کرنے
والے کی جائداد میں سے وصیت سے کچھ مستثنیٰ کیا جائے تو یہ اس آیت کے خلاف ہے مگر یہ
آیت ورثاء کے متعلق ہے۔ چاہے اس کا نام وصیت رکھیں اور چاہے ترکہ دونوں صورتوں میں
آیت یہ کہتی ہے کہ لِلرِّجَالِ نَصِيبُ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ وَلِلنِّسَاءِ
نَصِيبُ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدَنِ وَالْأَقْرَبُونَ مِمَّا قَلَّ مِنْهُ أَوْ كَثْرَ نَصِيبًا
مفْرُوضًا ہے یعنی کوئی شخص خواہ تھوڑی جائداد چھوڑے یا زیادہ اس کے بیٹے اور بیٹیاں
خطابات شوری جلد اول
۴۹۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
میں
اس کے وارث ہیں ۔ پس اس آیت کا مسئلہ زیر بحث سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ اگر اس کا
نام وصیت رکھ لیں تو کیا ایک شخص بیوی کو اس کا حصہ دے جائے تو مقبرہ بہشتی میں دفن
ہونے کے قابل ہو جائے گا ؟ خواہ وہ دس ہزار روپیہ بھی بیوی کو دے جائے تو بھی مقبرہ بہشتی
دفن نہیں ہو سکے گا ۔ اس وقت ہمارے مد نظر وصیت وصیت سے وہ خاص امر مراد ہے جو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تجویز کیا ہے۔ قرآن کریم کی اس آیت میں اس بات کا
ذکر نہیں ہے کہ وصیت جو دین کے لئے کی جائے وہ کتنے سال کی ہو بلکہ یہاں یہ ذکر ہے کہ
ایک شخص جو کچھ چھوڑ جائے وہ اُس کے وارثوں کا ہونا چاہئے خواہ وہ تھوڑا ہو یا زیادہ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک نئی بات پیدا کی ہے اور وہ یہ کہ جو احمدی
تقویٰ و طہارت اختیار کرے، اسلام کے احکام پر چلے اور اپنے مال کی دین کے لئے اتنی
قربانی کرے وہ مقبرہ بہشتی میں داخل ہو گا۔ یہ صحیح ہے کہ ہر مومن جنت میں جائے گا مگر ہر
ایک مومن کو خدا تعالیٰ پہلے نہیں بتا دیتا کہ وہ جنت میں جائے گا ۔ البتہ خاص مومنوں کو الہام
اور رویا سے بتا دیا جاتا ہے۔ اس زمانہ میں مادیت کی ترقی کو دیکھتے ہوئے خدا تعالیٰ نے
وعدہ فرمایا ہے کہ ہم نے جو مومنوں کے لئے وعدہ کیا ہے کہ وہ جنت میں جائیں گے۔ اگر
ایک مومن دین کے لئے اتنی قربانی کرے تو اسے ہم قبل از وقت خبر دیتے ہیں کہ وہ جنتی ہو
گیا تو اسلام کی تائید اور مدد کرنے والوں کے لئے خدا تعالیٰ نے قومی الہام کے ذریعہ بتا دیا
کہ اگر وہ ان امور پر عمل کریں تو اُنہیں اِسی دُنیا میں سُنا دو کہ وہ جنت میں جائیں گے۔ یہ
اس وصیت کا مفہوم ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے رکھی ہے اور یہ عام
وصیت کے مفہوم سے علیحدہ ہے اور اس کے لئے احکام بھی علیحدہ ہیں ۔ اس کے متعلق ہم
نے جس بات پر فیصلہ کی بنیاد رکھنی ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اقوال
ہیں اور اگر آپ کے کلام سے بالنص کوئی مفہوم معلوم نہ ہو تو یہ دیکھنا ہوگا کہ استنباط کیا ہوتا
ہے اور اگر استنباط سے بھی بات معلوم نہ ہو تو پھر اسلام کی عام روح کے ماتحت فیصلہ کریں
گے اور اس پر عمل کریں گے ۔“
66
وصیت کرنے والے کی جائداد سب کمیٹی کی تجویز کردہ مستثنیات کے بارہ میں چند
احباب نے ترامیم پیش کیں۔ ان کے متعلق آراء
خطابات شوری جلد اول
لینے کے بعد حضور نے فرمایا :-
۴۹۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
”اب میں اِس معاملہ کے متعلق اپنی رائے ظاہر کرتا ہوں ۔
پہلا سوال میر محمد الحق صاحب کی طرف سے یہ اُٹھایا گیا ہے کہ سب کمیٹی کی تجویز کردہ
مستثنیات اُسی صورت میں سمجھی جائیں جب کہ وصیت قبول نہ کی جائے لیکن جو زائد چیزوں
پر وصیت کرے اُسے ان مستثنیات کو بھی وصیت میں شامل کرنا چاہئے ۔ میری رائے میں
اصولاً میر صاحب کی رائے درست ہے ۔ جائداد نہ ہونے کی صورت میں ان چیزوں کا استثناء
درست ہے۔ اس طرح یہ سمجھا جائے گا کہ اس کی کوئی جائداد نہیں اس لئے وہ جائداد کی
وصیت ہی نہیں کر سکتا۔ دفتر وصیت نے اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک منظور
کردہ فیصلہ پیش کیا ہے جو میر صاحب کی تائید کرتا ہے۔ چنانچہ روئیداد اجلاس اوّل مجلس
معتمدین جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے منظور فرمایا ہے اُس کی شق ۶ میں لکھا
ہے:۔
دو
جو احباب کوئی جائداد نہیں رکھتے مگر آمدنی کی کوئی سبیل رکھتے
ہیں وہ اپنی آمدنی کا کم از کم ۱۰ را حصہ ماہوار انجمن کے سپرد کریں۔ یہ
ان کا اختیار ہے کہ جو چندے وہ سلسلہ عالیہ کی امداد میں اس وقت دیتے
ہیں ان کو اس ۱۰ را حصہ میں شامل رہنے دیں یا الگ کر دیں۔ اگر وہ
اپنے موجودہ چندوں کو اِس ۱۰ را حصہ میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو جس
طرح وہ چندہ بھیج رہے ہیں بھیجتے رہیں ۔ البتہ ان چندوں کو منہا کر کے
جو بچے وہ بقیہ رقم فنانشل سیکرٹری مجلس کار پرداز مصالح قبرستان کے نام
بھیج دیں۔ باقی خط و کتابت اس مجلس کے سیکرٹری سے کریں لیکن ان کو
وصیت کرنی ہوگی کہ ان کے مرنے کے بعد ان کے متروکہ کی کم از کم
۱۰ را حصہ کی مالک انجمن ہو۔“
ان الفاظ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے متروکہ کے کم از کم ۱۰ را حصہ کو
انجمن کے سپرد کرنے کی تصدیق فرمائی ہے اور مترو کہ خواہ تھوڑا ہو خواہ زیادہ سب کو متروکہ کے پرد کی فرمائی ہےاور متروکہ خواہ توڑا ہو خواہ زیادہ کو
قرار دیا جائے گا۔ اس سے ظاہر ہے کہ وصیت جائداد پر نہیں بلکہ متروکہ پر ہونی چاہئے لیکن
خطابات شوری جلد اول
۴۹۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
اس وقت کثرت رائے کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں لیکن مقبرہ بہشتی والوں کو حق ہے کہ وہ
جماعت کو اپنے دلائل سے قائل کر کے اگلے سال اس امر کو پھر مجلس مشاورت میں پیش کرا
دیں۔
چودھری بشیر احمد صاحب نے جن الفاظ کے اُڑانے کی ترمیمیں پیش کی ہیں اور جن
کی کثرت آراء نے تائید کی ہے میں اکثریت کی رائے کو تسلیم کرتا ہوں اور یہ فیصلہ کرتا ہوں
کہ اگر مستثنیات کو رکھا جائے تو ان الفاظ کو اُڑا دیا جائے۔
کاشت کاری کے جانوروں کو مستھنٹے کرنے کی جو ترمیم پیش کی گئی ہے اگر اسے تسلیم کیا
جائے تو اور مستثنیات کے لئے بھی دروازہ کھولنا پڑے گا اور میں سمجھتا ہوں کہ بیلوں پر ہی
اکتفا نہیں کرنا پڑے گا بلکہ اور لوگ جن چیزوں سے کام کرتے ہیں اُن پر بھی مستثنیات
آ سکتی ہیں مثلاً مشین وغیرہ۔ اِس لئے اِس میں میں قلتِ رائے کی تائید کرتا ہوں ۔ اگر اس
عرصہ میں زمیندار دوست سمجھا دیں کہ زمینداری کرنے والے جانوروں اور مشینوں وغیرہ
کے ذریعہ کام کرنے میں فرق ہے تو اگلے سال اس سوال کو پھر پیش کیا جا سکتا ہے۔
رہائشی مکان کو مستثنی کرنے کے متعلق کثرت رائے کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں۔
۵۱ آراء نے اس ترمیم کی تائید کی اور ۲۰۴ را ئیں خلاف شمار کی گئی ہیں ۔
گویا کاشت کاری کے جانوروں کے متعلق ترمیم کے سوا جو مستثنیات کا دروازہ
کھولنے والی ہے، باقی سب امور میں کثرت آراء کے حق میں فیصلہ کیا گیا ہے۔“
66
امور عامہ کے متعلق فیصلہ ۲۶ مارچ کو دوسرا اجلاس ساڑھے تین بجے تلاوت قرآن کریم
اور دعا کے بعد شروع ہوا۔ حضور نے فرمایا۔
دو
دوسرا سوال جس کے متعلق میں احباب سے مشورہ چاہتا ہوں وہ ایجنڈا میں نے نمبر سوال
ہے جو یہ ہے:۔
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء : ۱۹۱ء میں بعض دوستوں کی تحریک پر اس بات پر مشورہ لیا گیا تھا
کہ ہماری جماعت کے لڑکوں کا دوسرے فرقوں کی لڑکیوں سے چونکہ رشتہ جائز قرار دیا گیا
ہے مگر ہم اپنی لڑکیاں اُن کو نہیں دے سکتے اس لئے یہ مشکلات پیدا ہو گئی ہیں کہ اُن کی
خطابات شوری جلد اول
۵۰۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
لڑکیاں احمدیوں میں آجاتی ہیں اور ہماری بہت سی لڑکیاں بغیر شادی کے بیٹھی ہیں ۔ اس
کے متعلق کوئی انتظام کیا جائے۔“
اس پر میں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ تین سال تک کوئی احمدی لڑکا غیر احمد یوں میں شادی
نہ کرے سوائے مستثنیات کے۔ اب وہ عرصہ ختم ہو چکا ہے اور نظارت امور عامہ کے
نزدیک اس میں اضافہ ہونا چاہئے کیونکہ ابھی تک مشکلات دور نہیں ہوئیں ۔ احباب اس
کے متعلق اپنی رائیں ظاہر کریں ۔“
چنانچہ چند احباب نے اپنی آراء کا اظہار کیا اس کے بعد حضور نے فرمایا :-
دو
مختلف احباب کے خیالات سُننے کے بعد میں سمجھتا ہوں ممانعت کی توسیع کے خلاف
کوئی رائے نہیں پیش کی گئی ۔ سوائے بعض ایسی باتوں کے جو بظاہر تجویز کے خلاف نظر آئیں
مگر حقیقت میں تائیدی رنگ رکھتی ہیں اس لئے میں سمجھتا ہوں جماعت کے نمائندے اس
تجویز کی تائید میں ہیں لیکن ہو سکتا ہے کہ بعض نے خلاف کچھ کہنے کی ضرورت نہ سمجھی ہو مگر وہ
رائے خلاف رکھتے ہوں اس لئے میں رائے لوں گا مگر ایک دو باتوں کے متعلق کچھ کہنا
ضروری سمجھتا ہوں ۔
لڑکیوں کے رشتوں کے متعلق شرطیں ایک دوست نے یہ اعتراض کیا ہے کہ
احمدی لڑکیوں کے رشتوں کے متعلق بہت
شرطیں لگاتے ہیں۔ میں یہ تسلیم کرنے کے نے کے لئے تیار نہیں ہوں کہ ایسی شرطیں احمد یوں میں ہی
لگائی جاتی ہیں اور غیر احمدیوں میں نہیں لگائی جاتیں ۔ میں اخبارات پڑھتا ہوں، ان میں
نکاحوں کے متعلق جو اعلان ہوتے ہیں ان میں کئی قسم کی شرطیں موجود ہوتی ہیں۔ میرے
نزدیک انصاف اچھی چیز ہے اور اس کے ماتحت اپنے بھائی کا نقص بھی نظر آنا چاہئے مگر یہ
کوئی انصاف نہیں ہے کہ جو نقص عام ہو اُسے خاص اپنی جماعت کے ساتھ مخصوص کیا جائے۔
شرطیں لگانے کا عام مرض رشتوں کے متعلق شرطیں لگانا ایک عام مرض ہے۔ نہ صرف مسلمانوں میں بلکہ ساری اقوام میں اور نہ صرف
ہندوستان میں بلکہ سارے ممالک میں ۔ یہ طبعی بات ہے کہ والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ
لڑکی اچھی جگہ جائے اور آرام کی زندگی بسر کرے لیکن اچھی خواہش بھی حد سے بڑھتی بڑھتی
خطابات شوری جلد اول
۵۰۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
بُری بن سکتی ہے۔ بعض لوگ اس طبعی خواہش کو نقص کی حد تک پہنچا دیتے ہیں مگر یہ بھی
درست ہے کہ یہ نقص کسی خاص قوم سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ عام ہے۔
،
لغو شرائط سے اجتناب کیا جائے میں نے خطبات کے ذریعہ اپنی جماعت کو اس طرف توجہ دلائی ہے اور اب بھی دلاتا ہوں کہ لغو
تعلیم
شرائط سے اجتناب کرنا چاہئے مگر ان صاحب نے جو یہ بات بیان کی ہے کہ کہا جاتا ہے تو
اتنی ہو اور اسے بھی ان شرائط میں سے قرار دیا ہے جو نہ ہونی چاہئیں میں اسے قابلِ اعتراض
نہیں سمجھتا کیونکہ اگر لڑکی تعلیم یافتہ ہو تو غیر تعلیم یافتہ لڑکے سے یا کم تعلیم یافتہ لڑکے سے
شادی کرنے پر فساد ہی پیدا ہو گا ۔ ایک حد تک گھر میں حکومت کرنے کا مرد کو حق ہے مگر یہ اُسی
صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے جب کہ مرد عورت کی نسبت تعلیم میں زیادہ ہو۔ اگر لڑکی
مولوی کا امتحان پاس کئے ہوئے ہے یا انٹرنس پاس ہے اور اس کے لئے غیر تعلیم یافتہ
درخواست کرتا ہے تو ان کا نباہ خوشگوار نہ ہو گا کیونکہ لڑکی علم میں علم میں زیادہ ہونے کی وجہ سے
اپنے آپ کو عقل میں بھی زیادہ سمجھے گی گو یہ ضروری نہیں کہ تعلیم یافتہ زیادہ عقلمند ہو اس
صورت میں ضرور فتنہ کا دروازہ زہ کھل جائے گا۔ اس لحاظ سے تعلیم کے متعلق شرط پیش کرنا
دو
6
مصلحت وقت کے لحاظ سے مناسب ہے۔
رشتوں میں مساوات کے غلط معنی میں نے دیکھا ہے جہاں ان شرطوں سے بعض
لوگ ناجائز فائدہ اُٹھانے کی کوشش کرتے ہیں
وہاں جماعت میں مساوات کے یہ معنی سمجھے جاتے ہیں کہ خواہ کس درجہ کی لڑکی ہو اُس کا
ایک معمولی درجہ کے لڑکے سے رشتہ ہو جانا چاہئے ۔ کئی لوگ میرے پاس آ کر کہتے ہیں
فلاں لڑکی سے رشتہ کرا دیا جائے ۔ جب ایسے شخص کو سمجھایا جائے کہ لڑکی زیادہ تعلیم یافتہ اور ۔
اعلیٰ گھرانے کی ہے تو وہ کہتا ہے احمدیوں میں مساوات ہونی چاہئے مگر مساوات کے یہ معنی
نہیں ہیں کہ لڑکی اور لڑکے کے حالات میں خواہ کتنا تفاوت ہو اس کی پرواہ نہ کی جائے۔
بلکہ مساوات کے یہ معنی ہیں کہ ان میں ایسی نسبت ہو کہ وہ صحیح طور پر گزارہ کر سکیں ۔ پس
جہاں لڑکی والوں کے لئے ضروری ہے کہ غیر مناسب شرائط پیش نہ کریں وہاں لڑکے والوں
کو بھی چاہئے کہ اگر لڑکی سے لڑکے کو مناسبت نہیں تو اس کے لئے درخواست نہ کریں ۔ میں
خطابات شوری جلد اول
۵۰۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
نے ایسے کیس دیکھے ہیں کہ لڑکی والے آئے ۔ لڑکی کی عمر ۲۶٫۲۵ سال کی ہے اور بالکل
جاہل گاؤں کی رہنے والی ہے لیکن ۱۳ ۱۴ سال کے لڑکے کے ساتھ جو تعلیم یافتہ اور اعلیٰ
حالت میں پرورش یافتہ ہے ، اُس کے متعلق کہا گیا کہ اُس سے شادی کرا دی جائے ۔
پھر ایسے کیس بھی دیکھے گئے ہیں کہ ۱۰، ۱۵ روپیہ ماہوار آمدنی رکھنے والے نے ایک
نہایت آسودہ حال گھرانہ کی لڑکی کے متعلق کہا کہ اُس سے شادی کرا دی جائے ۔ یہ مرض
دونوں لڑکے اور لڑکی والوں میں پایا جاتا ہے۔ دونوں کو ایسی باتوں سے بچنا چاہئے اور کفو کا
لحاظ رکھنا چاہئے ۔“
رائے شماری کے بعد فرمایا :-
دو
میں کثرت آراء کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں اور ۱۹۳۴ء تک ایسی شادیاں کرنے
سے روکتا ہوں ۔ اس کے بعد بھی اگر اس ممانعت کی ضرورت ہو تو امور عامہ اس کو پھر پیش
کرے۔“
دو
د ہمیں اس بات پر بھی غور کرنا چاہئے کہ جس امر کی ممانعت کی گئی ہے اس کے علاوہ
کوئی اور بات بھی تو نہیں جس کی وجہ سے لڑکیوں کے رشتوں میں دقتیں پیش آتی ہیں۔
مردم شماری کر کے اندازہ لگایا جائے احمدیوں میں لڑکیاں زیادہ پیدا ہوتی ہیں یا لڑ کے۔ اس
سے بھی رشتوں کی مشکلات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔“
يوم التبلیغ نظارت دعوت وتبلیغ کی تجویز بابت یوم تبلیغ پرچند ایران کے اظہار رائے کے ممبران
دو
بعد حضور نے فرمایا :-
اس وقت احباب کے سامنے دوسوال ہیں ایک یہ کہ یوم التبلیغ جلسوں کی صورت
میں منایا جاوے۔ اس کے متعلق دلائل بھی احباب نے سن لئے ہیں اور دوسرا سوال یہ ہے
ے متعلق دلائل بھی احباب نے سن لیتے ہیں اور دوسرا سوال ہے
کہ انفرادی طور پر تبلیغ کی جاوے۔ اس کے دلائل بھی سن لئے ہیں۔ جو دوست پہلی صورت کہ انفرادی طور پر بچے کی جاوے کہ اس کے دلائل ہی
کی تائید میں ہیں وہ مہربانی کر کے کھڑے ہو جا ئیں ۔“
آٹھ رائیں ۔
لائیں
۔
66
جو دوست دوسری تجویز کی تائید میں ہیں ۔ وہ کھڑے ہو جائیں ۔“ دوصد تہتر را ئیں۔
خطابات شوری جلد اول
۵۰۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
میں اکثریت کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں ۔ جلسوں کے فوائد ہوتے ہیں مگر احمدی
فیصلہ بنانے کے لئے جس بات کی ضرورت ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ سوال و جواب ہوں ۔
صرف تقریر سن لینے والے کے لئے بسا اوقات وہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتے جو اس کے دل
میں کھٹکتے ہیں اور نہ جواب اس کے سامنے بیان ہوتے ہیں لیکن انفرادی تبلیغ میں ہر شخص اپنی
تسلی کر سکتا ہے ہاں یہ ضروری ہے کہ محکمہ ایسے قواعد بنائے کہ ہر احمدی اس دن تبلیغ میں
مشغول ہو سکے اور کوئی رہ نہ جائے ۔ اس غرض کے کے لئے اس قسم کی فہرست بن جانی چاہئیے
جس کے متعلق مثال دیتا ہوں کہ محکمہ ہر جماعت سے لسٹ مانگے جس میں یہ درج ہو کہ کتنے
لوگ ایسے ہیں جو گھر پر بلا کر دعوت یا چائے میں مدعو کر کے تبلیغ کریں گے ، کتنے ایسے ہیں
جو بازار میں کھڑے ہو کر تبلیغ کریں گے۔ جب اس قسم کی لسٹ بن جائے تو پھر اس کے
مطابق کام دیکھا جائے ورنہ انفرادی تبلیغ ریت کے نیچے ایسا بہنے والا پانی ہے کہ جس کا پتہ
بھی نہ لگے گا۔ چند احمدی تو تبلیغ کریں گے اور باقی اس برہمن کی طرح جس نے پانی میں
کنکر پھینک کر کہا تھا تو را شنان سومورا شنان سمجھ لیں گے کہ ان کی طرف سے بھی تبلیغ ہو گئی ۔
پس جہاں انفرادی تبلیغ میں فوائد ہیں وہاں بہت سے خطرات بھی ہیں بالکل ممکن ہے
کہ جس مقصد کے لئے یوم التبلیغ مقرر کیا جا رہا ہے وہی فوت ہو جائے پس ایسی سکیم بنائی
جائے کہ جس کے ماتحت نگرانی کی جا سکے عورتوں کی بھی اور مردوں کی بھی ۔
غیر مسلموں میں تبلیغ اسلام کی کی تجویز ایک بات میں اور کہنی چاہتا ہوں جو بہت
اہم ہے مگر ادھر توجہ نہیں کی گئی اور وہ اہلِ ہنود
میں تبلیغ اسلام ہے ۔ ہم اس مثل پر عمل کر رہے ہیں جو پنجابی میں ہے مگر ایسی دلچسپ ہے کہ
اگر اردو زبان میں اس کی نقل کریں تو اس کے لئے زینت کا موجب ہو سکتی ہے وہ یہ ہے کہ
اناں ونڈے ریوڑیاں مڑ مڑ اپنیاں نوں۔ یعنی اندھا ریوڑیاں بانٹے اور بار بار اپنے
رشتے داروں کو ہی دے۔ جب بھی تبلیغ کرنے کی تحریک کی جاتی ہے ہماری جماعت کے
لوگ جھٹ غیر احمدیوں کی طرف دوڑ پڑتے ہیں مگر غیر احمدی بھی غیر ہیں لیکن پھر بھی ان
سے اشتراک کے موجبات موجود ہیں اور بہت بڑے موجبات ہیں ۔ غیریت کے موجبات
بھی ہیں اور بہت بڑے موجبات ہیں لیکن اشتراک کے موجبات بھی بہت اہم ہیں اور ان
XXXX
خطابات شوری جلد اول
میں اور ہندوؤں میں بہت فرق ہے۔
۵۰۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
اس لئے میں یہ تجویز کرتا ہوں کہ بجائے ایک کے دو دن تبلیغ کے لئے مقرر کئے
جاتے ہیں ۔ ایک دن احمدیت کی تبلیغ کے لئے اور ایک اسلام کی تبلیغ کے لئے ۔ اسلام کی تبلیغ
سے میرا یہ مطلب نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ذکر اس موقع پر نہ کیا جائے
خواہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نشانات کے ذریعہ خواہ قرآن کریم کی خوبیوں
اور حُسن کے ذریعہ خواہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نشانات کے ذریعہ۔ غرض جو بات
مناسب موقع ہو اس کے ذریعہ اسلام کی تبلیغ کی جائے ۔ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کے نشانات اور معجزات کے ذریعہ ہندوؤں پر اسلام کی صداقت کا اثر ہوتا ہو تو
انہیں پیش کیا جائے اور اگر پہلے مسائل کے ذریعہ اثر ہوتا ہو تو انہیں پیش کیا جائے ۔ غرض
اس دن مخاطب ہندو ہوں ۔ مسلمان نہ ہوں ممکن ہے بعض کا خیال ہو کہ دو دن ایسی تبلیغ کا
انتظام کرنا مشکل ہو گا مگر انتظام تو ایک دن کے لئے بھی مشکل ہو سکتا ہے اور جنہوں نے
متعلقہ محکمہ کی آواز نہیں سنی وہ ایک دن کے لئے بھی نہیں سنیں گے اور جنہوں نے سنی ہے وہ
دو دن کے لئے بھی سنیں گے ۔ پس میں دو دن مقرر کرتا ہوں یعنی ایک دن تو ایسا ہو جبکہ اہلِ
ہنود کو مخاطب کیا جائے سکھوں اور عیسائیوں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح جہاں دیگر
مذاہب کے لوگ پائے جائیں انہیں بھی اسلام کی تبلیغ کی جائے اور دوسرا دن غیر احمد یوں
کے لئے مخصوص ہو۔ اس دن انہیں مخاطب کیا جائے بہر حال ایک دن مسلمانوں کے لئے ہو
اور ایک دن غیر مذاہب کے لوگوں کے لئے ۔ خصوصیت سے ہندوؤں کو مخاطب کیا جائے
کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو خدا تعالیٰ نے کرشن بھی قرار دیا ہے اور بہت
سے الہامات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایسے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ
ہندوؤں کی ترقی کو خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لانے پر منحصر
رکھا ہے۔
میں نے اپنی تقریر میں دن کا لفظ وقت کے معنوں میں استعمال کیا ہے نہ ان معنوں
میں کہ ایک دن جو عام طور پر سمجھا جاتا ہے۔ اس کا فیصلہ کرنا ابھی باقی ہے۔