مجلس مشاورت ۱۹۳۵ ء ۔ پہلا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)
خطابات شوری جلد اول
۶۰۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
( منعقده ۱۹ تا ۲۱ ر ا پریل ۱۹۳۵ء)
پہلا دن
مجلس مشاورت منعقدہ ۱۹ تا ۲۱ ۔ اپریل ۱۹۳۵ء کا پہلا اجلاس تعلیم الاسلام ہائی سکول
کے ہال میں شروع ہوا۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد حضور نے فرمایا :-
دعا
پیشتر اس کے کہ مجلس شوری کی کارروائی شروع کی جائے میں چاہتا ہوں کہ دوست
مل کر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس کام میں برکت ڈالے۔ ہماری نیتوں میں، اخلاص
میں سمجھ میں ، فکر میں ، قوت عملیہ میں برکت ڈالے اور ہماری صرف باتیں کرنے کی عادت
-
چھڑا کر حقیقی اور سچے طور پر کام کرنے کی توفیق عطا کرے۔“
تعوذ اور سورة فان فاتحہ کی افتتاحی تقریر تشهد ، تعوذ تلاوت کے بعد افتتاحی تقریر کرتے
حضور نے فرمایا :-
تے ہوئے
ہم آج پھر اللہ تعالیٰ کے دین کے کام کے لئے اور اس امر پر غور کرنے کے لئے کہ
کس طرح اپنے فرائض کو پہلے سے زیادہ بہتر طور پر ادا کر سکتے ہیں یہاں جمع ہوئے ہیں ۔
ہمارے کام کرنے کا وقت میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے لئے اب باتیں کرنے کا وقت نہیں رہا ت بلکہ کام کرنے کا وقت آگیا ہے۔ بلکہ کام کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔ باتیں بہت لوگ کر سکتے ہیں
اور ایسی ایسی باتیں کر سکتے ہیں کہ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے تم پتہ نہیں لگا سکتے کہ
وہ مخلص ہیں یا منافق لیکن آج سلسلہ احمد یہ باتوں کو برداشت نہیں کر سکتا ۔ یا
ہماری مثال ہر وہ حل جس کے دل میں سلسلہ کا درد ہے اور جو اس جماعت میں سچے طور پر اور سمجھ کر داخل ہوا ہے نہ کہ محض رسم کے طور پر وہ اس امر کو تسلیم کرنے
خطابات شوری جلد اول
۶۱۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
پر مجبور ہوگا کہ اب ہماری وہی مثال ہے جس طرح کسی نے کہا تھا۔ تخت یا تختہ ۔ کسی شخص پر
جنگ کا کوئی خاص موقع آیا تھا اُس وقت اُس نے کہا تھا کہ اب تخت ہے یا تختہ یعنی اس
میدانِ جنگ سے یا تو میں تخت لے کر لوٹوں گا یا میرا جنازہ اُٹھایا جائے گا ۔ کیا عجب ہے کہ
ہمارے لئے بھی ایسا ہی وقت آچکا ہو۔
خدا تعالیٰ کے لئے دو تحفے جس احمدی میں ذرا بھی غیرت اور شرافت کا کوئی حصہ
ہو آج اس ارادہ اور اس نیت کے بغیر اُس کے لئے کام
کرنا ممکن ہی نہیں کہ یا تو سلسلہ احمدیہ کے لئے فتح حاصل کریں گے یا ہر چیز کو اس راہ میں
قربان کر دیں گے۔ دو ہی تحفے ہیں جو ہم خدا تعالیٰ کے سامنے پیش کر سکتے ہیں ۔ یا تو
احمدیت کی فتح یا اس راہ میں اپنی ہر ایک چیز جان، مال، عزت، آبرو کو قربان کر سکتے ہیں۔
ابھی تک ہماری جماعت کے سامنے وہ مطالبات پیش ہی نہیں ہوئے جو قربانی کے اس مفہوم
کو عملی طور پر ظاہر کر سکیں ۔ لیکن جیسا کہ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ کُونُوا
ربانین لے یعنی آہستگی سے قدم اُٹھائیں اور آگے بڑھتے جائیں۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ربانی کے معنے پوچھے گئے تو انہوں نے فرمایا وہ جو
چھوٹے علوم بڑے علوم سے پہلے سکھاتا ہے۔ یہ رستہ وہی ہے جو بڑی قربانیوں کی طرف لے
جاتا ہے اور جو سیدھے رستہ پر چلتا ہے وہ آج نہیں تو کل اور کل نہیں تو پرسوں منزل مقصود پر
پہنچ جاتا ہے۔ یہ تو ہو سکتا ہے کہ سیدھے رستہ پر چلنے والا دیر لگا دے مگر وہ رستے سے بھٹک
نہیں سکتا ۔ گو اس وقت تک جو مطالبات جماعت سے کئے گئے ہیں وہ ایسے نہیں کہ جماعت
کے طور پر ان کے متعلق تخت یا تختہ کہہ سکیں مگر جب تک انفرادی طور پر اس جگہ پر ہم کھڑے
نہیں ہوتے ، کام کرنا مشکل ۔
ہے۔
جماعت کے لئے بوجھ بہت لوگ ایسے ہیں جو مفید ہونے کے بجائے جماعت کے
لئے بوجھ بنے ہوئے ہیں۔ اگر تیرنے والے کے گلے میں
بڑی بھاری سل باندھ دی جائے تو وہ تیر نہیں سکے گا بلکہ ڈوب جائے گا۔ اس کے لئے تیرنا
اُسی وقت ممکن ہو گا جبکہ سل اس کے گلے سے اُتار لی جائے یا اگر کسی نے کسی اور شخص کو جو
ڈوبنے لگا ہو ا ٹھا یا ہوا ہو تو وہ اس عمدگی سے تیر نہیں سکے گا جس طرح خالی ہونے کی صورت
خطابات شوری جلد اول
٦١١
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
میں تیر سکتا۔ اگر فاصلہ لمبا ہو تو تین صورتیں ہوں گی ۔ (۱) کسی جگہ اُس کو رکھ دے۔ یا (۲)
جس کو اُٹھایا ہوا ہوا سے ہوش آ جائے اور اس طرح بار ہلکا ہو جائے یا (۳) دونوں ڈوب
جائیں ۔ ہمارے متعلق یہ تو ہو نہیں سکتا کہ ہم کہیں ہم پر دوسروں کا جو بوجھ پڑا ہوا ہے اس
کی وجہ سے ہم بھی ڈوب جائیں۔ یہ قربانی اور جگہ کر سکتے ہیں لیکن احمدیت کے متعلق نہیں کر
سکتے ۔ رہی یہ صورت کہ اس بوجھ کو کچھ دیر تک برداشت کریں اور کچھ دُور تک لے جائیں یہ
ہو سکتا ہے لیکن اگر ان کو جو بوجھ بنے ہوئے ہیں پھر بھی ہوش نہ آئے تو ہم کہیں گے اُن کو
چھوڑ دو اور خود آگے بڑھو۔
غافل ہوشیار ہو جائیں پس جو لوگ غافل اور نشست میں اُن کو ہوشیار ہو جانا چاہئے ۔
ایک حد تک ہم اُن کا لحاظ کر سکتے ہیں ۔ اگر دُنیوی حالات
ہوں مثلاً کوئی بیمار ہو یا کوئی تکلیف ہو یا کوئی اور معاملہ ہو تو ہم انتہا تک ساتھ دینے کے لئے
تیار ہیں لیکن جہاں سلسلہ کا سوال ہو وہاں ایک حد تک ہی اُن کے ساتھ جائیں گے اور پھر
کہنا پڑے گا کہ اگر ڈوبتے ہو تو ڈوب جاؤ اب ہم تمہارے ساتھ نہیں چل سکتے ۔
اچھی طرح سن لو پس جہاں میں کمزوروں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ ہوشیار ہو جائیں وہاں اُن لوگوں کو جن کے دل میں درد ہے کہتا ہوں کہ جن لوگوں
کے ساتھ ان کے تعلقات ہیں اُنہیں ہوشیار کرنے کی کوشش کریں ورنہ وہ زمانہ قریب آ رہا
ہے جب کہ اپنے قریبی رشتہ داروں حتی کہ احمدی کہلانے والوں کو بھی چھوڑنا پڑے گا ۔سُن
لو اور خوب اچھی طرح سُن لو کہ تمہیں اپنی اصلاح کے اصلاح کے لئے ایک کافی زمانہ ملا اب ہم اور
زیادہ انتظار نہیں کر سکتے ۔ ہمارے ذمہ ایک بہت اہم کام ہے اور وہ دنیا کو خدا تعالیٰ کا پیغام
پہنچانا ہے۔ خدا تعالیٰ نے ہمیں صداقت اور حقانیت دی اور فرمایا جاؤ ساری دُنیا کو پہنچاؤ۔
اہم کاموں میں تو لوگ مرنا بھی بھول جاتے ہیں ، پھر کیا ہم زندہ رہنا بھی نہیں بھول سکتے ۔
مرنا بھول جانے والے کہا جا سکتا ہے کہ کس طرح کوئی مرنا بھول سکتا ہے مگر ایسے لوگ ہوتے ہیں جو واقعی بھول جاتے ہیں ۔ ظاہری حالات
ایسے ہوتے ہیں کہ انہیں مر جانا چاہئے مگر وہ اس وقت تک نہ مرے جب تک انہوں نے اپنا
کام نہ کر لیا۔ تاریخوں میں آتا ہے ایک قلعہ تھا جس پر قبضہ کر لینے پر نپولین کی فتح کا
خطابات شوری جلد اول
۶۱۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
دار و مدار تھا۔ ایک نوجوان کے سپرد یہ کام تھا کہ اس کے فتح ہونے کی اطلاع نپولین کو
دے۔ عین اُس وقت جب کہ وہ چلنے لگا اُس کے سینہ میں گولی لگی مگر وہ گھوڑ ا د وہ تھوڑا دوڑائے چلا
گیا اور جا کر اطلاع دی کہ قلعہ فتح ہو گیا ہے۔ نپولین نے اسے دیکھ کر کہا تمہیں یہ کیا ہوا کیا
گولی لگی ہے؟ یہ کہنا تھا کہ وہ اُسی وقت گر کر مر گیا ۔ جس جگہ اُسے گولی لگی تھی وہ ایسی نازک
تھی کہ اُسے گولی لگنے کے بعد پھر جینا نہیں چاہئے تھا مگر چونکہ اُس میں یہ فوق العادت ارادہ
پیدا ہو گیا تھا کہ یہ کام مجھے کرنا ہے اور میں اسے کر کے چھوڑوں گا۔ اس وجہ سے موت بھی
اُس سے پیچھے ہٹی رہی تا وقتیکہ اُس نے اپنا کام نہ کر لیا۔ کیا جس کام کو ایک شخص اپنے ملک
کی خاطر اور نپولین کی خاطر کر سکتا ہے اور موت کو بھلا کر جو ٹل نہیں سکتی کر سکا، کیا ہم دین
کے لئے زندگی کو بُھول کر نہیں کر سکتے ؟ اس وقت اگر ہمیں موت بھی آجائے تو ہم کہیں گے
ذرا پیچھے ہٹ ہمیں ابھی خدا کا کام کرنا ہے اور وہ بھی پیچھے ہٹ جائے گی۔
پس وقت آگیا ہے کہ ہم ہوشیار ہو جائیں ۔ اگر ہم اس پیغام کو نہ پہنچائیں گے جو
ہمارے سپرد کیا گیا ہے تو اُس درگاہ میں جس کا مجرم بہت ہی قابلِ رحم حالت میں ہوتا ہے
مجرم کی حیثیت سے پیش ہوں گے دوست کی حیثیت سے نہیں ۔
کامیابی میں کوئی محبہ نہیں پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ سستی ترک کر دیں۔ وہ جو چُست نہیں چست ہو جائیں ، جو ہو شیار نہیں
وہ ہوشیار ہو جائیں اور سستیاں چھوڑ دیں اور خدا تعالیٰ کا پیغام دنیا کو پہنچانے کے لئے
سب کچھ بھول جائیں۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ اس ارادہ اور اس ایمان کے ساتھ اگر چند
ہزار بھی نکلیں گے تو پھر کامیابی میں شبہ نہیں ہو سکتا۔ تمام روکیں اور تمام مشکلات اُن لوگوں
کی وجہ سے ہیں جن کے ارادوں میں سستی اور جن کی نیتوں میں صفائی نہیں ۔
دائمی زندگی حاصل کرنے کا اصل خوب اچھی طرح یاد رکھو جو شخص مرنے کے
لئے تیار ہو جائے اُسے کوئی نہیں مار سکتا۔ سچے
طور پر موت قبول کرنے والی انبیاء کی جماعت ہی ہوتی ہے۔ پھر کوئی ہے جو اُسے مار سکے؟
ہرگز نہیں ۔ دائمی زندگی حاصل کرنے کا اصل یہی ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کے لئے موت قبول
کرے اور جب کوئی انسان اس ارادہ سے کھڑا ہوتا ہے تو خدا تعالیٰ کے فرشتے اسے زندہ
خطابات شوری جلد اول
۶۱۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
کرنے کے لئے کھڑے ہو جاتے ہیں گویا گشتی شروع ہو جاتی ہے۔ انسان زور لگاتا ہے کہ
خدا تعالیٰ کی راہ میں موت حاصل ہو لیکن فرشتے زور لگاتے ہیں کہ اسے زندہ رکھا جائے۔
جب خدا کا بندہ کہتا ہے کہ میں خدا کے لئے مرنا چاہتا ہوں تو خدا تعالیٰ کے سارے فرشتے
کہتے ہیں ہم مرنے نہیں دیں گے اور آخر فرشتے ہی جیتے ہیں ۔ بندہ چاہتا ہے کہ مر جائے ۔
وہ اس کے لئے اپنے آپ کو ایسے حالات میں ڈالتا ہے جن کا نتیجہ موت ہوتی ہے مگر وہ مرتا
نہیں ۔
جنگ حنین کا واقعہ حسنین کے واقعہ کوہی دیکھ لو۔ جب دشمن حملہ کر کے آگے بڑھا تو اس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس صرف بار آدمی
تھے باقی سب دشمن کی تیراندازی سے تر بتر ہو گئے تھے۔ اُس وقت حضرت عباس نے کہا
حضور ذرا پیچھے ہٹ جائیں مگر آپ نے سواری کو ایڑی لگائی اور آگے بڑھتے ہوئے فرمایا۔
أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِب أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبُ ۔
میں خدا تعالیٰ کا سچا نبی ہوں میں بیٹھ کس طرح دکھا سکتا ہوں یہ ایک ایسا کلمہ تھا جو
انسانیت کو بھلا کر خدا تعالیٰ کے سامنے لانے والا تھا۔ چار ہزار تیر اندازوں کے مقابلہ میں
ایک شخص کہتا ہے میں یہاں سے ہٹ نہیں سکتا تو یہ انسان نہیں بلکہ خدا بول رہا تھا۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس وقت کہا بھی کہ انا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبُ۔ میں انسان ہی
ہوں ۔ پس جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا کہ میں خدا کی راہ میں مرنا چاہتا
ہوں تو خدا تعالیٰ کے فرشتے اُتر آئے اور حنین کی شکست فتح سے بدل گئی اور آپ فاتح بن کر
میدان جنگ سے لوٹے ۔
اُحد کی جنگ اسی طرح احد کی جنگ کے وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
صحابہ سے مشورہ لیا کہ باہر نکل کر مقابلہ کریں یا اندر ہی رہ کر؟ اُس وقت
بعض نوجوان چاہتے تھے کہ بہادری دکھائیں اور باہر نکل کر مقابلہ کریں۔ اُنہوں نے اس
کے لئے بہت زور دیا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات مان لی اور آپ زرہ
پہن کر نکل آئے ۔ بعد میں جو لوگ آئے انہوں نے نو جوانوں کو سمجھایا کہ جب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاہتے تھے کہ اندر رہ کر مقابلہ کریں تو تم نے باہر نکل کر لڑنے پر کیوں
خطابات شوری جلد اول
۶۱۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
زور دیا؟ اس پر نوجوانوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کی یا رسول اللہ !
ہم سے غلطی ہوئی ہم اپنی بات واپس لیتے ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
نبی جب ہتھیار پہن لیتا ہے تو پھر نہیں لوٹتا۔ سے اس کے بھی یہی معنے ہیں کہ نبی اپنے لئے
خدا تعالیٰ کی راہ میں موت پسند کرتا ہے ۔
کامیابی چاہتے ہو تو موت قبول کرو تو خدا کا وہ مقدس رسول نہیں کی جان زمین و آسمان سے بھی زیادہ قیمتی تھی ، جس
کی جان کی خاطر ہزاروں صدیوں کے انسان قربان کئے جا سکتے تھے، جس کی جان کے ایک
منٹ کی قیمت تمام کا ئنات نہیں ہو سکتی ، وہ بھی کہتا ہے کہ نبی جب ہتھیار لگا لے تو پیچھے نہیں
ہٹ سکتا ۔ پھر ہماری کیا حقیقت ہے کہ ہم جب کھڑے ہوں تو کمریں کھولنے کا خیال بھی دل
میں لائیں ۔ کیا جس کے لئے بیش قیمت ہیرا قربان کیا جا سکتا ہے اُس کے لئے کوئلہ نہیں
قربان کیا جا سکتا ؟ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقابلہ میں ہماری جانیں کوئلہ جتنی بھی حیثیت
نہیں رکھتیں ۔ وہ ہیرا ہو کر تیار تھا کہ خدا تعالیٰ کے عشق کی بھٹی میں جل جائے۔ پھر کیا ہم
کوئلہ ہو کر نہیں جلیں گے؟ بحالیکہ یہ کہ کوئلہ بنایا گیا ہی جلنے کے لئے ہے۔ پس موت کو قبول
کرو، تب کام ہوگا ۔
دُنیا کو فتح کرنے کا رنگ پیدا کرو اس وقت ہم جس کام کے لئے کھڑے ہوئے
ہیں وہ دنیا کو فتح کرنے کا پروگرام ہے۔ اور
چونکہ ہمارے سپرد دلوں کو فتح کرنا ہے اور ماریں کھا کر فتح کرنا ہے اس لئے زیادہ وقت
اور زیادہ زور سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ اب جو سال چڑھا ہے اس کے بعد پتہ نہیں
خدا تعالیٰ موقع دے یا نہ، وہ کب تک ہمیں ڈھیل دے گا۔ ہمیں خیال کرنا چاہئے کہ ممکن ہے
خدا تعالیٰ یہ فیصلہ کر دے کہ یہ جماعت فیل ہو گئی ہے اس لئے کوئی اور چکنی چاہئے۔ پچاس
سال سے زائد ہو گئے کہ یہ کام ہمارے سپرد کیا گیا۔ اس عرصہ میں ہم نے اپنے اندر وہ رنگ
پیدا نہیں کیا جو دُنیا کو فتح کرنے کے لئے ضروری ہے۔ ابھی تک جماعت کو جگانے اور
ہوشیار کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔
خطابات شوری جلد اول
۶۱۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
حقیقی عشق کیا ابھی وقت نہیں آیا کہ کسی کے کہنے، کسی کے سمجھانے اور کسی کے بیدار
کرنے کے بغیر آپ لوگ بیدار ہوں؟ اگر حقیقی عشق ہو تو پھر کسی کے بیدار
کرنے کی ضرورت نہیں ہوا کرتی ۔ تب یہ ضرورت تو پیش آ سکتی ہے کہ سُلانا پڑے تا کہ
پاگل نہ ہو جائے مگر یہ ضرورت نہیں پیش آیا کرتی کہ بیدار کرنا پڑے۔ انبیاء کی قلبی حالت
میں نہیں جانتا اپنے متعلق کہتا ہوں بسا اوقات جوش کو اس لئے دبانا پڑتا ہے کہ کہیں جنون
نہ ہو جائے ۔ میں سمجھتا ہوں جب عشق الہی کی آگ دل میں لگی ہو تو پھر کسی کے بیدار کرنے
کی ضرورت نہیں رہتی ۔ ایسی حالت کے چند لمحے دوسری تمام زندگی سے قیمتی ہوتے ہیں ۔
زندگی کا ایک نہایت قیمتی لمحہ میری زندگی میں بھی ایسا لمحہ اُس وقت آیا جبکہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا انتقال ہوا
اُس وقت میری عمر انیس سال کی تھی ۔ جب میں نے لوگوں کو یہ کہتے سنا کہ اب کیا ہوگا ،
ابھی کئی پیشگوئیاں پوری نہیں ہوئیں اور ایک شخص تو ایسے موقع پر مرتد بھی ہو گیا ۔ اُس وقت
خدا تعالیٰ نے مجھے توفیق دی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے سرہانے کھڑے ہو
کر خدا تعالیٰ سے مخاطب ہو کر میں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام تیری طرف سے آئے ، اب میں تیرے ہی سامنے تیرے ہی تقدس کی قسم کھا کر
اقرار کرتا ہوں کہ اگر سارے کے سارے لوگ بھی مرتد ہو جائیں تو میں تیری راہ میں اپنی
جان لڑا دوں گا ۔
یہ وہ پہلے الفاظ اور پہلا کام تھا جو میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
وفات کے بعد کیا۔ میں نے خدا تعالیٰ کی توفیق سے بڑے بڑے کام کئے ہیں مگر میں اس
کام کو سب سے بڑا سمجھتا ہوں ۔ جب کے بدر کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
گئے تو آپ نے پوری طرح اعلان نہ کیا تھا کہ جنگ ہو گی یا نہیں اور مجھے یہ معلوم نہیں کہ اس
بات کا یقینی علم آپ کو کہاں ہوا۔ اُس وقت جو صحابہ آئے وہ پوری طرح تیار نہ تھے۔ تب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُن سے کہا کہ خدا تعالیٰ نے بتایا ہے جنگ ہوگی ، دشمن
آ رہا ہے اب بتاؤ کیا رائے ہے؟ اُس وقت کئی ایک صحابہ اُٹھے اور انہوں نے کہا رائے کیا
ہم جنگ کے لئے تیار ہیں مگر یہ کہنے والے مہاجرین تھے، انصار نہ تھے ۔ جب وہ بول چکے تو
خطابات شوری جلد اول
٦١٦
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
رسول کریم صلی اللہ علیہ و اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر فرمایا دوستو مشورہ دو۔ یہ تین دفعہ آپ نے کہا۔
اس پر ایک انصاری کھڑے ہوئے اور کہا يَا رَسُولَ الله! کیا آپ کی مراد ہم سے ہے؟
آپ نے فرمایا ہاں۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ
تشریف لائے اور انصار سے معاہدہ ہوا تو اس کی ایک شرط یہ تھی کہ اگر کفار مدینہ پر چڑھ کر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حملہ کریں گے تو ہم لڑیں گے باہر جا کر لڑنے کے ذمہ وار
نہیں ۔ یہ لڑائی چونکہ باہر تھی اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انصار سے پوچھتے
تھے۔ اُس وقت ایک انصاری کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا يَا رَسُولَ الله! وہ معاہدہ
اُس وقت ہوا تھا جب کہ ہم پر حق پوری طرح نہ گھلا تھا۔ اب جب کہ ہمیں آپ کے ذریعہ
ایمان نصیب ہوتا ہے تو ہم سے یہ سوال ہی کیا ہے کہ لڑو گے یا نہیں ۔ يَا رَسُولَ اللہ ! یہ سامنے
سمندر ہے۔ آپ اشارہ فرمائیں کہ اس میں گھوڑے ڈال دو ہم آپ سے کچھ پوچھے بغیر
فوراً ڈال دیں گے۔ جب جنگ ہو گی تو ہم آپ کے د پ کے دائیں اور بائیں ، آگے اور پیچھے لڑیں
گے اور کوئی آپ تک نہ پہنچ سکے گا جب تک ہماری لاشوں پر سے گزرتا ہوا نہ آئے گا ۔ کے
یہ بات اُس انصاری نے کہہ دی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سن لی۔
ایک صحابی نے جو تیرہ یا سترہ غزوات میں شامل ہوئے ایک دفعہ ایک موقع پر آہ بھر کر کہا
کاش ! میں ان غزوات میں شریک نہ ہوتا اور ان کا ثواب مجھے حاصل نہ ہوتا مگر یہ فقرہ
میرے منہ سے نکلا ہوتا ۔
ہر احمدی کو کیا عہد کرنا چاہئے مجھے بھی اس صحابی کی طرح فخر حاصل ہے جب میں
عہد اپنی زندگی پر نظر را
اپنی زندگی پر نظر ڈالتا ہوں اور اِس فقرہ اور معاہدہ
پر نظر ڈالتا ہوں تو سمجھتا ہوں وہ بہترین موقع تھا جو خدا تعالیٰ نے مجھے دیا۔ ایسا ہی معاہدہ
کامیاب کر سکتا ہے۔ جب تک ہر ایک احمدی اپنی آنکھوں کے سامنے رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مقدس لاشوں کو رکھ کر یہ معاہدہ نہیں کرتا کہ
میں اپنا سب کچھ اسلام کے لئے قربان کر دوں گا کامیاب نہیں ہو سکتا۔
ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیان فرمایا کہ جنت میں یہ درجہ اور یہ
منصب ملے گا۔ ایک صحابی کھڑا ہوا ۔ اُس نے کہا یا رَسُولَ اللہ ! میرے لئے دُعا فرمائیں
خطابات شوری جلد اول
۶۱۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
کہ خدا تعالیٰ مجھے یہ درجہ عطا کرے۔ آپؐ نے فرمایا ہاں ۔ ایک اور نے عرض کیا میرے
لئے بھی دعا فرمائیں ۔ آپ نے فرمایا نہیں پہلے جس کو موقع ملنا تھا مل گیا ۔ خدا تعالیٰ نے
مجھے بھی خاص موقع دیا معلوم نہیں کسی اور کو دیا یا نہیں ۔ مگر وہ موقع ملے یا نہ ملے وہ ذہنوں
میں تو ہے۔ کیا آپ لوگ نہیں دیکھتے کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لاش مسلمانوں نے نکال
کر رکھی ہوئی ہے۔
سب کچھ قربان کرنے کی نیت کیا آپ لوگ نہیں دیکھتے کہ بعض احمدی کہلانے
والے اپنی سستی اور منافقت کی وجہ سے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی لاش کے ساتھ کیا سلوک کر رہے ہیں، کیا آپ لوگ نہیں دیکھتے کہ
آج دنیا میں سب سے زیادہ ذلیل اسلام کو سمجھا جاتا ہے، کیا یہ تینوں لاشیں تمہارے سامنے
نہیں ہیں پھر تم کس طرح ایک پل بھی آرام سے بیٹھ سکتے ہو۔ پھر کیوں تمہارے دل میں وہ
جوش نہیں پیدا ہوتا جو میرے دل میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی لاش کے سرہانے کھڑا
ہو کر پیدا ہوا۔ یہی وہ ارادہ اور نیت ہے جو سب کچھ قربان کرنے پر آمادہ کر سکتی ہے اور
جس کے بعد کوئی روک نہیں رہ سکتی کیونکہ جو شخص یہ نیت کرتا ہے اور اُس کے دل میں خدا
آ جاتا ہے اور دُنیا کی کوئی طاقت خدا کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ کون ہے جو اس ارادہ کے سامنے
ٹھہر سکے اور کون ہے جو ایسے انسان کو شکست دے سکے۔ وہ خدا تعالیٰ کی گود میں چلا جاتا
ہے اور خدا تعالیٰ اُس کا محافظ بن جاتا ہے۔ مجھے ہزار ہا مخالفتوں کے مواقع پیش آئے مگر
میں نہیں سمجھتا وہ کیا چیز ہے کہ جب دُنیا سمجھتی ہے یہ شکست کھانے لگا ہے تب سب مشکلات
دور ہو جاتیں اور فتح نمایاں ہو جاتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں خدا تعالیٰ کو وہی اقرار پسند آ گیا
اور اس کی وجہ سے وہ سب مشکلات دور کر دیتا ہے ۔ وہ آواز جو اُس وقت میرے منہ سے
نکلی اور جو یہ تھی کہ خواہ کچھ ہو میں دین کی خدمت کروں گا ۔ گو میرے منہ سے نکلی مگر خدا بول
رہا تھا یہی وجہ ہے کہ وہ پوری ہو رہی ہے ۔
خدا تعالیٰ
الی کب محافظ بنتا ہے پس جب کوئی یہ فیصلہ کر لیتا ہے اور یہ ارادہ اُس کے
ہے دل میں گڑ جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے دین کے لئے کسی
چیز کی پرواہ نہیں کروں گا تو خدا تعالیٰ اُس کا محافظ بن جاتا ہے اور اُسے دین کی خدمت کا
خطابات شوری جلد اول
۶۱۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
موقع دے دیتا ہے۔ اس کے لئے یہ ضروری نہیں کہ ابتداء میں ہی ساری قربانی پیش کر دی
جائے مگر میں یہ وہم میں بھی نہیں لا سکتا کہ زمین و آسمان ٹل جائیں لیکن خدا تعالیٰ کی طرف
سے آواز آئے تو ایسا ارادہ کرنے والا پیچھے رہ جائے کیونکہ اُسے سوائے خدا تعالیٰ کی مشیت
کے اور کوئی چیز روک نہیں سکتی۔ پس جو خدا تعالیٰ کے لئے سب کچھ قربان کرنے کے لئے
تیار ہو جاتا ہے وہ کبھی ہار نہیں سکتا ۔ کوئی انسان غیب نہیں جانتا نہ میں ، نہ نبی اور نہ نبیوں کے
سردار حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ اس لئے غیب کی آواز خدا ہی کی آواز ہو سکتی
ہے اور وہی اسے پورا کر رہا ہے۔ میری مثال تو قلم کی ہے جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ
لکھتی
لکھتی
ہے حالانکہ وہ نہیں لکھتی بلکہ لکھنے والا ہاتھ لکھتا ہے۔ میں اپنے حالات ، اپنے علم اور
اپنی طاقتوں کو جانتا ہوں کہ کچھ بھی نہیں مگر چونکہ میں نے اس کو اختیار کر لیا ہے جو سب کچھ
ہے اور اُس نے کہا ہے کہ میں کام کرا دوں گا اس لئے مجھے ہر قدم پر کامیابی حاصل ہوتی
ہے۔
مومن کے لئے موت غم کی گھڑی نہیں جب دشمن مجھے قتل کی دھمکیاں دیتے ہیں میں کہتا ہوں اگر کر سکتے ہو تو کر دو۔
جب مجھے موت آجائے گی میں سمجھوں گا میرے سپرد جو کام تھا وہ ہو چکا میرے لئے وہ غم کی
گھڑی نہ ہو گی ۔ خواہ کسی کو کام ختم ہوتا نظر آئے یا نہ میں یہی سمجھوں گا کہ خدا تعالیٰ کے
نزدیک کام ختم ہو گیا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے وقت بھی لوگ سمجھتے
تھے کہ آپ کا کام ختم نہیں ہوا حتی کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جیسے انسان نے بھی یہی کہا۔
پس جب میری موت کی گھڑی آئے گی تو میں سمجھوں گا کہ کام ختم ہو چکا مگر وہ اُس وقت تک
آ نہیں سکتی جب تک اسیروں کی رستگاری اور اسلام کی کامیابی نہ دیکھ لوں۔
خدا کے بندوں کی موت اسلام کی فتح ہوتی ہے پس میں موت سے نہیں ڈرتا
اور ہر احمدی کو اس نکتہ کی
طرف بلاتا ہوں کہ جب اس پر موت آئے تو وہ ہنسے اور کہے اسلام کی فتح ہو گئی۔ کسی کی
موت اسلام کی موت نہیں ہو سکتی بلکہ خدا کے بندوں کی موت اسلام کی فتح ہوتی ہے۔ ایک
ایک فدائی اور مخلص جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دائیں اور بائیں جنگ کرتا ہوا
خطابات شوری جلد اول
۶۱۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
مارا گیا، کیا وہ اسلام کی موت تھی ؟ نہیں بلکہ وہ اپنے خون سے لکھ گئے کہ اسلام کو فتح حاصل
ہوگی ۔ پس وہ مقام حاصل کرو کہ تمہاری موت فتح کی موت ہو جیسا کہ ایک عرب شاعر نے
کہا ہے
يَا ذَالَّذِي وَلَدَتْكَ أُمُّكَ بَاكِياً
وَالنَّاسُ حَوْلَكَ يَضْحَكُونَ سُرُورًا
احْرِصُ عَلَى عَمَلٍ تَكُونَ بِهِ مَتى
يَبْكُونَ حَوْلَكَ ضَاحِكاً مَسْرُوراً
اے انسان! تو ایسا تھا کہ جب تو پیدا ہوا تو رو رہا تھا اور لوگ ہنس رہے تھے کہ بیٹا
پیدا ہوا ۔ اب تو ایسے عمل کر اور تو ایسا مقام حاصل کر لے کہ جب تو فوت ہو تو لوگ رور ہے
ہوں کہ وہ تیرے فوائد سے محروم ہو گئے اور تو ہنس رہا ہو کہ تو نے اپنا کام ختم کر لیا۔
مومن اپنا کام ختم کئے بغیر نہیں مرتا یہ وہ مقام ہے جس کے لئے مؤمن کوشش کرتا ہے کہ ایسے مقام پر پہنچ جائے جہاں موت اُس
کے لئے باعث رنج نہ ہو بلکہ وہ اعلان ہو اسلام کی فتح کا اور وہ اعلان ہو اسلام کی کامیابی کا
کیونکہ کب کوئی جرنیل اپنے سپاہی کو اس کی جگہ سے ہٹاتا ہے جب تک فتح نہ ہو گئی ہو۔ بے
شک دنیا میں لوگ مارے جاتے ہیں اور ایسی حالت میں مارے جاتے ہیں جب کہ اُن کی
فتح نہیں ہوتی لیکن دنیا کے جرنیلوں کے قبضہ میں زندگی نہیں ہوتی مگر خدا تعالیٰ کے قبضہ میں
زندگی ہے۔ پھر کس طرح ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے کسی سپاہی کو اُس وقت میدانِ جنگ
سے ہٹا لے جبکہ اُس کی فتح نہ ہوئی ہو۔ خدا تعالیٰ اُسی وقت ہٹاتا ہے جب کہ وہ سمجھتا ہے کہ
قلعہ فتح ہو گیا ہے۔ پس موت پر قبضہ رکھنے والا خدا کسی کامل مومن کو اُس وقت تک نہیں مارتا
جب تک وہ فتح حاصل نہ کرلے اور اُس کا کام ختم نہ ہو جائے ۔ پس تم اپنے آپ کو اُس
مومن کی مانند بناؤ جس کو خدا تعالیٰ فتح حاصل کرنے کے لئے کھڑا کرتا ہے تب تمہاری موت
اسلام کی فتح ہو گی ۔ مومن کی موت خدا تعالیٰ کی طرف سے بُلا وا ہوتا ہے اور بلا وا اُسی وقت
ہوتا ہے جب کام ختم ہو جائے پس تم خدا تعالیٰ کے سپاہی کی طرح کام کرو۔ بیشک عقل کو کام
میں لاؤ مگر یاد رکھو عاشق زیادہ عقل کو کام میں نہیں لایا کرتے ۔ تم ہر بات کو سوچو اور سمجھو مگر
خطابات شوری جلد اول
۶۲۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
جہاں قربانی کا سوال ہو وہاں عقل بھی کمزور ہو جاتی ہے اُس وقت یہی خیال ہونا چاہئے کہ
اور بھی قربانی کریں گے۔
۔
مومن جو کہتا ہے وہ کر کے دکھا دیتا ہے مگر وہ دنیا داروں والی قربانی نہ ہو بلکہ
کے دکھا دیتا ہے مونا نہ
مومن انسانوں والی قربانی ہو۔ مومن
جو کچھ کہتا ہے وہ کر کے بھی دکھا دیتا ہے ۔ تم وہ بات نہ کہو جس پر خود عمل نہ کر سکو یا جماعت کو
جس پر نہ چلا سکو ۔ اور اگر کوئی بات کہتے ہو تو اُس پر خود بھی عمل کرو اور جماعت کو بھی کراؤ۔
اگر کوئی شخص اس پر عمل نہیں کرتا تو اُس کے متعلق مرکز میں لکھ دو کہ وہ ہمارے ساتھ چلنے کے
لئے تیار نہیں ہے۔
اسلام کا جھنڈا سر نگوں نہیں ہو سکتا ہم سب جس قدر یہاں جمع ہیں اس ارادہ کے ساتھ کھڑے ہوں کہ دنیا کی کوئی طاقت
ہمیں اپنے مقصد و مدعا میں نا کام نہیں کر سکتی۔ اگر ہم میں سے چند بھی باقی رہ جائیں گے تو
وہ ناکام نہیں ہوں گے بلکہ اگر ایک بھی نہیں رہے گا تو بھی اسلام کا جھنڈا سرنگوں نہیں ہو
سکتا۔ حنین کی جنگ میں جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکیلے رہ گئے تو آپ نے
حضرت عباس سے فرمایا آواز دو کہ اے انصار ! اللہ کا رسول تمہیں بلاتا ہے جب میں یہ
واقعہ پڑھتا ہوں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لے کر اس وقت تک کی تیرہ
صدیاں سمٹ کر وہ نظارہ میری آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے اور ڈوری کا سوال اُڑ جاتا
ہے۔ اس وقت میں سمجھتا ہوں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آواز مجھے سنائی دے
رہی ہے اور میں لبیک کہتا ہو ا حاضر ہو رہا ہوں ۔ پھر غور کرو جن کے کانوں میں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے عباس کی آواز کاغذ اور سیاہی کے ذریعہ نہیں پہنچی بلکہ
آواز اُن کے کانوں میں براہ راست پہنچی اُن کی کیا کیفت ہوتی ہو گی ۔ وہ کہتے ہیں ہمیں
ایسا معلوم ہوا کہ صور اسرافیل پھونکا گیا ہے۔ اُس وقت اُن کے گھوڑے اور اونٹ بھاگے
جا رہے تھے۔ اس حالت میں اُن کا لوٹنا کتنا مشکل تھا مگر جب حضرت عباس نے یہ آواز
بلند کی کہ خدا کا رسول تمہیں بلاتا ہے تو اُنہوں نے اپنی سواریوں کو موڑنے کی کوشش کی ۔
جب وہ زور لگاتے تو سواریوں کے منہ مڑ کر پیٹھ کو جا لگتے مگر جب چھوڑتے تو پھر آگے کو