مجلس مشاورت ۱۹۳۵ ء ۔ دوسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)
خطابات شوری جلد اول
۶۲۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
بھاگ پڑتیں اس وجہ سے اُنہوں نے اپنی سواریوں کی گردنیں کاٹ دیں اور سواریاں چھوڑ
کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گرد لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَبَّيْكَ کہتے ہوئے
جمع ہو گئے ۔ کے میں جب کاغذوں میں یہ واقعہ پڑھتا ہوں تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ تیرہ
صدیاں مٹ گئی ہیں اور حضرت عباس کی آواز میرے کانوں میں آ رہی ہے۔ اُس وقت
میں چاہتا ہوں کہ اُڑ کر پہنچ جاؤں ۔
خدا کے مسیح کی آواز مگر اس وقت جب کہ خدا کے مسیح کی آواز ہمارے کانوں میں پہنچ
رہی ہے کہ اے خدا کے بندو! تمہارا خدا تمہیں بلاتا ہے تو اس
وقت عین میدانِ جنگ میں انصار نے جو قربانی کی اور لبیک کہتے ہوئے جا پہنچے اس سے
بڑھ کر قربانی کرنا جو اپنا فرض نہیں سمجھتا اسے مومن کہلانے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ پس اگر کوئی
اس آواز پر لبیک نہیں کہتا تو آواز آواز پہنچانے والا والا کہہ دے کہ میں نے ا۔ نے اپنے آپ کو پ کو پیش کر دیا
ہے، دوسروں کا میں ذمہ وار نہیں ۔ اس نیت اور اس ارادہ سے جو نمائندے کھڑے ہوں گے
وہ ضرور اپنی اپنی جماعتوں کو بیدار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اُن میں خدا داخل ہو
جائے گا ، اُن میں خدا کا ظہور ہوگا۔
پختہ ایمان اور پختہ ارادہ کی ضرورت اس کے لئے صرف پختہ ایمان، پختہ اخلاص
اور پختہ ارادہ کی ضرورت ہے۔ یہ مت خیال
کرو کہ خدا تعالیٰ نے تمہارے سپرد جو کام کیا ہے اس میں کامیاب ہونے کا سامان نہیں دیا۔
خدا تعالیٰ نے تمہیں اس کے کرنے کے لئے الہ دین کا چراغ دیا ہے جو تمہارا دل ہے۔ تم
اس کو رگڑو تمہارے لئے کامیابی کے دروازے کھلتے جائیں گے۔ میں اس نصیحت کے ساتھ
اور اس امید سے اس وقت مجلس شوری کا افتتاح کرتا ہوں کہ جن لوگوں میں ابھی تک
تبدیلی پیدا نہیں ہوئی اُن میں آپ لوگ تبدیلی پیدا کر کے کام کرنا شروع کر دیں گے ۔“
دوسرا دن
66
مشاورت کے دوسرے دن کی تقریر ۲۰۔ اپریل ۱۹۳۵ء کو جب مجلس مشاورت
کا دوسرا اجلاس شروع ہوا تو تلاوت اور دعا
خطابات شوری جلد اول
۶۲۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
کے بعد حضور نے شوری سے متعلق بعض ہدایات دیتے ہوئے فرمایا :-
(1) دوستوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ میں نے اُن دوستوں کو بولنے کا موقع
دینے کے لئے جو کسی تجویز کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہیں پیرا کبر علی صاحب کو
مقرر کیا ہے ۔ جب کوئی تجویز پیش ہو تو احباب کو چاہئے کہ جو اِس کے متعلق اظہارِ خیالا
کرنا چاہیں وہ اپنے نام پیر صاحب کو لکھا دیں ۔
بالات
پس جب کوئی تجویز پیش ہو تو پیر صاحب اُن دوستوں کے نام لکھیں گے جو اپنے نام
لکھا ئیں گے۔ جن دوستوں کو بولنے کی خواہش ہو وہ اُسی وقت نام لکھا دیں۔ اگر بعد میں
ضمنی سوال پیدا ہو یا تجویز کی اہمیت واضح ہونے پر کوئی نام لکھانا چاہے تو اس کے لئے استثناء
رکھا جا سکتا ہے اور یہ بات پیر صاحب کے اختیار میں ہو گی یا ہو سکتا ہے کہ میں اجازت دے
دوں ۔
(۲) پھر میں اس طرف بھی توجہ دلاتا ہوں کہ اگر کسی وقت گفتگو کو لمبا کرنے سے روکا
جائے تو دوست رک جائیں ۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ جس بات سے روکا جائے بعض
دوست اُسی پر لمبی بحث شروع کر دیتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں اگر انفرادی رائے کسی معاملہ
کے متعلق کسی مصلحت کے ماتحت نہ سنی جائے تو اُس سے سلسلہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا اور
یہ بات بد تہذیبی میں داخل ہے کہ جس کے سپرد کام ہو اس سے یہ بحث شروع کر دی جائے
کہ آپ میری بات سمجھے نہیں۔ اگر وہ نہیں سمجھا اور اُس نے گفتگو لمبی کرنے سے روک دیا
ہے تو کیا حرج ہو جائے گا۔ اُس وقت ضرور رک جانا چاہئے اور اگر ضرورت ہو تو تحریری
طور پر لکھ کر بتا دینا چاہئے کہ میرا یہ مطلب تھا۔ اُس وقت اگر ضرورت ہو گی تو میں بولنے کی
اجازت دے دوں گا ۔
تیسری بات یہ ہے کہ مضمون میں تکرار نہ ہونا چاہئے ۔ اس کے متعلق میں نے کئی بار
کہا ہے مگر دوست یاد نہیں رکھتے ۔ انگلستان کی پارلیمنٹ کے متعلق میں نے حال ہی میں
پڑھا ہے کہ وہاں بھی ایک بات کو بار بار دہرایا جاتا ہے تو ہر جگہ یہ بات پائی جاتی ہے۔
مگر ہمارا کام اور ہمارا طریق دنیا کی بڑی سے بڑی پارلیمنٹ سے بھی بالا ہونا چاہئے کیونکہ
ہمارے پاس وقت بہت کم ہوتا ہے آدمی بہت زیادہ ہوتے ہیں اور معاملات نہایت اہم
خطابات شوری جلد اول
۶۲۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
ہوتے ہیں۔
چوتھی بات یہ ہے کہ احباب اختصار کو مد نظر رکھ کر بولیں بلا ضرورت ایک بات کو لمبا
کرنا مفید نہیں ہو سکتا۔
پانچویں بات یہ ہے کہ کسی موقع پر بھی آپس میں ایک دوسرے کو مخاطب نہ کیا جائے۔
ہر ایک بولنے والے کو چاہئے کہ مجھے مخاطب کرے کیونکہ میں نے ہی آپ لوگوں کو مشورہ
کے لئے بلایا ہے۔
چھٹی بات یہ ہے کہ جو کچھ بھی کہا جائے اُس میں نیک نیتی مدنظر رہے اور کوئی ذاتی
سوال درمیان میں نہ آئے اور کسی کی ذات کے متعلق کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔ اگر کسی
سے کوئی غلطی ہو گئی اور اُس پر تنبیہہ کی ضرورت ہوئی تو میں خود کر دوں گا۔
اس کے بعد علاوہ اس دُعا کے جو ہم سب نے مل کر کی ہے پھر توجہ دلاتا ہوں کہ
احباب دُعا پر بہت زور دیں۔ ہمارا کام ایسا ہے کہ جسے کوئی انسان نہیں کر سکتا، خدا تعالیٰ ہی کر
سکتا ہے اس لئے اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کا ہتھیار بنانا چاہئے اور یا د رکھنا چاہئے قیمتی سے قیمتی
ہتھیار کو بھی اگر غلاظت لگی ہو تو کوئی نفاست پسند انسان اسے نہیں پکڑتا۔ پھر اللہ تعالیٰ جو
قدوس ہے اُس کے متعلق کس طرح خیال کیا جا سکتا ہے کہ وہ پکڑ لے گا ۔ ہمیں چاہئے کہ کبر،
غرور اور تکبر کو بالکل چھوڑ دیں اور یہ سمجھ لیں کہ ہم دنیا میں اس لئے آئے ہیں کہ خدا تعالیٰ
ہمیں اپنے وائرس کا سیٹ بنالے۔ جب خدا تعالیٰ کا کلام دُنیا کو پہنچتا ہے تو وہ دُنیا کے لئے
مفید ہوتا ہے ورنہ اگر ہم بھی انسانی کلام پیش کریں تو پھر ہمارے لئے یہاں جمع ہونے کی کیا
ضرورت ہے۔ دُنیا میں اس کام کے لئے بہت مجالس بنی ہوئی ہیں۔ پس ہمارے ارادے
پاک، ہماری نیتیں صاف اور ہماری گفتگو پاکیزہ ہونی چاہئے ۔ ہمارے دل غصہ اور کپٹ کے ۔
سے خالی ہونے چاہئیں ۔ ہمیں بہت دُعائیں کرنی چاہئیں اور خشیت اللہ کو مد نظر رکھ کر اور
یہ سمجھ کر کہ ہم پر اہم ذمہ واری ہے رائے دینی چاہئے ۔
اس کے بعد میں اختصار کے ساتھ تحریک جدید کے ماتحت اپنے بچوں کو داخل
کرانے والوں سے کچھ کہنا چاہتا ہوں ۔ اس کے متعلق بعض احباب کو یہ غلطی لگی ہے کہ گویا
تحریک جدید کے ماتحت کوئی علیحدہ سکول قائم کیا جا رہا ہے یہ نہیں بلکہ بورڈ نگ قائم کیا گیا
خطابات شوری جلد اول
۶۲۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
ہے۔ بعض نے اپنے بچوں کے متعلق یہ کہا ہے کہ انہیں قادیان میں تعلیم دلائیں ، خواہ ہائی سکول
میں داخل کر دیں ، خواہ مدرسہ احمدیہ میں ۔ مگر تحریک جدید کے ماتحت جدا گانہ انتظام ہو۔ وہ
سکول نہیں بلکہ بورڈنگ ہے جو خاص طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ لڑکا چاہے مدرسہ احمدیہ میں
پڑھے، چاہے ہائی سکول میں پڑھے مگر فی الحال ہائی سکول میں پڑھنے والوں کے لئے یہ
انتظام کیا گیا ہے۔ اس انتظام کے ماتحت اپنے لڑکے دینے والوں کے لئے ضروری ہے کہ
وہ تحریک جدید کے دفتر میں یہ تحریر دیں کہ ہم نے اپنے فلاں بچہ کو اس تحریک کے ماتحت
آپ کے سپرد کیا ہے ۔
دوسری بات یہ ہے کہ بچہ کے متعلق تحریک جدید والوں کو گلی اختیارات دیئے جائیں
یعنی تربیت کے متعلق بچہ کے والد یا سر پرست کو دخل اندازی کا کوئی حق نہیں ہوگا ۔ ان سب
بچوں کو ایک ہی قسم کا کھانا ملے گا سوائے اس کے کہ کوئی لڑکا ایسے علاقہ کا ہو جہاں روٹی کی
بجائے چاول کھاتے ہیں ، اُس کو چاول اور سالن دیں گے لیکن باقی سب کے لئے ایک ہی
کھانا ہوگا اور اُنہیں ایک ہی رنگ میں رکھا جائے گا ۔ کوئی نمایاں امتیاز ان میں نہ ہونے دیا
جائے گا تا کہ غریب امیر اور چھوٹے اور بڑے کا امتیاز انہیں محسوس نہ ہو۔ پس اُن کا لباس
بھی اور کھانا بھی قریب قریب ایک جیسا ہوگا ۔ پھر ان کی دینی تعلیم پر زیادہ زور دیا جائے گا۔
ہاں سکول میں پاس ہونے کے لئے سکول کی تعلیم بھی دلائی جائے گی مگر یہ تعلیم دلانا مقصد نہ
ہو گا بلکہ اصل مقصد دینی تعلیم ہو گی ۔ بڑی عمر کے لڑکوں کو تہجد بھی پڑھائی جائے گی اور کسی
ماں باپ کی شکایت نہ سنی جائے گی ۔ یہ تو ہو سکے گا کہ لڑکے کو اس بورڈ نگ سے خارج کر
دیا جائے مگر یہ نہ سُنا جائے گا کہ لڑکے کو یہ تکلیف ہے، اس کا یوں ازالہ کرنا چاہئے یا اُس
کے لئے یہ انتظام کیا جائے ۔ اس بورڈنگ کے سپرنٹنڈنٹ سے ہمارا عہد ہے کہ وہ ان بچوں
میں باپ کی طرح رہے گا اور اگر لڑکوں میں سے کوئی ناروا حرکت کرے گا تو اس کی سزا خود
لڑکے ہی تجویز کریں گے مثلاً یہ کہ فلاں نے جھوٹ بولا ، اُسے یہ سزا ملنی چاہئے ۔ ۔ اس اس فنی قسم کے
اصول ہیں جو اس بورڈ نگ کے لئے مقرر کئے گئے ہیں اور ابھی میں غور کر رہا ہوں ۔ پس جو
دوست اس تحریک کے ماتحت اپنے بچوں کو داخل کرنا چاہیں وہ تحریر دے جائیں۔ صرف
یہاں کے کسی مدرسہ میں داخل کرا دینا کافی نہ ہوگا ۔ اسی طرح انہیں بورڈ نگ یا مدرسہ کے
خطابات شوری جلد اول
۶۲۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
متعلق کوئی شکایت لکھنے کا حق نہ ہوگا۔ انہیں جو کچھ لکھنا ہوا انچارج تحریک جدید کو لکھیں وہ اگر
مناسب سمجھے گا تو دخل دے گا ۔
الفضل کی توسیع اشاعت الفضل دوستوں کی تحریک سے روزانہ کر دیا گیا ہے۔ اب ضرورت ہے کہ ہر جگہ اس کے ایجنٹ ہوں۔ میں نے
بارہا اس طرف توجہ دلائی ہے کہ ہماری جماعت کے لکھے پڑھے مگر بیکار لوگ ہر طرف توجہ
کریں ۔ ہوشیار اور محنتی آدمی کافی آمدنی پیدا کر سکتا ہے۔ ہے۔ اپنے سلسلہ کے اخبارات جن
میں سے ایک روزانہ ہے اور دو ہفتہ وار کے علاوہ دوسرے اخبارات میں سے بھی وہ لئے
جا سکتے ہیں جو ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور یہ کام قصبات اور شہروں میں چل سکتا
ہے۔ کم از کم دو اڑھائی سو شہر ایسے ہیں جہاں یہ کام کیا جا سکتا ہے ۔ اگر ان شہروں میں کام
کرنے والوں کو ماہوار دس پانچ روپے ہی آمدنی ہو تو بیکار رہنے سے بہت اچھا ہے۔
پھر ایجنٹوں کے ذریعہ اخبار جلد بھی پہنچ سکتا ہے جیسا کہ الفضل والوں نے اعلان کیا
ہے۔ ایجنٹوں کو صبح کی گاڑی سے اخبار بھیجا جائے گا اور اس طرح آج کا پرچہ آج ہی
جہاں جہاں ایجنسی ہوگی پہنچ جائے گا۔
اسی طرح الفضل والے یہ کوشش کر رہے ہیں کہ یہاں کے ڈاک خانہ کا تار کا وقت
بڑھ جائے ۔ تو خبر رساں ایجنسیوں کی تاریں لینے کا انتظام کیا جائے ۔ اس کے بعد موٹر
سائیکل یا سائیکلوں کے ذریعہ امرتسر ، لاہور اور دوسرے شہروں میں صبح ہی صبح اخبار پہنچا دیا
جائے ۔ یہ کام اُس وقت تک شروع نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ تاریں وقت پر نہ ملیں۔
خبر رساں ایجنسیوں کی تاریں رات کو آتی ہیں مگر یہاں تار گھر رات کو بند ہوتا ہے ۔ کوشش
کی جا رہی ہے کہ تاریں حاصل ہونے کا انتظام ہو جائے ۔ جب یہ صورت ہو گئی تو صبح ہی
الفضل دو دو سو میل تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی ۔ اب بھی صبح کی گاڑی سے روانہ ہو
جایا کرے گا مگر یہ سارے انتظامات اُسی وقت کئے جا سکتے ہیں جب کہ الفضل کے خریدار
بڑھائے جائیں اور اس کی اشاعت کے لئے خاص کوشش کی جائے۔“