پیش لفظ
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
پیش لفظ
و
یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و احسان ہے کہ فضل عمر فاؤنڈیشن کو سید نا حضرت تعالی کا کہ
مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانى اصلح الموعود کے حقائق و معارف سے پُر
دو
خطابات بر موقع مجالس شورای الموسوم ” خطابات شورای“ کی دوسری جلد احباب جماعت
کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے ۔ جلد هذا ۱۹۳۶ء تا ۱۹۴۳ء
کی مجالس شورای کے خطابات پر مشتمل ہے ۔
خطابات شورای مجموعی طور پر تین جلدوں پر مشتمل ہیں ۔ تیسری جلد پر بھی کام
جاری ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ وہ بھی جلد احباب کی خدمت میں پیش کر دی جاوے گی ۔
وَمَا تَوْفِيْقَنَا إِلَّا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ
مجالس شورای کے خطابات کے مسودہ کی تیاری کا ابتدائی کام مکرم چوہدری رشیدالدین
صاحب مربی سلسلہ نے سر انجام دیا۔ فَجَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ ۔
محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب کا بھی خاکسار تہہ دل سے ممنون ہے جنہوں
نے مجالس مشاورت کی تمام رپورٹس کو پڑھا ، بعض ضروری امور کی نشاندہی کی اور قیمتی
مشوروں سے نوازا۔
محترم سید عبدالحئی شاہ صاحب ناظر اشاعت و نائب صدر فضل عمر فاؤنڈیشن نے
خطابات شورای“ کی تیاری کے سلسلہ میں جہاں کبھی ضرورت محسوس ہوئی انہوں نے
کمال بشاشت سے متعلقہ عبارتوں کو پڑھ کر نہ صرف گراں قدر اور قیمتی مشوروں سے نوازا
بلکہ بعض بنیادی امور میں بھی ہماری راہنمائی فرمائی ۔ خاکسار ان کا بھی دلی شکریہ ادا کرتا
ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں بہترین جزاء دے آمین ۔
مکرم عبدالرشید اٹھوال صاحب ، مکرم حبیب اللہ باجوہ صاحب، مکرم فضل احمد شاہد صاحب،
مکرم عبد الشکور باجوہ صاحب ، مکرم عدیل احمد گوندل صاحب اور مکرم ظہور احمد مقبول صاحب
مربیان سلسلہ کا بھی خاکسار خصوصی شکریہ ادا کرتا ہے کہ اس جلد کی تدوین واشاعت کے مختلف
مراحل مسودات کی ترتیب وصحیح ، پروف ریڈنگ ، حوالہ جات کی تلاش ،Rechecking اور
اعراب کی درستی کے سلسلہ میں ان سب نے نہایت محنت لگن ، خلوص اور دلی بشاشت سے کام
کیا اور اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ -
مکرم بشارت احمد صابر صاحب کا رکن دفتر فضل عمر فاؤنڈیشن بھی شکریہ کے مستحق
ہیں جنہوں نے اس جلد کی تیاری میں معاونت کی ۔ فَجَزَاهُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ ۔
اللہ تعالیٰ ہماری اس علمی کاوش کو قبول فرمادے اور ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں
احسن رنگ میں بجالانے کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔