دوسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

خطابات شوری جلد دوم
۴۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
دوسرا دن
تعلیم نسواں مجلس مشاورت کے دوسرے دن یعنی اور اپریل ۱۹۳۶ ء کو جلس مشاورت
کے دوسرے اجلاس میں سب کمیٹی نظارت تعلیم و تربیت کی طرف
سے نصرت گرلز ہائی سکول قادیان کے ساتھ زنانہ بورڈنگ ہاؤس بنانے کا مسئلہ برائے
غور و بحث پیش ہوا ۔ کئی ممبران نے اپنی آراء کا اظہار کیا۔ رائے شماری کے بعد حضور نے
احباب جماعت کو بعض اہم امور کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا :-
چونکہ مسئلہ بہت اہم ہے اور بعض دوستوں کو اس کے متعلق جوش بھی آ گیا اور میں
سمجھتا ہوں ایک حصہ نمائندگان کا ایسا بھی ہے جو غیر جانب دار رہا ہے اس لئے میں چاہتا
ہوں کہ بعض باتیں خود بھی بیان کر دوں ۔
بعض دوستوں نے یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ ہماری جماعت کی لڑکیاں اپنے اپنے
مقامات میں بہر حال تعلیم حاصل کریں گی اور جب وہ قادیان کی بجائے باہر تعلیم پائیں گی تو
اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ باہر کی تعلیم کے نقائص ان پر اثر انداز ہوں گے۔ پھر کیوں نہ ہم جو ضرر
بہر حال پہنچنا ہے اُس سے بچنے کے لئے اس حد تک کوشش کریں جس حد تک کر سکتے ہیں
تا کہ پورا ضر ر نہیں بلکہ تھوڑا ضرر پہنچے۔ اگر پورے ضرر سے ہم نہیں بچ سکتے تو کوئی وجہ نہیں
کہ جس قدر ضرر سے بچ سکتے ہیں اس سے بھی نہ بچیں ۔ باہر فیشن کی وبا پھیلی ہوئی ہے۔
ڈانسنگ سکھائی جاتی ہے، بے پردگی سکھائی جاتی ہے، برتھ کنٹرول کی تعلیم دی جاتی ہے اور
ایسی باتیں سکھائی جاتی ہیں جو اسلامی تعلیم کے خلاف ہیں ۔ یہ ضرر ہماری لڑکیوں کو بھی پہنچ
سکتے ہیں۔ ان سے بچنے کے لئے ہمارے واسطے ضروری ہے کہ ایسی کوشش کریں کہ اگر
پوری طرح نہیں بچ سکتے تو کچھ حصہ ضرر سے ہی بچیں ۔
یہ دلیل بظاہر نہایت معقول نظر آتی ہے۔ ایک دوست نے اس پہلو کو لیا تھا۔ گواس
رنگ میں دلائل کا خلاصہ دے کر نہیں بیان کیا مگر قابلِ غور بات یہ ہے کہ ایک طرف ان
مضرات کو رکھا جائے اور دوسری طرف پرائمری اور مڈل کی تعلیم کو رکھ کر دیکھا جائے کہ کونسی
چیز بھاری ہے۔ اصولی طور پر جانے دو کیونکہ جب تک کوئی چوٹ اپنے پر نہ پڑے عام

خطابات شوری جلد دوم
۴۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
انسان اس کو پوری طرح محسوس نہیں کر سکتے ۔ تاہم اگر کسی سے یہ کہا جائے کہ فلاں جگہ تعلیم
دلانے سے لڑکی فیشن پرست بن جائے گی ، اسے برتھ کنٹرول کی تعلیم دی جائے گی ، بے پردگی
سیکھے گی تعلیم اسلام کے خلاف باتیں اسے سکھائی جائیں گی لیکن اگر وہاں داخل نہ کرو گے تو
تعلیم حاصل نہ ہوگی ۔ تو غور کرو اس سوال کا کوئی شریف اور غیرتمند احمدی کیا جواب دے
گا ؟ کیا یہ کہ بے شک یہ ساری باتیں لڑکی سیکھے مگر اسے ضرور تعلیم دلانی چاہئے؟ یا ان باتوں
کو ننگا کر کے اُس کے سامنے رکھا جائے تو یہ کہے گا کہ ضروری نہیں کہ ایسی تعلیم دلائی جائے
بلکہ اس کے دماغ کو روشن کرنے والی ، اس میں اسلامی روح پیدا کرنے والی، اسے اسلامی
تعلیم سے واقف کرنے والی تعلیم گھر میں دلانی چاہئے ۔ ان نقائص کے مقابلہ میں جو آجکل
کی سکول کی تعلیم میں پائے جاتے ہیں، اسے سکول میں نہیں پڑھانا چاہئے ۔ اگر یہی جواب
ہر شریف انسان اس نقطۂ نگاہ کو پیش نظر رکھ کر دے گا جو ہمارا ہے، تو تعلیم کا سوال ایسا اہم
نہیں رہ جاتا جیسا کہ اسے سمجھا جاتا ہے۔ اگر دوست یہ صورت اختیار کرتے کہ چونکہ
سرکاری سکولوں کی تعلیم میں یہ یہ نقائص پائے جاتے ہیں اس لئے ہم اپنی لڑکیوں کو ان میں
تعلیم نہیں دلا رہے اس کے لئے قادیان میں تعلیم کا انتظام ہونا چاہئے ، تو ایک معقول بات
تھی مگر انہوں نے سوال کو ایسے رنگ میں پیش کیا ہے کہ اسے میرے لئے اپنے دماغ
میں لانا ہی مشکل ہو گیا اور وہ یہ کہ چونکہ ہماری بچیاں بیرونی سکولوں میں یہ یہ باتیں جو
اسلام کے خلاف ہیں، سیکھ رہی ہیں اس لئے ان کی تعلیم کا قادیان میں کوئی انتظام کیا جائے۔
اس طرح جماعت پر یہ الزام عائد ہوتا ہے کہ وہ بے پردگی کی موجودگی میں برتھ کنٹرول کی
تعلیم دیتے ، فیشن پرست بنانے ، ڈانسنگ سکھانے اور خلاف اسلام باتیں پڑھانے کے
با وجود اپنی لڑکیوں کو ایسے سکولوں میں تعلیم دلانا ضروری سمجھتے ہیں حالانکہ اس سے ایک اور
پہلو بھی نکلتا ہے اور وہ یہ کہ جلدی مردوں کو توجہ دلائی جائے کہ آجکل کی دُنیوی تعلیم جو
لڑکیوں کو دی جاتی ہے وہ ایسی اہم نہیں کہ اس کے لئے ان عیوب کو قبول کیا جائے جو یہاں
بیان کئے گئے ہیں۔ اگر یہ واقعہ ہے کہ آجکل کے سکولوں میں یہ نقائص پائے جاتے ہیں تو
میرے نزدیک یہ ہزار درجہ بہتر ہے کہ ہم لڑکیوں کو کم تعلیم دلائیں یا بالکل نہ دلائیں یہ نسبت
اس کے کہ وہ ان عیوب کا شکار ہوں ۔ غور تو کرو کیا آپ کی دادیاں اور نانیاں اِن علوم کے

خطابات شوری جلد دوم
۵۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
نہ جاننے کی وجہ سے اتنی ہی گری ہوئی تھیں جتنی ان علوم کے جاننے والی عورتیں گری ہوئی
ہیں؟ کیا وہ لڑکی جو اسلام کی تعلیم پر کوئی اعتراض کرے بوجہ اس کے کہ وہ چند الفاظ انگریزی
کے پڑھی ہوئی ہے، اپنی اِن دادیوں اور نانیوں سے زیادہ قابل عزت ہے جو انگریزی کے
نام تک سے واقف نہ تھیں لیکن اسلام کی محبت میں سرشار تھیں ۔ ذرا غور تو کرو انہوں نے قوم
اور مذہب کی بہتری کے لئے کیا کیا اور آجکل کی تعلیم یافتہ عورتیں کیا کر رہیں ہیں ۔ پھر سوال
یہ ہے کہ وجہ کیا ہے کہ اردو کی تعلیم پانے والے کو تو جاہل سمجھا جائے اور انگریزی کی تعلیم
حاصل کرنے والے کو عالم قرار دیا جائے ۔ یہ خیال اُس وقت پیدا ہوا جب اردو کو بے علمی کا
موجب سمجھ لیا گیا لیکن اگر اپنی زبان کی تعلیم حاصل کرنا جہالت ہے تو انگریزی پڑھنے والا
انگریز کیونکر عالم کہلا سکتا ہے۔ پھر یہ بھی غلط ہے کہ جو باتیں انگریزی میں پڑھائی جاتی ہیں
ان سب کو مغرب بھی علم سمجھتا ہے۔ امریکہ میں ایک استاد کو اس لئے سزا دی گئی کہ تم نے
طلباء کو ڈارون تھیوری کیوں پڑھائی ۔ تو ایسی باتیں ہیں جن کو آج یہاں علم قرار دیا جاتا ہے
لیکن یورپین ممالک میں ان کو جہالت سمجھا جاتا ہے۔ دراصل یہ ہمارے ملک کی بدقسمتی
ہے کہ جو کچھ یونیورسٹی میں پڑھایا جائے اُسے تو علم سمجھا جاتا ہے اور جو نہ پڑھایا جائے اُسے
جہالت قرار دیا جاتا ہے۔ دراصل علم اور جہالت کا سوال اتنا باریک ہے کہ وہ لمبی بحث
چاہتا ہتا ہے اور اس کے لئے یہ موقع نہیں ۔ بہر حال مغربی تعلیم کو علم کہنا اور اپنی تعلیم کو جہالت
کہنا یا یہ کہنا کہ اس تعلیم کی وجہ سے خواہ کتنے نقائص پیدا ہوں وہ دلانا ضروری ہے، نہایت
لغو بات ہے۔ اور جب تک کوئی شخص غیرت رت اور حمیت اور دین سے بیگانہ نہ ہو جائے یہ نہیں
کہہ سکتا۔
ا
پس اگر یہ کہا جاتا کہ ان نقائص کی وجہ سے ہم نے اپنی لڑکیوں کو تعلیم دلانا بند کر دیا
ہے تو مجھے ان سے بڑی ہمدردی پیدا ہوتی مگر اب یہ کہا گیا ہے کہ احمدی لڑکیوں میں بھی یہ
باتیں پائی جاتی ہیں اس لئے مجبوری ہے اور اس مجبوری کی وجہ سے قادیان میں تعلیم کا
انتظام ہونا چاہئے ، مگر یہ مجبوری کیسی ۔ یہ تو وہی بات ہوئی جو حضرت خلیفہ امسیح الاوّل فرمایا
کرتے تھے کہ ایک مولوی نے نکاح پر نکاح پڑھا دیا۔ میں نے اُسے کہا یہ تم نے کیا کیا ؟ تو
وہ کہنے لگا سخت مجبوری کی حالت میں ایسا کیا گیا ہے۔ حضرت مولوی صاحب فرماتے میں

خطابات شوری جلد دوم
۵۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
نے سمجھا دیہاتی لوگوں نے اسے مارا پیٹا ہوگا اور اس طرح مجبور کیا ہوگا اس لئے میں نے
ہمدردی سے پوچھا کیا مجبوری پیش آگئی تھی؟ کہنے لگا چڑی کے برابر روپیہ نکال کر انہوں
نے میرے سامنے رکھ دیا تو پھر میں کیا کرتا؟ میں نکاح پڑھانے پر مجبور ہو گیا ۔ یہ ویسی ہی
مجبوری ہے۔ ذرا بتاؤ تو سہی اس تعلیم کے وہ کونسے فوائد ہیں جو کہ سارے کے سارے مل کر
ان نقائص میں سے کسی ایک سے بھی بھاری ہوں جو سکولوں کی تعلیم پیدا کر رہی ہے۔ ایک
دوست نے پوچھا ہے کہ برتھ کنٹرول کے متعلق اسلام کی کیا تعلیم ہے؟ اس لئے بتاتا ہوں
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے ہر حالت میں ناجائز قرار نہیں دیا بلکہ اس
کے لئے بعض قیود ہیں مگر یہ قیود شادی کے بعد عائد ہوتی ہیں ۔ اور جس برتھ کنٹرول نے
آجکل مصیبت برپا کی ہوئی ہے وہ غیر شادی شدہ کو سکھایا جاتا ہے اور اس لئے سکھایا جاتا
ہے کہ بدکاریاں کرو تو ان کے نتائج سے کس طرح بچ سکتی ہو۔ پس اس وقت ذکر اُس
برتھ کنٹرول کا نہیں جو خاوند کی صحت یا عورت کی صحت سے تعلق رکھتا ہے بلکہ اُس کا ذکر ہے
جو کنواری لڑکیوں سے تعلق رکھتا ہے ۔
ایک دوست نے کہا ہے کہ لڑکیوں کے وہ سکول جن کا انتظام بہت اچھا سمجھا جاتا ہے
ان میں بھی نقائص ہیں۔ مجھے اپنا ایک واقعہ یاد آ گیا ۔ لاہور کا ایک کالج جس کے متعلق کہا
جاتا ہے کہ اُس میں پردہ کا نہایت اعلیٰ انتظام ہے اور چونکہ مجھے اُس کے متعلق پورا پتہ نہ تھا
اس لئے اپنی ایک چھوٹی لڑکی اور ہمشیرہ کی چھوٹی لڑکی کو وہاں چھوٹی عمر میں پڑھنے کے لئے
بھیجنے کا ارادہ تھا۔ اس کا لج کی ۱۸ - ۱۸ ، ۲۰ - ۲۰ سال کی مسلمان لڑکیاں ننگے سر اور ننگے منہ
ایک لیڈی کے ساتھ پٹھانکوٹ پھرتی دیکھی گئیں ۔ اور جب پردہ کے متعلق پوچھا گیا تو یہ
جواب ملا کہ مسلمان لڑکیوں کو ہم لاہور میں پردہ کراتے ہیں یہاں چونکہ سیر کے لئے آئے
ہیں اس لئے اگر یہاں بھی پردہ کرائیں تو سیر کیا ہو۔ پھر جب ہم ڈلہوزی پہنچے تو ان کے
پاس دو کوٹھیاں خالی تھیں وہ ہم نے کرایہ پر لے لیں ۔ باقی دوکوٹھیوں میں ابھی کچھ لڑکیاں
موجود تھیں ان کے متعلق معلوم ہوا کہ ہماری کوٹھیوں کے نوکروں سے گھنٹہ گھنٹہ باتیں کرتی
رہتیں ، لڑکوں کے ساتھ اکیلی سیر کو جاتیں۔ یہ سب سے زیادہ نیک نام کالج کی حالت تھی ۔
وہاں ایک لڑکی تھی جو کسی پٹھان افسر کی بیوی تھی اُس نے پردہ ترک کر رکھا تھا مگر مجھ سے

خطابات شوری جلد دوم
۵۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
پردہ کرتی تھی۔ ایک دفعہ وہ میاں بیوی رستہ میں مل گئے تو بیوی چھپ گئی ۔ اُس کے خاوند
نے بتایا آپ سے پردہ کرتی ہے۔ میں نے کہا اچھی بات ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس
میں کچھ تو حیا باقی ہے۔
تو یہ نقائص ہیں جو آجکل سکولوں اور کالجوں میں پیدا ہو رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں
ہر شریف احمدی ایسی تعلیم کو خیر باد کہنا ضروری سمجھے گا اور کہے گا گھر پر جو تعلیم دلا سکوں وہ
ہزار درجہ بہتر ہے کہ اپنی لڑکی کو کالج میں بھیجوں ۔
پس بورڈنگ کے سوال کے علاوہ بھی ہماری جماعت کے لوگ ایسی جگہ تعلیم کیوں
دلائیں جہاں اس قسم کے نقائص پیدا ہو سکتے ہیں۔ ایسی جگہ تعلیم نہ دلانا ہزار درجہ اچھا ہے
دلانے سے ۔ میں سمجھتا ہوں کسی امر کی اصلاح کے لئے ماحول کا بدلنا ضروری ہے اور ہر چیز
کا ماحول بدلنے کے لئے ایک وقت آتا ہے۔ ہے ۔ وہ وہ وقت ہماری جماعت کے لئے بھی آیا آیا جبکہ
تحریک جدید جاری کی گئی ۔ ایک دوست نے کہا تھا کہ جب سے میں ولایت سے واپس آیا
تعلیم نسواں پر زور دیتا رہا مگر یہ نہیں بتایا کہ کیوں زور دیتا رہا ہوں ۔ اس لئے کہ ان تعلیموں
کا مقابلہ کرنے کے لئے تعلیم دلائی جائے جو آجکل اسلام کے خلاف دی جا رہی ہیں نہ کہ
و ہی تعلیم ہم اپنی لڑکیوں کو دلانا شروع کر دیں ۔ یہاں کے لڑکوں کے ہائی سکول والوں نے
تین دفعہ کہا کہ سکول میں بینڈ رکھنے کی اجازت دیں اس کا بڑا فائدہ ہوگا ۔ یہ کتنی چھوٹی سے
بات ہے مگر میں سمجھتا ہوں کئی سال تک یہ تجویز پیش کرنے والوں کی رالیں ٹپک ٹپک کر ان
کے تکیے بھیگ گئے ہوں گے کہ اجازت مل جائے۔ لڑکیوں کے سکول کے متعلق آج ہی ایک
مخلص خاتون نے ذکر کیا کہ انسپکٹرس نے اس سکول کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں میری
موجودگی میں ہیڈ ماسٹر کو اندر بلا لیا گیا۔ جس پر میں نے ڈانٹا کہ باہر کے سکول تو گرفت کے
ڈر کی وجہ سے ایسا نہیں کرتے تمہیں تو مذہبی طور پر ایسی بات نہیں کرنی چاہئے ۔ ایک لڑکی نے
بتایا کہ ایک مدرس نے کہا اُستاد سے پردہ کی ضرورت نہیں۔ میں نے اُسے کہا تم پردہ کے
ساتھ بھی اس کمرہ میں داخل نہ ہو جس میں وہ اُستاد پڑھائے یا سب سے پیچھے گھونگھٹ نکال
کر بیٹھا کرو۔ تو کئی ایسے نقائص ہیں جن کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ جن کو دور کرنے کے
لئے میں نے لجنہ کو مقرر کیا تھا۔ جب لجنہ نے معائنہ کر کے گرفت کی تو بہت کچھ اصلاح ہو گئی

خطابات شوری جلد دوم
۵۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
تھی ۔ مگر یہ پہلے کی باتیں ہیں مستقل اصلاح کے لئے مستقل سامان کی ضرورت ہے۔ پس
قادیان میں صرف سکول اور بورڈنگ بنا دینا کوئی چیز نہیں جب تک اس کا ماحول ایسا نہ ہو
جو نقائص سے پاک ہو۔ مجھے دو سال تک اس بات پر زور دینا پڑا کہ با ہیں اور سینے ننگے
کرنے کا جو فیشن نکلا ہے وہ ہمارے گھروں میں رائج نہیں ہونا چاہئے ۔ فیشن بھی ایک متعدی
بیماری ہی ہے۔ اور جب آتی ہے تو یکلخت پھیل جاتی ہے اور عورتوں کا کیا کہنا ہے وہ کمزور
اور فیشن کی دلدادہ ہوتی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ فیشن والا مرد کم سے کم فیشن والی عورت سے
بھی کم ہی ہوگا ۔ عورت ہر روز تغیر چاہتی ہے۔ قریباً روزانہ گھر کا نقشہ بدلا جاتا ہے۔
چار پائی ایک جگہ سے اُٹھا کر دوسری جگہ بچھا دی جائے گی اور اگر اس کی وجہ پوچھو تو کہا جاتا
ہے کہ فلاں جگہ اچھی نہیں لگتی تھی ، اب اچھی لگتی ہے۔ لیکن چند دن ہر پھر کر چار پائی پھر پہلی
جگہ آ جاتی ہے، تو عورت جلد جلد تبدیلی قبول کرتی ہے۔ میں نے ایک انگریزی رسالہ میں
پڑھا کہ فرانس میں ایک ٹوپی کا فیشن بدلا تو ایک عورت سخت مصیبت میں پڑ گئی کیونکہ جب
وہ گھر سے چلی تو پہلی ٹوپی کا فیشن تھا لیکن جب راستہ میں پہنچی تو معلوم ہوا کہ فیشن بدل چکا
ہے۔ اِس پر اُسے وہ ٹوپی چھپانی پڑی تاکہ ذلت نہ ہو۔ اس قسم کی باتوں کا عورتوں پر بڑا
اثر ہوتا ہے۔ عورتوں کو تعلیم دلانا نہایت ضروری ہے لیکن جہالت کو تعلیم سمجھ کر حاصل کرنا
سخت نقصان رساں ہے۔ پس پہلے ان عیوب کو دور کرو اور پھر تعلیم کا انتظام کرو ورنہ حافظ
نے کہا ہے۔
در میان قعر در یا تخته بندم کرده باز می گوئی که دامن تر مکن هشیار باش
کسی کو سمندر میں ڈال کر کہا جائے کہ تم پر پانی کا چھینٹا نہ پڑے تو یہ کیونکر ممکن ہے۔
سمندر میں غوطہ لگا کر جس نے دوسروں کو بچانا ہے اُسے تو سمندر میں گرنے دو مگر کسی اور کو
کیوں دھکیلتے ہو۔ ایک دایا کے لئے تو ضروری ہے کہ بچہ جننے والی کا ستر دیکھے ۔ پھر کیا ہر
دیا
عورت کو چاہئے کہ دوسری کا ستر دیکھے۔ ایک ڈاکٹر کا فرض ہے کہ مریض خواہ مرد ہو یا
عورت ، اُس کی نبض دیکھے۔ پھر کیا ہر مرد کو اجازت ہونی چاہئے کہ ہر عورت کو دیکھے۔ دیکھنا
یہ چاہئے کہ کس حد تک کسی چیز کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس حد تک نفع و نقصان کا مواز نہ
کر کے اجازت دی جاسکتی ہے، اس سے زیادہ نہیں ۔

خطابات شوری جلد دوم
ولد
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
پس سب سے پہلے یہ ضروری ہے کہ سکول کا نصاب بدلا جائے کیونکہ ماحول بدلنے
کے لئے نصاب کا بدلنا ضروری ہے۔ لڑکی ذرا لکھ پڑھ لے تو رقعے لکھنے لگ جاتی ہے مگر
لڑکے اس طرح نہیں کرتے ۔ میں بتا سکتا ہوں کہ کیوں ایسا ہوتا ہے مگر اس کے اتنے پہلو
نکلیں گے کہ اگر میں تقریر شروع کروں تو کل تک بھی ختم نہ ہو گی ۔ مگر یہ واقعہ ہے کہ لڑکی
تھوڑا بہت پڑھنے کے بعد رقعے لکھنے لگ جاتی ہے لیکن لڑکے ایسا نہیں کرتے ۔ پھر عورت
موسیقی کی طرف زیادہ توجہ کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ گانے والے مردوں کی نسبت گانے والی
عورتیں زیادہ ہوتی ہیں ۔ گو اعلیٰ گانے والے مرد زیادہ ہوتے ہیں جیسا کہ اعلیٰ کھانا پکانے
والے مرد زیادہ ہوتے ہیں گو پکانے والی عورتیں زیادہ ہوتی ہیں یہ علم النفس کی بات ہے۔
میں اس کی بحث میں نہیں پڑ سکتا مگر ہوتا اسی طرح ہے۔ عورتیں زیادہ گانے بجانے کی طرف
مائل ہوتی ہیں ۔ گو ماہر گانے والے مرد ہی زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ لڑکیاں
شعر زیادہ یاد کر لیتی ہیں۔ پھر لڑکی جذباتی زیادہ ہوتی ہے اس لئے شعر پڑھ کر اُس میں محو
ہو جاتی ہے۔ ایک ہی شعر ایک لڑکا پڑھے گا تو اُس پر اسقدراثر نہ ہوگا جس قدر وہی شعر ایک
لڑکی پر کرے گا۔ اور آجکل کے تعلیمی نصاب اور زنانہ رسالوں میں جذباتی شعروں کی
کثرت ہوتی ہے جس کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ لڑکی میں جبکہ شہوت پیدا نہیں ہوئی ہوتی ،عشق
پیدا ہو چکا ہوتا ہے۔ وہ یہ نہیں جانتی کہ بدکاری کیا ہوتی ہے مگر وہ یہ جانتی ہے کہ کوئی محبت کا
اظہار کرے تو اُس سے محبت کا اظہار کرنا چاہئے ۔ ان حالات میں اگر کوئی لڑکا رقعہ دیتا ہے
تو لڑکی کو اشعار یہ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ وفادار بننا اور اس کو جواب دینا چاہئے ۔ جب
آجکل کی تعلیم کا یہ اثر ہو رہا ہو تو کس طرح اس تعلیم کو مفید کہا جا سکتا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ آجکل کی تعلیم یافتہ ۹۰ فیصدی لڑکیاں یہ خیال کرتی ہیں کہ جو انہیں
مخاطب کرے اُس کے ساتھ اُنہیں وفاداری کرنی چاہئے ۔ ان کے بُرے خیالات نہ ہوں وہ
بدکاری کی حد میں داخل نہ ہوں تاہم وہ بدکاری کے تباہ کن مفہوم کی شکار ہو جاتی ہیں اور یہ
سب کچھ برا اور گندہ لٹریچر پیدا کر رہا ہے۔ اس کے اثر کے ماتحت ایک لڑکی لفظ محبت جانتی
ہے مگر محبت کی حقیقت کو نہیں جانتی ۔ کوئی لڑکا جب اُسے کہتا ہے کہ مجھے تم سے محبت ہے تو وہ
سمجھتی ہے کہ میں جو کچھ محبت کے متعلق پڑھتی رہی ہوں اُس کے امتحان کا وقت آ گیا اور

خطابات شوری جلد دوم
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
مجھے اس کا جواب محبت سے دینا چاہئے ۔
-
اس کے مقابلہ میں دیکھ لوکس قدر اخلاقی تعلیم دی جاتی ہے۔ جب تک اس قسم کے
شعروں کے زہر کے لئے تریاق نہ تیار کر لیا جائے ، ان کے بداثرات سے کس طرح بچا سکتے
ہیں ۔ میں جب ولایت گیا تو ایک عورت میرے پاس آئی اور اُس نے کہا قرآن میں
مرد و عورت کے تعلقات کا ذکر ہے پھر ایک لڑکی اسے کس طرح پڑھ سکتی ہے؟ میں نے وہ
آیتیں پڑھ کر اُسے بتایا کہ اس طرح محتاط رنگ میں ان ضروری امور کے متعلق دلائل دیئے
گئے ہیں مگر تم جو شعر پڑھتی ہو ان میں کھلم کھلا سب کچھ کہا جاتا ہے۔ یہ ۱۹۲۴ء کی بات ہے۔
اس کے بعد ایک آگ لگی اور بکثرت ایسی کتابیں لکھی گئیں جن میں زور دیا گیا کہ ان
باتوں سے لڑکیوں کو آگاہ کرنا ضروری ہے ورنہ وہ تباہ ہو جائیں گی ۔ پس تریاق پیدا کرنا
ضروری ہے۔ یہاں لڑکیاں چونکہ مجھے حالات کی اطلاع دیتی رہتی ہیں اس لئے نقائص کا
مجھے علم ہوتا رہتا ہے۔ اسی سلسلہ میں مجھے معلوم ہوا کہ اُستانیوں میں ایک مرض سہیل پینے کا
پایا جاتا ہے۔ ایسی اُستانیاں کوئی نہ کوئی سہیلی لڑکیوں میں سے بنا لیتی ہیں اور پھر اظہار محبت
کے لئے ہائے میری پیاری وغیرہ کہنا اور با ہیں گلے میں ڈال کر پھرنا شروع کر دیتی ہیں۔
میں یہ نہیں کہتا کہ وہ بُرے جذبات کے ماتحت ایسا کرتی ہیں۔ مگر اُستانی اور شاگرد کے
اظہار محبت کا یہ طریق ہی کیا ہے۔ آپ لوگوں کو بھی مجھ سے محبت ہے لیکن کیا اس طرح کبھی
ہوتا ہے۔
مجھے مولوی عبدالرحیم درد صاحب کے والد صاحب کے جو ہمارے اُستاد تھے دو سبق
ابھی تک یاد ہیں اور ان کو یاد کر کے ہمیشہ ان کے لئے دعا نکلتی ہے۔ وہ ایک دن سکول میں
پڑھا رہے تھے کہ لڑکے جس طرح ایک دوسرے کے کندھے پر ہاتھ رکھ دیتے ہیں میں نے
بھی ایک لڑکے کے کندھے پر ہاتھ رکھا جس سے اُنہوں نے مجھے سختی سے روکا مگر یہاں سنا
ہے کہ ایک دوسری کی گردن میں باہیں ڈال کر بیٹھتی ہیں۔ مجھے اطلاع ملتی رہتی ہے کہ فلاں
استانی کا فلاں لڑکی سے جھگڑا ہو گیا جس سے اُسے محبت تھی ۔ پھر جہاں تک میں سمجھتا ہوں ا
اس قسم کی مشکلات اُستانیوں کے متعلق ہی نہیں انکو تو ہم بدل بھی سکتے ہیں ، سکول کی تعلیم میں
بھی مشکلات ہیں جو ابھی تک دور نہیں ہوئیں ۔ دیکھو ایک عقلمند جب باغ لگاتا ہے تو اُتنے

خطابات شوری جلد دوم
۵۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
ہی ایکڑ زمین میں لگاتا ہے جتنے سنبھال سکے اس طرح ہمیں بھی کرنا چاہئے ۔ جب ظاہری
تربیت سکول میں کرنے میں ہم کامیاب نہیں ہو سکے تو اسی سلسلہ میں بورڈنگ کا کام گلے
ڈال لینے کے یہ معنی ہیں کہ نہ ہم پہلا کام کر سکیں اور نہ نیا۔ اور ہماری مثال اُس ہر دلعزیز کی
بن جائے جو دریا سے پار اُتارنے کے لئے تین آدمی لے گیا اور تینوں ڈوب گئے ۔ آخر
پہلے ۲۰،۱۵ سال اگر گزارہ ہوتا رہا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ۳ ۴۰ سال اور انتظار نہ کریں ۔
قابل استانیاں پیدا کیونکر ہوں ، نصاب تعلیم کی کس طرح اصلاح ہو جو ہمارے لئے
مفید ہو۔ ہر پہلو کے لحاظ سے سختی کے ساتھ نگرانی کی جائے ۔ جو مرد پڑھائے لڑکیاں اُس
سے پردہ میں بیٹھیں ۔ میں اس کا قائل نہیں ہوں کہ مرد سکول کے احاطہ میں نہ جائیں بلکہ
میں یہ کہتا ہوں کہ دو تین مل کر جائیں اور ایک پڑھانے کے لئے جا سکتا ہے۔ مگر ناظر اعلیٰ
بھی اگر جائے تو دو تین کو ساتھ لے کر جائے ۔ ناظروں کا اس طرح جانا ضروری ہے ہاں
اکیلے جانا منع ہے۔ ناظروں کا نہ جانا مصر ثابت ہوا ہے اور اس کا نقصان پہنچا ہے۔ پہلے
نصاب پر زور دینا چاہئے ۔ پھر لڑکیوں کے سامنے لیکچر دینے کا انتظام کیا جائے ۔ انہیں
اسلام کی اہمیت بتائی جائے ، اسلام کی تعلیم کی حکمتیں سکھائی جائیں ، اس کے بعد جب اچھی
تعلیم یافتہ جو اسلامی تعلیم کی پوری طرح پابند ہوں ، دین کی تعلیم جانتی ہوں ، سہیل پنا ڈالنے
کی عادی نہ ہوں، لڑکیوں میں وقار کے ساتھ کام کریں ایسی اُستانیاں مل جائیں تو اُن کو
مقرر کر دیں گے مگر اس کے لئے معمولی اخراجات کافی نہیں بہت بڑے اخراجات کی
ضرورت ہوگی ۔
یہ یقینی بات ہے کہ بورڈنگوں میں بعض خرابیاں ہیں اور ان کا دور کرنا ہمارا مقصد
ہے۔ بورڈ نگ میں رہنے والوں کے دل میں ماں باپ کی محبت نہیں پیدا ہوتی ، صرف سزا کا
ڈر پیدا ہوتا ہے۔ یہ کہنا آسان ہے کہ سپرنٹنڈنٹ بورڈروں سے ایسی محبت کرے جیسی ماں باپ
اپنے بچوں سے کرتے ہیں مگر کیا ایسا ہوتا بھی ہے۔ کوشش بھی کی جاتی ہے، مگر غیر طبعی محبت
کیونکر طبعی محبت بن سکتی ہے۔ جو بچہ ماں باپ کے اثر کے نیچے تعلیم حاصل کرے گا، وہ یقیناً
اس سے بہتر تربیت پا سکے گا جو بورڈنگ میں رہتا ہے مگر بعض باتیں ایسی ہیں جن کا علاج
ہو سکتا ہے۔ بورڈ نگ جاری ہونے کے بعد کام کے متعلق میں نے یہ نوٹ کیا ہوا تھا کہ جب

خطابات شوری جلد دوم
۵۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
ں دوسرے
بورڈ نگ بنے تو کوئی عورت کام کے لئے نوکر نہ ہو بلکہ سب لڑکیاں اپنے ہاتھ سے کام
کریں ۔ میں تحریک جدید کے بورڈنگ ہاؤس کو اس طرف لا رہا ہوں کہ لڑکے کمائیں بھی
خود اور جہاں تک ہو سکے اپنے ہاتھوں سے کام کریں ۔ اسی طرح عورتوں کے بورڈنگ میں
عورتیں ۔ نوکر نہ ہوں ۔ ایک تو خود کام نہ کرنے کی وجہ سے لڑکیاں کام نہیں سیکھ سکتیں
نوکر عورتوں کے ذریعہ بڑی خرابیاں پیدا ہو سکتی ہیں ۔ ۱۲۱۰ روپیہ ماہوار کی نوکرانی کو
چار پانچ روپے دے کر بدفطرت لوگ پیغام رساں بنا سکتے ہیں۔ میرا خیال یہ ہے کہ لڑکیوں
سے دور فاصلہ پر پردہ کے پیچھے بوڑھے مرد ہوں ۔ اُن سے باہر کی چیزیں اُستانیاں پکڑ لیں
اور آگے خود لڑکیوں تک پہنچا دیں۔
سید سمیع اللہ صاحب نے اگر چہ بعض الفاظ بے احتیاطی کے استعمال کئے ہیں لیکن اس
بات سے خوشی ہوئی کہ ان کی تقریر کا رنگ سید حامد شاہ صاحب مرحوم سے ملتا تھا اور جذباتی
رنگ تھا۔ انہوں نے یہ درست کہا ہے کہ بورڈنگ کی تعلیم غیر فطری ہے اور یہ مجبوری کی
حالت میں ہی اختیار کی جاسکتی ہے اس لئے میں نے جو شرائط لکھے اُن میں یہ بھی تھا کہ
بورڈنگ میں کسی لڑکی کو اُسی وقت لیا جائے جب دیکھا جائے کہ ماں اُس کی تربیت نہیں کر
سکتی۔ بے شک بورڈنگوں میں بعض فوائد بھی ہیں مگر اس میں شبہ نہیں کہ نقائص بھی ہیں اور جو
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ماں باپ کی محبتیں پیدا کی ہیں، ان کو قربان کرنا پڑتا ہے۔ پس بورڈنگ
کی رہائش غیر طبعی ہے اور اُسی وقت اس کی اجازت دینی چاہئے جبکہ اس کے بغیر کام نہ
چلے ۔ بے شک بچہ کے لئے ماں کا دودھ مقدم ہوتا ہے مگر جب نہ ملے تو چوسنیاں لینی ہی
پڑتی ہیں۔ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ جب ماں کا دودھ نہ ہو اُس وقت بچہ کو مار ڈالو تو یہ اُس کی
بیہودگی ہے۔ غرض مجبوری کی حالت میں بورڈنگ میں داخل کرنا ہی پڑتا ہے۔ میں موجودہ
حالات میں بورڈنگ کے بوجھ کا اُٹھانا نقصان دہ سمجھتا ہوں، پھر اتنا روپیہ بھی نہیں ہے۔ یہ
اندازہ جو لگایا گیا ہے غلط ہے۔ کم از کم پانچ سو روپیہ ماہوار سے کم پرلڑکیوں کے بورڈنگ کا
چلنا مشکل ہے کیونکہ لڑکیوں کی ضروریات کے لحاظ سے عملہ زیادہ رکھنا پڑے گا ۔
ایک دوست نے کہا ہے کہ جب نقائص ہیں موجودہ نصاب تعلیم میں تو کیوں نہ سکول
کو بھی بند کر دیا جائے ۔ اس کا صحیح جواب ملک عبد الرحمن صاحب خادم نے دے دیا ہے کہ

خطابات شوری جلد دوم
۵۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
ایک ایسا کام جو ہم شروع کر چکے ہیں اُس کے لئے یہ کوشش کرنی چاہئے کہ اس کی اصلاح
کریں ۔ لیکن جو شروع نہیں کیا اُس کے لئے یہ چاہئے کہ ضروری سامان جمع کریں اور پھر
کام شروع کریں ۔
ایک دوست نے کہا ہے کہ مرد سے اگر غلطی ہو جائے تو اُس کی توبہ قبول کر لی جاتی
ہے مگر عورت سے غلطی ہو جائے تو اُس کی توبہ قبول نہیں کی جاتی اُس کی بھی قبول کرنی
چاہئے۔ یہ بات ایک موقع کے لحاظ سے بالکل صحیح ہے مگر یہاں یہ موقع نہیں ۔ اصول صحیح ہے
اور عام طریق یہی ہے کہ کسی مرد سے اگر لغزش ہو تو اُس کی توبہ قبول کر لی جاتی ہے لیکن
عورت سے کوئی غلطی ہو تو اُسکی تو بہ قبول نہیں کی جاتی۔ مگر یہاں تو اس اصل کا یہ مطلب ہوگا
کہ مرد جب گڑھے میں گر چکے ہیں تو عورتوں کو بھی کیوں نہ اس میں دھگا دے کر گرا دیا
جائے مگر کوئی عقلمند یہ پسند نہیں کرے گا کہ ہم عورتوں کو بھی انہی مشکلات میں سے گزاریں
جن میں سے مرد گزر رہے ہیں ۔
یہ بات بار بار دہرائی گئی ہے کہ اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ زنانہ بورڈ نگ کی
ذمہ داری سلسلہ پر عائد ہوگی ۔ یہ ٹھیک ہے کہ جو کام کوئی شخص کر سکتا ہے اُسے اگر اس لئے
نہ کرے کہ لوگ اعتراض کریں گے تو یہ بڑی بُری بات ہے لیکن اگر کوئی شخص ایسا کام نہ کر
سکتا ہو اور محض بہادری جتانے کے لئے کہے کہ میں کرلوں گا تو یہ بھی درست نہیں ہے ۔ ہر
گھر میں دو چار دس بارہ بچے ہوتے ہیں ۔ ماں ان کی نگرانی کرتی ہے کسی کسی وقت باپ بھی
شریک ہو جاتا ہے۔ پھر بڑی بہن یا بڑا بھائی نگرانی کرتے ہیں۔ مگر بورڈنگ میں کیا حالت
ہوگی؟ یہ کہ ایک سو لڑکیوں پر چند نگران ہوں گے۔ پس سلسلہ کی نگرانی اور ماں باپ کی
نگرانی میں فرق ہے۔ پھر اُستادوں کی نگرانی کی بنیاد حکومت پر ہوتی ہے اور ماں باپ کی تا با۔
نگرانی محبت پر ہوتی ہے۔ ماں باپ کے گھر میں رہتی ہوئی لڑکیاں ایک ماحول قبول کر لیتی
ہیں لیکن بورڈنگ میں قسم قسم کے ماحول میں پکی ہوئی لڑکیاں ہوتی ہیں جو بعض اوقات کئی قسم
کے عیوب بھی اپنے ساتھ لاتی ہیں اور دوسری لڑکیاں ان عیوب میں جلد مبتلا ہو جاتی ہیں
اس لحاظ سے بھی بورڈ نگ کی زندگی خطرناک زندگی ہے اور یہ اُس وقت اختیار کی جاسکتی ہے سے کی زندگی ہے اور یہ اس اختیار کی ہے
ا جاتی ہے
جب کوئی مجبوری ہو۔ جیسا کہ لڑکوں کے متعلق ہے کہ چونکہ ان کو پڑھانا ضروری ہے کیونکہ

آج 10 میں سے 10 باقی