مجلس مشاورت ۱۹۳۸ ۔پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

خطابات شوری جلد دوم
۲۵۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
منعقدہ ۱۵ تا ۱۷ را پریل ۱۹۳۸ء بمقام قادیان )
پہلا دن
مجلس مشاورت منعقده ۱۵ تا ۱۷ - اپریل ۱۹۳۸ ء تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کے
وسیع ہال میں منعقد ہوئی ۔ افتتاحی خطاب سے قبل دعا کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضور نے
فرمایا :-
دعا "چونکہ جس کام کے لئے ہم کھڑے ہوئے ہیں وہ الہی کام ہے اور اللہ تعالیٰ کے منشاء
کو پورا کرنا ہی اصل مقصد ہے اس لئے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ سے مدد مانگیں ۔
یوں تو ہر انسان کے لئے ہر کام شروع کرنے سے قبل یہ ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ سے مدد
مانگے اور دعا کرے ۔ حتیٰ کہ بعض بزرگوں نے تو یہاں تک لکھا ہے کہ اگر جوتی کے تسمہ کی
ضرورت ہو تو وہ بھی اللہ تعالیٰ سے مانگنا چاہئے لیکن جو کام ہو ہی اللہ تعالیٰ کا اسے اس کی مدد
کے بغیر کرنا نادانی ہے۔ جو شخص کسی کا وکیل یا مختار ہو اُس کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ اُس کا
کام شروع کرنے سے قبل اُس سے ہدایت لے تا اُس کے منشاء کے مطابق کام کر سکے اسی
طرح اللہ تعالیٰ کے کام کے لئے دعا کرنا اور اُس سے مدد طلب کرنا نہایت ہی ضروری ہے۔
یوں تو جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ہر کام سے پہلے دُعا کرنا ضروری ہے مگر اللہ تعالیٰ کا کام
کرنے سے قبل تو اشد ضروری ہے کہ ہم اس سے دعا مانگیں کیونکہ خدائی کام ہرگز آپ ہی
آپ نہیں ہو سکتا ۔ اور اگر ہم اسے اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کرنا چاہیں تو ہو سکتا ہے کہ ایک تو
اس کے خلاف منشاء کر کے ہم خدمت کے صلہ سے محروم ہو جائیں اور دوسرے عذاب میں
مبتلا ہو جائیں اور اللہ تعالیٰ سے پوچھنے کا طریق دعا ہی ہے۔ ہمیں چاہئے کہ دُعا کریں کہ

خطابات شوری جلد دوم
۲۵۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
ہمارے ہاتھ اور ہماری زبانیں اس کے منشاء کو پورا کرنے والی ہوں ، ہم وہی کہیں اور کریں
جو اُس کی مرضی ہو۔ یہ ذریعہ ہے خدا تعالیٰ سے پوچھنے کا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے فرمایا ہے کہ بندہ نوافل کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے قریب ہوتا جاتا ہے حتی کہ اللہ تعالیٰ اس
کے ہاتھ ہو جاتا ہے جن سے وہ کام کرتا ہے، اُس کے پاؤں ہو جاتا ہے جن سے وہ چلتا
ہے، آنکھیں ہو جاتا ہے جن سے وہ دیکھتا ہے اور کان ہو جاتا ہے جن سے وہ سنتا ہے ۔
اور نوافل دراصل دعا ہی ہیں ۔
پس اللہ تعالیٰ کے کاموں میں خصوصیت سے دعائیں کروتا ان کاموں میں جو دراصل
اس کے ہیں اور ہم کو جو محض خادم اور مامور کی حیثیت رکھتے ہیں وہ اپنی مرضی بتائے اور
ہمارے فیصلے اس کے فیصلوں کے ماتحت ہوں اور ہمیں اس کے ثواب کا مستحق بنانے والے
ہوں ۔“
افتتاحی تقریر
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
احمدیت کی ترقیات جماعت احمد یہ کے قیام کو آج قریباً پچاس سال گزرنے کو آئے
ہیں یعنی پچاسواں سال اس کی زندگی کا اب شروع ہے۔ اس
66
زندگی میں سے جو اس کے بچپنے کے سال تھے اُس وقت تو کوئی کوئی آنکھ تھی جو اسے دیکھ کر کہا
کرتی تھی کہ ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات “ مگر عام طور پر لوگوں کی نگاہیں یہی سمجھا کرتی
تھیں کہ یہ روئیدگی جانوروں کے پاؤں تلے روندی جائے گی اور کل کوئی اسے یاد بھی نہیں
رکھے گا۔ لیکن خدا تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے اسے بڑھایا اور تقویت دی اور ہندوستان
کے مختلف علاقوں میں اسے پھیلاتے ہوئے بیرونی ممالک میں لے گیا اور آج دنیا کے
مختلف گوشوں میں اس کے ساتھ تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں اور کوئی براعظم ایسا نہیں
جہاں احمد یہ جماعت موجود نہ ہو اور بعض ممالک میں تو ہزار ہا کی تعداد میں اس کے ساتھ
تعلق رکھنے والے پائے جاتے ہیں ۔
چنانچہ پچھلے سال ہی گولڈ کوسٹ کے سالانہ جلسہ میں تین ہزار ڈیلیکیٹ شامل ہوئے۔
ایک ایسے علاقہ میں جہاں تعلیم کم ہے تین ہزار ڈیلگیوں کا شامل ہونا بتاتا ہے کہ جماعت کی

خطابات شوری جلد دوم
۲۵۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
تعداد پچیس تیس ہزار ضرور ہوگی اور میں نے سُنا ہے کہ وہاں مردم شماری کی رپورٹ میں جماعت
کی تعداد پچیس ہزار درج ہے۔ یہ افریقہ کے وہ علاقے ہیں جہاں اسلام اپنی شان و شوکت
کے زمانہ میں بھی نہیں پہنچا تھا ۔ اسلام کو وہاں پہنچے ابھی ایک سو سال سے کم ہی ہوا ہے۔
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے وہاں اسلام کا ذریعہ یہ بنا ہے کہ وہاں کی ایک قوم جو ہاؤسا
کہلاتی ہے اُس کے افراد تجارت کے لئے الجزائر کی طرف آئے تھے، وہاں سے انہوں نے
اسلام سیکھا اسی طرح بعض عرب تاجر گئے اور ان کے ذریعہ اسلام پھیلا ۔ اکثر آبادی اس
ملک کی قریب زمانہ تک بت پرست تھی۔ اسی طرح دُنیا کے اور گوشوں میں بھی احمدیت
خدا تعالیٰ کے فضل سے پھیلتی جا رہی ہے۔ یورپ کے مختلف ممالک میں یہ آہستہ آہستہ
روشناس ہو رہی ہے اور گو ابھی نہیں کہا جا سکتا کہ وہاں پھیل رہی ہے کیونکہ جس حد تک
اسلام ان لوگوں کے اندر ابھی آیا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ ماسوا چند
افراد کے مومن ہیں ۔ مگر اس میں شک نہیں کہ اسلام سے ہمدردی رکھنے والے اور منہ سے
اپنے آپ کو مسلمان کہنے والے ضرور پیدا ہو رہے ہیں ۔ جیسا کہ قرآن کریم میں آتا ہے کہ
قَالَتِ الْأَعْرَابُ أَمَنَّا قُل لَّمْ تُؤْمِنُوا وَلكِن قُولُوا اسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ الْإِيْمَانُ
في قُلُوبِكُمْ کے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انہیں یہ نہیں کہنا چاہئے کہ ہم ایمان لے آئے ہیں۔
ہاں استمنا کہنا چاہئے ۔ فرمایا کہ تم ظاہراً اسلام تو لے آئے ہو مگر ابھی ایمان تمہارے
دلوں میں داخل نہیں ہوا لیکن ظاہری اسلام بھی دشمن کو کمزور کرتا اور دوستوں کی صف کو
مضبوط کرتا ہے ۔ ان لوگوں کا ماحول ایسا ہے کہ اسلام کی تعلیم پر استقلال کے ساتھ قائم نہیں
ہو سکتے ۔ بہر حال یہ تحریک شروع ہے اور جب یہ زور پکڑے گی خود بخود ایسی جماعت پیدا
ہو جائے گی جو استقلال کے ساتھ اسلام کی تعلیم پر عمل پیرا ہو گی ۔ ابھی ان کے رستہ میں کئی
قسم کی مشکلات ہیں۔ دوسرے مسلمان ہم پر تو اعتراضات کرتے ہیں مگر عمل اسلام پر خود
نہیں کرتے ۔ مثلاً عورت سے مصافحہ کرنے کا حکم نہیں ۔ یہ لوگ مصافحہ کر لیتے ہیں اور اس کا
نتیجہ یہ ہے کہ ہمارے مصافحہ نہ کرنے کو تنگدلی پر محمول کیا جاتا ہے۔ انہیں یہ معلوم نہیں کہ
اسلام کے حکم کو یہ لوگ توڑتے ہیں اور اس سے ہمارے رستہ میں بھی رکاوٹیں پیدا ہوتی
ہیں۔ پھر مشرق کی طرف خصوصاً جاوا اور سماٹرا میں جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے سُرعت

خطابات شوری جلد دوم
۲۵۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
کے ساتھ پھیل رہی ہے لیکن باوجود ان سب باتوں کے وہ شباب جو پچاس سال کی عمر میں
ایک قوم کو حاصل ہونا چاہئے وہ ابھی ہمیں حاصل نہیں ہوا۔ ابھی ہمارے کاموں میں
کوتا ہیاں اور کمزوریاں ہیں اور جس میدانِ کربلا میں سے خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہم گزریں
اس میں ابھی دلیری سے داخ داخل نہیں ہوئے ۔ ا ہوئے ۔ ابھی کئی ہیں جو شیر گدوانے والے کی طرح ہر
بار جب ہوئی لگتی ہے تو کہہ اُٹھتے ہیں کہ اسے چھوڑو اور آگے چلو حالانکہ حقیقی قربانی کے
بغیر کوئی ترقی نہیں ہو سکتی ۔ کئی نادان ہیں جو جماعت کی موجودہ ترقی سے ہی خوش ہیں اور
اسی پر فخر کرتے اور کہتے ہیں کہ ہم نے جتنا بڑھنا تھا بڑھ لیا۔ اب تبلیغ کی بجائے وہ تفرقہ
پیدا کرتے اور طعن و تشنیع سے کام لیتے ہیں اور ایسی باتوں میں پڑ گئے ہیں جو غالب قو میں کیا
کرتی ہیں اور یہ خیال نہیں کرتے کہ مصیبت زدہ آدمی کبھی ان باتوں میں نہیں پڑا کرتا۔
جس ماں کا بچہ مرا ہوا پڑا ہو اُسے گھر میں بکھری ہوئی چیزیں نظر نہیں آیا کرتیں ۔ دوسرے
لوگ کہتے ہیں کہ تکیہ فلاں جگہ پڑا ہے اور برتن فلاں جگہ، گھر میں کوئی صفائی نہیں مگر وہ ماں
جس کا بچہ مرا ہوا پڑا ہے اُسے ان نقائص میں سے کوئی بھی نظر نہیں آتا ۔ تو ہم لوگ جن کے
سامنے اسلام ایسی نازک حالت میں پڑا ہے ایسی ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں کو کب دیکھ سکتے
سے وہ
ہیں۔ اور اگر کسی کو ایسی باتیں نظر آتی ہیں تو اس کے صاف معنے یہ ہیں کہ اسے اسلام ۔
تعلق نہیں جو ماں کو بچہ سے یا بچہ کو ماں سے ہے ۔ کسی سمجھدار بچہ کی ماں بیمار ہو تو اُس کے
دل کی کیفیت بھی ایسی ہوتی ہے کہ وہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو نہیں دیکھ سکتا۔ ایسی باتوں پر
ہمیشہ انہی لوگوں کی نگاہیں پڑا کرتی ہیں جن کے سامنے کوئی صدمہ یا مقصد نہیں ہوتا۔ کیا
لڑائی کے موقع پر بھی کوئی شخص شیشہ لے کر بال سنوارا کرتا ہے۔ گھر میں تو ایسا کرتے ہیں
مگر لڑائی کے موقع پر نہیں ۔ بعض لوگ جو فارغ ہوں چاقو لے کر اپنے ناخنوں کے کنارے
ٹھیک کرتے ہیں یا ولایتی سیٹ سے انہیں درست کرتے رہتے ہیں لیکن یہ کبھی نہیں ہو گا کہ
لڑائی کے موقع پر کوئی ایسا کرتا ہو۔ اُس وقت صرف ایک ہی بات زیر نظر ہوتی ہے اور وہ یہ
کہ دشمن مقابلہ پر کھڑا ہے اگر میں نے اسے مغلوب نہ کیا تو یہ مجھے مغلوب کر لے گا۔ پس
جن کے دلوں میں اسلام کی اس نازک حالت کو دیکھ کر تڑپ پیدا ہوتی ہے وہ ایسی باتوں پر
دھیان نہیں دے سکتے ۔ غرض ہم میں بعض ایسے لوگ پیدا ہو گئے ہیں جو جماعت کی موجودہ

خطابات شوری جلد دوم
۲۵۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
حالت پر ہی فخر کرتے ہیں اور ایسی باتوں میں پڑ گئے ہیں حالانکہ ہم ابھی آٹے میں نمک
کے برابر بھی نہیں ہیں ۔ آٹے میں نمک کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے مگر ہم دُنیا میں اس سے
بھی کم ہیں اور اس وجہ سے ہمارے لئے بہت زیادہ فکر کی بات ہے کیونکہ ابھی ہم اس مقام
ہے
پر نہیں پہنچے جس پر پہنچ کر قو میں محفوظ ہوتی ہیں ۔ دُنیا میں سب سے سے چھوٹی قوم سکھوں کی
مگر ہم ابھی ان کا نصف بلکہ ایک چوتھائی بھی نہیں ہیں حالانکہ سکھ قوم عالمگیر نہیں وہ صرف
پنجاب میں پائے جاتے ہیں یا اس کے آس پاس کے علاقوں میں قلیل تعداد میں ہیں مگر
ہماری تعداد ان کے مقابلہ میں بھی کوئی حیثیت نہیں رکھتی اور ایسی کمزور حالت میں کسی ایسی
قوم کے افراد کا قانع ہو جانا جن کے سامنے امنے دُنیا کو فتح کرنے کا مقصد ہو نہایت ہی افسردگی
کی بات ہے اور اس کے یہ معنے ہیں کہ اس قوم کا حوصلہ بہت ہی کم ہے۔ بعض لوگ لڑائی
میں شامل ہوتے ہیں مگر جب ذرا فتح کے آثار ظاہر ہوں تو جھٹ لڑائی کا خیال چھوڑ کر
مال غنیمت کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں اور نتیجہ وہی ہوتا ہے جو جنگ احد کے موقع پر ہوا۔
جنگ حنین میں بھی ایسا ہی ہوا ۔ یعنی بعض کمزور لوگوں نے اصل مقصد کو بُھلا دیا۔ نتیجہ یہ ہوا
کہ بجائے فتح کے شکست ہوگئی ۔
ہماری جماعت کو اچھی طرح یاد رکھنا چاہئے کہ جس کام کے لئے ہم کھڑے ہوئے
ہیں وہ اتنا بڑا ہے کہ ابھی ہم اُس کا کروڑواں حصہ بھی نہیں کر سکے اور جس مقام پر پہنچ کر
خطرات سے محفوظ ہو سکتے ہیں اُس سے ابھی منزلوں پیچھے ہیں ۔ کیا بلحاظ جماعتی نظام کے
اور کیا بلحاظ تربیت افراد کے۔ نظام کے لحاظ سے ہم جماعت سے ویسا عمل بھی نہیں کراسکتے
جیسا چوہڑے اور چمار کرا لیتے ہیں۔ اُن کی بھی پنچائتیں ہوتی ہیں اور وہ اپنے افراد سے
اپنے تمام احکام منوا لیتی ہیں لیکن ہم میں بعض لوگ ابھی ایسے ہیں کہ اُن کو ذراسی سزا بھی
دی جائے تو وہ کہتے ہیں کہ چھوڑو ہم اپنی برادری میں واپس چلے جاتے ہیں ۔ مگر چوہڑے
چماروں میں سے جس کسی کو سزا دی جائے وہ اسے قبول کر لیتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ
اس برادری کو چھوڑ کر وہ اور کہیں نہیں جا سکتا ۔ مگر ہمارے لوگ مختلف برادریوں سے نکل کر
آئے ہیں اس لئے ان میں سے جو کمزور طبائع ہیں فوراً اپنی برادری میں واپس جانے کو تیار
ہو جاتے ہیں لیکن چوہڑا چمار جسے سزا دی جاتی ہے وہ چونکہ سمجھتا ہے کہ میری برادری یہی

خطابات شوری جلد دوم
۲۶۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
ہے اس لئے وہ اپنی قوم کی مخالفت کی جرات نہیں کرتا اور بات ماننے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
غرض ہماری حکومت اب تک خالص مومنوں پر ہے، کمزوروں کو اپنے ساتھ چلانے کے لئے
سامان میسر نہیں حالانکہ یہ سامان ہندوستان کی ادنیٰ اقوام کو میسر ہے۔
جماعت کے لئے نازک وقت غرض ہم اس وقت ایسے مقام پر ہیں جو قوموں کے
لئے نہایت خطرناک ہوتا ہے۔ قوموں پر ایک وقت
ایسا آیا کرتا ہے جب وہ لوگوں کی نظر کے نیچے آجاتی ہیں مگر ابھی اپنے پاؤں پر کھڑے
ہونے کی طاقت اُن میں نہیں ہوتی ۔ ایک زمانہ تو ایسا ہوتا ہے کہ لوگ اُن کو اتنا کمزور سمجھتے
ہیں کہ ان کی طرف توجہ کرنے کی ضرورت ہی نہیں سمجھتے اور خیال کرتے ہیں کہ یہ خود بخودمر
جائیں گے، مخالفتیں اُس وقت بھی ہوتی ہیں مگر انفرادی طور پر، اُس وقت قو میں مقابل پر
کھڑی نہیں ہوتیں ۔ وہ اس کے جماعتی نظام کو بالکل حقیر سمجھتی ہیں اور اس کے جوش ترقی اور
ولولوں کو دیکھ کر صرف ہنس چھوڑتی ہیں۔ لیکن ایک زمانہ پھر ایسا آتا ہے کہ قو میں اُس کی
طرف متوجہ ہوتی ہیں اور حکومتوں کے نظام اُن کے مقابل پر آتے ہیں لیکن اُس قوم میں
ابھی اتنی طاقت پیدا نہیں ہو چکی ہوتی کہ قوموں اور حکومتوں کا مقابلہ کر سکے ۔ اُس وقت
اسکی حالت فٹ بال کی ہوتی ہے جو دو ٹیموں کے درمیان ہوتا ہے۔ اُس وقت کوئی قوم اُس
کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہوتی اور ہر قوم اُسے دھتکارتی ہے۔ کوئی اُس کے ساتھ
اتحاد کرنے پر آمادہ نہیں ہوتا بلکہ جہاں تک ہو سکے اس کے مارنے پر آمادہ ہوتا ہے، لیکن
اُس قوم میں ابھی جواب کی طاقت نہیں ہوتی اور یہ وقت قوموں کے لئے نہایت خطرناک
ہوتا ہے یہی وقت ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں مدنی زندگی کہلاتا
ہے۔ مکہ میں بے شک مخالفت تھی مگر وہ انفردی مخالفت تھی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
وہیں رہتے تھے، کوئی کوئی شخص آپ کی مخالفت کرتا تھا مگر جب آپ کی تائید میں کوئی کھڑا ہو
جاتا مثلاً آپ کے چچا آپ کی طرف سے کھڑے ہو جاتے تو مخالف بھی اپنی مخالفت ترک
کر دیتے تھے اور سمجھ لیتے تھے کہ ہمیں کیا ضرورت ہے کہ خواہ مخواہ بگاڑ پیدا کرتے پھریں
لیکن جب قوم کی قوم مخالفت پر کھڑی ہو جائے تو افراد بھی ساتھ دینا چھوڑ دیتے ہیں ۔ مدنی
زندگی در اصل ایسی ہی تھی اور یہ زمانہ بہت ہی خطرناک تھا۔ ہمارے مفسرین نے غلطی کھائی

خطابات شوری جلد دوم
۲۶۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
ہے اور مدنی زندگی کو امن کی زندگی قرار دیا ہے حالانکہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ
بہت خطرناک زندگی تھی ۔ عرب کے تمدن اور حالات کے لحاظ سے اُس وقت سے مسلمانوں
کے لئے امن کی زندگی شروع ہو گئی جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ کو فتح کیا
لیکن دراصل یہ فتح آپ کے لئے امن نہیں بلکہ مشکلات پیدا کرنے والی تھی کیونکہ پہلے تو
آپ کی طرف کسی بیرونی طاقت کو توجہ نہیں تھی مگر اس کے بعد روم اور ایران کی سلطنتوں کو بھی
یہ خیال پیدا ہوا کہ یہ لوگ ترقی کرتے اور طاقت پکڑتے جاتے ہیں ان کو مٹانا چاہئے اور
اس لئے یہ زمانہ بہت خطرہ کا زمانہ تھا۔ دشمن پوری طاقت کے ساتھ مٹانے کی طرف متوجہ
ہو چکے تھے مگر مسلمانوں کے پاس دفاع کی طاقت نہ تھی۔ یہی حالت اس وقت ہماری ہے۔
آج کوئی حکومت ایسی نہیں جو سکھوں کو دکھ دینے کے لئے تیار ہو کیونکہ اگر چہ وہ تعداد میں
تھوڑے ہیں مگر سالہا سال تک حکومت کو مشکلات میں ڈال سکتے ہیں جسے برداشت کرنے
کے لئے کوئی حکومت تیار نہیں ہو سکتی ۔ لیکن ہمیں دکھ دینے میں کسی کو تامل نہیں کیونکہ ہماری
اس قدر تعداد نہیں جس سے لوگ خوف کھا سکیں اور پھر ہم اب ایسے مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ
بعض نادان حکام بھی اور مختلف قو میں بھی یہ سمجھ رہی ہیں کہ ان کا اور آگے بڑھنا ہمارے
لئے خطرہ کا موجب ہے اس لئے انہیں آج ہی مٹا دینا چاہئے ۔ اِدھر ہم میں ایسی طاقت
نہیں کہ جس کی وجہ سے وہ ہماری تکلیف کا خیال چھوڑ دیں ۔
پس ہم میں سے جو عقلمند ہیں انہیں اس بات کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے کہ ہماری
جماعت کے لئے یہ وقت نہایت نازک ہے۔ قومی مقابلہ ہمیشہ خطر ناک ہوتا ہے اور قومی طور
پر ایک نظام کے ماتحت جو تدابیر اختیار کی جائیں اور جو طریقے استعمال کئے جاتے ہیں، وہ
ایسے ہوتے ہیں جو بعض دفعہ نظر بھی نہیں آتے ۔ پس ہماری جماعت کیلئے یہ وقت بہت ہی
نازک ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی حالتوں میں اصلاح کریں ، اپنے اعمال پر قابو
رکھیں اور دعاؤں پر بہت زور دیں اور پھر اسلام کی تعلیم پر عمل کرنے کی ضرورت ہے تا ادھر
ایک طرف تو تدبیر مکمل ہو اور اُدھر تقدیر درست ہو اور جب کسی قوم کے لئے یہ دونوں باتیں
درست ہو جائیں تو اُس کی تباہی پر کوئی قادر نہیں ہو سکتا۔ میں ایک عرصہ سے ان باتوں کی
طرف توجہ دلا رہا ہوں اور مجھے یاد ہے کہ بعض منافقین جو اب جماعت سے علیحدہ ہو چکے

خطابات شوری جلد دوم
۲۶۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
ہیں کہا کرتے تھے کہ وہ کون سے فتنے آنے والے ہیں جن سے یہ جماعت کو ڈرا رہے
ہیں۔ کوئی ایسے فتنے آنے والے نہیں ہیں، یہ محض چندہ وصول کرنے کے لئے کہا جاتا ہے
مگر آج یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ میں جو کچھ کہتا تھا وہ درست تھا۔ اب میں پھر جماعت کو
آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ بہت سے فتن آنے والے ہیں۔ ایسے ایسے فتن ہمیں درپیش ہیں
جن کو ابھی سمجھنے کی بھی تم قابلیت نہیں رکھتے مگر وہ میری آنکھوں کے سامنے ہیں کیونکہ جس
کے ہاتھ میں اللہ تعالیٰ اپنی جماعت کی باگ دیتا ہے اُس کے ذہن میں اُن باتوں کو بھی
داخل کر دیتا ہے جن کا جاننا ضروری ہوتا ہے۔ میں اپنی آنکھوں کے سامنے ایسے خطرناک
فتن دیکھتا ہوں کہ اگر جماعت جلد بیدار نہ ہوئی اور ایسی قربانیوں کے لئے آمادہ نہ ہوئی کہ
موت وحیات اس کی نظر میں یکساں ہو تو اس کے لئے نہایت تاریک ایام اور خطرناک
گھڑیاں آنے والی ہیں لیکن اگر آپ لوگ اپنی زندگیوں کو خدا تعالیٰ کے لئے وقف کر دیں،
اسلام کی تعلیم پر پوری طرح عمل پیرا ہوں جیسا کہ جلسہ سالانہ پر آپ لوگوں نے عہد کیا تھا
اور انفرادی قربانیوں کے لئے ہر وقت آمادہ رہیں اور ان ذمہ داریوں کو سمجھیں جو خدا تعالیٰ
کی طرف سے آپ پر ڈالی گئی ہیں اور قطع نظر اس کے کہ آپ جیتے ہیں یا مرتے ہیں
خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت میں لگ جائیں تو دُنیا کی کوئی طاقت بھی آپ لوگوں پر غالب
نہ آسکے گی ۔ اس وقت آپ سے مقابلہ کرنے والے آپ سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ سے مقابلہ
کرنے والے ہوں گے اور خدا تعالیٰ خود ان کو تباہ کر دے گا ۔
اندرونی نظام کی کمزوریوں کی وجہ سے بھی اس وقت بعض مشکلات ہمارے سامنے
ہیں جیسا کہ آپ لوگوں کو ایجنڈا سے معلوم ہو چکا ہوگا اس لئے ان باتوں پر بھی غور کرنا اور
ان مشکلات کو دور کرنے کی تجاویز سوچنا آپ کا فرض ہے ۔ یہ چند سال مالی قربانیوں کے
لحاظ سے بھی سلسلہ کے لئے بہت نازک ہیں ۔ ایک طرف تو بجٹ پورا نہیں ہو رہا اور دوسری
طرف قرضہ اب قریباً چار لاکھ ہو چکا ہے۔ جس کے معنے یہ ہیں کہ اگر ہم اپنے تمام کاموں کو
بند کر دیں تو بھی دو سال میں قرضہ اُتار سکیں گے اور کاموں کو جاری رکھتے ہوئے : ہوئے زیادہ سے
زیادہ بچت جو انسان اپنے اخراجات میں کر سکتا ہے وہ دس فی صدی ہے جس کے معنے یہ
ہیں کہ میں سال میں بڑی جدو جہد کے بعد ہم اس قرضہ کو اُتارسکیں گے۔ مگر اس کے ساتھ

خطابات شوری جلد دوم
۲۶۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
بعض دوسری تحریکات بھی ہیں۔ تحریک جدید ہے جو سات سال تک جاری رہنی ہے۔ پھر
ایک اور فنڈ جو بلی فنڈ ہے جو اگرچہ سلسلہ کی طرف سے نہیں مگر بعض دوستوں نے اپنے ارادہ
اور خواہش سے گو میری اجازت سے قائ سے قائم کیا ہے اس کے لئے بھی دوست وعدے وعدے کر رہے
ہیں۔ اور یہ ایک ایسا بوجھ ہے کہ دو تین سال آئندہ میں سوائے پختہ ارادہ اور عزم قربانی
کے اُٹھایا نہیں جا سکتا ۔
پختہ عزم کی ضرورت اس کے لئے ایک ایسے عزم کی ضرورت رورت ہے جو صورت د رت دیکھتے
ہی نظر آ جائے ۔ اس میں شک نہیں کہ ہمارا عزم دوسروں سے
بہت زیادہ ہے مگر اتنا نہیں جو صحابہ کرام کے اندر تھا ۔ پس ضرورت ہے کہ ہم میں سے ہر
شخص اپنے نفس کا محاسبہ کر کے اپنے اندر وہ عزم پیدا کرے اور پختہ عہد کرے کہ اب جو ہو
سو ہو زندگی کے یہ تین سال خدا تعالیٰ کے لئے بسر کرے گا ۔ اور اگر کوئی ایسا کرے تو کیا بعید
ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے ساری عمر ہی اپنے لئے بسر کرنے کی توفیق عطا کر دے۔ ہمارا خدا
بعض دفعہ بالکل معمولی سی بات کو نواز دیتا ہے۔ تین سال کا عرصہ کوئی بڑا عرصہ نہیں ۔ گنٹھیا
کے مریض سات سات سال تک اس مصیبت میں زندگی گزارتے ہیں کہ چار پائی پر سے
نہیں اُٹھ سکتے ۔ اگر تم یہ تین سال خدا تعالیٰ کے لئے گزار دو تو یہ کوئی بڑی بات نہیں ، لیکن
نتائج اس کے بڑے ہوں گے اور ہو سکتا ہے کہ ایسے شخص کی اللہ تعالی آئندہ زندگی کے باقی
ہیں تھیں، ساٹھ یا سو سال جتنی بھی عمر باقی ہو اپنی رضا پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور اسے
ابدی زندگی حاصل ہو جائے۔ کام اگر چہ تھوڑا ہے مگر نتیجہ بہت بڑا اور ثمرات نہایت اہم
ہیں ۔
پس اول تو میں جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے اور
دوسرے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ انجمن کے جو کام ہیں اُن کو مدنظر رکھتے ہوئے بعض تجاویز پیش
ہوں گی اُن پر غور کرنے کے لئے ابھی سب کمیٹیاں بنیں گی ۔ ان میں سے بعض ایسی ہیں کہ پر
جن پر عمل کرنے کے بعد اس سال کا بجٹ بنایا گیا ہے اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں ہمارے
کارکنوں نے بشاشت کے ساتھ ان قربانیوں کو قبول کیا ہے۔ یہ بھی صحیح ہے کہ بعض نے اس
پر بُرا منایا ہے، اس کی بھی مجھے اطلاع ہے مگر بیشتر حصہ ایسا ہے کہ جس نے رضا کے ماتحت

خطابات شوری جلد دوم
۲۶۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
اور یا صبر کے ماتحت اسے قبول کر لیا ہے۔ کارکنوں کو جو گزارے دیئے جاتے ہیں ان میں
سے دو آنے ، تین آنے اور چار آنے فی روپیہ کمی کر دی گئی ہے۔ یہ وضعات چندوں کے
علاوہ ہیں اور وصایا اور تحریک جدید کے چندے اس سے باہر ہیں اور ان سب کو ملا کر گویا کم
سے کم کٹوتی چار آنے فی روپیہ ہے ۔ یعنی پچیس فی صدی۔ اور زیادہ سے زیادہ چھ آنے اور
سات آنے تک جا پہنچتی ہے۔ اگر یہ بجٹ منظور ہو جائے تو جماعت کو اس امر پر غور کرنا
چاہئے کہ اس کے مقابلہ میں باہر والوں کو کیا قربانی کرنی چاہئے ۔ کیا ان کے لئے اُس ہندو
کی مثال پر عمل کر لینا ہی کافی ہے جس کے متعلق کہتے ہیں کہ وہ سردی کے موسم میں صبح صبح
دریا پر نہانے کے لئے گیا اور بڑی کوشش کے باوجود اسے دریا میں گودنے کی جرات نہ ہوئی ۔
آخر سوچ سوچ کر اس نے دریا میں ایک پتھر پھینکا اور کہا کہ تو راشنان سوموراشنان “ یعنی
تیرا نہانا میرا نہانا ہے۔ اور یہ کہہ کر واپس لوٹ آیا۔ رستہ میں اُسے ایک اور ہندو ملا جو دریا
پر نہانے جا رہا تھا اور پوچھا کہ کیا نہا آئے ہو؟ اُس نے کہا کہ میں تو اس طرح کر آیا ہوں ۔
اس پر وہ کہنے لگا کہ اچھا پھر ” تو راشنان سومورا اشنان اور یہ کہہ کر وہ بھی گھر کو لوٹ گیا۔ تو
کیا باہر کے دوست بھی یہی کافی سمجھتے ہیں کہ قادیان والوں نے جو قربانی کی ہے اُسے اپنی
طرف سے سمجھ کر خاموش ہو جائیں یا عملی زندگی سے اس بات کا ثبوت پیش کریں گے کہ وہ
بھی حقیقی قربانی کر کے سلسلہ کا بوجھ اسی طرح اُٹھائیں گے جس طرح قادیان والوں پر لادا
گیا ہے۔ پس ایک بات یہ بھی ہے جو زیر غور آنی چاہئے یعنی یہ کہ قربانی یک طرفہ ہو گی یا دو
طرفہ ۔ دوسرے بعض پیش کردہ تجاویز کے خلاف بھی مجھے بعض چٹھیاں موصول ہوئی ہیں جو
میں نے پڑھ لی ہیں اور بعض دفتر میں بھی بھجوا دی ہیں ، مشورہ کرتے وقت اُن کو بھی پڑھ لیا
جائے ۔
خلیفہ وقت کی تجویز کی پوزیشن میں یہ امر بھی واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ محض اس خیال سے کہ کوئی تجویز میری طرف سے ہے اُس
رور نہ کرناہی اور لینا کہ خالی کی طرف سے پر غور نہ کرنا صحیح نہیں۔ اور یہ سمجھ لینا کہ جو تجویز خلیفہ کی طرف سے پیش کی گئی ہے اس میں
ضرور برکت ہوگی اس لئے ہمیں اس پر غور کرنے کی کیا ضرورت ہے، درست نہیں۔
دوستوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ آخری فیصلہ پھر بھی میرے ہاتھ میں خدا تعالیٰ نے دیا ہے لیکن

خطابات شوری جلد دوم
۲۶۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
بحیثیت مشیر آپ لوگوں کا فرض ہے کہ دیانت داری کے ساتھ ان پر غور کریں اور اگر سمجھیں کہ
کسی تجویز میں نقائص ہیں یا اس پر عمل کرنے سے سلسلہ کو نقصان ہوگا یا مشکلات میں اضافہ ہو
گا تو دلیری کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار کر دیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا ہے کہ الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ کے جس سے مشورہ لیا جاتا ہے وہ امین ہوتا ہے۔ گویا
جس طرح کسی کا روپیہ کھا جانا بد دیانتی ہے اسی طرح مشورہ کو چھپانا بھی دیانتداری کے
خلاف ہے ۔ پس آپ محض اس وجہ سے اس پر غور کرنے سے پہلو تہی نہ کریں کہ یہ میری
طرف سے پیش کی گئی ہے بلکہ اگر آپ کے دل کی گہرائیوں سے یہی آواز نکلے کہ اس میں
تبدیلی کی ضرورت ہے تو اسے چھپائیں نہیں بلکہ دلیری کے ساتھ گفتگو کر کے اپنے مافی الضمیر
کو ظاہر کریں۔ اگر تغیر کے متعلق مشورہ کو میں قابل قبول نہ سمجھوں گا تو اپنی ذمہ داری پر اسے
رڈ کر دوں گا ۔ جب اس پر عمل کا وقت آئے اس وقت اختلاف رائے کے اظہار کی اجازت
نہ ہو گی لیکن مشورہ کے وقت ہر ایک کو اجازت ہے کہ اپنا مشورہ پیش کرے۔
معاملات کی نزاکت کا احساس رکھتے ہوئے ایک تجویز یہ کی گئی ہے کہ گو میں خود سب
کمیٹیوں میں شامل نہیں ہوں گا لیکن اگر کمیٹی ضرورت سمجھے تو مجھے مل کر تبادلہ خیالات کر سکتی
ہے چاہے تو سارے ممبر مل لیں یا اپنے میں سے بعض نمائندے تجویز کر کے بھیج دیں تا اس
سکیم پر جو اعتراضات ہوسکیں اُنہیں پہلے ہی حل کر لیا جائے اور اگر تبادلۂ خیالات کے بعد
اُن کی سمجھ میں بات آجائے تو وہ اپنی رائے میں تبدیلی کر لیں ورنہ جس رنگ میں مفید سمجھیں
یہاں پیش کر دیں۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اصل اجلاس میں بہت سی باتیں پیش کرنے کی
ضرورت نہ رہے گی اور اس طرح باہم تبادلۂ خیالات کا یہ فائدہ بھی ہوگا کہ ممکن ہے کوئی
ایسی تجویز پیدا ہو جائے جو اس وقت نہ ان کے ذہن میں ہو اور نہ میرے ذہن میں ۔ اگر
سب کمیٹی نے اپنا اجلاس یہاں ہی کرنا مناسب سمجھا تو یہاں سکول میں ٹیلیفون ہے اس پر وہ
میرے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر سارے ممبران کمیٹی سے بات کرنی ضروری
سمجھی جائے تو میں یہاں آ سکتا ہوں یا پھر کمیٹی اپنے میں سے بعض نمائندوں کو میرے پاس آتے
بھیج سکتی ہے۔

خطابات شوری جلد دوم
۲۶۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
میں باقی دوستوں کو جو جو کسی کمیٹی میں امام ابو حنیفہ کا سبق آموز واقعہ اس کے بعد میں شامل نہ ہوں گے توجہ دلاتا ہوں کہ ایسے نازک موقع
پر بہت احتیاط کی ضرورت ہے اس لئے وہ دعاؤں پر بہت زور دیں۔ اس وقت ہماری
تھوڑی سی غلطی بہت بڑے نتائج پیدا کر سکتی ہے۔ میں نے کئی دفعہ ایک واقعہ سُنایا ہے کہ
ایک دفعہ بارش ہو رہی تھی ۔ حضرت امام ابو حنیفہ نے دیکھا کہ ایک بچہ پھسلنے لگا ہے۔ آپ
نے کہا کہ میاں بچے ذرا سنبھل کر چلو ایسا نہ ہو گر جاؤ۔ بچہ کی عمر تو گو چھوٹی تھی مگر دماغی نشو و نما اعلیٰ
درجہ کا تھا۔ اُس نے مڑ کر دیکھا اور معلوم کیا کہ نصیحت کرنے والے امام ابو حنیفہ تھے۔ اس نے
کہا امام صاحب آپ سنبھل کر چلیں ، میری خیر ہے کیونکہ اگر میں گرا تو اس کا نقصان صرف
مجھے ہو گا لیکن اگر آپ گرے تو آپ کے ساتھ قوم گرے گی ۔ تو ایسے بظاہر کمزور نظر آنے
والے افراد اور نہایت قلیل نظر آنے والی جماعت کے لوگو! بے شک اس وقت تم سب سے
قلیل اور کمزور ہو لیکن آئندہ دُنیا کی بڑی بڑی حکومتوں کی بنیاد تم ہو گے۔ تم وہ بنیادی پتھر
ہو جس پر دین کی عمارت تعمیر کی جائے گی اس لئے اگر اس وقت تمہارے اندر کوئی کبھی پیدا
ہوئی تو وہ ہزاروں سال تک چلتی جائے گی ۔ پس دُعائیں کرو اور بہت دعائیں کرو اور اللہ
تعالیٰ کی مدد تلاش کروتا اُس کے فضل نازل ہوں اور تم کوئی ایسا قدم اُٹھانے سے بچ جاؤ جو
تمہاری تباہی کا موجب ہو سکتا ہو اور تم اُس راہ پر نہ چل سکو جو خدا تعالیٰ سے دور لے جانے
والی ہو۔
ایجنڈا کے متعلق عام دستور کے مطابق تو یہی طریق ہے کہ مختلف کمیٹیاں مقرر کر دی
جاتی ہیں لیکن میں چاہتا ہوں اس سال کم سے کم کمیٹیاں ہوں ۔ سب سے بڑی سب کمیٹی تو
وہی ہے جو نظارت بیت المال کی ہے کیونکہ وہ بجٹ کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ
نظارت تعلیم و تربیت کی ایک تجویز ہے لیکن میں سمجھتا ہوں اس کے لئے کسی سب کمیٹی کی
ضرورت نہیں ۔ اسی طرح امور خارجہ اور امور عامہ کی تجاویز کے لئے بھی نہیں۔ ان تجاویز پر
عام اجلاس میں ہی غور کر لیا جائے گا ۔ نظارت علیا کی طرف سے جو تجویز ہے اس پر غور ہے
کی ضرورت ہے لیکن اس کے لئے بھی کوئی علیحدہ سب کمیٹی مقرر کرنے کی ضرورت نہیں۔
ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی