ممبران مجلس مشاورت کے غوروفکر کےلئے بعض تجاویز
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)
خطابات شوری جلد دوم
۳۵۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
اولا دوں اور اپنے خاندانوں کے دلوں میں بھی ان کو پورے طور پر داخل کرنے کی کوشش
کریں گے اور یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں گے کہ احمدیت کوئی سوسائٹی نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے
ہاتھ کا لگایا ہوا پودا اور ایک نبی کی قائم کردہ جماعت ہے۔ پس ضروری ہے کہ جن حالات میں
سے پہلے انبیاء کی جماعتیں گزریں، انہی میں سے ہماری جماعت بھی گزرے اور پھر جس
طرح انہیں انہیں کامیابی حاصل ہوئی اسی طرح ہماری جماعت کو بھی کامیابی حاصل ہو۔“
66
ممبران مجلس مشاورت کے غور و فکر کے لئے بعض تجاویز
اس مضمون میں حضور نے نمائندگان مجلس مشاورت اپریل ۱۹۳۸ء کے غور و فکر کے
لئے اپنی طرف سے بعض تجاویز پیش کیں جو ایجنڈا مجلس میں شائع کر دی گئیں تا کہ ممبران
اپنی جماعتوں سے ان کے بارہ میں اچھی طرح استصواب کر کے مجلس میں شامل ہوں ۔
جماعت کا بجٹ کئی سال سے لگا تار غیر متوازن چلا آ رہا تھا۔ ہر سال اخراجات، آمد
سے بڑھ جاتے ہیں ۔ حضور نے تفصیل سے حالات کا جائزہ لے کر یہ تجاویز تحریر فرمائیں
تا کہ مجلس میں غور و فکر کے بعد بجٹ کو متوازن بنانے کے لئے فیصلے کئے جاسکیں ۔
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ
ممبران مجلس شوری !
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
میں کچھ عرصہ سے اس امر پر غور کر رہا ہوں کہ ہمارا مالی نظام ایسی صورت پر چل رہا
ہے کہ باوجود کوشش کے آمد و خرچ برابر نہیں ہو سکے اور بظاہر نہیں ہو سکتے ۔ قریباً ۱۹۲۰ء سے
ہماری مالی تنگی اسی رنگ میں چلی آ رہی ہے۔ اور گو عارضی طور پر بعض دفعہ تنگی میں کمی آئی ہو
لیکن پھر جلد ہی صورت حالات پہلے جیسی یا پہلے سے بھی خراب ہوتی رہی ہے۔ اس عرصہ
خطابات شوری جلد دوم
۳۵۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
میں سوائے ایک دفعہ کے کہ اُس وقت تک مجلس شوری کا قیام نہ ہوگا تھا ، تفصیلات میں میں
نے خود دخل نہیں دیا۔ اور صرف اصولی طور پر جماعت کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلا
دیتا رہا ہوں مگر میں دیکھتا ہوں کہ اب تک صورتِ حالات پر قابو پانے میں کامیابی نہیں
ہوئی ۔ اور آخری دس سال میں باوجود آمد کے بہت زیادہ ہو جانے کے اخراجات آمد سے
بڑھے ہی رہے ہیں۔
جہاں تک مجھے یاد ہے میں اپنے مشوروں میں ان اصولوں پر زور دیتا رہا ہوں :-
(۱) مومن کو قدم ہمیشہ آگے بڑھانا چاہئے اور کام شروع کر کے سوائے اس کے کہ اس میں
نقص معلوم ہو یا اس میں بہتر تبدیلی کی صورت پیدا ہو جائے یا اس کی ضرورت نہ رہے یا
اس میں پیچھے ہٹنا کسی بڑے اسلامی فائدہ کے لئے ہوا سے چھوڑ نا نہیں چاہئے ۔
(۲) قربانیوں میں کمی نہیں ہونی چاہئے بلکہ ہمیشہ زیادہ سے زیادہ قربانی کی طرف ہمیں قدم
اُٹھانا چاہئے ورنہ دلوں پر زنگ لگ کر انسان کا ایمان ضائع ہو جاتا ہے۔
(۳) قربانی کا مطالبہ صرف مرکزی کارکنوں سے نہیں کرنا چاہئے بلکہ جماعت کو بالمقابل
قربانی کے لئے تیار رہنا چاہئے ۔ کیونکہ در حقیقت ہم سب اللہ تعالیٰ کے دین کے خادم
ہیں صرف شکل مختلف ہے۔ کوئی مرکز میں رہ کر پورے وقت کی خدمت کرتا ہے، کوئی باہر
جا کر خدمت کرتا ہے اور اپنی کمائی سلسلہ کے لئے دے دیتا ہے۔ گویا ہماری مثال بالکل
ویسی ہے جیسے ایک مالک کے پاس بہت سے غلام ہوں ان میں سے بعض کو تو وہ اپنے
گھر پر لگا دے اور بعض کو دوسری جگہوں پر کام کے لئے بھیج دے اور ان کی مزدوری
سے فائدہ اُٹھائے ۔ پس جو بھی ہم میں سے ایمان رکھتا ہے وہ اپنے آپ کو اسی مقام پر
سمجھے گا اور اس وجہ سے اس کا مطالبہ یہ نہ ہو گا کہ فلاں سے قربانی کا مطالبہ کیا جائے بلکہ
یہ ہو گا کہ مجھے بھی برابر بلکہ بڑھ کر قربانی کا موقع دیا جائے ۔
ان تینوں اصولوں کے ماتحت میں جماعت کو بجٹ میں تبدیلی کے لئے کہتا رہا ہوں
اور دوستوں نے پوری کوشش سے اصلاح کی کوشش بھی کی ہے لیکن نتائج اب تک ایسے خوش
کن نہیں نکلے جیسے کہ اُمید تھی ۔ میں سمجھتا ہوں اب جبکہ دشمنوں نے اندرونی و بیرونی حملوں
سے سلسلہ پر یورش کی ہے ہمیں پورے طور پر مالی پریشانی کے سوال کو حل کر دینا چاہئے تا کہ
خطابات شوری جلد دوم
۳۵۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
پوری طاقت ۔ طاقت سے مخالف پروپیگنڈا کا مقابلہ کیا جا سکے اور کام کو پہلے سے بہتر بنایا جا سکے ۔
اس غرض کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نمائندگان مجلس مشاورت سے خواہش کرتا ہوں کہ
وہ مجھے اپنے مشوروں سے آگاہ کریں اور بعض تجاویز اپنی طرف سے بھی ان کے غور کے
لئے پیش کرتا ہوں ۔
ا۔ خرچ کی بابت :-
جب بار پڑ رہا ہو تو سب سے پہلے ہمیں یہ کوشش کرنی چاہئے کہ خرچ کی زیادتی کو
روکیں تا کہ گزشتہ بار کو دور کرنے میں سہولت ہو ۔ اور اب ایسے حالات ہو چکے ہیں کہ جن
کی موجودگی میں اس قسم کا انتظام ضروری ہے۔ پس میں تجویز کرتا ہوں کہ خرچ کی مستقل
طور پر زیادتی کے موجبوں کو بند کر دیا جائے ۔ مثلاً :-
(۱) جب تک مالی حالت میں درستی پیدا نہ ہو تمام ترقیات روک دی جائیں ۔ سردست تین
سال کے لئے یہ فیصلہ کیا جائے ۔ اگر اس سے پہلے حالات درست ہو جائیں تو پھر اس
سوال پر غور کر لیا جائے اور اگر تین سال کے خاتمہ سے پہلے درست نہ ہوں تو تین سال
کے ختم ہونے پر پھر حالات پر غور کر لیا جائے ۔
(۲) آئندہ کے لئے تین مبلغوں کی سالانہ زیادتی کو ملتوی کر دیا جائے ۔ بظاہر یہ معلوم ہوتا
ہے کہ اس طرح ہم قدم پیچھے ہٹاتے ہیں لیکن در حقیقت ایسا نہیں ہے کیونکہ یہ قاعدہ اس
وقت جاری کیا گیا تھا جبکہ تحریک جدید جاری نہیں ہوئی تھی۔ تحریک جدید کے اجراء کے
پہلے تین سال میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے چالیس کے قریب مبلغ کام کر رہے ہیں یا تیار
ہو رہے ہیں ۔ گویا دس بارہ مبلغوں کی زیادتی سالا نہ ہوئی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے
یہ زیادتی بڑھتی جائے گی ۔ پس جبکہ تبلیغ کا کام پہلے سے وسیع ہو رہا ہے اور آئندہ اس
کے وسیع ہونے کی صورت خدا تعالیٰ کے فضل سے نظر آ رہی ہے تو ان مبلغوں کی با قاعدہ
بھرتی کے قاعدہ کو ملتوی کر دیا جائے اور صرف یہ قاعدہ رکھا جائے کہ حسب ضرورت مبلغ
لئے جائیں گے ۔ تو اس سے ہم کام میں کمی نہیں کرتے بلکہ صرف کام کی ترقی کی صورت
بدلتے ہیں جو جائز ہی نہیں بلکہ بعض حالات میں ضروری اور زیادہ نفع رساں ہوتی ہے۔
(۳) مبلغوں کے دورے بند کر دیئے جائیں۔ اُن کے مقام مقرر کر کے وہاں پہنچا دیا
خطابات شوری جلد دوم
۳۵۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
جائے ۔ آگے یا وہ پیدل سفر کریں یا گھوڑے وغیرہ پر دوستوں سے بطور امداد لے کر
علاقہ میں سفر کریں ۔ خرچ والے سفر صرف اُس صورت میں ہوں کہ اُن کو جماعتیں خود
خرچ بھجوا دیں ۔
(۴) کچھ مبلغوں کو چھانٹ کر دوسرے کاموں ں پر لگایا جائے یا فارغ کر دیئے جائیں۔
کیونکہ ایک حصہ مبلغوں میں ایسا ہے جو در حقیقت بوجھ بنا ہوا ہے۔ محکمہ ان سے کام نہیں
لے رہا ۔ میرے نزدیک جس طرح نظارت دعوۃ و تبلیغ کام کر رہی ہے موجودہ مبلغوں کی
ایک چوتھائی موجودہ کام سے زیادہ اچھا کام کر سکے گی بشرطیکہ اچھے آدمی چھنے جائیں ۔
اس وقت تبلیغ بذریعہ مبلغین قریباً بند ہے۔ اور سب سے زیادہ بے فیض اس بارہ میں یہ
محکمہ ہے۔ دوسرے لوگ ان سے زیادہ افراد کو جماعت میں لانے میں کامیاب ہوئے
ہیں اور اس کی وجہ یہی ہے کہ ان سے صحیح طور پر کام نہیں لیا جاتا اور بعض ایسے لوگ مبلغ
بن گئے ہیں جو تبلیغ کے اہل نہیں کیونکہ انتخاب میں پوری توجہ سے کام نہیں لیا گیا۔
۲۔ آمد بڑھانے کے متعلق :-
(1) ہائی سکول اور مدرسۃ البنات کے اخراجات جس طرح ہو رہے ہیں وہ غیر ذمہ دارانہ
ہیں ۔ تمام قومی سکولوں میں اخراجات کی ذمہ داری ایک حد تک خود عملہ پر ہوتی ہے اور
اکثر جگہ تو گلی طور پر عملہ پر ہی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن یہاں عملہ کو آمد سے کوئی بھی تعلق
نہیں ہے۔ میرے نزدیک ہائی سکول اور مدرسہ بنات کی امداد کی ایک رقم مقرر کر کے
آئندہ آمد کے پیدا کرنے کی ذمہ داری عملہ پر ڈالدی جائے تا کہ خرچ اور آمد کو برابر
رکھنے کا انہیں احساس پیدا ہو۔ مدرسہ بنات میں تو اندھیر ہے کہ دس ہزار کا خرچ سب کا
سب سلسلہ کو ادا کرنا پڑتا ہے۔ اگر عملہ پر ذمہ داری ہوتی تو کب کا وہ امداد سرکاری لینے
میں کامیاب ہو جاتا ۔ اس بارہ میں خاص قوانین تجویز کئے جائیں جن کی امداد سے جلد
سے جلد یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچ جائے ۔
(۲) تجارتی صیغے سب کے سب گھاٹے پر چل رہے ہیں اور اس کی وجہ صدر انجمن احمد یہ کی
بے توجہی ہے۔ ہمارا
ہمارا کتب خانہ جو ہزاروں کی آمد کا موجب ہونا چاہئے تھا اِس کا روپ ونا چاہئے تھا اس کا روپیچ
بہت سا ضائع ہوا ہے اور کبھی بھی اس سے نفع حاصل نہیں ہوا حالانکہ چاہئے تھا کہ پانچ
خطابات شوری جلد دوم
۳۵۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
دس ہزار سالانہ اس سے منافع سلسلہ کو ملتا۔ یہ افسوسناک امر ہے اور اس کی اصلاح فوراً
ہونی چاہئے ۔ رسائل و اخبارات کا بھی یہی حال ہے۔ عملہ اپنی کوئی ذمہ داری نہیں سمجھتا
اور یقیناً سستی سے کام لیتا ہے۔ سب کاموں میں عملہ پر آمد کی ذمہ داری ڈالنی چاہئے
اور آمد کا اثر عملہ کے گزارہ پر بھی اُسی طرح پڑنا چاہئے جس طرح انجمن پرتا کہ دونوں کو
توجہ رہے۔
(۳) ایک قربانی کارکن کریں اور اس کے بالمقابل ویسی ہی قربانی جماعت کرے۔ یعنی
بجٹ کو پورا کرنے کے لئے کارکن بھی ایک کٹوتی اپنی تنخواہوں میں منظور کریں اور
جماعت بھی اس کے مقابل پر ویسی ہی زیادتی اپنے چندوں میں کرے۔
آئندہ بجٹ کے متعلق میرے نزدیک اصول یہ ہونا چاہئے کہ ایک اصل آمد نکالی
جائے ۔ یعنی کل آمد سے سب زائد آمدنیاں جو عارضی طریق سے حاصل کی گئی ہوں خارج
کر دی جائیں اور فیصلہ یہ کیا جائے کہ بجٹ بہر حال اس اصل آمد سے دس فیصدی کم رکھنا
ہے۔ اس غرض کیلئے کارکنوں کی تنخواہوں اور سائز میں مناسب کمی کر دی جائے ۔ تنخواہوں
کی کمی تین درجوں میں تقسیم ہو ۔ مثلاً ۳۳ ، ۲۵ ، ۲۰ یا مثلاً ۲۵، ۲۰، ۱۵ یا مثلاً ۲۰، ۱۰،۱۵ یعنی
ان تین قسم کی کمیوں میں سے جس قسم کی کمی سے یہ کام ہو سکتا ہو ا سے استعمال کر لیا جائے۔
اس تجویز سے جو دس فیصدی بچت بجٹ سے ہو نیز وہ سب رقوم جو غیر معمولی مدات آمد سے
حاصل ہوں ، قرضہ کی ادائیگی میں خرچ کی جائیں ۔
مرکزی کارکنوں کی اس قربانی کے بالمقابل جماعت کے مخلصین بھی تین سال کے
لئے غیر معمولی بوجھ اپنے پر قبول کر کے اس قربانی کے مساوی قربانی اپنی آمدنیوں میں
کریں۔ یعنی اپنی آمدنیوں میں سے زائد چندے ادا کریں اور یہ چندے بھی قرض کی
ادائیگی پر خرچ ہوں ۔
-
کارکنوں کی کٹوتی کو قرض سمجھا جائے جو توفیق پر انجمن ادا کرے ۔ کوشش کی جائے کہ
ریٹائرڈ ہونے والے کارکن کو یہ قرض پراویڈنٹ فنڈ کے ساتھ ادا کر دیا جائے ۔ علاوہ اوپر
کی مستقل تجویزوں کے غیر ضروری جائدادوں کو بھی فروخت کر دیا جائے اور اس آمد سے
قرض اُتارا جائے ۔