بعض ضروری تشریحات
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)
خطابات شوری جلد دوم
۳۵۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
بجٹ کو اُس کی حد میں رکھنے کے متعلق تجاویز
(۱) یہ قانون کر دیا جائے کہ دوران سال میں جو تغیر انجمن بجٹ میں کرے اُس کے لئے خود
بجٹ میں سے گنجائش نکالے، بجٹ کو زائد نہ کیا جائے ۔
(۲) کسی افسر کو کسی سہ ماہی میں را بجٹ سے زائد خرچ کرنے کا اختیار نہ ہو سوائے خاص
منظوری کے ۔ اور انجمن ہر اُس درخواست کو رد کر دے جو خرچ کرنے کے بعد منظوری
کے لئے دی گئی ہو۔
(۳) بجٹ میں زیادتی کی کوئی تجویز دوران سال میں پیش نہ ہو سوائے مندرجہ ذیل صورتوں کے
(الف) جو تجویز خلیفہ وقت کی طرف سے ہو۔
(ب) انجمن کی طرف سے ہو اور ناظر بیت المال اس کی ذمہ داری لے ۔
بعض ضروری تشریحات
کر
میں نے تجویز کیا ہے کہ آئندہ تین مبلغوں کا باقاعدہ لینا بند کیا جائے ۔ اس بارہ میں
یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا جامعہ کی آخری دو جماعتیں اُڑا دی جائیں؟ اگر ایسا کیا گیا تو
ایک تو جامعہ کا موجودہ عملہ بے کار ہو جائے گا ، دوسرے بوقت ضرورت مشکلات پیش آئیں
گی۔ سو اس بارہ میں میری تجویز یہ ہے کہ عملہ کو بیکار نہ کیا جائے اور جماعتیں جاری رہیں ۔
صرف یہ کیا جائے کہ ان جماعتوں میں طب اور دوا سازی کا علم بڑھا دیا جائے ۔ مثلاً ۲/۳
وقت تحصیل طب میں طلباء خرچ کریں اور ۱۳ دوسرے علوم کی تحصیل میں اور فارغ ہو کے
مناسب جگہوں پر مطب کھول دیں۔ چونکہ یہ طلباء عربی زبان میں اچھے ماہر ہوں گے ، تھوڑی
محنت سے علم طب کے مبادی اور اصول سیکھ سکیں گے۔ جس کی مدد سے وہ خود مطالعہ سے علم
بڑھا سکیں گے۔ اس وقت طبیبوں کی لیاقت کا جو معیار عام طور پر پایا جاتا ہے اس سے زیادہ
لیاقت یہ پیدا کر سکتے ہیں بشرطیکہ ہوشیار ہوں۔ خصوصاً جبکہ ہمارا اپنا ہسپتال ہے اور تشریح
اور مرہم پٹی اور تھوڑی سی کمپونڈری بھی وہ وہاں سیکھ سکتے ہیں۔ اس طریقہ سے ایک وسیع جال
طبیبوں کا پھیلایا جا سکتا ہے۔ یہ لوگ عربی مدارس قائم کر کے بھی مفید کام کر سکتے ہیں۔
خطابات شوری جلد دوم
۳۵۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
میری رائے میں یہ بہتر ہوگا کہ ان طلباء میں سے مستحق اور لائق طلباء کو تکمیل تعلیم کے بعد کچھ
رقم کام کی ابتدائی مشکلات پر قابو پانے کے لئے دے دی جائے ۔ بے شک اس صورت میں
ہمیں ایک اچھا طبیب ملازم رکھنا ہو گا لیکن یہ خرچ زیادہ نہ ہوگا کیونکہ انجمن کے کئی عہدہ دار
ریٹائرڈ ہونے والے ہیں اور اس عملہ میں سے گنجائش نکالی جا سکتی ہے۔ اس تجویز کے ماتحت
اگر دیکھا جائے تو خرچ اور آمد کی صورت یہ ہوگی ۔ ایک طبیب فرض کرو ساٹھ روپیہ ماہوار
کا، چالیس روپے دوائیوں وغیرہ کے لئے گل سو روپیہ ماہوار ۔ تین لڑکے جن کو وظیفہ دیا
جائے ۔ (بشرطیکہ اس کے بغیر گزارہ نہ چلے ) تمیں روپیہ ماہوار ۔ اس میں سے آخری خرچ
اب بھی ہو رہا ہے ۔ پس صرف سو روپیہ ماہوار خرچ بڑھے گا جو میں نے بتایا ہے انجمن کے
موجودہ عملہ کی تبدیلیوں سے پورا ہو سکتا ہے اور اسی سال ہو سکتا ہے۔ جب طالب علم پاس
ہوں تو جیسا کہ میں نے اوپر ذکر کیا ہے ضرورت مند اور وقف کنندہ طلباء کو کچھ رقم جو میرے
خیال میں سو روپیہ سے دوسو روپیہ تک مناسب ہو گی امداد یا قرض دے کر کسی خاص مقام پر
جو تبلیغ اور طب دونوں کے لحاظ سے اچھا ہو ، بٹھا دیا جائے ۔ اگر اس امداد کی اوسط سو روپیہ
فی طالب علم سمجھی جائے تو یہ تین سو روپیہ ہوا ۔ جب کبھی سلسلہ کو مزید مبلغوں کی ضرورت پیش
آئے ان طلباء میں سے ایک یا ایک سے زیادہ طالب علموں کو حسب ضرورت منتخب کر کے
ایک سال کے زائد مطالعہ کے بعد کام پر لگا دیا جائے۔ اس طرح نئے مبلغ بھی وقت پر مل
سکیں گے اور جن کی ضرورت نہ ہوگی اُن کی عمر بھی ضائع نہ ہوگی ۔
اس وقت تین مبلغ سالانہ لئے جاتے ہیں۔ ان کی تنخواہ ۴۵ سے ۶۵ تک ہوتی ہے۔
اور اوسط ۵۵ فرض کر کے پونے دو سو روپیہ ماہوار کی بچت صرف پہلے سال میں نکل آتی ہے
جو دس سال میں ہیں ہزار سالانہ کی بچت بن جاتی ہے۔ زائد تین سو کا خرچ جو طب کا کام
چلانے کے لئے دیا جانے کی تجویز ہے، وہ بھی اگر ضرورت ہو صرف سفر خرچ کی کمی سے نکل
آتا ہے۔ کیونکہ قریباً فی مبلغ ایک سو روپیہ سالانہ سفر کے اخراجات میں خرچ ہوتے ہیں۔
پس ان تین مبلغوں کے اُڑ جانے سے تین سو روپے سفر خرچ کے بچ جاتے ہیں اور یہی رقم
حسب ضرورت فارغ التحصیل طلباء کو کام چلانے کے لئے دی جاسکتی ہے اور ہندوستان میں
مختلف جگہوں پر مطب کھولے جا سکتے ہیں ۔ اگر جیسا کہ میں نے اوپر لکھا ہے یہ لوگ علاوہ
خطابات شوری جلد دوم
۳۵۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
طب کے عربی کی تعلیم کی جماعتیں بھی کھول دیں تو تھوڑے ہی عرصہ میں مختلف علاقوں میں
احمدیت کے مرکز قائم ہو سکتے ہیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ ۔
در حقیقت طب، تعلیم ہم اور تجارت یہ تین بہترین ہتھیار تبلیغ کے ہیں اور انہی کے ذریعہ
تبلیغ کو وسعت دی جاسکتی ہے۔ ہم نے تحریک جدید کے کام میں تجربہ کیا ہے کہ تعلیم کا ہتھیار
اور علاج کا ہتھیار اکثر جگہ نہایت کامیاب ہوا ہے۔ اور اشد ترین دشمن جو پہلے نفرت کرتے
تھے محبت سے پیش آنے لگ گئے ہیں ۔
ぢー
اسی طرح یہ بھی فیصلہ کر لینا چاہئے کہ جو طلباء جامعہ کی آخری جماعتوں سے فارغ ہو کر
نکلیں اُن کو سلسلہ کی کارکنی کے لئے دوسروں پر ترجیح دی جائے ۔ اس طرح بھی ان جماعتوں
کے طلباء کیلئے کام نکل سکے گا اور یہ جماعتیں بند کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے گی ۔
اس فوری بچت کے علاوہ بعض اور اصلاحات بھی میرے ذہن میں ہیں جن پر غور کر
لیا جائے ۔ یہ اصلاحات بھی آئندہ چند سال میں میں جا کر اخراجات میں خاص خاص کمی کر دیں گی۔
اور موجودہ حالات کے لحاظ سے کام میں بھی ان سے ترقی ہو جائے گی ۔
(1) مدرسہ احمدیہ کی نسبت میرا ہمیشہ سے یہ خیال رہا ہے اور اب بھی ہے کہ اگر حالات
مساعدت کریں تو اس کی جماعتیں شروع سے الگ رہیں تاکہ دین کا خالص ماحول پیدا
ہو جائے۔ اور میں ہمیشہ اس امر پر زور دیتا رہا ہوں کہ اس کی چھوٹی جماعتیں بھی الگ
رہیں ۔ لیکن عملاً آ کر ایک وقت معلوم ہوئی ہے جس کا حل اس وقت ہمارے پاس نہیں ہے
اور وہ یہ کہ مالی دقت کی وجہ سے مدرسہ کا عملہ ہمیشہ ایسا مقرر ہوتا رہا ہے جو حساب جغرافیہ
وغیرہ کی اعلیٰ لیاقت پیدا کرنے کا اہل نہ تھا اور اسی طرح انگریزی کی اعلیٰ تعلیم جس کے
نتیجہ میں مبلغ انگریزی لیکچر وغیرہ دے سکیں کبھی نہیں دی گئی اور موجودہ حالت میں نہیں
دی جا سکتی ۔ نتیجہ یہ ہوا ہے کہ مدرسہ احمدیہ کے سات سالہ نصاب اور جامعہ کے چار سالہ
نصاب کے باوجود ان کی انگریزی اور دنیوی واقفیت بالکل کم ہوتی ہے۔ دوسری طرف
ہائی سکول میں یہ نقص ہوا ہے کہ اس کے لئے دینیات کا اعلیٰ عملہ مہیا نہیں کیا گیا۔ جس کا
نتیجہ یہ ہوا ہے کہ وہاں سے طلباء دینیات کی نامکمل تعلیم پا کر نکلتے ہیں۔ پس ان حالات کو
دیکھتے ہوئے ( کہ ابھی ہماری مالی حالت ایسی نہیں کہ دو بوجھ ایک وقت میں اُٹھا سکیں )
خطابات شوری جلد دوم
۳۵۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
اُس وقت تک کے لئے کہ اللہ تعالیٰ ہماری مالی حالت کو اچھا کرے، میری تجویز یہ ہے
کہ آئندہ انٹرنس پاس طلباء مدرسہ احمدیہ میں داخل کئے جائیں ۔ اور صرف تین سال کا
کورس ہو۔ آئندہ چار سال تک ترتیب کے ساتھ نئی جماعت کا داخلہ روک دیا جائے
اس طرح چار سال میں مدرسہ کی تین جماعتیں رہ جائیں گی ۔ اور انٹرنس پاس طلباء لئے
جانے شروع ہو جائیں گے ۔ آج سے چار سال بعد انٹرنس پاس طلباء پانچویں جماعت
میں داخل کئے جائیں جو آئندہ مدرسہ کی پہلی کلاس ہو گی ۔ تمام دنیوی علوم جو اب
پڑھائے جاتے ہیں وہ اُڑا دیئے جائیں سوائے انگریزی کے جو کالج کی لیاقت کے
برابر ہو، جس کے لئے ایک لائق پروفیسر مقرر کیا جائے ۔ اگر کسی وقف کنندہ کو انگلستان
میں تعلیم دلائی جائے تو وہ معمولی گزارہ لے کر کام کر سکے گا اور خرچ میں بھی کوئی خاص
زیادتی نہ ہو گی ۔ نصاب میں اس امر کو مد نظر رکھا جائے کہ انگریزی میں کم سے کم ایف۔
اے تک کی لیاقت مولوی فاضل پاس کرنے تک لڑکوں میں پیدا ہو جائے ۔ جو پانچ سال
کے تعلیمی عرصہ کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئی مشکل امر نہیں صرف اچھے پروفیسر کی ضرورت
ہوگی ۔ اس دوران موجودہ عملہ کو دوسری جگہوں میں جذب کرنے کی کوشش کی جائے۔
اور آہستہ آہستہ جب سب عملہ جذب ہو جائے یا ریٹائرڈ ہو جائے تو یہ بھی کوشش کی
جائے کہ مدرسہ کو کالج میں جذب کر دیا جائے اور صرف چار جماعتیں کر دی جائیں یا
پانچ ہی رہیں اور شروع سے ہی طب کی تعلیم کو نصاب میں شامل کر لیا جائے ۔ اس تجویز
پر عمل کر کے چار سال کے عرصہ تک مدرسوں اور وظائف وغیرہ کی تخفیف سے میں سمجھتا
ہوں کا فی تخفیف ہو جائے گی اور چونکہ بنیاد اس تعلیم کی ہائی سکول ہو گا اس کی دینیات کی
طرف زیادہ توجہ ہو جائے گی اور یہ زائد فائدہ ہوگا۔
جیسا میں نے کہا ہے میں دینیات کے ماحول کو بچپن سے شروع کرنا پسند کرتا ہوں ۔
لیکن سر دست مالی مشکلات اور عملہ کی دقتوں کو دور کرنے کا یہ اچھا ذریعہ ہے۔ اس کے
بعد جب حالات درست ہوں ، بالکل ممکن ہے کہ ضروری ماحول ہائی سکول میں ہی پیدا
کرنے کی رائج الوقت قانون اجازت دے دے۔ یا پھر نئے سرے سے مدرسہ کی
جماعتیں کھول دی جائیں ۔ چھوٹی جماعتیں ہر وقت آسانی سے کھولی جاسکتی ہیں اس میں سے
خطابات شوری جلد دوم
۳۵۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
کوئی دقت نہیں ہے۔ اس تجویز سے یہ بھی فائدہ ہوگا کہ انگریزی تعلیم کی زیادتی کی وجہ
سے ان طلباء کو مولوی فاضل کے بعد بی اے کرنے میں دقت نہ ہوگی اور جو سرکاری
ملازمتیں کرنا چاہئیں گے اُنہیں اس میں آسانی رہے گی ۔
(۲) آئندہ جو نئے کارکن لئے جائیں وہ حتی الوسع وقف کنندگان میں سے لئے جائیں جو
تحریک جدید کی شرائط کے ماتحت اپنے آپ کو پیش کریں۔ اور اس طرح ایسے بجٹوں
سے چھٹکارا حاصل کیا جائے جو باقاعدہ بڑھتے چلے جاتے ہیں ۔ ہاں یہ اصول مد نظر رہنا
چاہئے کہ ایک خاص فنڈ ایسے لوگوں کی خاص ضرورتوں کے لئے کھول دیا جائے۔ جیسے
شادی بیاہ ہے، خاص بیماری ہے یا وفات کی صورت میں بچوں کا گزارہ ہے۔ مکان کی
ضروریات ہیں ۔ اور ایسے فنڈ کے لئے مثلاً دس فیصدی سلسلہ کی آمد ریز روفنڈ کے طور پر
جمع ہوتی جائے ۔
موجودہ کارکنوں میں بھی اس قسم کے اصول پر کام کرنے کی تحریک کی جائے لیکن جو
اپنی خوشی سے اس کے لئے تیار نہ ہوں انہیں مجبور نہ کیا جائے جو پرانے کارکنوں میں سے
وقف کریں ، ان کی تنخواہوں میں تنزل نہ کیا جائے ۔ ہاں آئندہ ترقیات بند کی جائیں اور
امداد صرف اِس اصل پر دی جائے کہ رقم زیادہ ہو جائے تو بطور خاص بونس یعنی عطیہ کے رقم
دی جائے ۔ اگر روپیہ آ گیا تو امداد ملے ورنہ نہیں۔ ایسے لوگوں کو جو وقف کنندہ نہ ہوں
ملازمت میں توسیع نہ دی جائے ۔
بناوٹ اور نمائش کو بند کرنے کے لئے یہ قاعدہ ہو کہ صرف وہی لوگ وقف کر سکتے
ہیں جو ابھی اپنے گریڈ کی انتہاء کو نہیں پہنچے۔ جو گریڈ کی انتہاء کو پہنچ چکے ہوں ان کے لئے
وقف بے معنی ہو جاتا ہے۔
تحریک جدید کے وقف کنندگان کے لئے زیر تجویز قوانین یہ ہیں :۔
(۱) ہر غیر شادی شدہ کارکن کو پندرہ روپیہ ماہوار ۔ شادی شدہ کو ہیں اور چار بچوں تک تین پر غیر شادی شده کارکن کو پندره روی ماهواره ای شده و بین اور یا ہر
ماہواری ہوکر تم گزار ہی نہیں وہی ہوگی۔ یہ تم
اور چار بچوں تک تین
روپیہ ماہوار کی زیادتی ہو کر آخری رقم گزارہ کی بتیس روپیہ ہو گی ۔ یہ رقم گریجوایٹ اور
غیر گریجوایٹ سب کے لئے یکساں ہوگی ۔
(۲) اگر کسی نفع رساں کام پر کسی وقف کنندہ کو لگایا جائے گا تو علاوہ گزارہ کے نفع میں سے
خطابات شوری جلد دوم
بھی اُسے حصہ دیا جائے گا۔
۳۶۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
(۳) اگر خدانخواستہ کسی وقت اس قدر گزارہ بھی ان کو نہ دیا جا سکے تو حسب وعدہ وقف کنندگان
دوسرے کام کر کے اپنے گزارے کریں گے اور جن کو بھی اس طرح عارضی طور پر فارغ
کیا جائے یا مستقل طور پر انہیں کوئی عذر نہ ہوگا ۔
(۴) جو لوگ غیر شادی شدہ ہوں گے اُنہیں ایسی صورت میں بغیر خرچ کے پھر کر تبلیغ کرنی
ہوگی ۔
(۵) جو شادی شدہ سلسلہ کے کام کے لئے رکھ لئے جائیں گے اُنہیں ایسے ایام میں اس
اصول پر کام کرنا ہو گا کہ سائر کا بجٹ تیار ہو کر جو رقم بچے اُسے ان میں بانٹ دیا جائے ،
خواہ کس قدر کم رقم ہی کیوں نہ بچے۔
(۶) اس کے مقابل اگر تحریک کی آمد مستقل پیمانہ پر بڑھ جائے تو انہیں حسب لیاقت واہمیت
خدمت خاص عطیہ (یعنی بونس ) دیا جائے گا ۔ اس عطیہ کی کمی زیادتی کے بارہ میں بعد
میں قوانین تجویز کئے جائیں گے۔
خاکسار
مرزا محمود احمد
الحمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
( رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء )
ا صحيح بخارى كتاب الرقاق باب التواضع -
الحجرات: ۱۵
سنن ابو داؤد كتاب الادب باب في المشورة -
المائدة : ١٠٦
ه الحجر : ٨٩
صحیح بخارى كتاب النكاح اح باب الاكفاء في الدين -
ك الاحزاب : ۵۱
سنن ابو داؤد كتاب السنة باب في الزوم السنة -
و مشكوة المصابيح باب مناقب ابی بکر ۔
خطابات شوری جلد دوم
۳۶۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
الاصابة في تمييز الصحابة الجز الاوّل صفحه ۳۱۷ مطبع دار الاحياء
التراث العربي الطبعة الاولى سنه ١٣٢٨ هـ
ال طه : ۲۶ تا ۲۹
۱۲ نوح : ۶۰
نوح : ۱۰
العنكبوت : ٣
۱۵ تذکره صفحه ۴۲۹ ۔ ایڈیشن
چهارم
متی باب ۲۴ آیت ۴۲ ( مفهوماً )
کل متی باب ۲۵ آیت ۱ تا ۱۳
النور : ٣٦
وا صحيح بخارى كتاب المغازى باب غزوة تبوك وهي غزوة العسرة -
۲۰ صحیح بخاری کتاب المغازی باب غزوة تبوك وهي غزوة العسرة -
۲۱
۲۲ تذکرۃ الشہادتین صفحه ۶۷ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۶۷
٢٣ البقرة : 9