مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء۔پہلا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)
خطابات شوری جلد دوم
۴۲۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
منعقده ۲۲ تا ۲۴ / مارچ ۱۹۴۰ء )
پہلا دن
جماعت احمدیہ کی بیسویں مجلس مشاورت تعلیم الاسلام ہائی سکول کے وسیع ہال میں
۲۲ تا ۲۴ مارچ ۱۹۴۰ء منعقد ہوئی ۔ قرآن کریم کی تلاوت کے بعد دُعا سے متعلق حضور نے
فرمایا :-
اور
دعا ہم لوگ خدا تعالیٰ کے کلمہ کے اعلاء اور اس کے قائم کردہ سلسلہ کے نظام ، نظام کی تجدید اور
توسیع کے لئے اس وقت جمع ہوئے ہیں اور چونکہ یہ کام خدا تعالیٰ کا ہے اس لئے ہم اُسی
سے مدد مانگتے اور اُس کی نصرت اور تائید طلب کرتے ہیں ۔ آج دنیا میں نہایت عظیم الشان
تغیرات پیدا ہو رہے ہیں۔ ایسے عظیم الشان تغیرات کہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ اگلے سال کی دُنیا کا
وہی ہو گی جو آج ہے۔ حکومتیں سکّہ کی طرح پگھل رہی ہیں اور ان کی جگہ نئے نظام او
نئے تغیرات لے رہے ہیں ۔ خیالات میں ویسا ہی جوش ہے جیسے زمین کی گہرائیوں میں
آتش فشاں پہاڑوں کے نیچے جوش ہوا کرتا ہے۔ بہت سے ولولے اور جوش لوگوں کے
دلوں میں پیدا ہو رہے ہیں۔ بہت سے فلسفے نئے اجسام پکڑ رہے ہیں، بہت سی پرانی اچھی
باتیں تباہ ہوتی جا رہی ہیں اور بہت سی نئی اچھی باتیں نکل رہی ہیں ۔ اسی طرح بہت سے
پرانے بُرے خیالات مٹ رہے ہیں اور بہت سے نئے بُرے خیالات دنیا میں پیدا ہو رہے
ہیں ۔ غرض اس وقت ایک ایسا عظیم الشان تغیر رونما ہے کہ دنیوی تاریخ میں اس قسم کے تغیر کے
بہت کم واقعات ملتے ہیں۔ ان حالات میں ہماری مثال بالکل اُس آدمی کی سی ہے جو روشنی
خطابات شوری جلد دوم
۴۳۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
کی شعاع کو اپنے ہاتھ سے پکڑنا چاہے مگر پیشتر اس کے کہ اُس کے ہاتھ اُس تک پہنچیں وہ
شعاع کہیں کی کہیں نکل جائے ۔ پس آؤ ہم اپنے خدا کے آگے عجز اور زاری سے گریں
اور اُس سے در درخواست کریں کہ وہ اس نام ناممکن کام کو اپنے فضل سے ہمارے لئے ممکن بنا
دے۔ ہماری کمزوریوں کو دور کرے اور ہمیں ایسی طاقت اور قوت بخشے کہ اُسی کے فضل اور
رحم کے ساتھ اس کے نام کو دُنیا میں پھیلا سکیں، اور دُنیا میں خود پسندی اور خودرائی کے
خیالات کو دور کر کے خدا تعالیٰ کی حکومت اور اس کے رسولوں کی حکومت اور اس کے دین کی
حکومت کو قائم کر سکیں ، اور ہمارے اپنے نفوس جو منہ زور گھوڑے کی طرح ہمارے قابو سے
نکل رہے ہیں اللہ تعالیٰ ہمیں ان پر اس طرح بیٹھنے کی توفیق دے کہ وہ منہ زور گھوڑے اُن
سیدھے ہوئے گھوڑوں کی طرح بن جائیں جو ہر اُس مقام پر دوڑتے ہوئے پہنچ جائیں
جہاں خدا تعالیٰ کے دین کے متعلق استمداد کی آواز اُٹھ رہی ہو اور وہ اس طرح ہمارے
اشاروں کے نیچے چلیں کہ کسی ایک موقع پر بھی ان میں نافرمانی کی روح نظر نہ آئے۔ لیکن
یہ کام ہماری طاقت سے بالا ہے۔ خدا ہی ہے جو ایہ جو ایسا کر سکتا ہے، اسے ہرفتم کی طاقتی
حاصل ہیں اور وہ بہت ہی فضل اور رحم کرنے والا ہے۔ جب کوئی بندہ اُس کی طرف مجھکتا
ہے تو وہ اس کی آواز سنتا اور اس کی دُعاؤں کو قبول کرتا ہے اور جب کوئی شخص اس کے
دروازہ کو کھٹکھٹاتا ہے تو وہ اپنے دروازہ کو اس کے لئے کھول دیتا ہے اور کسی سائل کو بھی
نا کام نہیں جانے دیتا ۔
افتتاحی تقریر
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
اے عزیز و! جو مختلف جہات اور اطراف سے اس مجلس شوری میں شامل ہونے کے
لئے جمع ہوئے ہو ہماری ذمہ داریاں اور ہمارے فرائض ایسے نازک ہیں کہ ان کا خیال کر
کے بھی دل کانپ جاتا ہے ۔ وہ نیا آسمان اور نئی زمین بنانے کا کام جو اللہ تعالیٰ نے حضرت
مسیح موعود عليه الصلوۃ والسلام کے سپرد فرمایا تھا اب وہ ان کے ہاتھوں سے منتقل ہو کر
ہمارے سپرد کیا گیا ہے۔ اور ہم میں سے ہر ایک بلا استثناء وہ شخص ہے جو اس بات کو جانتا
خطابات شوری جلد دوم
۴۳۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
ہے اور سمجھتا ہے اور تسلیم کرتا ہے کہ ہم اس کام کے اہل نہیں ہیں بلکہ اس کام سے واقف بھی
نہیں ہیں جو ہمارے سپرد کیا گیا ہے۔ ہمارے سپرد یہ کام کیا گیا ہے کہ ہم ایک ایسی عمارت
تیار کریں جو دُنیوی عمارتوں کے مقابلہ میں روحانی صفت میں ایسا ہی رتبہ رکھتی ہو جیسے
دنیوی عمارتوں میں مثلاً تاج محل مگر ہم تو جھونپڑے بنانے کی بھی طاقت نہیں رکھتے۔
مزدوروں کے چھپر بنانے کی بھی ہم میں طاقت نہیں کجا یہ کہ ہم وہ عظیم الشان عمارت تیار
کریں جسے دیکھ کر اگلے اور پچھلے لوگ حیران رہ جائیں سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ یہ کام
ہماری طرف سے خود ہی کر دے۔ جیسے پرانے قصوں میں بیان کیا جاتا تھا کہ جنات لوگوں
کے مکان بنا جایا کرتے تھے۔ ہماری امیدیں بھی اپنے رب پر ایسی ہی ہیں ۔ وہ فرضی جن تو
لوگوں کے کیا مکانات بناتے تھے البتہ ہم یہ امید رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہم پر یہ رحم کرے کہ
جب ہم سو رہے ہوں تو اپنے فضل سے وہ روحانی عمارت دنیا میں خود بخود کھڑی کر دے اور
جب ہم جاگیں تو یہ دیکھ کر اُس کے حضور سجدات شکر بجالائیں کہ خدا نے ہم پر رحم کر کے وہ
کام خود بخود کر دیا ہے جس کا بجالانا ہمیں اپنے لئے بالکل ناممکن نظر آتا تھا اور جس کا کرنا
ہمیں سخت مشکل دکھائی دیتا تھا۔ مگر جہاں ایک حصہ اس کام کا ایسا ہے جو دعاؤں اور
عاجزی اور زاری سے خدا تعالیٰ سے کروایا جا سکتا ہے وہاں اس کام کا ایک حصہ ایسا بھی
ہے جو ۔ مارے ذمہ ہے ۔ اور جس کی طرف اگر ہم نگاہ نہ رکھیں گے اور اگر ہم اپنے اس حصہ
کو پورا کرنے کی کوشش نہ کریں گے تو ہم اللہ تعالی کے اُس فضل کے کبھی مستحق نہیں ہو سکتے
جس کی ہم اُمید لگائے بیٹھے ہیں۔ اور وہ یہ ہے کہ ہمیں اپنے کام کے لئے ہمیشہ اہل لوگوں کا
انتخاب کرنا چاہئے ۔
مجھے افسوس سے کہنا پڑتا
شوری کے نمائندوں کا انتخاب درست ہونا چاہیئے ہے کہ بعض جماعتیں ایسی
ہیں جو مجلس شوری میں اپنے اہل نمائندے چن کر نہیں بھجواتیں ۔ چنانچہ میں نے اس سال
کے نمائندگان کی جو لسٹیں دیکھیں ہیں ان میں بعض منافق بھی نظر آئے ہیں ، بعض نہایت
کمزور ایمان والے بھی مجھے دکھائی دیتے ہیں ، بعض بڑ بولے اور معترض بھی میں نے دیکھے
ہیں اور بعض یقینی طور پر ایسے لوگ ہیں جو اپنے اندر بہت تھوڑا ایمان رکھتے ہیں ۔ اگر
خطابات شوری جلد دوم
۴۳۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
جماعتیں اپنے نمائندگان کا صحیح انتخاب کرتیں تو اس قسم کی کوتاہی اور غفلت ان سے کبھی سرزد
نہ ہوتی مگر افسوس ہے کہ جماعتیں یہ نہیں دیکھتیں کہ کون نمائندگی کا اہل ہے بلکہ وہ یہ دیکھا
کرتی ہیں کہ کون فارغ ہے جسے قادیان بھیجا جا سکتا ہے اور جب نمائندگی کا سوال ہو تو وہ
پوچھ لیتی ہیں کہ کیا کوئی فارغ ہے اور کیا وہ قادیان جا سکتا ہے؟ اس پر جو بھی کہہ دے کہ
میں فارغ ہوں اُسے بھجوا دیا جاتا ہے اور یہ قطعی طور پر نہیں سمجھا جاتا کہ اس مجلس شوری کی
ذمہ داریاں کتنی وسیع ہیں اور کتنے اہم فرائض ہیں جو نمائندگان پر عائد ہوتے ہیں۔ صرف
اس لئے کہ ایک شخص فارغ تھا یا صرف اس لئے کہ ایک شخص بڑبولا اور معترض تھا یا صرف
اس لئے کہ ایک شخص زیادہ آسودہ حال تھا یا صرف اس لئے کہ ایک شخص آگے آنا چاہتا
تھا ، اُنہوں نے ان کو نمائندہ بنا کر قادیان بھیج دیا۔ حالانکہ وہ شخص جو آگے آنا چاہے اور خود
بخود کوئی عہدہ مانگے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسے شخص کے متعلق یہ فرمایا کرتے تھے
کہ اُسے وہ عہدہ نہیں دیا جائے گا لے پس میں جماعت کو آپ لوگوں کی وساطت سے پیغام
پہنچانا چاہتا ہوں کہ جو کام خدا کا ہے وہ تو بہر حال اسے پورا کرے گا مگر جس کام کا ہمارے
ساتھ تعلق ہے اگر ہم اس کام کو دیانت داری کے ساتھ سرانجام نہیں دیں گے تو اللہ تعالیٰ
کے فضلوں کے نزول میں دیر لگ جائے گی ۔
پس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو اور نمائندگی کے لئے ہمیشہ اہل لوگوں کو منتخب کرو۔ جہاں
تک میں سمجھتا ہوں میرا یہ خیال ہے کہ جماعت نے ابھی تک مجلس شوری کی اہمیت کو نہیں
سمجھا۔ اُنہوں نے صرف اس کو ایک مجلس سمجھ لیا ہے جس کے متعلق وہ سمجھتے ہیں کہ اگر اس
میں اُنہوں نے اپنی جماعت کا کوئی نمائندہ نہ بھیجا تو ان کی سبکی ہو گی اسی لئے اُنہوں نے
کامل غور سے کام نہیں لیا اور نمائندہ کے طور پر پر بعض منافقین کا بھی انتخاب کر لیا ہے۔ اسی
طرح اُنہوں نے بے نمازیوں کو بھی چن لیا ہے بلکہ ان لوگوں کو بھی چن لیا ہے جن کا کام
سلسلہ پر ہر وقت اعتراضات کرتے رہنا ہے۔ صرف اس لئے کہ وہ بڑے بڑ بولے تھے یا
صرف اس لئے کہ وہ معترض تھے یا صرف اس لئے کہ وہ دولت مند تھے یا صرف اس لئے
کہ وہ خواہش رکھتے تھے کہ انہیں آگے آنے کا موقع ملے ۔ حالانکہ اس مجلس شوری کے سپرد
ایک ایسا کام ہے جس کی اہمیت اور نزاکت ایسی عظیم الشان ہے کہ اس کو کسی وقت بھی
خطابات شوری جلد دوم
۴۳۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اور وہ یہ کہ اس مجلس کے سپرد ایک کام یہ بھی ہے کہ اگر کسی خلیفہ کی
ناگہانی موت ہو جائے تو یہ مجلس اُس کی وفات پر جمع ہو اور نئے خلیفے کا انتخاب کرے۔ اگر
اس جماعت کے اندر بھی منافقین شامل ہوں، اگر اس جماعت کے اندر بھی کمزور ایمان
والے لوگ شامل ہوں، اگر اس جماعت کے اندر بھی بے نمازی شامل ہوں، اگر اس
جماعت کے اندر بھی وہ بڑبولے اور معترض شامل ہوں جن کے دل اللہ تعالیٰ کی خشیت سے
بالکل خالی ہوں تو نتیجہ یہ ہوگا کہ اس مجلس میں بھی پارٹی بازی شروع ہو جائے گی اور کہ کوئی کسی
کی طرف جھک جائے گا اور کوئی کس کی طرف اور لڑائی جھگڑا اور فساد شروع ہو جائے گا۔ جیسے
بعض ناقص العقل اور کمزور جماعتوں میں پریذیڈنٹ وغیرہ کے انتخاب کے موقع پر اس قسم
کے جھگڑے ہو جایا کرتے ہیں اور جماعت کا ایک حصہ کسی کے متعلق پراپیگنڈہ کرتا رہتا ہے
اور دوسرا حصہ کسی کے متعلق ۔ اور انتخاب کے موقع پر بجائے سنجیدگی اور متانت کے ساتھ غور
کرنے کے ہر پارٹی یہ چاہتی ہے کہ جس کا اس نے انتخاب کیا ہے وہی پریذیڈنٹ ہو۔ اگر
اس قسم کے جھگڑے اور اس قسم کی پارٹی بازی مجلس شوری میں بھی شروع ہو گئی تو اُس وقت
خلافت خلافت نہیں رہے گی بلکہ ایک ادنی دنیوی انتظام ہوگا جو نہ دین کے لئے مفید ہو گا
اور نہ دُنیا کے لئے ۔ اس مجلس میں تو ان لوگوں کو شامل ہونے کے لئے بھیجنا چاہئے جن کا
ایمان اتنا مضبوط ہو کہ وہ سلسلہ کے فائدہ کے لئے اپنے باپ اور اپنی ماں کی بات سننے کے
لئے بھی تیار نہ ہوں گجا یہ کہ وہ اِدھر اُدھر کی باتیں سنیں اور سلسلہ کے خلاف پراپیگینڈہ کرنے
لگ جائیں ۔ اس قسم کے آدمی تو مجلس شوری سے ہزاروں میل کے فاصلہ پر رہنے چاہیں
کجا یہ کہ ان کو نمائندہ بنا کر اس مجلس میں شامل کر لیا جائے ۔
پس یہ ایک خطرناک غفلت ہے جو اس دفعہ جماعت نے کی اور میں اُمید کرتا ہوں کہ
آئندہ جماعتیں میری اس ہدایت کو یاد رکھیں گی ۔ بلکہ میں جماعت کے کارکنوں کو اس امر کی
طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ میرے اتنے حصہ تقریر کو الگ شائع کر دیں اور آئندہ مجلس شوری
کے موقعوں پر ہمیشہ اسے شائع کرتے رہیں تاکہ جماعتیں اُن لوگوں کا انتخاب کر کے بھیجا
کریں جو تقویٰ اور دیانت اور عبادت ۔ دت کے لحاظ سے بڑے ہوں ۔
یہ نادانی کا خیال ہے جو بعض جماعتوں میں پایا جاتا ہے کہ فلاں چونکہ مالی واقفیت
خطابات شوری جلد دوم
۴۳۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
رکھتا ہے، اس لئے اسے نمائندہ بنا کر بھیجنا چاہئے یا فلاں چونکہ بولتا زیادہ ہے اس لئے اسے
نمائندہ بنا کر بھیجنا چاہئے ۔ اگر محض مالی واقفیت کی وجہ سے شوری کی نمائندگی جائز ہو تو پھر تو
کوئی ہندو بھی ہمیں نمائندہ بنا لینا چاہئے ۔ اسی طرح کوئی عیسائی اگر مالی امور کے متعلق
واقفیت رکھتا ہو تو اُسے بھی نمائندہ بنا لینا چاہئے ۔
حقیقت یہ ہے کہ بجٹ سے تعلق رکھنے والی یہ باتیں محض سطحی ہیں اور دوسرا درجہ رکھتی
ہیں اگر یہ نہ ہوں تو کوئی نقصان نہیں ہو سکتا ۔ آخر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ
میں کون سا بجٹ تیار ہوا کرتا تھا۔ پھر حضرت ابوبکر کے زمانہ میں کون سا بجٹ ہوتا تھا۔
اسی طرح حضرت عمرؓ اور حضرت علیؓ کے زمانہ میں بجٹ بنتا ہی نہیں تھا ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں بھی بجٹ نہیں بنتا تھا ، حضرت خلیفہ اول کے زمانہ میں جب
کام انجمن کے سپرد ہوا تو اُس وقت بجٹ بننے لگا۔ لیکن فرض کرو کسی وقت ہم ضرورتا اس
مجلس کو اُڑا دیں تو سلسلہ کو اس سے کیا نقصان ہو سکتا ہے؟ پس بجٹ پر بحث ایک سطحی کام
ہے اور اگر ہم اس کام کے لئے ایسے ہی لوگوں کو منتخب کیا کریں جو مالی معاملات کے متعلق
اچھی واقفیت رکھتے ہوں یا بڑ بولے اور معترض ہوں اور نمائندوں کے انتخاب میں نیکی اور
تقویٰ کو مد نظر نہ رکھا کریں تو یہ ایسی ہی بات ہوگی جیسے چہرہ کی صفائی کے لئے کسی کی روح
نکال لی جائے ۔ اگر روح نہیں ہوگی تو مردہ کی لاش کو لے کر کسی نے کیا کرنا ہے خواہ اُس کا
چہرہ کیسا ہی چمکتا ہو۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اگر ہمیں ایسے متقی اور نیک لوگ ملیں جو دنیوی
علوم سے بھی آگاہ ہوں اور حسابی معاملات میں اچھی دسترس رکھتے ہوں یا اچھے لستان اور
لیکچرار ہوں تو بڑی اچھی بات ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ضرور ایسے ہی نمازی کو چنو جو حساب
نہ جانتا ہو یا ایسے ہی نیک شخص کا انتخاب کرو جو بولنا نہ جانتا ہو۔ اگر دونوں خوبیاں کسی میں
پائی جائیں تو اُسی کا انتخاب کرنا زیادہ موزوں ہوگا ۔ لیکن اگر کسی میں نیکی اور اتقاء نہیں بلکہ
وہ محض دنیوی علوم کا ماہر ہے تو تم اُس کی بجائے اُس متقی اور پر ہیز گار انسان کا انتخاب کرو
جو اپنے دل میں دین کا درد رکھتا ہو، جو بڑ بولا نہ ہو، جو اپنے آپ کو آگے کرنے کی عادت نہ
رکھتا ہو اور بائیں ہمہ بات کو سمجھنے اور مشورہ دینے کی بھی اہلیت رکھتا ہو ۔ مگر یہ کہ صرف دنیوی
علوم وفنون کو مد نظر رکھا جائے اور یہ نہ دیکھا جائے کہ وہ اپنے دل میں اللہ تعالیٰ کی خشیت اور
خطابات شوری جلد دوم
۴۳۵
محبت بھی رکھتا ہے یا نہیں ایک فضول بات ہے۔
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
دین اور تقویٰ کی اہمیت پس میں جماعت کے دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا
ہوں اور متعلقہ کا رکنوں کو بھی ہدایت کرتا ہوں کہ وہ میرے
اس حصہ تقریر کو بقیہ جماعت تک پہنچا دیں اور پھر متواتر پہنچاتے رہیں کہ مجلس شوری کے
نمائندے ایسے ہی منتخب کرنے چاہئیں جن کے اندر تقویٰ وطہارت ہو۔ جو لوگ لڑا کے اور
فسادی ہوں ، نمازوں کی پابندی کرنے والے نہ ہوں ، جھوٹ بولنے والے ہوں ، معاملات
کے اچھے نہ ہوں ، بلا وجہ ناجائز افتراء اور اعتراض کرنے والے ہوں یا منافق اور کمزور
ایمان والے ہوں ان کو بطور نمائندہ انتخاب کرنا جماعت کی جڑ پر تبر رکھنا ہے اور ایسے لوگوں
کو مجلس کے قریب بھی نہیں آنے دینا چاہئے چاہے وہ کروڑوں روپیہ کے مالک ہوں اور
چاہے وہ باتیں کر کے تمام مجلس پر چھا جانے والے ہوں۔ ہمارے لئے وہی لوگ مبارک
ہیں جن کے اندر دین اور تقویٰ ہے خواہ وہ اچھی طرح بول بھی نہ سکتے ہوں ۔ اس کے
مقابلہ میں وہ لوگ جن میں دین اور تقویٰ نہیں خواہ وہ کتنے ہی لستان اور لیکچرار ہوں اور خواہ
اُن کے گھر سونے اور چاندی سے بھرے ہوئے ہوں ، ہمیں اُن کی ہرگز ضرورت نہیں اور وہ
اس مجلس سے جس قدر دور رہیں اُتنا ہی ہمارے لئے اچھا ہے۔
اس کے بعد میں دوستوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جیسا کہ ایجنڈے میں شائع ہو چکا
ہے آج میری اس تقریر کے بعد ایجنڈا پیش ہو گا اور اس کے بعد ممبر ان سب کمیٹی کا اعلان
کیا جائے گا جو اپنے اجلاس منعقد کر کے تفصیلی رپورٹ کریں گی ۔ اور در حقیقت ہمارا ہمارا کام
اُسی وقت سے شروع ہوتا ہے جب سب کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد اُن کی رپورٹیں آ جاتی
ہیں۔ اس سے پہلے ہمارا اتنا ہی کام ہوتا ہے کہ ہم ایجنڈا پیش کر دیں اور پھر سب کمیٹیوں
کے ممبران کا اعلان کر دیں۔ اور جیسا کہ میں نے پہلے بھی کئی دفعہ بتایا ہے اور جیسا کہ اس
تقریر میں بھی میں بیان کر چکا ہوں سب کمیٹی کے ممبران بھی ہمیں ایسے ہی منتخب کرنے
چاہئیں جو خدا تعالیٰ کی فرمانبرداری کر کے اُس کی برکتیں ہمارے لئے لائیں ۔ ایسے لوگ
منتخب نہیں کرنے چاہئیں جو صرف لستان ہوں اور باتیں کرنی جانتے ہوں ۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ
ایسے ہی لوگوں سے کام لیا ہے جو دنیا کی نگاہ میں حقیر اور ذلیل ہوتے ہیں اور در حقیقت ہر
خطابات شوری جلد دوم
۴۳۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
نبی کے زمانہ میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ چھوٹے بڑے کئے جاتے ہیں اور بڑے چھوٹے کئے
جاتے ہیں ۔ پس یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ جو لوگ دُنیا کی نگاہ میں بڑے ہیں وہ زیادہ مفید
ثابت ہو سکتے ہیں۔ یا جو دنیا کی نگاہ میں چھوٹے ہیں وہ ہمارے کام نہیں آ سکتے ۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام اور تائید الہی حضرت موسی علیہ السلام کو جب وحی ہوئی کہ جا اور فرعون کو تبلیغ کر تو اُنہوں نے
1
اللہ تعالیٰ کے حضور عذر کیا اور کہا کہ میں اچھی طرح بولنا نہیں جانتا، میرے بھی بھائی ہارون کو
میرے ساتھ کر دیجئے ۔ وہ زیادہ عمدگی سے بولنا جانتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام
کی اس درخواست پر حضرت ہارون علیہ السلام کو اُن کا نائب تو مقرر کر دیا مگر موسیٰ علیہ السلام
کو اپنے فرض سے سبکدوش نہیں کیا بلکہ فرمایا تم ہارون کو ساتھ لے کر فرعون کے پاس جاؤ۔
چنانچہ وہ فرعون کے پاس گئے مگر جب وہاں پہنچے تو بجائے اس کے کہ وہ اپنے بھائی کو بولنے
دیں ، تمام باتیں حضرت موسیٰ علیہ السلام نے خود کیں اور انہیں ایک موقع پر بھی یہ ضرورت
محسوس نہیں ہوئی کہ حضرت ہارون علیہ السلام اُن کی اعانت کریں حالانکہ وہ خود کہہ چکے تھے
کہ ہارون مجھ سے زیادہ اچھا بولتا ہے اسے میرے ساتھ کر دیں مگر جب فرعون کے پاس پہنچتے
ہیں تو حضرت موسیٰ علیہ السلام ہارون کو ایک لفظ بھی بولنے نہیں دیتے ۔ چنانچہ قرآن کریم میں
جو گفتگو بیان ہوئی ہے وہ سب وہی ہے جو حضرت موسی اور فرعون کے درمیان ہوئی ہارون
کا کہیں ذکر بھی نہیں آتا ۔ حالانکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام شروع میں کہتے ہیں کہ اے خدا
ہارون کو وزیر بنا کر میرے ساتھ بھیج دے کیونکہ وہ بولنا جانتے ہیں مگر میں بولنا نہیں جانتا۔
اس طرح خدا نے یہ ظاہر کر دیا کہ جس کا انتخاب ہم نے کیا تھا وہی کام کے لئے زیادہ
موزوں تھا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام بظاہر بولنا نہیں جانتے تھے مگر
جب خدا تعالیٰ کی تائید اور نصرت کے ساتھ وہ بولے تو اُنہیں اس بات کی ضرورت ہی محسوس
نہ ہوئی کہ ہارون ان کی مدد کریں ۔ تولستانی کوئی چیز نہیں ، نہ کسی کا اپنے آپ کو بڑا سمجھنا کوئی
چیز ہے۔ بڑائی وہی ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آتی ہے اور بات وہی ہے جو دل پر اثر
کرتی ہے۔ ہزاروں لیکچرار دنیا میں ایسے ہوتے ہیں جن کی زبان نہایت منجھی ہوئی ہوتی
ہے مگر جب وہ تقریر کرتے ہیں تو اس کا دلوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا اور نہ ان کے ذریعہ کسی قسم
خطابات شوری جلد دوم
کا تغیر رونما ہوتا ہے۔
۴۳۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
بوعلی سینا کا ایک واقعہ بوعلی سینا ایک بہت بڑے حکیم گزرے ہیں ۔ طب میں ان کا
نہایت اعلیٰ مقام ہے۔ منطق اور فلسفہ کے بھی ماہر تھے اور دین
سے بھی واقفیت رکھتے تھے۔ آدمی نیک اور نمازی تھے۔ ایک دفعہ وہ فلسفہ کی باتیں کر رہے
تھے کہ ان کا ایک شاگردان کی باتوں سے بہت متاثر ہوا اور کہنے لگا حضرت آپ تو نبی ہیں
اور آپ کی نبوت میں کسی قسم کا شبہ نہیں کیا جا سکتا ۔ انہیں اس کی یہ بات بہت بُری محسوس
ہوئی اور اُنہوں نے کہا کہ تم کیسی احمقانہ باتیں کرتے ہو۔ مجھے نبوت کا کوئی دعوی نہیں اور
نہ مجھے نبی کہنا جائز ہے۔ وہ کہنے لگا آپ خواہ دعویٰ کریں یا نہ کریں واقعہ یہی ہے کہ آپ نبی
ہیں کیونکہ اس قسم کی باتیں سوائے نبی کے اور کوئی نہیں کر سکتا۔ خیر وہ خاموش رہے۔ کچھ
دنوں کے بعد سردی کا موسم شروع ہو گیا ۔ جس علاقہ میں وہ اُس وقت تھے وہ یوں بھی سر د تھا۔
مگر جب سردی بہت زیادہ تیز ہو گئی تو حالت یہاں تک پہنچ گئی کہ پانی بھی جم گیا۔ ایک دن
وہ ایک حوض کے کنارے بیٹھے تھے سخت سردی پڑ رہی تھی اور پانی جم کر برف بنا ہوا تھا کہ
اُنہوں نے اپنے اسی شاگرد سے کہا کہ میاں کپڑے اُتارو اور اس حوض میں کود جاؤ۔ پہلے تو
اس نے سمجھا کہ یہ مجھ سے مذاق کر رہے ہیں چنانچہ کہنے لگا اس حوض میں اگر کوئی کو دے تو وہ
یقیناً مر جائے ، آپ مجھے مارنا چاہتے ہیں؟ اُنہوں نے کہا پھر کیا ہوا، میں جو کہتا ہوں کہ کود
جاؤ۔ وہ پھر کہنے لگا میں اس حوض میں کس طرح کو د سکتا ہوں ، اس میں گودوں تو فوراً مر
جاؤں ۔ وہ کہنے لگے میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ اس حوض میں کود جاؤ ۔ جب اس نے سمجھا کہ
یہ سچ مچ مجھے گودنے کا حکم دے رہے ہیں تو وہ حیرت سے ان کا منہ دیکھنے لگ گیا اور کہنے لگا
کہ کیا آپ پاگل ہو گئے ہیں؟ بو علی سینا کہنے لگا کہ نالائق تجھے وہ بات بھول گئی کہ تو نے
مجھے کہا تھا کہ آپ تو نبی ہیں ۔ ارے! تو تو اِس حوض میں کودنے کے لئے تیار نہیں حالانکہ
مجھے نبی کہہ چکا ہے لیکن محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابی وہ تھے جو ہزاروں کی تعداد میں
موت کے حوض میں کود گئے اور اُنہوں نے اس بات کی کوئی پرواہ نہ کی کہ ان کا کیا انجام ہوگا۔
اہل اللہ کی زبان کی تأثیر تو بولی مینا مک ہے فن لیکچرار میں محمدصل اللہ علیہ وآلہ وسل
سے بڑھے ہوئے ہوں، اسی طرح موسیٰ علیہ السلام اور
خطابات شوری جلد دوم
۴۳۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
عیسی علیہ السلام سے بڑھے ہوئے ہوں اور بوعلی سینا پر ہی کیا منحصر ہے، دُنیا میں ہزاروں
لستان ہیں ، ہزاروں کامیاب لیکچرار ہیں ، ہزاروں ایسے ہیں جو باتیں کرتے وقت تما تمام مجلس
پر چھا جاتے ہیں مگر کیا اُنہوں نے دُنیا میں کبھی کوئی تغیر پیدا کیا ؟ اور کیا ان کے ذریعہ کبھی
کوئی سچی قوم بھی پیدا ہوئی ؟ دنیا میں ایسے لوگوں کے ذریعہ کبھی کوئی تغیر پیدا نہیں ہوا۔ اس
وجہ سے کہ وہ جو کچھ کہتے ہیں دل سے نہیں کہتے ۔ اس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ کے رسول اور
ان کے خلفاء اور ان رسولوں کے سچے تابعین جو کچھ کہتے ہیں اپنے دل سے کہتے ہیں اور
جب ان کی زبان پر الفاظ جاری ہوتے ہیں تو اس کے ساتھ ہی ان کا دل غم سے پگھل رہا
ہوتا ہے اور وہ ہر لفظ کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حضور یہ دعا بھی کرتے جاتے ہیں کہ اے
ہمارے رب! ہمارے ان الفاظ کا تو شیریں پھل پیدا کر، ایسا نہ ہو کہ ہم بے مراد اور بے ثمر
رہیں۔ اسی لئے ان کی باتوں میں برکت ہوتی ہے اور جب ان کی زبان سے الفاظ نکل
رہے ہوتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے اُن کے ساتھ دوڑتے چلے جاتے ہیں اور وہ کانوں
کے راستے ان الفاظ کو لوگوں کے قلوب میں بٹھا دیتے ہیں یہاں تک کہ آہستہ آہستہ دُنیا میں
ایک نہایت خوشگوار تغیر رونما ہو جاتا ہے ۔ مگر اپنے زمانہ میں لوگ ان کے متعلق یہی سمجھتے ہیں
کہ وہ کوئی بڑے خطیب نہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بعض دفعہ عربوں
کے وفد آتے اور وہ آ کر کہتے کہ لستانی میں ہمارا مقابلہ کر لیا جائے ۔ گویا وہ خیال کرتے تھے
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ دعویٰ ہے کہ میں بڑا لستان اور ادیب ہوں۔
حالانکہ آپ کا یہ دعوی نہ تھا بلکہ آپ کا دعویٰ یہ تھا کہ میں خدا تعالیٰ کا ایک پیغامبر ہوں ۔
پس اس قسم کے آدمیوں کا جمع ہونا، ان کا مشوروں میں شامل ہونا اور آئندہ کے
متعلق ان کا تدابیر سوچنا مفید ثابت ثابت نہیں ہو سکتا جو محض لستان اور لیکچرار ہوں اور ج جن کے دل
تقویٰ و طہارت اور روحانیت سے خالی ہوں ۔ بلکہ ایسے ہی لوگ مفید ہو سکتے ہیں جو نیک اور
پاک ہوں ، اور وہی تدابیر سلسلہ کے لئے مفید ہو سکتی ہیں جن کے ساتھ دل کا خون شامل
ہو۔ جن تدابیر کے ساتھ مومن کے دل کا خون شامل نہیں اور جن مشوروں کے ساتھ مومن کی
عاجزانہ دعا ئیں شامل نہیں وہ تدابیر اور مشورے دین کے لئے مفید نہیں ہو سکتے ۔
پس سب کمیٹیوں کے ممبران کے تقرر میں بھی تقویٰ اور پرہیز گاری اور نیکی اور
یہ