مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء۔ پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

خطابات شوری جلد دوم
۵۱۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
منعقده ۱۱ تا ۱۳ راپریل ۱۹۴۱ء )
پہلا دن
دعا ۱۱ اپریل ۱۹۴۱ء کو بج کر ۳۵ منٹ پر مجلس مشاورت کا افتتا افتتاحی اجلاس تعلیم الاسلام
ہائی سکول قادیان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں دُعا سے متعلق حضرت مصلح موعود
نے فرمایا :-
چونکہ اب مجلس مشاورت کا اجلاس شروع ہونے والا ہے اس لئے حسب سابق
اجلاس شروع ہونے سے پہلے میں دُعا کروں گا ۔ سب دوستوں کو چاہئے کہ وہ میرے ساتھ
دعا میں شریک ہو جائیں ۔ جیسا کہ میں ابھی خطبہ جمعہ میں بیان کر چکا ہوں ایک کمزور اور
بے سروسامان کا سہارا صرف دُعا ہی ہے۔ بچہ جو نہ دوڑ سکتا ہے۔ نہ مار نہ مار سکتا ہے اور نہ اپنا
بچاؤ کر سکتا ہے وہ اپنی حفاظت کی صرف ایک ہی صورت جانتا ہے اور وہ یہ کہ وہ دوڑ کر اپنی
ماں کی گود میں چھپ جاتا ہے کیونکہ اُس کو اپنی ماں پر یقین ہوتا ہے۔ مائیں خود اپنی ذات
میں ایک کمزور چیز ہیں خصوصاً ہمارے ملک کی عورتیں تو نہ لڑنا جانیں اور نہ ہی بھاگنا
جانیں ۔ انہیں اگر کچھ آتا ہے تو کو سنا آتا ہے مگر کو سنے سے دُنیا میں کچھ نہیں ہوتا بلکہ حفاظت
کے ذرائع اختیار کرنے سے کام بنتا ہے۔ اور انسانی حفاظت کے جو ذرائع ہیں ان سے
ہماری عورتیں طبعی طور پر بھی اور تربیتی طور پر بھی محروم ہوتی ہیں مگر باوجود اس کے بچہ ہر
مصیبت اور مشکل کے وقت اپنی ماں کی گود میں پناہ لیتا ہے کیونکہ اُسے اپنی ماں پر یقین ہوتا
ہے۔ کسی دلیل کی بناء پر نہیں، کسی برہان کی بناء پر نہیں، کسی مشاہدہ کی بناء پر نہیں بلکہ محض اس کی کا

خطابات شوری جلد دوم
۵۱۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
لئے کہ وہ اُس کی ماں ہے ۔ مگر وہ ذات جس کی گود میں ہمیں چھپنے اور پناہ لینے کے لئے کہا
گیا ہے وہ تو نہ صرف ہمارے باپ اور ہماری ماں سے بہت زیادہ ہمارے قریب ہے بلکہ
دلیل اور برہان اور مشاہدہ اُس کی طاقت اور قوت پر گواہ ہے۔ اگر ایک نادان بچہ اپنے
یقین اور وثوق کا یہ نمونہ دکھا سکتا ہے کہ ہر خطرہ اور مصیبت کے وقت وہ اپنی ماں پر اعتبار کو
ترک نہیں کرتا تو کیسا بد قسمت ہے وہ مومن کہلانے والا انسان جو خطرہ اور مصیبت کے وقت
اپنے خدا کی گود میں نہیں جاتا حالانکہ بچہ کو اُس کی ماں کی گود میں جو امان مل سکتی ہے اُس
سے کہیں، کہیں اور کہیں زیادہ مومن کو خدا تعالیٰ کی گود میں امان ملتی ہے۔ پھر نہ معلوم کیوں
وہ اس میں کوتاہی کرتا ہے، کیوں اس کا ایمان ڈگمگا جاتا ہے اور کیوں اُس کے ایمان میں
تزلزل پیدا ہو جاتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہو اور انسانی ایمان میں خطرات کے آنے پر تزلزل پیدا
نہ ہو تو یقیناً خدا کی گود میں آئے ہوئے انسان کو کوئی شخص بر باد نہیں کر سکتا۔ پس خدا ہی ہے
جو ہر قسم کے خطرات کو دور کر کے کامیابی عطا کرتا ہے اور اُس کی گود ہی ہے جہاں مومن کو
پناہ ملتی ہے۔ اس وقت ہمارے سامنے ایک عظیم الشان کام ہے اور بہت بڑی رکاوٹیں ہیں
جو اس میں حائل ہیں ۔ ہماری منزل بہت بعید ہے اور ہماری کوششوں کی رفتا ر ا بھی زیادہ تیز
نہیں ۔ پھر ہمارے راستہ میں اتنے خطرات اور اتنی عظیم الشان مشکلات ہیں کہ کوئی انسانی
طاقت ان کو حل نہیں کر سکتی اور کوئی انسانی قدم خود بخود ان کو طے نہیں کر سکتا سوائے اس
کے کہ قادر مطلق اور رحیم و کریم خدا ہمیں اپنی گود میں اُٹھا کر منزلِ مقصود تک پہنچا دے اور
ہماری مشکلات کو خود اپنے فضل سے دور فرما دے۔
پس آؤ ہم سچے دل اور خشوع و خضوع کے ساتھ اپنے رب کے حضور دعا کریں کہ وہ
ہماری کمزوریوں پر رحم کرتے اور ہماری کوتاہیوں سے چشم پوشی فرماتے ہوئے ہمیں صحیح
تدبیریں سمجھائے اور کامیابی کے لئے صحیح سامان عطا فرمائے تا کہ ہماری کمزوریاں ہمارے
مقاصد کے پورا ہونے میں روک نہ ہوں اور اس کے فضل ہماری اُمیدوں سے بڑھ کر
ہمارے مقاصد کو پورا کرنے والے ہوں ۔ تا دنیا کو یہ معلوم ہو جائے کہ ہمارا خدا زندہ خدا
ہے جو مردوں کو زندہ اور کمزوروں کو طاقت عطا کرنے والا ہے ۔“

خطابات شوری جلد دوم
الله
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
افتتاحی تقریر تشہد، تعوذ اور سورة فا رسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد افتتاحی تقریر کرتے ہوئے
حضرت مصلح موعود نے فرمایا:-
دو
نمائندگان شورای کی حد بندی جیسا کہ دوستوں کو معلوم ہے اس سال نمائندگان
کے انتخاب کو بعض خاص شرائط عائد کر کے محدود کر
دیا
گیا ہے یعنی جماعتوں کو اب اس طرح تھی آزادی حاصل نہیں رہی کہ وہ اپنی جماعتوں میں
سے جتنے نمائندے چاہیں بھجوا دیں بلکہ حد بندی کر دی گئی۔ ہے اور جوں جوں ہماری جماعت
ترقی کرے گی اس کے ساتھ ساتھ یہ پابندیاں شاید اور بھی بڑھانی پڑیں گی ۔ بلکہ شاید کیا
یقیناً ایسا وقت آئے گا جب بجائے جماعتوں کے مختلف اضلاع بلکہ صوبوں سے نمائندے
منتخب کرنے پڑیں گے کیونکہ کوئی مجلس شوری ایسی وسیع نہیں ہو سکتی کہ ہزاروں لاکھوں آدمی
اس میں بلائے جاسکیں ۔ جب خدا ہماری جماعت کو ساری دُنیا میں پھیلا دے گا تو اُس وقت
ضلعوں اور صوبوں بلکہ مختلف ملکوں کے نمائندے ہی لئے جائیں گے ہر جماعت سے نمائندہ
نہیں لیا جا سکے گا۔ پس اس پابندی پر جماعتوں کو بُرا نہیں منانا چاہئے ۔ یہ ایک مجبوری ہے
اور یہ مجبوری اب بڑھتی ہی جائے گی لیکن بہر حال جب تک چھوٹی جماعتوں کو اپنے
نمائندے بھیجنے کا حق حاصل ہے اُس وقت تک انہیں چاہئے کہ وہ اپنے اس حق سے فائدہ
اُٹھائیں اور مجلس شوری کے موقع پر بہترین نمائندے منتخب کر کے بھیجا کریں۔ مگر میں دیکھتا
ہوں جہاں ایک حصہ مخلصین کا ایسا ہے جس کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ اُس کے نمائندے قابل
ہوں وہاں بعض جماعتیں ایسی ہیں جن کے نمائندے مجبوری کے نمائندے ہوتے ہیں یعنی
اُن کے دلوں میں مجلس شوری کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی ۔ وہ صرف یہ پوچھ لیتے ہیں کہ کسی کا
قادیان جانے کا ارادہ تو نہیں؟ اور جب کوئی شخص کہہ دے کہ میرا ارادہ قادیان جانے کا
ہے کیونکہ وہاں میں اپنا مکان بنانا چاہتا ہوں یا مجھے کوئی اور کام ہے تو اُسی کو اپنا نمائندہ بنا
دیتے ہیں ۔ یا مثلاً کسی نے کہا کہ میں لاہور اور امرتسر اپنے کسی تجارتی کام کے سلسلہ میں
جا رہا ہوں تو اُسے ہی کہہ دیتے ہیں کہ مہربانی کر کے قادیان سے بھی ہوتے آنا اور وہاں
مجلس شوری میں ہمارا نمائندہ بن جانا ۔ بلکہ بعض نے تو نمائندگی کو ایسا ہی کام سمجھ لیا ہے جیسے
مشہور ہے کسی بنیے نے سردی کے دنوں میں دوسرے کے نہانے کو اپنا نہانا فرض کر لیا تھا۔ وہ

خطابات شوری جلد دوم
۵۱۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
بھی بجائے اس کے کہ اپنی جماعت میں سے کسی کو نمائندہ بنا کر بھیجیں قادیان کے افراد کو ہی
اپنا نمائندہ سمجھ لیتے ہیں ۔
مجلس شورای کی اہمیت اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان جماعتوں کے اندر ابھی تک
یہ احساس پیدا نہیں ہوا کہ یہ مجلس شوری کتنی اہم ہے اور دُنیا
کی آئندہ ترقی کا انحصار اس پر کس حد تک ہے۔ شروع شروع میں تو چونکہ جماعت کے
لوگوں کو اس کی اہمیت کا بالکل ہی علم نہیں تھا ، اس لئے کئی سال تک تو یہی خیال کیا جاتا تھا
کہ ہمارے مشورہ دینے کا کیا فائدہ ہے۔ فیصلہ تو اُنہوں نے وہی کرنا ہے جو اُن کا جی چاہے
گا۔ ہمارے ہاں چونکہ آخری فیصلہ خلیفہ کا ہوتا ہے اس لئے وہ خیال کرتے تھے کہ ہمارا کچھ
کہنا یا نہ کہنا برابر ہے جب اُنہوں نے ہی فیصلہ کرنا ہے تو وہ جو جی چاہے فیصلہ کر لیں ۔ مگر
آہستہ آہستہ اب اس خیال کا زور ٹوٹ گیا ہے گو کسی قدر اب بھی پایا جاتا ہے۔ پہلے بالعموم
یہ خیال کیا جاتا تھا کہ جو فیصلہ کرنا ہے اُنہوں نے ہی کرنا ہے اس لئے ہمارے مشورہ کی کوئی
ضرورت نہیں ۔ مگر اب ہمارے دوست اس بات کو سمجھنے لگ گئے ہیں کہ باوجود اس کے کہ
خلیفہ وقت کا فیصلہ آخری ہوتا ہے پھر بھی مجلس شوری بہت اہمیت رکھتی ہے۔
اسی طرح اور کئی نقائص ہیں جو آہستہ آہستہ دور ہو رہے ہیں۔ گو اب بھی بعض دفعہ
دوستوں کو یہ دورہ ہو جاتا ہے کہ وہ بلا وجہ بحث کو لمبا کر دیتے ہیں مگر جو دوست ہر سال اس
مجلس میں شامل ہوتے ہیں وہ محسوس کر سکتے ہیں کہ اب اس نقص میں بھی کمی ہو رہی ہے اور
زیادہ تر دوست اُسی وقت بولتے ہیں جب اُن کا بولنا مفید ہوتا ہے۔ اسی طرح تجربہ سے یہ
بھی معلوم ہوا ہے کہ اب دوستوں کی رائے زیادہ صائب ہوتی ہے اور زیادہ غور اور زیادہ
فکر سے تجاویز پیش کی جاتی ہیں ۔ اسی طرح جو دوست بولنا چاہتے ہیں ، وہ محل اور موقع کے
مناسب حال بولتے ہیں۔ غرض میں دیکھتا ہوں کہ مجلس شوری کے کاموں میں برابر ترقی ہوتی
جا رہی ہے اور دوستوں پر اس کی اہمیت زیادہ سے زیادہ روشن ہو رہی ہے۔ اسی طرح
سلسلہ کے کاموں میں حصہ لینے کا طریق بھی انہیں معلوم ہو رہا ہے۔ غلطیاں اب بھی ہوتی
ہیں مگر بہت کم اور یہ غلطیاں بھی بعض لوگ اپنی طبیعت کی اُفتاد کی وجہ سے کرتے ہیں اور
بعض سے غلطیاں اس وجہ سے ہوتی ہیں کہ وہ مجھول جاتے ہیں اور بعض دفعہ چونکہ جماعت

خطابات شوری جلد دوم
۵۱۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
میں نئے لوگ شامل ہوتے ہیں اور وہ ہمارے دستور اور طریق سے ناواقف ہوتے ہیں اس
وجہ سے اُن سے غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ یہی حکمت ہے جس کے ماتحت قرآن کریم میں
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ لے کی دعا سکھلائی
گئی ہے اور بجائے اهْدِنِی کے اخدنا کا لفظ رکھا گیا ہے۔ بعض لوگ غلطی سے کہہ
دیتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس دعا کی کیا ضرورت تھی ، کیا آپ بھی نعوذ باللہ ہدائت
سے محروم تھے کہ ہر نماز میں یہ دعا کیا کرتے تھے کہ راهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ۔ حالانکہ انہی الفاظ میں خدا تعالیٰ نے اس اعتراض کا
جواب رکھا ہوا ہے اور وہ اس طرح کہ قرآن کریم نے اهْدِنِی نہیں بلکہ اخدنا کہا
ہے۔ اور کسی ایک فرد یا بعض افراد کو نہیں بلکہ تمام قوم کو اس میں شامل کیا ہے۔ پس یہ دعا
تمام قوم کے لئے ہے اور دنیا میں کبھی کوئی قوم ایسی نہیں ہو سکتی جس میں ایسے لوگ شامل نہ
ہوں جنہیں سیکھنے اور علم حاصل کرنے کی ضرورت نہ ہو بلکہ ہر قوم میں ایسے نئے لوگ شامل
ہوتے رہتے ہیں جنہیں تعلیم اور تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ کبھی تو نسلوں کے ذریعہ سے
اور کبھی تبلیغ کے ذریعہ سے اور جبکہ ہمیشہ قوم میں ایسے لوگ موجود رہتے ہیں جو تعلیم اور
تربیت کے محتاج ہوں تو لازماً یہ دُعا بھی ہمیشہ مانگنی پڑے گی کہ اهدنا الصراط
الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ۔ پس یہ کوئی اعتراض کی بات نہیں بلکہ
اس میں یہ ایک بہت بڑا نکتہ بیان کیا گیا ہے کہ تم کبھی یہ خیال مت کرو کہ آئندہ نسلیں پیدا
ہوئی بند ہو جائیں گی یا نئے لوگ سلسلہ میں داخل نہیں ہوں گے ۔ اگر کوئی جماعت تبلیغی
جماعت ہو اور نئے لوگ اُس میں داخل نہ ہوں تو یہ تو اُس کی موت کی علامت ہوگی ۔ اسی
طرح اگر اولاد پیدا نہ ہو تو اس میں بھی قوم کی موت ہو گی ۔ غرض دنیا میں جس قدر مذہبی
جماعتیں ہیں اُن میں ہمیشہ دو طریق سے نئے آدمی داخل ہوتے ہیں ۔ ایک تو نئے آدمی
اس طرح داخل ہوتے ہیں کہ وہ تبلیغ سے متاثر ہو کر نیا مذہب قبول کر لیتے ہیں اور دوسرے
نئے آدمی اس طرح داخل ہوتے ہیں کہ نئی نسلیں پیدا ہوتی رہتی ہیں اور جبکہ قوموں میں
ہمیشہ نئے آدمی شامل ہوتے رہتے ہیں تو کیا ان کو صراط مستقیم کی ضرورت نہیں کہ انسان یہ
خیال کرے کہ مجھے یہ دعا مانگنے کی کیا ضرورت ہے کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ

خطابات شوری جلد دوم
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ -
۵۱۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
قومی ترقی کے لئے دعا ضروری ہے پس یہ دعا قومی ترقی کے لئے ایک نہایت ہی
ضروری چیز ہے اور جب بھی ایک مسلمان
یہ دعا مانگتا ہے کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
تو ہر دفعہ اُس کے دل میں یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ صرف موجودہ لوگوں کی تربیت ہی کافی
نہیں بلکہ ہر نئے شامل ہونے والے آدمی کی تربیت اور تعلیم کی ذمہ داری بھی مجھ پر عائد ہوتی
ہے اور میرا فرض ہے کہ میں اس کو بھی ہدایت کی راہوں پر چلاؤں ۔ پس کیسا جھوٹا ہے وہ
مسلمان جو دن رات میں چالیس پچاس دفعہ یہ کہتا ہے کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
اور پھر وہ سمجھتا ہے کہ مجھے تو ہدایت مل چکی ہے کسی دوسرے کو ہدایت پر لانے کی مجھے کیا
ضرورت ہے۔ اور وہ یہ نہیں جانتا کہ یہ دعا تو اسی لئے اُس سے منگوائی گئی تھی تا کہ وہ یہ سمجھے
کہ جن لوگوں کو ابھی تک ہدایت نہیں ملی اُن کو ہدایت پر لانا بھی اس کا فرض ہے۔ پس علاوہ
ان معنوں کے جو ہماری جماعت میں اِس آیت کے کئے جاتے ہیں اور جو درست ہیں اس
آیت کے ایک معنی یہ بھی ہیں ۔ جن لوگوں کو صراط مستقیم مل چکا ہو اُن کا فرض ہے کہ وہ
دوسروں کو صراط مستقیم دکھائیں اور جو تربیت اور تعلیم سے محروم ہیں ان کی اسلامی رنگ میں
تربیت کریں اور انہیں اسلام کے احکام کا علم دیں۔
تربیت کی اہمیت کیونکہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہمیشہ نئی نسلیں پیدا ہوتی رہتی ہیں جو
تربیت کی محتاج ہوتی ہیں اور پھر تبلیغی جماعتوں میں یوں بھی نئے نئے
لوگ شامل ہوتے رہتے ہیں۔ اسی لئے خدا نے ہمیں انھدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دعا سکھلائی ہے اور بتایا ہے کہ قوم کے تمام افراد کو
ہمیشہ یہ امر اپنے مد نظر رکھنا چاہئے کہ وہ نئے داخل ہونے والوں کو اِسی معیار ایمان پر لے
آئیں جس پر وہ خود ہوں ۔ اسی طرح جو نئی نسل پیدا ہوا سے بھی وہ اسی معیار ایمان پر لے
آئیں جس پر وہ خود ہوں ۔ اگر اس نکتہ کو ہم سمجھ لیں تو یقیناً ہماری ترقی کی رفتار بہت زیادہ
تیز ہو جائے ۔ اگر صحابہ بہ میں میں یہ احساس ہو ہو کہ کہ تابعین تا ایمان کے لحاظ سے ہمارے درجہ پر
ہوں ، اگر تابعین میں یہ احساس ہو کہ تبع تابعین ایمان کے لحاظ سے ہمارے درجہ پر ہوں

خطابات شوری جلد دوم
۵۱۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
اور اگر تبع تابعین میں یہ احساس ہو کہ تبع تبع تابعین ایمان کے لحاظ سے ہمارے درجہ پر
ہوں ، اسی طرح ہر باپ کو یہ احساس ہو کہ میری اولاد کم سے کم میرے جتنا دین جانتی ہو اور
اُس کے اندر کم سے کم اُتنا ہی ایمان ہو جتنا میرے اندر ہے تو بتاؤ وہ قوم کس طرح تباہ ہو سکتی
ہے۔ ساری تباہی اور بربادی اسی لئے ہوتی ہے کہ نو مسلم یا کو احمدی جماعت میں شامل ہو
جاتے ہیں اور ان کے دلوں میں سلسلہ کی وہ عظمت نہیں ہوتی جو پہلوں کے دلوں میں ہوتی
ہے۔ اس لئے جماعت کا قدم تنزل کی طرف اُٹھنا شروع ہو جاتا ہے۔ پھر ان کے باپ دادا
تو قربانیاں کرتے ہیں، ماریں کھاتے ہیں، بڑی بڑی تکلیفیں برداشت کرتے ہیں جس کی
وجہ سے دین کی اہمیت اُن پر روشن ہوتی ہے اور وہ دعاؤں سے کام لیتے اور سلسلہ کے لٹریچر کا
مطالعہ رکھتے ہیں مگر یہ نئی پود جب کھڑی ہوتی ہے تو اس کے چاروں طرف اپنے ہی عزیز اور
رشتہ دار ہوتے ہیں ۔ انہیں دشمنوں کے ہاتھوں سے ماریں کھانے اور دین کے لئے مصائب
اور تکالیف برداشت کرنے کے مواقع میسر نہیں آتے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انہیں نہ دعاؤں کی
اہمیت معلوم ہوتی ہے اور نہ ان میں صبر کی عادت پیدا ہوتی ہے، نہ ان کا اخلاص ترقی کرتا
ہے اور نہ ان کی جماعت سے وابستگی پختہ ہوتی ہے اس لئے ان کو سمجھانے ، ان کی تربیت
کرنے اور ان کو دین سے آگاہ کرنے کی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے۔
نو مبائعین کا فرض ہیں یہ کام ہمیشہ جاری رہے گا اور درد گا اور در حقیقت اس کے بغیر کوئی قوم
حقیقی معنوں میں زندہ نہیں کہلا سکتی ۔ مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ نئے
آنے والوں کو خود بخود دین سیکھنے کی جدو جہد نہیں کرنی چاہئے ۔ بے شک پہلوں کا بھی فرض
ہے کہ وہ نئے لوگوں کو سکھائیں مگر نئے شامل ہونے والوں کا یہ ذاتی طور پر بھی فرض ہے کہ وہ
کمی کو پورا کریں اور پہلے لوگوں کی اچھی باتوں کی تقلید کریں ۔ مثلاً اسی مجلس میں کئی دوست یا
ایسے ہوں گے جو اس سے پہلے کسی مجلس شوری میں شامل نہیں ہوئے ہوں گے۔ پس ان کو
چاہئے کہ وہ اُن لوگوں کو دیکھیں جو اُن سے پہلے اس مجلس میں شامل رہ چکے ہیں اور جس
رنگ میں وہ اپنے خیالات کا اظہار کریں اُسی رنگ میں خود بھی اپنے خیالات کا اظہار کرنے
کی کوشش کریں۔ اور جس صبر تحمل اور شائستگی سے وہ گفتگو کریں اُسی صبر تحمل اور شائستگی سے
خود بھی گفتگو کریں۔ یہ ہدایت وہ ہے جو قرآن کریم میں بھی بیان ہوئی ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ

خطابات شوری جلد دوم
۵۱۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
فرماتا ہے فَيها لهم اقتدی ہے کہ پہلوں نے جو اچھے نمونے دکھائے ہیں ان کی اقتداء
کیا کرو کیونکہ وہ لوگ ایسے ہیں جو ایک لمبا عرصہ نبی کے زیر تربیت رہے اُس نے ان کے
لئے دعائیں کیں اور خدا تعالیٰ کے فضلوں نے ان کی تربیت کی ۔ پس جبکہ ایک بنا بنایا نمونہ
تمہارے سامنے موجود ہے تو تم نیا تجربہ کیوں کرتے ہو۔ کیوں ان کے نمونہ سے فائدہ نہیں
اُٹھاتے ۔ اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں اَصْحَابِی كَالنُّجُومِ
بِأَيِّهُمُ اقْتَدَيْتُمُ اهْتَدَيْتُمْ کے کہ میرے سب صحابہ ستاروں کی مانند ہیں ۔ انہیں لوگوں
نے بڑے بڑے دکھ دیئے ، بڑے بڑے مصائب ان پر وارد کئے مگر وہ صبر اور استقلال سے
کام لیتے چلے گئے یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کے مدرسہ میں سبق پڑھتے پڑھتے اُنہوں نے نیکی
اور تقویٰ کے امتحان میں کامیابی حاصل کر لی ۔ اب تمہارا یہ فرض ہے کہ تم اُن کی اتباع کرو
اور بجائے اس کے کہ اپنے لئے نیا راستہ اختیار کرو، اپنی تربیت کے لئے نئے نئے مدر سے
کھولو اور اپنے آپ کو نئے تجربات کی بھٹی میں سے گزارو ، تم ان کو دیکھو اور جو کچھ اُنہوں
نے کیا ہو وہی خود بھی کرنے لگ جاؤ۔ پس مجلس شوری میں جو نئے دوست شامل ہوئے ہیں
اُنہیں چاہئے کہ وہ پہلوں کے طریق عمل کی تقلید کریں اور نہ صرف ان کی نیکیاں اپنے اندر
جذب کریں بلکہ ان سے بڑھ کر نیکیاں دکھا ئیں تا کہ انہیں اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو۔
نمائندگان کے انتخاب میں احتیاط میں جیسا کہ ہمیشہ نصیحت کیا کرتا ہوں آج پھر یہ نصیحت کرتا ہوں کہ جیسا کہ نمائندگان کے
انتخاب کے وقت احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہوتی ہے اور اس بات کی کوشش کرنی
چاہئے کہ نمائندے مجلس شورٹی میں شامل ہونے کے اہل اور صائب رائے رکھنے والے
ہوں ۔
ممبران سب کمیٹی کے انتخاب کا طریق اسی طرح سب کمیٹیوں کے لئے ممبران کا انتخاب کرتے وقت بھی احتیاط سے
کام لینا چاہئے ۔ مجھے شکایت پہنچی ہے کہ اس بارہ میں دوست اپنی ذمہ داری کو پوری طرح
محسوس نہیں کرتے بلکہ خود میرے کانوں نے ایک دفعہ سنا کہ ایک شخص دوسرے سے کہہ رہا
تھا کہ فلاں سب کمیٹی کے لئے تم میرا نام پیش کر دو۔ کسی سب کمیٹی کے لئے خود اپنا نام پیش

خطابات شوری جلد دوم
۵۱۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
کر دینا بشرطیکہ جس امر پر غور کرنے کے لئے سب کمیٹی بنائی گئی ہو اُس میں کوئی شخص
مہارت رکھتا ہو، کوئی حرج کی بات نہیں مگر دوسرے سے اپنا نام پیش کرانا اور کہنا کہ تم میرا
نام پیش کرو ایک معیوب امر ہے کیونکہ اس طرح وہ یہ ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ اُس کا نام پیش
کرنے کی دوسرے لوگوں نے ضرورت محسوس کی ہے حالانکہ وہ خود پیش کرا رہا ہوتا ہے۔ اول
تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ کسی عہدہ کے لئے اپنا نام پیش نہ کرو گے تا
ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں چونکہ وہی لوگ شامل ہوتے تھے جو رات دن
آپ کے قرب وجوار میں رہتے تھے اس لئے آپ جانتے تھے کہ کون مشورہ دینے کا اہل
ہے اور کون نہیں ۔ مگر ہماری یہ مجلس شوری مختلف جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل ہوتی ہے
اور میں ہر ایک کے متعلق یہ نہیں جانتا کہ وہ کسی خاص امر کے متعلق مشورہ دینے کا اہل ہے یا
نہیں ۔ اگر قادیان کے لوگوں تک ہی یہ مجلس شوری محدود ہو تو میں خود ہی سب کمیٹیوں کے
لئے ممبروں کا انتخاب کرلوں لیکن چونکہ ہماری اس مجلس میں بیرونی جماعتوں کے بھی دوست
کثرت سے شریک ہوتے ہیں اور مجھے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ان میں سے کون قانون کے
متعلق زیادہ واقفیت رکھتا ہے، کون اخلاق کے متعلق زیادہ واقفیت رکھتا ہے، کون تعلیم کے
متعلق زیادہ واقفیت رکھتا ہے، کون آڈٹ کے متعلق زیادہ واقفیت رکھتا ہے اس لئے اگر کوئی
دوست اپنا نام آپ پیش کر دیں یا کوئی دوست اپنی ذاتی واقفیت کی بناء پر کسی اور دوست کا
نام تجویز کر دیں تو یہ کوئی معیوب بات نہیں لیکن دوسرے کو یہ کہنا کہ تم میرا نام پیش کرو سخت
معیوب بات ہے۔ اس طرح ایک طرف تو وہ یہ ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ میں بہت بڑا قابل
انسان ہوں اور دوسری طرف وہ اپنے آپ کو منکسر المزاج ظاہر کرنا چاہتا ہے حالانکہ حقیقت
یہ ہوتی ہے کہ وہ خود نمائی اور خودستائی کا دلدادہ ہوتا ہے اور چاہتا ہے کہ میرا نام کسی نہ کسی
سب کمیٹی میں ضرور آ جائے۔ مگر اس دوست کے متعلق بعد میں یہ عجیب بات معلوم ہوئی کہ
با وجود اپنا نام خود پیش کرانے کے وہ سب کمیٹی کی میٹنگ میں شامل ہی نہ ہوئے ۔ پس آئندہ
کے لئے اس بارہ میں احتیاط سے کام لینا چاہئے ۔ اسی طرح یہ بھی دیکھ لینا چاہئے کہ جن
دوستوں کے نام لکھائے جا رہے ہیں آیا وہ مجلس شوری میں شامل بھی ہیں یا نہیں؟ بعض دفعہ
کوئی دوست یونہی دوسرے کا نام پیش کر دیتے ہیں اور بعد میں معلوم ہوتا ہے کہ وہ دوست

خطابات شوری جلد دوم
۵۲۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
قادیان میں آئے ہی نہیں ۔ یہاں ہم مشورہ کے لئے اکٹھے ہوتے ہیں اور رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں اَلْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمِنٌ ، جس سے مشورہ لیا جاتا ہے وہ امین ہوتا
ہے اور چونکہ امانت میں خیانت جائز نہیں اس لئے اگر کوئی دوست کسی ایسے دوست کا نام
پیش کر دیتے ہیں جو آئے ہی نہیں تو وہ امانت میں خیانت سے کام لیتے ہیں۔
ممبران سب کمیٹی کے فرائض اسی طرح جو دوست سب کمیٹیوں کے لئے تجویز کئے
جائیں اُنہیں چاہئے کہ وہ محنت سے کام کریں اور
کوشش کریں کہ سلسلہ کی مشکلات کے حل کے لئے جو تجاویز پیش کریں وہ ایسی ہوں جن پر
عمل کیا جا سکتا ہو۔ شروع شروع میں بہت سے دوست محض ایک تحریک کی خاطر ایسی کئی
تجاویز پیش کر دیتے تھے جو گو اچھی ہوتی تھیں مگر ہم اُن پر عمل نہیں کر سکتے تھے لیکن اب
بالعموم ایسی ہی تجاویز پیش کی جاتی ہیں جو ہمارے دائرہ عمل میں ہوتی ہیں اور جن کے
بجالانے پر ہم قدرت رکھتے ہیں۔ بہر حال یہ ایک ضروری امر ہے کہ مجلس شوریٰ میں جو
تجویزیں پیش کی جائیں وہ ایسی ہی ہوں جو عمل کے قابل ہوں ۔ ایسی نہ ہوں جن پر ہم عمل
ہی نہ کر سکتے ہوں ۔ خواہ مقدرت کی کمزوری کی وجہ سے ، خواہ اس وجہ سے کہ حالات ان پر
عمل کرنے کی اجازت نہ دیتے ہوں ، خواہ اس وجہ سے کہ ان پر عمل کرنے سے کوئی فتنہ پیدا
ہوتا ہو اور خواہ اس وجہ سے کہ ان سے بہتر تجاویز پہلے موجود ہوں ۔
مجلس شورای کی ایک اہم چیز میں اب زیادہ تقریر کرنا نہیں چاہتا اور اسی پر اکتفا
کرتے ہوئے ایجنڈا کی تجاویز پر غور کرنے کے لئے
مختلف سب کمیٹیوں کے ممبران کے انتخاب کا سوال دوستوں کے سامنے پیش کرتا ہوں ۔ مگر
ایک غلطی ہے جس کی طرف میں توجہ دلا دیتا ہوں اور وہ یہ کہ اس سال کے ایجنڈے میں
بجٹ کا ذکر ہی نہیں حالانکہ مجلس شوری میں سب سے اہم چیز جو قابلِ مشورہ ہوتی ہے وہ بجٹ
ہوتا ہے۔ پس اگر ہم اس ایجنڈے پر عمل کریں تو بجٹ پر بحث ہو ہی نہیں سکتی ۔ ناظر صاحب
بیت المال کہتے ہیں کہ وہ ایجنڈے میں بجٹ کا ذکر کرنا بھول گئے ہیں مگر یہ پھول بہت
بھاری ہے اور ایسی ہی ہے جیسے کہیں برات پہنچے تو وہ کہے غلطی ہوگئی دولھا کو ہمراہ لانا تو یاد
ہی نہیں رہا۔ ایسی بھول بہت مشکل سے ہوتی ہے مگر خیر یہ مشکل کام ہمارے ناظر صاحب

آج 10 میں سے 10 باقی