مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء۔ پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

خطابات شوری جلد دوم
۵۸۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
( منعقده ۳ تا ۵ ر ا پریل ۱۹۴۲ء)
پہلا دن
دعا جماعت احمدیہ کی بائیسویں مجلس مشاورت ۳ تا ۵ اپریل ۱۹۴۲ تعلیم الاسلام ہائی سکول
قادیان کے ہال میں منعقد ہوئی اس کی افتتاحی تقریر سے قبل دُعا سے متعلق حضور نے
-
فرمایا :-
دو
پیشتر اس کے کہ مجلس شوری کی کارروائی شروع ہو میں چاہتا ہوں کہ سب دوست
مل کر دعا کر لیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری صحیح راہنمائی فرمائے ، ہمارے دماغوں کو روشن کرے،
ہماری عقلوں کو تیز کرے اور ہماری نصرت اور تائید فرمائے تا کہ ہم قربانی کے صحیح جذبات
کے ماتحت اس کے نام کی بلندی اور اس کے جلال کے اظہار کے لئے ایسی کوشش کریں جو
اس کے علم میں ہمارے لئے اور اسلام کی ترقی اور اس کی اشاعت کے لئے مفید ہو اور
ان ذمہ داریوں کو اُٹھانے سے ہم ہاریں نہیں جن ذمہ داریوں کا اُٹھانا ہمارے لئے ضروری
ہو۔ پھر اس موقع پر ہمارا یہ بھی فرض ہے کہ ہم اپنے ان بھائیوں کے لئے بھی دعا کریں جو
تبلیغ کے لئے غیر ممالک میں گئے ہوئے ہیں اور جن میں سے شاید آج بہت سے قید و بند کی
تکالیف میں مبتلا ہیں بالخصوص تحریک جدید کے اکثر مبلغ ایسے ہی ممالک اور ایسے ہی حالات
میں ہیں کہ جہاں تک ہمارا علم کام کرتا ہے ہم یہی سمجھتے ہیں کہ وہ قید ہوں گے یا قیدیوں اور
نظر بندوں کی سی زندگی بسر کر رہے ہوں گے ۔ سماٹرا اور جاوا میں علاوہ اور مبلغین کے دو
تحریک جدید کے مبلغ ہیں، اسی طرح ملایا میں تحریک جدید کا ایک مبلغ ہے، چین میں تحریک جدید

خطابات شوری جلد دوم
۵۸۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
کی طرف سے جو مبلغ مقرر تھا اُسے انگریزوں نے آجکل نظر بند کر رکھا ہے اس طرح
تحریک جدید کے چار مبلغ ایسے ہیں جو اس وقت یا تو قید ہیں یا ان کے متعلق نظر بندی کی
حالت کا ہم امکان سمجھتے ہیں ۔ پھر خطرات جنگ کے لحاظ سے ہم ؟ سے ہم یقینی طور پر یہ بھی نہیں کہہ
سکتے کہ ان کی جانیں بھی محفوظ ہیں یا نہیں پس ان تمام مبلغین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھو۔
اسی طرح ہمیں اپنی دعاؤں میں ان لوگوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے جنہوں نے ہمارے مبلغین
کی آواز پر احمدیت کو قبول کیا اور اپنے آپ کو اس پ کو اس جماعت میں شامل کر دیا۔ ایسے لوگ ان
ممالک میں سینکڑوں کی تعداد میں ہیں اور ان میں سے کئی ایسے ہیں جنہوں نے دین کی
خدمت اور اس کی اشاعت کے لئے اپنی زندگیاں وقف کی ہوئی ہیں۔ پس آؤ ہم سب مل
کر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا فضل نازل فرمائے اور وہ اپنی تائید اور نصرت
ہمارے شاملِ حال رکھے۔ پھر ہمیں یہ بھی دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے صرف
ہم ہی وارث نہ ہوں بلکہ ہمارے وہ بھائی بھی وارث ہوں جو آجکل سماٹرا، جاوا اور ملایا
وغیرہ میں ہیں۔ اسی طرح ہمیں اُن کے رشتہ داروں اور دوستوں کے متعلق بھی دعا کرنی
چاہئے کہ اللہ تعالیٰ اُن کے دلوں کو مضبوط کرے اور اُنہیں وہ مومنانہ ثبات و استقلال عطا
کرے جو مصیبت اور تکلیف کی گھڑیوں میں اُس کے بندوں کو حاصل ہوتا ہے۔“
افتتاحی تقریر
66
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
خطبہ جمعہ میں میں بتا چکا ہوں کہ دس بارہ دن کے عرصہ میں مجھ پر انفلوئنزا کا دو دفعہ
حملہ ہو چکا ہے دوسرے حملہ کو ابھی چار پانچ دن ہی ہوئے ہیں۔ اس دوران میں مجھے
عزیزم منیر احمد کی شادی کی تقریب میں حصہ لینا پڑا جس کی وجہ سے میری تکلیف بہت بڑھ
گئی اور اب بھی میرے لئے کھڑا ہونا اور کوئی لمبی تقریر کرنا مشکل ہے اس لئے میں اس
وقت کوئی تقریر کرنا نہیں چاہتا۔
صرف دوستوں کے سامنے
سب کمیٹیوں کے ممبروں کے انتخاب میں احتیاط مینوں سے عمبروں سے
انتخاب کا مسئلہ پیش کرتا ہوں ۔ ہاں اختصار کے ساتھ اس قدر کہہ دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ

خطابات شوری جلد دوم
۵۸۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
انتخاب کرتے وقت جیسا کہ میں نے بار ہا بتایا ہے ایسے لوگوں کا نام لینا چاہئے جو اس کام
کے اہل ہوں ۔ بعض دوست ایسی بے احتیاطی سے کام لیتے ہیں کہ اُن لوگوں کا نام لے لیتے
ہیں جو نمائندے ہی نہیں ہوتے ۔ اور بعض ایسی بے احتیاطی سے کام لیتے ہیں کہ ایسے لوگوں
کا نام لے لیتے ہیں جو قادیان میں ہی نہیں آئے ہوتے اس طرح وقت خواہ مخواہ ضائع ہوتا
ہے اس لئے ایسے ہی دوستوں کا نام لینا چاہے جو قادیان میں آئے ہوئے ہوں ، نمائندگان
میں شامل ہوں اور پھر کام کے اہل ہوں ۔ ایسے دوست کا نام لینے سے جو گو قادیان میں آیا
ہوا ہو مگر نمائندہ نہ ہو صرف وقت کا ضیاع ہی نہیں ہوتا بلکہ اُس دوست کی بھی ایک طرح
سبکی ہوتی ہے کہ پہلے اُس کا نام لیا جاتا ہے اور پھر پتہ لگتا ہے کہ وہ تو نمائندہ ہی نہیں ۔ گویا
اس بے احتیاطی کے نتیجہ میں وقت الگ ضائع ہوتا ہے، اس دوست کی الگ دل شکنی ہوتی
ہے اور مجلس کے وقار کے خلاف الگ حرکت ہوتی ہے۔ اس لئے ایسے ہی لوگوں کو منتخب کرنا
چاہئے جو نمائندہ ہوں ، قادیان میں آئے ہوئے ہوں اور پھر اس کام سے دماغی یا کسی اور
رنگ میں مناسبت رکھتے ہوں ۔ مثلاً سیکرٹری ہوں یا عام طور پر انہیں اس مسئلہ سے دلچسپی ہو
اور وہ اس کے متعلق اچھی معلومات رکھتے ہوں ۔ مگر جن میں یہ شرائط نہ پائی جاتی ہوں اُن
کا نام نہیں لینا چاہئے ۔
میں نے پچھلے سال تجویز کی تھی کہ آئندہ مجلس شوری میں لجنہ کی طرف سے ایک آدمی
مقرر کیا جائے گا جو ان کی آراء کو حسب موقع پڑھ کر سنا دیا کرے گا تا کہ دوستوں کو لجنہ کی
آراء سے بھی واقفیت ہوتی رہے۔ میں اس غرض کے لئے بابو عبد الحمید صاحب آڈیٹر لاہور
کو مقرر کرتا ہوں ۔ لجنات کی طرف سے اِس مجلس شوری کے لئے جو آراء آئی ہوئی ہوں
دفتر پرائیویٹ سیکرٹری ان کے سپرد کر دے اور وہ ان کا اچھی طرح مطالعہ کر لیں ۔ جب کسی
نظارت کی کوئی تجویز پیش ہو تو بعد میں اُٹھ کر وہ سُنا دیا کریں کہ فلاں فلاں لجنہ نے اس کے
متعلق یہ یہ رائے بھیجی ہے۔
اس سال ہمارے سامنے نظارت علیا ، نظارت بیت المال ، نظارت تالیف و تصنيف،
نظارت امور خارجه، نظارت تعلیم و تربیت، نظارت بہشتی مقبرہ اور نظارت دعوۃ وتبلیغ کی طرف
سے تجاویز پیش ہیں ۔ ان سب کے متعلق الگ الگ کمیٹیاں بنانا مناسب معلوم نہیں ہوتا اس

خطابات شوری جلد دوم
۵۸۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
لئے میں تجویز کرتا ہوں کہ نظارت علیاء، نظارت تألیف و تصنیف اور نظارت بہشتی مقبرہ کے
لئے ایک سب کمیٹی بنائی جائے ، نظارت بیت المال کی تجویز نمبر ۲ بھی اس سب کمیٹی سے
تعلق رکھے گی ۔ دوسری سب کمیٹی نظارت تعلیم و تربیت اور نظارت دعوۃ و تبلیغ کے لئے
ہوگی ۔ تیسری سب کمیٹی صرف نظارت بیت المال کے لئے ہوگی جو بجٹ پر غور کرے گی اس
طرح تین کمیٹیاں ہو جائیں گی ۔ نظارت امور خارجہ کی تجویز پر غور کرنے کے لئے کسی کمیٹی
کے بنانے کی ضرورت نہیں اگر موقع ہوا تو نظارت امور خارجہ کی رپورٹ پر ہی غور کیا جا سکتا
ہے۔ گو میرے نزدیک آجکل اس قسم کے حالات پیدا ہو رہے ہیں کہ بالکل ممکن ہے اب
اس سوال کی ضرورت ہی نہ رہے ۔“
نظارت تألیف و تصنیف کی تجویز میں ترمیم میں نے نظارت تألیف و تصنیف کی تجویز میں کسی قدر ترمیم کر دی ہے
انہیں چاہئے تھا کہ تجویز کے الفاظ ایسے رکھتے جو مفہوم کو صحیح طور پر ادا کرنے والے ہوتے مگر
افسوس ہے کہ ایسا نہیں کیا گیا حالانکہ جلسہ سالانہ پر میں نے وضاحت سے بتا دیا تھا کہ سوال
صرف یہ نہیں کہ جنگ کے دوران میں قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ و تفسیر کو اگر شائع کیا
جائے تو خرچ زیادہ ہو گا بلکہ زیادہ اہمیت رکھنے والا سوال یہ ہے کہ اس وقت انگلستان میں
کسی کا چھپوانے کے لئے جانا سخت مشکل ہے اور اگر ہندوستان میں چھپوایا جائے تو یہاں کا
چھپا ہوا قرآن کریم یورپ میں فروخت نہیں ہو سکتا اور نہ انگریز ہندوستان کی چھپی ہوئی کسی
کتاب کو خریدنا پسند کرتے ہیں کیونکہ یہاں کی چھپوائی بہت ناقص ہوتی ہے۔ پس اصل
سوال جو قابلِ غور تھا یہی تھا کہ کیا اسے ہندوستان میں چھپوانے کی کوشش کی جائے یا اختتام
جنگ تک انتظار کیا جائے ۔ مگر اسے بالکل چھوڑ دیا گیا ہے اس لئے میں نے اس تجویز میں
کچھ ترمیم کر دی ہے اور اب اس تجویز کے الفاظ یہ ہیں۔
” خدا تعالیٰ کے فضل سے انگریزی ترجمہ و تفسیر القرآن مکمل ہو
ہیں لیکن اس وقت انگلستان میں چھپوائی کا انتظام قریباً ناممکن ہے نیز
موجودہ جنگ کے دوران میں کاغذ وغیرہ کی بے حد گرانی کی وجہ سے خرچ
چکے
بہت زیادہ ہوگا کیا ان حالات میں اِسے ہندوستان میں چھپوانے کی

آج 10 میں سے 10 باقی