مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء۔ پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

خطابات شوری جلد دوم
۶۳۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
منعقده ۲۳ تا ۲۵ را پریل ۱۹۴۳ء )
پہلا دن
دعا جماعت احمدیہ کی تئیسویں مجلس مشاورت ۲۳ تا ۲۵ اپریل ۱۹۴۳، تعلیم الاسلام ہائی سکول
قادیان کے وسیع ہال میں منعقد ہوئی ۔ اس کا افتتاح کرتے ہوئے دُعا سے
-
متعلق حضور نے فرمایا :-
آج کے اجلاس کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے سب دوست میرے ساتھ مل
کر دعا کر لیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں اور ہماری زبانوں اور ہمارے افکار پر اپنی رحمت
نازل فرمائے اور ہمیں کسی ایسے خیال کو دماغ میں لانے کی توفیق نہ دے، کسی ایسے جذبہ کو
دل میں وارد کرنے کی توفیق نہ دے اور کسی ایسے لفظ کو ہماری زبان پر لانے کا موقع نہ دے
کہ جن خیالات ، جذبات اور الفاظ کے ذریعہ ہم اُس کی مرضی کے خلاف کام کر رہے ہوں
بلکہ ہمارے دلی جذبات ، ہمارے دماغی افکار اور ہماری زبان کے الفاظ سب اُس کے منشاء
کے مطابق ہوں تا کہ آسمان پر جو اُس کی مرضی ہے ہم اس کو اس کے فضل سے زمین پر جاری
کرنے والے ہوں ۔“
افتتاحی تقریر
دو
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
ہم آج اُن امور کے متعلق مشورہ کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں جو دورانِ سال
میں ہمیں پیش آئے ہیں یا آئندہ پیش آنے والے ہیں ۔ وہ ایجنڈا جو مجلس شوری کے سامنے ۔ وہ

خطابات شوری جلد دوم
۶۳۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
پیش کیا گیا ہے حسب دستور اس کے متعلق آج ہم سب کمیٹیاں تجویز کریں گے جو اپنی اپنی
جگہ پر غور کر کے ان امور کے متعلق اپنی رائے ہمارے سامنے کل پیش کریں گی کہ اُن کے
نزدیک ان تجاویز پر کس حد تک عمل کیا جانا چاہئے یا نہ کیا جانا چاہئے ۔
میں نے گزشتہ شوری کے اجلاسوں کے ممبران سب کمیٹیوں کے لئے ہدایات موقع پربھی دوستوں کو اس ابرای طرف
کی
توجہ دلائی ہے کہ ان کمیٹیوں میں ایسے ہی آدمیوں کے نام لینے چاہئیں جو اس کے لئے کافی
وقت دے سکیں اور ان مضامین کے ساتھ اُن کو کچھ مناسبت ہو۔ پھر یہ امر بھی مد نظر رکھا
جائے کہ ہر قسم کے لوگوں کو نمائندگی کا موقع دینا چاہئے ۔ وہ گاؤں کے لوگ بھی ہوں وہ ان
پڑھ بھی ہوں اور وہ مختلف صوبوں کے بھی ہوں ۔ جہاں تک مضامین کے ساتھ مناسبت کا
سوال ہے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس بارہ میں پڑھوں اور ان پڑھوں میں کس قدر امتیاز کی
ضرورت ہے۔ میں نے دیکھا ہے بہت سے ان پڑھ ہوتے ہیں مگر اُنہیں سوچنے کی عادت
ہوتی ہے اس لئے مختلف مضامین کے متعلق پہلے سے سوچی ہوئی تجاویز کو ایسی عمدگی سے پیش
کر دیتے ہیں کہ کئی پڑھے لکھے آدمی جن کو سوچنے کی عادت نہیں ہوتی وہ اس عمدگی کے
ساتھ تجاویز پیش نہیں کر سکتے ۔ پس جب میں نے یہ کہا کہ ایسے ہی لوگوں کو سب کمیٹیوں کے
لئے مقرر کرنا چاہئے جو ان سب کمیٹیوں کے کام کے ساتھ مناسبت رکھتے ہوں تو اس سے
میری مراد ذہنی مناسبت ہے۔ یہ مراد نہیں کہ وہ گریجوایٹ ہوں یا کسی خاص حد تک تعلیم
حاصل کئے ہوئے ہوں بلکہ اخلاص اور تقویٰ ہی ایسی چیزیں ہیں جو کسی شخص کو دینی کاموں کا
اہل ثابت کرتی ہیں ۔ اگر انسان کے اندر تقویٰ اور اخلاص پایا جاتا ہو تو وہ ایسی ایسی باتیں
نکال لیتا ہے کہ وہ شخص جو پڑھا لکھا تو ہومگر تقویٰ اور اخلاص اُس کے اندر نہ ہو وہ نہیں نکال
سکتا۔ ہمارا یہ روز مرہ کا مشاہدہ ہے کہ ایک شخص بظاہر ایک لفظ بھی پڑھا ہوا نہیں ہوتا مگر
دین کے متعلق چونکہ غور کرنے کا عادی ہوتا ہے اور تقویٰ اور اخلاص اُس کے دل میں پایا
جاتا ہے اس لئے وہ تقوی اور اخلاص اور اپنے دل کی محبت کی وجہ سے خدا تعالیٰ سے وہ علوم
حاصل کر لیتا ہے جو دوسرا شخص با وجود ظاہری علوم رکھنے اور عالم کہلانے کے حاصل نہیں
کر سکتا۔ اس کے علاوہ میں کوئی اور بات اس موقع پر نہیں کہنا چاہتا۔ جب ایجنڈا پیش ہوگا

خطابات شوری جلد دوم
۶۳۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
تو اس کے مناسب حال جماعت کے سامنے اپنے خیالات رکھتا چلا جاؤں گا ۔ البتہ ایک بات
میں ضرور کہنا چاہتا ہوں مگر وہ ایجنڈا پڑھنے کے بعد بیان کروں گا۔
اس دفعہ کے ایجنڈے میں نظارت علیا، نظارت تعلیم و تربیت ، نظارت بیت المال،
نظارت تالیف و تصنیف، نظارت امور عامہ اور نظارت بہشتی مقبرہ کی طرف سے تجاویز پیش ہیں۔“
اس کے بعد ح
حضور نے تمام ایجنڈا پڑھ کر سنایا ۔ نظارت تعلیم و تربیت کی طرف
سے
ایک تجویز یہ پیش ہوئی تھی کہ قادیان میں دارالشیوخ کا موجودہ انتظام چونکہ قابلِ اعتراض
ہے اس لئے مجلس مشاورت ایک کمیٹی مقرر کرے جس کے ممبران اس انتظام کو بہتر بنانے کی
تجویز پر غور کریں ۔
اس کے متعلق حضور نے فرمایا :-
حسب اطلاع ناظر صاحب ضیافت، دفتر تعلیم و تربیت نے اطلاع دی ہے کہ اب
کئی ماہ سے طلباء دار الشیوخ آٹا فراہم نہیں کرتے بلکہ اس کے لئے تنخواہ دار آدمی رکھا ہوا
ہے۔ اس لئے اس تجویز کو ایجنڈا سے نکال دیا جائے ۔“
اسی طرح نظارت تعلیم و تربیت کی طرف سے ایک اور تجویز بھی پیش کی گئی جس کا ذکر
گو ایجنڈے میں نہیں تھا مگر ضمیمہ ایجنڈا کے طور پر اُسے الفضل ۱۳ را پریل ۱۹۴۳ء میں شائع
کر دیا گیا تھا۔ وہ تجویز یہ ہے:۔
(الف ) معلوم ہوا ہے کہ بعض افراد بے پردگی اور ( لڑکوں اور لڑکیوں کی ) مخلوط تعلیم
کا رواج دے رہے ہیں اس کے انسداد کی تجاویز پر غور کرنے کے لئے مجلس شوری میں
معاملہ پیش کیا جائے گا۔“
ایجنڈا سنانے کے بعد حضور نے فرمایا :-
نظارت اعلیٰ کی جو تجاویز ہیں اُن کے لئے میں دس ممبروں کی کمیٹی مقرر کرنا چاہتا
ہوں ۔ نظارت تعلیم و تربیت کی تجاویز کے لئے بھی دس آدمیوں کی سب کمیٹی مقرر کی جائے گی۔
دار الشیوخ کے متعلق جو تجویز ہے وہ ناظر صاحب ضیافت کے کہنے پر میں اُڑاتا نہیں بلکہ اسے
بھی ایجنڈے میں شامل رکھتا ہوں ۔ یہ تجویز لائل پور کی جماعت کی طرف سے آئی ہے۔ ہمیں
معلوم نہیں کہ ناظر ضیافت کے اس جواب سے کہ اب دار الشیوخ کے طلباء خود آٹا فراہم نہیں

خطابات شوری جلد دوم
۶۳۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
کرتے بلکہ ایک تنخواہ دار آدمی رکھ لیا گیا ہے، اُن کی تسلی ہو گئی ہے یا نہیں ۔ ممکن ہے اُن کے
نزدیک بعض اور عیوب کی اصلاح بھی مد نظر ہو اس لئے سب کمیٹی اس تجویز پر بھی غور کرے
گی ۔ اگر لائل پور کی جماعت کی تسلی ہو گئی تو اس تجویز کو اُڑا دیا جائے گا ورنہ اس پر بحث
کر کے دوستوں کی رائے معلوم کر لی جائے گی۔
نظارت تالیف و تصنیف کی تجویز کو پیش کرنے کی میں اجازت نہیں دیتا کیونکہ یہ
خلاف قاعدہ ہے۔ میں نے بار بار بتایا ہے کہ مجلس شوری میں وہ معاملہ پیش کرنا چاہئے جس
کے اخراجات کا لوگوں کے ساتھ تعلق ہو۔ جس امر کے متعلق جماعت پر کوئی ذمہ داری نہ ہو
اُسے مجلس شوریٰ میں پیش کرنا بالکل فضول بات ہے۔ اس تجویز میں یہ کہا گیا ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حالات زندگی اور
سلسلہ کے متعلق ضروری معلومات کا انگریزی میں خصوصاً اور دوسری زبانوں میں عموماً ترجمہ
ہونا چاہئے ۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا ترجمہ ہونا چاہئے اور یہ کہ
اس کے لئے دوستوں کی خدمات آنریری طور پر حاصل کی جائیں۔ میرے نزدیک یہ کوئی
ایسی تجویز نہیں جسے مجلس میں پیش کرنے کی ضرورت ہو ۔ اس کا تعلق محض ناظر صیغہ کے ساتھ
ہے۔ اگر ان کے نزدیک ایسا ہونا ضروری ہے تو انہیں اس پر فوری طور پر عمل شروع کر دینا
چاہیئے ، انہیں کس نے منع کیا ہے کہ وہ ایسا نہ کریں ۔ پس اس تجویز کو مجلس میں پیش کرنا وقت
کو ضائع کرنے والی بات ہے۔
نظارت امور عامہ کے لئے بھی میں دس آدمیوں کی سب کمیٹی مقرر کرتا ہوں مگر
میرے پاس نظارت امور عامہ کی تجویز کے متعلق ایک ترمیم آئی ہے بلکہ ترمیم کیا وہ تو ایک
رنگ میں اس کی تنسیخ بن جاتی ہے اس لئے میں اسے بھی پیش کر دیتا ہوں ۔ وہ ترمیم یا
تنسیخ لجنہ اماءاللہ مرکزی کی طرف سے ہے۔ وہ لکھتی ہیں تعجب ہے کہ حیوانات جو تھوڑی یا
بہت قیمت پر خریدے جا سکتے ہیں اُن کے لئے تو نظارت امور عامہ کو یہ احساس ہوا ہے
کہ ایک شفا خانہ حیوانات کھولا جائے کیونکہ گزشتہ سال حیوانات کی کافی تعداد بر وقت
علاج میسر نہ آنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئی مگر مستورات جن کی جانیں کسی قیمت پر بھی
دوبارہ خریدی نہیں جاسکتیں اُن کے لئے نظارت امور عامہ کو کوئی فکر نہیں حالانکہ ہر سال

خطابات شوری جلد دوم
۶۳۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
بیسیوں عورتیں محض اس وجہ سے مر جاتی ہیں کہ قادیان میں علاج کے لئے کوئی لیڈی ڈاکٹر
نہیں ۔ وہ کہتی ہیں بھینسوں کے خریدنے کے لئے مردوں کو چونکہ روپیہ خرچ کرنا پڑتا ہے
اس لئے امور عامہ کو شاید اُن کے بچانے کا فکر ہے مگر عورتوں کے لئے چونکہ روپیہ خرچ کرنا
نہیں پڑتا اس لئے اُن کی جان بچانے کا انہیں کوئی فکر نہیں ۔ وہ کہتی ہیں ہماری یہ ترمیم ہے
کہ یا تو شفا خانہ حیوانات کی تجویز کے ساتھ ہی ہمارے لئے لیڈی ڈاکٹر کا بھی انتظام کیا
جائے اور دونوں تجویزوں کو پاس کیا جائے اور اگر ایک تجویز کو ہی پاس کرنا ہے تو لیڈی ڈاکٹر
رکھنے کی تجویز کو پہلے منظور کیا جائے اور حیوانوں کے شفاخانہ کا معاملہ ملتوی کر دیا جائے ۔
نظارت بہشتی مقبرہ کی جو تجویز ہے کہ آئندہ ہر موصی کو اجازت دی جائے کہ وہ اپنا
چنده براه راست فنانشل سیکرٹری مجلس کار پرداز قادیان کے نام بھیجے۔ یہ تجویز بھی درحقیقت
صدر انجمن احمد یہ کے ساتھ تعلق رکھتی ہے مگر چونکہ ممکن ہے اس طریق کو اختیار کرنے میں
سیکرٹریان جماعت کو مشکلات ہوں اس لئے میں اسے پیش کرنے کی اجازت دے دیتا ہوں
مگر اس کے لئے کسی الگ کمیٹی کی ضرورت نہیں۔ نظارت بیت المال کے لئے جو کمیٹی مقرر
کی جائے گی وہی سب کمیٹی نظارت بہشتی مقبرہ کی تجاویز پر بھی غور کرے گی۔
نظارت بیت المال کی سب کمیٹی کے لئے میں ۲۱
بجٹ کے بارہ میں اہم ہدایات آدمی تجویز کرتا ہوں ۔ مگر پیشتر اس کے کہ
سب کمیٹیوں کے لئے ممبران کا انتخاب کیا جائے اور اس بارہ میں دوستوں سے مشورہ لیا
جائے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس سال کا بجٹ پھر غلط بنایا گیا ہے۔ اس بجٹ میں غلطی یہ
ہے کہ جب سلسلہ کا بار بڑھ گیا تو میں نے تجویز یہ کی تھی کہ ۳۶-۱۹۳۵ء کی آمد کے بجٹ
سے ہمیشہ ۱۵ ہزار روپیہ کم خرچ کا بجٹ تجویز کیا جایا کرے۔ مگر باوجود میری تاکید کے کسی نہ
کسی طرز پر صدرانجمن احمد یہ اپنے اخراجات کو بڑھاتی چلی گئی اور چونکہ ان بڑھائے ہوئے
اخراجات کو بعد میں روکا نہیں جا سکتا اس لئے میں نے چند سال بعد یہ قانون بنا دیا کہ آئندہ
اخراجات کا بجٹ ہمیشہ ۴۲ - ۱۹۴۱ء کے بجٹ سے ۱۵ ہزار کم رکھا جائے ۔۴۳-۱۹۴۲ء میں
انجمن نے جب بجٹ بنایا تو گو اس میں پندرہ ہزار کی کمی کر دی گئی تھی مگر وہ اس قسم کی کمی تھی
جس پر گزشتہ سال مجھے افسوس کے ساتھ صدر انجمن احمد یہ کو تنبیہ کرنی پڑی تھی۔ یعنی بجائے

خطابات شوری جلد دوم
۶۴۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
اس کے کہ وہ غیر ضروری اخراجات کم کرتے انہوں نے ضروری اخراجات کاٹ کر پندرہ ہزار
روپیہ کم کر دیا۔ اس کا لازمی نتیجہ یہ تھا کہ گو کہ اس وقت انہوں نے پندرہ ہزار روپیہ کم کر دیا
تھا مگر بعد میں مجھے ان اخراجات کو بڑھانا پڑتا اور اس طرح صدرانجمن احمد یہ ایک ہی وقت
میں یہ سمجھ لیتی کہ اس نے میرے حکم کی تعمیل بھی کر دی ہے اور پندرہ ہزار روپیہ کم بھی نہیں کیا
کیونکہ بعد میں مجبوراً مجھے وہ اخراجات بڑھانے پڑتے۔ میں امید کرتا تھا کہ اب کے
صدرانجمن احمد یہ زیادہ ہوشیاری سے کام کرے گی مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ
اس دفعہ پھر اس نے غلط بجٹ بنایا ہے اور وقت کی ضرورت اور اُن روکوں کو جو سلسلہ کے
کاموں میں پہلے پیدا ہوتی رہی ہیں مد نظر نہیں رکھا ۔ بجٹ ابھی آپ کے سامنے نہیں آیا ہوگا
مجھے بھی کل ہی اس کی کاپی ملی ہے۔ اس کو دیکھ کر آسانی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ پچھلے
سال کا بجٹ اخراجات معمولی ۲۹۱۸۳۱ تھا۔ مگر اس سال کا بجٹ اخراجات معمولی ۴۰۰۳۳۶
ہے۔ گویا ۱۹۴۲۴۳ء ۴۳۔ ء کے کے بجٹ سے بھی ایک لاکھ آٹھ ہزار پانچ سو پانچ روپیہ زیادہ ہے۔
اور بجائے اس کے کہ ۴۳ ۱۹۴۲ء کے بجٹ سے پندرہ ہزار روپیہ کم رکھا جاتا ایک لاکھ آٹھ
ہزار روپیہ کی زیادتی کر دی گئی ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہماری آمد بڑھ گئی ہے اور اس
کو ہم بھی تسلیم کرتے ہیں لیکن اس بات کو مد نظر نہیں رکھا گیا کہ یہ آمد وقتی حالات کے ماتحت
بڑھی ہے۔ مومن ایک سوراخ سے دو دفعہ کا ٹا نہیں جاتا۔ پچھلی جنگ میں بھی ہماری آمد بڑھ
گئی تھی مگر غلطی سے اُس آمد کو مستقل آمد سمجھ کر انجمن نے اپنے اخراجات کو بہت بڑھا دیا۔
نتیجہ یہ ہوا کہ ۲۱ ، ۱۹۲۰ء میں ہماری مالی حالت اس قدر کمزور ہو گئی کہ ہمیں اپنے اخراجات
میں بہت کچھ کمی کرنی پڑی ۔ کچھ کا رکن بھی الگ کرنے پڑے اور تنخواہوں میں بھی تخفیف
کرنی پڑی اس طرح پھر زور لگا کر چار پانچ سال کی جدوجہد کے بعد ہماری مالی حالت کسی
قدر درست ہوئی ۔ مگر پھر صدرانجمن احمد یہ نے اپنے اخراجات بڑھانے شروع کر دیئے اور
پھر ہماری مالی حالت پر ایک تزلزل کی کیفیت طاری ہو گئی۔ چنانچہ آخری دفعہ ۱۹۳۸ء میں
تین سال کے لئے صدر انجمن کے کارکنوں کی ترقیات کو روک دیا گیا اور نہ صرف ترقیات کو
روک دیا گیا بلکہ ان کی تنخواہوں میں سے تین سال مسلسل کٹوتی کی گئی۔ اسی طرح مالی تنگی کی تی کی گئی۔ اسی طرح مالی تھی کی مالی
وجہ سے تین مبلغین کی سالانہ زیادتی کو ملتوی کیا گیا ، مبلغین کے دورے محدود کئے گئے اور

خطابات شوری جلد دوم
۶۴۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
اس طرح اخراجات کے بار کو ہلکا کرنے کی کوشش کی گئی تب کہیں جا کر ہماری مالی حالت
درست ہوئی ۔ پس یہ ترقی عارضی ہے اور اس ترقی کی وجہ سے اخراجات کو بڑھانے کی غلطی
نہیں کرنی چاہئے۔
ریز روفنڈ کے لئے ہدایات انہیں چاہئے کہ بجائے اخراجات میں زیادتی کرنے کے اس عارضی ترقی کو خدا تعالیٰ کا خاص فضل سمجھ کر اپنے
قرضوں کو اُتاریں اور آئندہ کے لئے اسی آمد میں سے ایک ریز رو فنڈ قائم کر دیں تا کہ اگر
حوادث زمانہ کے ماتحت کبھی ہماری آمد : ہماری آمد میں کمی ہو تو اس ریز روفنڈ سے پوری کی جا سکے۔
اگر اس رنگ میں اخراجات کو بڑھا دیا گیا تو نتیجہ یہ ہوگا کہ یہ اخراجات سلسلہ پر ایک
مستقل بار بن جائیں گے اور اگر کسی وقت اس آمد میں ساٹھ ستر ہزار کی کمی آگئی تو ان
اخراجات کو برداشت کرنا بالکل نا ممکن ہو جائے گا کیونکہ آمد کم ہوگی اور اخراجات زیادہ
ہوں گے۔ پس اس وقت اخراجات کو بڑھانے کی کوئی تجویز میں منظور کرنے کے لئے تیار
نہیں کیونکہ اگر ایسا کیا گیا تو ریز روفنڈ اور قرض اُتارنے کی سکیمیں دونوں خطرہ میں پڑ
جائیں گی ۔ پس اس غرض کے لئے جو سب کمیٹی تجویز ہو گی اُس کے سامنے میں چند تجاویز
رکھتا ہوں ۔ ناظر صاحب بیت المال ان تجاویز کونوٹ کر لیں اور کمیٹی کے ممبران کے سامنے
پیش کر دیں ۔
(1) میری پہلی تجویز یہ ہے کہ جہاں تک بجٹ کا تعلق ہے اس کے لحاظ سے میرا وہ
قانون قائم ہے کہ پندرہ ہزار کی کمی ۴۲ - ۱۹۴۱ء کے بجٹ پر ہونی چاہئے ۔ وہ ۴۲۔ ۱۹۴۱ء کا
بجٹ سامنے رکھ لیں اور پھر اس بجٹ سے پندرہ ہزار روپیہ کی کمی کر کے نئے سال کا بجٹ
تیار کریں ۔ ہاں زائد اخراجات جن کی میری طرف سے اجازت دی جا چکی ہے وہ بعد میں
اس میں جمع کر دیں۔ یہ زائد اخراجات چونکہ جنگ کی وجہ سے ہیں اس لئے ان اخراجات کو
اصل بجٹ سے علیحدہ دکھانا چاہئے ۔ جیسے سپلیمنٹری بجٹ ہوتا ہے تا کہ ہر شخص کو یہ معلوم ہوتا
رہے کہ جنگ کے خاتمہ پر یہ اخراجات خود بخود ہٹ جائیں گے۔
(۲) میری دوسری تجویز یہ ہے کہ وہ یہ امر ہر وقت اپنے پیش نظر رکھیں کہ کم سے کم
ڈیڑھ دو سال کی آمد کے برابر انہوں نے چند سالوں میں اسی آمد میں سے بچت کر کے

خطابات شوری جلد دوم
۶۴۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
ریز روفنڈ قائم کرنا ہے۔ جنگ کے ختم ہونے کے معاً بعد آمد کم نہیں ہو جاتی بلکہ دو تین سال
میں آہستہ آہستہ کمی آ جاتی ہے اس لئے چار پانچ سال کے عرصہ میں صدر انجمن احمد یہ کو یہ
کوشش کرنی چاہئے کہ چھ سات لاکھ روپیہ ریز روفنڈ کے طور پر جمع ہو جائے تا کہ اگر سلسلہ
پر کسی وقت کوئی غیر معمولی بوجھ آ پڑے تو ہم بغیر پریشان ہوئے اور بغیر جماعت کو پریشان
کرنے کے اس بوجھ کو اُٹھا سکیں بلکہ ہمیشہ یہ اصول اپنے مد نظر رکھنا چاہیئے کہ جب بھی آمد
میں غیر معمولی زیادتی ہو اُس کا ایک معتد بہ حصہ جمع کیا جائے اور اس طرح ریز روفنڈ کو بڑھا
دیا جائے یہاں تک کہ وہ اتنا مضبوط ہو جائے کہ اس ریز روفنڈ کی آمد سے ہی سلسلہ کے
زائد اخراجات پورے ہو سکیں ۔ پس میری ایک تجویز تو یہ ہے کہ ۴۲۔ ۱۹۴۱ء کے بجٹ سے
پندرہ ہزار کی تخفیف پر ہر سال کے بجٹ کی بنیاد رکھی جائے اور جو زیادتیاں ہم نے منظور
کی ہیں اُن کو عارضی زیادتی کے طور پر شامل کیا جائے نہ کہ مستقل زیادتی کے طور پر ۔ مثلاً
کارکنوں کے لئے میں نے خود حکماً صدر انجمن احمد یہ سے کچھ رقوم مقرر کرائی ہیں جو
قحط الاؤنس کے طور پر اُن کو دی جاتی ہیں مگر یہ ایک عارضی خرچ ہے۔ جنگ ختم ہوئی اور
حالات میں تبدیلی پیدا ہو گئی تو یہ خرچ بھی بند ہو جائے گا۔ پس ایسے اخراجات کو اصل بجٹ
علیحدہ دکھایا جائے اور بتایا جائے کہ ہم نے اتنی رقم عارضی طور پر زائد کی ہوئی ہے۔
کارکنوں کے لئے جنگ الاؤنس کی ہدایت میں اس موقع پر یہ کہہ دینا بھی مناسب
سمجھتا ہوں کہ پنجاب گورنمنٹ نے اپنے
سے
ملازموں کے لئے نئے الاؤنس مقرر کئے ہیں اور وہ پہلے الاؤنسوں سے زیادہ ہیں۔ سب کمیٹی
کو چاہئے کہ وہ گورنمنٹ کے اس اعلان کو بھی مد نظر رکھ لے اور اس امر پر بھی غور کرے کہ
کیا یہ ہو سکتا ہے کہ ہم بھی اپنے کارکنوں کے الاؤنس بڑھا کر گورنمنٹ کے مقرر کردہ
الاؤنسوں تک پہنچا دیں ۔ ۲۲ اپریل ۱۹۴۳ء کے سول اینڈ ملٹری گزٹ میں اس کی تفصیلات
شائع ہوئی ہیں ۔ جو یہ ہیں کہ گورنمنٹ کی طرف سے آئندہ پندرہ روپے تنخواہ پر سات روپیہ
ماہوار الاؤنس دیا جائے گا ۔ پندرہ سے اوپر بیس روپیہ تنخواہ تک ساڑھے آٹھ روپے ماہوار
الاؤنس دیا جائے گا۔ ہیں سے تھیں روپیہ تنخواہ تک ساڑھے نو روپے ماہوار الاؤنس دیا
جائے گا۔ تیس سے چالیس روپے تنخواہ تک ساڑھے دس روپیہ ماہوار الاؤنس دیا جائے گا۔

خطابات شوری جلد دوم
۶۴۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
چالیس سے ساٹھ روپیہ تنخواہ تک بارہ روپے ماہوار الاؤنس دیا جائے گا ۔ ساٹھ سے سو روپیہ
تنخواہ تک چودہ روپیہ ماہوار الاؤنس دیا جائے گا ۔ اس کے بعد ۱۱۳ روپیہ تنخواہ تک ہر ایک کو
اتنا الاؤنس دیا جائے گا کہ اُس کی تنخواہ مع الاؤنس ایک سو چودہ روپے ہو جائے ۔ مثلاً ۱۰۱
والے کو ۱۳ روپے الاؤنس دیا جائے گا ۔ ۱۰۲ والے کو ۱۲-۱۰۳ والے کو ا۱_۱۰۴ والے کو ۱۰۔
۱۰۵ والے کو ۹۔ اور ۱۰۶ والے کو آٹھ ۔ یہ الاؤنس ہمارے مقرر یہ الاؤلس ہمارے مقرر کردہ الاؤنسوں سے زیادہ
ہیں ۔ پس ممبران کمیٹی کو چاہئے کہ وہ اِن کو بھی مد نظر رکھ لیں بلکہ میں ان کو یہاں تک
اجازت دیتا ہوں کہ اگر وہ چاہیں تو اس امر پر بھی غور کر سکتے ہیں کہ کیوں نہ ہم اپنے
کارکنوں کے الاؤنس گورنمنٹ کے مقرر کردہ الاؤنسوں سے بھی بڑھا دیں کیونکہ غلہ کی
قیمت اس سال خاص طور پر بڑھ گئی ہے۔ عام خیال یہ ہے کہ ابتداء میں سات روپیہ من
سے کم غلہ نہیں ملے گا اور پھر جلدی ہی آٹھ نو روپیہ تک چلا جائے گا۔ باقی جو ترقیات وغیرہ
ہیں ، ان کو سر دست رہنے دو۔ اگر اس وقت ہم افسروں کی تنخواہیں بڑھا دیں یا کلرکوں کی
تنخواہیں بڑھا دیں یا اور کارکنوں کی تنخواہیں بڑھا دیں تو نہ قرض اُتر سکتا ہے اور نہ ریز روفنڈ
قائم ہو سکتا ہے۔ ہم نے الاؤنس مقرر کر دیتے ہیں بلکہ اگر ضرورت ہو تو ان الاؤنسوں کو
بڑھا بھی سکتے ہیں ۔ پس اس وقت کا رکنوں کو جو تکلیف ہے اُسے جنگ الاؤنس یا قحط الاؤنس
کے ذریعہ دور کرنے کی کوشش کرو۔ یہ وقت نہیں کہ ہم کارکنوں کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ
کریں ۔ ہمیں کیا معلوم کہ جنگ کے بعد کیا حالات رونما ہونے والے ہیں۔ شاید وہی غلہ
جو آٹھ روپے کو ملتا ہے دو روپے کو ملنے لگ جائے اور وہی کپڑے کا تھان جو آج ستر اسی
روپے کو ملتا ہے دس گیارہ روپے کو مل جائے ۔ پس ایسے وقت میں جب غیر معمولی حالات
رونما ہوں اور اس کی وجہ سے آمد میں زیادتی ہو اپنی آمد کو مستقل آمد سمجھ لینا اور اس آمد پر قیاس
کرتے ہوئے اپنے اخراجات کو بڑھا لینا یا تنخواہوں میں اضافہ کر دینا غلط طریق ہے اور اس
وقت میں اس کی اجازت نہیں دے سکتا۔ ہاں جو کارکنوں کو تکلیف ہے اُسے جنگ الاؤنس
کے ذریعہ دور کرنے کی صدر انجمن احمد یہ کوشش کر سکتی ہے۔ بلکہ اگر وہ اس امر پر غور کرنا
چاہے کہ گورنمنٹ کے مقرر کردہ الاؤنسوں سے بھی زیادہ الاؤنس ہم اپنے کارکنوں کے چاہے کہ اور نمنٹ کے مقرر
مقرر کر دیں تو میری طرف سے اس میں بھی روک نہیں ۔ ہم دیکھیں گے کہ اس کی اس تجویز

خطابات شوری جلد دوم
۶۴۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
کا کہاں تک سلسلہ کے حالات کے مناسب ہے مگر مستقل تنخواہیں بڑھانے کی میں اجازت
نہیں دے سکتا ۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ گورنمنٹ نے تنخواہوں میں اضافہ کر دیا ہے مثلاً مدارس ہیں۔
مجھے معلوم ہوتا ہے کہ گورنمنٹ نے مدرسین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا ہے اور بعض دفعہ ہم
جنہیں مدارس کے قوانین کا پورا علم نہیں ہوتا خیال کر لیتے ہیں کہ ہمیں بھی اپنے مدرسین کو
ضرور اتنی ہی تنخواہیں دینی پڑیں گی جتنی گورنمنٹ نے مقرر کی ہیں ۔ مگر میں نے سنا ہے یہ
درست نہیں۔ یہ امر ہماری مرضی پر منحصر ہے کہ ہم اپنے مدرسین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں
یا نہ کریں ۔ گورنمنٹ کا طریق عمل ہمیں مجبور نہیں کرتا کہ ہم ضرور مدرسین کی تنخواہیں اُسی
قدر بڑھا دیں جس قدر گورنمنٹ نے بڑھائی ہیں ۔
پس نظارت بیت المال کے متعلق جو سب کمیٹی مقرر ہونے والی ہے اُس میں ایک دو
ایسے آدمی ہونے چاہئیں جنہیں سکولوں کی گرانٹوں وغیرہ کے متعلق تجربہ ہو مثلاً انسپکٹر آف
سکولز ہوں اور وہ ہمیں بتائیں کہ آیا ہم اس بات کے پابند ہیں کہ مدرسین کی تنخواہوں کو
بڑھا ئیں یا یہ امر ہماری مرضی پر منحصر ہے کہ ہم چاہیں تو ان کی تنخواہیں بڑھا دیں اور چاہیں
تو نہ بڑھائیں۔ اگر ہم پابند ہیں کہ گورنمنٹ کے طریق کی پابندی کریں تب تو مجبوری ہے
لیکن اگر ہم اس بات کے پابند نہیں تو اُن کو بھی قحط الاؤنس یا جنگ الاؤنس ہی ملنا چاہئے ۔
قاعدہ کے طور پر اُن کی تنخواہیں بڑھانے کی تجویز نہیں ہونی چاہئے۔ تاکہ بعد میں یہ امر
ہمارے لئے پریشانی کا موجب نہ ہو۔ گورنمنٹ نے مدرسین کی تنخواہوں میں جو اضافہ کیا
ہے وہ محض موجودہ جنگی ضرورتوں کے پیش نظر کیا ہے کیونکہ گورنمنٹ کا یہ خیال ہے کہ
بہترین پرو پیگنڈا سکولوں کے طلباء کے ذریعہ ہو سکتا ہے۔ اُستاد اُن کے سامنے جو بات بھی
زور کے ساتھ بیان کریں وہ طالب علموں کے ذریعہ تمام ملک میں پھیل جاتی ہے۔
اخباروں میں بھی چرچا ہوتا رہا کہ سب سے زیادہ پروپیگنڈا کرنے والے اُستاد ہوتے ہیں۔
اگر ان کو خوش رکھا جائے تو وہ طالب علموں میں اچھا پرو پیگنڈا کر سکتے ہیں اور اس طرح
تمام ملک پر اثر پڑتا ہے۔ چنانچہ گورنمنٹ نے اپنے پروپیگنڈے کا کام لینے کے لئے
استادوں کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کر دیا۔ پچھلی جنگ میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ استادوں کی

خطابات شوری جلد دوم
۶۴۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
تنخواہیں بڑھا دی گئی تھیں مگر بعد میں پھر ان کی تنخواہیں کم کر دی گئیں ۔ چنانچہ مجھے ایسے
استاد معلوم ہیں جو اڑھائی اڑھائی تین تین سو روپیہ تنخواہ لیتے تھے مگر جنگ کے بعد سوا سو
اور ڈیڑھ سو روپیہ تنخواہ پر آگئے ۔ پس گورنمنٹ اپنی مصلحت کے ماتحت تنخواہیں بڑھا گھٹا دیتی
ہے اس لئے ہمیں اس معاملہ میں اُس کی پیروی کرنے کی ضرورت نہیں ۔ ہاں جیسا کہ میں
نے بتایا ہے کارکنوں کی موجودہ مالی تنگی کو قحط الاؤنس یا جنگ الاؤنس کے ذریعہ دُور کرنے
کی کوشش ضرور ہونی چاہئے ۔ اور اگر بعد میں ہمیں کسی وقت معلوم ہو کہ ہمارا ریز روفنڈ قائم
ہو گیا ہے، قرض اُتر گیا ہے ، آمد میں بھی اضافہ ہے، مگر ملک کی حالت اچھی نہیں اور ہمیں
اپنے کارکنوں کو آرام پہنچانے کی ضرورت کا احساس ہو تو ہم اُس وقت ان کی تنخواہ بھی بڑھا
سکتے ہیں مگر یہ وقت نہیں کہ ہم ان کی تنخواہ بڑھانے پر غور کریں۔ پچھلی جنگ کے دوران میں بھی
ہم سے یہ غلطی ہوئی تھی جس کے نتیجہ کے طور پر ایک لمبے عرصہ تک ہماری آمد میں مد و جزر
کی کیفیت رہی ۔ چنانچہ کبھی کارکنوں کو تخفیف میں لایا گیا، کبھی تنخواہیں کم کی گئیں اور کبھی
کٹوتیوں کا سلسلہ جاری کیا گیا ۔ پس چونکہ ایک دفعہ ہم اس کا تلخ تجربہ کر چکے ہیں اس لئے
آئندہ ہمیں اس تجربہ کو دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں۔
پس سب کمیٹی کے لئے ضروری ہے کہ وہ عام اخراجات کا بجٹ ۴۲ - ۱۹۴۱ء کے بجٹ
سے پندرہ ہزار روپیہ کم رکھے۔ لیکن اس قاعدہ پر اُن الاؤنسوں کا اثر نہیں ہو گا جو جنگ کی
وجہ سے منظور کئے گئے ہیں یا اُس اضافے کا اثر نہیں ہوگا جو جنگ کی وجہ سے سائر خرچ میں
ہو گیا ہے۔ مگر ایسی تمام زیادتیاں اصل بجٹ سے علیحدہ دکھانی چاہئیں ، خواہ وہ زیادتی سائر
میں ہو خواہ قحط الاؤنس میں ہو ۔ خواہ وہ زیادتیاں جو بعد میں وقتاً فوقتاً بطور مستقل سالانہ
اخراجات کے میری منظوری سے بجٹ میں شامل کی جائیں ۔ اس وقت تنخواہوں میں زیادتی
کا سوال اُٹھانا بالکل عبث اور فضول ہے ۔ جنگ کے بعد ان امور پر غور کیا جا سکتا ہے۔ اس
وقت ہم اپنے کارکنوں کو قحط الاؤنس کے ذریعہ مدد دے سکتے ہیں اور یہ مدد ہمیں ضرور دینی
چاہئے ۔“
66

آج 10 میں سے 10 باقی