پیش لفظ

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
یہ
پیش لفظ
اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و احسان ہے کہ فضل عمر فاؤ نڈیشن کو سید نا حضرت
مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی المصلح الموعودؓ کے حقائق و معارف سے پر
خطابات بر موقع مجالس شورای الموسوم ” خطابات شورای“ کی تیسری جلد احباب جماعت
کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت مل رہی ہے ۔ جلد ھذا 1944ء تا 1961ء کی
مجالس شورای کے خطابات پر مشتمل ہے۔
جلد لھذا کے مسودہ کے ایک حصہ کا ابتدائی کام مکرم چوہدری رشیدالدین صاحب
مربی سلسلہ نے سرانجام دیا ۔ فَجَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ۔
محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب کا بھی خاکسار تہہ دل سے ممنون ہے جنہوں نے
ہماری درخواست پر مجالس مشاورت کی تمام رپورٹس کو پڑھا ، بعض ضروری امور کی نشان دہی
کی اور قیمتی مشوروں سے نوازا ۔ فَجَزَاهُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ -
-
محترم سید عبد الحئی شاہ صاحب ناظر اشاعت و نائب صدر فضل عمر فاؤنڈیشن نے بھی
خطابات شورای“ کی تیاری کے سلسلہ میں جہاں کہیں ضرورت محسوس ہوئی انہوں نے کمال
بشاشت سے متعلقہ عبارتوں کو پڑھ کر بعض بنیادی امور میں ہماری راہنمائی فرمائی ۔ اللہ تعالیٰ
انہیں بہترین جزاء دے۔
جلد لذا کی النت را کی اشاعت سے قبل ہی محترم سید عبدالحئی صاحب ناظر اشاعت وفات پا کر
اپنے مولی حقیقی کے حضور حاضر ہو گئے ۔ اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔ ان کی وفات کے
بعد محترم ملک مسعود احمد صاحب خالد کا تقرر بطور ناظر اشاعت اور ڈائریکٹر فضل عمر فاؤنڈیشن
حضور انور نے منظور فرمایا ہے۔ محترم ملک صاحب نے بھی اپنے پیش رو کی روایت کو آگے

بڑھاتے ہوئے 1956ء تا 1961 ء کا سارا مواد ملاحظہ فرما کر بعض غلطیوں کی اصلاح کے
ساتھ ساتھ نہایت قیمتی مشوروں سے بھی نوازا ۔ خاکسار ان کا بھی دلی شکر یہ ادا کرتا ہے۔
فَجَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ
جلد لھذا میں 1944ء تا 1960 ء تک حضور کے خطابات شامل اشاعت کئے جارہے
-
ہیں ۔ 1961ء میں حضور کا پیغام حضرت مرزا بشیر احمد صاح حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے پڑھ کر سنایا وہ بھی اس جلد کی
زینت ہے ۔ بعد میں 1962ء تا 1965 ء حضرت مصلح موعود اپنی علالت کی وجہ سے سے مجلس مجا
مشاورت میں شمولیت نہیں فرما سکے ۔ 1962ء ، 1963 ء میں حضور کے ارشاد پر حضرت
صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب اور 1964 ء ،1965ء میں حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر
ایڈووکیٹ امیر جماعت احمد یہ ضلع فیصل آباد صدارت کے فرائض سرا سرانجام دیتے رہے۔
مکرم عبدالرشید اٹھوال صاحب ، مکرم حبیب اللہ باجوہ صاحب، مکرم فضل احمد شاہد صاحب،
مکرم عبد الشکور با : لمور باجوہ صاحب ، مکرم عدیل احمد گوندل صاحب اور مکرم ظہور احمد مقبول صاحب
مربیان سلسلہ کا بھی خاکسار خصوصی شکریہ ادا کرتا ہے کہ اس جلد کی تدوین واشاعت کے مختلف
مراحل مسودات کی ترتیب وصحیح ، پروف ریڈنگ اور حوالہ جات کی تلاش ،Rechecking
اور اعراب کی درستی کے سلسلہ میں ان سب نے نہایت محنت لگن ، خلوص اور دلی بشاشت
سے کام کیا اور اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ
مکرم بشارت احمد صابر صاحب کارکن دفتر فضل عمر فاؤنڈیشن بھی شکریہ کے مستحق
ہیں جنہوں نے اس جلد کی تیاری میں معاونت کی ۔ فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ
اللہ تعالیٰ ہماری اس علمی کاوش کو قبول فرمادے اور ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں احسن
رنگ میں بجالانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی