مجلس مشاورت ۱۹۵۱ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

خطابات شوری جلد سوم
لده الله
مجلس مشاورت ۱۹۵۱ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۵۱ء
منعقده ۲۳ تا ۲۵ مارچ ۱۹۵۱ء)
پہلا دن
دعا جماعت احمدیہ
احمدیہ
کی بتیسویں مجلس مشاورت ربوہ میں ۲۳ تا ۲۵ مارچ ۱۹۵۱ء کو
جامعة المبشرین کی عارضی عمارت کے صحن میں شامیانے کے نیچے منعقد ہوئی۔
(یعنی وہ جگہ جہاں دارالصدر غربی میں اب بیت قمر ہے ( حضور کی طبیعت در د نقرس کی وجہ
سے علیل تھی۔ تلاوت قرآن مجید کے بعد حضور نے بیٹھ کر دُعا سے متعلق فرمایا :-
کارروائی شروع کرنے سے قبل احباب مل کر دعا کر لیں۔ خدا تعالیٰ ہماری راہنمائی
فرمائے تا کہ ہم مشورہ طلب امور کے بارے میں ایسے فیصلے کر سکیں کہ جو اسلام کی سربلندی کا
باعث ہوتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا موجب ہوں ۔ خدا تعالیٰ ہم کو اور ان لوگوں کو
جن کے ہم نمائندے ہیں ان سب فیصلوں پر کما حقہ عمل کی توفیق عطا فرمائے اور ایسے سامان
پیدا کر دے کہ ہم ان فیصلوں کو عملی جامہ پہنا کر صحیح معنوں میں سلسلے کی خدمت بجالا سکیں ۔“
66
افتتاحی تقریر تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
اس وقت ایجنڈے کے مطابق جماعت کے سامنے دو محکموں کی تجاویز
پیش ہیں۔ ان میں سے ایک نظارت بیت المال ہے اور دوسری نظارت بہشتی مقبرہ ۔ ان
تجاویز کے علاوہ انتخاب نمائندگان کے متعلق بھی ایک تجویز ہے جو پرائیویٹ سیکرٹری صاحب کی
طرف سے ہے۔ اس تجویز کا مقصد یہ ہے کہ صدر انجمن، تحریک جدید اور صحابہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی نمائندگی کے لئے کیا طریق اختیار کیا جائے۔ اس وقت تک محکموں کی نمائندگی اور

خطابات شوری جلد سوم
لد لد
مجلس مشاورت ۱۹۵۱ء
صحابہ کرام کی نمائندگی کے سلسلے میں کوئی خاص قاعدہ مقرر نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے محکموں
کے نمائندوں کی تعداد غیر ضروری طور پر بڑھتی جا رہی ہے۔ اس طرح صحابہ کی نمائندگی کا
کوئی خاطر خواہ انتظام موجود نہیں ہے ۔“ ہے۔“
اس ضمن میں حضور نے انگلستان اور امریکہ کے آئین پر علیحدہ علیحدہ روشنی ڈال کر واضح
کیا کہ وہاں ایگزیکٹو کی نمائندگی کی نوعیت کیا ہے۔ حضور نے مزید فرمایا کہ:-
دو
نظارت بیت المال کی تجاویز پر غور و خوض کے لئے جو سب کمیٹی مقرر کی جائے گی وہ
صدر انجمن اور تحریک جدید کے بجٹوں کے علاوہ اس تجویز پر بھی غور کرے گی ۔“
دوسرا دن
مجلس مشاورت ۱۹۵۱ء کے دوسرے دن ۲۴ مارچ کو پہلے اجلاس سے قبل تلاوت /
قرآن مجید کے بعد حضور نے بیٹھ کر ہی نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا :-
دعا کی ضرورت اصل کار روائی شروع کرنے سے پہلے احباب دعا فرمالیں ۔ میں د ۔ دیکھتا
ہوں کہ بعض دوست دعا کی اہمیت کو وہ درجہ نہیں دیتے جو دراصل انہیں
دینا چاہئے ۔ حقیقت یہ ہے کہ روحانی سلسلے خدائی نصرت کے ساتھ ہی چلتے ہیں ۔ اس میں ہیں۔
شک نہیں کہ ان کو بھی دُنیوی سامانوں سے کام لینا پڑتا ہے اور اسباب و علل کی قیود
سے وہ بھی آزاد نہیں ہوتے لیکن وہ تمام دنیوی سامان اور وہ اسباب و علل خدائی منشاء اور
اُس کے فضل کے ماتحت ظاہر ہو کر الہی جماعتوں کی کامیابی کا موجب بنتے ہیں ۔ بسا اوقات
دُنیا کے بندے ظاہری سامانوں پر بھروسہ کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ سے نصرت طلب کرنے کو
خاطر میں نہیں لاتے ۔ مذہب اسباب و علل سے متعلق قوانین قدرت کے اٹل ہونے کو تسلیم
کرتے ہوئے ایسے لوگوں سے کہتا ہے کہ یہ سامان جن پر تم بھروسہ کرتے ہو اور یہ اسباب و علل
جن کی طرف رہ رہ کر تمہاری نگاہیں اُٹھتی ہیں خود خدا تعالیٰ کے ہی پیدا کردہ ہیں ان سے
صحیح رنگ میں فائدہ اُٹھانے کے لئے اُس سے استمد ادضروری ہے۔ خدائی نصرت کے تحت
سامانوں کا مہیا ہو جانا اور پھر ان سے صحیح رنگ میں فائدہ اُٹھانے کی توفیق ملنا ہی معجزہ کہلاتا ہے۔

خطابات شوری جلد سوم
۴۵۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۱ء
قانون قدرت کے اٹل ہونے سے دعا کی ضرورت یا معجزہ کی اہمیت میں کوئی فرق نہیں
آ سکتا۔ پس ہماری جماعت کو دعاؤں کی طرف خاص توجہ دینی چاہئے ۔ محض رسمی طور پر دعا
مانگنا بے معنی ہے۔ ضروری ہے کہ دعا کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا مانگی
جائے ۔
کا
دعاؤں کی اہمیت کو قائم کرنا ہماری جماعت کے لئے نہایت ضروری ہے کیونکہ ہمارا
سلسلہ دیگر آسمانی سلسلوں کی طرح خدا تعالیٰ کی تقدیر خاص کے نتیجے میں قائم ہوا ہے۔
خدا تعالیٰ کی تقدیر عام اور تقدیر خاص میں بہت فرق ہے۔ اس کی مثال ایسی ہے کہ بعض
اوقات زمین میں بغیر کسی اہتمام کے بیج بکھیر دیئے جاتے ہیں اور وہ کچھ عرصہ بعد خود بخود
اُگ آتے ہیں لیکن باغ وغیرہ لگانے میں بڑی مشقت اُٹھائی جاتی ہے اور قدم قدم پر خاص
اہتمام کیا جاتا ہے۔ چنانچہ اس مشقت اور اہتمام کا نتیجہ اول الذکر کی نسبت زیادہ نمایاں
اور شاندار طریق پر ظاہر ہوتا ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ دُنیا میں تقدیر عام کا پہلو بھی دعا سے
خالی نہیں ہے تو پھر تقدیر خاص میں اس کی اہمیت اور ضرورت کیوں نہ مسلّم ہو۔ وہ جماعت
جو قائم ہی تقدیر خاص کے نتیجے میں ہوئی ہو اُس پر خدا تعالیٰ کی خاص نظر ہوتی ہے ۔ اُس کی
دعا رائیگاں نہیں جاتی وہ ضرور رنگ لاتی ہے۔ اُس کے افراد دعا ہی وہ مانگتے ہیں جو
خدا تعالیٰ اُن سے منگوانا چاہتا ہے۔ گویا خدائی تقدیر اور بندوں کی دلی خواہش مل جاتی ہے
اسی کا نام قبولیت ہے۔ دعا کی قبولیت کا وقت وہی ہوتا ہے کہ جب خدا کے فضل کی بارش اور
بندوں کے آنسوؤں کا پانی آپس میں مل جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بسا اوقات سینکڑوں
گھنٹوں کے آنسو وہ کام نہیں کرتے جو آنِ واحد میں دل سے نکلی ہوئی دعا کر جاتی ہے ۔“
اس کے بعد حضور نے حاضرین سمیت لمبی دعا کی اور پھر فرمایا :-
دو
بجٹ بہر صورت میعاد مقررہ کے اندر اندر تیار ہو جانا چاہئے۔ بجٹ بر وقت تیار ہو اس سال بھی بھی وقت پر شائع نہ ہوسکنے کی وجوہات ہوسکتی ہیں
لیکن جب تک ان وجوہات پر قابو نہیں پایا جائے گا اُس وقت تک بجٹ میعاد مقررہ کے اندر
کبھی شائع نہیں ہو سکے گا ۔ کوشش کی جائے کہ آئندہ ایسی وجوہات پیدا نہ ہوں کہ جن کے
نتیجہ میں پھر ایسی شکایت سے دوچار ہونا پڑے ۔

خطابات شوری جلد سوم
۴۵۶
مجلس مشاورت ۱۹۵۱ء
گزشتہ سیلابوں کے باعث چندوں میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ :-
آئندہ بجٹ میں شہری اور دیہاتی جماعتوں کی آمدن علیحدہ علیحدہ دکھائی جایا کرے
تا کہ اندازہ ہو سکے کہ کن جماعتوں کی طرف سے وصولی کم ہوئی ہے اور اس کی وجوہات کیا
ہو سکتی ہیں۔ موجودہ بجٹ سے یہ پتہ نہیں لگ سکتا کہ سیلاب کے باعث دیہاتی جماعتوں کی
طرف سے خاطر خواہ وصولی نہیں ہوسکی ۔“
حضور نے بجٹ میں قرضہ جات وغیرہ کی صحیح پوزیشن دکھانے کی اس سال بھی ہدایت
فرمائی اور پھر فرمایا :-
رو
تألیف و تصنیف کی اہمیت " تالیف و تصنیف کا محکہ سب سے اہم ہے لیکن صدر انجمن
میں یہی محکمہ سب سے کمزور ہے۔ اگر دیکھا جائے تو
لوگوں تک اپنے خیالات پہنچانے کا سب سے مؤثر ذریعہ تصنیف ہی ہے۔ ایک تبلیغی
جماعت جس کا کام ہی دوسروں کو حق کی طرف بلانا ہو تالیف و تصنیف کی اہمیت کو کسی طرح
نظر انداز نہیں کر سکتی ۔ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو سلطان القلم
قرار دیا ہے ۔ اس خدائی اعزاز میں ہمارے لئے غور طلب بات یہ ہے کہ کیا کوئی بادشاہ بغیر
رعایا کے بھی ہوتا ہے؟ سلطان القلم کا مطلب تو یہ ہونا چاہئے کہ ہماری جماعت میں کثرت
سے اہلِ قلم ہوں جو اپنی تصانیف کے ذریعہ عملاً اس بات کا اعلان کرتے رہیں کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام ”سلطان القلم ہیں۔ اس خدائی اعزاز میں ایک بہت بڑا اشارہ تھا جسے
جماعت کے افراد نے نہیں سمجھا۔ وہ اشارہ یہ تھا کہ مسیح محمدی کی جماعت کو تصنیف کی طرف
خاص توجہ دینی چاہئے ۔“
اس ضمن میں حضور نے جماعت کے اہل علم طبقہ کو بالعموم اور پروفیسر صاحبان و علماء سلسلہ
کو بالخصوص تألیف و تصنیف سے متعلق اس سکیم پر عمل پیرا ہونے کی ایک بار پھر تلقین فرمائی
جو حضور نے ۱۹۴۹ء کے سالانہ جلسہ منعقدہ ربوہ میں نہایت تفصیل سے بیان کی تھی۔ اس
سکیم کو عملی جامہ پہنانے میں اب تک جو غفلت برتی گئی ہے اُس پر افسوس کا اظہار کرتے
ہوئے حضور نے فرمایا :-
وو
جب تک جماعت اس طرف توجہ نہیں کرے گی اُس وقت تک حقیقی اسلام
XXXXXXX

خطابات شوری جلد سوم
۴۵۷
مجلس مشاورت ۱۹۵۱ء
سے متعلق احمدیت کی تعلیم عام نہ ہوگی اور لوگوں تک نہ پہنچ سکے گی ۔“
66
تألیف و تصنیف کے سلسلے میں حضور نے جدیدر جحانات اور ان کے نتیجے میں پیدا ہونے
والے تأثرات کا بھی تفصیل سے ذکر کیا اور فرمایا :-
دو
ہمیں لکیر کا فقیر نہ بننا چاہئے ۔ نئے حالات اور نئے ماحول کے زیر اثر جو جدید
رجحانات پیدا ہوئے ہیں اُن کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے رسالے اور نئی کتابیں لکھنے سے خاطر خواہ
نتیجہ برآمد ہو سکے گا۔“
نیز فرمایا :-
جب تک ان رجحانات کا ازالہ نہیں کیا جائے گا لوگ حقیقی اسلام کو قبول کرنے کے
لئے تیار نہ ہوں گے پہلے احمدیت یعنی اسلام سے ذہنی مناسبت پیدا کرنی ضروری ہے۔ اس
کے بغیر عقائد کی پرانی بحث کارگر ثابت نہ ہو سکے گی ۔“
دو
اس کے علاوہ حضور نے احباب جماعت کو الفضل اور دیگر علمی رسائل کے لئے
چھوٹے چھوٹے مضامین کی شکل میں اپنے خیالات کو عام کرنے کی طرف بھی خاص طور پر
توجہ دلائی۔
تحریک جدید کے کام کی اہمیت ۲۴ مارچ ۱۹۵۱ء کو مشاورت کے دوسرے اجلاس میں تحریک جدید کا بجٹ پیش کیا گیا۔ بعض ممبران
نے اپنی آراء پیش کرتے ہوئے اسے خوش کن بجٹ قرار دیا۔ رائے شماری کے بعد احباب
سے خطاب کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
تحریک کا بجٹ گوخوش کن ہے لیکن مالی لحاظ سے تحریک جدید صدرانجمن احمد یہ کے
مقابلے میں زیادہ خطرناک حالات میں سے گزر رہی ہے۔ پچھلے دو سال سے چندوں کی
وصولی میں کمی واقع ہو گئی ہے حالانکہ کام کی اہمیت اور اس کے خوش کن نتائج کے پیش نظر
لوگوں میں قربانی کا جوش بڑھ جانا چاہئے تھا۔ یہ تحریک جدید کی ہی برکت ہے کہ آج مختلف
ممالک کے لوگ علم دین حاصل کرنے کے لئے یہاں آئے ہوئے ہیں اور اس وقت بھی
ہمارے درمیان موجود ہیں۔ طلباء کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ علاوہ ازیں بیرونی ممالک

خطابات شوری جلد سوم
لد ٧٥
مجلس مشاورت ۱۹۵۱ء
کے احمدی بڑھ چڑھ کر خدمتِ اسلام کے لئے اپنی زندگیاں وقف کر رہے ہیں۔ امریکہ کے
رشید احمد زندگی وقف کرنے کے بعد ایک عرصہ سے ربوہ میں مقیم ہیں۔ ان کے علاوہ امریکہ سے
چار اور نوجوانوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ اُنہوں نے بھی خدمت اسلام کے لئے
اپنے آپ کو پیش کیا ہے۔ ادھر دنیوی لحاظ سے بھی بیرونی جماعتیں بفضلہ تعالی ترقی کر رہی
ہیں ۔ گولڈ کوسٹ کے حالیہ انتخابات میں خدا تعالیٰ کے فضل سے تین احمدی کامیاب ہو کر
اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں ۔ یہ چیز میری سمجھ سے باہر ہے کہ تحریک جدید کی اتنی اہمیت
کے باوجود احباب نے چندوں کی ادائیگی میں غفلت سے کیوں کام لیا ہے۔ شاید لوگوں نے
سمجھ لیا کہ بیرونی ممالک میں مشن قائم کر کے ہم نے تبلیغ کا حق ادا کر دیا ہے اور ہم اپنے
فرض سے سبکدوش ہو گئے ہیں حالانکہ میدان تبلیغ کی وسعت کے مقابلے میں ہماری مساعی
کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ہمارے مبلغ انگلیوں پر گنے جا سکتے ہیں ۔ اگر صحیح معنوں میں تبلیغ کی
جائے تو ہر تین سو آدمیوں پر ایک مبلغ ہونا چاہئے ۔ یاد رکھو تبلیغ کا حق اس وقت ہی ادا ہو گا
جب ہر ایک فرد تک اسلام واحمدیت کا پیغام پہنچ جائے گا اور اس پر صداقت واضح کر دی
جائے گی ۔ دُنیا کی موجودہ آبادی کو دیکھتے ہوئے لاکھوں لاکھ مبلغین اس کام پر متعین کرنے
کی ضرورت ہے۔ اس کے بالمقابل ہم نے صرف چند سو مبلغ دُنیا میں پھیلا رکھے ہیں جو
آٹے میں نمک کے برابر بھی قرار نہیں دیئے جا سکتے۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ
دوستوں نے اس تحریک کی اہمیت کو نہیں سمجھا اور اس ضمن میں اپنی ذمہ داریوں کا کما حقہ
احساس نہیں کیا۔ اگر وہ اس کی اہمیت کو سمجھ لیتے تو اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہو
جاتے اور انہیں تن کے کپڑے بھی بیچ ڈالنے سے دریغ نہ ہوتا۔ بیرونی ممالک میں
احمدیت کی روز افزوں ترقی اس امر کی طرف اشارہ کر رہی ہے کہ ہم وہاں اپنی مساعی کو اور
زیادہ تیز کر کے خدائی منشاء کو پورا کریں۔ ہونا یہ چاہئے کہ تحریک کا بجٹ منظور ہونے کے
بعد اب کوئی فرد ایسا نہ رہے کہ جو تحریک جدید میں حصہ نہ لے اور دوسروں سے بھی وعدہ پورا
کرانے کا بیڑا نہ اُٹھائے ۔
احباب جماعت کا فرض ہے کہ وہ اُس وقت تک چین سے نہ بیٹھیں جب تک کہ تمام
وعدہ کرنے والوں سے اُن کا وعدہ پورا نہ کروالیں ۔“
66

خطابات شوری جلد سوم
۴۵۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۱ء
دوران تقریر میں حضور نے تحریک جدید کے کارکنوں کو قرضہ ادا کرنے اور ریز روفنڈ
قائم کرنے کی طرف بھی خاص طور پر توجہ دلائی ۔
تیسرا دن
نوجوانوں کی تربیت اور تبلیغ کی طرف توجہ دی جائے بارش کی وجہ سے ۲۵ مارچ ۱۹۵۱ء کو مجلس مشاورت کا آخری اجلاس
مختصر کرنا پڑا۔ بجٹ پیش ہونے کے بعد حضور نے اختصار کے ساتھ احباب جماعت کو بعض
اہم امور کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا :-
آجکل ہم مالی لحاظ سے خطرناک دور میں سے گزر رہے ہیں ۔ اس کی بڑی وجہ یہ
ہے کہ تقسیم برصغیر کے بعد جماعت کا قریباً ۴۰ فیصدی حصہ اپنی جائیدادوں اور گزشتہ
آمد نیوں سے محروم ہو کر پہلے کی نسبت تنگ دست ہو گیا لیکن اس کے بالمقابل جماعت کے
اخراجات پہلے کی نسبت بڑھ گئے ہیں اس صورت حال کا جماعت کی مالی حالت پر اثر انداز
ہونا ضروری تھا۔
تقسیم کے معاً بعد مہاجر احباب نے قناعت سے کام لیتے ہوئے جس ہمت و استقلال
کا ثبوت دیا حضور نے اس کی تعریف کی اور فرمایا کہ :-
خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت میں ہنسی خوشی تکالیف اُٹھانے اور مصائب کا ڈٹ
کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ خدا تعالیٰ نے جماعت کو ایمان بخشا ہے جس کے
زیر اثر وہ ہر مصیبت کو اس حال میں جھیل جاتے ہیں کہ ان کے چہروں سے بشاشت ٹپک
رہی ہوتی ہے۔“
نیز فرمایا۔
دو
یہ شکایت سننے میں آئی ہے کہ نوجوانوں میں دینی روح کم ہو رہی ہے۔ یہ ایک
خطرناک بات ہے اس کے ازالہ کی طرف توجہ کرنی چاہئے ۔ اگر اصلاح کی فوری تدابیر
اختیار نہ کی گئیں تو پھر یہ چیز دس بارہ سال میں ناپسندیدہ سمت کی طرف رُخ کر سکتی ہے۔

خطابات شوری جلد سوم
لد ۔
مجلس مشاورت ۱۹۵۱ء
یہ کہنا غلط ہے کہ اس انحطاط کی زد تمام نوجوانوں پر پڑتی ہے۔ کراچی کی جماعت میں
خدا تعالیٰ کے فضل سے بعض ایسے نوجوان موجود ہیں جن میں دین کا دین کا ایسا ہی جوش پایا جاتا
ہے جیسا کہ پرانے لوگوں میں ہوا کرتا تھا۔ اسی طرح راولپنڈی کی جماعت بھی ترقی کر رہی
ہے وہاں بھی نو جوانوں میں بیداری کے آثار نمایاں ہیں ۔ لیکن پھر بھی کوشش کرنی چاہئے
کہ نوجوانوں میں دینی روح ترقی کرے۔ وہ محض نعرے لگا کر ہی دل میں خوش ہونے
والے نہ ہوں بلکہ ذکر و فکر میں شغف پیدا کر کے صحیح اسلامی روح کو اپنانے والے بنیں ۔
با لخصوص موجودہ نازک دور میں نو جوانوں کے اندر بیداری کا پیدا ہونا نہایت ضروری ہے۔
جو کام خدا تعالیٰ نے ہمارے سپرد کیا ہے وہ اس بات کا مقتضی ہے کہ ہم آگے ہی آگے قدم
بڑھاتے چلے جائیں ۔ جب تک نوجوانوں میں دین کے لئے جوش پیدا نہیں ہوتا اور بحیثیت
مجموعی جماعت آگے قدم نہیں بڑھاتی ہم مطمئن ہو کر نہیں بیٹھ سکتے ۔ ہماری نگاہ تو آج سے زیادہ
کل پر ہونی چاہئے ۔ کیونکہ ہم کو ساری دنیا فتح کرنی ہے یہ جب ہی ہو سکتا ہے کہ جوں جوں
زمانہ گزرتا جائے ہماری مشکلات کم ہوتی جائیں ۔ اس کے لئے قربانی و ایثار کا مادہ پیدا
کرنے اور تبلیغ پر زور دینے کی ضرورت ہے۔
تبلیغ کی طرف بہت بے توجہی برتی جا رہی ہے ایک تو مبلغ بہت کم ہیں دوسرے ان
سے کام نہیں لیا جاتا۔ تحریک کے جو مبلغ باہر سے رخصت پر واپس آتے ہیں انہیں بھی کام پر
لگا کر ان کی موجودگی سے فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں صدر انجمن کا بھی فرض ہے کہ
وہ اندرون ملک میں مبلغوں کی تعداد بڑھائے اور پھر انہیں ضرورت اور حالات کے مطابق
لٹریچر بھی فراہم کرے۔ لٹریچر ایسے لوگوں تک پہنچانا چاہئے جو واقعی اس سے فائدہ اُٹھانے
کی صلاحیت رکھتے ہوں ۔ لٹریچر دینے سے پہلے لوگوں کے اندر دلچسپی پیدا کرنا ضروری ہے
ورنہ وہ اس لٹریچر کی طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہ دیکھیں گے اور ہماری ساری محنت اکارت
جائے گی۔
فراہمی لٹریچر کے سلسلے میں نئے ماحول اور نئے رجحانات کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا
جائے ۔ احمدیت کی لائی ہوئی صداقتوں کو لوگوں کے ذہن نشین کرانے کے لئے حکیمانہ طریق
پر عمل کرنا ضروری ہے۔“
66

خطابات شوری جلد سوم
۴۶۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۱ء
اس موقع پر حضور نے اپنے ایک تازہ الہام کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:-
دو
چند دن ہوئے کہ یہ الہام ہوا ۔
دو
سندھ سے پنجاب تک دونوں طرف متوازی نشان دکھاؤں گا“
معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی نیا فیصلہ صادر ہونے والا ہے۔ ذہن
میں ڈالا گیا کہ متوازی کا لفظ دونوں طرف کیساتھ لگتا ہے شاید دریائے سندھ کے اس پار
اور اُس پار دونوں طرف وسیع علاقے اس سے متاثر ہوں ۔ ساتھ ہی ڈالا گیا کہ یہ نشان
ہمارے لئے برکت والا ہو گا لیکن برکت والا انذاری نشان بھی ہو سکتا ہے۔ اس لئے ہمیں
خدا تعالیٰ کا فضل جذب کرنے کے لئے اپنے اندر ایک نیک تبدیلی پیدا کرنی چاہئے اور دعا
کرنی چاہئے کہ اس کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حق کے قبول کرنے کی طرف پھرے۔ متوازی
سے مراد یہ بھی ہو سکتی ہے کہ کئی نشان ظاہر ہوں۔ اور شاید گزشتہ سیلابوں کی طرح پھر کوئی
خوفناک طوفان آئے ۔ بہر حال خشیت اللہ سے کام لیتے ہوئے خدا تعالیٰ کی طرف رجوع
کرنے کی ضرورت ہے۔“
الفضل ۲۵ ، ۲۷، ۲۸ ، ۲۹ مارچ ۱۹۵۱ء )

آج 10 میں سے 10 باقی