مجلس مشاورت ۱۹۵۵ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)
خطابات شوری جلد سوم
۵۷۹
مجلس مشاورت ۱۹۵۵ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۵۵ء
منعقدہ ۷ تا ۹ را پریل ۱۹۵۵ء )
مجلس مشاورت ۱۹۵۵ء کے موقع پر جماعت احمدیہ کی چھتیسویں مجلس مشاورت
۷ تا ۹۔ اپریل ۱۹۵۵ء کو ہال لجنہ اماءاللہ
احباب جماعت کے نام حضور کا پیغام ربوہ میں منعقد ہوئی ۔ حضور ان ایام میں
ڈاکٹری مشورہ کے مطابق سفرِ یورپ کے ارادہ سے کراچی میں تشریف فرما تھے اس لئے
آپ اس مجلس میں رونق افروز نہ ہو سکے۔ تاہم اس موقع پر حضور نے احباب جماعت کے
نام ایک پیغام کراچی سے ارسال فرمایا جو مشاورت کے دوسرے دن ۸ ۔ اپریل کو صدر مجلس
محترم مرزا عبدالحق صاحب نے احباب کو پڑھ کر سنایا۔ یہ پیغام درج ذیل ہے:۔
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هُوَ النَّ خدا
اصر
احباب جماعت احمدیہ!
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
پہلی بات تو میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ شوری میری غیر حاضری میں آ رہی ہے۔ پچھلے
سال میں بوجہ زخم کے شوری میں پورا حصہ نہیں لے سکا اس لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو مشق
کروا دی مگر میں محسوس کرتا ہوں کہ ابھی آپ لوگوں میں اتنی طاقت نہیں پیدا ہوئی کہ میری
غیر موجودگی میں اپنی ذمہ داری پر پورا کام کر سکیں ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ایسی طاقت بھی
خطابات شوری جلد سوم
۵۸۰
مجلس مشاورت ۱۹۵۵ء
پیدا کر دے اور مجھے بھی ایسی صحت بخشے کہ آپ سے مل کر اسلام کی فتح کی بنیادیں رکھ
سکوں ۔ جیسا کہ پہلے لکھا جا چکا ہے پچھلے چند دنوں سے میری طبیعت زیادہ خراب ہونے لگ
گئی تھی مگر دو دنوں سے پھر بحالی کی طرف قدم جلدی جلدی اُٹھ رہا ہے، چنانچہ اس وقت بھی
کہ میں یہ پیغام لکھوا رہا ہوں میں کمرہ میں ٹہل رہا ہوں اور میرے قدم آسانی کے ساتھ چل
رہے ہیں۔ پہلے جو بیماری کے حملہ کے بعد دماغ خالی خالی معلوم ہوتا تھا کل سے وقفہ وقفہ
کے بعد خدا تعالیٰ کے فضل سے اس میں بھی نیک تغیر پیدا ہو رہا ہے اور میں بعض اوقات
محسوس کرتا ہوں کہ میں سوچ سکتا ہوں اور پچھلے واقعات کا تسلسل میرے دماغ میں شروع
ہو جاتا ہے بلکہ کراچی آتی دفعہ ریل میں ایک سورۃ میرے دماغ میں آئی جس کے بعض حصے
لوگوں سے اب تک حل نہیں ہو سکے تھے اور باوجود بیماری کے اس سورۃ کی شرح اور بسط میں
نے کرنی شروع کی اور وہ تفسیر عمدگی کے ساتھ حل ہونی شروع ہوگئی۔ تب میں نے اللہ تعالیٰ
سے دعا کی اے خدا! ابھی دنیا تک تیرا قرآن صحیح طور پر نہیں پہنچا اور قرآن کے بغیر نہ اسلام
ہے نہ مسلمانوں کی زندگی تو مجھے پھر سے توفیق بخش کہ میں قرآن کے بقیہ حصہ کی تفسیر کر دوں
اور دنیا پھر ایک لمبے عرصے کے لئے قرآن شریف سے واقف ہو جائے اور اس پر عامل ہو
جائے اور اس کی عاشق ہو جائے ۔ بہر حال آج میری طبیعت پچھلے چند دن سے بہت اچھی
معلوم ہوتی ہے کچھ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ سفر کی پریشانیاں جو پیدا ہو رہی تھیں وہ دور ہو
رہی ہیں پچھلے دنوں اختر صاحب اور مشتاق احمد صاحب باجوہ جو کام کے لئے جاتے رہے تو
اپنی نا تجربہ کاری کی وجہ سے یہ نہیں سمجھتے تھے کہ فورار پورٹ نہ پہنچی تو مجھے صدمہ ہوگا۔ دو چار
دن کے تجربہ کے بعد میں نے خود اس بات کو محسوس کر لیا اور انہیں ہدایت کر دی کہ جب وہ
باہر جایا کریں تو ایک زائد آدمی لے کر جایا کریں اور اسے اس وقت کی رپورٹ دے کر
میرے پاس بھجوا دیا کریں تا کہ مجھے پتہ لگتا رہے۔ جب سے اس پر عمل ہوا میری گھبراہٹ
اور پریشانی دور ہونی شروع ہو گئی اور اب خدا تعالیٰ کے فضل سے طبیعت میں سکون ہے۔
خدا نے یہ بھی فضل کیا ہے کہ جہاز کے ٹکٹوں کے ملنے کے غیر معمولی سامان ہو گئے اور ایکسچینچ
کے ملنے کے سامان بھی پیدا ہو گئے ۔ اس موقع پر اسلامی ملک کے بعض نمائندوں نے
غیر معمولی شرافت کا ثبوت دیا۔ اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے ان کے ملکوں کو عزت اور
خطابات شوری جلد سوم
۵۸۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۵ء
ترقی بخشے ۔ اس واقعہ سے طبیعت میں اور بھی زیادہ سکون پیدا ہوا اور پریشانی دور ہوئی ۔
خدا کرے کہ مسلمانوں میں پھر سے اتحاد پیدا ہو جائے اور پھر سے وہ گزشتہ عروج کو
حاصل کرنے لگ جائیں اور اسلام کے نام میں وہی رُعب پیدا ہو جائے جو آج سے ہزار
بارہ سو سال پہلے تھا۔ میں اس دن کے دیکھنے کا متمنی ہوں اور ہر وقت اللہ تعالیٰ سے دعا گو
ہوں ۔ جب سعودی ، عراقی ، شامی اور لبنانی ، ترک ، مصری اور یمنی سو رہے ہوتے ہیں میں
ان کے لئے دعا کر رہا ہوتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ دعائیں قبول ہوں گی ۔ خدا تعالیٰ
ان کو پھر ضائع شدہ عروج بخشے گا اور پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قوم ہمارے
لئے فخر و مباہات کا موجب بن جائے گی ۔ خدا کرے جلد ایسا ہو۔
میں شوری میں آنے والے دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ سنجیدگی سے بجٹ اور
دوسری باتوں پر غور کریں۔ اس سال دس بارہ دن لگا کر میں نے خود بجٹ کو حل کیا ہے اس
لئے بجٹ میں دوستوں کو زیادہ تبدیلی نہیں کرنی چاہئے ۔ میرا خیال ہے کہ میری بیماری کا
موجب وہ محنت بھی تھی جو تحریک اور انجمن کے بجٹوں کو ٹھیک کرنے کے لئے مجھے کرنی
پڑی۔ میں تو بیمار ہو گیا مگر میری محنت کئی سال تک آمد و خرچ کے توازن کو ٹھیک کر دے گی ۔
اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو اور آپ کو ان فرائض کے پورا کرنے کی توفیق
دے۔ جن کا آپ وعدہ کر چکے ہیں اور جن کے بغیر جماعت کی قریب کی ترقی ناممکن ہے۔
مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی
۶۱۹۵۵/۴/۶
( رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۵ء )