مجلس مشاورت ۱۹۵۹ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

خطابات شوری جلد سوم
۷۳۱
مجلس مشاورت ۱۹۵۹ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۵۹ء
منعقدہ ۱۷، ۱۸ را پریل ۱۹۵۹ء)
پہلا دن
افتتاحی تقریر جماعت احمدیہ کی چالیسویں مجلس مشاورت ۱۷-۱۸ اپریل ۱۹۵۹ء کو علیم
الاسلام کا لج ربوہ کے ہال میں منعقد ہوئی ۔ ۱۷۔ اپریل کو بعد نماز عصر
حضور نے اس کا افتتاح کرتے ہوئے فرمایا :-
جیسا کہ دوستوں کو معلوم ہے موٹر کے حادثہ کی وجہ سے میری کمر اور باقی حصہ جسم میں
دردیں شروع ہو گئی ہیں اور گو اس سے پہلے بھی مجھے وجع المفاصل کی تکلیف تھی لیکن اس
حادثہ کی وجہ سے دردیں زیادہ ہوگئی تھیں ۔ اب خدا تعالیٰ کے فضل سے دو دن سے آرام آنا
شروع ہوا ہے ممکن ہے خدا تعالیٰ چاہے تو مکمل آرام ہی آجائے ۔ چونکہ پہلے کسی دوائی سے
فرق نہیں ہوا تھا اس لئے مجھے ایک نئی دوائی کا خیال آیا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام مجھے بچپن میں دیا کرتے تھے۔ میں نے اس دوائی کا ڈاکٹر صاحب سے ذکر کیا تو
اُنہوں نے بتایا کہ میں بھی اس دوائی کا استعمال کرتا ہوں اور یہ مفید ہے۔ چنانچہ اس دوائی
کے استعمال کرنے سے کچھ فائدہ ہونا شروع ہوا ہے۔ صرف اتنا نقص ہے کہ یہ دوائی قبض
پیدا کرتی ہے، اس کے لئے کچھ جلاب لے لیا کروں گا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام جب یہ دوائی مجھے دیا کرتے تھے تو ساتھ کسٹر آئل ایملشن بھی دے دیا کرتے تھے
اور اس کے ذریعہ سے قبض کا ازالہ ہو جاتا تھا۔ غرض اب ارادہ ہے کہ کچھ دن قبض کشا
دوائیں کھالی جائیں تا کہ درد کو بھی آرام آجائے اور جو دماغی پریشانی رہتی ہے وہ بھی دور

خطابات شوری جلد سوم
ہو جائے۔
۷۳۲
مجلس مشاورت ۱۹۵۹ء
بہر حال میں آپ لوگوں کی تکلیف کی وجہ سے اور اس خیال سے کہ جماعت اس سال
پھر جمع ہوئی ہے تاکہ دنیا میں تبلیغ اور اشاعت اسلام کا کام وسیع کیا جائے اپنی بیماری اور
کمزوری کے باوجود آگیا ہوں تاکہ لہو لگا کر میں بھی شہیدوں میں شامل ہو جاؤں ۔اب
مجلس مشاورت کی کارروائی شروع کی جاتی ہے۔ سیکرٹری صاحب مجلس مشاورت ایجنڈا کی
تجاویز پڑھ کر سنائیں ۔
حضور کے ارشاد کی تعمیل میں ایجنڈا پڑھ کر سنایا گیا اور پھر سب کمیٹیوں کا تقرر عمل میں
لایا گیا اس کے بعد حضور نے فرمایا :-
ہر زمیندارہ جماعت اپنے اپنے ہاں زراعت کا ایک سیکرٹری مقرر کرے۔ وہ سیکرٹری
اس بات کا ذمہ دار ہو گا کہ زیادہ سے زیادہ پیداوار فی ایکڑ کرائے ۔ میں نے بتایا تھا کہ
قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ ۵۲۰ من فی ایکڑ پیداوار ہو سکتی ہے لیکن ہر سیکرٹری زراعت
سے ہم یہ امید نہیں کر سکتے کہ وہ پہلے سال ہی ۵۲۰ من فی ایکڑ پیداوار کرائے ۔ وہ چاہے
پانچ من فی ایکٹر ہی زیادہ پیداوار کرائے بہر حال کچھ نہ کچھ تو کوشش کرے گا۔ ہم سب
زمیندارہ جماعتوں کا آپس میں مقابلہ کریں گے اور پھر دیکھیں گے کہ کس کی پیداوار
فی ایکٹر زیادہ ہوتی ہے۔ اگست میں تمام جماعتوں کی طرف سے رپورٹ آ جایا کرے کہ
کس جماعت کی کتنی پیداوار ہوئی ہے اور پھر جس جماعت کی زیادہ پیداوار ہو گی اُس کا نام
خاص طور پر مجلس شوری میں سنایا جائے گا اور اُسے جماعت کی طرف سے کوئی انعام یا
خطاب بھی دیا جایا کرے گا۔“
دوسرا دن
یورپ میں مساجد کی تعمیر کا پروگرام مجلس مشاورت ۱۹۵۹ء کے آخری دن تحریک جدید کا بجٹ پاس ہونے کے بعد
حضور نے احباب جماعت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا :-
میں آئندہ کے لئے یورپ میں مساجد کا ایک پروگرام بنا دینا چاہتا ہوں جو مشروط بآمد

خطابات شوری جلد سوم
۷۳۳
مجلس مشاورت ۱۹۵۹ء
ہوگا ۔ یعنی اگر گورنمنٹ ہمیں ایکھینچ دے دے یا باہر کی جماعتیں پونڈ مہیا کریں تو ایک مسجد
پیرس میں بنائی جائے، ایک روم میں بنائی جائے، ایک نیور مبرگ (جرمنی) میں بنائی
جائے ، ایک اوسلو (ناروے) میں بنائی جائے اور ایک نیو یارک میں بنائی جائے ۔ اس
طرح یہ مسجدیں ملا کر ۹ مسجد میں ہو جائیں گی ۔ پیرس میں مسجد بنانے کا یہ فائدہ ہے کہ اس کا
تیونس اور مراکش پر بھی اثر پڑے گا ۔ جو اسلامی ممالک ہیں ۔ کسی زمانہ میں جب اسلام کمزور
ہو گیا تھا تو مراکش اور تیونس نے ہی اسلام کا جھنڈا اونچا رکھا تھا۔ پس ان کا حق ہے کہ ہم
ان کی مدد کریں ۔ اگر اس جگہ ہماری مسجد بن جائے تو سپین میں بھی ہماری تبلیغ بڑھ جائے گی
کیونکہ یہ ملک سپین کے قریب ہے ۔
تحریک جدید نے اعلان کیا ہے کہ جو دوست مسجد کے لئے ۱۵۰ روپیہ دیں گے اُن
کے نام مسجد پر کندہ کرائے جائیں گے ۔ میں نے اس سلسلہ میں اپنے بہت سے رشتہ داروں
کے نام لکھوائے ہیں مگر چونکہ میں اپنی زمین اُن میں تقسیم کر چکا ہوں ، اس لئے یہ شرط ہوگی
کہ اگر وہ بھی منظور کریں کہ اُن کی آمد میں سے یہ رقم دی جائے ، تب میں یہ رقم دوں گا ورنہ
میں تو اپنی سب جائیداد تقسیم کر چکا ہوں ۔ بہر حال اگر اُنہوں نے منظور کیا تو ۶۶۰۰ روپیہ
میں اس مد میں دوں گا۔ ان میں سے ایک رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں، ایک
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں ، ایک حضرت خلیفہ المسیح الاول ہیں، ایک حضرت
اماں جان ہیں ، میں ہوں ، میری بیویاں ہیں ، لڑکے لڑکیاں ہیں مگر چونکہ میں جائداد سب
رشتہ داروں میں تقسیم کر چکا ہوں اس لئے اس وعدہ کو اس شرط کے ساتھ مشروط کرتا ہوں
کہ وہ بھی اس کی منظوری دیں کیونکہ اب یہ زمین اُن کی ہے میری نہیں ۔
م ا
دفتر دوم کے چندہ کے متعلق تحریک افسوس ہے کہ تحریک جدید کے دفتر دوم میں حصہ لینے والے چندوں کی ادائیگی میں سستی
دکھا رہے ہیں حالانکہ دفتر اول میں شامل ہونے والے باوجود اس کے کہ وہ بوڑھے ہو چکے
ہیں اور اُن کے خرچ بھی زیادہ ہیں پھر بھی زیادہ حصہ لے رہے ہیں۔ کل میں نے وکیل التبشیر
سے پوچھا تو اُنہوں نے بھی اقرار کیا کہ دفتر دوم کے چندوں میں کمی ہے حالانکہ نوجوانوں پر
بوجھ کم ہے۔ بڑھوں پر تو بیویوں اور بچوں کا بوجھ ہوتا ہے مگر ان کے چندے پھر بھی زیادہ ہیں ۔

خطابات شوری جلد سوم
۷۳۴
مجلس مشاورت ۱۹۵۹ء
میں سب دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ دفتر دوم میں زیادہ سے زیادہ احمدی نوجوان حصہ لیں
اور پھر اپنے وعدوں کو پورا بھی کریں ۔“
اختتامی تقریر مشاورت کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد حضور نے احباب سے الوداعی
خطاب کرتے ہوئے فرمایا :-
شوری کا کام ختم ہو چکا ہے۔ اب میں دُعا کر دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جماعت کو توفیق
دے کہ وہ ان فیصلوں پر پوری طرح عمل کرے۔ اس کے بعد دوستوں کو اپنے اپنے گھروں
کو واپس جانے کی اجازت ہوگی ۔ آئندہ شوری کی سب کمیٹیوں کے ممبر اپنی اپنی جماعتوں
کی طرف سے مقرر ہو کر آیا کریں ۔ اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ مشورہ اچھا ہو سکے گا اور کام بھی
جلدی ہوگا ۔
اس وقت صرف کراچی کی جماعت اچھا کام کر رہی ہے۔ اُنہوں نے ڈسپنسری بھی
قائم کر لی ہے اور دو مسجد میں بھی بنالی ہیں ۔ لاہور میں ایک مسجد بھی ابھی تک تیار نہیں ہوئی ۔
آئندہ کے لئے میں جماعتوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ علیحدہ علیحدہ زون بنا لیں ۔ مثلاً ایک ۔
زون ملتان ڈویژن ہو۔ ایک زون راولپنڈی ڈویژن ہو۔ ایک زون لاہور ڈویژن ہو۔
ایک زون پشاور ڈویژن ہو۔ ایک زون بہاولپور ڈویژن ہو اور ایک زون حیدر آباد ڈویژن ہو۔آ
ہو ۔ اسی طرح کرنل عطاء اللہ صاحب کی تجویز پر عمل کیا جا سکتا ہے اور ہر حلقہ میں ہسپتال اور
مساجد بنائی جاسکتی ہیں اور سکول اور کالج قائم کئے جا سکتے ہیں۔ گو بعض شہروں میں ہماری
جماعت بہت قلیل تعداد میں ہے لیکن اگر زون بنا لئے جائیں تو ان علاقوں کی جماعتیں باہم
مل کر کراچی کی جماعت سے تعداد میں زیادہ ہو سکتی ہیں۔ مثلاً ملتان میں ہماری جماعت
بہت چھوٹی ہے لیکن اگر ملتان ڈویژن کا زون بنا لیا جائے تو اس زون کی جماعت کراچی کی
جماعت سے تعداد میں بڑھ جاتی ہے۔ اِسی طرح راولپنڈی میں ہماری جماعت کی تعداد
۱۴۰۰ کے قریب ہے لیکن راولپنڈی ڈویژن میں ہماری جماعت کے افراد چودہ ہزار سے بھی
زیادہ ہیں۔ کراچی میں تو صرف چار ہزار کی جماعت ہے۔ اگر اس طرح زون بنا لئے
جائیں تو سارے مغربی اور مشرقی پاکستان میں جماعت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے اور ہر جگہ

خطابات شوری جلد سوم
۷۳۵
مجلس مشاورت ۱۹۵۹ء
ہسپتال، سکول، کالج اور مساجد بنائی جاسکتی ہیں۔ ہر شہر میں اس تجویز پر عمل کرنا مشکل ہے
لیکن اگر ہر ڈویژن میں بھی بن جائیں تب بھی بڑی بات ہے۔ اور پھر خدا چاہے گا تو وہ
وقت بھی آجائے گا کہ ہر شہر میں ہماری مسجد بھی ہو ، ہسپتال بھی ہو، سکول بھی ہو اور کالج بھی
ہو۔ پھر اگر تنظیم مضبوط ہو گی تو جماعت کی تعداد بھی بڑھ جائے گی اور حسب ضرورت مساجد
میسر آتی رہیں گی اور آباد ہوتی رہیں گی مگر جماعتیں لاہور کی طرح نہ کریں ۔ لاہور میں
ہمیں گمٹی بازار والی مسجد مل رہی تھی لیکن خواجہ کمال الدین صاحب نے چار ہزار روپیہ لے کر
حق تولیت فروخت کر دیا۔ پھر حکیم محمد حسین صاحب مفرح عنبری والوں نے میاں فیملی
والوں سے زمین حاصل کر کے مسجد تعمیر کی اور وہی آج تک ہمارے کام آ رہی ہے اگر لاہور
والے مسجد کی تعمیر کا کام شروع کر دیں تو میرے خیال میں وہاں لاکھوں روپیہ جمع کیا جا سکتا
ہے۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے لوگوں میں اس نیکی کا احساس ہے۔ مثلاً یورپ کی مساجد کے
سلسلہ میں میں نے تحریک کی تو ایک زرگر کا لڑکا ایک دفعہ میرے پاس آیا اور اُس نے کہا کہ
یہ دو ہزار روپیہ میری والدہ نے دیا ہے اور اُس کی خواہش ہے کہ اسے مسجد میں لگا دیا
جائے ۔ اب دیکھو وہ معمولی زرگر تھے لیکن اُنہوں نے دو ہزار روپیہ دے دیا۔ لاہور میں تو
ہمارے بہت سے زرگر ہیں ، وہاں چار پانچ لاکھ روپیہ آسانی سے جمع کیا جا سکتا ہے۔“
اس کے بعد حضور نے حاضرین سمیت دعا کروائی اور گیارہ بجے قبل دو پہر مجلس شوری
کا اجلاس برخواست ہوا۔
(رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۹ء )

آج 10 میں سے 10 باقی