مجلس مشاورت ۱۹۶۰ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

خطابات شوری جلد سوم
۷۳۷
مجلس مشاورت ۱۹۶۰ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۶۰ء
( منعقدہ ۸، ۹ را پریل ۱۹۶۰ء)
پہلا دن
دُعا اور افتتاحی کلمات جماعت احمدیہ کی اکتالیسویں مجلس مشاورت ۹،۸۔ اپریل
۱۹۶۰ء کو تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے ہال میں منعقد ہوئی ۔
کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اس کے بعد حضور نے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ
کی تلاوت کے بعد ناسازی طبع کے باعث صرف چند کلمات اور دعا سے اس کا افتتاح کیا۔ !
حضور نے فرمایا :-
دو
پیشتر اس کے کہ شوری کی کارروائی شروع کی جائے سابق دستور کے مطابق میں
کارروائی کے افتتاح سے پہلے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کروں گا کہ وہ ہمارے غور اور مشورہ
میں ہمارا ہادی و راہ نما ہو۔ وہ ہمیں صحیح راستہ پر چلنے اور درست فیصلوں تک پہنچنے کی توفیق عطا
فرمائے اور ایسا فضل نازل فرمائے کہ ہمارے مشورے ہمارے ایمان کی ترقی اور سلسلہ کی
عظمت بڑھانے کا موجب ہوں، دلوں میں نفاق اور شقاق اور نفرت پیدا کرنے کا
موجب نہ ہوں ۔ اسی طرح یہ مشورے ہماری نیکی اور اخلاص کو تو بڑھانے والے ہوں لیکن
کج بحثی اور غلط تنقید کا دروازہ کھولنے والے نہ ہوں اور یہ کہ ہم کسی ایسے فیصلہ پر نہ پہنچیں
جس کو پورا کرنے کی ہم میں توفیق نہ ہو اور اُس مقام پر پہنچنے سے نہ رہیں جس مقام پر پہنچنے
کا اللہ تعالیٰ ہمارے متعلق فیصلہ فرما چکا ہے۔ اب سب دوست میرے ساتھ مل کر دعا کر
لیں ۔ اس کے بعد ہم شوری کی کارروائی شروع کریں گے ۔“

خطابات شوری جلد سوم
۷۳۸
مجلس مشاورت ۱۹۶۰ء
دو
اس کے بعد حضور نے حاضرین سمیت لمبی دعا کروائی ۔ دُعا کے بعد حضور نے فرمایا :-
دوست یہ بھی دُعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے لئے قادیان کا رستہ کھولے اور ہماری
مشکلات کو دور کرے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔
بخشے۔“
جو
بشارت دی کہ اک بیٹا ہے تیرا
ہو
کروں گا
گا ایک دن محبوب میرا
دور اس
مہ سے اندھیرا
دکھاؤں گا کہ اک عالم کو پھیرا
سو دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ عالم کو پھیرنے کے سامان پیدا کرے اور احمدیت کو ترقی
اختتامی تقریر مجلس مشاورت کی کارروائی مکمل ہونے پر حضور نے دوستوں سے
الوداعی خطاب کرتے ہوئے فرمایا :-
اب شوری کی کارروائی چونکہ ختم ہو چکی ہے اس لئے میں دوستوں کو نصیحت کرتا
ہوں کہ انہیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے ان فیصلوں کے مطابق جو اس وقت کئے گئے
ہیں صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کی مالی حالت کو مضبوط بنانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
تقوی کے حصول کی کوشش کرو تبلیغ پر زور دینا چاہے اور نیکی اور تقوی میں ترقی
کرنی چاہئے ۔ حقیقت یہ ہے کہ تقویٰ کے بغیر
انسان کا کوئی عمل اُسے اللہ تعالیٰ کا مقرب نہیں بنا سکتا ۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہر
نماز میں بلکہ نماز کی ہر رکعت میں یہ دعا مانگنے کی ہدایت فرمائی ہے کہ اهدنا الصراط
الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ لے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
ہر ایک نیکی کی جڑ یہ اتقاء ہے
کا بھی الہام ہے کہ
اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے
پس
دوستوں کو اپنے اندر تقویٰ پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور بار بار قادیان

خطابات شوری جلد سوم
جانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
۷۳۹
مجلس مشاورت ۱۹۶۰ء
نہ ہو اور ہماری راحت اور ہمارا
پس تقویٰ اللہ کے حصول کی کوشش کرو۔ اپنی آئندہ نسلوں میں دین کی محبت پیدا
کرو۔ انہیں اسلام اور احمدیت کی خدمت کے لئے وقف کرو، اشاعت احمد یہ کے لئے ہر قسم
کی مالی اور جانی قربانیوں میں حصہ لو اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتے رہو کہ وہ ہماری ناچیز
کوششوں میں برکت ڈالے اور ہمارے کاموں کو اپنے فضل اور رحم کے ساتھ نتیجہ خیز ثابت
کرے تا کہ ہم نے یہاں جو وقت صرف کیا ہے وہ ضائع نہ ہو اور ہم خدا تعالیٰ کے نزدیک
جھگڑالو قرار نہ پائیں بلکہ اُس کے دین کے خدمت گزار اور اس کے احکام کی اطاعت
کرنے والے ہوں ۔ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں میں ایمان، اخلاص اور تقویٰ پیدا کرے اور
ہمارے قلوب میں ایسی محبت اور عشق بھر دے کہ بغیر اس کے مل جانے کے ہماری سوزش میں
کمی واقع نہ نہ ہو۔ ہو۔ ہماری ہماری گھبراہٹ طھبراہٹ دور نہ ہو، ہمارا جو جوش کم
چین سوائے اس کے کسی اور چیز میں نہ ہو کہ ہمیں اُس کا قرب حاصل ہو جائے اور ہم اُس
کے وصال سے لطف اندوز ہوں ، ہماری ہر قسم کی خوشی اور امید اُس سے وابستہ ہو اور ہماری
محبت اور چین اُس کے رسولوں خصوصاً محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے خلیفہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ وابستگی اور ان کی تعلیموں اور منشاء کے مطابق
چلنے میں ہو اور ہم اُن کے نام کو دُنیا میں پھیلانے والے ہوں ۔ اللہ تعالیٰ ہماری مدد کرے
اور ہماری زبانوں میں برکت ڈالے تا کہ ہم دوسرے لوگوں کو بھی خدائے واحد کے کلام کی
طرف کھینچ سکیں اور اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم خدا تعالیٰ کے کلام سے محبت کرنے
والے، اُس کی تعلیم سے پیار کرنے والے، اس کے حکموں کو پھیلانے والے اور اُس کے
بندوں سے محبت کرنے والے ہوں ۔
آپ لوگوں نے اس وقت آمین آمین تو کہا مگر آپ لوگوں کا فرض ہے کہ اپنی اپنی
جگہوں پر جا کر تبلیغ پر زور دیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک
ایک سال میں تمیں تمہیں ہزار احمدی ہوتا تھا۔ اب تو ۳۰ ، ۳۰ ، ۴۰ ، ۴۰ لاکھ سالانہ احمدی
ہونے چاہئیں۔ حضرت مسیح ناصری کی اُمت نے ۱۹۰۰ سال کی عمر پائی ہے ۔ ہم دُعا کرتے ہیں
اور اُمید کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی جماعت کو ۱۹۰۰۰ سال

خطابات شوری جلد سوم
۷۴۰
مجلس مشاورت ۱۹۶۰ء
سے بھی زیادہ عمر دے گا اور دنیا کے چپہ چپہ پر کوئی ایسی جگہ نظر نہ آئے گی جہاں احمدیت
اور اسلام کا نام نہ لیا جاتا ہو۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ایک زمانہ میں خدا تعالی اسلام
اور احمدیت کو اس قدر ترقی دے گا کہ حق کا انکار کرنے والے اس کے مقابلہ میں چوڑھوں
چماروں کی طرح رہ جائیں گے کے پس دعا ئیں کرو کہ اللہ تعالیٰ احمدیت کو ترقی دے اور
اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی تکلیف آئے تو وہ ہماری تباہی کا موجب نہ ہو۔ ہم اس کے
سلسلہ کے لئے عزت کا باعث ہوں ۔ بدنامی اور رسوائی کا باعث نہ ہوں ۔ ہمیں خدا اپنے
بھائیوں کی خدمت کی توفیق دے اور جو باتیں اچھی ہوں خواہ بظاہر وہ ناپسندیدہ اور بری نظر
آئیں، اللہ تعالیٰ ہمیں اُن کو حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور جو چیزیں بُری ہیں خواہ
غلطی سے ہم ان کو اچھی ہی سمجھتے ہوں خدا تعالیٰ ہمیں اُن سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے اور
ہم سب کو اپنی حفاظت کے سایہ کے نیچے رکھے اور ہمارا مرکز دائمی طور پر ہمیں دیدے۔“
(رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۶۰ء )
66
الفاتحه : ۷۶

آج 10 میں سے 10 باقی