مجلس مشاورت ۱۹۶۱ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

خطابات شوری جلد سوم
۷۴۱
مجلس مشاورت ۱۹۶۱ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۶۱ء
منعقده ۲۴ تا ۲۶ / مارچ ۱۹۶۱ء)
پہلا دن
تحریری پیغام برائے افتتاحی اجلاس جماعت احمدیہ کی بیالیسویں مجلس مشاورت ۲۴ تا ۲۶ مارچ ۱۹۶۱ء کو تعلیم الاسلام کا لج ربوه
کے ہال میں منعقد ہوئی ۔ حضور بوجہ علالت اس میں بنفس نفیس شمولیت نہ فرما سکے۔ حضور نے
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کو ارشاد فرمایا کہ آپ مجلس مشاورت کی کارروائی
سرانجام دیں۔ تلاوت قرآن کریم سے مجلس مشاورت کی کارروائی شروع ہوئی ۔ اس کے بعد
حضرت صاحبزادہ صاحب نے حضور کا پیغام جو حضور نے اس موقع کے لئے تحریر فرمایا تھا وہ
پڑھ کر سنایا جو درج ذیل ہے :-
دو
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
برادران !
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
هُوَ النَّہ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ اصر
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
میں جوان تھا جب میں نے مجلس مشاورت کی بنیاد رکھی اور اب

خطابات شوری جلد سوم
۷۴۲
مجلس مشاورت ۱۹۶۱ء
میں بیمار اور کمزور ہوں جس کی وجہ سے نہ تو میں مجلس شوری میں زیادہ دیر
بیٹھ سکتا ہوں اور نہ ہی اس کی کارروائی میں اُس طرح حصہ لے سکتا ہوں
جس طرح پہلے لیا کرتا تھا بلکہ اس مجلس مشاورت میں تو شرکت سے ہی
معذور ہوں لیکن اِس لئے کہ میں دُعا کے ساتھ مجلس مشاورت کا افتتاح
کر دوں باوجود بیماری اور کمزوری کے عزیزم مرزا بشیر احمد کے ہاتھ یہ
مختصر سا افتتاحی پیغام بھجوا رہا ہوں اور دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ
دلاتا ہوں کہ
احتیاط اور غور و فکر سے مشورہ دیں مشورے وہی بابرکت ہوتے ہیں جو صحت نیت
اور اخلاص کے ساتھ جماعتی مفاد کی غرض سے دیئے جائیں اور جن میں
اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کے قائم کردہ سلسلہ کی بہبودی کو مدنظر رکھا گیا
ہو۔ اگر آپ لوگ اپنے مشوروں میں اس روح کو قائم رکھیں گے تو اللہ تعالیٰ
آپ کے کاموں میں ہمیشہ برکت رکھے گا اور آپ کے مشوروں کے
اچھے نتائج پیدا کرے گا لیکن اگر آپ لوگوں نے بھی کسی وقت یہ دیکھنا
شروع کر دیا کہ زید یا بکر کی کیا رائے ہے اور یہ نہ دیکھا کہ سلسلہ کا مفاد
کس امر میں ہے تو آپ کے کاموں میں برکت نہیں رہے گی اور آپ
کے مشورے محض رسمی بن کر رہ جائیں گے اور خدائی نصرت کو کھو بیٹھیں
گے۔ پس آپ لوگوں پر ایک بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہے۔ آپ
لوگ جب مشورہ دینے کے لئے جمع ہوتے ہیں تو درحقیقت آپ ایک
ایسے راستہ پر قدم مارتے ہیں جو تلوار کی دھار سے بھی زیادہ تیز اور بال
سے بھی زیادہ باریک ہے۔ پس آپ لوگ بڑی احتیاط اور غور وفکر کے
ساتھ مشورہ دیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ئیں بھی کرتے رہیں کہ وہ حق
آپ کی زبان پر جاری کرے اور آپ کو ایسے فیصلوں پر پہنچنے کی توفیق بخشے
جو سلسلہ کے لئے مفید اور اس کی دینی اور روحانی اور تنظیمی اور مالی حالت کو

خطابات شوری جلد سوم
بہتر بنانے والے ہوں ۔
۷۴۳
مجلس مشاورت ۱۹۶۱ء
بجٹ بڑھانے کا طریق مجھے افسوس ہے کہ باوجود اس کے کہ متواتر کئی سال سے میں جماعت کو توجہ
دلا رہا ہوں کہ اُسے اپنی آمد کا بجٹ پچیس لاکھ تک پہنچانا چاہئے ، ابھی
تک ہماری جماعت نے اس کی طرف پوری توجہ نہیں کی ، حالانکہ ہمارے
سپرد جو عظیم الشان کام کیا گیا ہے اُس کے لحاظ سے ۲۵ لاکھ ہی نہیں بلکہ
۲۵ کروڑ کا بجٹ بھی ہماری تبلیغی ضروریات کے لئے کافی نہیں ہو سکتا
کیونکہ ہم نے ساری دنیا کو اسلام اور احمدیت کے لئے فتح کرنا ہے اور
ساری دنیا میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام پہنچانا اور اُسے
خدائے واحد کے جھنڈے کے نیچے لانا ہے لیکن بہرحال جماعت کی
موجودہ تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنی آمد کا بجٹ کم از کم پچیس لاکھ
تک پہنچانے کی جلد تر کوشش کرنی چاہئے ۔
جہاں تک میں سمجھتا ہوں ہمارے بجٹ کی کمی میں بڑا دخل ان
نادہندوں کا ہے جو سلسلہ میں شامل ہونے کے باوجود اخلاص کی کمی کی
وجہ سے مالی قربانیوں میں حصہ نہیں لیتے ، اسی طرح وہ لوگ جو مقررہ
شرح کے مطابق چندہ نہیں دیتے یا بقایوں کی ادائیگی میں سُستی سے کام
لیتے ہیں ۔ اُن کی غفلت بھی سلسلہ کے لئے نقصان کا موجب ہو رہی
ہے۔ پس میں تمام امراء اور سیکرٹریان جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ اُنہیں
روحانی اور تربیتی اصلاح کے ساتھ ساتھ نادہندوں اور شرح سے کم چندہ
دینے والوں کے بارہ میں اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہئے تا کہ ان میں بھی
قربانی کا جذبہ پیدا ہو اور وہ بھی اپنے دوسرے بھائیوں کے دوش بدوش
اسلام کو دُنیا کے کناروں تک پہنچانے کے ثواب میں شریک ہوسکیں ۔
ان مختصر کلمات کے ساتھ میں بیالیسویں مجلس مشاورت کا افتتاح
کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دُعا کرتا ہوں کہ وہ ہمارے کاموں میں

خطابات شوری جلد سوم
۷۴۴
مجلس مشاورت ۱۹۶۱ء
برکت ڈالے اور ہمیں اخلاص اور تن دہی کے ساتھ اپنے فرائض ادا
کرنے اور صحیح فیصلوں تک پہنچنے کی توفیق بخشے ۔ اللَّهُمَّ آمَيْنَ
خاکسار
خاکسار
مرز امحمود احمد خليفة المسح الثاني
۲۰_۳_۱۹۶۱ء
( رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۶۱ء)

آج 10 میں سے 10 باقی