فضائل القرآن
خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
313
فضائل قرآن کریم ۸۷۹۱ء
فضائل قرآن کریم
(خلاصه خطاب بر موقع جلسه سالانه ۱۹۷۸ء)
خطاب کا متن دستیاب نہیں ہوسکا )
جس طرح مادی کائنات بے حد اسرار سے پر ہے اسی طرح کلمات الہیہ کی روحانی کائنات
یعنی قرآن کریم بھی اسرار کا ایسا سمندر ہے جس کا کوئی کنارہ نہیں اس لئے فضائل قرآن کا مضمون بھی
ایک بے کنار سمندر ہے۔مختصر وقت میں صرف چند باتیں ہی بیان کی جاسکتی ہیں۔قرآن کریم میں خدا تعالیٰ کا عشق پیدا کرنے کی بے انتہاء قوت ہے۔اسی میں ایک برکت
اور قوت ہے جو خدا کے طالب کو دمبدم خدا کی طرف کھینچتی ہے اور اسے روشنی بسکیت اور اطمینان
بخشتی ہے۔قرآن کریم کے بچے پیروؤں کے رگ وریشہ میں اس قدر محبت الہیہ تاخیر کرتی جاتی ہے کہ
محبوب حقیقی سے ایک عجیب طرح کا پیار ان کے دلوں میں جوش مارتا ہے اور آتش عشق ایسی افروختہ
ہوتی ہے کہ وہ مجلس میں ساتھ بیٹھے لوگوں کو بھی محسوس ہوتی ہے۔اگر وہ اس محبت اور عشق کو کسی تدبیر
سے چھپانا بھی چاہیں تو وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔قرآن کریم نے جو عشاق خدا پیدا کئے ان میں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بہت بلند مقام پر فائز ہیں۔قرآن کریم کا کوئی صفحہ ذکر الہی سے خالی نہیں۔اول سے آخر تک اللہ ہی
اللہ بھرا ہے۔اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیشہ قرآن کریم کے گن گائے۔آپ
نے اپنی زندگی میں جو نعمات گائے ان پر ایک عظیم کتاب
لکھی جاسکتی ہے۔
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
314
فضائل قرآن کریم ۸۷۹۱ء
قرآن کریم ایک کامل اور جامع کتاب ہے اس میں وہ تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں جو کسی اٹھی
کتاب میں امتیازی نشان کے طور پر ہونی چاہئیں۔قرآن کریم محبوب حقیقی کا چہرہ دکھاتا ہے۔اس کا
پیر وصفات الہیہ کا مظہر بن جاتا ہے۔اس میں ہر روحانی مرض کا علاج موجود ہے۔یہ محفوظیت کے
بلند مقام پر فائز ہے اس کی حفاظت کا ذمہ خدا تعالیٰ نے خود اٹھایا ہے۔اس میں انسانی ہاتھ دخل نہیں
دے سکتا۔اسکا ایک ایک نقطہ اور ایک ایک شعشہ غیر محرف و غیر مبدل ہے۔دوسری کتب الہیہ اس کے
مقابلہ میں پیچ ہیں اور اس کے مقابل پھیکی اور بے نور نظر آتی ہیں۔آپ نے قرآن کریم اور بائبل کی تعلیم کا مقابلہ کرتے ہوئے فرمایا:
بائیل نے تخلیق کائنات کا جو تصور پیش کیا ہے اسے انسانی عقل قبول نہیں کرتی لیکن قرآن
کریم نے اس کے متعلق جو کچھ بیان کیا ہے وہ عقل کے عین مطابق ہے۔آج کل جو انکشافات
ہو رہے ہیں وہ چودہ سو سال پہلے سے قرآن کریم میں موجود ہیں۔قرآن کریم نے کئی صداقتیں ایسی
بیان
فرمائی ہیں جن کا تصور بھی انسانی دماغ میں پہلے موجود نہ تھا۔قرآن کریم نے مرد اور عورت دونوں
کے نفس واحدہ سے پیدا ہونے کا نظریہ پیش کیا ہے جس سے عورت کے مرد کی پسلی سے پیدا ہونے کی
تردید ہوتی ہے۔آج سائنس نے اس سلسلہ میں جونئی دریافت کی ہے وہ بعینہ وہی ہے جو قرآن کریم
نے بیان کی ہے۔قرآن کریم اللہ تعالیٰ کو تمام صفات حسنہ سے متصف قرار دیتا ہے۔وہ اسے ہر عیب
سے منزہ قرار دیتا ہے اس کے مقابل پر بائبل خدا کا جو تصور پیش کرتی ہے وہ نہایت ظالمانہ ہے۔انسانی عقل اسے تسلیم نہیں کرتی بلکہ انسانی روح اس سے دکھ تکلیف اور اذیت محسوس کرتی ہے۔محترم صاحبزادہ (حضرت مرزا طاہر احمد ) صاحب نے اشتہار ” اہل اسلام کی فریاد سے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک فارسی نظم پڑھ کر سنائی جس میں ایک مسلمان کو قرآن کریم
سے متعلق ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے اور اس کی خدمت پر کمر بستہ ہونے کی تحریک فرمائی
ہے اور جماعت احمدیہ کے افراد کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:
اے مسیح موعود کے غلامو اور آپ کی محبت کا دعوی کرنے والو! تم کہاں ہو؟ تم حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی آواز پر لبیک کہو۔آگے بڑھو! اور قرآن کریم کی خدمت میں اپنی ہر متاع عزیز کو
پیش کر دو۔اس آواز کو سنو جو قرآن کریم سے اٹھ رہی ہے۔محمد مصطفی ﷺ اور آپ کے صحابہ کے بعد
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت
315
فضائل قرآن کریم ۶۸۷۹۱
اس زمانہ میں پھر یہ آواز بلند ہورہی ہے کہ مَنْ اَنْصَارِی إِلَى اللهِ (الصف:۵۱) خدا کے
قریب لے جانے والے کاموں میں میرا کون مددگار ہے؟ تم اس آواز کو سنو اور اس پر لبیک کہو اور
نَحْنُ أَنْصَارُ اللهِ (الصف: ۵۱) (ہم اللہ کے دین کے مددگار ہیں) کے نعرے سے اتنی بلند
آوازیں لگاؤ کہ زمین و آسمان گونج اٹھے اور اس خلوص سے بلند کرو کہ زمین کا ذرہ ذرہ تھرا اٹھے۔تم
قرآن کریم کے نور سے اپنے سینوں کو منور کرو اور پھر اس کا ئنات کو اس کے نور سے ایسی حسین بنا دو کہ
تاریکی کا نام ونشان مٹ جائے۔خدا کرے کہ لوگ قرآن کریم کی قدر کو پہچانیں۔ہر دل میں قرآن
کریم کا عشق پیدا ہو اور ہر صاحب دل اس کی برکات سے نوازا جائے۔آمین
روزنامه الفضل ۱۳ جنوری ۱۹۷۹ء)