سُرمہ چشم آریہ
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰہِ الْاِسْلَامِ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ
جَآءَ الْحَقُّ وَ زَھَقَ الْبَاطِلُ اِنَّ الْبَاطِلَ کَانَ زَھُوْقًا۔اِنَّا اَعْتَدْنَا لِلْکَافِرِیْنَ سَلَاسِلَ وَّ اَغْلَالًا وَّ سَعِیْرًا۔بحمد اللہ کہ ایں کحل الجواہر شد از کوہ صواب و صدق ظاہر
متاب ازسرمہ روگر روشنی چشم مے بائد کہ عاقل از دل و جان و دست دار و چشم بینارا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اشتهار واجب الاظهار
بی رساله كحل الجواهر سرمه چشم آریه نہایت صفائی سے چھپ کر ایک روی پیہ بارہ آنہ
اس کی قیمت عام لوگوں کے لئے قرار پائی ہے اور خواص اور ذی استطاعت لوگ جو کچھ بطور امداد دیں
ان کے لئے موجب ثواب ہے کیونکہ سراج منیر اور براہین کے لئے اسی قیمت سے سرمایہ جمع ہو گا اور اس
کے بعد رسالہ سراج منیر انشاء اللہ القدیر چھپے گا پھر اس کے بعد پنجم حصہ کتاب براہین احمد یہ چھپنا
شروع ہوگا جو بعض لوگ تو قف طبع کتاب براہین سے مضطرب ہو رہے ہیں ان کو معلوم نہیں کہ اس زمانہ
توقف میں کیا کیا کارروائیاں بطور تمہید کتاب کے لئے عمل میں آئی ہیں ۴۳ ہزار کے قریب اشتہار تقسیم کیا
گیا اور صد ہا جگہ ایشیا و یورپ و امریکہ میں خطوط دعوت اسلام اردو انگریزی میں چھپوا کر اور رجسٹری کرا کر
بھیجے گئے جن کا تذکرہ انشاء اللہ پنجم حصہ میں آئے گا۔ ۔ و انما الاعمال بالنيات - با ایں ہمہ اگر بعض
صاحب اس توقف سے ناراض ہوں تو ہم ان کو فسخ بیچ کی اجازت دیتے ہیں وہ ہم کو اپنی خاص تحریر سے
اطلاع دیں تو ہم بدین شرط کہ جس وقت ہم کو ان کی قیمت مرسلہ میسر آوے اس وقت با خذ کتاب واپس
کر دیں گے بلکہ ہم مناسب سمجھتے ہیں کہ ایسے صاحبوں کی ایک فہرست طیار کی جائے اور ایک ہی دفعہ
سب کا فیصلہ کیا جائے اور یہ بھی ہم اپنے گذشتہ اشتہار میں لکھ چکے ہیں اور اب بھی ظاہر کرتے ہیں کہ اب
یہ سلسلہ تالیف کتاب بوجہ الہامات الہیہ دوسرا رنگ پکڑ گیا ہے اور اب ہماری طرف سے کوئی ایسی شرط نہیں
که کتاب تین سو جز تک ضرور پہنچے بلکہ جس طور سے خدائے تعالی مناسب سمجھے گا کم یا زیادہ بغیر لحاظ پہلی
شرائط کے اس کو انجام دے گا کہ یہ سب کام اسی کے ہاتھ میں اور اسی کے امر سے ہے۔ واجب تھا ظاہر کیا
گیا۔ و السلام على من اتبع الهدى - المشهر
خاکسار مرزاغلام احمد از قادیان
ضلع گورداسپور پنجاب
لدما
سرمه چشم آریه
سرمه چشم آریه
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سُبْحَنَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا إِنَّكَ أَنْتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ
L
اے دلبر و دلستان و دلدار
و اے جان جہان و نور انوار
لرزاں ز تجلیت دل و جان حیران ز رخت قلوب و ابصار
در ذات تو جز تحیرے نیست
در
غیبی
و
ہنگام نظر نصیب افکار
قدرتت ہویدا
پنہانی
و
کار تو نمودار
دوری و قریب تر ز جان ہم
نوری و نہاں تر از شب تار
آن کیست کہ منتہائے تو یافت و آں کو کہ شود محیط اسرار
کردی دو جہاں عیاں ز قدرت
بے ماده و بے نیاز انصار
البقرة : ٣٣
سرمه چشم آریه
و این طرفه که هیچ کم نہ گردد
حسن تو غنی کند زہر حُسن
با آنکه عطائی تست بسیار
مهر تو بخود کشد زہر یار
حسن نمکینت ار نه بودی
از حسن نه بودی، هیچ آثار
شوخی ز تو یافت روئے خوبان رنگ از تو گرفت گل به گلزار
سیمین ذقنان که سیب دارند
ایں ہر دو ازان دیار آئیند
نمائش جمالت
آمد از همان بلند اشجار
گیسوئے بتان و مشک تاتار
از
ہر
بہر
برگ صحیفہ ہدایت
ہر نفس بتو رہے نماید
ہر ذره فشاند از تو نوری
بینم همه چیز آئینہ دار
ہر جوہر و عرض شمع بردار
ہر جان بدهد صلائے این کار
ہر قطره بر انداز تو انہار
ہر سو ز عجائب تو شورے
ہر جا ز غرائب تو اذکار
از یاد تو نورها به بینم
در حلقه عاشقان خون بار
آنکس که به بند عشقت افتاد
دیگر
نه شنید پند اغیار
اے مونس جان چه دلستانی کز خود بر بودیم به یکبار
از یاد تو ایں دلے بغم غرق
دارد گہرے نہاں صدف وار
چشم و سرما فدائے رویت
جان و دل ما بتو گرفتار
عشق تو به نقد جان خریدیم
تا دم نه زند دگر خریدار
غیر از تو که سرزدی ز جیبم
در
برج دلم نماند دیار
بسنے والا
عمریست که ترک خویش و پیوند
کردیم و دی جز از تو دشوار
ہزار ہزار شکر اُس قادرِ مطلق کا جس نے انسان کی روح اور ہر یک مخلوق
اور ہر ذرہ کو محض اپنے ارادہ کی طاقت سے پیدا کر کے وہ استعداد یں اور قوتیں
سرمه چشم آریہ
اور خاصیتیں اُن میں رکھیں جن پر غور کرنے سے ایک عجیب عالم عظمت اور قدرت الہی کا ﴿۳﴾
نہیں
نظر آتا ہے اور جن کے دیکھنے اور سوچنے سے معرفت الہی کا کامل دروازہ کھلتا ہے۔ اُسی
قادر توانا کی مدح اور حمد میں محو رہنا چاہیے جس کی ایجاد کے بغیر کوئی ایک چیز بھی موجود
ہوئی وہی ایک ذات عجیب الحکمت و عظیم القدرت ہے جس کے فقط حکمی طا ، فقط سی طاقت سے
جو کچھ وجود رکھتا ہے پیدا ہو گیا ۔ ہر ایک ذرہ اَنْتَ رَبِّي اَنت رَبِّی کی آواز سے زبان کشا
ہے۔ ہر ایک جان انت مالکی انت مالکی کی شہادت سے نغمہ سرا ہے۔ وہی حکیم مطلق
ہے جس نے انسانی روحوں کو ایک ایسا پر منفعت جسم بخشا کہ جو اس جہان میں کمالات
حاصل کرنے اور اُس جہان میں اُن کا پورا پورا حظ اُٹھانے کے لئے بڑا بھارا یار و مددگار
ہے۔ روح اور جسم دونوں مل کر اس کے وجود کو ثابت کر رہے ہیں۔ اور ظاہری باطنی
دونوں قوتیں اُس کی شہادت دے رہی ہیں۔ وہی محسن حقیقی ہے جس نے وفاداری سے
ایمان لانے والوں کو ہمیشہ کی رستگاری کی خوشخبری دی اور اپنے صادق عارفوں اور سچے
محبوں کے لئے اس جنت دائمی کا وعدہ دیا جو بدرجہ اکمل واتم مظہر العجائب ہے جس کی
نہریں اسی دنیوی حیات میں جوش مارنا شروع کرتی ہیں ۔ جس کے درخت اسی جگہ کی
آبپاشی سے نشو و نما پاتے جاتے ہیں ۔ اُسکی قدرت و حکمت ہر جگہ اور ہر چیز میں موجود ہے
اور اُس کی حفاظت جو ہر یک چیز کے شامل حال ہے اُسکی عام خالقیت پر گواہ ہے۔ اس کی
حکیمانہ طاقتیں بے انتہا ہیں کون ہے جو اُنکی تہ تک پہنچ سکتا ہے۔ اُس کی قادرانہ حکمتیں
عمیق در عمیق ہیں ۔ کون ہے جو اُن پر احاطہ کر سکتا ہے۔ ہر یک چیز کے اندر ا سکے وجود کی
گواہی چھپی ہوئی ہے۔ ہر یک مصنوع اُس صانع کامل کی راہ دکھلا رہا ہے۔ موجود بوجود حقیقی
وہی ایک رب العالمین ہے اور باقی سب اُس سے پیدا اور اُس کے سہارے سے قائم
سرمه چشم آریہ
اور اُس کی قدرتوں کے نقش قدم ہیں۔
کس قدر ظاہر ہے نور اُس مبدء الانوار کا بن رہا ہے سارا عالم آئینہ ابصار کا
چاند کو کل دیکھ کر میں سخت بے کل ہو گیا کیونکہ کچھ کچھ تھا نشاں اس میں جمال یار کا
اُس بہار حُسن کا دل میں ہمارے جوش ہے مت کرو کچھ ذکر ہم سے ترک یا تا تار کا
ہے عجب جلوہ تری قدرت کا پیارے ہر طرف جس طرف دیکھیں وہی رہ ہے ترے دیدار کا
چشمه خورشید میں موجیں تری مشہود ہیں ہر ستارے میں تماشا ہے تری چمکار کا
تو نے خود روحوں پہ اپنے ہاتھ سے چھڑ کا نمک اس سے ہے شورِ محبت عاشقان زار کا
کیا عجب تو نے ہر اک ذرہ میں رکھے ہیں خواص کون پڑھ سکتا ہے سارا دفتر ان اسرار کا
تیری قدرت کا کوئی بھی انتہا پاتا نہیں کس سے کھل سکتا ہے بیچ اس عقدہ دشوار کا
خوبرویوں میں ملاحت ہے ترے اس حسن کی ہر گل و گلشن میں ہے رنگ اُس تری گلزار کا
چشم مست ہر حسیں ہر دم دکھاتی ہے تجھے ہاتھ ہے تیری طرف ہر گیسوئے خم دار کا
آنکھ کے اندھوں کو حائل ہو گئے سو سو حجاب ورنہ تھا قبلہ ترا رُخ کافر و دیندار کا
ہیں تری پیاری نگاہیں دلبرا اک تیغ تیز جن سے کٹ جاتا ہے سب جھگڑا غم اغیار کا
تیرے ملنے کیلئے ہم مل گئے ہیں خاک میں تا مگر درماں ہو کچھ اس ہجر کے آزار کا
ایک دم بھی کل نہیں پڑتی مجھے تیرے سوا جاں گھٹی جاتی ہے جیسے دل گھٹے بیمار کا
شور کیسا ہے ترے کوچہ میں لے جلدی خبر خوں نہ ہو جائے کسی دیوانہ مجنوں وار کا
بعد اس کے اور بعد صلوٰۃ وسلام بر نبی کریم خیر الا نام محمد مصطفی احمد مجتبی
خاتم المرسلین رحمۃ للعالمین اور اُس کی آل و اصحاب مطهرین و مهد بین رضی اللہ
تعالیٰ عنہم اجمعین یہ عاجز مؤلف کتاب براہین احمد یہ خدمت میں طالبین حق کے
گذارش کرتا ہے کہ مارچ ۱۸۸۶ء کے مہینے میں جب کہ یہ عاجز بمقام ہوشیار پور
مقیم تھا ۔ لالہ مرلیدھر صاحب ڈرائنگ ماسٹر سے جو آریہ سماج ہوشیار پور کے
سرمه چشم آریه
ایک اعلیٰ درجہ کے رکن اور مدارالمہام ہیں مباحثہ مذہبی کا اتفاق ہوا۔ وجہ اس کی یہ ہوئی کہ ﴿۵﴾
ماسٹر صاحب موصوف نے خود آ کر درخواست کی کہ تعلیم اسلام به یم اسلام پر میرے چند سوالات ہیں پر میرے :
اور چاہتا ہوں کہ پیش کروں ۔ چونکہ یہ عاجز ایک زمانہ دراز کی تحقیق اور تدقیق کے رُو سے
خوب جانتا ہے کہ عقائد حقہ اسلام پر کوئی اعتراض وارد نہیں ہو سکتا اور جس کسی بات کو کوئی
کوته اندیش مخالف اعتراض کی صورت میں دیکھتا ہے وہ در حقیقت ایک بھاری درجہ کی
صداقت اور ایک عالی مرتبہ کی حکمت ہوتی ہے جو اس کی نظر بیمار سے چھپی رہتی ہے اس لئے
با وجود شدت کم فرصتی میں نے مناسب سمجھا کہ ماسٹر صاحب کو اُن کے اعتراضات کی
حقیقت ظاہر کرنے کے لئے مدد دوں اور بطور نمونہ ان کو دکھلاؤں کہ وید اور قرآن شریف
میں سے کونسی کتاب اللہ تعالیٰ کی عظمت اور قدرت اور شوکت اور شان کے مطابق ہے اور
کس کتاب پر سچے اور واقعی اعتراضات وارد ہوتے ہیں ۔سواس غرض سے ماسٹر صاحب
کو کہا گیا کہ اگر آپ کو مذہبی بحث کا کچھ شوق ہے تو ہمیں بسر و چشم منظور ہے لیکن مناسب
ہے کہ دونوں فریق کے اصول کی حقیقت کھولنے کی غرض سے ہر دو فریق کی طرف سے
سوالات پیش ہوں تا کوئی شخص جو ان سوالات و جوابات کو پڑھے اس کو دونوں مذہبوں
کے جانچنے اور پر کھنے کے لئے موقعہ مل سکے چنانچہ بمنظوری جانبین اسی التزام سے بحث
شروع ہوئی ۔ اول گیاراں مارچ ۱۸۸۶ء کی رات میں اس عاجز کے مکان فرودگاہ پر
ماسٹر صاحب کی طرف سے ایک تحریری اعتراض شق القمر کے بارہ میں پیش ہوا اور
پھر چودھویں مارچ ۱۸۸۶ء کے دن میں اس عاجز کی طرف سے آریہ صاحبوں کے
اس اصول پر اعتراض پیش ہوا کہ پرمیشر نے کوئی روح پیدا نہیں کی اور نہ وہ کسی
روح کو خواہ کوئی کیسا ہی راست باز اور وفادار اور سچا پرستار ہو ہمیشہ کے لئے جنم مرن
ولد
سرمه چشم آریه
کے عذاب سے نجات بخشے گا۔ ان دونوں بحثوں کے وقت یہ بات طے ہو چکی تھی کہ
جواب الجواب کے جواب تک بحث ختم ہو ۔ اُس سے پہلے نہ ہو۔ لیکن ہم افسوس سے لکھتے
ہیں کہ ماسٹر صاحب نے شرائط قرار یافتہ کو کچھ ملحوظ نہ رکھا۔ پہلے جلسہ میں جو گیاراں مارچ
۱۸۸۶ء کو بوقت شب ہوا تھا اُن کی طرف سے یہ نا انصافی ہوئی کہ جب جواب الجواب
کے جواب کا وقت آیا جس کی تحریر کے لئے وہ آپ ہی فرما چکے تھے تو ماسٹر صاحب نے
رات بڑی چلے جانے کا عذر پیش کیا۔ ہر چند اس عاجز اور اکثر حاضرین نے سمجھایا کہ
اے ماسٹر صاحب ابھی رات کچھ ایسی بڑی نہیں گئی ہم سب پر رات کا برا بر اثر ہے مگر
اقرار کے برخلاف کرنا اچھی بات نہیں جواب ضرور تحریر ہونا چاہیے لیکن وہ کچھ بھی
ملتفت نہ ہوئے آخر بمواجہ تمام حاضرین کہا گیا کہ یہ جواب تحریر ہونے سے رہ نہیں سکتا۔
اگر آپ اس وقت اس کو ٹالنا چاہتے ہیں تو بالضرور اپنے طور پر رسالہ کے ساتھ شامل کیا
جائے گا ۔ چنانچہ انہوں نے طوعاً و کرہا بطور خود لکھا جانا تسلیم کیا پر اسی جلسہ میں وہ تحریر
ہو کر پیش ہونا اُن کو بہت ناگوار معلوم ہوا جس کی وجہ سے وہ بلا توقف اُٹھ کر چلے گئے
بات یہ تھی کہ ماسٹر صاحب کو یہ فکر پڑی کہ اگر اسی وقت جواب الجواب کا جواب پیش
ہوا تو خدا جانے مجھے کیا کیا ندامتیں اُٹھانی پڑیں گی غرض یہ جلسہ تو اس طور پر ختم ہوا اور
اس کے تمام واقعات جو اس مضمون میں مندرج ہیں اُن کی شہادت حاضرین جلسہ جن
کے نام حاشیہ میں درج ہیں دے سکتے ہیں۔ 1 ہیں اب دوسرا جلسہ جو چودھویں مارچ ۶۸۶
لا حاشیه حاضرین جلسہ بحث گیاراں مارچ کے نام یہ ہیں۔ میاں شتر گن صاحب پسر کلاں
راجه رو در سین صاحب والی ریاست سوکیت حال وارد ہوشیار پور۔ میاں شترنجی صاحب
پسر خورد دراجہ صاحب موصوف ۔ میاں جنمی جی صاحب پسر تر خورد راجہ صاحب ۔ بابو
سرمه چشم آریہ
میں دن کے وقت شیخ مہر علی صاحب رئیس اعظم ہوشیار پور کے مکان پر ہوا اُس کی ﴿۷﴾
بھی کیفیت سنیے ۔ اول حسب قرارداد اس عاجز کی طرف سے ایک تحریری اعتراض
پیش ہوا جس کا مطلب یہ تھا کہ خدائے تعالیٰ کی خالقیت سے انکار کرنا اور پھر اُسی
کے التزام سے جاودانی نجات سے منکر رہنا جو آریہ سماج والوں کا اُصول ہے اس
سے خدائے تعالیٰ کی توحید و رحمت دونوں دور ہوتی ہیں ۔ جب یہ اعتراض جلسہ عام
میں سنایا گیا تو ماسٹر صاحب پر ایک عجیب حالت طاری ہوئی جس کی کیفیت کو ماسٹر
صاحب ہی کا جی جانتا ہوگا اور نیز وہ سب لوگ جو فہیم اور زیرک حاضر جلسہ تھے معلوم
کر گئے ہوں گے۔ ماسٹر صاحب کو اس وقت کچھ بھی سوجھتا نہیں تھا کہ اس کا کیا جواب
دیں۔سونا چار حیلہ جوئی کی غرض سے گھنٹہ سوا گھنٹہ کے عرصہ تک یہی عذر پیش کرتے
رہے کہ یہ سوال ایک نہیں ہے بلکہ دو ہیں تو اس کے جواب میں عرض کر دیا گیا کہ حقیقت
میں سوال ایک ہی ہے یعنی خدائے تعالیٰ کی خالقیت سے انکار کرنا اور مکتی میعادی
اُسی خراب اصول کا ایک بداثر ہے جو اُس سے الگ نہیں ہوسکتا۔ اس جہت سے دونوں
ٹکڑے سوال کے حقیقت میں ایک ہی ہیں کیونکہ جو شخص خدائے تعالیٰ کی خالقیت سے
منکر ہوگا اُس کے لئے ممکن نہیں کہ ہمیشہ کی نجات کا اقرار کر سکے سو انکار خالقیت
بقیه حاشیه موکراج صاحب نقل نویس ۔ لالہ لالہ رام رام پھمن چھمن صاحب صاحبہ ہیڈ ماسٹر لودھیانہ۔ بابو و ہرکشن ہرشہ
داس صاحب سیکنڈ ماسٹر ہوشیار پور ۔ اس جگہ مکر رلکھا جاتا ہے کہ میاں شتر گھن
صاحب نے کئی بار ماسٹر صاحب کی خدمت میں التجا کی کہ آپ جواب الجواب کا
جواب لکھنے دیں ہم لوگ بخوشی بیٹھیں گے۔ ہمیں کسی نوع سے تکلیف نہیں بلکہ ہمیں
جواب سننے کا شوق ہے ایسا ہی کئی ہندو صاحبوں نے یہ منشا ظاہر کیا مگر ماسٹر صاحب
نے کچھ ایسی مصلحت سوچی کہ کسی کی بات کو نہ مانا اور اُٹھ کر چلے گئے ۔ مؤلف
سرمه چشم آریہ
کچھ
اور انکار نجات جاودانی باہم لازم ملزوم ہے اور ایک دوسرے سے پیدا ہوتا ہے۔سو
در حقیقت جو جو شخص یہ بات ثابت کرنا چاہے کہ خدائے تعالیٰ کے رب العلمین اور خالق نہ
ہونے میں کچھ حرج نہیں اُس کو یہ ثابت کرنا بھی لازم آجائیگا کہ خدائے تعالیٰ کے کامل
بندوں کا ہمیشہ جنم مرن کے عذاب میں مبتلا رہنا اور بھی دائمی نجات نہ پانا یہ بھی ۔ کچھ مضائقہ
کی بات نہیں غرض بعد بہت سے سمجھانے کے پھر ماسٹر صاحب کچھ سمجھے اور جواب لکھنا
شروع کیا اور تین گھنٹہ تک بہت سے وقت اور غم و غصہ کے بعد ایک ٹکڑہ سوال کا جواب قلم
بند کر کے سنایا اور دوسرے ٹکڑہ کی بابت جو مکتی کے بارہ میں تھا یہ جواب دیا کہ اس کا جواب
ہم اپنے مکان پر جا کر لکھ کر بھیج دیں گے۔ چنانچہ اس طرف سے ایسا جواب لینے سے انکار
ہوا اور عرض کر دیا گیا کہ آپ نے جو کچھ لکھنا ہے اسی جلسہ میں حاضرین کے رو بر و تحریر کریں
اگر گھر میں بیٹھ کر لکھنا تھا تو پھر اس جلسہ بحث کی ضرورت ہی کیا تھی مگر ماسٹر صاحب نے نہ
مانا اور کیونکر مانتے اُن کی تو اُس وقت حالت ہی اور ہورہی تھی ۔ اب قصہ کوتاہ یہ کہ جب کسی
طور سے ماسٹر صاحب نے لکھنا منظور نہ کیا تو نا چار پھر یہ کہا گیا کہ جس قدر آپ نے لکھا ہے
وہی ہم کو دیں تا اُس کا ہم جواب الجواب لکھیں تو اس کے جواب میں اُنہوں نے بیان کیا
کہ اب ہماری سماج کا وقت ہے اب ہم بیٹھ نہیں سکتے نا چار جب وہ جانے کے لئے مستعد
ہوئے تو اُن کو کہا گیا کہ آپ نے یہ اچھا نہیں کیا کہ جو کچھ باہم عہد ہو چکا تھا اس کو توڑ دیا
نہ آپ پورا جواب لکھا اور نہ ہمیں اب جواب الجواب لکھنے دیتے ہیں۔ خیر بدرجۂ ناچاری
یہ جواب الجواب بھی بطورِ خود تحریر کر کے رسالہ کے ساتھ شامل کیا جائے گا چنانچہ یہ
بات سنتے ہی ماسٹر صاحب معہ اپنے رفیقوں کے اُٹھ کر چلے گئے اور حاضرین جلسہ جن کے
نام حاشیہ میں درج ہیں بخوبی معلوم کر گئے کہ ماسٹر صاحب کی یہ تمام کار روائی گریز اور
کنارہ کشی کے لئے ایک بہانہ تھی۔
سرمه چشم آریه
بابو
اب ہم قبل اس کے کہ ماسٹر صاحب کا پہلا سوال جوشق القمر کے بارہ میں ہے
حاشیہ نام حاضرین جلسہ جو ماسٹر صاحب کی بیجا کارروائی کے گواہ ہیں۔ شیخ مہر علی صاحب
رئیس اعظم ہوشیار پور ۔ مولوی الہی بخش صاحب وکیل ہوشیار پور ۔ ڈاکٹر مصطفے علی
صاحب۔ بابو احمد حسین صاحب ڈپٹی انسپکٹر پولیس ہوشیار پور۔ میاں عبد اللہ
صاحب حکیم ۔ میاں شہاب الدین صاحب دفعدار ۔ لالہ نرائن داس صاحب
وکیل ۔ پنڈت جگن ناتھ صاحب وکیل ۔ لالہ رام پھمن صاح لالہ رام چمن صاحب ہیڈ ماسٹر لور ہیانہ۔
ہرکشن داس صاحب سیکنڈ ماسٹر ۔ لالہ گنیش داس صاحب وکیل ۔ لالہ سیتا رام
صاحب مہاجن ۔ میاں شترگھن صاحب پسر کلاں راجہ صاحب سوکیت۔ میاں
شترن جی صاحب پسر خورد راجہ صاحب موصوف منشی گلاب سنگھ صاحب سرشتہ دار ۔
مولوی غلام رسول صاحب مدرس ۔ مولوی فتح الدین صاحب مدرس۔ ان تمام
حاضرین کے رو برو لالہ مرلیدھر صاحب ڈرائینگ ماسٹر نے ہر ایک بات میں
نا انصافی کی ۔ اس عاجز نے اپنا اعتراض ایک گھنٹہ کے قریب سنا دیا تھا مگر انہوں
نے تین گھنٹہ تک وقت لیا اور پھر بھی اعتراض کا ایک ٹکڑہ چھوڑ گئے اصلی منشا
اُن کا یہ معلوم ہوتا تھا کہ کسی طرح دن گذر جائے اور اس بلا سے نجات
پائیں مگر دن اُن کا دشمن ابھی تیسرے حصہ کے قریب سر پر کھڑا تھا اور واضح
رہے کہ ماسٹر صاحب کا یہ عذر کہ اب ہماری سماج کا وقت آگیا ہے بالکل
عبث اور کچا بہا نہ تھا ۔ اوّل تو ماسٹر صاحب نے پہلے کوئی ایسی شرط نہیں کی
تھی کہ جب سماج کا وقت ہوگا تو بحث کو درمیان چھوڑ کر چلے جائیں گے
ما سوائے اس کے یہ تو دین کا کام تھا اور جن لوگوں نے سماج میں حاضر ہونا
تھا وہ تو سب موجود تھے بلکہ بہت سے ہندو اور مسلمان اپنا اپنا کام چھوڑ کر
اسی غرض سے حاضر تھے اور تمام صحن مکان کا حاضرین سے بھرا ہوا تھا سو
اگر ماسٹر صاحب کی نیت میں فرق نہ ہوتا تو اسی جلسہ عظیمہ کو جو صد ہا آدمیوں
سرمه چشم آریه
تحریر کریں صفائی بیان کے لئے ایک مقدمہ لکھتے ہیں یہ مقدمہ در حقیقت اُسی مضمون کا
ا حاشیہ کا مجمع تھا سماج سمجھا ہوتا علت غائی سماجوں کی لکچر وغیرہ ہی ہوا کرتی تھی سو وہ تو اُس
جگہ ایسی میسر تھی کہ جو سماج میں کبھی میسر نہیں آئی ہوگی ۔ ماسوا اس کے جب ماسٹر
صاحب نے بہت سا حصہ وقت کا صرف باتوں میں ہی ضائع کر کے پھر بہت سی
سستی اور آہستگی سے جواب لکھنا شروع کیا تو اسی وقت ہم سمجھ گئے تھے کہ آپکی نیت
میں خیر نہیں ہے اسی خیال سے اُنکو کہا گیا کہ بہتر یوں ہے کہ جو جو ورق آپ لکھتے
جائیں وہ مجھے دیتے جائیں تا میں اُسکا جواب الجواب بھی لکھتا جاؤں اس انتظام
سے دونوں فریق جلد تر فراغت کر لیں گے مگر انکا تو مطلب ہی اور تھا وہ کیونکر ایسے
انصاف کی باتوں کو قبول کرتے سو انہوں نے انکار کیا اور لالہ رام پچھمن صاحب
انکے رفیق نے مجھے کہا کہ میں آپکی غرض کو سمجھ گیا۔ لیکن ماسٹر صاحب ایسا کرنا نہیں
چاہتے چنانچہ وہی بات ہوئی اور اخیر پر نا تمام کام چھوڑ کر سماج کا عذر پیش ہو گیا اگر
کوئی دنیا کا مقدمہ یا کام ہوتا تو ماسٹر صاحب ہزار دفعہ سماج کے وقت کو چھوڑ دیتے پر
سچ تو یہ ہے کہ سماج کا عذر تو ایک بہانہ ہی تھا اصل موجب تو وہ گھبراہٹ تھی جو
اعتراض کی عظمت اور بزرگی کی وجہ سے ماسٹر صاحب کے دل پر ایک عجیب کام کر
رہی تھی ۔ اسی باعث سے پہلے ماسٹر صاحب نے باتوں میں وقت کھویا اور اعتراض کو
سنتے ہوئے ایسے گھبرائے اور کچھ ایسے مبہوت سے ہو گئے کہ چہرہ پر پریشانی کے
آثار ظاہر تھے اور ناکارہ عذرات پیش کر کے یہ چاہا کہ بغیر تحریر جواب اُٹھ کر چلے
جائیں اسی وجہ سے لوگ تحریر جواب سے نا امید ہوکر متفرق ہو گئے اور بعض یہ کہتے ہوئے
اُٹھ گئے کہ اب کیا بیٹھیں اب تو بحث ختم ہوگئی آخر ماسٹر صاحب نے طوعاً و
کر با حاضرین کی شرم سے کچھ لکھا جس کا آدھا دھڑ تو ماسٹر صاحب کے کاغذ پر
اور آدھا اُن کے دل میں ہی رہا بہر حال وہ اپنے جواب کو اسی جان کندن
میں چھوڑ کر اُٹھ کھڑے ہوئے ۔ ماسٹر صاحب کو اُٹھتے وقت میں نے یہ بھی