اللہ کی وحدانیت (توحید)
لیکچر لاہور
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مانند ہیں۔ انسان کا علم کسی معلم کا محتاج ہے اور پھر محدود ہے مگر اُس کا علم کسی معلم کا محتاج
نہیں اور با ایں ہمہ غیر محدود ہے۔ انسان کی شنوائی ہوا کی محتاج ہے اور محدود ہے مگر خدا کی
شنوائی ذاتی طاقت سے ہے اور محدود نہیں ۔ اور انسان کی بینائی سورج یا کسی دوسری روشنی )
کی محتاج ہے اور پھر محدود ہے مگر خدا کی بینائی ذاتی روشنی سے ہے اور غیر محدود ہے ۔ ایسا
ہی انسان کی پیدا کرنے کی قدرت کسی مادہ کی محتاج ہے اور نیز وقت کی محتاج اور پھر محدود
ہے لیکن خدا کی پیدا کرنے کی قدرت نہ کسی مادہ کی محتاج ہے نہ کسی وقت کی محتاج اور
غیر محدود ہے کیونکہ اس کی تمام صفات بے مثل و مانند ہیں اور جیسے کہ اس کی کوئی مثل نہیں
اس کی صفات کی بھی کوئی مثل نہیں اگر ایک صفت میں وہ ناقص ہو تو پھر تمام صفات
میں ناقص ہوگا ۔ اس لئے اس کی توحید قائم نہیں ہو سکتی جب تک کہ وہ اپنی ذات کی طرح
اپنے تمام صفات میں بے مثل و مانند نہ ہو۔ پھر اس سے آگے آیت ممدوحہ بالا کے یہ معنے
ہیں کہ خدا نہ کسی کا بیٹا ہے اور نہ کوئی اس کا بیٹا ہے کیونکہ وہ غنی بالذات ہے۔ اس کو نہ باپ
کی حاجت ہے اور نہ بیٹے کی ۔ یہ توحید ہے جو قرآن شریف نے سکھلائی ہے جو مدار ایمان
ہے اور اعمال کے متعلق یہ آیت جامع قرآن شریف میں ہے: إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ
وَالْإِحْسَانِ وَابْتَائِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ
یعنی ا خدا
خدا تمہیں حکم دیتا ہے کہ انصاف کرو اور عدل پر قائم ہو جاؤ۔ اور اگر اس سے زیادہ کامل
بننا چا ہو تو پھر احسان کرویعنی ایسے لوگوں سے سلوک اور نیکی کرو جنہوں نے تم سے کوئی نیکی
نہیں کی اور اگر اس سے بھی زیادہ کامل بننا چاہو تو محض ذاتی ہمدردی سے اور محض طبعی جوش
سے بغیر نیت کسی شکر یا ممنون منت کرنے کے بنی نوع سے نیکی کرو جیسا کہ ماں اپنے بچہ
سے فقط اپنے طبعی جوش سے نیکی کرتی ہے اور فرمایا کہ خدا تمہیں اس سے منع کرتا ہے کہ کوئی
زیادتی کرو یا احسان جتلاؤ یا سچی ہمدردی کرنے والے کے کافر نعمت بنو اور اسی آیت کی
تشریح میں ایک اور مقام میں فرماتا ہے۔ وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينًا و
ا النحل : ٩١
يَتِيمًا ١٠﴾ وَ أَسِيرًا ۔ إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللهِ لَا نُرِيدُ مِنْكُمْ جَزَاءً وَلَا وَلَا شُكُورًا شُكُورًا یعنی
کامل راستباز جب غریبوں اور یتیموں اور اسیروں کو کھانا دیتے ہیں تو محض خدا کی محبت سے دیتے ہے
L
ہیں نہ کسی اور غرض سے دیتے ہیں اور وہ انہیں مخاطب کر کے کہتے ہیں کہ یہ خدمت خاص خدا کے
لئے ہے۔ اس کا ہم کوئی بدلہ نہیں چاہتے اور نہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارا شکر کرو۔ اور پھر سزا جزا کے
بارے میں فرمایا۔ جَزُوا سَيِّئَةِ سَيِّئَةً مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ -
یعنی بدی کا بدلہ اسی قدر بدی ہے ۔ دانت کے عوض دانت اور آنکھ کے عوض آنکھ اور گالی کے عوض
گالی اور جو شخص معاف کر دے مگر ایسا معاف کرنا جس کا نتیجہ کوئی اصلاح ہو نہ کوئی خرابی یعنی جس کو
معاف کیا گیا ہے وہ کچھ سدھر جائے اور بدی سے باز آجائے تو اس شرط سے معاف کرنا انتقام سے
بہتر ہوگا اور معاف کرنے والے کو اس کا بدلہ ملے گا۔ یہ نہیں کہ ہر ایک محل بے محل میں ایک گال پر
طمانچہ کھا کر دوسری بھی پھیر دی جائے۔ یہ تو دور از حکمت ہے۔ اور بعض اوقات بدوں سے نیکی کرنا
ایسا مضر ہو جاتا ہے کہ گویا نیکوں سے بدی کی ہے۔ اور پھر فرمایا : ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا
الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ کے یعنی اگر کوئی تجھ سے نیکی کرے تو تو اس سے
زیادہ نیکی کر اور اگر تو ایسا کرے گا تو ما بین تمہارے اگر کوئی عداوت بھی ہوگی تو وہ ایسی دوستی سے
بدل جائے گی کہ گویا وہ شخص ایک دوست بھی ہے اور رشتہ دار بھی ۔ اور فرمایا وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ
بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا لَا يَسْخَرُ قَوْمٌ مِنْ قَوْمٍ عَلَى
أَنْ يَكُونُوا خَيْرًا مِنْهُمْ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقُكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا
بِالْأَلْقَابِ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيْمَانِ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ
الْأَوْثَانِ وَ اجْتَنِبُوا قَوْلَ النُّورِ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا * وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ
اللهِ جَمِيعًا
یعنی چاہیے کہ ایک تمہارا دوسرے کا گلہ مت کرے۔ کیا تم پسند کرتے ہو کہ مردے بھائی کا گوشت
کھاؤ۔ اور چاہیے کہ ایک قوم دوسری قوم پر ہنسی نہ کرے کہ ہماری اونچی ذات اور ان کی کم ہے۔
الدهر : ۱۰۹ ۲ الشورى: ۴۱ ۳ حم السجدة : ۳۵ ۴ الحجرات : ۱۳ ۵ الحجرات : ۱۲
الحجرات : ۱۴ کے الحجرات : ۱۲ الحج: ۳۱ و الاحزاب : ا م ال عمران : ۱۰۴