استقامت کا انعام: اسی زندگی میں جنت
لیکچر لاہور
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۴ دعا بھی کرو اور کوشش بھی کرو اور صادقوں کی صحبت میں بھی رہو کیونکہ اس راہ میں صحبت بھی
شرط ہے ۔ یہ تمام احکام وہ ہیں جو انسان کو اسلام کی حقیقت تک پہنچاتے ہیں کیونکہ جیسا
سے پورار
رنگ
کہ میں بیان کر چکا ہوں اسلام کی حقیقت یہ ہے کہ اپنی گردن خدا کے آگے قربانی کے بکرے
کی طرح رکھ دینا اور اپنے تمام ارادوں سے کھوئے جانا اور خدا کے ارادہ اور رضا میں محو
ہو جانا تم اور خدا میں گم ہو کر ایک موت اپنے پر وارد کر وارد کر لینا اور اس کی محبت ذاتی سے !
حاصل کر کے محض محبت کے جوش سے اس کی اطاعت کرنا نہ کسی اور بنا پر اور ایسی آنکھیں
حاصل کرنا جو محض اس کے ساتھ دیکھتی ہوں اور ایسے کان حاصل کرنا جو محض اس کے ساتھ
سنتے ہوں اور ایسا دل پیدا کرنا جو سراسر اس کی طرف جھکا ہوا ہو اور ایسی زبان حاصل کرنا
جو اس کے بلائے بولتی ہو۔ یہ وہ مقام ہے جس پر تمام سلوک ختم ہو جاتے ہیں اور انسانی قوی
اپنے ذمہ کا تمام کام کر چکتے ہیں اور پورے طور پر انسان کی نفسانیت پر موت وارد ہو جاتی
ہے تب خدا تعالیٰ کی رحمت اپنے زندہ کلام اور چمکتے ہوئے نوروں کے ساتھ دوبارہ اُس کو
زندگی بخشتی ہے اور وہ خدا کے لذیذ کلام سے مشرف ہوتا ہے اور وہ دقیق در دقیق نور جس کو
عقلیں دریافت نہیں کر سکتیں اور آنکھیں اُس کی کنہ تک نہیں پہنچتیں ۔ وہ خود انسان کے دل
سے نزدیک ہو جاتا ہے جیسا کہ خدا فرماتا ہے نَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ -
یعنی ہم اُس کی شاہ رگ سے بھی زیادہ اُس سے نزدیک ہیں ۔ پس ایسا ہی وہ اپنے قرب
ے فانی انسان کو مشرف کرتا ہے ۔ تب وہ وقت آتا ہے کہ نا بینائی دور ہو کر آنکھیں
روشن ہو جاتی ہیں اور انسان اپنے خدا کو اُن نئی آنکھوں سے دیکھتا ہے اور اُس کی آواز سنتا
ہے اور اُس کی نور کی چادر کے اندر اپنے تئیں لپٹا ہوا پاتا ہے ۔ تب مذہب کی غرض ختم ہو
جاتی ہے اور انسان اپنے خدا کے مشاہدہ سے سفلی زندگی کا گندہ چولہ اپنے وجود پر سے
پھینک دیتا ہے اور ایک نور کا پیرا ہن پہن لیتا ہے ۔ اور نہ صرف وعدہ کے طور پر اور نہ
فقط آخرت کے انتظار میں خدا کے دیدار اور بہشت کا منتظر رہتا ہے بلکہ اسی جگہ اور اسی
سے فا
اق : ۱۷
ہے۔
غمگه
دنیا میں دیدار اور گفتار اور جنت کی نعمتوں کو پالیتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ الَّذِينَ ﴿۱۵﴾
قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَكَةُ إِلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا
وَابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ ، یعنی جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہمارا خدا وہ خدا
ہے جو جامع صفات کاملہ ہے جس کی ذات اور صفات میں اور کوئی شریک نہیں اور یہ کہہ کر پھر
وہ استقامت اختیار کرتے ہیں۔ اور کتنے ہی زلزلے آویں اور بلائیں نازل ہوں اور موت کا
سامنا ہو۔ ان کے ایمان اور صدق میں فرق نہیں آتا ۔ اُن پر فرشتے اُترتے ہیں اور خدا ان
سے ہم کلام ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ تم بلاؤں سے اور خوفناک دشمنوں سے مت ڈرو اور نہ گذشتہ
مصیبتوں سے ملین ہو۔ میں تمہارے ساتھ ہوں اور میں اِسی دنیا میں کہیں بہشت دیتا ہوں -
جس کا تمہیں وعدہ دیا گیا تھا۔ پس تم اس سے خوش ہو۔ اب واضح ہو کہ یہ باتیں بغیر شہادت
کے نہیں اور یہ ایسے وعدے نہیں کہ جو پورے نہیں ہوئے بلکہ ہزاروں اہل دل مذہب اسلام
میں اس روحانی بہشت کا مزہ چکھ چکے ہیں۔ در حقیقت اسلام وہ مذہب ہے جس کے سچے
پیروؤں کو خدا تعالیٰ نے تمام گذشتہ راستبازوں کا وارث ٹھہرایا ہے اور ان کی متفرق نعمتیں اس
امت مرحومہ کو عطا کر دی ہیں اور اس نے اس دعا کو قبول کر لیا ہے جو قرآن شریف میں آپ
سکھلائی تھی اور وہ یہ ہے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ کے۔ ہمیں وہ راہ دکھلا جو ان راستبازوں کی
راہ ہے جن پر تو نے ہر یک انعام اکرام کیا ہے یعنی جنہوں نے تجھ سے ہر ایک قسم کی برکتیں پائی
ہیں اور تیرے مکالمہ مخاطبہ سے مشرف ہوئے ہیں اور تجھ سے دعاؤں کی قبولیتیں حاصل کی ہیں
اور تیری نصرت اور مدد اور راہ نمائی اُن کے شامل حال ہوئی ہے۔ اور ان لوگوں کی راہوں سے
ہمیں بچا جن پر تیرا غضب ہے اور جو تیری راہ کو چھوڑ کر اور اور راہوں کی طرف چلے گئے ہیں ۔
یہ وہ دعا ہے جو نماز میں پانچ وقت پڑھی جاتی ہے اور یہ بتلا رہی ہے کہ اندھا ہونے کی
حالت میں دنیا کی زندگی بھی ایک جہنم ہے اور پھر مرنا بھی ایک جہنم ہے اور در حقیقت خدا کا سچا
تابع اور واقعی نجات پانے والا وہی ہو سکتا ہے جو خدا کو پہچان لے اور اُس کی ہستی پر کامل ایمان
ا حم السجدة : ٢٣١ الفاتحة : ٧٦
لے آوے اور وہی ہے جو گناہ کو چھوڑ سکتا ہے۔ اور خدا کی محبت میں محو ہو سکتا ہے۔ پس جس دل
میں یہ خواہش اور یہ طلب نہیں کہ خدا کا مکالمہ اور مخاطبہ یقینی ور مخاطبہ یقینی طور پر اُس کو نصیب ہو وہ ایک مر
مردہ
دل ہے اور جس دین میں یہ قوت نہیں کہ اس کمال تک پہنچادے اور اپنے سچے پیروؤں کو خدا
کا ہم کلام بنا دے وہ دین منجانب اللہ نہیں اور اس میں راستی کی روح نہیں۔ ایسا ہی جس کسی نبی
نے اس راہ کی طرف لوگوں کو نہیں چلایا کہ خدا کے مکالمہ اور مخاطبہ کے طالب ہوں اور کامل
معرفت کے خواہاں ہوں ۔ وہ نبی بھی خدا کی طرف سے نہیں ہے اور وہ خدا پر افترا کرتا ہے
کیونکہ انسان کا عظیم الشان مقصود جس سے وہ گناہوں سے نجات پاسکتا ہے۔ یہی ہے کہ خدا
کی ہستی اور اس کی سزا جزا پر اس کو پورا یقین آوے مگر اس غریب الغیب خدا پر کیونکر یقین حاصل
ہو جب تک اس کی طرف سے انا الموجود کی آواز نہ سنی جاوے اور جب تک کہ انسان اس کی
طرف سے کھلے کھلے نشان مشاہدہ نہ کرے ؟ ن مشاہدہ ا نہ کرے کیونکر اس کی ہستی پر یقین کامل آوے۔ عقلی دلائل
سے خدا کے وجود کا پتہ لگا نا صرف اس حد تک ہے کہ عقل سلیم زمین اور آسمان اور ان کی ترتیب
ابلغ اور محکم کو دیکھ کر یہ تجویز کرتی ہے کہ ان مصنوعات پر حکمت کا کوئی صانع ہونا چاہیے مگر یہ
دکھلا نہیں سکتے کہ فی الحقیقت صانع ہے بھی اور ظاہر ہے کہ ہونا چاہیے صرف ایک خیال ہے
اور ہے ایک امر واقعہ کا ثبوت ہے۔ اور دونوں میں فرق کھلا کھلا ہے یعنی پہلی صورت میں
صرف ضرورت صانع بتلائی گئی ہے اور دوسری صورت میں اُس کے فی الواقع موجود ہونے
کی شہادت دی جاتی ہے۔ غرض اس زمانہ میں کہ مذاہب کی باہمی کشاکش کا ایک تند و تیز سیلاب
چل رہا ہے۔ طالب حق کو اس اصل مقصود کو فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ مذہب وہی سچا ہے جو
یقین کامل کے ذریعہ سے خدا کو دکھلا سکتا ہے اور درجہ مکالمہ مخاطبہ الہیہ تک پہنچا سکتا ہے اور
خدا کی ہم کلامی کا شرف بخش سکتا ہے اور اس طرح اپنی روحانی قوت اور روح پرور خاصیت
سے دلوں کو گناہ کی تاریکی سے چھڑا سکتا ہے اور اس کے سوا سب دھوکہ دینے والے ہیں ۔