اناجیل کی ناقابل عمل تعلیمات

لیکچر لاہور

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

خدائی نکالنا درست نہیں ۔
لیکچر لاہور
بائبل میں بہت سے لوگوں کو خدا کے بیٹے کہا گیا ہے بلکہ بعض کو خدا بھی ۔ پھر مسیح
کی تخصیص بے وجہ ہے۔ اور اگر ایسا ہوتا بھی کہ کسی دوسرے کو اُن کتابوں میں بجز مسیح کے
خدا یا خدا کے بیٹے کا لقب نہ دیا جاتا تب بھی ایسی تحریروں کو حقیقت پر حمل کرنا نادانی تھا
کیونکہ خدا کے کلام میں ایسے استعارات بکثرت پائے جاتے ہیں مگر جس حالت میں بائبل
کے رو سے خدا کا بیٹا کہلانے میں اور بھی مسیح کے شریک ہیں تو دوسرے شرکاء کو کیوں اس
فضیلت سے محروم رکھا جاتا ہے۔
غرض نجات کے لئے اس منصوبہ پر بھروسہ کرنا صحیح نہیں ہے۔ اور گناہ سے باز رہنے کو
اس منصوبہ سے کوئی بھی تعلق نہیں پایا جاتا بلکہ دوسرے کی نجات کے لئے خودکشی کرنا خود
گناہ ہے اور میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہ سکتا ہوں کہ ہر گز مسیح نے اپنی رضا مندی سے صلیب
کو منظور نہیں کیا بلکہ شریر یہودیوں نے جو چاہا اُس سے کیا اور مسیح نے صلیبی موت سے بچنے
کے لئے باغ میں ساری رات دعا کی اور اُس کے آنسو جاری ہو گئے ۔ تب خدا نے باعث
اس کے تقویٰ کے اُس کی دعا قبول کی اور اس کو صلیبی موت سے بچالیا جیسا کہ خود انجیل میں
بھی لکھا ہے۔ پس یہ کیسی تہمت ہے کہ مسیح نے اپنی رضا مندی سے خودکشی کی ۔ ماسوا اس کے
عقل تجویز نہیں کر سکتی کہ زید اپنے سر پر پتھر مارے اور بکر کی اس سے درد سر جاتی رہے۔
ہاں ہم قبول کرتے ہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام نبی تھے اور ان کامل بندوں میں سے تھے جن کو
نے اپنے ہاتھ سے صاف کیا ہے ؟ ہے لیکن وہ الفاظ جو ان کی ن الفاظ جو ان کی نسبت یا دوسرے نبیوں کی
نسبت جو کتابوں میں وارد ہیں اُن سے نہ ان کو اور نہ کسی اور نبی کو ہم خدا بنا سکتے ہیں۔ میں
ان امور میں خود صاحب تجربہ ہوں اور میری نسبت خدا تعالیٰ کی پاک وحی میں وہ اعزاز اور
اکرام کے لفظ موجود ہیں کہ میں نے کسی انجیل میں حضرت مسیح کے بارے میں نہیں دیکھے ۔ ﴿۲۰﴾
خدا نے ا۔

اب میں کیا یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں حقیقت میں خدا ہوں یا خدا کا بیٹا ہوں ۔ رہی انجیل کی تعلیم
سو میری رائے یہ ہے کہ تعلیم کامل وہ ہوتی ہے جو تمام انسانی قوی کی پرورش کرے نہ صرف
یہ کہ محض ایک پہلو پر اپنا تمام زور ڈال دے۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ یہ کامل تعلیم میں نے
قرآن شریف میں ہی پائی ہے۔ وہ ہر ایک امر میں حق اور حکمت کی رعایت رکھتا چلا جاتا ہے
مثلاً انجیل میں کہا گیا ہے کہ ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری بھی پھیر دے مگر قرآن شریف ہمیں
تعلیم دیتا ہے کہ یہ حکم ہر حال اور ہر محل میں نہیں بلکہ موقع اور محل دیکھنا چاہیے کہ کیا وہ صبر کو چاہتا
ہے یا انتظام کو اور عفو کو چاہتا ہے یا سزا کو ۔ اب ظاہر ہے کہ یہی قرآنی تعلیم کامل ہے اور بغیر اس
کی پابندی کے انسانی سلسلہ تباہ ہو جاتا ہے اور نظام دنیا بگڑ جاتا ہے۔ ایسا ہی انجیل میں کیا گیا
ہے کہ تو شہوت کی نظر سے بیگانہ عورت کی طرف مت دیکھ مگر قرآن شریف میں ہے کہ نہ تو
شہوت کی نظر سے اور نہ بغیر شہوت کے بیگانہ عورتوں کو دیکھنے کی عادت کر کہ یہ سب تیرے لئے
ٹھوکر کی جگہ ہے۔ چاہیے کہ ضرورتوں کے موقعہ پر تیری آنکھ بند کے قریب ہوا اور دھندلی سی ہو
اور
در کھلی کھلی نظر ڈالنے سے پر ہیز کر کہ یہی طریق پاک دلی کے محفوظ رکھنے کا ہے۔ اس زمانہ
کے مخالف فرقے شاید اس حکم سے مخالفت کریں گے کیونکہ آزادی کا نیا نیا شوق ہے مگر تجربہ
صاف بتلا رہا ہے کہ یہی حکم صحیح ہے۔ دوستو ہے۔ دوستو ! کھلی کھلی بے تکلفی اور نظر بازی کے کبھی نتیجے اچھے
نہیں نکلتے مثلاً جس حالت میں ابھی ایک مرد نفسانی جذبات سے پاک نہیں اور نہ جوان
عورت نفسانی جذبات سے پاک ہے تو اُن دونوں کو ملاقات اور نظر بازی اور آزادی کا موقعہ
دینا گویا ان کو اپنے ہاتھ سے گڑھے میں ڈالنا ہے۔ ایسا ہی انجیل میں کہا گیا ہے کہ بغیر زنا کے
طلاق درست نہیں مگر قرآن شریف جائز رکھتا ہے کہ جہاں مثلاً خاوند اور عورت ، دونوں با باہم ہم
جانی دشمن ہو جائیں اور ایک کی جان دوسرے سے خطرہ میں ہو اور یا عورت نے زنا تو نہیں

10 von 10 heute frei